صیحفہ سجادیہ
صحیفہ سجادیہ بارگاہ الہی میں راز و نیاز و مناجات اور بیان حاجات کا ہی مجموعہ نہیں ہے بلکہ اسلامی علوم و معارف کا بیش بہاء خزانہ ہے جس میں اعتقادی، ثقافتی، معاشرتی و سیاسی امور اور بعض قوانین فطرت اور احکام شرعیہ بھی بیان ہوئے ہیں۔ ہاں مگر ان سب کو دعاء اور مناجات کے سانچے میں ڈھالا گیا ہے۔
صحیفہ سجادیہ 54 دعاؤں پر مشتمل ہے اور یہ دعا“بیماری، غم اور تکالیف کا موقع “ پر پڑھی جاتی ہے ۔
اللہ کریم کے حبیب پاک حضرت محمد مصطفے صلی علیہ وسلم اور ان کے حبیب من ، مولا علی علیہ السلام کے صدقے اللہ کریم کی خاص عنایت ہوئی جو مجھے آج یہ دعا منظوم کرنے کی اجازت و سعادت عطا ہوئی ہے ۔۔ آپ سب کی خدمت میں ۔۔ دعاؤں میں مجھ گنہگار کو ضرور یاد رکھئے گا ۔۔
“ بیماری، غم اور تکالیف کا موقع پر پڑھی جانے والی خاص دعا آزاد نظم کی صورت “
(صحیفہ سجادیہ کی ایک دعاسے ماخوز)
اے میرے معبود
میں تیری پناہ میں آتی ہوں شیطان مردود سے
اور شروع کرتی ہوں تیرے ہی نام سے
تو
جو سب جہانوں کا مالک ہے
سب سے زیادہ رحم فرمانے والا ہے
اور بڑا ہی بخشش کرنے والا ہے
اے میرے معبود!
تیرے ہی لیے ہے ساری حمد و شکر گزاری میری
تیری ہی عطا ہے بدن کی صحت وسلامتی میری
اور
تیرے ہی لئے ہے سب تعریفیں اور ممنونیت میری
تیری ہی عطا ہے ہر روگ و بیماری میری
اے میرے معبود
نہیں جانتی
تیری شکر گزاری کیسے ہو
کس وقت ہو
بیماری میں ہو کہ صحت میں ہو
اے میرے معبود
نہیں جانتی کہ سب سے زیادہ کب ہو
آیا اس وقت کی جب میں خوش و خوشحال تھی
اے میرے معبود
میں ممنون احسان ہوں اس وقت کی
جب میرے پاس صحت و تندرستی تھی
اور توں نے میرے معبود
سب سے اچھا اور پاکیزہ رزق میرے لئے اتارا تھا
میری زندگی کو خوبصورت و خوشگوار بنایا تھا
اپنے بیکراں فضل اور احسان سے اسے سجایا تھا
پھر توں نے ہی مجھے
توفیق عطا کی تھی اور سجدہ کرنا سکھایا تھا
اپنی اطاعت کے سکھ سے مالا مال فرمایا تھا
اے میرے معبود
نہیں جانتی
تیری شکر گزاری کیسے ہو
کس وقت ہو
بیماری میں ہو کہ صحت میں ہو
بس میرے معبود
نہیں جانتی کہ سب سے زیادہ کب ہو
آیا اس وقت جب مجھ میں روگ و بیماری تھی
اور
تیری اس عطا میں بھی ایک سرشاری تھی
توں نے بیمار کر کے مجھ کو ہلکا کر دیا تھا
مجھ گنہگار کو برائیوں سے دور کر دیا تھا
اپنی قربت کی نعمتوں سے مالامال کر دیا تھا
اے میرے معبود
مجھے معاف فرما دے ۔۔ مجھے معاف کر دے
کر دے معاف مجھے سب کوتاہیاں میری
اے میرے معبود
مجھے ان تمام گناہوں سے ہلکا کر دے
جو میری پیٹھ کو گراں بار بنائے ہوئے ہیں
مجھے ان سب برائیوں سے پاک کر دے
جن میں دن رات میں ڈوبی ہوئی ہوں
اے میرے معبود
مجھے اب جگا دے خواب غفلت سے
مجھےخبردار کردے اور میری توبہ قبول کر
تجھے واسطہ ہے تیری اپنی ہی کبریائی کا
اے میرے معبود
مجھے اپنے شکر گزار اطاعت شعاروں میں رکھنا
جنہوں نے صحت اور بیماری میں تجھےیاد رکھا
بس ان جیسا رکھنا یعنی احسانمندوں میں رکھنا
اے میرے معبود
مجھے کرام الکاتبین کا ممنون احسان رکھنا
جو میرے سارے پاکیزہ اعمال لکھتے رہے ہیں
میری وہ نیکیاں
جو مجھ سے صحت و بیماری میں ہوئی درج کرتے رہے
اور
وہ نیکیاں بھی
جو میں نے تصور تک نہ کی وہ بھی تحریر کرتے رہے
اور
وہ سب نیکیاں بھی لکھتے رہے ہیں
جو نہ زبان تک آئی تھی نہ دل میں ابھی اجاگر ہوئی تھی
میرے معبود
معززکرام الکاتبین
میری وہ ساری نیکیاں بھی لکھتے رہے ہیں
جن کے لئے میں نے کبھی تکلیف نہیں اٹھائی تھی
وہ سب کیا تھا میرے معبود
یہ سب کیا ہے میرے معبود
مجھ گنہگار سے تیری اتنی محبت
تیرے فضل اور احسان کے سوا کیا ہے
اے میرے معبود
رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر
اور مجھے
انہی کے صدقے
انہی جیسا شوق بندگی عطا کر دے
میرے لئے جو کچھ بھی توں نے پسند فرمایا
وہی میری نظروں کا مقدر کر دے
اے میرے معبود
اس وقت جو مصبیت مجھ پر پڑی ہے
اسے سہل و آسان کر دے
اے میرے معبود
مجھے میرے گزشتہ گناہوں سے پاک کر دے
مجھے توں بس ہر حال میں معاف کر دے
اے میرے معبود
مجھے صحت کے خوشگوار لمحات عطا کر
مجھے اس روگ و بیماری سے نجات عطا کر
مجھ پر اپنی خاص توجہ رکھ اور اپنا کرم کر
اے میرے معبود
میری بخشش کا سامان کر دے
اور مجھے توبہ کی طرف موڑ دے
اے میرے معبود
مجھے بے چینی و بیقراری میں چین عطا کر
شدت و سختی کو دور فرمااور منزل عطا کر
مجھے خوشحالی میں وسعت دل عطا کر
اے میرے معبود
بےشک ساری تعریفیں تیرے ہی لئے ہیں
صرف توں بے استحقاق احسان کرنے والا ہے
گراں قدر بے شمار نعمتیں بخشے والا ہے
لاریب ۔۔ لاریب ۔۔لاریب
میرا معبود ہی اصل بخشش و اکرم کا مالک ہے
میرا معبود ہی عظمت و بزرگی کا سرمایہ دار ہے
(ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی )

¨ٗ
( بہ طفیل ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیا ء و مرسلین ،با لخصوص تاجدار دو عالم حضرت محمّد مصفطےٰ صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم ،شہیدان کربلا صحابہ کرام اجمعین ، اوصیا ء و اولیاء کرام ،)¨ٗ
مِحترمہ زائرہ عابدی صاَھبہ نے مندرجہ بالا الفاظ شامل کرکے اپنی دعا کو عالم گیری حیثیت بخش دی ۔ : ماشااللہ ، جزاک اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کے اس بلاگ کی اس دعا میں اوراس قسم کی تمام دعاوں میں یہ الفاظ شامل کرنا ضروری ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایسی تمام دعاوں پر میں آمین ثمہ آمین کہتا ہوِں ۔
خیر اندیش
منظور قاَضی
جزاک اللہ
منظور بھائی کسی دعا سے ماخوز لکھتے ہوئے صرف وہی لکھا جا سکتا ہے جو دعا میں ہے . ہاں مندرجہ بالا عالمگیر دعا کا جو طریقہ آپ نے بتایا ہے وہ ہم اللہ کریم سے مانگتے ہوئے واسطے کے لئے التجا ضرور کر سکتے ہیں اور ہمیں ایسی التجا ضرور کرنی چاہئے .. جتنی سفارشیں زیادہ ہوں اتنی ہی سند قبولیت ..توجہ کے لئے ممنون ہوں .. جزاک اللہ
سلامت رہو زرقا .. اللہ ہر مشکل میں ساتھ ہو .. آمین
اسلام علیکم ساتھیو اللہ ہم سب کو صحت اور تندرستی کے ساتھ خوش و خرم رکھے آمین
جزاک اللہ خیر بہن نگہت نسیم
اور آپ کی اس منظوم دعا پر آمین ثمہ آمین
عالم آرا
میری بیٹی ، بہت سی دعائیں ،
تا خیر کی معذ رت قبو ل کرو ،دعا ء بار بار پرنم آنکھو ں سے پڑھی لیکن وقت کی تنگی کے باعث بلاگ نہیں لکھ سکی ،،
اللہ تعا لیٰ کی جانب سے تم کو یہ تو فیق عطا ہوئ جس سے تم نے ہم سب کو اور ناجانے کس کس کو فیضیا ب کیا ،جزا ک اللہ
مجھے بلاگ پر یہ دعا دیکھ کر اس قدر حیرت ہوئ ، کہ تمہارے اس دعا کے تحریر کرنے سے صرف ایک رات پہلے مجھے امام زین العابدین علیہ ا لسّلام کی دعاؤں کی اپنی کتاب بے آختیار یاد آ رہی تھی ،میں وہ کتاب اپنے روزانہ کے سفر کے دوران پرس میں رکھتی تھی اور جیسے ہی موقع ملتا تھا پڑھ لیا کرتی تھی ،یہا ں آ کر جہا ں ہر ہر بات پہ صبر کیا وہا ں علم کے اس نادر روزگار وسیلے سے محرومی پر بھی صبر کیا ،لیکن اب جیسے جیسے تمہاری جانب سے دینی خزانے ملتے جا رہے ہیں دل کو خودبخود قرار آتا جا رہا ہے ،
اللہ تعا لیٰ تم کو اس کار خیر کی جزا کے صلے میں انمول دینی و دنیاوی خزانے عطا کرے آمین
منظور بھیّا مجھ گنا ہ گار کی دعا کی جانب اس لطف عنا ئت کی نظر کے لئے آ پکی اور اللہ پاک دونوں کی بہت بہت شکر گزار ہوں
میں اس کرم کے کہاں تھی قابل حضور کی بندہ پروری ہے
یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئ ہے
حالانکہ آ پ دوران سفر بھی ہما رے حضر کا خیال رکھّے ہوئے ہیں پھر بھی کہیں کچھ خلا سا محسوس ہو رہا ہے پروردگار عالم آ پ کے با قیماندہ سفر کو بھی خیر و خوبی سے تمام کرے اور مع ہماری بھابھی صاحبہ کے آپ جرمنی واپس آ جائیں
دعاگو
زائرہ بجّو
صحیفہ سجادیہ 54 دعاؤں پر مشتمل ہے جن کے عنوانات کی فہرست درج ذیل ہے:
1۔ حمد و ثنائے الہی جو لفظ «حمد» سے شروع اور لفظ «حمید» پر ختم ہوتی ہے۔
2۔ محمد و آل محمد (ص) پر درود۔
3۔ عرش کی حفاظت کرنے والے فرشتوں اور اسرافیل، میکائیل، جبرائیل، روح، ملک الموت، منكر، نكیر و غیرہ جیسے مقرب فرشتوں پر دورد و صلوات۔۔۔۔
4۔ انبیاء کے پیروکاروں اور ان پر ایمان لانے والوں پر دورد و صلوات۔
5۔ امام سجاد علیہ السلام کی دعاء اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے لئے۔
6۔ صبح و شام کے لئے دعا۔
7۔ اہم حوادث و وقائع پیش آنے نیز غم و حزن کے وقت کی دعا۔
8۔ کراہتوں اور ناپسندیدگیوں، اخلاق کی برائی اور بھونڈے اور مذموم کردار سے خدا کی پناہ مانگنا۔
9۔ خدا کی مغفرت مانگنے کا اشتیاق۔
10۔ خدا کی بارگاہ سے درخواست پناہ۔
11۔ انجام بخیر ہونے کی دعا۔
12۔ گناہوں کا اقرار اور توبہ و انابہ کی درخواست۔
13۔ خدا کی بارگاہ سے حوائج پورے ہونے کی دعا۔
14۔ جس وقت انسان ظلم کا مشاہدہ کرتا ہے یا ستمگروں سے ناخوشایند افعال کا مشاہدہ کرتا ہے۔
15۔ بیماری، غم اور تکالیف کا موقع۔
16۔ گناہوں اورعیوب کی معافی کی درخواست۔
17۔ شرشیطان کے دفع ہونے اور اس کی دشمنی اور مکر وفریب سے خدا کی پناہ مانگنا۔
18۔ خطرات کے رفع ہونے اور حاجت کے سریع برآوردہ ہونے کی دعاء۔
19۔ خشک سالی میں باران رحمت کی دعاء۔
20۔ بارگاہ رب کریم سے مكارم اخلاق اور پسندیدہ كردار کی درخواست۔
21۔ حزن و غم کی دعاء۔
22۔ رنج و دشوار اور امور مشکل ہوجانے کے وقت کی دعاء۔
23۔ تندرستی کے وقت کی دعا اور تندرستی پر شکر الہی۔
24۔ والدین کے لئے دعاء۔
25۔ اولاد کے لئے دعاء۔
26۔ پروسی اور دوست۔
27۔ مجاہدین اور اسلامی مملکت کی سرحدوں کے محافظین کے لئے دعاء۔
28۔ خدا کی پناہ مانگنے کے وقت کی دعاء۔
29۔ تنگدستی کے وقت کی دعاء۔
30۔ قرض کی ادائیگی کے لئے مدد مانگنا۔
31۔ توبہ اور خدا کی طرف لوٹنے کی درخواست۔
32۔ نماز تہجد کے بعد کی دعاء۔
33۔ خیر و نیکی کی درخواست۔
34۔ مشکل وقت اور بلا و آزمائش کے وقت کی دعاء یا اس وقت کی دعاء جب انسان گناہ میں مبتلا شخص کو دیکھتا ہے۔
35۔ دنیاداروں کو دیکھتے وقت خدا کی مشیت پر رضا و خوشنودی۔
36۔ بادلوں اور آسمان پر گرج چمک دیکھتے وقت کی دعاء۔
37۔ خدا کا شکر ادا کرنے سے عاجزی و قصور کا اقرار۔
38۔ بندگان الہی کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی سے اعتذار۔
39۔ خدا کی رحمت و عفو کی درخواست۔
40۔ دوسروں کی موت کے وقت کی دعاء اور موت کو یاد رکھنا۔
41۔ گناہ سے پردہ پوشی اور حفاظت کی درخواست۔
42۔ ختم قرآن کے موقع پر۔
43۔ رؤیت ہلال کے وقت۔
44۔ ماہ رمضان کی پہلی دعاء۔
45۔ دعائے وداع ماہ رمضان۔
46۔ دعائے عید فطر و جمعہ۔
47۔ دعائے عرفہ (9 ذوالحجہ)۔
48۔ دعائے جمعہ و عید الاضحی۔
49۔ شیطان کے شر و مکر کے دفع ہونے کی دعاء۔
50۔ عقلمندوں کا خوف خدا۔
51۔ بارگاہ الہی میں آہ و زاری اور مناجات۔
52۔ خدا کی بارگاہ سے درخواست پر اصرار۔
53۔ بارگاہ الہی میں اپنے چھوٹے پن کا اظہار۔
54۔ غم و ہم کے دور ہونے کی دعاء۔
جزا ک اللہ محترم صفدر بھیّا
پرور دگار عالم اس کار خیر کی تقسیم کے صدقے میں آ پکو اور آپکی اولاد کو بے حساب نعمت دنیا و دین سے سر فراز کرے آمین ،صرف د عا ؤں کے عنوان سے ہی بہت اچھّی رہ نمائ مل گئ ہے
اپنی دعاؤں میں مجھ ناچیز کو بھی شامل رکھئے گا
فی امان اللہ
زائرہ بجّو