تم بہت سال رہ لیئے اپنے

دور حاضر کے مشہور نوجوان شاعر اور ممتاز ڈرامہ نگار”وصی شاہ“۔ سید وصی شاہ کی پہلی دو کتابیں ’ “آنکھیں بھیگ جاتی ہی” اور”مجھے صندل کر دو” اور اب تیسری نئی کتاب “میرے ہو کے رہو” آئی ھے۔ وصی شاہ رومانوی شاعری کی دنیا میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں جو نوجوانوں میں بہت مقبول ہیں اور جن کی شاعری دل کو چھو جانے والی ہوتی ہے۔ انہی کے کچھ خوبصورت اشعار :-

اک یہی آس ہی کافی ہے مرے جینے میں
دل نہیں آپ دھڑکتے ہیں مرے سینے میں
تجھ سے گھاؤ ملے دل سے لگا لیتے ہیں
کتنی لذت ہے تری ذات کے غم پینے میں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اب مگر کچھ بھی نہیں کچھ بھی نہیں ہو سکتا
اپنے جذبوں سے یہ رنگین شرارت نہ کرو
کتنی معصوم ہو نازک ہو حماقت نہ کرو
بار ہا تم سے کہا تھا کہ محبت نہ کرو
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تیرا میرا رشتہ کچھ ایسا الجھا ہے
اس کو سلجھاتے سلجھاتے
اپنے دل کی پوریں زخمی کر بیٹھا ہوں
رشتہ شائد سلجھ نہ پاۓ
لیکن اس کو سلجھانے کی دھن میں جاناں
سارے خواب بھلا بیٹھا ہوں
اپنا آپ گنوا بیٹھا ہوں
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

97 thoughts on “تم بہت سال رہ لیئے اپنے”

  1. قاضی صاحب بس کریں، میں‌ آپ کو صاحب صاحب لکھ رہا ہوں‌ اور آپ “خر دماغی” پر اتر آئے ہیں۔ میری تو آپ سنتے نہیں، قبلہ ہمدانی صاحب، محترم جیلانی صاحب اور محترمہ نگہت نسیم صاحبہ کی سن لیں، اور یہ بھی سن لیں کہ قدرتِ حق نے مجھے ایسا قلم عطا فرمایا ہے کہ ایسا خاکہ لکھوں کہ آپ بھی عش عش کر اٹھیں، لیکن مجھے اب علم ہو رہا ہے آپ کی عمر کا کہ ہمدانی صاحب بھی آپ کو برادر برزگ لکھ رہے ہیں، سو “بزرگو” بس کرو اور، یہ عزت کرو اور عزت لو والا معاملہ !

  2. معزرت اس بلاگ کے عنوان سے بلکل ہٹ کر ایک وقعہ یاد آ گیا وہ لکھ رہی ہوں۔۔ واقعہ مجھے 100 فیصد یاد نہیں اگر کہیں کچھ غلطی ہو تو آپ سب معاف فرما دیجئے گا!!

    میرا اس واقعہ سے متعلق سوال ثناء‌شاہ سے بھی ھے
    مگر اسکا اگر کوئی اور بھی جواب دینا چاہے تو ضرور دے میں منتظر ہوں)

    ایک دفعہ شیطان ایک مٹھائی کی دکان پر آیا اور اس دکان کے شیشے پر شیرہ لگا کے غائب ہو گیا۔ اس پر مکھی آ کر بیٹھی تو ایک شخص نے مکھی کو مارنے کے لیئے کچھ اٹھا کے مارا تو شیشہ ٹوٹ گیا ۔ یہ دیکھ کے حلوائی نے اس شخص کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا ۔ اس شخص کو اس طرح مار کھاتا دیکھ کر اس شخص کے کچھ دوست احباب آ گئے اور جھگڑا اسقدر بڑھ گیا کےکسی طرح قابو میں نہیں آیا اور اس کا انجام یہ ہوا کے وہاں پر 2 قتل بھی ہو گئیے
    اب اس میں‌قصور کس کا ہوا ثنا شاہ ؟)
    شیرہ لگانے والے شیطان کا؟
    مکھی مارنے والے کا ؟
    مکھی کو مارنے والے کا؟
    یا پھر حلوائی کا ؟

    اگر آپ سب کو برا لگا ہو تو معزرت کے ساتھ
    ماریہ علی

  3. اس میں قصور ثناء شاہ کا ہے کہ اُس نے یہ بلاگ لکھا، لیکن اس سے پہلے بلاگ ایجاد کرنے والے کا ہو سکتا ہے، مسئلہ نیت کا ہے، ان سب میں سے جس کی نیت بُری تھی وہی قصور وار ہے، اگر شہد غلت نیت سے لگایا گیا تو وہ قصور وار، گویا نیت بُری ہو نماز بھی جہنم میں لے جاتی ہے یہ تو پھر دیوار پر شہد ہی لگایا ہے.

  4. شکر خدا کا اور عالمی اخبار کی انتظامیہ کا کہ میں جب محمد وارث صاحب جیسے عقلمند دانشور وں کے سوالات کا جواب لکھتا ہوں تو وہ تبصرے حذف کردیے جاتے ہیں۔ ( ایسا معلوم ہوتا ہے کہ میں یک طرفہ سڑک پر گامزن ہوں جس میں ایک ہی طرف سے مجھے اپنی ” گل فشانی” سے نوازا جارہا ہے مگر میرے جوابات کو حذف کردیا جاتاہے )۔

    پتہ نہیں کیوں میرا تبصرہ جس میں میں نے داتا گنج بخش علی ہجویری (رح) کی کتاب کشف المحجوب سے ایک اقتباس پیش کیا تھا کیوں حذف کردیا گیا ۔ ( کاش کہ انتظامیہ مجھے اپنے ذاتی ای میل سے اس کی وجہ بتاد یتی ۔)

    میں تو اقرار کرتا ہوں کہ میں عمر میں بڑا ضرور ہوں مگر بہت سارے کم عمر عا قلوں کے مقابلہ میں ایک کمتر انسان ہوں ۔
    سعدی نے بالکل صحیح کہا ہے کہ ( ترجمہ ) : بزرگی عقل سے ہوتی ہے نہ کہ سال سے ”
    مگر میں بقول اقبال : زہر ہلاہل کو قند ( گاجر کا حلوہ ) کہنے کا قائل نہیں ہوں اس لیے اپنے بھی مجھ سے خفا رہتے ہیں اور بیگانے بھی ناخوش رہتے ہیں۔( اسی لیے میرے تبصرے حذف کا شکا ر ہوجاتےہیں ) ۔

    محمد وارث صاحب ضرور میرا ” خاکہ لکھیں ” اس لیے کہ مجھے ” عش عش ” کرتے ہوے مدت گذر گئی ۔
    ۔
    اللہ آپ کو میری عمر سے بھی زیادہ عمر عطا کرے ۔ آمین
    فقط :
    محمد وارث صاحب کی” سعادت مندی ” کا قائل :

    منظور قاضی از جرمنی

    نوٹ : میر ی ثناء شاہ صاحبہ ( جو اس بلا گ کی ذمہ دار ہیں ) سے استدعا ہے کہ وہ وصی شاہ کے کچھ اور اشعار اس بلاگ میں شامل کردیں اس لیے کہ اس شاعر کے کلام کو اللہ نے قبولیت عوام اور حیات دوام بخش دیا ہے ۔

  5. میں عزت اور احترام کے ساتھ ظفر جعفری صاحب کا یہ جملہ جو انہوں نے مجھ سے مخاطب ہوکر ایک دوسرے بلاگ میں لکھا ہے ، پیش کرتا ہوں:
    “آپکے تبصرے اصلاحی ہوتے ہیں اور مجھے پسنذ ہیں۔”

    اس پر میں نے ان سے یہ کہا ہوں کہ : بقول اقبال
    دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے
    پر نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
    اور یہ بھی کہ: بقول اقبال
    کچھ جو سمجھا مرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
    مجھے جنت سے نکا لا ہوا انسا ں سمجھا
    بہر حال خوش :
    منظور قاضی از جرمنی

  6. میرے خیال میں یہ بلاگ delete کر دیتی ھوں جیسا کہ ماریہ علی اور عمران چوھدری نے کہا اوپر کے تبصروں میں ! بقول عمران چاھدری کہ قصور میرا ھے یہ بلاگ لگانے کا ؟؟؟
    بھر نا رہے گا بانس نا بجے گی بانسری ؟
    باقی وصی شاہ نا میرے کوئی رشتےدار ہیں نا ھی کچھ اور ایک شاعر ہیں ان کی شاعری پسند آئی آپ سب کے ساتھ share کر دی اب آگے کس نے شیرہ لگایا، اور کون بھاگا سب سامنے ہے ، اور میں نے ان کی شاعری ہی لگائی ھے نا کہ ان کی ذات پے بلاگ لکھا ! ھمدانی صاحب یا باقی بلاگ کے منتظمیں اگر چاہیں تو میں اس بلاگ کو delete کر دوں، اگر اجازت ھو تو ؟؟
    شکریہ

