اچھے پرچوں اور اچھی سائٹس کے معیار

میں تین ھفتوں کے لیئے اپنے والدین اور بہن بھایئوں سے ملنے ، ان کے ساتھ اپنی کتاب کا اجرا کرنے اور بابا(جناب صفدر ھمدانی ) کی بیٹی زہرا صفدر کے ولیمے پر لندن گئی تھی اور الحمدو للہ سب کی محبتیں سمیٹے واپس سڈنی آ چکی ھوں ۔ اپنے تین ھفتوں کے قیام کے دوران چونکہ بابا بھی پاکستان تھے ۔ سو ھم سب کی متفقہ رائے کے مطابق مصباح بھائی (ترجمان عالمی اخبار) بلاگ کو سپروائز کر رھے تھے ۔ اور میں بہت خوش ھوں کہ انہوں نے چند مسائل کو انتہائی زیرک اور تدبر سے سلجھایا ۔ بہت شکریہ مصباح بھائی ۔
میں یہاں چند گزارشات لے کر آئی ھوں اور یہ سوچ کر کہ ھم سب پڑھے لکھے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا زعم بھی رکھتے ھیں ۔ پہلی بات تو اکثر لکھنے والوں کو اس بات کا ادراک نہیں ھوتا کہ اچھے پرچوں اور اچھی سائٹس پر لکھنا کتنا اھم ھوتا ھے اور ھر پرچہ ،ھر اخبار اور ھر سائٹ ایک دوسرے سے معیار میں کیسے اور کیوں الگ ھوتی ھے ۔
بظاہر کسی کا بھی کسی سائٹ پر لکھنے سے کسی کا بھی قد نہ تو اونچا ھوتا ھے اور نہ گھٹتا ھے ۔ لیکن حقیقت یہ ھے کہ یہ ایسا ھی فرق ھے جیسے جنگ اخبار میں لکھنے والے کا کسی شام کے اخبار میں لکھنے والے سے مقابلہ کیا جائے ۔
مجھے خود ذاتی طور پر تجربہ ھے کہ جب میں نے اپنی پہلی کتاب “گرد باد حیات “ کے سلسلے میں جناب جمیل الدین عالی کو فون کیا تو انہوں نے سب سے پہلے مجھ سے یہی پوچھا کہ کیا میں ادبی پرچوں میں چھپتی ھوں یا پھر صرف ڈایجسٹوں میں چھپتی ھوں ۔ میں اپنے دوستو کو یہ بتانا چاھتی ھوں کہ اچھا لکھ کر اچھی سائٹ پر یا کسی ادبی پرچے میں چھپنا عزت کی بات ھوتی ھے ۔
میرے نزدیک دوسری اھم بات یہ ھے کہ لکھنے والاخود سے کمنٹمنٹ کرے کہ اس نےاچھے پرچوں یا اچھی سائٹس کے معیار کے مطابق ھی لکھنا ھے کیونکہ جب ھم اچھے لوگو میں رھتے ھیں ، سیکھانے والوں کی نظروں میں رھتے ھیں تو اچھا لکھنے کے لیئے ھمیشہ کوشش میں لگے رھتے ھیں ۔ یہ ایسے ھی ھے جیسے کوئی پھولوں میں رھے اور ھر وقت مہکتا رھے ۔
اس سفر میں شائد غلطی اس وقت ھو جاتی ھے جب مجھ جیسے کئی لوگ جو اپنے ساتھیوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاھتے ھیں اور ان کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ھوئے خوش بھی ھوتے ھیں ۔ اور جہاں کہی اپنے دوستو کو کسی دوسری عام سی سائٹ پر لکھتا دیکھتے ھیں تو انہیں متنبہ کرنے کی سعی بھی کرتے ھیں ۔ کئی بار ایسا بھی ھوا کہ یہی دوست ان کی نیک نیتی کو بدگمانی کی نظر کر دیتے ھیں ۔ مجھے خود بھی کئی الزامات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رھا ھے اور میرے کئی محترم بزرگوں کے رتبوں کو بھی سر عام رسوا کیا جاتا رھا ھے ، لیکن ھمیں ھمیشہ ھمارے رب نے ھماری نیک نیتی کا صلہ دیا ھے ۔اور جب کبھی ھمارا ایک ساتھی بھی عالمی اخبار سے گیا ھے وہاں اللہ پاک نے ھمیں دس معتبر ساتھی عطا کیئے ھیں ۔
تیسری بات یہ ھے کہ ھر معیاری سائٹس پر لکھنے کے اپنے اصول اور ضوابط ھوتے ھیں جو اس سائٹ اور اس اخبار یا ادبی پرچے کو معیاری بناتے ھیں اور اس معیار پر پورا اترنے کے لیئے ھم خود کو بھی اسی پرکھ پر رکھتے ھیں ۔ ھماری سائٹ پر لکھنے کے لیئے کچھ قوائد اور ضوابط ھیں جو ھم ھر نئے لکھنے والوں کو کسی بھی کمنٹمنٹ کرنے سے پہلے بتا دیتے ھیں تاکہ انہیں علم رھے اور جب کبھی وہ عالمی اخبار پر نہیں لکھنا چاھتے تو ان کی خوشی اور مرضی کا احترام بھی عالمی اخبار کی انتظامیہ ھر حال میں کرتی ھے ۔
میں عالمی اخبار میں سب نئے لکھنے والوں کو اس پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہتی ھوں اور انہیں یہ بتانا چاھتی ھوں کہ آگے بڑھنے کی راہ انہیں ھی ملتی ھے جن میں سیکھنے کی لگن ھو ، انکساری ھو ، اپنے بڑوں کی عزت اور احسانمندی ھو ، ان کی نیک نیتوں پر شک نہ کرتے ھو اور اپنے تعارف میں کسی لکھنے والے کے حوالے کو سفارش یا اپنی ھتک نہ سمجھتے ھو ۔
بابا نے اپنے سڈنی کے قیام میں ایک بات بہت ھی عجیب اور حیران کن کہی تھی کہ “خوش نصیب ھیں وہ لوگ جن کے پس منظر خوبصورت ھوتے ھیں “ ۔
دوستو مجھے کہنے دیجیئے کہ اچھا لکھنے والوں کے پس منظرمیں ھمیشہ اچھے لکھنے والے ھی ھوتے ھیں جو ان کا تعارف اور حوالہ بنتے ھیں ۔ اور اس نفسا نفسی کے دور میں ھمیں اپنے ایسے بے لوث حوالوں اور تعارف پر ناز کرنا چاھیئے ۔ نا کہ محسن کش ھو کر ان کی نیتوں پر شک کیا جائے ۔
ایک دفعہ پھر آپ سب احباب کا شکریہ جو اتنے دور ھونے پر بھی میری خوشیوں اور کامیابیوں پر خوش اور شریک تھے ۔اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے اور پیار بانٹنے والوں میں رکھے ۔ آمین

12 thoughts on “اچھے پرچوں اور اچھی سائٹس کے معیار”

  1. نگہت جی آپ نے نائب مدیر اعلی اخبار ھونے کی حیثیت سے بہت اچھا کیا کہ سب واضع کر دیا تاکہ عالمی اخبار کے قوائد اور ضوابط سے سب باخوبی واقف ھوں، اور ھم سب کو لکھنے سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ آپ کا شکریہ
    اور
    ایک بات آخر میں کہ :
    ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
    (اقبال)

  2. یہ سب پڑھ کر یوں لگا جیسے پس منظر میں کسی نا خوشگوار واقعے کی بازگشت ہے۔ ایک مسلمہ بات کی تکرار کا ایک ہی مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں گڑ بڑ ہے۔ اب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں نے بالکل غلط سوچا ، مگر میرا تجربہ ہے کہ جب بھی کبھی انتظامیہ کو ایک بات کی تکرار کرنی پڑی ، اس کا مطلب یہی تھاکہ انتظامیہ پہلی مرتبہ ہی اپنی بات اچھی طرح سمجھانے میں کامیاب نہ ہوئی تھی۔

    میری رب کریم سے دعا ہے کہ میرے اندیشے غلط ثابت ہوں۔

  3. السلام علیکم
    عباسی صاحب نگھت صاحبہ نے جو بلاگ لکھا وہ اس اخبار کی پالیسی ہے ۔ اور جیسا کے آپ نے فرمایا کے یہ سب پڑھ کر یوں لگا جیسے پس منظر میں کسی نا خوشگوار واقعے کی بازگشت ہے۔ تو برادر عالمی اخبار میں‌ اگر ھم سب آتے ہیں تو یہ ایک خانوادہ کی مانند ہے یہاں تمام نئے آنے والوں کے لئے ضروری نہیں کے تمام کے تمام آنے والے الہامی طور پر ہر طرح سے باخبر آئیں ہو سکتا ہے کے کبھی کسی سے جانے انجانے میں غلطیاں بھی ہو جائیں اور اگر کوئی بھی فرد جو کے اس خانودے کا فرد بنتا ہے اور وہ انجانے میں کسی غلط سمت چل نکلے تو اس گھرانے کے بڑوں کا کام ہے کے وہ اسکو روکیں ٹوکیں اور سمجھائیں کے تم غلط سمت جا رہے ہو ۔لہٰزا میں یہی سمجھتی ہوں اس بلاگ کا مقصد ہر آنے والے کو درست سمت دکھانا ہے ۔
    برادر عباسی صاحب بجائے اس کے ہم اندیشوں میں پڑ کر جیمس بانڈ بن جائیں اور معاملے کی تحہ تک پہنچنے کی کوشش کریں اس سے بہتر یہی ہوتا ہے کے ہم آگے کی طرف دیکھیں اور یہ سوچیں کے عالمی اخبار کا معیار کس طرح برقرار رکھا جائے اور کس طرح اس خانوادے کے تمام افراد کو یک جا رکھا جائے
    اس بلاگ کو پڑھکر منفی سمت جانے سے بہتریہ نہیں کے ہم اس بلاگ کو پڑھکر اسکو بلکل ایسا جانیں کے عالمی اخبار کی انتظامیہ بلکل ایسی ہے جو اپنے گھرانے کے افراد کو اپنی آغوش میں ہر غلط چیز غلط لوگ اور شر پسند عناصر سے محفوظ رکھنا چاہتی ہے اسی لئیے یہ بلاگ کھولا گیا ہے ؟
    آپ نے وہ ایک کہانی تو سنی ہوگی نا جس میں ایک مرغی کے کچھ چوزے ہوتے ہیں وہ مرغی روزانہ اپنے دڑبے سے اپنے ساتھ چوزوں کو نکال کر دانہ کھلا کر واپس اپنے دڑبے میں لے جاتی ہے ۔ اور ایسے ہی ایک دفعہ بارش شروع ہو جاتی ہے تو وہ مرغی کے بچے بہت چھوٹے ہوتے ہیں تو وہ مرغی اپنے پریشان بچوں کو اپنے پروں میں چپا لیتی ہے ؟
    برادر عالمی اخبار کی انتظامیہ بھی بلکل ایسی ہی ہے ۔ یہاں کی انتظامیہ کو اپنے آنے والوں کی بے حد فکر ہے اسی لئیے وہ اپنے تمام مہمانوں کو ہر طرح سے ہر پروپگینڈے سے آگاہ کر کے محفوظ رکھنا چاہتی ہے
    اور اگر پھر بھی کوئی خود سے چاہے کے وہ یہ گھرانہ چھوڑ کر کہیں اور جانا چاہے تو بھائی جوائینٹ فیملی سسٹم میں جو رہنا چاہے وہ رہے اور جو جانا چاہے سو اسکی مرضی
    انتظامیہ سے بہت معزرت کے ساتھ میں نے مہمان ہونے کی حیثیت سے یہ بلاگ لکھا ۔ مگر عباسی صاحب کا بلاگ تھا ہی کچھ اس طرح کا کے مجھے لگا کے ایسا بلاگ لکھا جائے سو لکھ دیا ۔
    ماریہ علی

  4. ا سلا م و علیکم ،کیا حا ل ھے؟ ھمیں تو آ پ بے حد اُ د ا س کر گئ ھیںکہ بیا ن سے با ھر ھے ۔ آ ج پھر آ پ کی خبصو رت با تیں پڑھیں آپ نے بھت ا حس طر یقے سے ا پنی feelingsبیا ن کیں ۔

  5. محترم جناب عباسی صاحب ! سلام” علیکم
    آپ کے اندیشے درست ہوں یا غلط مگر اپ کا تجزیہ بے شک درست ہے ۔ ۔ ۔ لیکن ۔ ۔ ۔
    محترمہ بہن نگہت صاحبہ کے کہے کے پس منظر میں کسی نا خوشگوار واقعے کی بازگشت ہو یا نہ ہو
    کسی مسلمہ بات کی تکرار کا مطلب یہ بے شک نکلتا ہو کہ کہیں نہ کہیں گڑ بڑ ہے
    ان سب باتوں سے قطع نظر دیکھنا چاہیے کہ اِس وقت کہی یہ بات درست ہے یا غلط ؟ ایک اچھی اور درست بات کی تکرار غلط تو کجا، کبھی کبھی ناگزیر بھی ہو جاتی ہے، اور میں تو کہوں گا کہ یہ تو بہت ہی اچھا ہو گیا کہ یہ تکرار ہو گئی، یہ ساری باتیں خواہ کسی وجہ سے بھی کہی گئیں ہوں ہمیں تو فائدہ ہی ہوا کیوں کہ (جیسا آپ نے فرمایا کہ ” ایک بات کی تکرار کا مطلب یہی ہوا کرتا ہے کہ انتظامیہ پہلی مرتبہ ہی اپنی بات اچھی طرح سمجھانے میں کامیاب نہ ہوئی تھی) اس طرح اول تو ہم نئے آنے والوں کو بھی کچھ سمجھنے کو ملا، کچھ پس منظر دیکھنے کو مل گیا، دوئم کچھ اصول و قواعد، جو آپ کے لیے یقیناً اظہر من الشمس ہیں، سے آگاہی ہو گئی، اور سوئم یقیناً کسی کی راہنمائی یا کسی کی ہمت افزائی بھی ہوئی ہو گی۔
    نیت ہی پر دارو مدار ہوتا ہے اعمال و اقوال کا، میں کیا جانوں کہ مثلاً آپ نے یا کسی نے کوئی بات کس نیت سے کہی، اس لیے اس سلسلہ میں مجھے قیاس کا بھی حق نہیں، یقیناً آپ نے ہر بات اچھی ہی نیت سے کہی ہو گی، میرا کام ہے کہ میں آپ کی باتوں میں سے اپنے لیے اچھی باتیں، کارآمد نکتے چھان لوں اور جو باتیں میں پہلے ہی سے جانتا ہوں یا مثلاً جن سے میں متفق نہیں، انہیں میں الگ کر دوں۔ سیکھنے سکھانے کے سلسلے اسی طرح چلتے ہیں۔
    براہء کرم یہ ہرگز نہ سمجھیئے کہ میں نے آپ پر کچھ تنقید کی جسارت کی، چونکہ میں نے محترمہ بہن کی باتوں کا بالکل الگ اثر لیا ( اس لیے کہ شاید میں یہاں نیا ہوں) اس لیے مقصد اپنے تاثرات کو بھی سامنے لانا تھا۔
    محتاجِ دُعا

  6. ماریہ علی بہت شکریہ ، سلامت رھو جو میرے نقطہ نظر کو مزید خوبصورتی سے آگے بڑھایا اور واضح کیا ۔ یہ بلکل سچ ھے کہ ھم یہاں ایک خانوادے کی طرح ھیں جو نہ صرف ایک دوسرے کی پہچان ھیں بلکہ خود کو ایک دوسرے کی حفاظت کے زمہ دار بھی سمجھتے ھیں ۔ خوش رھو ۔

  7. ماریہ بی بی۔ماشااللہ آپ نے عالمی اخبار کی بہت خوب وکالت کی ہے اور کیوں نہ کریں کہ آپ بھی تو اس مشترکہ خاندان کی ایک صاحب فکر رکن ہیں۔ اگر بغور دیکھیں تو عالمی اخبار نے دوسری بلاگ سائٹوں کے برعکس یہاں افراد کی تعداد بڑھانے پر زور نہیں دیا بلکہ فکر اور تحریر ہی معیار ہے۔ اس فہرست میں ماشااللہ آپ کے ساتھ ساتھ برادرم مصباح،ڈاکٹر نگہت۔ثنا شاہ ۔ برادر بزرگ منظور قاضی ،عبدالمناف،ظفر جعفری اور متعدددیگر دوست شامل ہیں۔ہر گیم کے کچھ اصول ہوتے ہیں نا تو ڈاکٹر نگہت نے بس ان اصولوں کی ایک جھلک پیش کی ہے اور آپ نے اسکا خوب تجزیہ کیا ہے۔ مولائے کائنات آپکے قلم کو اور طاقت دیں۔ ہم جیسے لوگ تو وہ ہیں جو خود تنقید کا نشانہ بننے کو تیار رہتے ہیں، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ خالق کائنات نے جس کو جو چیز یا وصف زیادہ دیا ہے وہ اسکا حساب کتاب بھی زیادہ لے گا۔
    جسکے پاس مال و زر زیادہ ہے اسے مال و زر کا حساب دینا ہو گا،جس کے پاس اختیار ہے اسے اختیار کا حساب دینا ہوگا اسی طرح جس کے پاس علم زیادہ ہے اسے اپنے علم کا حساب دینا ہوگا۔ہم اس بلاگ کی سائٹ کو علم اور فکر تقسیم کرنے کا زریعہ سمجھتے ہیں اور ماریہ بی بی آپ اس سفر میں ہم سب کے ہمراہ ہیں۔ خوش رہیں۔

  8. عبدالمناف بھائی آپ کی توجہ اور بات کو سمجھنے پر آپ کی احسانمند ھوں ۔ سلامت رھیں ۔

  9. آداب،ایسی کیا بات ہوگئ؟ جو ہم نئے لکھنے والوں کو مشکل میں ڈا ل رھی ہیں ،خیر آپ کا مشاھدہ تو بہت ہے،کون کب کیا سوچ رہا ہے اور کیا کر نا چاھتاھے اس کی حر کا ت سے بخوبی اندا زہ کرلیتی ھیں۔ ۔یہ تو حیقت یے کہ وہی لکھاری اچھا اور میعاری اصول اور ضوابط کے ساتھ لکھہ سکتا جس کی زندگی میں بھی کچہ اصول ھوں اور ان پر پوری طرح عمل نہ کرتا، مگر کرنے کی کوشش تو کرے اورآپ نے توبہت ہی خوبصورتی کے ساتھ اور سادہ الفا ظوں سے نہ صرف ھم نئے لکھنے والوں کو لکھنے کے رموزبتا ئے ،اس کے ساتھ ساتھ آپ نے ھم اپنی اس مختصر سی زندگی کو کیسے جنت بنا سکتے ھیں،ھماے سامنے یہ سب ایک پٹاری کی طرح کھول دی اب یہ ھماری زمہ داری ھے کہ ھم اپنی زندگی کو کسیے گزارے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہت پیار کے ساتھ

  10. نزہت میں خوش نصیب ھوں کہ تم میری بہن بھی ھو اور میری سب سے اچھی دوست بھی ۔ جس تیزی سے تم نے اردو سیکھی ھے مجھے خوشگوار سی حیرت ھو رھی ھے ۔ جلدی سے کسی بھی مو ضوع پر کچھ اچھا سا لکھ کر بھیج دو ۔

  11. شکریہ،یہ سب کرم ھے آقا کا کے بات اب تک بنی ہوئی ھے، آپ میری رھنما ئی کر تی رھئ تو کچھہ نا کچھہ ضرور حاضر ھو گا ،بھت بھت شکریہ

  12. دو ایک روز کسی مصروفیت کے سبب غیر حاضری رہی۔ آج ادھر آیا تو اس بلاگ نے فورا متوجہ کیا۔ سب سے پہلے نگہت بہن اور ہمدانی صاحب کا شکریہ کہ انہوں نے میری معاونت قابل اعتماد جانی اور شکر خدا کہ میں اس اعتماد کو شرمندہ تعبیر سکا۔
    محترم منیر عباسی صاحب کی خدمت میں عرض کرنا ہے تو یہی کہ ہر واقعہ کسی نہ کسی کے لئے خوشگوار ہوتا ہے تو کسی اور کے لئے نا خوشگوار۔ کسی تفصیل میں جائے بنائے کنائے سے اتنا کہوں کہ اگر رحمان راضی تو شیطان نا راض والی بات ہے۔ اسی بات کو الٹایا بھی جا سکتا ہے۔ پھر نگہت بہن نے کہیں بھی ایسا نہیں کہا کہ ایسا کچھ ہوا یا نہ ہوا، سو ایسی صورت میں قیاس آرائیوں کی بجائے محض نفس مضمون پر توجہ رہے تو بات سے استفادہ ممکن ہو سکتا ہے۔۔۔۔اختلاف رائے زندگی کی علامت ہے سو یہاں بھی ایسا ہوتا رہتا ہے۔ اسکے نتیجے میں تلخیاں اور شکر رینجیاں دونوں ہی جنم بھی لیتی اور محو بھی ہوتی رہتی ہیں۔ اس لئے یہ کسی طور حیرانی، پریشانی یا دقت کا معاملہ نہیں ہے۔
    عالمی اخبار کا ایک طرہ امتیاز یہ ہے کہ یہ صرف اخبار نہیں اور نہ ہی صرف بلاگ ہے۔ بلکہ اس میں آپ کو اردو انگریزی ادب، تختہ ءِ پیغام اور ہر طرح کے تجزیات بلا روک ٹوک نظر آئیں گے۔ ہم جہاں معیار قائم رکھنے کی سعی کرتے ہیں، وہیں ہر ایک کو شنوائی کا موقع بھی دیتے ہیں۔ ہمارے یہاں بلاگ نگاروں کی تعداد کسی بھی معیاری بلاگ سے زیادہ ہے، جبکہ تبصرہ جات کے لئے بسا اوقات ہم ان حضرات کے تبصرے بھی شائع کر دیتے ہیں جو فرضی ناموں سے وارد ہو کر اینتظامیہ اور بلاگ نگاروں کو براہ راست اپنے تیر ہائے ستم کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایسا بھی ہوا کہ ہم نےبلا نام لکھے ہوئے تبصرے بھی شائع کر دئیے۔ اسطرح کے حالات میں جہاں ہم سب کو لکھنے کا موقع دیتے ہیں، وہاں اپنی اپنی ذمہ داری کی یاد دہانی ایک امر قدرتی ہے اور ہماری ذمہ داری کا حصہ بھی۔
    محترم ہمدانی صاحب کی ذات ایک مکتب کی حیثیت رکھتی ہے، جہاں وہ پرانے لکھنے والوں سے زیادہ نئے لکھنے والوں کو مواقع اس لئے فراہم کرتے ہیں کہ علم و ادب کا چراغ قریہ بہ قریہ اور نسل در نسل منتقل ہوتا رہے۔ یہاں ہمارے مابین ایسے افراد موجود ہیں جن کو قلم پکڑنا اور اردو لکھنا خود بابا نے سکھایا اور آج وہ خود اپنے آزاد بلاگ چلانے کی حیثیت میں آ چکے ہیں۔ لیکن یہ ممکن تبھی ہوتا ہے جب کوئی سیکھنے والا خود کو سیکھنے پر آمادہ رکھے۔ مجھے یاد ہے آج سے تین برس قبل جب ہمدانی صاحب سے بات ہوئی تو انہوں نے مجھے فرمایا کہ بھائی میں نئے لکھنے والوں کو اس لئے موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ سیکھیں بھی اور ان لوگوں کو بات کہنے کا موقع ملے جن کی کوئی نہیں سنتا۔ یہ ایک خوش بختی ہی جانئیے کہ ہمیں ایک ایسا استاد اور سائبان میسر ہے جس کی پہچان جہان بھر میں مسلمہ ہے اور اسکے سائے میں مجھ ایسے ہر کس و نا کس کی بھی سنی اور پڑھی جاتی ہے۔
    امید ہے ہمارا یہ سچ سیکھنے سیکھانے کا سفر ہمدانی صاحب کی قیادت میں جاری رہے گا، انشا ء اللہ۔
    اللہ پاک ہم سب کا نگہبان اور حامی و ناصر ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *