“ تمہیں کیا خبر ھے “

آج مجھے میرے بھائی افضال نسیم نے لندن سے ایک نظم بھیجی ھے جو معلوم نہیں کس نے لکھی ھے لیکن پڑھ کر یوں لگا جیسے ھر پاکستانی نے لکھی ھے ۔۔

نظم
“ تمہیں کیا خبر ھے “
راتوں کو اٹھ کر ، خیالوں سے ھو کر، یادوں میں کھو کر
تمہیں کیا خبر ھے
اپنے خدا سے ۔۔۔۔ میں کیا مانگتا ھوں
ویرانوں میں جا کر ، دکھڑے سنا کر ، دامن پھیلا کر ،آنسو بہا کر
تمہیں کیا خبر ھے
اپنے خدا سے ۔۔۔۔ میں کیا مانگتا ھوں
تم تو کہو گے
صنم مانگتا ھوں ،غنم مانگتا ھوں، زر مانگتا ھوں
میں گھر مانگتا ھوں ،زمیں ماھگتا ھوں ، نگین مانگتا ھوں
تم تو کہو گے ،ھم کو خبر ھے
کہ
راتوں کو اٹھ کر ، خیالوں سے ھو کر
یادوں میں کھو کر ، آنکھیں بھگو کر
کسی دلرباکی ، کسی دلنشین کی وفا مانگتا ھوں
یہ بھی غلط ھے ، وہ بھی غلط ھے
جو بھی سوچا وہ سب غلط ھے
نہ صنم مانگتا ھوں ، نہ زر مانگتا ھوں
نہ دلربا کی ، نہ دلنشین کی ، نہ ماہ جبین کی وفا مانگتا ھوں
تمہیں کیا خبر ھے ۔۔ اپنے خدا سے میں کیا مانگتاھوں
میں اپنے خدا سے ۔۔۔
آدم کے بیٹے کی آنکھوں سے جاتی ۔۔۔۔ حیا مانگتا ھوں
حوا کی بیٹی کے سر سے اترتی ۔۔۔۔۔۔۔ردا مانگتا ھوں
اس کڑے وقت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاک وطن کی بقا مانگتا ھوں

17 thoughts on ““ تمہیں کیا خبر ھے “”

  1. ماشاء اللہ، بہت خوب، کیا بات ہے، واہ واہ واہ ، آپ نے بہن جی بالکل درست فرمایا کہ شاید ہر پاکستانی نے لکھی ہے یہ نظم ، بلکہ عرض ہے کہ لگتا ہے جیسے ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے یہ، میری طرف سے بھائی افضال کو مبارک باد کہئیے، اللہ تعالیٰ اجر عطا فرمائے

  2. بہت خوب کلام ہے ۔
    مگر نظم کے قوائد کی روشنی ہم اسے نظم میں شمار نہیں کرسکتے ہاں نثری شاعری کہہ لیجے ۔
    بہت شکریہ
    میرا بلاگ ناطقہ
    تازہ تحریر:
    فارسی میں اسپ ہے اردو میں گھوڑا سانپ کا
    http://naatiqa.blogspot.com/2009/04/blog-post_30.html

  3. مت اس طرح سے یہ جمہوریت ذلیل کرؤ!

    مرے وطن میں قلم کی قَسَم اٹھاتا ہوں
    کہ جب تلک مری سانسوں کا آنا جانا ہے
    قلم رہے گا یہ شمشیر بن کےگردن پر
    ترے ہر ایک ستم آشنا عدو کے لیئے
    ترے عدو کو نہیں ہے
    مرے قلم کے شکوہ کا ابھی بھی اندازہ
    بکھیر دوں گا بساطِ ستم کا شیرازہ
    ترے عدو کو بھگتنا پڑے گا خمیازہ
    یہ کیا کہ ہر کوئی اک مردہ خور گدھ کی طرح
    ترے وجود پہ نظریں جمائے بیٹھا ہے
    یہ کیا کہ تیرے وجودِ حیات کو ظالم
    نگاہِ بد سے نشانہ بنائے بیٹھا ہے
    سروں پہ کوہِ ملامت اُٹھائے بیٹھا ہے
    ترے عدو کو خبر ہی نہیں ہے کہ تاریخ
    ہر ایک عہد میں اپنا سبق سکھاتی ہے
    ہر ایک آمرِ مطلق کا سر اڑاتی ہے
    ترے عدو کو یہ ادراک ہی نہیں ہے کہ وہ
    کسی بھی شکل میں آئے
    وہ چھُپ نہیں سکتا
    ترے عدو کو خبر ہی نہیں کہ اسکا وجود
    قبا سجائے ہوئے ہے بدن پہ اپنے مگر
    یہ زرنگار قبا سر تا پا ملامت ہے
    یہ سر پہ رکھی جو دستار ہے ندامت ہے
    فصیل شہر کے باہر کھڑی قیامت ہے
    کسے یہ زعم کہ جمہوریت کے پردے میں
    وہ اپنی ساری سیاہ کاریاں حلال کرے
    غریب کے لیئے اک سانس بھی وبال کرے
    پھر ایک بار یہ دھرتی مری عذاب میں ہے
    پھر عدل اہلِ ہوس کے لکھے نصاب میں ہے
    وفا کا درس بھی زردار کی کتاب میں ہے
    وہ فکرِ شمرِ لعیں عرصئہ شباب میں ہے
    پھر حاکموں نے لگایا ہے مصر کا بازار
    پھر اقتدار کا نشہ ہے تخت کا ہے خمار
    پھر ایک مجمعء اہلِ ہوس ہے اور دربار
    پھر اہلِ حکمت و دانش کی جہل ہے سردار
    غریبِ شہر کا مختار پھر ہوا زردار
    منافقت کی ہوا ہے سنو چمن میں مرے
    اُتر گیا ہے جوں خنجر کوئی بدن میں مرے
    پھر آمروں نے اٹھایا ہے سر وطن میں مرے
    مگر یہ کیا ہے کہ اس بار یہ حصارِ ستم
    بنا رہے ہیں وہی جو
    جنہیں ہے دعویٰء جمہوریت زمانے سے
    جنہیں ہے فخر کہ اعزاز یہ شہادت کا
    انہیں کے گھر کے لیئے جسطرح وراثت ہے
    انہیں کے واسطے لکھی گئی قیادت ہے
    میں کیا کرؤں کہ قَلَم کی قَسَم اٹھائی تھی
    تو اس قَسَم کی مجھے اب بھی لاج رکھنی ہے
    تو پھر سنو کہ نہ غاصب کو اب وکیل کرؤ
    خود اپنے سر کو بچانے کی بھی سبیل کرؤ
    تم اقتدار کی خواہش مگر قلیل کرؤ
    جو کرنا چاہو تو پھر بیعتِ عدیل کرؤ
    مت اس طرح سے یہ جمہوریت ذلیل کرؤ

  4. تمہیں کیا خبر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے خدا سے میں کیا مانگتا ہوں
    آدم کے بیٹے کی آنکھوں سے جاتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔حیا مانگتا ہوں
    حوا کی بیٹی کے سر سے اترتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رد ا مانگتا ہوں
    اس کڑے وقت میں۔۔۔۔۔۔۔باک وطن کی بقا مانگتا ہوں
    نگہت جی بہت خوب۔

  5. نگہت جی
    بہت اچھا انتخاب ہے افضال بھائی کا ۔
    واقعی یہ ہر پاکستانی کے دل کی صدا معلوم ہوتی ہے۔
    کیونکہ شرم و حیا لفظی معنوں کی بجاےءحقیقی معنوں میں بھی اب ارضِ وطن میں مفقود ہو گئ ہے۔
    اگر ہمارے اہلِ وطن میں غیرت و حمیّت ہو
    تو معاشرتی اور سیاسی دونوں طرح کے مسائل حل ہو جائیں۔

  6. محترم صفدر بھائی
    کیا خوب لکھتے ہیں آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نظم کا ایک ایک بند ہر اہلِ نظر کے دلی جزبات کی عکاسی کر رہا ہے۔
    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ

  7. سائرہ مت پوچھو تمہیں یہاں دیکھ کر کتنی خوشی ھو رھی ھے ۔ بس اب آتی جاتی رھنا ۔

  8. بہت خوب ھے !ھر مصرعے میں انداز بیان زبردست ھے !

  9. محترم ہمدانی صاحب ! سلام ” علیکم
    ماشاء اللہ، زبردست،
    جی چاہتا ہے کہ آپ اسی طرح لاجواب کلام لکھتے رہیں اور میں پڑھ پڑھ کے محظوظ ہو ہو کر آپ کی توفیقات میں اضافہ اور درازئ عمر کی دعا کرتا رہوں

  10. سائرہ بتول صاحبہ اور برادر عزیز عبدالمناف آپ کی محبتوں اور عنایات کا شکریہ۔آپ جیسے سخن فہم نہ ہوں تو لکھنے والے کی اوقات کیا؟

  11. الحمدللہ جناب استاد صفدر ھمدانی صاحب سے بہ نفسے نفیس یہ کلام سنے کی سعادت رھی ٌبھت خوبٌ ذبردست اور جوشیلا انداز سخن ھے۔ اور اسکی اثر انگیزی اسکی سچائی کی دلیل بھی۔

  12. بہت خبصو ر ت نظم ھے۔ھر لفظ ھما رے دلو ں کی بھر پو ر عکا سی کر رھا ھے۔ا تنی ا چھی نظم کا بے حد شکر یہ افضا ل بھا ئ۔۔۔۔ ا و ر با با صا حب کے لیے میر ی کیا اوقا ت،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سو ا ے شکر یہ اد ا کر نے کے ۔

  13. مجھے خوشی ھوئ سارا اس پزیرائ پر۔ مگر جناب صفدر ھمدانی صاحب کا جواب نھیں۔ یہ انو نیمس میری ہی کوشیش تھی۔

  14. سارا عاصم اور افضال نسیم ہم کوئی استاد نہیں بس ایک طالب علم ہے اورخود کو طالب کہنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ حالات ہی ایسے ہیں۔ سچ پوچھیں تو ہماری شاعری کے کمال سے زیادہ آپ کا بہت اچھا سامع ہونا ہے۔اللہ تعالیٰ آپکی سماعتوں کو اسی طرح خوبصورت رکھے ۔آمین

  15. ماشاء اللہ نسیم صاحب بہت زبردست لکھا ہے لکھتے رہیں اور دعا کرتے رہیں، ہم بھی اپکی ان دعاوں میں آپکے ساتھ ہیں، اور ہمدانی صاحب قبلہ کی یہ نظم تو بہت مشہور ہو چکی ہے، اور ہے بھی بہت زبردست.

  16. محترمی عمران چوہدری صاحب۔سلامت رہیں۔میں نہ جانے کب تک آپ کی محبتوں اور عنایات کا مقروض رہوں گا۔ آپ ہمارے محسن بھی ہیں اور محبوب بھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *