شفا خانہ ۔۔۔ علاج گھر ۔۔۔۔ مطب ۔۔۔ کلینک جو بھی کہہ لیجئے اس میں ایک ہی قدر مشترک ہے اور وہ ہے شفا یعنی علاج ۔۔ زائرہ بجو سے ایک بار پھر التماس ہے کہ قارئین کی فرمائش پر یہ سلسلہ دوبارہ شروع کریں یعنی اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہم سب کی راہنمائی فرمائیں ۔
بجو جی کچھ اس بات پر بھی روشنی ڈالئے کہ نظر لگ جانا کسے کہتے ہیں ۔۔ اس کے اثرات کیا ہوتے ہیں ۔۔ کیسے پتہ لگے گا کہ اب نظر لگی چکی ہے ۔۔ اور اگر نظر لگ چکی ہے تو اس کا علاج کیا ہو گا ۔۔۔
پھر ہمیں استخارے کی اہمیت ۔۔ضرورت ۔۔ اور اس کے مناسب وقت اور طریقہ پر بھی ضرور بتائیں ۔۔
جزاک اللہ

کچھ کہانیاں جو صد فیصد سچّی ہیں ،سب اچّھا تھا اس لئے استخارہ نہیں کیا
پہلی کہانی ،، یہ اس وقت کی بات ہے جب میری سب سے چھھوٹی بیٹی جو اس وقت کالج کی طالبہ تھی بوجہ تیز بخار کے باعث اسے ہسپتال میں ایڈمٹ کرنا پڑا ،و ہاں ایک اور شادی شدہ بیمار لڑکی داخل تھی ساس بہو سے بات چیت ہو ئ ،،نیک بہو تھی اور ،، اور اچھّی سا س ،شام کو لڑکی کا شوہر اپنے دو بچّو ں کے ساتھ بیوی کے پاس آیا ،بیٹا چار سال کا بیٹی دو سال کی بے حد پیارے بچّے ماشاللہ لیکن دونوں بچّے نابینا تھے ،
دل کو ایک ایسا دھکّا لگا جس کو الفاظ میں نہیں بیان کیا جا سکتا ہے ،ان دنوں کراچی میں ہومیو پیتھی ڈاکٹر نا د ر کا طوطی بول رہا تھا اور میں خود بھی دیکھ چکی تھی کہ ان کی دوا سے ایک گونگا لڑکا بول اٹھا تھا ،میں نے ڈاکٹر نادر کا پتہ اس گھرانے کو دے دیا
اور ساس سے سوال کیا کہ آپ نے اس شادی کے لئے استخارہ کیا تھا سا س نے کہا سبہی کچھ تو اچّھا نظر آ رہا تھا پھر استخارے کی ضرورت محسوس نہیں کی
پھر کچھ برس بعد وہ لڑکی مجھ کو منی بس کے سفر کے دوران ملی ،میں نے بچّوں کا حال پو چھا تو کہنے لگی کہ بچّے اب نابینا ؤں کے اسکول جاتے ہیں ،ڈاکٹر کا علاج بھی چل رہا ہے اور اب بچّوں کی آ نکھوں کے قریب رنگین چیزیں دکھائ جائیں تو وہ رنگو ں کو پہچان لیتے ہیں ،
میں نے نا جانے اس بات کا کس سے زکر کیا یاد نہیں مگر مجھے جواب یہ ملا کہ یہ خاص بات نہیں ہے کیوںکہ نابینا لوگوں کو از طرف خدا یہ صفت عطا ہوتی کہ وہ رنگوں کو پہچان لیتے ہیں ،
قارئین میں سے کوئ بھی اگر اس بارے میں علم رکھتا ہے تو برائے مہربانی آگاہ کر کے ثواب کمائے
زائرہ باجی سلام مسنون۔ آپ کا شفا خانہ واقعی بہت کام کی چیز ہے جسکی ایک قیمت ہم سب کی دعاؤں کی شکل میں ہے تو اسکی اصل قیمت تو آپ کو خالق لوح و قلم سے ہی ملے گی۔ آج پھر اس شفا خانے کو فدوی سر ورق پر لے آیا ہے۔
دعاؤں کا محتاج
مصباح
بہت بہت شکریہ ، اور بے شمار دعائیں ابھی رات 2:42 کا وقت ہوا چاہتا ہے اور اوّل رات سے اب تک بلکل بھی بستر پر نہیں گئی ہوں اس لئے اب اجازت چاہوں گی انشاللہ صبح حا ضر ہوتی ہو ں
اللہ تعالٰی اس نیکی کی بے شمار جزا عطا کرے آمین
دعاگو بجّو
بسم اللہ الرّحمٰنالرّحیم ہ اسّلام علیکم ساتھیوں ،ہم اس بلاگ میں استخارے کی بات کر رہے ہیں ،یعنی اللہ تعا لٰی کی رائے کیوں طلب کریں جب کہ سب کچھ اچھّا نظر آرہا ہو ،
بلڈ گروپ کیا ہوتا ہے یہ آنے والی نسلوں پر کیونکر اثر انداز ہو سکتا ہے ،میں پہلی مثال اپنی طالب علم کی دیتی ہوں ،نوجوانی کی عمر میں بچّو ں کو بہت احتیا ط سے لے کر چلتے ہیں ان کے ساتھ ضد بحث کی جائے تو نتائج کی پرواہ کئے بغیر بچّے اپنی راہیں بنا کر والدین سے راستے جدا کر لیتے ہیں ،لڑکی کے والدین اس رشتے کے حامی نہیں تھے ، میں نے صلح کا درمیانی راستہ نکالتے ہئے فریقین س کہا کہ وہ اللہ کی رائے لے لیں ،والدین راضی ہو گئے لیکن لڑکی نے کہا سب کچھ اچھّا ہے کوئ بھی توخراب بات نظر نہیں آرہی ہے اور ہم ایکدوسرے سے بے پناہ محبّت کرتے ہیں ،اور اگر میرے ساتھ زیادتی کی گئ تو پھر میرے سامنے دوسرا راستہ کورٹ میرج کا ہے
بس پھر لڑکی کی شادی کر دی گئ ،شادی کے بعد اس لڑکی کے یہا ں ایک نامکمّل مردہ بیٹے کی پیدائش ہاسپٹل میں ہوئ ،یعنی بچّے کے اعضا ء جسمانی مکمّل ہی نہیں بلکہ اس طرح ایبنار مل تھے کہ اس کو دیکھنے والے ڈرے جا رہے تھے (اللہ معاف کرے)
اس کیس پر ہاسپٹل والو ں نے ماں اور باپ دونوں کا بلڈ لے کر جب تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ دونوں کا بلڈ گروپ میچ نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے تخلیقی عمل ادھورا رہا