  7. منظور قا ضی صاحب

    مجھ جیسے کچے شاعر کو اگر مبصر متشاعر کہے تو میں تو خوش ہونگا اور یہ چیز مجھ میں خود اعتمادی پیدا کریگی کہ میرا کلام کامیابی کے درجہ پر پہنچ گیا ۔ اس ہی لئے مجھے متشاعر کہا گیا۔ ایک شاعر کو اگر متشاعر کہا جائے تو وہ برا نہیں مانے گا۔ اگر متشاعر کو متشاعر کہا جائے تو وہ برا مانے گا۔ یہ تو بہت اچھا امتحان ہے۔

  8. پیاری ثنا ارے کیا کرتی ھو ۔ بلاگ بہت اچھا لگایا ھے ۔اسے ھٹانے کی کوئی ضرورت نہیں ھے ۔یہ تو سمجھنے والے پر ھے کہ کیا سمجھے اور کیا تبصرہ کرے۔ اس بلاگ نے بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھایا ۔ جانے کتنے ھی لوگ اس سے مستفید ھوئے ھونگے ۔ کئی تبصرے ظبط کاا امتحان ھوتے ھیں اور یہی امتحان بردباری کا امتحان ھوتا ھے اور بحثیت میزبان بلاگ کے یہ مشق ٍ ستم زندگی کے ھر موڑ پر بہت کام آئے گی ۔

  9. اس بلاگ کو تو اسی وقت ختم ہوجانا چاہیے تھا جب وصی شاہ پر سرقے کا جھو ٹا الزام بغیر کسی ثبو ت کے محمد وارث صاحب نے لگایا ۔

    اگر ثنا ء شاہ صاحبہ اس بات کا اختیار رکھتی ہہیں کہ وہ اس بلاگ کو حذف کردیں تو : بسم اللہ ۔ ”
    خس کم جہاں پاک ۔ یا بقول ثناء شاہ صاحبہ : نہ رہے بانس نہ بجے بانسری ۔

    ۔۔۔۔۔
    میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے میرے حذف شدہ تبصرے پھر سے اس بلاگ میں چسپاں کردیے : جزاک اللہ ۔

    ۔۔۔۔۔۔
    فقط :
    ایک مہمان مبصر
    منظور قاضی از جرمنی

  10. ہمدانی صاحب

    مجھے افسوس ہوگا اگر عاطف معین صاخب کی طرح ہم نے وارث صاحب کو بھی کھو دیا۔ورنہ یہی کہنا پڑیگا۔

    بانگِ دھل کے سامنے میرکا کلام کیا

    زاغ و زغن کے شور میں بلبلوں کا کام کیا

    ثنا صاحبہ جو بھی بلاگ شروع کرتی ہیں وہ آسمان کو چھوتا ہے۔ مومنہ مستحقِ داد ہیں۔

  11. اب جبکہ مدیر عالمی اخبار نے ثناہ شاہ صاحبہ سے کہدیا ہے کہ یہ بلاگ حذف نہ کیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ محمد وارث صاحب کے لیے ابھی بھی موقع ہے کہ وہ اپنی تلمیح ( مثال ) : “حب علی ” اور ” بغض معاویہ ” کی تشریح کرکے سب کے علم میں اضافہ کریں۔

  12. وارث صاحب

    ٰٰٰبروں کے ساتھ نیکی کرنا ایسا ہے جیسے نیکوں کے ساتھ برائ کی۔ ٰٰٰ
    حضرت علیٰٰٰٰ

    آپ اپنا کام جاری رکھیں۔ قزاقوں پر سے پردہ ہٹانا عبادت ہے۔

  13. ظفر جعفری صاحب شاید پچھلے دو ایک ماہ کے بلاگوں سے واقف نہیں جن میں محمد وارث صاحب نے صفدر ھمدانی صاحب کے خلاف نہ صرف ان بلاگوں میں بلکہ خود اپنی ویب سایٹ میں کیا کیا لکھا ۔۔

    اگر ظفر جعفری صاحب ، محمد وارث صاحب کو کھونا نہیں چاہتے تو وہ محمد وارث صاحب کی اپنی مشہور و معروف ویب سائٹ کا مطالعہ کرسکتے ہیں

  14. منظور قاضی جی کہ کہنے پے وصی شاہ کی کچھ مزید شاعری حاضر ھے:؂
    میں اس حصار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں
    تمھارے پیار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں

    تیری گلی کے علاوہ بھی اور قریئے ہیں
    جو اس دیار سے نکلوں ‌تو اور کچھ سوچوں‌

    تمھارے ہجر کی صدیاں ہمارے وصل کے دن
    میں اس شمار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں

    رچا ہوا ہے تیرا عشق میری پوروں میں
    میں اس خمار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں

    یہ میرا جسم کے ماتم سرائے حیرت ہے
    میں اس مزار سے نکلوں ‌تو اور کچھ سوچوں

    یہ مجھ میں ‌کون میرے رات دن سنبھالتا ہے
    اس اختیار سے نکلوں ‌تو اور کچھ سوچوں

    تمھارے جسم کی خوشبو نے کر دیا مسحور
    اس آبشار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں‌

    یہ بے قراری میری روح‌ کا اجالا ہے
    میں اس قرار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں‌
    (سَّید وصی شاہ)

  15. آنکھوں سے میرے اس لیے لالی نہیں‌جاتی
    یادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں‌ جاتی

    اب عمر نہ موسم نہ وہ رستے کہ وہ پلٹے
    اس دل کی مگر خام خیالی نہیں جاتی

    مانگے تو اگر جان بھی ہنس کر تجھے دے دیں
    تیری تو کوئی بات بھی ٹالی نہیں ‌جاتی

    آئے کوئی آکر ہی تیرے درد سنبھالے
    ہم سے تو یہ جاگیر سنبھالی نہیں ‌جاتی

    معلوم ہمیں بھی ہیں تیرے قصے بہت سے
    پر بات تیری ہم سے اچھالی نہیں ‌جاتی

    ہمراہ تیرے جو پھول کھلاتی تھی جو دل میں
    اب شام وہی درد سے خالی نہیں جاتی

    ہم جان سے جایئنگے تبھی بات بنے گی
    تم سے تو کوئی راہ نکالی نہیں‌ جاتی
    (وصی شاہ)

  16. جب غم مری دھڑکن مری باتوں سے عیاں تھا ، تو کہاں تھا
    جب چاروں طرف درد کے دریا کا سماں تھا، تو کہاں تھا
    اب آیا ہے جب ڈھل گئے ہیں سبھی موسم، مرے ہمدم
    جب تیرے لئے مرا ہر احساس جواں تھا ، تو کہاں تھا
    اب صرف خموشی ہے مقدر کا ستارہ ، مرے یارا
    جب لب پہ فقط تیرا فقط تیرا بیاں تھا، تو کہاں تھا
    اب آیا ہے جب کام دکھا بھی گیا ساون، مرے ساجن
    جب چار سو میرے لئے خوشیوں کا سماں تھا، تو کہاں تھا
    (وصی شاہ)

  17. آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر
    پھوٹ کر رونے لگے ہیں ، میں محبت اور تم
    ہم نے جونہی کر لیا محسوس منزل ہے قریب
    راستے کھونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم
    چاند کی کرنوں نے ہم کو اس طرح بوسہ دیا
    دیوتا ہونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم
    آج پھر محرومیوں کی داستانیں اوڑھ کر
    خاک میں سونے لگے ہیں میں ،محبت اور تم
    کھو گئے انداز بھی ، آواز بھی، الفاظ بھی
    خامشی ڈھونے لگے ہیں میں ، محبت اور تم
    شاعر کا نام : وصی شاہ

  18. قا ضی صاحب عزت افزائی اور دعا ؤں کا بہت بہت شکریہ مگر یہ تو فرما ئیں کہ عمرِ خضر لیکر کیا کرونگا؟ اب تو صورت ِ حال یہ ہے کہ
    اتنا جیئے کہ جان نے والے گزر گئے
    پرساں رہا نہ کوئی تو چپ چاپ مر گئے(جناب اسحاق منڈیوی( مرحوم)

