زائرہ بجوکی خواہش ہے کہ ہم سب کو اب “ یا سلام “ کا سوا لاکھ کی تسبیح کرنی چاھئے تاکہ ہم سب اپنی ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے اللہ کریم کی خاص مہربانی سے شفا یاب ہو جائیں ۔۔
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
یا َ سلاَ مُ
اللہ تعا لیٰ کا وہ معجز نما اسم ہے جو بے پناہ برکتوں والاا سم ہے ۔ آئیے اس اسم کی ان برکتوں کے خزانوں پر نظر ڈالتے ہیں جن کو ہماری ظاہری آ نکھ دیکھ سکتی ہے اور مخفی پروردگار عالم خبیر جانتا ہے
یہ اسم خاص صحت کے لئے منسوب ھے ۔ اس کا طریقہ ہے سوا لاکھ مرتبہ پڑھا جائے اور مریض یا مریضوں کا نام لے کر دعا ء کی جائے۔ اب جیسا کہ ہم سب بلاگی ساتھی دور دور فاصلے پر ہیں اس لئے اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ ہر فرد کے پاس ایک تسبیح ہو گی اور کاغذ قلم ہونا چاہئے تاکہ حساب لکھا جاسکے ۔
آپ سب کو فردا فردا 25 تسبیحات پڑھنا ہیں ۔۔۔ اوّل و آ خر درود ابراییمی 11۔۔11مرتبہ یہ درودپاک پہلی مرتبہ پڑھ کر شروع کریں ،پھر اگر دن میں دوبارہ پڑھنا چاہیں تو درود صرف ایک بار ہی پڑھ لینا کافی ہو گا . آپ سب یہ تسبیح 15 دنوں میں ختم کر لیجئے .. جزاک اللہ ..
احباب کی فہرست
1.نگہت نسیم
2.زرقا مفتی
3. شاہین حیدر رضوی
4.عالم آرا آپا
5.بجو زائرہ عابدی
6.ثمرین بخاری
7.نادیہ بتول
8.عابدہ مظفر
9.اکمل سید بھائی
10.شمس بھائی
11.ظفر بھائی
12. جعفر بھائی
ا13. محمد احمد ترازی
14.مصباح بھائی
15.مناف بھائی
16. قمر رضوی
17. کلب عباس
18.عظیم بھائی
19.جاوید اقبال کیانی
20.منظور قاضی بھائی
21.آصف بھٹی
22.انور ظہیر رہبر
23.کلب عباس
24. خواجہ اکرام بھائی
25. راجہ اکرام
26. نزہت نسیم
27.ناصر زیدی
28. اظہرالحق
29 . عاصم نسیم
30 .جناب صفدر ہمدانی
31 احمد شاہ
32 سکندر حیات حیدر
33. گوشی اظہر
34 عائشہ
35 نادیہ
36 امی جی
37 علی
38 مدیحہ
39 امین ترمذی بھائی
40 اصغر انصاری
41 افسر حسین
42 فرخندہ رضوی
43 روبینہ فیصل
44 فاطمہ زہرا جبین
45 خاور چوہدری
46 اقبال حیدر بھائی
47 رضوانہ مراد
48 سائرہ بتول
49 ڈاکٹر شبیر خورشید
50 طاہر ملک
51 ظہور احمد سولنگی
52 وحید اختر واحد
53 شعیب صفدر

اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اذکار کی اس بزم کے اراکین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، ماشاء اللہ
باجی اگر آپ کو یقین ہے کہ یہ پیغام درج بالا 53 بہنوں اور بھائیوں تک پہنچ گیا ہے تو اچھا، ورنہ
ای میل کے ذریعہ اطلاع دینا موّثر ہوگا۔
اسلام علیکم محترم ساتھیو اللہ سب کو صحت اور تندرستی کی نعمت سے مالا مال کرے ۔آمین
پیاری بہن نگہت اور بجو جزاک اللہ خیر یہ دعائیں بانٹنے کا طریقہ انتہائی با برکت ہے ، اللہ ہم سب کو اس کا صلہ عطا کرے اور ہم سب کی تمام پریشانیاں دور کر دے ۔کہ دعا سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ۔
دعا کرنے والا اور جس کے لئے دعا کی جائے دونوں ہی خوش قسمت ہیں کہ دعا کے زریعے ہم دلوں کی کدورتوں کو بھی دور کرتے ہیں ،ایک دوسرے سے قربت بھی نصیب ہوتی ہے اور ایک دوسرے کی محبت بھی بڑھتی ہے ۔
میری والدہ محترمہ کہتی تھیں کہ اگر تم کسی کی مدد نہیں کر سکتیں تو اس کے لئے دعا کر دو ،اگر دعا قبول ہوگئی تو تمہاری طرف سے مدد ہو جائیگی ،مجھے یہ بات ہمیشہ بہت ہی اچھی لگتی ہے کہ جب بھی میں کسی کے لئے دعا کرتی ہوں تو وہ مجھے اپنے سے بہت قریب محسوس ہوتا ہے ،اور میرا دل بھلائی کی طرف مائل بھی ہوتا ہے ۔
دعا جہاں قربت کا زریعہ ہے وہیں آپس میں جڑنے کا زریعہ بھی ہے ، اور اپنے پروردگار کی عظمت اور اس کی وحدانیت پر ایمان کا بھی زریعہ ہے کہ اس کے سوا ہمارا کوئی مدد گار نہیں اور یہ بات ہمارے اندر نرمی خلوص اور محبت پیدا کرتی ہے اور خود کو اس مالک کا بندہ سمجھنے کی ہر آن اور ہر دم تر غیب بھی دیتی ہے ،اور اس کی رحمت کے طلب کرنے کا زریعہ بھی بنتی ہے ۔
اللہ ہم سب کو پریشانیوں اور آزمائشوں سے بچاتا رکھے آمین ثمہ آمین
ایک بار پھر جزاک اللہ خیر
میں کل یہ تسبیح پڑھ لونگی انشاء اللہ
عالم آرا
بسم اللہ الرّحمٰن الر حیم ۃ اسّلا م علیکم ،تمام ہم نشینوں بیٹے ، بیٹیوں ،،اللہ تبارک و تعا لیٰ کی مہربانی سے سورہ مزمّل کی تلاوت کی محفل ہمارے عالمی اخبار کے کنبے کی جا نب سے ہوئ پروردگار عالم کا بہت بہت کرم اور شکریہ کہ اس مالک نے ہم کو دنیا کے مختلف خطّوں میں رہنے کے باوجود اس طرح قریب کیا ،اور ہمیں دعا ؤ ں کے زریعے ایک دوسرے کی غم گساری کا ظرف بھی عطا کیا اور ہمارے محترم محسن ،صفدر ہمدانی بھیّا کا اور نگہت نسیم کابھی بہت بہت شکریہ جنہوں نے ہم کو یہ بہترین پلیٹ فارم بنا کر اس کو ہمارے تصرّف میں دیا
میں ایک حقیر و خطا کار اپنے پروردار کی بارگاہ میں عالمی اخبار کے کنبے کی جانب سے ، سورہ مزمّل کے ختم پر مانگی جانے والی دعا ئیں لے کر حاضر ہوں ،
پروردگا رِ عالم ہم سب تیری باگاہ میں حاضر ہیں ،ہم نے جو تیری کتاب مقدّس سے سورہ مزمّل کی تلاوت کی ، اس کے پڑھنے میں ہم سے جو بھی زیر زبر پیش کی غلطیا ں ہوئیں ہو ں ان کو معاف فرما اور ہم نے جو کچھ صحیح پڑھا اس کی برکتیں( بہ طفیل ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ء و مرسلین ،با لخصوص تاجدار دو عالم حضرت محمّد مصفطےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم ،شہیدان کربلا صحابہ کرام اجمعین ، اوصیا ء و اولیاء کرام ،) ہمارے گھروں پر محیط کر دے با لخصوص ہمارے محترم اظہر الحق اور ان کی اہلیہ محترمہ کو شفائے کاملہ عطا کر زرقا بیٹی کی والدہ محترمہ نگہت نسیم بیٹی کی والدہ محترمہ اور ماہ پارہ بھابھی کی والدہ محترمہ کو صحت و تندرستی کی دولت عطا فرما ہم میں جو بیمار ہیں ان کو شفاء عطا کر جو بیروزگار ہیں ان کو روزگار عطا کر جو نادار ہیں ان کو غنی کر اور مجھ سمیت ہمارے سب بزرگوں پر اور ان پر جن کا کوئ پڑھنے والا نہیں ہو ان پر بھی اس کی برکتیں بھیج دے ،،پروردگار عالم اس کی برکتیں ہم مسلمانو ں کی قوم کے تمام افراد پر ،چاہے وہ دنیا کسی بھی خطّے میں رہتے ہوں ان کی جان و مال کی حفاظت کے کے لئے محیط کر دے ، پروردگار عالم ہما ری عمروں میں صحت و سلامتی کے ساتھ بہترین اضافہ فرما ،پوری دنیا میں مسلامنو کو سرفراز سر بلند کر ،اے اللہ ہماری نسلو ں کو نیکی اور خیر کا مجسّم بنانا ،، آمین ثمّ آ مین
تحریر کی غلطیو ں پر معزرت خوا ہ ہوں
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ برائے شفا ء امراض ،جسمانی و رو حانی اسمِ اِ لٰہی ،،،یَا سَلامُ ہ پاک پروردگار عالم کے بے شمار نام ہیں ،،ہر نام کی اپنی صفات ہیں ،ان اَ سما ا لحسنیٰ میں اسم یا سلام صحت سے منسوب ہو نے کے علاوہ اور بھی کئ احتیا جات کو پورا کرتا ہے
عزّت و توقیر کے لئے،
،،قوّت حافظہ بڑھانے کے لئے،
،بری عادات ترک کرنے لئے،،
ہر نماز کے بعد ایک تسبیح کا ورد کیا جائے اور اللہ تعا لیٰ کی رحمت بیکراں کا مظاہرہ خود پراور اہل عیال پر دیکھئے،،
وعلیکم واسّلام ،بہن عالم آرا ، یہ پروردگا رعا لم کی عنائت کا ایک کرشمہ ہے کہ جب اسکے بندے اس کی مخلوق کے لئے دعا کرتے ہیں تو وہ اپنی مخلوق کے دل میں ان کی محبّت پیدا کر دیتا ہے،تو یہ محبّت خود بخود دلو ں کی قربتوں کا باعث ہوتی ہے ،آ پ کا بلاگ بہت پسند آ یا،پروردگار آپ کی دلی مرادیں بر لائے ،آمین،،اور
اپنے محترم بندوں کے وسیلے سے ہماری دعاؤں کو مستجاب کرے ،آ مین
دعا گو
آ پ کی بجّو
سّیدہ زائرہ عا بدی صاحبہ
صحیح تسبیح یا سلام ہے یا .. یا سلامُ؟
ہم لوگ یہ تسبیح عرصہء دراز سے پڑھ رہے ہیں ۔ جتنا لٹریچر ہمارے پاس ہے اُس سب میں ٰ یا سلامُ ٰ (تلفظ یا سلامو) لکھا ہے۔
جی ہاں! ( مُ ) ۔۔۔۔۔۔ اس کی آواز مو کی ہوتی ہے اس طرح یا سلامو ہی زبان سے ادا ہوتا ہے ،صحیح تلفّظ ‘‘ یا سلامُ ‘‘ہی ہے
اگر یہ تسبیح آ پ کےورد میں عرصہ ء درا ز سے ھے تو مجھے یقین ہے کہ آ پ کو اس کے معجزاتی ا ثرات بھی ضرور محسوس
ہو ئے ہو ں گے ، اللہ پاک آ پ کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے اور دین و دنیا کی بہترین نعمتوں سے مالامال کرے ،آ مین ثمّ آمین
فی امان اللہ
زائرہ بجّو
تمام پڑھنے والے ہم نشینوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ اس عمل کی حسب تو فیق زکٰو اۃ ضرور اد اکر دیں یعنی جو بھی توفیق ہو
وہ کسی سائل کو نذر کر دیں یہ اگر ایک وقت کا کھانا یا اس بڑھ کر تو فیق ہے تو بھی اچھّا ہے کھلا دیجئے یہ زکٰوا ۃ کی ادائگی ہو جائے گی
فی امان اللہ
زائرہ بجّو
بھیّا عبد المناف ، یہ اس مالک کا کرم ہے جس کے نام پر ہم کو توفیق ہوئ یہ با برکت محفلیں سجانے کی ،اور اس کا زکر کرنے کی،بے شک اس کی یاد قلو ب کو اطمینان عطا کرتی ہے،،روح کو دائم شادمانی عطا کرتی ہے دنیا سے بے نیازی اختیار کرنے کی جانب راغب کرتی ہے اور اس کے ایستا دہ فرشتے ہمارے ازکار کو نورانی لہروں کی شکل میں اللہ پاک کے حضور عرش علیٰ پر لے جا کر پیش کرتے ہیں،،اور ہماری دعائیں مسجاب ہونے کے لئےمالک کون و مکاں سے درخواست کرتے ہیں
پرور دگار عالم ،،عالمی اخبار کے اس بے لوث کنبے کی ان دعاؤں اور ازکار کو قبولیت کی سند عطا کرے اور اس کی برکتیں بھی کل عالم کے مسلمانو ں کے لئے خیر و برکت کا باعث ہوں آمین ،ثمّ آمین
فی امان اللہ
زائرہ بجّو
اسلام و علیکم
ماشا اللہ جزاک اللہ ۔
انشا اللہ میں اپنے حصے کی تسبیح پڑھ لوں گی بہت شکریہ مُجھے اس کارِ خیر میں حصہ دار بنانے کا ۔ اور یہ خدا کا کرم ہی ہے کہ اپنے گناہ گار بندوں کو نوازنے کے لئے الگ الگ کام ہم جیسوں سے کروا لیتا ہے ۔ انسان ہے جو خدا سے دامن چھڑا کر دور بھاگتا ہے اور رحمان وہ ہے جو ہر دفعہ ہم کو اپنے دامن میں پناہ دیتا ہے ۔
خدا آپ تمام لوگوں کی ہر نیک دلی تمنا کو اپنے حبیب (ص) اور اُن کی آلِ پاک کے صدقے میں پورا فرمائے اور دین دُنیا میں ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائے الہی آمین ۔
آپ سب سے درخواست ہے کے مُجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دُعاؤں میں ضرور یاد رکھیں ۔
اللہ حافظ و ناصر
طالب ِ دُعا
ثمرین بخاری
ایک چھوٹی سی عرض ہے:
عربی پڑھنے میں جب کسی جگہ رُکنا ہو تو اس آخری لفظ کے آخری حرف پر سے . . . اعراب، یعنی حرکات، یعنی زبر زیر پیش وغیرہ سب ختم ہو جانے ہیں اور وہ حرف سکون میں، یعنی جزم کے ساتھ پڑھا جاتا ہے، سوائے دو زبر کے جن میں سے ایک زبر رہ جاتی ہے اور ایک ختم ہوتی ہے-
اس طرح جب ہم یا سلامُ کا ورد کریں گے تو یا
ہر دفعہ جوڑ کر پڑھیں اور میم پر پیش بھی پڑھیں یا پھر
ہر دفعہ رُک کر پڑھیں اور میم پر پیش نہ پڑھیں یعنی جزم پڑھیں
میں مثلاً پانچ پانچ کو جوڑ کر پڑھتا ہوں یعنی ہر پانچ کے بعد ذرا سا وقفہ کرتا ہوں اس طرح ہر پہلے چار کی میم پر پیش پڑھتا ہوں اور پانچویں کو سکون میں پڑھتا ہوں یعنی بغیر پیش کے، اس طرح میں چار مرتبہ . . . یا سلامُ . . . اور پانچویں بار . . . یا سلام . . . کہہ کر سانس لیتا ہوں.
چند حضرات کو سنا ہے کہ وہ لمبا سانس لے کر جتنا پڑھ سکتے ہیں جوڑ کر پڑھتے ہیں (یعنی میم پر پیش کے ساتھ) اور جب سانس ختم ہو جاتا ہے تو آخری میم کو سکون میں پڑھتے ہیں(یعنی میم بغیر پیش کے)-
یہ عربی پڑھنے کا ایک عمومی کلیہ ہے-
آپی
اسلام علیکم
اللہ پاک آپ کو اور زائرہ بجو کو سلامت رکھے کہ آپ سب لوگوں کی خیریت اور صحت و سلامتی کے لیئے دن رات کوشاں ہیں
آپی اگر آپ کی فہرست میں 53 افراد ہیں تو یہاں کوئی ایک نام تحریر ہونے سے رہ گیا ہے ورنہ کل افراد کی فہرست 52 بنتی ہے آپ سے شمار کرتے ہوئے 33 واں نمبر رہ گیا ہے 32 کے بعد 34 نمبر ہے کیونکہ آپ نے سارا حساب اسی فہرست سے لگایا ہوگا اس لئے ھم نے یہ بتانا ضروری سمجھا (امید ہے برا نہیں منایئں گی)
جزاک اللہ جعفر بھائی .. میں نے گوشی اظہر بھائی کی اہلیہ کا نام لکھنا تھا .. بس چونکہ بابا آج کل تین ہفتوں کے لئے دینی دورے پر کویت میں ہیں اور ہماری پیاری بہن شاہین میزبان ہیں .. سو بس اخبار کی مصروفیت اور دیگر زمیداریوں میں بروقت دیکھ نہ سکی .. آپ کی توجہ کے لئے شکرگزار ہوں ..
بھیّا عبد المناف ، جیتے رہئے ،
یَا سَلاَ مُ ،،،یعنی پیش کے ساتھ ہی ہر مرتبہ ادائیگی ہو گی اور م،، کسی جگہ بھی ساکن نہیں ہو گی ،سہواً نظر انداز ہو جائے تو الگ بات ہے لیکن قصداً ‘‘ م ‘‘کو ساکن نہیں کرنا ہے۔،،یہی اصول ہر اسم الٰہی کے لئے ہے ،،جیسے یا رحیمُ ۃ یا کریمُ ہ یا رحمٰنُ ۃ
فی امان اللہ
زائرہ بجّو
جعفر بیٹے ، جیتے رہئے،
دا اصل سوا لا کھ کی گنتی تو پچاس افراد پر پچّیس تسبیحات کے حساب سے ہی پوری ہو جائے گی ،،،اور اس کے علاوہ جو بھی شامل ہوتا جائے گا اس کا ورد بھی ہم سب کے درمیان بطور کار ثواب تقسیم ہو جائے گا
حساب اس طرح ہے
50 ضرب 25=1250 ضرب 100=1،25000 یعنی ایک لاکھ پچّیس ہزار
فی امان اللہ
ثمرین بیٹی ،جیتی رہو
یہ اس مالک کا بہت ہی بڑا کرم ہے کہ اس نے دنیا کے مختلف ملکوں میں بکھرے ہوئے ہم جیسے روحانی محفلوں کے دلدادہ افراد کو عالمی ا خبار کے ایسے پلیٹ فارم پر ملوایا ،جہاں ہماری رو حانی محفل سجانے کے لئے الگ سے ایک پر سکون گوشہ موجود ہے ،اور ہم سب اس گوشے میں آ کر ایک دوسرے کے بے لوث ساتھی ہوتے ہیں ،اس پلیٹ فارم کو بنانے ،سجانے سنوارنے کا کام اللہ تعا لیٰ کو اس کے تخلیق کاروں سے لینا تھا ،،اب اس کے سائے میں بیٹھ کر اس سے فیض یاب ہونا ،،اور دوسرو ں کو بھی فائدہ پہنچانا اس پلیٹ فارم پر آنے والوں کی زمّہ داری ہے اور ہماری زمّہ داری ہے ،،جو جو اس کار ثواب کی محفل میں شامل ہوتا جائے گا اس کا اجر ثواب مالک کے یہاں سے دینی اور دنیاوی نعمتوں کی شکل میں ‘‘اس کے ہاتھوں میں موجود ہو گا ،یہ اس کا فرمان ہے ہم کسی کی زرّہ بھر نیکی کو ضا ئع نہیں کرتے ہیں،،اور
یہ بھی اسی کا فرمان ہے میں تم کو ویسا بنا دوں گا جیسا تم بننا چاہو گے تو آ ؤ دعا کریں کہ،، ہم سب کو مالک ایسا بنا دے کہ اس کو پسند آجائیں ،آمین
میری دلی دعائیں تمہارے لئے بھی اور تمہارے تمام اہل خاندان کے لئے تمہارے ہم نشینوں کے لئے کہ غم حسین کے صدقے میں چہاردہ معصومین کے وسیلے سے تم سب کو اپنی امان میں رکھّے اور دین و دنیا کی بہترین نعمتو ں سے بہرہ مند کرے آمین
فی امان اللہ
اسلام علیکم محترم ساتھیو اللہ آپ سب کو صحت اور خوشیاں عطا فرمائے اور مجھے بھی ۔
محترم بجو بہت شکریہ آپ کی محبت مجھے بہت ہمت دیتی ہے۔ اللہ آپ کا شفیق سایہ ہم سب پر سلامت رکھے ۔
جہاں تک مجھ کم علم نے پڑھا ہے اسماءالحسنیٰ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک اسم کا ورد کر رہے ہیں تو شروع میں یا لگائینگے اور آخری حرف پر پیش ہوگا چاہے آپ سانس لیں یا نہ لیں ،
یعنی ہم پوری تسبیح “ یا سلامُ “ ہی پڑھینگے یعنی میم پر ہر دفعہ پیش ہی ہوگا ۔
لیکن اگر آپ ننانوے اسماء ایک ساتھ ایک دفعہ میں پڑھ رہے ہیں تو انہیں پیش سے ہی جوڑتے ہوئے پڑھتے جائینگے اور جہاں سانس ٹوٹے گا تو اگلا اسم ال کے ساتھ شروع کرینگے ۔
اللہ ہمیں صھیح پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری بھول چوک کو معاف فرمائے ۔ہمارے پڑھنے کو اپنے فضل سے قبول فرمائے اور ہمارے ساتھ ساتھ سب کو سکون اور اطمینان کی نعمت سے نوازے ۔ جہاں کہیں سہو ہو بلا جھجک صحیح کر دیں ۔
جزاک اللہ خیر
دعائوں کی طالب
عالم آرا
وعلیکم و ا لسّلام، بہن عالم آرا آ پ نے جو کچھ لکھا ہے من وعن اسی طرح زکر کا طریقہ ہے ،میری دلی خواہش ہے کہ آپ اور شاہین بیٹی اور جس جس کا دل چاہے وہ دعاؤں کے بلاگ میں حصّہ لے اور اس محفل کی رونق اور دوبالا کرے ،
میں طفل مکتب آپ سے اور دیگر ساتھیوں سے اور عالمی اخبار کے کنبے کے بیٹے بیٹیوں سے کچھ ناکچھ سیکھنے کی جستجو رکھتی ہوں ،اور سیکھتی بھی رہتی ہو ں وہی آ پ لو گوں کو واپس کر دیتی ہو ں ،اللہ تعلیٰ ہم سب کو ایک دوسرے کا بہترین ہم نشین بنائے رکھّے آمین
طالب دعاء
آپ کی بجّو
نگہت جی ۔۔۔ میں خوشی سے حیران ہوں کہ میرا نام لسٹ میں آپ نے شامل رکھا ۔۔ آپ ٹھیک کہتی ہیں محبتوں کا جتنا معجزہ اس اخبار سے منسلک لوگوں میں ہے اور کہیں نہیں ۔میں ضرور یہ تسبیح پڑھوں گی ۔۔ آج کل ویسے ہی دل مانگتا ہے کچھ ایسی قربت جو اللہ تک لے کر جائے ۔ شکریہ آپی ۔ اور بابا آپکو کویت کا سفر مبارک ہو ۔۔۔ فیس بک پر خوبصورت تصویریں دیکھی ہیں ۔ بہت اچھا لگا ۔
میری پیاری دوست میری اچھی بہن روبی میں تمہیں کبھی نہیں بھولی بلکہ تم پچھلے سارے بلاگ دیکھ لو سب میں تمہارا زکر ہے اور تم ہر کام میں شامل رہی ہو .. قران خوانی ..پھر سورت مزمل کا ورد سبھی میں تم تھیں .. اور میں گاہے گاہے تمہیں ای میل بھی لکھتی رہی ہو ..یاد دہانی کے لئے فاطمہ زہرا جبین سے بھی کئی بار درخواست کی تھی .. تم تک کچھ پہنچے نہ پہنچے میری دعائیں ضررور پہنچتی ہیں .. بس اتنا بھروسہ ہے مجھے خود پر اور تمہاری توجہ پر … بس اب یہی رہنا .. دیکھو بجو اور آپا بھی آتی ہی ہونگی تمہیں دعاؤں میں تول دیں گی .. جگ جگ جیو .. اللہ تمہارے سارے سفر آسان کرے ..آمین
اسلام و علیکم
زائرہ آنٹی
میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں آپکی محبت کا شکریہ ادا کر سکوں ۔۔ آپ نے جس محبت اور شفقت سے میرے لئے دُعا ِ خیر کی میں بس اتنا ہی کہہ سکتی ہوں کہ مالک ِ دو جہاں آپ کو اس پر اجر ِ عظیم عطا فرمائے ۔ الہی آمین ۔
خدا کی محبت تو ہر وقت پر لمحے بے قرار رہتی ہے گُناہ گاروں کو اپنے دامنِ رحمت میں سمیٹ لینے کے لئے یہ تو ہم انسان ہی ہیں کہ جن کے پاس رحمت سمیٹنے کا بھی وقت نہیں ہوتا ۔۔ ہم زندگی کو اتنے بہت سے ایسے کاموں میں صرف کر دیتے ہیں جن سے نہ تو ہمیں دینی زندگی میں کوئی فائدہ ہوتا ہے نہ دنیوی زندگی میں مثلا ٹی وی دیکھنا ، گانے سننا فضول کُتب پڑھنا ، جن سے نہ روح کی نشو نما ہو نہ دماغ کی ۔۔ مگر جہاں کہیں ایسا عمل ہو جو نیکی کی طرف بلاتا ہے جو دین اور دنیا دنوں کی بھلائی کا ضامن ہو اس کی طرف جاتے ہمیں بہت سی مصروفیات یاد آ جاتی ہیں بہت سے روکے ہوئے کام ہمیں لگتا ہے کہ اسی وقت میں کئے جا سکتے ہیں ۔ مگر خداِ کریم کی شکر گُزار ہوں اور اپنی ماں جی کی جنہوں نے آج کے ماحول میں رہنے کے باوجود ہمارے دلوں کو اور روحوں کو زندہ رکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رکھا ۔۔
میں آپ سب کی محبتوں کی دُعاؤں کی دل سے شکر گُزار ہوں اور رب تعالی سے دُعا گو ہوں کہ وہ آپ لوگوں کی توفیقات میں اضافہ فرمائے ۔۔اور ہم سب کو وہ بنا دے جیسا کے ہم اس کو پسند آ جائیں اور اپنی ہر رضا کو ہمارا مقدر بنا دے الہی آمین۔
طالب ِ دُعا
ثمرین بخاری
میری پیاری بیٹی سدا سکھی رہو ،آمین ،میری بیٹی بزرگوں کا کام دعائیں دینا ہی ہوتا ہے ،اور ہم سب عالمی اخبار سے منسلک ہو نے والو ں کی خوش نصیبی دیکھو کہ ہم کو یہ پلیٹ فارم کوئ معاوضہ ادا کئے بغیر ہی اللہ پاک نے اپنے نیک بندوں کے وسیلے سے عطا کیا
قران پاک میں پروردگار عالم کا ارشاد ہے پھل دار درخت سر راہ لگاؤ تاکہ عوا م النّاس اس سے فائدہ ا ٹھا ئے تو یہ عالمی اخبار وہی پھل دار درخت ہے اوریہ مبارک درخت صفدر بھیّا اور بیٹی نگہت نسیم کی آ بیاری کا ثمر ہے جس سے ہم سب فیض اٹھا رہے ہیں
میں کینیڈا کے برف زار میں پل پل کراچی کی اپنی ایسی ہی روحا نی سرگرمیاں یاد کرتی تھی اور کچھ کر نہیں سکتی تھی اللہ پاک نے میری بے چینی دیکھتے ہوئے مجھ سے کہا عالمی ا خبار پر آ جاؤ سب کچھ کراچی جیسا مل جائے گا
پروردگار عالم اس پلیٹ فارم کو پنجتن پاک، شہیدان کربلا و چہاردہ معصومین کے سائے میں ہمیشہ ہمیش جاودانی رنگ روپ عطا
کرے ،اس کے بیٹے ،بیٹیوں کو بہترین حال اور بہترین مستقبل عطا کرے علم دنیا و دین سے سرفراز کرے اور نیک شریک حیات عطا کرے
تم نے اپنی والدہ کی تربیت کا جو اثر لیا ہے تو میری بیٹی نیک تربیت دینا بہت ہی بڑی نیکی ہے اور اس کام کے سر انجام دینے کے لئے پہلے خود اپنی زات کو عملی نمونہ بنا کر پیش کرنا ہوتا ہے ،جس کے لئے قربانی دینی ہوتی ہے دنیا کی رنگینیا ں ایک مرتبہ آنکھو ں میں رنگ جما لیں تو دین کا اثر پھیکا ہو جاتا ہے اور دین کا اثر ابتدائ عمر میں ہی غالب آ جائےتو دنیا کی رنگینیاں اتنی بے رنگ ہو جاتی ہیں کہ دل ادھر راغب ہوتا ہی نہیں ہے،نیک تربیت دینے والی ماؤں کے سر پر اللہ پاک کی رحمت بیکراں سایہ فگن ہوتی ہے
اپنی والدہ کو میرا بہت بہت سلام کہنا
دعاگو زائرہ آنٹی
ایک التماس ہے کہ یا سَلاَ مُ کے ورد میں ڈاکٹر نگہت نسیم کے عزیز ڈاکٹر طارق محمود ،بھیّا اظہر الحق ،اور مسزکی صحت کاملہ کے لئے خصوصی دعا ء صحت کی جائے
شکریہ اور آ پ سب کی جانب سے طالب دعاء
زائرہ بجّو
ا سلام علیکم محترم ساتھیو اللہ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے آمین
پیاری بجو آپ سے جو دعائیں ملتی ہیں وہ ایک اعزاز ہے میرے لئے ، دعائیں دینے والوں کو دعا دینے والا بھی کوئی ضرور ہونا چاہئے ،اس لئے مجھے اپنی دعاؤں میں ہمیشہ شامل رکھئے گا،آپ کی دعائیں پڑھ کر اپنے اندر کہیں بہت خوشی اور اطمینان سا محسوس ہوتا ہے کہ ہم کسی کی دعاؤں میں شامل ہیں ،اور وہ اگر اپنی بجو ہو ںتو اور بھی اچھا لگتا ہے ۔اس لئے یہ شعبہ اپنے لئے مخصوص رکھئے،
مجھے امید ہے کہ ہم سب ہی آپ سے دعائیں پا کر بہت خوش ہوتے ہیں ،
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنی نعمئوں سے نوازے سب بیماروں کو صحت کلی عطا فرمائے ،اور سب کی پریشانیاں دور کر دے آمین
عالم آرا
ثمرین بیٹی ،تمھار ے بلاگ کے جواب میں تمہا را نام لکھنے سے رہ گیا ہے ،میرا جواب تمہارے بلاگ کے فوراً بعد ہے
اللہ نگہبان
وعلیکم و اسّلام بہن عالم آ را ء،آپ کی دعاء کے ساتھ میری بھی دعاء ہے کہ اللہ پاک ہم عالمی ا خبار کےتما م ہم نشینوں کو بیٹے اور
بیٹیوں کو اور ہماری تمام قوم کو دنیا کے ہر ہر گوشے میں حاسدوں کے حسد سے، دشمنوں کی دشمنی سے ،بد خوا ہوں کی بد خواہی سے ،ظالموں کے ظلم سے محفوظ و مامون رکھّے ،،
پروردگا عالم با لخصوص فلسطین ، کشمیر،عراق ،افغانستان و پاکستان کے تمام علاقوں میں سکون و امن قائم کردے اور ہماری قوم کو سامراجی مظالم سے نجات عطا کرے ،آ مین
آ پ کی محبّت و عنائت میرے لئے روحانی دولت ہے
بے شک یہ تو بہت بڑی خوش نصیبی ہے کہ کسی کو کوئ دعائیں دینے والا بھی مو جود ہو
میں بھی جب سب کے لئے دعائیں مانگ لیتی ہوں تو پر سکون ہو جاتی ہوں
میری ایک دعا اب یہ بھی ہوتی ہے کہ اللہ پاک مسلما نوں کو پھر ایک بار ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ساری دنیا میں سر بلند،سرفراز کر دے آمین ،الٰہی آمین
دعاگو
آپ کی زائرہ بجّو
آپ سب بہن بھائیوں کی محبتوں کا ممنون ہوں ، نگہت باجی کی محبتوں کا میں بہت ہی مقروض ہوں ، اللہ انہیں اور انکی فیملی بلکہ ساری عالمی اخبار کی فیملی کو خوش و خرم رکھے آمین ، آپ سب کی دعاؤں کی بدولت میں بہت بہتر ہوں ، اور مزید بہتر ہو رہا ہوں اور جلد ہی اپنے قدموں پر نارمل چل سکوں گا انشااللہ ہم دونوں (میں اور گوشی) آپ سب کے دل سے مشکور ہیں اللہ آپ سبکو اپنے حفظ و امان میں رکھے
اسلام علیکم ساتھیو اللہ ہم سب کو صحت اور خوشیاں عطا کرے آمین
بھائی اظہر الحق یہ پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ آپ کی اور بھابی کی تکلیف میں کمی ہے ۔دل سے دعا ہے کہ جلد ہی آپ یہ خوشخبری بھی دیں کہ آپ بالکل ٹھیک ہوگئے ہیں انشاء اللہ
اللہ وسیلے بناتا ہے اپنے نیک بندوں کے لئے ، یہ بلاگز بھی ایک ایسا ہی محرک ہے جو ہم سب کو ایک دوسرے سے ہمدردی اور محبت کی ڈور میں پروئے ہوئے ہے ، ایک دوسرے کی خوشی پر دل خوش ہوجاتا ہے اور ئکلیف سن کر دکھی ،شاید یہ ہی انسانیت ہے ۔ اور جو لوگ ان جزبوں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں وہ یقیناََ قابلِ ستائش بھی ہیں اور قابلِ تقلید بھی ۔
کوشش ہونی چاہئے کہ محبتوں کو پھیلایا جائے اور نفرتوں کی بیغ کنی کی جائے چاہے وہ کسی بھی نوعیت کی ہوں ،
ہمارے معاشرے سے محبت ختم ہو کر غصہ اور جھنجھلاہٹ پروان چڑھ رہی ہے جس کا فائدہ بالکل نہیں نقصان بہت زیادہ ہے ،صرف اس لئے کہ ہم شخصیتوں کے فریب اور جال میں پھنس رہے ہیں ،جو کسی صورت نہیں چاہتے کہ ہم ایک ہوں اور ایک رہیں ،کیونکہ اگر ہم ایک ہوگئے ہماری نفرتیں ختم ہو گئیں تو ان کا کام نہیں چلے گا ،اس لئے بس ایک دعا کا اور اضافہ چاہتی ہوں کہ ،
اللہ ہم سب کے دلوں کی کدورتیں دور کر دے اور ہم سب کو ایک دوسرے کا بہی خواہ بنادے ،کہ ہم دوبارہ سر اُٹھا کر چلنے کے قابل ہو جائیں ،کہ بند مٹھی بہت طاقتور ہوتی ہے چاہے انگلیاں کتنی ہی کمزور ہوں ۔
اللہ میری قوم کو وہ طاقت اور وقار پھر سے عطا کردے جسے ہم اپنی ہی ناعاقبت اندیشیوں سے کھو رہے ہیں ۔ آمین
عالم آرا
¨ٗ
( بہ طفیل ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ء و مرسلین ،با لخصوص تاجدار دو عالم حضرت محمّد مصفطےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم ،شہیدان کربلا صحابہ کرام اجمعین ، اوصیا ء و اولیاء کرام ،)¨ٗ
مِحترمہ زائرہ عابدی صاَھبہ نے مندرجہ بالا الفاظ شامل کرکے اپنی دعا کو عالم گیری حیثیت بخش دی ۔ : ماشااللہ ، جزاک اللہ
اس دعا پر میں آمین ثمہ آمین کہتا ہوِں ۔
خیر اندیش
منظور قاَضی
جزاک اللہ خیر۔۔۔اللہ عالمی اخبارکی اس فیملی کو سلامت رکھے جو روحانی فیض بانٹنے،
مل کرحاصل کرنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔۔۔۔۔
اسعلام علیکم ،بھیّا منظور قاضی اور بہت بہت شکریہ کہ آ پ نے مجھے اند لس ،کوہ جبل الطّا رق کی سرزمین سے بھی یاد کیا ہے،،
یہ وہی سرزمین ہے جہاں مسلمانو ں نے ساڑھے سات سو سال کرّوفر سے حکومت کی ،
آ پ اپنے سفر کے احوال میں ضرور لکھئے گا کہ وہا ں پر اب مسلمانو ں کی معاشی ،،معاشرتی صورتحال کیا ہے
میں نے تاریخ میں پڑھا تھا کہ مسلمانوں نے وہا ں پر تعمیرات کی دنیا میں بہت ترقّی کی تھی کیا اب بھی وہ عظیم الشّان تعمیرات باقی
ہیں ؟ یا گردش زمانہ کی نزر ہو چکی ہیں
اور بولی جانے والی زبان کیا ہے ،کہیں زبان یار من ترکی ومن ترکی نمی دانم والا مسئلہ تو پیش نہیں آیا
میں بھی زرا وقت ملنے پر آپ سب کو اپنے ایڈ منٹن سے مسسی ساگا کا دلچسپ احوال سفر بتاؤں گی ،انشا للہ
اجازت دیجئے ،اور بھابھی کی خدمت میں میرا سلام کہئے گا
اللہ حافظ ،دعا گو
زائرہ بجّو
میری مسیحا بیٹی ،بہت بہت دعائیں ،
میں نے آ ج یا سلامُ کی اپنی 25 تسبیحات کا ورد ہورا کر کے دعا ء بھی کر لی ہے تم کوئ حتمی تاریخ دے دو اس ختم کی تو پھر
مصباح بھیّا کی خواہش یعنی آئت کریمہ کا ورد بھی کر لیا جائے گا انشاللہ
دعاگو
زائرہ بجّو
ایک گزارش تمام ہم نشینوں سے کہ جس جس کا ورد مکمّل ہو تا جائے وہ مندرجہ زیل نام لے کر نام بنام دعاء کرتا جائے ،یہ اللہ تعا لیٰ
کی اور اس کے حبیب حضرت محمّد صلّی اللہ علیہ واٰ لہ وسلّم کی خوشنودی کا جہاں سبب ہو گا وہا ں اس عمل کو پاک پروردگار عالم
اتنا زیادہ پسند کرتا ہے کہ ہم تو فرش دنیا پر مصروف دعاء ہوتے ہیں اور وہ ہمارے لئے عرش بریں پر ہماری بہتری کے انتظا مات
میں مشغول ہو جاتا ہے ،سبحان اللہ ،،،اور سب مریضوں کی صحتیابی کے ساتھ جناب خضر علیہ السّلام کی عمر کے صدقے میں سب
کی طو لانی عمر کی دعاء بھی کی جائے ،وہ کاتب تقدیر دعا کے زریعے سب کچھ عطا کر تا ہے اور انشاللہ ہم گناہ گاروں کی دعا ء بھی ضرور سنے گا
برائے شفا ء
والدہ گرامی ،ماہ پارہ بھا بھی
والدہ گرامی ڈاکٹر نگہت نسیم ،
ڈاکٹر طارق محمود
والدہ صا حبہ زرقا مفتی
بھیّا اظہرالحق اور بھا بھی
یہ تمام
اور ہمارے گھروں میں جو جو کسی بھی بیماری کا شکار افراد ہیں،کمر درد کے سر درد کے خواہ وہ شقیقہ ہو یا پورے سر کا ہو یا
کوئ اور بیماری ،، وہ تمام کے تمام بحقّ بیمار کربلا اس طرح معجزانہ طریقے سے شفا یاب
ہو جائیں جیسے کبھی بیمار ہوئے ہی نہیں تھے ،اور اس ختم کی برکت سے ان کو بھی صحت یاب کر دے جن کے لئے کوئ دعائے
صحت کرنے والا نہیں ہو اس کی برکت سے ہمارے گھروں میں رزق کی فراوانی ہو اور ہما ری قوم پر اس کی برکتیں محیط ہو جائیں آمین ثمّہ آمین
دعا گو زائرہ بجّو
نگہت جی آ پکی محبتوں کا کوئی جواب نہیں ۔ ہم جیسے صرف اس کے جواب میں شرمندہ ہی ہوسکتے ہیں ۔
بجو آج اکتیس جنوری ہو گئی .. مجھے یقین ہے کہ سب نے یا سلام کا ورد کر لیا ہو گا .. بس اب آپ اجتماعی دعا کروا دیجئے .. جزاک اللہ
Its superb…
سلام باجی
اگر کوئی اکیلا یا سلامُ سوا لاکھ مرتبہ پڑھے. تو یہ ورد مکمل ہونے کے بعد کسی کھانے کی چیز پر دعا کرے یا کسی بھوکے کو کھانا کھلاۓ؟