ہاسپٹل کے ڈاکٹرز نے کہا کہ اگر وہ آگے مزید پیچیدگیوں سے بچنا چاہتے ہیں تو پہلے ا پنے علاج پر توجّہ دیں ،ورنہ اسی طرح سے نامکمّل تخلیقی عمل سے گزرنے کے لئے تیّار رہیں،
جب وہ لڑکی میرے پاس آئ تب میں نے اس سے کہا بی بی میں تم سے اسی لئے کہ رہی تھی کہ استخارہ کر لو ،لڑکی نے رو رو کر کہا کہ میرے والدین نے تو ہنگامہ کھڑا کے میرا جینا دوبھر کر رکھا تھا ،میں کیا کرتی ،کیا مجھ کو وہ سہو لت سے نہیں سمجھا سکتے تھے ،میں نے لڑکی کو جواب دیا،بیٹی برا مت ماننا ، تم ہوئیں یا کوئ اور لڑکی جب اپنی خود سری پر مزاج آمادہء پیکار ہو تو کوئ بھی نہیں سمجھا سکتا ہے لیکن اگر زرا سی بھی سمجھد اری ہو تو اللہ کی رائے لے لینی چاہئے یعنی استخارہ ،دودھ کا دودھ ،پانی کا پانی الگ کردیتی ہے
جاری ہے
ایک رات میں بعد مغرب ایک ماں میرے پاس آئ ،کہنے لگی بجّو میری بیٹی کے پاس ایک لڑکے کا فون آیا ہے ،وہ کہ رہا ہے کہ وہ اس سے شادی کا خوا ہشمند ہے لڑکی ڈر گئ ہے ،بتائے میں کیا کروں ؟ میں نے کہا میں لڑکی سے بات کر کے ہی کچھ بتا سکتی ہوں کہ اس کیس کی کیا نوعیت ہے چناچہ لڑکی میرے پاس آئ اس نے بتایا کہ ایک گاڑی یونیورسٹی کے راستے میں کچھ دنوں سے اس کا پیچھا کرتی ہے لیکن کبھی بھی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا ،اور پیچھا کرنا بند ہونے کے بعد ہی فون آیا ہے
لڑکی نے بتایا کہ اس کی امّی کہ رہی ہیں کہ میں اگر رشتہ لے کر جاؤں گی تو خالی ہاتھ آنا پسند نہیں کروں گی اس لئے پہلےیہ بات کنفرم کر لو کہ تمہارے رشتے کے جواب میں ہا ں ہی ہو گی
میں نے لڑ کی سے کہا تم مجھ کو سچ سچ بتاؤکہ تم کیا چاہتی ہو لڑکی نے کہا میری تمام تر دنیا میری ماں ہے ،ابّو بھی بہت اچھّے ہیں لیکن وہ ہمارے معاملات میں بولتے نہیں ہیں ،اب جو میری امّی چا ہیں گی میں وہی کروں گی
جاری ہے
میں نے ماں سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتی ہیں ماں نے ایک سلجھا ہوا جواب دیا جو میری بیٹی چاہے گی میں اس پر عمل کروں گی میں نے لڑکی سے پوچھا ،استخارے کے لئے کیا خیال ہے لڑ کی نے بہت اعتماد سے جواب دیا ہمارے گھر میں ہر اہم معاملے میں استخارہ ہوتا ہے لیکن اس معاملے میں ہم پس و پیش میں پڑگئے کہ کیا کریں کیو نکہ رشتہ آیا ہی غلط طریقے سے ہے
،میں نے لڑکی سے کہا ،ہو سکتا ہے لڑکے نے مجبور ہو کر تم سے بات کی ہو،یا پھر وہ تمہاری اپنی بھی رائے لینا چاہتا ہو ،
اب تم ساری بات استخارے پر چھوڑ دو اور دیکھو کہ اللہ کیا کہ رہا ہے ،لڑکی کو خواب کے استخارے کی معلومات تھیں اس نے ستخارہ کیا جو بہت ہی اچھّا آیا یہ شادی انجام پائ اور انتہائ کامیاب رہی ماشاللہ
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ہ
خواب کا استخارہ کیسے ہو ؟
اس کے کئ طریقے ہیں ،جو مجھ کو معلوم ہے وہ میں باری باری درج کر نے کی کوشش کروں گی ،انشاللہ ،،سب سے پہلے استخارے کی حسب توفیق زکٰوا ۃ نکال دی جائے
استخارہ کرنے کے لئے باوضو ہو نے کے ساتھ ان شرائط کو لازمی بجا لانا ہو گا ،
1،،،،،بستر پاک ہو ،
2بستر پر اکیلا ہی سونا ہے ،
3،،،،،سوتے وقت درود پاک پڑھ کر سات مرتبہ سورہ والشّمس پڑھیں
4،،،،سورہ و الّیل بھی سات مرتبہ پڑھیں ،پھر یہ دعا پڑھیں اور تمام وقت مقصد کو زہن میں رکھّیں
5،،،،آ للہُمّہ َا جًعَل لیِ مِن امرِ ی فَرَ جًا وَ مَخًرَ جًا پڑھ کر حصول مقصد کی دعا مانگ کر سو جائیں اگر پہلی رات معلوم نا ہو تو تین راتوں یا سات راتو ں میں معلوم ہو جاتا ہے کہ کیا کرنا بہتر ہے
اس استخارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پروردگارعالم کی جانب سے بھیجے گئے ایک بزرگ کی آ واز غیب آتی ہے یا وہ بزرگ خود ہی خواب میں آ کر بتا دیتے ہینں کہ کیا کرنا بہتر ہو گا
قارئین کے پاس بھی استخارے کی جو معلومات ہو ں وہ بھی اس بلاگ پر دے کر ثواب کمائیں
اس سال کی(2011 امامیہ جنتری) گوگل سرچ میں یہی لنک ڈال کر اوپن کرنا ہے،،، اما م علیہ السّلام کے بتائے ہوئے کئ طریقے آ ئے ہوئے ہیں ،
دعاگو بجّو
پاکستان میں ایک بہت ہی ظا لمانہ رسم ہے وٹّہ سٹّہ ،ان شادیو ں کے نتائج کہیں کہیں تو بہت ہی نامعقول نظر آتے ہیں ،اگر کسی کے پاس ان شادیوں کی معلومات ہیں تو شئر کر کے ثواب کمائیں کیا معلوم ہمارا کوئ عمل کسی کے لئے کتنا فائدہ رساں ہو
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ہ
اسّلام علیکم، میرے صا حب علم ،صا حب اکرام ،ہم نشینوں ،اللہ تعا لٰی سے آپ سب کی خیر و عافیت مطلوب ہے ،بلاگ پر دیر سے آنے کی وجہ کیا بتاؤں ؟ بس زندگی کی ہمہ ہمی ہے ،الحمد للہ
ہم اس بلاگ پر استخارے یعنی اللہ تعالٰی کی رائے کے بارے میں بات کر رہے ہیں ،
میں یہا ں مولائے کائنات کے اس فرمان کو نقل کرتی ہوں جس میں آپ نے فرمایا کہ جہاں انسان کی قسمتوں کا میل نہیں ہوتا ہے وہاں اگر شادی ہو جائے تب یہ شادی تو کامیاب ہوتی ہے لیکن ان کو آگے جا کر اپنی اولاد کے صدمات سے دو چار ہو نا ہوتا ہے
اور بصورت دیگر یہ معزور بچّوں کے والدین بنتے ہیں ،
پاکستان میں شعوری علم کی کمی کے باعث یہ مسائل زیادہ ہی دیکھنے میں آتے ہیں ،جیسا کہ ابھی حالیہ سیلاب میں ایک ہی خا ندان میں تین معذ ور بیٹیوں اور ماں باپ پر مشتمل تھا اور یہ وہ افراد تھے جو مالی مدد کے لئے سڑک کے کنارے اپنی تینوں معزور بیٹیوں سمیت احتجاج کر رہے تھے،،جبکہ ایک اور معزور خاندان کو ہمارے محترم فوجی سربراہ جنرل کیانی نے بذات خود مالی امداد فراہم کی ہے ،لیکن معاشرے میں ایسے لوگ شعو ری علم نا ہونے سے بڑھ رہے ہیں
جبکہ آ پ علیہ السّلام نے یہ بھی فرمایا کہ بے جوڑ شادیوں کے نتائج بسا اوقت بڑے اندوہ ناک بھی ہوتے ہیں جیسے
طلاق سے جدائ ،یا پھر شریک حیات کا دنیا سے گزر جانا ہوتا ہے (اللہ نا کرے)
انسان کی جوانی کا دور بڑا ہی جزباتی دور ہوتا ہے اس میں نوجوانو ں کو جو چیز پسند آجاتی ہے وہ اس سے دست برسار ہونے کو تیّار نہیں ہوتے ہیں
جاری ہے
اور جب بڑے کہتے ہیں استخارہ کر لو تو وہ چیخ پڑتے ہیں کہ سب اچھّا نظر آرہا ہے تو استخارہ کیوں کر لیں ،،
چناچہ یہ مرحلہ والدین کے لئے دشوار ہوتا ہے کہ وہ اپنے جزپا تی دور سے گزرنے والے بچّوں کو کس طرح سمجھائیں کہ ان کے لئے کیا اچھّا ہے اور کیا برا ہے ،اس کے لئے گھر کے اندر بچّو ں کے بچپن سے ہی بڑے کاموں کے لئے استخارے کا ہلکا پھلکا تصوّر اجا گر ہو گا تو وہ بھی یہ سوچیں گے کہ ہمارے گھر میں تو اللہ کی رائے کو مقدّم جانا جاتا ہے ،اس لئے ،وہ خود بہ خود جزباتیت کے بجائے سنجیدہ فیصلہ کرنے کے مجاز ہوں گے ،
اس سے پہلے کہ میں استخارہ کرنے کے اوقات درج کروں کچھ ایسی حالیہ برسوں میں ہونے والی شادیوں کے تزکرے بھی کر دوں جنہو ں نے اپنے پیچھے ہمیشہ اپنے رونے والے تڑپتے اور بلکتے چھوڑکرملک عدم کی راہ لی ،ابھی شائد دو یا ڈھائ برس ہی ہوئے ہیں جب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آ باد حیدری میں N.E.D. یونیورسٹی کے انجینئر لڑکے اور اسی کی کلاس فیلو لڑکی نے دوران تعلیم شادی کا فیصلہ کیا ،
تعلیم نئ نئ ختم ہوئ تھی ا س لئے مالی طو ر سے کمزور تھے جس کے لئے دوستوںنے مالی مدد بھی کی اور یہ ارمان بھری شادی انجام پائ دلہن رخصت ہو کر گھر آئ اور رات ڈھائ بجے تک رسمیں انجام پا ئیں اور پھر گھر کے افراد سامنے ہی موجود فلیٹ میں چلے گئے جیسے ہی فلیٹ کے دروازے بند ہوے ،ویسے ہی دولہا کا باپ دولہا دلہن کے پاس اکیلا پہنچ گیا اور دولہا دلہن کے ساتھ ڈرائنگ روم میں بیٹھ گیا اسنے جو اپنے ساتھ گلاب جامن لایا تھا بصد اصرار دولہا اور دلہن کو کھلائیں اس کے ساتھ ہی شادی کاسارا منظر نامہ بدل گیا اور شادی کی سیج پر جانے سے پہلے نو بیاہتا جوڑا موت کے حوالے کر دیا گیا یہ ایک طویل اور اندوہ ناک کہانی ہے میرا مقصد کسی کو ڈرانا نہیں ہے بلکہ حقیقت بتانا ہے تاکہ جو بھی میری تحریر پڑھ سکے اس کو شائد کچھ نصیحت مل سکے
اور ابھی ریمنڈ ڈیوس کے کیس میں بھی نو بیاہتا جوڑے ہی ستم کا شکار ہوئے ہیں ،
اور ابھی مارگلہ کی پہا ڑ یوں میں گر جانے والے جہاز میں دو ایسے جوڑے بھی سفر کر رہے تھے جن کے سہرے کے پھول بھی نہیں کمہلائے تھے کہ ان کی زندگی کے دن تمام ہو گئے
یہ ساری سچّی حقیقتیں ہم کو کچھ سوچنے کی دعوت دیتی ہیں ،تو آئے کچھ ایسے راستہ پر چلیں جہا ں دل کو دائمی راحت مل سکے یہ راستہ ہے اللہ کا راستہ ،اس کے نیک بندوں کا راستہ ،
تو میرے وہ نوجوان بیٹے جن کی شادی کے دن آگئے ہیں وہ سب سے پہلے مسجد کے صحن میں ننگے سر کھڑ ے ہو کر اپنے ہاتھ دعا کے لئے بلند کر کے دعا مانگیں کہ اگر شادی کے حوالے سے ان کی تقدیر میں کوئ بھی چھوٹی یا بڑی مشکل درپیش ہے تو اس کو وہ کارساز اپنی مہربانی سے دور کردے ،
لڑکیاں بھی کسی کےنیک اشارے پر بھی اندھا دھند نا دوڑپڑین کہ بس یہی منزل ہے ،زہن نشین کر لیں کہ مقصد حیات بنا لیں کہ جو اللہ کی مرضی ہو گی ہم اس پر عمل کر کے کامیابی کی منزل حاصل کریں گے ،گھر والوں کی بات کو ضد کا درجہ نادیں بلکہ افہام و تفہیم کا راستہ اختیا ر کر کے سکوں سے منزل کی جانب بڑہیں اللہ کی جانب سے کامیابی آئے گی انشاللہ
استخارے کے بہترین اوقات جو بتائے گئے ہیں
جمعہ،،،،،فجر تا طلوع آفتاب تک ،،،،پھر زوال تا عصر
ہفتہ ،،،،،فجر تا چاشت ،،،،،،ظہر تا عصر
اتوار،،،،،،فجر تا ظہر عصر تا عشاء
پیر ،،،،،فجر تا طلوع آفتا ب تک ،،،چاشت تا عشاء
منگل،،،،،چاشت تا ظہر ،،،،عصر تا عشا ء
بدھ،،،، فجر تا ظہر ،،،عصر تا عشا ء
جمعرات ،،،،فجر تا طلوع آفتاب ،،،،ظہر تا عشاء
خداوند کریم و رحیم بحقّ سرور کونین حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم آ پ سب کا حامئ و ناصر ہو آمین ثمّہ آمین
اسلام و علیکم
بہت پیاری اور قابل ِ احترام آنٹی
یہ روحانی دوا خانہ ایک ایسا نیک عمل ہے جس سے بہت سے لوگوں کی بہت سی پریشانیوں کا حل بنا کسی سے ذکر کئے بھی ہو جائے گا ۔ انسان اس وقت تک کسی کے کام نہیں آ سکتا جب تک خدا نہ چاہئے آپ اور اس بلاگ میں شامل ہر فرد پر یقنا خدا کا خاص کرم ہے ۔
اس بلاگ میں ماشا اللہ سے بہت سی چیزوں کے بارے میں بیان کیا گیا ۔ خاص کر نظر ِ بد کے بارے میں جو کُچھ بتایا گیا میں انشا اللہ اس کو معمول بنا لوں گی ۔ کیونکہ اس کا شکار میرے پڑوس کی بچی جو ہم سب گھر والوں کو بے حد عزیز ہے اکثر رہتی ہے ۔ سورہ کوثر کا یہ طریقہ کے بڑھ کر دم کرنے سے بد نظر انشا اللہ دور ہو جائے گی بہت مفید ہے ۔ میں
بہت معمولی سی شکل و صورت کی ہوں مگر پھر بھی میرے ساتھ ایک بہت بڑا مسئلہ رہتا ہے کہ میں اول تو اس مسئلے کی وجہ سے بہت کم کہیں آتی جاتی ہوں ۔ میں جب بھی کسی کے گھر آؤں یا کوئی ہمارے گھر آئے میری طبیعت ضرور کسی نہ کسی طرح خراب ہوتی ہے اور یہ ایک ایسی بات ہے جو ہر دفعہ ہی ہوتی ہے میں شدید پریشان ہوں ۔ میری ماں جی سارے گھر کا ہی صدقہ ضرور دیتی ہیں سب نماز کے بھی پابند ہیں اور مُجھ سے جو بھی ہو میں پڑھتی رہتی ہوں مگر یہ بات معمول کا حصہ بن چُکی ہے کہ کہیں گیئ یا کوئی آیا تو ثمرین صاحبہ کو مسئلہ ضرور ہو گا ۔ میں اس بات سے سخت پریشان ہوں کیونکہ میری کسی بھی تکلیف کا سیدھا اثر میری ماں جی پر پڑتا ہے اور وہ مُجھ سے زیادہ تکلیف محسوس کرتی ہیں اس بارے میں پلیز کُچھ بتائیں ۔
خدا آپ کی زندگی صحت اور رزق میں اپنے خاص کرم کے صدقے اضافہ فرمائے اور آپ کو اور آپ کے تمام اہل ِ خانہ کو اپنی امان میں رکھے الہی آمین ۔
طالب دُعا
آپ کی بیٹی
ثمرین
اسّلام علیکم ، معزّز و محترم ساتھیوں ،بیٹوں بیٹیوں ،
پہلا جواب ثمرین تمہارے لئے ہے کہ یہ سو فیصد نظر بد کا کرشمہ ہے جو تمھارے ساتھ پیش آتا ہے ،جب میرا بڑا بیٹا بہت چھوٹا سا تھا تب اس کی وجہ سے میرے لئے یہی مسئلہ تھا کہ ہم لوگ کہیں جاتے اور واپس آتے تب ہماری ساری رات جاگ کر روتے ہوئے بچّے کو بہلا نے صرف ہوجاتی تھی اور اگر کوئ گھر میں مہمان آجاتا تھا تب بھی یہی صورتحال ہو تی تھی
اب یہا ں میرے ایڈمنٹن آنے کے بعد یہی کیفیت سب سے چھوٹے پوتے کے ساتھ تھی ،بلکہ تم کو حیرت ہو گی میری بہو کہیں بھی جانے سے ڈرتی تھی کہ واپس آنے کے ایک یا بہت سے بہت دو دن کے اندر بچّے کو ہا سپٹلائز کرنا ہوتا تھا، پورے خاندان میں اس معصوم کی بیماری سے ہلچل ہو جاتی تھی اور ہمارے گھر کا نظام درہم برہم ہو جاتا تھا ،
میں نے یہ سب دیکھ کر امام علیہ ا لسّلا م کے ارشاد کے مظابق بچّو ں کو تعویز پہنا دئے ہیں ،تم بھی تحفتہ ا لعوام سے دیکھ کر لکھو اور پہن لو ،انشاللہ اس مسئلہ سے نجات مل جائے گی ،
دوسرا کام یہ کرو کہ گھر سے نکلنے سے پہلے چاروں قل ،آئتہ الکر سی اور دعائے سفر پڑھ کر اور اپنا اور گھر والوں کاحصار کر کے نکلو انشاللہ پھر یہ شکائت نہیں ہو گی
ایکاور تنبیہ یہ ہے کہ نئے کپڑے جمعرات کو کاٹو سیو چاہے جس دن لیکن پھر ان کو پہلی بار زیب تن جمعرات کو کرو ،اما م رضا علیہ ا لسّلام کا فرمان ہے کہ نئے کپڑے پر 30 مرتبہ سورہ انّا انزلنا پڑھنے سے کپڑ ے کی نحوست دور ہو جاتی ہے ،
کپڑے کی بات کرتے ہوئے تم کو بتاؤں کہ میری چھوٹی بیٹی بھی سب لڑکیوں کی طرح ایک عام لڑکی تھی لیکن اس کے پاس ایک ہلدی کے رنگ کا جوڑا تحفے میں آیا تھا ،وہ جوڑا اللہ جانے کن گھڑیوں میں کاٹا اور سیا گیا تھا کہ اس کو پہنتے ہی وہ بیمار ضرور ہو جا تھی
اسی طرح ایک بار میری طالبہ لگاتار چھٹّیا ں کرنے لگی ، معلوم ہوا کہ وہ بہت سخت بیمار ہے ، جب وہ ٹھیک ہو کر میرے پاس آئ میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا تھا ؟ اس نے بتایا کہ وہ ایک تقریب میں شریک ہوئ تھی واپسی پر طبیعت خراب ہوئ ،میں نے
اس سے دریافت کیا کپڑے کس رنگ کے پہنے تھے اس نے بتایا سفید رنگ کے ،بس میں سمجھ گئ کہ اس کو وہاں نظر بد ہو گئ ،میں نے اس سے کہا کہ وہ آئندہ اس لباس کو گھر کی حد تک محدود کر لے کیونکہ میں دیکھ چکی تھی کہ وہ ایک عام شکل وصورت کی لڑکی تھی مگر سفید لباس میں وہ ایک مختلف شخصیت بن جاتی تھی جس سے اس کو نظر ہو جانا لازم ہو گیا تھا
میں نے اتنی لمبی تمہید تمھیں یہ بتانے کے لئے باندھی ہے کہ امام کے فرمان کی روشنی میں ہم اپنے کپڑوں کی حفاظت اور لباس سے پیش آنے والے مسا ئل سے اپنی حفاظت کس طرح کر سکتے ہیں آ،پ علیہ السّلام ایک کٹورے میں پانی پر سورہ انّا انزلنا ہ پڑھ کر اپنے نئے کپڑوں پر چھڑکتے تھے ،پھر زیب تن کرتے تھے ،میں نے سو چا میں عرق گلاب پر پڑھ لوں تو گلاب پرانا ہو کر بھی زیر استعمال رہے گا ،تب سے میں عرق گلاب استعمال کرتی ہو ں ،
آ پ علیہ ا لسّلام کا فرما ن ہے کہ جو شخص جمعرات کو کپڑا کاٹے گا اور پہنے گا اس کے پاس جب تک وہ لباس رہے گا وہ علم سے بہرہ مند ہوتا رہے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک چھوٹی سی کار آمد بات
ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو کھانوں کی زینت ضرور بنائیں کہ دھنیا دل کی رگوں کو نرم کرتا اور ہری مرچ طول عمر کا باعث
ہوتی ہے
بہت سی دعاؤں کے ہمرا ہ فی امان اللہ
اسلام و علیکم
پیاری آنٹی
آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اتنا وقت نکال کر مُجھے اتنی تفصیل سے جواب دیا ۔۔ میں انشا اللہ اب سے آپ کی بتائی ہو ان تمام کارآمد باتوں کو دھیان میں بھی رکھوں گی اور ان پر عمل بھی کروں گی تاکہ میں اس ساری مصیبت سے محفوظ رہ سکوں ۔۔ بہت شکریہ خدائے کریم آپ کو آپ کے تمام اہلِ خانہ کو اپنی امان میں رکھے اور بہت سی جزائے خیر عطا کرے الہی آمین ۔
طالب ِ دُعا
آپ کی بیٹی
ثمرین بخاری
اسّلام علیکم محترم ساتھیوں ، بیٹوں بیٹیوں ،
وقت ملتے ہی حا ضر ہو گئ ہوں ،
ثمرین بیٹی ،
بزرگوں کی باتوں کوسمجھنا ، اہمیت دینا اور ا ن کو ماننا یہ سب تمھاری والدہ کی بہترین تربیت و تعلیم کا نتیجہ ہے ،یہ باتیںبھی اچھّی مائیں ہی سکھاتی ہیں کہ دیکھو بڑا تم سے کوئ بات کہ رہا ہے ،اس کی بات کو سنو سمجھو اور عمل کرو ،اوراللہ تعالٰی نے اسی میں اولاد کی فلاح بھی رکھّی ہے ،تم یقین جانو میں نے اپنی جس طالبہ سفید جوڑا پہننے سے منع کیا تھا اس نے بھی میرا کہنا مانا اور ماشاللہ وہ پھر اتنے خطرناک طریقے سے بیمار بھی نہیں ہوئ ،جس طرح ہو جایا کرتی تھی ،
اللہ تعا لٰی تمھاری ان نیک توفیقات میں اضافہ فرمائے اور دین ودنیا کی بہترین نعمتوں سے تم کو اور تمھارے سب گھر والوں کو مالا مال کرے آمین ،
زائرہ بجّو
ایک اہم بات یہ بھی دیکھی گئ ہے کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو اللہ تعالٰی سچّے خوابو ں کے زریعے الہام عطا کردیتا ہے کہ وہ اپنے بڑے کاموں میں کون سا راستہ اختیار کریں ،
آپ نے سنا ہو گا کہ یہ تو اچھّا شگون نہیں ہے ،یا پھر کہ،یہ تو بہت اچھّا شگون ہے ،،شگو ن کیا ہوتا ہے ،کام کی ابردا کے ساتھ ہی کچھ اچھّا ئ یا برائ کا پیش آجانا اس سے بھی مطلب اخذ کیا جا سکتا ہے کہ ہم کوئ کام کریں یا نا کریں ،جیسے کہ گھر میں کسی اہم کام کے وقت کوّے کی آمد ہرگز نیک شگون نہیں مانی جا سکتی ہے
ًٍ
تصحیح ،دوسری لائن میں ،کام کی ابتداءپڑھا جائے ،شکریہ
جب کہ کوئ اچھّی نیک شگو ن والی بات وقو ع پذیر ہونا اس کام کے حق میں بہت اچھّا مانا جاتا ہے ،مثا ل کے طور پر کسی ایسے فرد کا گھر میں آنا جس سے طبیعت خوش ہو جائے یا کہیں سے کوئ خوشی کی خبر ملے وغیرہ وغیرہ
اب میں بیٹیو ں کی شادی کے لئے ایک قرانی و ظیفہ درج کر رہی ہوں
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ہ
چاند کی چڑھتی ہوئ تاریخوں میں شب جمعرات یا شب جمعہ دو رکعات نماز برائے کامیاب شادی کی غرض سے پڑھی جائے ،نماز کے ختم پر ،جاءنماز پر ہی قران مجید سے دیکھ کر سورہ طہٰ پڑھ کر سجدے میں جا کر دعاء کریں ،اس کے بعد اگلے دن سے نماز عشاء کے فوری بعد سورہ طہٰ اوّل وآ خر گیارہ مرتبہ درود ابرا براہیمی کے ہمراہ پڑھنا ہے
یہ عمل مائیں بھی کر سکتی ہیں اور بیٹیا ں خود بھی کر سکتی ہیں
یہ عمل 90 دن چلے گا ، نا غے بعد میں پورے کر لیے جائیں ،اور ہر جمعرات کو حسب توفیق زکوٰا ۃ کسی سائل کو دے دیجئے ،
دعاگو زائرہ بجّو
اگر سہوا ًکہیں پر درود لکھنے سے رہ جائے تو یہ نہیں سمجھئے کہ درود نہیں پڑھنا ہے ،درود تو پہلے اور آخر میں لازم ہے
دعاگو زائرہ بجّو
جو مائیں اپنی بیٹیوں کی شادی چاہتی ہیں وہ اپنی بیٹیو ں کے ہاتھ سے روزانہ کچھ نقد رقم( چاہے وہ چھوٹی سے چھوٹی رقم ہو)
شادی کے صدقے کی نیّت سے ضرور نکال کر کسی سائل کو دیں ،،،،چاہےمہینے میں ایک بار ہی اکھٹی دیں یا روزانہ دیں ،،،اس
صدقے سے شادی کی رکاوٹ دور ہو جاتی ہے ،اور جب شادی کی بات چیت چلے تو اس کی تشہیر نا کریں اس طرح تشہیر سے
ہوتے ہوئے کام میں رکاوٹ آ جاتی ہے ،تمام معا ملات طے ہو جائیں تب تو ٹھیک ہے ،لیکن اپنے مہربان د وستو ں سے مشورہ ضرور کر لیں
دعا گو بجّو
ویسے بھی مو لائے کائنات حضرت علی علیہ السّلام کا ارشاد ہے کہ نعمتوں کو دوستوں اور دشمنوں سے چھپاؤ ،بیٹوں کی مائیں بھی بعض اوقات ان کی شادی کے سلسلے سے تگ ودو کرتی نظر آتی ہیں چنانچہ صدقہ بیٹو ں کی شادی کا بھی دیا جائے ،
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ہ
آئتہ الکرسی 41 مرتبہ بعد نماز عشاء پڑھ کر ( اوّل و آخر 11 مرتبہ ) درود ابراہیمی پڑھ کر دسجدے میں جا کر دعاء کرنے سے تمام بڑے اور چھوٹے مسائل بتد ریج حل ہو نے لگتے ہیں
اور دن بھریا حئ یا قیّوم کا وردکرنے سے گھر میں بڑے بڑے کام تکمیل کو پہنچ جاتے ہیں یعنی رات کو آ ئتہ الکرسی پڑنی ہے اور دن میں یا یا حئ یا قیّوم کا ورد
طریقہ کار وہی ہے چاند کی چڑھتی تاری خو ں میں جمعرات یا جمعہ سے ابتدا ء کی جائے اور زکوٰ ۃ کو فراموش نا کیا جائے
دعا ئے خیر کے ساتھ آ پ کی بجّو
یقین کو مستحکم رکھّا جائے کہ اللہ تعالٰی ہمارے تمام مسائل کو اپنے محترم وسیلوں کے طفیل ضرو ر ،ضرور سنے گا
یہ عمل بیٹے ، بیٹیوں کی شادی میں در پیش تمام مالی مسائل کو بھی حل کر دیتا ہے
اسلام و علیکم
بہت ہی قابل احترام اور پیاری آنٹی
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی محبت سے مُجھے جواب دیا . اور اتنی ساری اچھی اچھی باتیں بتائیں میں شرمندہ ہوں کہ اتنے دنوں کے بعد جواب دے پا رہی ہوں میری اس غلطی کو مُعاف کیجئے گا . آپ جس محبت سے یہاں پر اپنا اتنا قیمتی وقت دیتی ہیں اور ہم سب پڑھنے والوں کے لئے خدا کے کلام کو اس صورت میں بیان کرتیں ہیں کہ یقین خود با خود مستحکم ہو جاتا ہے ، آپ کا بہت شکریہ خدا پاک آپ کی نیت توفیقات میں اضافہ فرمائے اور ہم چھوٹوں کو آپ سب بڑون کا فرمابردار بننے کی توفیق عطا کرے الہی آمین .
آپ کی اس محبت کا اجرِ عظیم خدائے کریم کی ہی ذات دے سکتی ہے وہ آپ کی ہر دلی تمنا اپوری کرے اور آپ کو آپکے تمام اہل ِ خانہ کو جزائے کثیر عطا کرے الہی آمین
آپ سب کی دُعا کی محتاج
ثمرین بخاری
پیاری بیٹی ثمرین
جگ جگ جیو،شاد و آباد رہو، آمین
میری بیٹی میں جو کچھ بھی تحریر کرتی ہوں اس میں میری مرضی کا کوئ دخل نہیں ہوتا ہے ،یہ سب کام اللہ تعا لٰی کے ہوتے ہیں
نا ہی مجھے کسی کے جواب کا انتظار رہتا ہے ،اگر میں اپنے کسی بھی عمل کے بارے میں ستائش کی تمنّا یا کوئ اور ہی مطلب رکھّوں گی تو یہ میرے اللہ کے نزدیک میری توقّعا ت میں شمار ہو گا اور اللہ کو میرا یہ عمل نا پسند بھی ہو سکتا ہے
اس لئے بلکل آ رام سے جوابدو جب بھی بن پڑے ،کیو نکہ تم طالب علم ہو اس لئے تمھارا وقت مجھ سے کہیں زیادہ قیمتی ہے اور نہیںبھی دے سکو تو فکر مند نہیں ہو
میں جو کچھ تحریر کرتی ہوں برائے خوشنودئ ء پروردگار ،اور حبیب خدا حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم ، چہاردہ معصومین علیہم اسّلام ،،اللہ تعا لٰکی مخلوق کی بھلائ کے لئے صدق دل سے لکھتی ہوں اور اگر اللہ تعا لٰی میرے اس عمل کو اچھّا سمجھتا ہے تو اس کو بطور ثواب میرے والدین مرحومین اور میرے مرحوم شوہر کی خدمت میں اس کی جزاء کی شکل میں ان کو عطا کردے
میںوہ خوش نصیب ماں ہوں جس کو اللہ نے دعائیں دینے کو تم جیسی پیاری ببیٹیا ں عطا کی ہیں
پرور دگار عالم تم کو بھی ا پنے گھر والو ں کے ہمراہ بہت سی خوشیاں عطا کرے آمین
تمھاری آنٹی
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ہ
میری یہ تحریر اوپر تیسرے کالم کے ساتھ تاریخ 10 مارچ جوڑ لی جائے ،شکریہ ،
آ ئتہ الکرسی کا عمل بھی90 دن کا ہوتا ہے یہ گھمبیر مسائل کو حل کرنے کے لئے لاجواب عمل ہے اور کو شش کی جائے کہ یا حئ یا قیّو م کی 10 تسبیحات روزانہ ہو جائیں کیونکہ جب ہم کسی بھی اسم کی مطلوبہ تعداد کا ورد کرتے ہیں تب اللہ پاک ان اسما ء کے موکلین کو ہمارا مددگار بنا کر کھڑا کر دیتا ہے اور ہمارے مسائل حل ہونے لگتے ہیں ،مثا ل کے طور پر اگر کوئ نوجوان باہر جانے کا خوہشمند ہے تو وہ بھی یہ عمل کر سکتا ہے ،لیکن اس کے لئے پہلے استخارہ دیکھا جائے کہ باہر جانا کیسا رہے گا جب جواب مثبت میں ہو تب عمل کیا جائے
اگر کوئ اپنے حالات کی بہتری چاہتا ہے تو وہ بغیر استخارے کے یہ عمل کر سکتا ہے
پروردگار عالم سب کا حامئ و ناصر ہو
زائرہ بجّو
ا سّلام علیکم ،ساتھیوں ،
آج مجھے ناجا نے کیا ہو گیا ہے توجّہ مرکوز نہیں ہو پارہی ہے گزری ساعتوں کی کڑوی کڑوی کڑواہٹیں چین نہیں لینے دے رہی ،ہم پاکستانی کتنے کم قیمت ہیں ،وائے افسوس
محسوس یہ ہو رہا ہے کہ آصف بیٹے کی طرح میری بھی زہنی رو بہک رہی ہے بلکہ پورا دماغ بہک رہا ہے دتّۃ خیل کے اپنے ہم وطنوں کی آ ہیں کانوں میں گونج رہی ہیں
آنکھوں میں ،شمائلہ کا معصوم چہرہ ہے اور کبھی سر راہ بے دردی سے مار دئے جانیوالوں کے لواحقین کے حلقوم پر رکھّی ہوئ بندوقیں نظر آرہی ہیں اور میری زہنی رو بہک رہی ہے ،
اس لئے بہتر یہی ہے کہ اب معزرت کے ساتھ رخصت لے لی جائے ،زندگی بہ خیر کل انشاللہ بلاگ لکھوں گی
فی امان اللہ
آ ج کا بلاگ چلئے صحت کے نام کر لیتے ہیں ! لیکن کیسی صحت ؟
،سوچئے کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ کچھ بھی کرنے کا دل نہیں چاہتا کسی سے ملنے کو دل نہیں چاہتا ،کوئ گھر میں آجائے تو اس کا سامنا کرنے کا بھی دل نہیں چاہتا زرا یہ بھی تو سوچئے یہ صرف دل کے اوپر ہی کیوں سا رے کے سارے جذبات کا دبا ؤ ہے یہ کیوں نہیں کہا جارہا ہے کہ ہمارا دماغ نہیں چاہ رہا ہے
تو جناب عالی بات یہ ہے کہ دل ہمارے بدن میں وہ دھڑکتا ہوا جیتا جاگتا پرزہ ہے جس کے اوپر ہماری حیات کا دارو مدار ہے لیکن اس کے باوجود اس پرزے کی حیثیت نمبر دو ہے یعنی یہ ہمارے بدن کا وزیر اعظم ہے اور د ماغ کا درجہ بادشاہ سلامت کا ہے ،
کیانکہ جذبات اور احساسات دل پر حکومت کرتے ہیں
دماغ عقل کا منبع ہے ،دماغ کی تحریکات کے تحت ہی ہم اپنے اعمال و افعال انجام دیتے ہیں ،لیکن جہاں جزبات کا معاملہ آ جا ئے اور دل دماغ کی ہدائت کو نظر انداز کر دے ،وہاں پر عقل و شعور سے دل کی جنگ چھڑ جاتی ہے ،عقل جذبات پر حاوی آ گئ تو کیا کہنے
گرتے گرتے بھی بچ گئے اور جو دل نے دماغ سے کہ دیا میاں تم تو چپکے ہی بیٹھے رہو جو ہمارا دل کہے گا ہم تو وہی کریں گے ،یہ بات نہیں ہے کہ پرخطر راستوں پر جاتے ہوئے ہمیں ہمارا دماغ ہم آ گاہ نا کرے
وہ ضرور آگاہ کرتا ہے ادھر مت جاؤ،،،لیکن ہمارے جذبات کیونکہ شجر ممنوعہ کی جانب ہی کشش کر رہے ہوتے ہیں اس لئے دماغ کی ہدائت کے باوجود بھی ہم اس کی نصیحت کو نظر انداز کر کے آنکھیں بند کئے خطر ناک پگڈنڈی پر چل نکلتے ہیں ،ہوش آگیا تو ٹھیک ورنہ تو گئے کھائ میں ،کیو نکہ کام ہی جذبات کے تحت کیا تھا دماغ کی عقل کے تحت نہیں کیا تھا
جاری ہے
معزرت کے ساتھ عرض ہے کہ اس تحریر کو میں شفا ء خانے کی تیسری قسط پر شفٹ کر رہی ہوں ،کیو نکہ اس بلاگ پر طبّی تحریریں دینا ہے جو کہ نظر انداز ہوئ جارہی ہیں
بسم اللہ ا لرّحمٰن الرّحیم ہ
ھوالشّافی،،
ایک مریضہ نے مجھ سے کہا کہ وہ ہائ بلڈپریشر کے لئے جو دوا لیتی ہے اس سے اس کو نیند بہت آتی ہے اور اس بے تکی نیند کے سبب اس کے معمو لات زندگی بہت نامعقولیت کے راستے پر چلے جاتے ہیں،،
میں نے اپنے حساب کتاب سے اس کو ہومیو علاج کی جانب راغب کیا،، ساتھ اس کی زندگی کے کچھ ڈھب بھی تبدیل کروا دئے اور محض چند ہفتو ں بعد ہی وہ مجھ سے کہ رہی تھی ماشاللہ اب وہ بلکل ٹھیک ٹھاک ہے ،آئیے دیکھتے ہیں کہ ہائ بلڈپریشر ہے کیا ؟
ایک انسان جو ہم کو بظا ہر بلکل تندرست نظر آرہا ہے وہ کوئ شکایت بھی نہیں کر رہا ہے پھر اچانک وہ شکائت کرتا ہے کہ اس کے دل کی دھڑکن بہت تیز ہو رہی ہے گھر والے خطرے کے پیش نظر ہاسپٹل لے جاتے ہیں جہا ں اس کا چیک اپ ہوتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ اس کا بلڈپریشر خطرے کے نشان کو چھو رہا ہے
خطرے کا نشان بلڈ پریشر میں 150ــــ90 مانا جاتا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ اس بہت ضروری علم سے لا علم ہے ، یہ لا علمی ہما رے دل کو نا قابل تلافی نقصا ن سے دو چارکر سکتی ہے ،اس لئے آج کے دور میں
ہر زی شعو ر پر یہ لازم ہے کہ وہ اپنا بلڈپریشر قابو میں رکھنے کے لئے مناسب حد تک علم ضرور رکھتا ہو
بلڈ پریشر کی بڑی بنیادی وجوہات یہ ہو سکتی ہیں
خون کے امراض ،اور جسمانی دردوں کو افاقہ دینے والی دوائیں مستقل بنیادو ں پر لیتے رہنا
شوگر کو کنٹرول کرنے کے لئے انسولین لینے مین بے احتیاطی ہو جانا
تفکّرا ت،یعنی ایسی سوچیں جن کو کسی سے بانٹا نا جا سکے مستقل اپنے دماغ پر سوار رکھنا
قد کے لحاظ سے وزن زیادہ ہونا
پھلوں اور سبزیوں کو غزا حصّہ نا بنا نا
غیر متحرّک طرز زندگی جینا
جاری ہے
جب کہ یہ عمومی بات دیکھی گئ ہے کہ وہ افرد جو اپنی زات میں مگن رہتے ہیں عام کھانے کھاتے ہیں ، زود رنجی سے بچتے ہیں ،اور اللہ کی کی کما حقّہ عبادت کا اہتمام بھی اپنی زندگی میں شامل رکھتے ہیں اورہر وقت متحرّک رہنے کے ساتھ اپنی صحت کے لئے باقاعدہ ورزش کا بھی خیال رکھتے ہیں ،اشتعال سے بچتے ہیں ہیں ان سے یہ مرض دور ،دور ہی رہتا ہے
جبکہ فربہ بدن افراد ،یا نارمل بدن کے باوجود زرا زرا سی باتو ں پر مشتعل ہو جانے والے افراد آرام پسند ،کاہل ا لوجود اور غیر مطمئین افراد کو یہ مرض جلدی اپنا نشانہ بناتا ہے ،یاد رکھئے ہائ بلڈپریشر آپ کے ا عضائے رئسہ یعنی دل دماغ اور گردے تباہ کر دینے والا بد ترین دشمن ہے ،
اس دشمن سے بچاؤ کی تدابیر بھی بہت آسان ہیں اپنے کھانوں میں لہسن کا استعمال باقاعدگی سے کیجئے ،د ن میں کم سے کم 8 گلاس پانی پینے کی عادت ڈالئے
پیدل چلنا اپنی زندگی کا حصّہ بنائے ،،تکلیف دہ باتوں پر کڑھنے کی کوئ ضرورت نہیں ہے
اللہ کی رضا پر را ضی رہنے سے دل کی کارکردگی نارمل رہتی ہے
سانس کی کچھ دیر مشقیں دل کی کارکردگی کو بڑھاتی ہیں
جاری ہے
اب جو میں نے بات کی کہ لہسن کھانے کی تو لہسن کی بو برداشت کرتے ہوئے اس کو کھانا کافی ناگوار محسوس ہوتا ہے
اس ناگواری سے بچنے کے لئے لہسن کو باریک باریک کتر کر اسکواس سلاد میں ملا کر کھایا جائے جو آ پ کو کھانے کے ہمراہ کھانا ہے تو آپ کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ آپ لہسن کھا رہے ہیں ،،مثا ل کے طعر پر ٹماٹر اور پیاز کے ہمرا ہ ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ ہی سب چیزیں مکس کر لی جائیں تو بہت مزیدار مکسچر تیّار ہو جاتا ہے
بطور خوراک ایک فرد کے لئے ،،ایک لہسن درمیانہ سائزکا،، کافی ہو گا اور اس کے مستقل استعمال بلڈپریشر جیسے خطر ناک مرض سے بچاؤ بھی ہو سکے گا
د وسر ا آسان علاج یہ ہے کہ نہار منہ نیم گرم پانی میں شہد اور لیموں ملا کر پینا اور رات کو سوتے وقے گرم دودھ کے ہمرا ہ شہد لینا ، کھانوں میں بڑا گوشت بلکل ترک کردینا
سبزیاں اور پھل باقاعدگی سے استعمال کرنا ،چائے ،کافی سے جہاں تک ہو سکے بچنا ،،
مرچ مصالحے والی غزاؤں سے پرہیز کرنا ،
بناسپتی گھی کے بجائے ،خوردنی تیل کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے جس میں سرسوں کا تیل بہتر ،،اور زیتوں کا تیل بہترین کہا جاتا ہے
کھانو ں وہ نمک جو سمندری جھاگ سے بنایا جاتا ہے وہ بلکل نہیں لینا ہے ، اس نمک کے بجائے میڈیکیٹڈ نمک استعمال کرنا ہے ،،ان تمام احتیاطوں کے علاوہ
کوشش کیجئے کہ اپنی زندگی میں بہت نہیں تو کچھ حصّہ اللہ پاک کے کنبے یعنی اس کی مخلوق کے لئے وقف کیجئے اور اپنی بساط بھر اس کی عبادت کا حق ضرور نکالئے اور تا دیر خوش و خرّم زندگی گزارئے ،،اللہ ہم سب کی خطاؤں کو معاف کرے اور اور ہم سب کو ایک دوسرے کا بہترین مددگار بننے کی توفیق عطا کرے ،آمین
اگلے بلاگ میں کسی اور موضوع پر ملتے ہیں انشاللہ
فی امان اللہ
تصحیح ،،، میرے 25 مارچ کے بلاگ کی تصحیح کر کے پڑھا جائے خطرے کا نشان 150ــــ90 سے بڑھ کر بلند ہونے لگے تو یہ خطرے کے نشا ن کی جانب بڑھنے لگتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آ ج کے ماہرین صحت نارمل حالت میں 140ــــ80 کو نا رمل کیفیت کہتے ہیں جبکہ چند برس پیشتر 20ـ1ـــ80 ہوا کرتی تھی ،بہر حال کوشش ہونی چاہئے کہ یہ نارمل رہے تو بہتر ہے