  19. ماشااللہ ثناء شاہ صاحبہ نے میری تشنگی دور کردی اور وصی شاہ کی دو اور بہت ہی رومانی غزلیں اوپر لکھکر دل خوش کردیا ۔
    میں بھی ابھی ابھی گوگل google پر اسکی شاعری کو پڑھا ہوں ۔ اسکے چند اشعار یہ ہیں:
    نہ تمھیں ہوش رہے نہ مجھے ہوش رہے
    اس قدر ٹوٹ کے چاہو مجھے پاگل کردو
    ۔۔۔۔
    لے جائیں گی گہرا ئی میں تم کو بھی بہا کر
    دریا کے کناروں سے مرا ذکر نہ کرنا
    ۔۔۔۔۔
    فلک پہ چاند کے ہالے بھی سوگ کرتے ہیں
    جو تو نہیں تو اجالے بھی سوگ کرتے ہیں
    ۔۔۔
    شاید وہ مرے حال پہ بے ساختہ رودیں
    اس بار بہاروں سے مرا ذکر نہ کرنا
    ۔۔۔۔۔۔۔
    باندھ لیں ہاتھ پہ ، سینے پہ سجالیں تم کو
    جی میں آتا ہے کہ تعویز بنا لیں تم کو
    ۔۔۔۔۔
    دھوپ ہی دھوپ ہوں میں ، ٹوٹ کے برسو مجھ پر
    اس قدر برسو مری روح میں جل تھل کردو
    ۔۔۔
    رچا ہوا ہے ترا عشق میری پوروں میں
    میں اس خمار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں
    ۔۔۔
    اوپر کے تمام اشعار میں سادگی اور پر کاری ہے اور خیال کی ندرت بھی ہے اور الفاظ کی بندش اور انکا انتخاب بھی ہے ۔ مگر اس شعر میں شاعر کا ارادہ کچھ خطر ناک معلوم ہوتا ہے :
    اس قدر ٹؤٹ کے تم پر ہمیں پیا ر آتا ہے
    اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو
    ۔۔۔
    شاید اسی انداز بیاں کی وجہ سے وصی شاہ بقول کسی کے خواتین کا مقبول ترین شاعر بن گیا ہے اور شاید اسی لیے اس کے رقیب اور اسکے حاسد اس سے جلتے ہیں ۔
    ۔۔۔
    بہر حال : اللہ کرے زور سخن اور زیادہ
    ۔۔۔۔
    فقط:
    ایک سخن فہم
    منظور قاضی از جرمنی

  20. ڈا کٹر شمس جیلانی صاحب اللہ آپ کو ” چپ چاپ ” نہ مرنے دے ۔ آمین ۔
    کینڈا کے بہت سارے ضعیف اور اکیلے لوگوں کی غمگساری کے لیے اور پھر اپنے بہی خواہوں کے لیے آپ کو کئے سال صحت اور تندرستی سے جینا پڑے گا ۔
    سب کے ساتھ ساتھ اس عالمی ا خبا ر کے پڑھنے والے بھی آپ کی تحریروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور علم حاصل کرتے ہیں ان سب کے لیے آپ کی موجودگی ایک عظیم نعمت ہے ۔

    خدا وہ نہ دن لائے کہ آپ مجھ سے پہلے ” کھسک ” جائیں۔ ۔
    ۔۔۔۔
    آیئے وصی شاہ جیسے ابھرتے ہوے شاعر کی شاعری سے لطف اندوز ہوتے رہیں
    ۔۔۔۔

  21. جی قاضی جی وصی شاہ کافی مشہور ہیں نوجوان نسل میں اور ان کے بہت سے ڈرامے بھی پی ٹی وی اور دوسرے channels پے چلے ہیں اور چل بھی رہے ہیں جو کے کافی کامیاب رہے ہیں اور لوگوں نے بہت پسند کیے ہیں
    آجکل جیو ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل”دل دے کے جائیں گے“ سید وصی شاہ کی تحریر ہے جو کہ ہر پیر سے جمعرات 08بج کر 05منٹ پر پیش کیاجاتا ہے۔
    دہلیز کے اس پار وصی شاہ جو کہ آج کے مشہور ڈرامہ نگار اور شاعر ہیں کا بہترین شاہکار ہے۔ دہلیز کے اس پار ڈرامہ کی کہانی سماجی اور معاشرتی حالات کے گرد گھومتی ہے۔ وصی شاہ کا یہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن سے بہترین مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ عوام کی خدمت میں یہ ڈرامہ اب کتابی شکل میں بھی دستیاب ہے۔
    اور پی ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ کیا گیا ڈرامہ ‘ لباس ‘ ڈرامہ سیریل ازدواجی زندگی کے اتار چڑھائو پر بنایا گیا تھا اس کے رائٹر بھی سید وصی شاہ تھے۔
    اس کی علاوہ ایک اور ڈرامہ ‘دھڑکن‘ ہے جس کے مصنف کا وصی شاہ ہیں۔
    اس کے علاوہ اور بھی ہیں !!

  22. آپ سب سے بہت معزرت کے ساتھ

    جس طرح ثناء‌شاہ اور دیگر لوگ وصی شاہ کے فقط نام سے ہی واقف ہیں اور دیگر لوگ یہاں انکی شاعری پر جس بری طرح یہاں تنقید کی دو دھاری تلوار چلا رہے ہیں اسکی وجہ میری سمجھ نہیں آ رہی؟
    اس بلاگ کی ابتدا وصی شاہ کی شاعری پر ہوئی مگر اس میں اس طرح سے تنقیدی تبصرے شامل ہونا شروع ہو گئیے کے اگر اس بلاگ کا تجزیہ کیا جائے تو وصی شاہ کی شاعری سے ذیادہ دیگر باتوں پر تبصرے ذیادہ ملیں گے۔۔
    ہم لوگ کسی نئی آنے والی چیز کو آسانی سے ھضم کیوں نہیں کر سکتے ؟

    ۔۔۔
    بہت معزرت کے ساتھ میں یہاں‌ایک بات بہت ڈر ڈر کر لکھ رہی ہوں مگر لکھے بنا رہ بھی نہیں سکتی کے یہاں بات ہو رہی ہے دنیاوی شاعری کی ۔تو وصی شاہ کی شاعری میں اگر کسی اور شاعر کا عکس آ بھی رہا ہے تو کیا برائی ہے ؟
    میرے خیال میں پوری کائینات ہی الفاظ کے ہیر پھیر پر قائیم ہے ؟
    الفاظ تو وہی ہیں
    اب ایک مثال لے لیں کے واقعہ کربلا ایک ہی ہے ؟ 72 شہدا (ع)‌ کی شہادتیں 10 ایام میں رونما ہوئیں ؟سردار امام حسین(ع) کی شہادت پر لاکھوں کلام لکھے گئیے ہزاروں کی تعداد میں نوحے ۔ مرثیہ ۔ سلام۔ اب اگر ان سب کلاموں کو اٹھا کر پڑھا جائے تو ممثلت اس حد تک ملے گی کے ایسا لگے گا کے ایک کلام لکھتے وقت دوسرے کلام کو سامنے رکھا گیا ہوگا ؟
    مگر وہ کلام کس طرح کس جگہ کس ملک میں کن تاریخوں میں لکھے گئے وہ حالات ہم نہیں جانتے ۔
    لہزا میری ناقض عقل اس تنقید کو تسلیم نہیں کرتی کے ایک شاعر نے اگر بندہ بالی کنگن وغیرہ وغیرہ جیسی کچھ ممثلت والی کوئی غزل نظم لکھ بھی دی تو کیا ہوا؟جس نے لکھا اللہ اسکو اپنی ذاتی شاعری لکھنے کی توفیق عطا کرے آمین )
    ھم لوگ اپنا دماغ ایسی چیزوں میں اس بری طرح لگا دیتے ہیں جیسے ھم کوئی قلعہ فتح کر لیں گے ۔۔
    ہو سکتا ہے وصی شاہ نے اس وقت بندے والا خیال چوری کیا ہو مگر لکھنے میں تو اپنا ذہن استعمال کیا ہوگا؟پھر اس کے بعد اس نے اپنی شاعری بھی لکھنا شروع کر دی ہو؟
    ہزاروں کہانیاں لاکھوں اشعار ہیں اس اردو زبان میں اب اردو میں لکھے ہوئے الفاظ کی رد و بدل ہی ہے مگر الفاظ کے مطلب تو وہی بنتے ہیں‌ نا ؟
    کس نے کیا لکھا کس کو کیا پسند ہے وہ اپنی اپنی پسند ہے
    جسکو کسی شاعر کی شاعری پسند ہے وہ پسند کر کے اپنے من پسند بلاگ میں آ کر اسکی شاعری کو فروغ دے اور اس پر تبصرے کرے جس کو نہیں پسند تو وہ بجائے ایسے بلاگز میں آ کر ہتک آمیز گفتگو کر کے پرسکون چلنے والے بلاگز کا ماحول خراب کرنے سے بہتر ہے اپنے من پسند بلاگ پر جا کر اپنے من پسند عنوان پر تبصرہ کرے ۔
    ویسے بھی ذندگی اسقدر مصروف ہو گئی ہے کے لوگوں کے پاس اپنے آپ کو سہی طرح سمبھالنے کا وقت نہیں ہوتا ایسے میں اس طرح ہتک آمیز گفتگو اور فضول کی لفاظی دشمنی مول لینے کا کیا فائید؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک اور بات معزرت کے ساتھ
    بلاگ گرما گرم چلنے سے بہتر ہے بلاگ با معنی چلے وہ ذیادہ اچھا ہوتا ہے ؟چاہے تبصرے کم ہوں مگر با معنی ہوں ؟
    آپ سب کو اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو بے حد معزرت کے ساتھ میں دست بستہ معافی چاہتی ہوں آپ سب سے کیونکہ میں یہاں کسی لفاظی بحث مکا حصہ نہیں بننا چاہتی
    مجھے بس ایک بات سمجھ آتی ہے جہاں دیکھو چار لوگ بحث کر رہے ہیں پہلے تو یہ کوشش کرو کے معملا رفعہ دفعہ ہو جائے اور اگر نہیں تو خود کو اس جگہ سے ایسے ہٹا لو کے جیسے تمہارا کبھی گزر ہی نہیں ہوا ہو وہاں سے

    علمی اخبار کے منتظمین کافی فعال ہیں میری ان سب سے گزارش ہے کے یہاں ویسے ہی بلاگز لکھنے والے بہت گنے چنے ہیں ۔ایسے افراد کو سمبھال کر رکھنا اور انکی رائے لینا اور بامعنی گفتگو میں انکو اپنی سوچ اور اپنا تجزیہ لکھنے کا موقع فراہم کرنا انکی ذمہ داری تو ہے اور وہ بخوبی نبھا بھی رہے ہیں۔۔
    مگر جب منتظمین یہ محسوس کریں کے بات حد سے بڑھ رہی ہے تو بجائے بلاگ کی رونق دیکھنے کے یہ ضرور دیکھیں کے کہیں ایسی بحث و تکرار سے کچھ افراد دل برداشتہ ہو کر یہاں آنا نا چھوڑ دیں؟
    اسطرح نقصان کسی کا نہیں ہونا مگر یہاں کے بلاگز کی رونق ماند پڑ جائے گی
    ہوسکتا ہے کے میں غلط ہوں مگر اس پورے بلاگ کو شروع سے میں پڑھتی چلی آ رہی ہوں اور اس میں مجھے یہی تاثر دکھائی دے رہا ہے کے آپس میں رنجشیں اسقدر بڑھ سکتی ہیں کے کچھ لوگ یہاں آنا نا چھوڑ دیں ؟اور اگر آنا نا بھی چھوڑیں تو جو آج کے اچھے دوست ہیں وہ کل کے ذاتی عناد کے شکار نا ہو جائیں؟
    ہو سکتا ہے میں اپنی بات یہاں ٹھیک سے سمجھا نہیں پائی مگر آپ سب کافی فہم و فراست رکھنے والے لوگ ہیں‌تو میری باتیں خود سے کوشش کر کے سمجھ سکتے ہیں کیونکہ میں علم کے اس پیمانے پر نہیں جہاں آپ سب لوگ ہیں
    اسلئیے معزرت کے ساتھ میں اپنا بلاگ ختم کرتی ہوں
    ایک دفعہ پھر اگر کسی کو میری کوئی بھی بات بری لگی ہو تو اپنی کم علم بہن سمجھ کر معاف فرما دیجئیے گا
    ماریہ علی

  23. منظور قا ضی صاحب

    آپکو وارث صاحب سے اختلافِ رائے کا پورا حق ہے۔ لیکن آپ انکے قلم پر قابو پانے کی کوشش کیوں کررہے ہیں۔ آپنے فرمایا کہ وہ دوماہ سے اپنی ویب سائٹ پر صفدر ہمدانی صاحب پر یلغار کررہے ہیں۔ اسکو اگر خود ہمدانی صاحب بڑی خوش اسلوبی سے برداشت کررہے ہیں تو آپکا پیمانہ کیوں لبریز ہورہا ہے۔ ٰٰ ٰٰٰ مدعی سست گواہ چستٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ۔ جہاں آپکو وارث صاحب پر غصہ آرہا ہے وہاں بہت سے ایسے بھی قاری اور مبصرین ہیں جو اُن سے اتفاق کر رہے ہیں۔ اور یہی اتفاق و اختلاف بلاگز کا حُسن ہوتا ہے۔ اگر صرف مدح سرائ پسندیدہ چیز ہوتی تو قصیدہ سب سے زیادہ مقبول صنفِ سخن ہوتا۔

  24. قاضی صاحب

    آپکا یہ جملہ

    ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ اس پر میں نے ان سے یہ کہا ہوں کہ ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    یہ غلط اُردو ہے۔ اگر آپ یوں لکھتے

    ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ اس پر میں ان سے یہ کہا ہوں کہ ٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    تو یہ بھی غلط اردو ہوتی۔ صحیح اُردو یہ ہے۔

    ٰٰٰٰ ٰٰٰٰ اس پر میں نے اِن سے یہ کہا ہے کہ ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    شاعری ہو یا نثر، اُردو ہو یا کوئ اور زبانٰ، گرامر کی غلطی بات کا وزن کھو دیتی ہے۔ کیونکہ آپ میری تصحیح فراخ دلی سے کرتے ہیں۔ تو میرا یہ اخلاقی فرض ہوجاتا ہے کہ میں آپکو غلط راہ پر چلنے سے روکوں۔

  25. ظفر جعفری صاحب نوازش آپ کی برادرم۔
    قاضی صاحب قبلہ، حبِ علی اور بغضِ معاویہ والے محاورے کو ‘سلیس اردو’ میں آپ سننا چاہتے ہیں تو سنیں‌ کہ ‘خر دماغی’ سمیت جتنے بھی ‘القابات’ آپ نے اس خاکسار کیلیے استعمال کیلیے ہیں وہ میرے بغض کی وجہ سے ہیں نا کہ وصی شاہ کی محبت کی وجہ سے، کیوں‌ غلط کہا کیا؟

    قبلہ ہمدانی صاحب کی خلاف کوئی مہم میں‌ نے نہیں چلائی اور وہ بھی دو مہینوں سے، مجھے لگتا ہے کہ قاضی صاحب کچھ سوچتے ہیں، اسے فرض کرتے ہیں اور پھر اسے حقیقت مان لیتے ہیں۔ جناب صفدر ہمدانی صاحب ایک تخلیق کار ہیں سو اسے ناطے ہمارا بھی ان سے رشتہ ہے، 23 مارچ کو میں نے فقط ایک تحریر لکھی تھی (جس کو ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا) اور غلطی یہ ہوئی کہ وہ ‘تند و تلخ’ ہو گئی اسکی یقیناً کچھ وجوہات رہی ہونگی لیکن اسکے بعد بتائیں قاضی صاحب کہ میرے قلم سے ایک بھی بات نکلی ہو؟

    باقی رہی وصی شاہ کی بات تو قاضی صاحب اس کے بعد چاہے جو بھی لکھیں، میری یہ اس موضوع پر آخری سطریں ہیں، اور ایک چیز بالکل واضح‌ ہوئی ہے کہ جتنے تخلیق کار ہیں، محترم صفدر ہمدانی صاحب قبلہ، محترمہ نگہت نسیم صاحبہ اور محترم ظفر جعفری صاحب، یعنی جو تخلیق کے عمل کو جانتے ہیں اور اس کے ‘پروسس’ سے گزرتے ہیں اور ‘حق الیقین’ کے درجے پر فائز ہیں وہ جانتے ہیں اور ان سب کا نقطہ نظر صاف ہے کہ ایک فنکار کی تخلیق اور خیال بمنزلہ اسکے اولاد کے ہے اور اسکا چرانا ظلمِ عظیم ہے۔ قاضی صاحب اور دیگر احباب جنکا علم اور مشاہدہ صرف ‘علم الیقین’ یا ‘عین الیقین’ تک ہے وہ اس بات کو روا سمجھ رہے ہیں جو وصی شاہ نے کیا، کیونکہ جسطرح‌ ایک باپ، ایک ماں کے احساسات کو جب وہ تین چوتھائی سال تخلیق کے عمل سے گزرتی ہے، نہیں سمجھ سکتا اسی طرح شاعری کا قاری، شاعری کے تخیلیق کار کے احساسات نہیں سمجھ سکتا، حافظ کے الفاظ میں:

    شبِ تاریک و بیمِ موج و گردابے چنیں ہائل
    کجا دانند حالِ ما، سبکسارانِ ساحل ھا
    تاریک شب ہے، موج کا خوف ہے اور خوفناک بھنور ہے (یعنی ہم قعرِ دریا میں ہیں)، ساحل کے بے فکرے ہمارا حال کیسے سمجھ سکتے ہیں؟

  26. شاید یہ جالب کا شعر ہے کہ :
    ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں
    دنیا والے دل والوں کو اس سے زیاد ہ کہتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اوپر کے تما م تبصروں میں ماریہ علی صاحبہ کا تبصرہ انتہائی بصیرت افروز ہے ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    بلاگ لکھنا مشکل کام نہیں بلاگ کی نظامت کرنا بے حد مشکل کام ہے۔ بلاگ کی نظامت کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے بلاگ کے موضوع سے ہٹ کر لکھے جانے والی ” خرافات ” کو ہٹا دیا کرے اور کسی ذیلی موضوع کو اپنے بلاگ کے اصلی موضوع پر حاوی نہ ہونے دے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں نے ماریہ علی صاحبہ کے شعر کے بلاگ میں کسی ذیلی اور غیر متعلقہ موضوع کو حاوی ہونے نہیں دیا ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ظفر جعفری صاحب سے عرض ہے کہ میں نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ میں شاعر ہوں یا نثر نگار ہوں ۔ اس لیے ظاہر ہے کہ میں اپنی نثر میں بہت کچھ غلطیاں کر جا تا ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ بہت سارے اہل زباں نثر نگار بھی اس سے مستثنی نہیں ہیں۔

    مشکل یہ ہے کہ جب مشہور شعرا دو دو استادوں سے اپنے کلام کی تصحیح لے کر اس ناقص کلام کو مشاعروں میں پڑھتے ہیں یا عالمی اخبار کے بلاگوں میں لکھتےہیں تو میں تعجب کرتا ہوں ۔ ( مثالیں دوں تو یہ بلاگ اپنے موضوع سے ہٹ جاےگا ) ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ظفر جعفری صاحب : ” مدعی سست و گواہ چست ” کہنے سے پہلے صفدر ھمدانی صاحب سے بھی ٹیلیفون پر تفصیل معلوم کرلیتے تو اچھا تھا ۔
    آپ نے جو تبصرہ مجھ سے خطا ب کرتے ہوے لکھا ہے وہ تبصرہ اشتعال انگیزی کے زمرے میں آتا ہے۔ اپ جیسے دانشور اور دانشمند انسان کو ایسی سیاست سے دور رہنا چاہیے ۔ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ صفدر ھمدانی صاحب ” آئین جوانمرداں حق گوئی وبےباکی ” پر عمل کرتے ہیں وہ آپ کی یامحمد وارث صاحب کی اشتعال انگیزی سے متاثر نہیں ہو سکتے ۔ ( اور کچھ لکھونگا تو یہ بلاگ اپنے موضوع سے ہٹ جائے گا ) ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اب رہا محمد وارث صاحب کی ” حب علی ” اور ” بغض معاویہ ” کی تشریح کا معاملہ تو اس کے لیے مجھے یہ کہنا ہے کہ جیسا کہ میں اس بلاگ کے شروع میں لکھا ہوں ” نہ میں وصی شاہ کا وکیل ہوں اور نہ رشتہ دار ” اور یہ بھی لکھدیا ہوں کہ میں وصی شاہ کی اتنی اچھی شاعری پہلی دفع اس بلاگ میں پڑھا ہوں تو مجھ پر یہ الزام کی میں اس سے محبت ( حب علی ) کی خاطر ( معاویہ ) یعنی محمد وارث صاحب سے بغض رکھتا ہوں تو یہ کہا ں کی دانشمندی اور انصاف ہے ۔ بہتر ہوتا کہ محمد وارث صاحب اپنی شرافت کا مظا ہرہ کرتے ہوئے ایسی مثال دینے پر اپنی شرمندگی کا اظہار کرلیتے ۔

    محمد وارث صاحب اگر ایماندار ہیں تو اس بات کا اقرار کرسکتے ہیں کہ میں نے انکی فن عروض پر مہارت کی تعریف کی اور اس کے لیے اپنوں کی ناراضگی کو بھی برداشت کرلیا ۔ ( انکی یہ بات کہ میں ان سے “بغض معاویہ ” رکھتا ہوں انتہائی شرمنا ک بات ہے جس کے لیے انکو معذرت چاہنے کے سوا کوئی اور نجات کا ذریعہ ہی نہیں )

    محمد وارث صاحب ااپنے زہر آلود قلم سے صفدر ھمدانی صاحب اور ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا تذکرہ کرکے غلطی سے یہ بات ثابت کرنا جاہتے ہیں کہ ان دونوں معزز ہستیوں نے وصی شاہ کو چور کہا یا کوئی ایسی مثال پیش کی کہ جس سے وصی شاہ کی چوری اور سینہ زوری ثابت ہوتی ہو۔

    مجھے یا د ہے کہ صفدر ھمدانی صاحب نے یہ کہا کہ انکے اپنے اشعار کی چوری کرکے کسی نے ان ہی کے سامنے ان ہی کا کلام پیش کیا۔ مگر انہوں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ وصی شاہ نے مجید امجد کے نظم بندا کی چوری کرکے اپنی نظم کنگن دنیا کے سامنے پیش کیا۔
    محمد وارث صاحب نے بھی ابھی تک یہ ثابت نہیں کیا کہ وصی شاہ نے مجید امجد کی نظم کی یا اسکے الفا ظ کی چوری کی۔

    ( مارہہ علی صاحبہ نے مرثیوں کی مثال دیتے ہوے کیا خوب کہا ہے کہ سینکڑوں سالو ں سے ایک ہی موضوع پر ہزاروں شعرا نے نظمیں لکھی ہیں مگر کسی نے ا ن پر موضوع کی چوری کا الزام نہیں لگا یا ۔ )

    محمد وارث صاحب جتنا زیادہ اپنے تیار کردہ گرداب میں پھنستے جاینگے اتنا ہی وہ نیچے ڈوبتے جاینگے۔ ا ن ہی موقعوں پر میں آرزو کا یہ شعر دہراتا ہوں :
    حد سے نہ گذر سیلاب نہ بن ، چکر میں نہ پھنس گرداب نہ بن
    بن ہلکی موج مگر ایسی جس موج پہ دریا نا ز کرے

    اللہ محمد وارث صاحب کو اپنے کیے پر ندامت کی ہمت عطا کرے اور انکو مجھ سے زیادہ عمر عطا کرے ( جس کے آثار انکے ان تبصروں کی روشنی میں نظور نہیں آتے ) ۔
    ۔۔۔۔۔۔
    اب میں اس بلاگ کے اصل موضوع کی طرف واپس آتا ہوں ( افسوس کہ ثنا ء شاہ ساحبہ ( اس بلا گ کی ناظمہ ) کی کوششوں کے باوجود اس بلاگ کو ہائ جیک کرنے والے اپنی طرف سے اس بلاگ کو موضوع سے ہٹانے کی ناکام کوشش کرتے رہتےہیں )۔

    جہاں تک وصی شاہ کی شاعری کا تعلق ہے اس کا مطالعہ ثنا ء شاہ صاحبہ کے اس بلاگ میں اور گوگل میں پڑھکر یہ اندازہ ہو رہا ہے کہ پاکستان کے اس اابھرتے ہوے نوجوان شاعر اور ڈرامہ نگار نے اتنی کم عمری میں قبولیت عوام اور شہرت دوام حاصل کرلی۔ اللہ اس کے قلم میں اور طاقت اور اسکے سخن میں اور گہرائی اور بلندی عطا کرے اور اس کو اسکے حاسدین کے حسد اور فتنہ سے محفوظ رکھے۔
    ایسے جوہر کی قدر کرنی چاہیے نہ کہ اسکی تذلیل اور تحقیر اور تنقیص۔
    ۔۔۔۔
    فقط:
    عالمی اخبار کا ایک مہمان مبصر :
    منظور قاضی از جرمنی

  27. وصی شاہ کی شاعری کا بلاگ جب ثنا شاہ صاحبہ نے لگایا تھا تو انکو قطعا اندازہ نہیں تھا کہ اس بات پر اسطرح کی لا حاصل و لایعنی بحث چھڑ جائے گی۔ ان کا مقصد تو فقط غم روزگار سے ہٹ کر چند لمحے ادب لطیف کے ساتھ گزارنے کا تھا اور اب بھی ہے۔ اسی لئے اس بلاگ کی درگت دیکھ کر انہوں نے ایک اور شستہ بلاگ کھول دیا ہے۔
    ہم تمام محققین کی آراء کی قدر کرتے ہیں، لیکن بایں ہمہ ہم آپ سے یہ بھی درخواست کرتے ہیں کہ تیر کو کمان سے نکالنے سے پہلے ذرا سا سوچ لیا کریں تو اس بلاگ کا حسن قائم رہے گا۔
    کون کسے کیا سمجھتا ہے اور کیا کہتا ہے، یہ ہر ایک کی اپنی سوچ ہے اور اسکا پنا زاویہ نگاہ ہے، جسے تبدیل کرنا ضروری نہیں ہے۔ ادارہ عالمی اخبار کےاراکین نے ہمدانی صاحب کی ُپر بصیرت قیادت میں ہمیشہ ضبط اور تحمل کو فروغ دینے کی سعی کی ہے۔ ہمدانی صاحب اس بلاگ کو حذف کرنے کا حکم دے سکتے تھے، لیکن ان کے خیال میں اہل علم کے مابین مباحثے میں ہمیں حائل نہیں ہونا چاہئے، اسی لئے انہوں نے یہ بلاگ سب کی بصیرت و دانش پر اعتماد کر کے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اب نتیجتا ہم لوگ کس قدر دانشور ثابت ہو رہے ہیں، وہ سامنے ہے۔ اب کس نے کیا کہا اور جواب کیا آیا ، بہتر ہے اسے ذاتی حملوں کی فہرست سے نکال کر بار دیگر ادب اور محض ادب پر بات کریں۔ ۔ آپ احباب کی بارگاہ فکر میں صرف یہی عرض کرنا ہے کہ احترام اور ادب جو ہماراے اسلاف نے اپنے مخاطب کے لئے چھوڑے ہیں، ہمیں بھی انہیں ملحوظ خاطر رکھنا چاہئے۔
    جناب امام علی (ع) کا فرمان ہے کہ جاہل کے سامنے خاموشی علم کی زکوات ہے۔ اگر ہمیں مد مقابل پر اعتماد نہیں تو خاموشی ہی اختیار کر لیں تو کم از کم اپنا بھرم رہ جائے گا۔
    وصی شاہ کے بارے میں صرف اتنا کہوں کہ ان کی نظم اور مجید امجد کی نظم میں صرف ایک قدر مشترک ہے کہ دونوں زیور ہیں۔ باقی مجید امجد کا بندا مدہوش ہے اور وصی شاہ کا کنگن باتیں کرنا چاہتا ہے، اٹکھیلیاں کرنا چاہتا ہے اور گم ہوئے بناء اپنی قدر جانتا ہے۔ یہ الفاظ میرے نہیں، بلکہ جناب احمد ندیم قاسمی مرحوم کے ہیں، جو انہوں نے خود ہمارے گھر پر ایک منعقدہ محفل کے بعد حضرت محسن نقوی شہید سمیت کئی احباب کی موجودگی میں کہے تھے۔۔۔ اس لئے ہمیں بھی وصی شاہ کو اس جرم پر معاف کر دینا چاہئے۔ وصی شاہ اپنی الگ پہچان رکھتا ہے اور اسکی نظمیں اور ڈرامے معروف ہیں۔ نوجوان نسل کے کئی شعراء کی مانند انکے اشعار میں کہیں کہیں جھول ضرور ہے، لیکن اس میں قصور اساتذہ اور میڈیا کا ہے جو انہیں معتمد راہنمائی نہ دے سکے۔
    ابہر کیف، اسکے خیالات ُُپر کیف اور ادب سے بھر پور ہوتے ہیں جو مؤدب بھی ہیں اور تادیبی کاروائی کے حقدار نہیں۔
    آپ تمام احبا ب سے بصداحترام عرض ہےکہ مناسب سمجھیں تو اس بحث کو یہیں ختم فرما دیں۔

    بطور ترجمان عالمی اخبار

  28. کوئی علمی بحث ہوتی تو بات اور تھی ۔ یہاں پر تو ایک دم” جرم ” کا فتوی بغیر کسی ثبوت کے لگا دیا گیا تو پھر بات تو آگے بڑھنی تو تھی ہی۔

    احمد ندیم قاسمی مرحوم نے نہایت ہی عمدہ طریقہ سے دونوں نظموں کا انتہائی خوبصورت انداز میں موازنہ اور مقابلہ کیا مگر انہوں نے وصی شاہ پر مجید امجد کی نظم کی چوری کے ” جرم ” کا الزام نہیں لگا یا۔
    عالمی اخبار کے ترجمان صاحب کا فیصلہ سر آنکھوں پر مگر انکا یہ جملہ کہ ” ہمیں بھی وصی شاہ کو اس ” جرم ” پر معاف کردینا چاہیے ” کچھ عجیب سا معلوم ہوتا ہے خاص طور پر اس لیے کہ وصی شاہ کا کوئی ” جرم ” ثابت ہی نہیں ہوا۔
    ۔۔۔
    ویسے جناب مصباح حسین کے تبصرے کے اختتامی الفاظ جو انہوں نے وصی شاہ کے بارے میں لکھے ہیں ( اور خاص طورپر اشعار میں ” جھول ” کے بارے میں ) ان سے میں بالکل متفق ہوں۔
    ۔
    فقط ایک مبصر :
    منظور قاضی از جرمنی

  29. ترجمان عالمی اخبارسید مصباح حسین کی اس مستند رائے کے بعد مزید کچھ لکھنا بے معنی سا ھو گا ۔ مصباح چونکہ اس ادارے کے ترجمان ھیں اسلیئے ان کے لکھے ھوئے میں صفدر ھمدانی صاحب ، مجھ نگہت نسیم ، آصف جیلانی اور دیگر ادارتی عملے کی آواز اور رائے شامل ھے ۔ اب چونکہ اس موضوع پر مختلف زاویوں سے بہت سی باتیں اور بے مقصد اور لاتعلق باتیں بھی ھو چکیں ھیں۔ اس لیئے ادارتی عملے نے یہ طے کیا ھے کہ مزید زاتی چپقلش والے اور اخلاقی اقدار سے عاری تبصروں کو فوری طور پر حذف کر دیا جائے گا ۔ ادارتی بورڈ سیدہ ثنا شاہ کے اس بلاگ کو اسی طرح شائع رکھنا چاھتا ھے اور امید کرتا ھے کہ اہل علم اور فکر و بصیرت کے حامل افراد فقط ادب ،زبان ،شاعری اور تکنیکی امور کے بارے میں ھی گفتگو کریں گے ۔ ھمیں آپ سب کی رائے کا احترام ھے اس یقین کے ساتھ کہ آپ اپنی بات ایک صاحب علم کی طرح تہزیب کے دائرے میں کریں گے اور دوسرے کی بات کو سننے کا اپنے آپ میں حوصلہ پیدا کریں گے۔

  30. وصی شاہ نے کہا:

    تم اپنے دکھ پہ اکیلے نہیں ہو افسردہ
    تمھارے چاہنے والے بھی سوگ کرتے ہیں

  31. وارث صاحب

    پہلے تو یہ کہ آپ یا کوئ دوسرا قاری انیس کی یہ غزل پیش کردے تو میں بیحد مشکور ہونگا۔

    ٰٰ ٰٰٰ ہم آسمان سے لائے ہیں اِن زمینوں کوٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ

    اب میں اُس دلچسپ بحث کی طرف آؤنگا جو ماسوا چند تلخیوں کے اسوقت اپنی معراج پر ہے۔ وصی شاہ کے جس کلام پر سرقہ کی بحث ہوئ ہے تو مختلف مبصرین بالخصوص مصباح صاحب اور ہمدانی صاحب کے تبصروں سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ اس کلام کو سرقہ کہنے سے کہیں زیادتی نہ ہوجائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ پیوند کاری ہے۔ اسکی ایک مثال انیس کے ایک مرثیہ پر ایک اور شاعر کا مرثیہ ہے ۔ انیس کا مرثیہ اسطرح ہے

    ٰٰ ٰٰٰ جب قطع کی مسافتِ شب آفتاب نےٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    پیوند کچھ اس طرح تھا

    ٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ جب آفتاب دسویں محرم طلوع ہوا ٰٰٰٰ ٰٰٰٰ

    اسطرح غیر معروف شاعر نے انیس کے پانچ چھ سو مصروں پر شروع سے آخر تک ہر ہر مصرع پر پیوند لگایا ہے۔ انیس کے بعد بیشتر شعراء نے پیوندی مرثیہ کہے جسے جوش نے یکسر ختم کیا۔ یہی پیوند کاری دوسری اصنافِ سخن میں ہوتی رہی ہے۔ اور اب تو اگر ذرا سی نظر دوڑائ جائے تو پیوند ہی پیوند نظر آتے ہیں۔ اس موضوع پر ڈاکٹر تقی حیدر عابدی نے کافی تحقیق کی ہے۔ اس میدان میں لاہور کے مبصرین بالخصوص لائقِ تحسین کام کر رہے ہیں اور اس حرکت پر سے پردہ اُٹھا نے میں شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ گو پیوند کاری سرقہ نہیں لیکن اساتذا نے اسے حقارت کی نظر سے دیکھا ہے۔ آجکل شعراء شاعری سے زیادہ اپنی شہرت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    غیر منقوط شاعری، غزل بمصرع میمیہ، غزل بتکرار قافیہ، غزل بیک قافیہ یا چہار قافیہ غزل اگر چراغ لیکر ڈھوڈیں تو شاید ایک آدھ شاعر ملجائے۔ اس اعتبار سے طارق ھاشمی ایک منفرد شاعر ہیں جنکے یہاں اساتذہ کے یہ نمونے موجود ہیں۔

  32. ماشاللہ مصباح صاحب اور نگھت نسیم صاحبہ آپ دونوں نے ایسے موقع پر آ کر اپنا کردار ادا کیا ہے کے شاید اگر اور دیر ہو جاتی تو بات قابو سے باہر ہو جاتی اور پھر یہاں پر کوئی ہوتا اور کوئی نا ہوتا۔۔ اور اگر میں سچ گوئی سے کام لوں تو ایسی گفتگو پڑھکر اور مسلسل ہوتی دیکھ کر کم از کم میں نے تو اس عالمی اخبار کے بلاگز کو خیر آباد کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا۔۔ اس بلاگ میں ” میں اپنی دانست میں اپنا آخری بلاگ لکھ کر جا چکی تھی اور اپنے اندر یہ فیصلہ بھی کر لیا تھا کے بہتر ہے کے یہاں سے کنارہ کشی اختیار کر لی جائے ۔ کیونکہ جس طرح وصی شاہ جیسے شاعر جن کا آج کی نوجوان نسل میں اپنا ایک مقام ہے ۔ میں نہیں جانتی کے وہ ڈرامے لکھتے ہیں اور کونسے چینل پر نشر ہوتے ہیں مگر انکی شاعری کچھ سنی سنی سی تھی اور یہ بھی سنا ضرور تھا کے انہوں نے کاپی کیا ہے کئی شاعر حضرات کو مگر تصدیق نہیں تھی مجھے اس لئیے شروع میں فقط مزاح کے طور پر یہ سمجھ کر کے یہ بلاگ اس عنوان پر اتنا گھمبیر صورات حال اختیار نہیں‌ کرے گا کچھ مزاقیہ الفاظ ضرور لکھے تھے مگر اسکا مطلب قطعی یہ نہیں تھا کے میں وصی شاہ کی ہتک کرنا چاہتی ہوں ۔ا (( ور کسی نے میری سابقہ گفتگو کو ایسا سمجھا تو میں معزرت چاہتی ہوں‌)‌) اگر مگر جیسے جیسے یہ بلاگ آگے بڑھا اور یہاں و صی شاہ کے نام سے ایک مورچہ بندی سی ہونے لگی تو مجھے بھی محسوس ہوا کے اب بات قابو سے با ہر آ کر ذاتیات تک آ پہنچی ہے۔ اور جس جگہ پر لوگ ذاتیات پر آ جائیں وہاں سے ہر شریف انسان اپنی عزت بچا کر چلے جانے کو ہی فوقیت دیتا ہے۔۔اور ایسا ہی میں نے بھی سوچا کے جب منظور قاضی صاحب جیسے بزرگ انسان کے ساتھ اسطرح ہتک آمیز گفتگو کی جا سکتی ہے تو ۔ میں کیا میرا علم کیا اور میری اوقات کیا؟
    لہزا میں نے عالمی اخبار کو خیر آباد کرنے کا فیصلہ کر ہی لیا تھا
    مگر مجھے بے حد خوشی ہوئی ابھی مصباح صاحب اور نگھت نسیم صاحبہ کے بطور ادارتی ترجمان کی حثیت سے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے بہت بہترین اقدامات دیکھ کر ۔میں تو یہی سمجھتی ہوں کے شاید میرے دل کی آواز اس ادارے نے سن لی جب ہی ایسے اقدامات کئیے گئے ہیں
    میں بہت ممنون و مشکور ہوں عالمی ادارے کے ترجمان اور میزبانوں کی کے انہوں نے بلاگ کے گرما گرم ہونے سے ذیادہ اس کے معیار پر توجہ دی
    ورنہ اس طرح کے کوئی بھی بلاگز ہوں وہاں یہی ہوتا ھے کے انتظامیہ فقط یہ دیکھتی ہے کے بلاگز میں رش کتنا ہے اور آنے والے کتنا گرما گرم گفتگو کر رہے ہیں ۔وہ یہ نہیں سوچتے کے اس گفتگو کا معیار کیا ہے بس یہی چاہتے ہیں کے میلہ لگا رہے
    خیر میں اپنی بات کو مختصر کرتی ہوں اور آپ سب سے آپنی ذات کی طرف سے بہت بہت معافی چاہتی ہوں اگر میری کسی بھی بات سے کسی بھی آنے والے کی دل شکنی ہوئی ہو تو مجھے معاف فرما دیں ۔
    اور ایک گزارش کرنا اپنا فرض سمجھتی ہوں کے ۔ہم یہاں اپنے فارغ اوقات میں کچھ حاصل کرنے آتے ہیں ۔چاہے یہاں ہمارے الفاظ‌اور ہماری گفتگو ہی ہماری ترجمانی کر رہی ہوتی ہے مگر پھر بھی ہم پر فرض ہے کے اپنے سے بڑے افراد کو عزت دیں اور ان کے علم اور تجربہ سے کچھ حاصل کریں نا کے اپنی ذاتی انا کے خول میں رہ کر بد تمیزی و بد تہزیبی کا مظاہرہ کریں اور خود کو یہ سمجھیں کے ہم کسی سے کم نہیں ۔کیونکہ اگر ہم جب تک خود کو کسی کے آگے جھکائیں گے نہیں تو کسی سے کچھ حاصل بھی نہیں کر سکتے ۔ آج کل کے نفسہ نفسی کے دور میں کون کسی کو کچھ دے سکتا ہے ؟ہر انسان اپنے مفادات کی جنگ میں اسقدر پاگل ہو گیا ہے کے اپنے ساتھ کھڑے انسان کو نہیں پہچانتا کے وہ اسکا سگا باپ ہے بھائی ہے یا کے کوئی اسکے برے وقت کا ہمدرد ۔فقط اپنےمفادات میں سب لوگ پاگل ہو چکے ھیں ۔ ایسے حالات میں‌اگر ان جیسے بلاگز سے ہم کو کچھ حاصل ہو رہا ہے تو ہم کو چاہیے کے ہم یہاں‌ آ کر کچھ سیکھیں کچھ حاصل کریں نا کے اپنی انا کے خول میں ہی رہیں
    میں اپنی اگر بات کروں‌تو جب سے میں یہاں آئی ہوں‌میں نے بہت کچھ سیکھا ہی ہے اور امید بھی یہی کرتی ہوں کے آگے بھی سکھتی ہی رہونگی
    اب مجھے اجازت دیجیئے اگر میری کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو ایک دفعہ پھر سے معزرت

    آپ سب کی کم علم بہن
    ماریہ علی

  33. قاضی صاحب

    میں اوپر لکھ چکا ہوں کہ آپکی تصحیح مجھے پسند ہے اور یہ مفید اور اصلاہی ہوتی ہے۔ اگر آپ اساتذہ کی تصحیح پر تصحیح کریں تو میرے لئے یہ بات بھی قابلِ قبول ہے۔ مجھے اس پر نہ کبھی کوئ اعتراض تھا نہ ہوگا کیونکہ یہ ارتقائ عمل ہے۔ آپ بزرگ ہیں اور میرے لئے واجب الاحترام ہیں۔

  34. جگر کاشعر یا د آرہا ہے :
    اللہ اگر توفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
    فیضان محبت عام تو ہے عرفان محبت عام نہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔
    میں ان تما م معصوم انسانوں کا مشکور ہوں جو مجھے اچھے الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔
    ظفر جعفری صاحب کا بھی دلی شکریہ کہ انہوں ننے مجھے اپنے نیک الفاظ سے سرفراز کیا ۔
    ۔۔۔۔۔
    آیے پھر سے اس ابھرتے ہوے اور سب کے چہیتے وصی شاہ کا ایک شعر پڑھیں اس لیے کہ اس بلاگ کا موضوع وہی ہے :
    شاید وہ مر ے حال پہ بے ساختہ رودیں
    اس بار بہاروں سے مرا ذکر نہ کرنا
    ۔۔۔
    اور یہ بھی کہ:
    فلک پہ چاند کے ہا لے بھی سوگ کرتے ہیں
    جو تو نہیں تو اجالے بھی سوگ کرتے ہیں
    ۔۔۔۔۔
    ماریہ علی صاحبہ کو اگر وصی شاہ کی شاعری اور اسکا وہ ویڈیو جس میں اس نے اپنی نظم کنگن سنایا تھا ، دیکھنا ہے تو وہ گوگل سرچ انجن پر وصی شاہ کا نام لکھکر حاصل کریں ۔ میں نے کل ہی اس کو پہلی بار دیکھا اور اسکے جیو کے ایک ڈرامے کی جھلک بھی دیکھا۔یہ سب انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
    ۔۔
    بہر حال :
    یہ وصی شاہ کا بلاگ ہے ۔ اس کو اسی طرح رکھا جائے تو بہتر ہے۔
    ۔۔
    فقط:
    ایک مہمان مبصر
    منظور قاضی از جرمنی

  35. Pakistan Drama serial Ahan Produced in 1996. Cast: laila zubaairi hasan qazi ayub khosa asad,ahsan talish nasreen qureshi syed wasi shah (Written By: Syed Wasi Shah) Directed By: Tariq Mairaj
    اسی ڈرامے میں وصی شاہ نے یہ نظم ُکاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا‘ پڑھی تھی ، اور ایکٹر بھی وہ خود ہی تھے !

  36. منظور قا ضی صاحب

    وصی شاہ صاحب کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ آپکا منہ میٹھا کریں۔

    صرف عرفان کا طالب ہے ظفر اور اس میں

    کتنی تسکین ہے یہ دیکھ لیا ہے تمنے

    کیا آپکو غیر منقو ط اشعار کہنے میں کوئ دلچسپی ہے۔ میرے پاس اساتذہ کا کافی غیر منقوط کلام ہے۔

  37. ظفر جعفری صاحب ہی اگر اسی طرح اپنی میٹھی میٹھی باتیں لکھا کریں تو میرے لیے بہت ہے ۔ آپ اپنی سیاست کی مٹھائی وصی شاہ کو کہلاتئے رہیں تو شاید وہ بھی خوش ہوجاےگا ۔ آپ اور آپ کے احباب وصی شاہ کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں بس اپنا لطف کرم اس پر نجھاور کردیجیے۔
    وص شاہ نے ضرور آپ ہی سے مخاطب ہوکر یہ لکھا ہے کہ :
    اس قدر ٹوٹ کے تم پر ہمیں پیار آتا ہے
    اپنی بانہوں میں بھریںمار ہی ڈالیں تم کو
    ۔۔۔۔
    طفر جعفری صاحب کو پتہ ہے کہ یہ بلا گ وصی شاہ کی شاعری پر ہے مگر انہوں نے اپنا شعر لکھ کر بلاگ کے موضوع کو بدلنے کی کاوش کی ۔ خیر انکے اس شعر کے دوسرے مصرعہ مییں ” تسکین ” کی بجاے ” عرفان ” لکھا جاے تو بہتر رہے گا اس لیے کہ ” عرفان ” کے طالب کو ” اپنے موجودہ ” عرفان ” دکھانا زیادہ اچھا ہے نہ کہ اپنی ” تسکین ” ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں ماریہ علی صاحبہ کی اطلاع کے لیے وصی شاہ کے لنک کو ( ویڈیو‌ ) کوای میل کے ذریعہ بھجو ا رہا ہوں اگر انکو نہیں چاہہیے تو اس لنک کو حذف کردیں۔
    ۔۔۔۔
    ظفر جعفری صاحب اساتذہ کے پاس غیر منقوط اشعار ہیں تو بہت خوب ۔ وہ ان کو پڑھتے رہیں اور ان سے محظوط ہوتے رہیں ۔( میں انٹر نیٹ پر اور گوگل پر اس قسم کے اشعار حا صل کرسکتا ہوں ۔)‌
    ۔۔
    کیا ظفر حعفری صاحب اس بلاگ میں وصی شاہ کے کچھ نئے اشعار لکھ سکتےہیں ؟ ( اس کے اشعارمیں اساتذہ ک غیر منقوط اشعار سے زیادہ تازگی ہے ) ‌۔

  38. اگر ظفر جعفری صاحب کا اشارہ انیس و دبیر کے غیر منقوط اشعار کی طرف ہے تو اس کو وہ آیندہ کسی بلاگ میں لکھ سکتے ہیں تاکہ اساتذہ کے فن کی مہارت سب پر عیا ں ہوجائے۔
    فی الوقت ثناء شاہ صاحبہ نے یہ بلاگ وصی شاہ کے لیے شروع کیا ہے ۔ اگر وہ ظفر جعفری صاحب کو اس بلاگ میں اساتذہ کے غیر منقوط اشعار لکھنے کی اجازت دیں تو انکی مرضی۔

  39. ایک ویڈیو میں ( جس کی کاپی میں نے گوگل سے لیا ہوں ) وصی شاہ نے اپنی نظم “کنگن ” سنایا ہے مگر اس نے اپنی اس نظم میں ” بند قبا والا ” شعر ( جو اوپر کسی تبصرے میں موجود ہے ) نہیں سنا یا ۔
    شاید وہ اپنا وہ شعر بھول گیا یا وہ شعر اس کا تھا ہی نہیں۔
    مزید تفصیلات گوگل ریسرچ سے حاصل کی جاسکتی ہیں

  40. ایک بہت ہی خوبصورت شعر

    جہاں بھر میں کسی کو میرا خیال نہیں
    تمھارے بعد یہاں میرا کوئی حال نہیں
    جو مر چکے ہیں تمہیں ان کی فکر ھے لیکن
    جو مر رہے ہیں تمہیں ان کا کوئی ملال نہیں
    (وصی شاہ)

  41. بہت خوب ثناء شاہ صاحبہ :
    وصی شاہ کے الفاظ میں تصحیح تو ہوسکتی ہے مگر اس کے خیالات کی ندرت قابل تعریف ہے ۔
    اگر یہ شاعر اسی طرح لکھا کرے تو اردو شاعر ی کی تاریخ میں اونچا مقام حاصل کرلے گا ۔۔

  42. ماریہ علی صاحبہ کی اس بلاگ میں کمی محسوس ہورہی ہے۔

  43. منضور قاضی صاحب۔۔۔ آج ایک نظم تلاش کرتا ھوا یہاں آ نکلا۔۔۔ آپ میں سے کسی کو بھی نہیں جانتا۔۔۔ لیکن بہت افسوس ھوا آپ کا طرز تخاطب دیکھ کر۔۔۔ قبلہ ھوش کے ناخن لیجئیے۔۔۔ جانے کس نے آپ کو آزاد چھوڑ دیا ایسی سطحی بحث کے لئیے۔ میری رائے میں اس بلاگ کی انتظامیہ قصوروار ھے۔

    آپ کی کج بحثی اور بھونڈے دلائل سے ثابت ھوتا ھے کہ آپ کا واقعی ادب سے دور دور کا کوئی واسطہ نہیں۔ خدارا کوئی اور مصروفیت ڈھونڈین۔

  44. جس نظم سے وصی شاہ کو شہرت حاصل ہوئی وہ دراصل مجید امجد کی چالیس سال پہلے لکھی گئی نظم کا چربہ معلوم ہوتی ہے۔ نظم کا عنوان ہے (بندا)

    کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا

    رات کو بے خبری میں جو مچل جاتامیں
    تو ترے کان سے چپ چاپ نکل جاتا میں
    صبح کو گرتے تری زلفوں سے جب باسی پھول
    میرے کھو جانے پہ ہوتا ترا دل کتنا ملول
    تو مجھے ڈھونڈتی کس شوق سے گھبراہٹ میں
    اپنے مہکے ہوئے بستر کی ہر اک سلوٹ میں
    جونہی کرتیں تری نرم انگلیاں محسوس مجھے
    ملتا اس گوش کا پھر گوشہ مانوس مجھے
    کان سے تو مجھے ہر گز نہ اتارا کرتی
    تو کبھی میری جدائی نہ گوارا کرتی
    یوں تری قربت رنگیں کے نشے میں مدہوش
    عمر بھر رہتا مری جاں میں ترا حلقہ بگوش

    کاش میں تیرے بن گوش کا بندا ہوتا!

    (مجید امجد)

    وصی شاہ کی نظم “کاش میں تیرے حسیں ہاتھ کا کنگن ہوتا” مجید امجد کی اسی نظم کا چربہ ہے-

  45. یہ غزل بھی کنگن کی طرح ڈاکٹر بشیر بدر صاحب کی ایک غزل کا چربہ تو نہیں ؟
    آپ کی رائے کا انتظار رہے گا

    آگ لہرا کے چلی ہے اسے آنچل کردو
    تم مجھے رات کا جلتا ہوا جنگل کردو

    چاند سا مصرعہ اکیلا ہے میرے کاغذ پر
    چھت پہ آجاؤ میرا شعر مکمل کردو

    میں تمہیں دل کی سیاست کا ہنر دیتا ہوں
    اب اسے دھوپ بنا دو مجھے بادل کردو

    اپنی آنگن کی اداسی سے ذرا بات کرو
    نیم کے سوکھے ہوئے پیڑ کو چندن کردو

    تم مجھے چھوڑ کے جاؤ گے تو مرجاؤں گا
    یوں کرو مجھے جانے سے پہلے پاگل کردو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *