ہماری بہت ہی عزیز بہن اور دوست زرقا مفتی کی والدہ کے لئے التماس دعا ہے کہ وہ ابھی اپنی شدید بیماری سے مقابلہ کر کے شفایاب ہوئی ہی تھیں کہ کل رات ان کا ایکسیڈینٹ ہو گیا .. ان کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے .. آپ سب سے التجا ہے کہ زرقا کی والدہ کی صحتیابی کے لئے اپنی دعاؤں کے در کھول دیجئے ..
اس کے ساتھ ساتھ مجھے آپ سے مزید دعاؤں کے لئے بھی التجا کرنی ہے کہ میرے بھائی طارق جو ان دنوں آغاخان ہوسپٹل میں زیست و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں .. ان کے لئے دعا کر دیجئے کہ اللہ رب العزت ان کی تکلیف دور کر دے ..آمین
کل ہی مجھے پاکستان سے احمد ترازی بھائی نے بتایا تھا کہ عالمی اخبار کے کالم نگار عظیم اعظم عظیم جو خود ٹائیفائڈ میں مبتلا تھے کل اچانک ہی ان کی والدہ بھی بیمار ہو گیئں اور ایمرجنسی میں ان کا آپریشن ہوا ہے .. میری کل عظیم بھائی فون پر بات ہوئی تھی اور ان کے ڈاکٹر سے بھی .. ان کی والدہ کی طبعیت ہنوز خطرے میں ہے ..
آپ سب سے التجا ہے کہ ایک دوسرے کو اپنی دعاؤں میں نام لے لے کر یاد رکھیں کہ یہ بھی صدقہ جاریہ ہے .. اللہ کریم اپنے حبیب اور اپنے حبیب کے حبیب کے صدقے ہمارے تما مصائب اور مشکلات کو دور فرما دے ..آمین

میری پیاری بہن میری دوست میری ساتھی پریشان مت ہو .. ہم ہے نا تمہارے ساتھ .. دیکھو سب دعائیں کر رہے ہیں .. تہماری امی جی ضرور صحتیاب ہونگی ..انشاللہ .. تم انہیں ہم سب کا سلام ضرور دینا اور یہ بھی کہنا کہ ہمیں ان کی دعاؤں کی ضرورت تا حیات ہے .. انہیں جلدی سے صحتیاب ہو کر گھر آنا ہی ہو گا .. انشاللہ ..
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اللہم صل علی محمد و آل محمد (5 بار)
یَا مَن لَا تَرَاہُ العُیُون . . . . . . . . . . . . . . اے وہ کہ جسے آنکھیں دیکھ نہیں سکتیں
وَلَا تُخَالِطُہُ الظُّنُون . . . . . . . . . . . . . . . . اے وہ کہ جس کو سوچنے والوں کی سوچ، احاطہ نہیں کر سکتی
وَلَا یَصِفُہُ الوَاصِفُون . . . . . . . . . . . . . . . . اے وہ کہ، صفت بیان کرنے والے جس کی صفات بیان کرنے سے عاجز ہیں
وَلَا تَاٴ خُذُہُ سِنَۃٌ وَلَا نَوم . . . . . . . . . . . . . . اے وہ کہ جسے نہ تو اُونگھ آتی ہے اور نہ ہی وہ سوتا ہے
اِجعَل لِی مِن اَمرِی فَرَجاً وَ مَخرَجاً. . . . . . . . مجھے میری اس مشکل سے باہر لے آ ، اس سے مجھے نکال لے
یَا غِیَاثَ المُستَغِیثِین . . . . . . . . . . . . . . . اے مدد کے لیے پکارنے والوں کے فریاد رس
یَا اَرحَمَ الرَّاحِمِین . . . . . . . . . . . . . . . . اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
اللہم صل علی محمد و آل محمد (5 بار)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہر نماز کے بعد 3 مرتبہ (اول و آخر پانچ پانچ بار محمد و آلِ محمدعلیہم السلام کی ذواتِ مقدسہ پر صلواۃ کے ساتھ)، ہم سب بھی پڑھیں گے، انشاٴ اللہ (تمام قارئین سے درخواست ہے کہ بہن جی کی والدہ محترمہ کی صحت وسلامتی کے لیے ضرور پڑھیے) آپ بھی پڑھیے۔
ضرور با لضرور سب کے لئے صدق دل سے دعائیں ہیں ،پروردگار عالم ہم بہت نا توا ں ہیں ،،تیری مشیّت کے آ گے بے بس ہیں
مگر تو رحیم و کریم ھے،،تو رحم کر دے اور ہمارے تمام بیمارو ں کو بحقّ محمّد صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم شفائے کاملہ عطا کر آمین
اللہ رب العزت اپنے پیارے حبیب (ص) کے صدقے میں ان تمام مریضوں کو شفاےء کاملہ اور عاجلہ عطا فرماےء
آمین
زرقا ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ ضرور کرم فرماےء گا.
اے اہل ایمان آیئے ہاتھ اٹھائیں اور نم آنکھوں اور قلب مضطر کے ساتھ اپنے پاک پروردگار سے دعا کریں کہ اے اللہ اپنے حبیب اور اپنے حبیب کے حبیب کے صدقے میں ہماری بہت پیاری اور محبت کرنے والی ساتھی زرقا مفتی کی والدہ محترمہ کو صحت کاملہ عطا فرما دے اور انکے بچوں کو سکون قلب دے۔آمین۔ثمہ آمین
اللّہ آپ کی والدہ کو محمد و آلِ محمد کے صدقے جلد از جلد صحتیاب کرے. امین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے محترمہ زرقا مفتی صاحبہ کو اپنے خاص فضل و احسان سے صحت مند فرمادے اور ان کو تمام مصائب و آلام سے محفوظ و مامون رکھے۔آمین
زرقا میری بیٹی ،، پرور دگار عالم تمھاری والدۃ گرامی کو اپنی خا ص مہربانی سے کلّی صحت یابی سے ہمکنار کرے ،
میں نے جب تمہار ی والدہ کی خبر دیکھی میں پوتے کوقاعد ےکا سبق پڑھارہی تھی ،وہ اسی لمحے اپنا سبق پڑھ کر گیا ھے تب
میری سمجھ میں آیا ھے کہ میں تم کو بتا سکوں ،،اپنی والدہ کے سرہانے بیٹھ کر 100مرتبہ سورہ الحمد کی تلاوت کرو ،نسیم بیٹی
یہی عمل طارق بھیّا کے لئے ہے 11مرتبہ اوّل و آخر درود پڑھنا ھے تسبیح پر پڑھتے ہو ئے دم کرتے جانا ھے یعنی 34،33،33
کی تعداد میں
پروردگا عالم تمہارے سر پر ان کی ٹھنڈی چھا ؤں قائم و دائم رکھّے آمین،،اور میرے مسیحا بھائ کو بھی صحت عطا کرے آمین،،سب کے لئے
دعا گو بجّو
ھو الشّافی ،،،برائے دفع ٹا ئیفا ئڈ کے لئے بھی سورہ الحمد کی یہی تسبیح تیربہد ف روحانی علاج ھے ،،،عظیم صاحب کے لئے بھی اور ان کی والدہ گرامی کے لئے بھی ،اور ہر بیمارئ سخت کے لئے
،انشاللہ پروردگار عالم کی رحمت سایہ فگن ہو گی ماں اور بیٹے دونوں پر،،
اس کے علاوہ سورہ انبیا کی آئت 69 لکھ کر کسی بھی قسم کے بخار والے مریضکو پہنانے سے بخار جاتا رہے گا انشاللہ ،،جب
بخار اتر جائے تب تعو یذکو کسی نہر یا دریا میں بہا دیا جائے
بسم اللہ الرّ حمٰن ا لر ّ حیم ہ یٰناَ رُ کوُُ نیُِ بَرُ دً اوَّ سَلَا ماً عَلیَٰ اِ بُز اہیُِمَ ہ لا،،،یہ آئت مزکورہ میں نے اعجا ز القران ،(،جناب سید صولت
حسین نقوی البخا ری ) سے لکھی ھےآئت قران مجید سے دیکھ کر زیر ،زبر
،پیش کی تصحیح کے ساتھ لکھی جائے ،،بیمارئ سخت کے مریضو ں کا صدقہ سات مرتبہ اتارا جائےاللہ کی رحمت ا نشاللہ ضرور آ ئے گی
مجھ ناچیز کی جانب سے بہت سی دعا ئیں تما م مریضو ں کی صحتیا بی کے لئے
اللہ نگہبان
اللہ سوہنا تمام مسلمانوں کی تکلیف دورکرےاورانہیں صحت کاملا عطا فرمائے خصوص بالخصوص
بہن زرقا مفتی کی والدہ،،بھائی عظیم اعظم عظیم اور ان کی والدہ ، کو صحت عطافرمائے اور
آپی نگہت نسیم کے بھائی طارق جو ان دنوں آغاخان ہوسپٹل میں زیست و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ان کیلئے آسانیاں فرمائے
..آمین
اسلام علیکم
بہن زرقا اللہ سے آپ کی والدہ کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں جلدی سے صحتیاب کردے اور ہم سب کی دعائیں تمام بیماروں کے حق میں قبول کر لے ۔
اللہ رحیم و کریم ہے اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے ۔ ہم بس دعا کر سکتے ہیں وہ ضرور فضل کر ے گا ا انشاء اللہ ۔
اللہ سب کی پریشانیاں دور کرے اور سب کی مشکلیں آسان کرے ۔آ مین
عالم آرا
اللہ تعالی زرقا مفتی صاحبہ کی والدہ ماجدہ کو صحت تندرستی سے مالا مال کرے اور انکی والدہ کا سایہ انکے سر پر قائم دائم رکھے ( آمین تم آمین)
اس کے ساتھ ہی اللہ تعالی ڈاکڑ صاحبہ کے بھائ طارق کی تکلیف دور کر دے اور بھائ عظیم اعظم عظیم کی والدہ کو بھی صحت تندرستی سے نواز دے اور مجھ گنہگار کی دعاؤں کو قبول لے ( آمین تم آمین)
پروردگار عالم تمام بیماروں کو بیمارِ کربلا (ع) کے صدقے میں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ خصوصآ بہن زرقا مفتی کی والدہ ماجدہ کو صحت تندرستی نصیب ہو ، آپی نسیم کے بھائی طارق اور بھائی عظیم کی والدہ کو بھی صحت و سلامتی نصیب ہو آمین۔
میری دلی دعائیں محترمہ زرقا مفتی صاحبہ کی والدہ محترمہ کےساتھ ہیں ۔ اللہ انہیں جلد از جلد صحتیاب کردے اور انہیں اپنے بچوں اور بچیوں کی خوشیاں دیکھنا نصیب کرے : آمین
اللہ ، ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے بھائ اور عظیم صاحب کو اور انکی والدہ صاحبہ کو صحت و تندرستی عطا کردے : آمین ثمہ آمین یارب العالمین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
سوئٹ بہن زرقا ،سلامت رھو۔ ھم سب دعا کرتے ھیں کہ اللہ پاک تمھاری والدہ کو شفاۓ عاجلہ عطا فرماۓ ۔ انھیں صحت و تندرستی کے ساتھہ عمردراز عطا کرے۔ اللہ پاک ھمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ اور تم سب کے سروں پر ان کا سایہ قائم رھے،آمین ثم آمین
بارالہہ: جتنے مریض ھیں ان کو شفاۓ عاجلہ عطا فرماء۔ خاص کر ڈاکٹر طارق محمود کی جملہ بیماریوں کو دور کرکے انکو شفاۓ کاملہ عطا فرماء۔آمین ثم آمین
بھائ عظیم اعظم عظیم کی والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی عطا فرماء آمین
یارالہہ ھماری دعاوں کو قبول فرماء آمین
ھمارے گناھان کبیرہ ، صغیرہ کو معاف کردے ۔ آمین
اور تمام بیماروں کو جلد از جلد صحت یابی عطا فرماء آمین ثم آمین جملہ مومنین ومومنات کی دعاوں کو قبول کر آمین ثم امین
پروردگار عالم
تمام بیماروں کو بیمارِوں کو اپنے
حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے
صدقے میں شفائے کاملہ عطا فرمائے۔
خصوصآ
بہن زرقا مفتی
کی والدہ ماجدہ کو صحت تندرستی نصیب ہو ،
آپی نسیم کے بھائی طارق
اور
بھائی اعظم عظیم اعظم اور ان کی
والدہ کو بھی صحت و سلامتی نصیب ہو آمین۔
میرے عزیز بہن بھائیو میری ابھی زرقا سے لاہور میں فون پر بات ہوئی تھی .. اس نے مجھے بتایا کہ ان کی والدہ ہوسپٹل کے باہر کھڑی تھی کہ کسی بےدرد نے ان کو ٹکر مار دی جس سے ان کی ایک ٹانگ کی دونوں ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں اور دوسری ٹانگ بری طرح سے مجروع ہوئی ہے اور ٹخنہ ٹوٹ گیا ہے . اس وقت وہ ہوسپٹل میں ایڈمٹ ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے صرف زرقا ہی ہے .. اللہ کریم زرقا کو اپنی والدہ کی خدمت کی ہمت و توفیق عطا کرے .. آمین
اللہ ، زرقا مفتی صاحبہ کی والدہ محترمہ کو جلد از جلد صحت یاب کردے اور انکی یہ موجودہ مشکل آسان کردے : آمین
محترمہ زرقا مفتی صاحبہ ،
اللہ رب العزت آپ کی والدہ محترمہ کو جلد از جلد شفایاب کرے اور ان کی مشکلات آسان فرمائے ، آمین ۔