ویسے تو سوائے میری بیوی کے ساری عورتیں ہی مظلوم ہوتی ہیں۔ ہمارے ایک ہندو دوست نے جب راجستھان کی ایک آئ جی پولس کی داستان سنائ تو مجھے بڑی حیرت ہوئ۔ راجستھان کی یہ آئ جی پولس ایک خاتون تھی جو بظاہر ایک بوقار زندگی بسر کررھی تھی۔ اس خاتون نے راجستھان میں ہونے والے کرائمز کو حیرتناک حد تک کم کردیا تھا جس پر حکومت نے اُسے پدما بھوشن کے اعزاز سے نوازا تھا۔ ایک دن یہ آئ جی خاتون زخمی حالت میں ہسپتال پہنچیں۔ جب ان سے گچھ ہوئ تو انہوں نے بتایا کہ گھر میں انکا پیر پھسل گیا اور یہ گر کر زخمی ہوگئیں۔ ڈاکٹرز کو یقین نہیں آیا۔ انہوں نے یہ بات اپنے علاقہ کے منتخب MPA تک پہنچادی۔ کیونکہ یہ خاتون آئ جی پولس تھیں اسلئے ڈاکٹرز نے براہِ راست پولس سے رابطہ نہیں کیا۔ MPA نے یہ خبر ملتے ہی فوراً تفتیش کا حکم دیدیا۔ تفتیش سے پتہ چلا کہ خاتون پر اُنکے شوہر نے تشدد کیا تھا۔ تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا کہ اُنکے شوہر جو ایک کلرک تھے روز حسبِ معمول شام کو آئ جی بیوی کے گھر آنے کے بعد اُسے مارتے پیٹتے تھے اور یہ مشرقی اقدار کی پسی ہوئ عورت ہمیشہ نہ صرف خود مُہربلب رہی بلکہ اسنے اپنے بچوں اور ملازموں کو بھی ہمیشہ مُہر بلب رکہا۔

یہ بھارت کی بات ہے جس میں ستی کی رسم بھی عام تھی ، اور آج کل بھی حمل ہی میں بیٹی کو ماردیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خاطر خواہ جہیز نہ لانےپر بہو کو زندہ جلا دیا جاتا ہے ۔ وہاں پر ایسے سانحات ہوتےہیں جن میں شوہر بیوی کو زد و کوب کیا کرتا ہے ۔
اس کا تجزیہ کوئی ماہر نفسیات ہی اچھی طرح کرسکتا ( کرسکتی )ہے۔ مگر میرےمشاہدے کے مطابق
پاکستان کے چند ایک علاقوں میں عورت پر ظلم کا پہاڑ توڑا جاتا ہے مگر آج کل کی پاکستانی خواتین اپنے جائز حقوق کے لیے لڑ رہی ہین ۔
ہاہاہا ظفر بھائی آپ نے کس اعتماد سے اپنی بیگم کی عدم مظلومیت کا اعلان کردیا۔ بات تو تب تھی کہ خود یہ کہتیں۔ چلیں آپ کی مان لیتے ہیں(فی الحال۔۔۔۔از راہ تفنن)
سنا ہے ایک وزیر اعظم بھی منہ پر کچھ رسیدیں رقم کر کے اسلام آباد میں دفتر جایا کرتی تھیں۔ یہ بات کہاں تک درست ہے، خدا ہی کو معلوم۔
سیدمصباح حسین صاحب
ٰٰ ٰٰ سنا ہے ایک وزیر اعظم بھی منہ پر کچھ رسیدیں رقم کر کے اسلام آباد میں دفتر جایا کرتی تھیں۔ یہ بات کہاں تک درست ہے، خدا ہی کو معلوم۔ ٰٰٰ ٰٰٰٰ
گو میری سابق وزیرِ اعظم یا اُنکے شوہر سے کسی قسم کی کوئ وابستگی نہیں ہے لیکن میں نے اپنے 1990-94 کے اسلام آباد کے قیام کے دوران اس خبر پر کافی تحقیق کی ہے اور یہ خبر بالکل غلط ہے۔ اسکے برعکس وہ اپنے شوہر کو dominate کرتی تھیں۔ وہاں چنڈو خانہ میں اس قسم کی من پسند جٹبٹی خبریں چھوڑتے ہیں اور یہ جٹبٹی خبریں ہوا لے اُڑتی ہے اور حسبِ مخالف بلیوں کیلئے بھی چھیکے ٹوٹ جاتے ہیں۔ میرا بیٹا KG میں بلاول کا واحد دوست تھا اور تقریباً ہر شام وہ وزیرِ اعظم ہاؤز میں بلاول کے ساتھ ہوتا تھا۔
بھئی ظفر بھائی مجھے تو دال میں کالا لگ رہا ہے کچھ .. آپ ہماری بھابھی سے کہئے کہ خود اس عدم مظلومیت کی تصدیق کریں .. کہی وہ بھی آئی جی پولیس کی چپ تو نہیں رہ گئی مشرقی پن میں .. ہاہاہاہا ..
یہ حساس مسئلہ تو مزاح کی جانب نکل گیا جسکے ذیل میں مجھے بھی ایک قصہ یاد آرہا ہے۔ چند سال قبل جب ہم بھی چھڑے تھے اور صبح ناشتہ کرنے کی عادت نہیں تھی تو دفتر میں گیارہ بجے میرے لئے ناشتہ بنتا تھا۔ حسبِ معمول ایک دن میں دفتر کے ڈائننگ روم میں ناشتے میں مصروف تھا کہ میرے ایک باغ و بہار یارِدفتر کچھ لینے وہاں آئے۔ مجھے ناشتہ کرتے دیکھ کر کہنے لگے کہ میاں یہ دفتر ہے یا ہوٹل؟ یعنی عیاشیاں ہورہی ہیں! میں نے بھی برجستہ جواب دیا کہ سلیم صاحب آپ زیادہ باتیں نہ کریں۔ ہمارے گھر آپکی طرح بھابی نہیں ہیں جو روزانہ پراٹھے کھلا کر رخصت کریں۔ ہمیں دفتر آ کر ہی ڈبل روٹی سے ناشتہ کرنا پڑتا ہے۔ یہ سن کر سلیم صاحب ساتھ والی کرسی پر آکر بیٹھ گئے اور طویل و سرد آہ بھر کر کہنے لگے کہ کیا بات کرتے ہو یار!ہمارے پراٹھے سے تمہاری ڈبل روٹی اچھی۔ میں نے پوچھا وہ کیسے؟ تو کہنے لگے کہ مت پوچھو یار۔ صبح ایک پراٹھا کھلا کر وہ ہندہ تمام دن میرا کلیجہ چباتی ہے۔ اسکے بعد جو میری ہنسی کا سلسلہ شروع ہوا تواس واقعے کی یاد آج بھی قہقہہ لگواتی ہے۔
جعفری صاحب کا یہ بلاگ مزاح کے پہلو کے علاوہ نہایت سنگین بھی ہے۔ اور یہ مسئلہ شاید ہمارے مشرقی معاشرے میں ہی ہو، جس میں اسلامی تعلیمات کا حددرجہ فقدان ہے۔ ہندوستان سے تو کوئی گلہ نہیں، کہ انکا مذہب مردوعورت کو یکساں مقام نہیں دیتا۔ مگر پاکستان ، جو اسلام کا قلعہ ہے، وہاں پر عورت کی تذلیل کی وہ وہ داستانیں روزانہ اخبار اور ٹی وی چینلوں کی زینت بنتی ہیں کہ جن کو سن یا پڑھ کر روح کانپ جاتی ہے۔
اسلام کی رو سے عورت اگر ماں ہے، تو جنت اسکے قدموں میں جنت۔
بیٹی ہے تو اپنے والدین اور گھر کے لیئے رحمت۔
بیوی ہے تو اپنے شوہر کا نصف ایمان۔
اور اللہ تعالیٰ نے عورت کی یہ تمام صفات بدرجہءاتم جناب سیدہ زہرہ (س) میں ایک ساتھ پیش کرکے آپکو دنیا کی مثالی خاتون بنا دیا۔
آپ (س) ماں ہیں تو ان شاہزادوں کی جنت آپکے قدموں میں ہے، جو خود جنت کے سردار ہیں۔
آپ (س) بیٹی ہیں تو اس باپ کے لیئے رحمت ہیں، جو خود عالمین کے لیئے رحمت ہے۔
اور آپ (س) بیوی ہیں تو اس شوہر کا نصف ایمان ہیں، جو خود کلِ ایمان ہے۔
السلام علیکم
کم و بیش یہ مسئلہ تمام دُنیا میں ہے مگر یہ بات بلکل درست ہے کہ ہم بحیثیت مسلمان ہدایت یافتہ ہیں ہم اپنا موازنہ باقی لوگوں سے نہیں کر سکتے ، اور یہ مسئلہ ایشائی مسلمانوں میں اور خصوصا جوبی ایشائی مسلمانوں میں بہت زیادہ ہے ، اور یہ غریب اور کم پڑھے لکھے لوگوں کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ اچھے خاصے پڑھے لکھے اور باشعور لوگ بھی ایسا کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے جیسا کہ شروع میں ہی ایک وزیر اعظم صاحبہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، کچھ عرصہ پہلے پاکستان کی ایک لبرل جماعت کے بانی اور خود ساختہ طور پر دو عشروں سے مسلسل لندن میں جلا وطن رہنے والے ایک سیاسی رہنما صاحب کی زوجہ محترمہ نے بھی اُن سے علیحدگی کے وقت اُن پر یہی الزام لگایا تھا ۔
آصف احمد بھٹی
میری غلطی کہ میں اس حساس اور سنجیدہ موضوع میں مزاح کی خاک ملادی۔
تصحیح
میری غلطی کہ میں نے اس حساس اور سنجیدہ موضوع میں مزاح کی خاک ملادی۔
عورت بیوی ہونے کے علاوہ ہماری ماں، بیٹی اور بہن اور عزت بھی ہے۔ یہ انسان بھی ہے۔ جب میں ستی کے بارے میں سوچتا ہوں تو میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ با پ کی شفقت سے محروم ہونے والے بچے ماں کی شفقت سے بھی محروم ہوجاتے تھے۔
بھٹی صاحب
ٰٰ ٰٰ خود ساختہ طور پر دو عشروں سے مسلسل لندن میں جلا وطن رہنے والے ایک سیاسی رہنما صاحب کی زوجہ محترمہ نے بھی اُن سے علیحدگی کے وقت اُن پر یہی الزام لگایا تھا ۔ٰٰٰٰ ٰٰٰ
اگر اس الزام میں کوئ صداقت ہوتی تو یہ لیڈر آج لندن کی کسی جیل میں ہوتے۔ یہ لیڈر لندن میں اپنی پارٹی اور اپنے ووٹرز کی مرضی کے مطابق بیٹھے ہوئے ہیں جسکا ثبوت گذشتہ دو عشروں کے انتخابات ہیں۔ آب عمران خان کے سپورٹر ہیں۔ ہم اسکا احترام کرتے ہیں۔ نہ ہمیں کسی سے حسد ہے نہ بغض۔
میرے قریب مت آؤ کہ آگ جلتی ہے
قبیح رسمو ں کی اور رواجوں کی
جھلس نا جاؤکہیں آ نچ میں تم بھی
مجھے تو گرم فضاؤں میں جیتے جانا ہے
بڑی ہی تلخ حقیقت ہے میری دنیا کی
کسے بتاؤں سہاگن ہوں میں صحیفے کی
مگر یہ کیا ہے ؟
جسم جلتا ہے روح پیاسی ہے
اک آرزو ازل سے حوّا کی
کوکھ خالی میری پھڑکتی ہے
کسے خبر ہے کہ جاگیر کے خزینوں میں
کنارے سپنوں کے دفن ارماں ہیں
ان کا رشتہ زمین کا رشتہ
ان کی چاہت ہے بس دفینوں میں
شائد اسی لئے پاک رشتہء محبّت کو
نام دیتے ہیں کارو کاری کا
اور قتل کرتے ہیں ا پنے ہاتھوں سے
پیار کے دیوانوں کا
ساتھیو! اسلام علیکم
ظفر جعفری صاحب نے یہ بلاگ شروع کیا عورت کی مظلومیت کے حوالے سے بہتر یہ ہوگا کہ ھم سب موضوع کی مناسبت سے ہی گفتگو کریں ورنہ یہ سیاسی اور سیاسی طور سے ذاتی وابستگی کی نذر ہوجائے گا
بھائی ظفر نے جو راجستھان کی آئی جی پولس کی کہانی سنائی ہے اس میں دو اھم نکات ہیں
پہلہ یہ کہ بھارت میں خواندگی کی شرح پاکستان سے زیادہ ہونے کے باوجود عدم تشدد کی پالیسی پر عمل نہ ہونا اس کے بلنگ و بانگ دعووں کی نفی کرتا ہے
دوسری بات یہ کہ مشرقی اقدار کیا ہے مشرقی اقدار تو تمام اقدار سے بہتر ہیں ان میں کہیں مار کٹائی اور ظلم کا وجود نہیں ہے اس کی نشاندھی بھائی قمر نے اچھے انداز سے کی ہے
———————————————————–
اسلام کی رو سے عورت اگر ماں ہے، تو جنت اسکے قدموں میں جنت۔
بیٹی ہے تو اپنے والدین اور گھر کے لیئے رحمت۔
بیوی ہے تو اپنے شوہر کا نصف ایمان۔
اور اللہ تعالیٰ نے عورت کی یہ تمام صفات بدرجہءاتم جناب سیدہ زہرہ (س) میں ایک ساتھ پیش کرکے آپکو دنیا کی مثالی خاتون بنا دیا۔
———————————————
اگر کردارِ سیدہ (سلام اللہ علیہ) کو بنیاد بننا لیا جائے تو ان تمام اسباب کا خاتمہ ہو جائے گا جو عورت کے حقوق کا استحصال کرتے ہیں
آج کل تو عورت خود اپنا وقار کھو رہی ہے ، اپنا مقام کھو رہی ہے جدید دور میں مردوں سے برابری کی دعویدار عورت آج معاشرے میں کہاں کھڑی ہے ٹی وی ڈرامہ ہو یا فلم ہو یا کوئی محفل ہو (اربابِ اختیار کی ) حد تو یہ ہے کہ ملک کی اسمبلیوں میں بھی وہ باتیں ہونے لگی ہیں کہ سر شرم سے جھک جاتے ہیں اور ھم خود سے سوال کرتے ہیں کہ کیا یہی حوا کی بیٹی ہے؟؟؟؟؟