اللہ کریم کے فضل سے ہم سب نے اپنی ذہنی اور جسمانی بیماریوں سے شفا یاب ہو نے کے لئے “ یا سلام “ کی سوا لاکھ کی تسبیح کر لی ہے ..مالک اسے ہم سب کے حق میں قبول فرمائے (آمین )
اب ہم سب اللہ پاک کی توفیق و اجازت سے آیت کریمہ کا ورد کریں گے اور بلکل یا سلام کی تسبیح کی طرح ہم میں سے سب اپنے اپنے حصے کا آیت کریمہ گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ 25 بار تسبیح پڑھیں گے اور پھر انشاللہ مصباح بھائی آخر میں دعا کریں گے ..
چونکہ یہ ورد کچھ وقت لیتا ہے تو سوچا ہے کہ اسے پہلی فروری سے شروع کر کے 28 فروری تک پڑھ لیں گے . ..
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
اللہ تعا لیٰ کی معجز نما آیت ہے جو بے پناہ برکتوں والی ہے ۔ آئیے اس آیت کی برکتوں کے خزانوں پر نظر ڈالتے ہیں جن کو ہماری ظاہری آ نکھ دیکھ سکتی ہے اور مخفی پروردگار عالم خبیر جانتا ہے
یہ آیت خاص مشکلات کے حل کے لئے منسوب ہے ۔ اس کا طریقہ ہے سوا لاکھ مرتبہ پڑھا جائے اور دعا ء کی جائے گی ۔ اب جیسا کہ ہم سب بلاگی ساتھی دور دور فاصلے پر ہیں اس لئے اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ ہر فرد کے پاس ایک تسبیح ہو گی اور کاغذ قلم ہونا چاہئے تاکہ حساب لکھا جاسکے ۔
آپ سب کو فردا فردا 25 تسبیحات پڑھنا ہیں ۔۔۔ اوّل و آ خر درود ابراییمی 11۔۔11مرتبہ یہ درودپاک پہلی مرتبہ پڑھ کر شروع کریں ،پھر اگر دن میں دوبارہ پڑھنا چاہیں تو درود صرف ایک بار ہی پڑھ لینا کافی ہو گا . آپ سب یہ تسبیح 28 دنوں میں ختم کر لیجئے .. جزاک اللہ ..
احباب کی فہرست
1.نگہت نسیم
2.زرقا مفتی
3. شاہین حیدر رضوی
4.عالم آرا آپا
5.بجو زائرہ عابدی
6.ثمرین بخاری
7.نادیہ بتول
8.عابدہ مظفر
9.اکمل سید بھائی
10.شمس بھائی
11.ظفر بھائی
12. جعفر بھائی
ا13. محمد احمد ترازی
14.مصباح بھائی
15.مناف بھائی
16. قمر رضوی
17. کلب عباس
18.عظیم بھائی
19.جاوید اقبال کیانی
20.منظور قاضی بھائی
21.آصف بھٹی
22.انور ظہیر رہبر
23.کلب عباس
24. خواجہ اکرام بھائی
25. راجہ اکرام
26. نزہت نسیم
27.ناصر زیدی
28. اظہرالحق
29 . عاصم نسیم
30 .جناب صفدر ہمدانی
31 احمد شاہ
32 سکندر حیات حیدر
33. گوشی اظہر
34 عائشہ
35 نادیہ
36 امی جی
37 علی
38 مدیحہ
39 امین ترمذی بھائی
40 اصغر انصاری
41 افسر حسین
42 فرخندہ رضوی
43 روبینہ فیصل
44 فاطمہ زہرا جبین
45 خاور چوہدری
46 اقبال حیدر بھائی
47 رضوانہ مراد
48 سائرہ بتول
49 ڈاکٹر شبیر خورشید
50 طاہر ملک
51 ظہور احمد سولنگی
52 وحید اختر واحد
53 شعیب صفدر

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
بہت شکریہ میری عزيز دوست ۔اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم انشا اللہ ماہ فروری میں اس اسم عظیم کا ورد کرینگے
اور اس مبارک، بابرکت ورد کی برکتوں سے فیضیاب ھونگے ،
اسم اعظم اللہ تعالی کے اس مخصوص نام کو کہتے ھیں جس کے ذریعے جو بھی دعا مانگی جاتی ھے وہ باذن اللہ ، اگر بندے کے حق میں بہترین ھو تو ضرور قبول ھوتی ھے
لیکن اسکی تعداد کا تعین خدا وند قدوس نے نیہن کی ، جس طرح شب قدر یا ساعت قبولیت کا کون سا وقت ھے
یہ امت کو نیہن بتایا گیا ھے تاکہ امت برابر اپنے پروردگار کی طاعت و عبادت میں لگی رھے
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
اللھم انی اسالک بانی اشھد انک انت اللہ الاحد اللھم انی اسالک بان لک الحمد لاالہ الا انت الحنان المنان بدیع السموات
والارض یا ذوالجلال و اکرام یاحی یا قیوم
آگر آپ اس اسم اعظم کی برکتوں سے پوری طرح فیض یاب ھونا چاھتے ھیں تو صمیم قلب سے پوری طرح رب کی طرف متوجہ ھوکر اس کا ورد کریں
گھر میں سب کو سلام کرنے کا رواج ڈالیں ۔شیطانوں کی ایک جماعت جس کا نام واسم ھے
جب کوئ اپنے گھر میں داخل ھوتا ھے تو شیطان بھی گھر میں داخل ھوتا ھے
اگر داخل ھونے والے نے سلام نیہن کیا اور حق تعالی کا نام نیہن لیا تو یہ اس گھر میں وہ کر سب کے درمیان فساد کراتا ھے۔ اگر گھر والے کھانے سے قبل بسم اللہ نیہن پڑھتے تو شیطان انکے ساتھہ شامل ھوجاتا ھےاور برکت ختم ھوجاتی ھے
بارالہہ ھم سب کو شیطان مردود کے شر سے محفوظ رکھے آمین
کھبی کھبی دعا کی قبولیت میں تاخیر ھوجاتی ھے کیونکہ ازل ھی سے
ھر چیز کے وقوع اور تکمیل کا ایک وقت مقرر ھے
اگر کھبی ھماری کوئ دعا قبول نیہن ھوتی تو اس کا کي گنا زیادہ ّثواب آخرت میں ملے گا
کبھی کبھی اس لیے بھی قبولیت میں تاخیر ھوجاتی ھے کہ
تاکہ مانگنے والا دعا مانگنے میں پوری عاجزی و انکساری سچی لگن اور تڑپ ، کمال عبودیت کا اظہار کرتا رھے ۔ کیونکہ اللہ تعالی گڑگڑا کر دعا مانگنے والوں کو بہت پسند فرماتا ھے
،اللہ تعالی کا کوئ بھی اسم خواص سے خالی نیہن ، علماء کا خیال ھے کہ
اسم اللہ اسم اعظم ھے بندے کا یہ فرض ھے کہ ھمہ وقت اللہ سے اپنی حاجات طلب کرتا رھے، اس لیے کہ
دعا کا ترک کرنا بھی گناہ ھے
مشکلات کے حل کے لئے آیت کریمہ کا ورد
اللہ پاک ھم سب کی مشکلات کو ختم کرنے والا ھے
اللہ پا ک آپ سب کے رزق میں کشادگی اور وسعت عطا فرماۓ آمین
اللہ پاک ھمارے قول وکردار میں سچائ ، عمل میں اخلاص رزق میں کثرت عطا فرماۓ اور آخرت میں خصوصی مغفرت ، جنت الفردوس میں جگہ اور بلند درجات عطا فرماۓ آمین
اسّلام علیکم ،جزاک اللہ شاہین اور نسیم بیٹیو ں،،، صبح صبح دل خوش کر دیا تم دونوں نے الحمد للہ ، میں نے دونو ں مرتبہ کے ختم سورہ مزمّل اور یا سلام ُ کے لئے خصوصی نماز حا جات پڑھ کر ہماری اس قلیل مساعی کی اس کی بارگا ہ میں قبولیت کے لئے دعاء کی ہے ، یہ آ ج کی دعا ئیں ہیں
پرور دگار عالم ہم عا لمی اخبار کے کنبے کے افراد تیرے سامنے اپنی جھولیا ں پھیلا کر آئے ہیں اور تجھے واسطہ دے رہے ہیں ، بہ طفیل ،تاجدارانبیاء ،سرکار دو عالم حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰ لہ وسلّم و چہاردہ معصو مین علیہم ا لسّلام ،شہدائے کربلا او صحا بہ کرام اجمعین ، اوصیاء و اولیاء کرام کے تو ہماری دعا ؤں کو قبولیت کی سند عطا کر دے آ مین
اللہ پاک ہم عالمی اخبار کے کنبے نے مل کر یا سلام برائے صحت و سلامتی اور اس سے پہلے ہم نے تیرا کلام سورہ مزمّل برائے صحت وسلامتی اپنے پیاروں کے لئے پڑھا اے ربّ العالمین اس کلام کے پڑھنے میں ہم سے جو بھی زیر زبر ،پیش کی غلطیا ں ہوئیں ہوں ان کو تو معاف کر دے اور جو صحیح پڑھا اس کی برکت سے ڈاکٹر طارق کو صحت کاملہ سے سرفراز کرتے ہوئے ہم سب کوجلد سے جلد یہ خوشخبری سنا دے کہ ان کے وجود سے بیماری ایسے چلی گئ جیسے کبھی آئ ہی نہیں تھی اور جناب خضر علیہ السّلام کی عمر کے صدقے میں ا نکو شاندار عمر مع صحت کاملہ عطا ہو
بھیّا اظہر الحق اور بھا بھی ایسے معجزانہ طریقے سے صحتیاب ہوں جیسے کبھی بیمار ہوئے ہی نہیں تھے ،ماہ پارہ بھابھی کی والدہ گرامی کی طبیعت بلکل اچھّی ہو جائے،،بیٹی نگہت نسیم کی والدہ گرامی کی طبیعت بلکل اچھّی ہو جائے بیٹی زرقا مفتی کی والدہ گرامی کی تمام تکلیفیں اچھّی ہو جائیں اور ہمارے گھروں کے تمام افراد کو مکمّل صحت و تندرستی عطا ہو ،مالی پریشانیا ں درو ہو جائیں ،اور اس کلام کی برکت سے وہ بھی صحت کی دولت سے سرفراز ہوں جن کا کوئ پڑھنے والا نہیں ہے آمین
ہماری قوم پر اور عالم اسلام پر ان ختو م کی برکتیں محیط کر دے ،ہمارے وہ اقربا ء جو ہم سے دور ہیں ان کی جانب سے ہمارے اور ہماری جانب سے ان کے دل ٹھنڈے رہیں ہم گناہ گارو ں کی دعاؤں کو تو قبول کر لے کہ ،ہم سب کے گھروں میں صحت و سلامتی و رزق حلال کی نعمتیں دینے اس کے وہ فرشتے نازل ہوں جن کو دنیا میں ہمارے انتظام سنبھا لنے کے لئے تو بھیجتا ہے،،
اے ہمارے مالک ، ہمارے وہ بچّے جو پردیس میں رزق حلال کمانے کی جدّو جہد میں مصروف ہیں ان کی روزی حضرت داؤ د علیہا لسّلام کی روزی کے صدقے میں آسان کر دے ان کے حاکمان کو ان پر مہربان کردے ،آمین ،ثمّہ آمین
اللہ نگہبان
اسلام علیکم ساتھیو اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین
میں انشاء اللہ اپنی تسبیح آج ہی سے شروع کرونگی ۔اللہ ہم سب کو صحیح پڑھنے اور اس آیتِ کریمہ کی تمام برکتوں کو حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اور سب پڑھنے میں شامل اور نہ شامل مسلمانوں کو ہر دکھ اور پریشانی سے بچائے رکھے آمین
بہن شاحین حیدر رضوی آپ کی بات بالکل صحیح ہے ۔بس خلو صِ نیت چاہئے۔
جیسا کہ آپ نے لکھا ۔۔۔
اسم اللہ اسم اعظم ھے بندے کا یہ فرض ھے کہ ھمہ وقت اللہ سے اپنی حاجات طلب کرتا رھے، اس لیے کہ
دعا کا ترک کرنا بھی گناہ ھے
مشکلات کے حل کے لئے آیت کریمہ کا ورد
اللہ پاک ھم سب کی مشکلات کو ختم کرنے والا ھے
اللہ پا ک آپ سب کے رزق میں کشادگی اور وسعت عطا فرماۓ آمین
اللہ پاک ھمارے قول وکردار میں سچائ ، عمل میں اخلاص رزق میں کثرت عطا فرماۓ اور آخرت میں خصوصی مغفرت ، جنت الفردوس میں جگہ اور بلند درجات عطا فرماۓ آمین
آپ کی دعا پر سو دفعہ ثمہ آمین
جیسا کہ آپ نے لکھا میں بھی اس بات سے متفق ہوں سلام کرنا آج کل جیسے بالکل ہی چھوڑ دیا گیا ہے ۔آپس میں ملتے بھی ہیں تو سلام کرتے ہوئے ہچکچاتے ہیں بڑی حیرت ہوتی ہے ۔
یہ ایک ایسی دعا ہے جو ایک دوسرے پر سلامتی کے ساتھ برکت انازل کرتی ہے ا ور دلوں کی کدورت بھی دور کرتی ہے ،اور پہل کرنے والا زیادہ درجات کا حقدار ٹہرتا ہے ۔اس لئے گھروں میں ایک دوسرے کو سلام کر کے اس کی عادت ڈالنی چاہئے ،سب کو ایک دوسرے کو سلام کرنا چاہئے ۔
کہ سلامتی کی دعا سے دن کا آغاز ہو تو ضرور ہم پریشانیوں سے بچیں گے ، بس ایمان پکا ہونا چاہئے ۔
میری ایک چھوٹی سی تجویز ہے گر قبول اُفتد زہے عزو شرف ۔۔۔۔ کہ ہم اپنے تبصرےلکھتے وقت بھی اگر سلام سے ابتداء کریں تو ایک اچھی روایت کو جنم دیں گے اور ایک دوسرے پر سلامتی بھیجنے کی توفیق بھی عطا ہوگی ۔
میرا شاید ہی کوئی تبصرہ ہو جو میں نے اس دعا سے شروع نہ کیا ہو ،اگر باقی ساتھی بھی اس عمل کو اختیار کریں تو ہم سب ایک اور نیکی کو فروغ دیں گے انشاء اللہ ۔
اللہ ہماری کاوشوں کو قبول کرے اور ہمیں اپنی رحمتوں سے اور اپنے فضل سے نوازے آمین ثمہ آمین
عالم آرا
اسلام و علیکم
ماشا اللہ ایک اور کار ِ خیر میں دعوت کا بہت بہت شکریہ ۔ خدا اس محفل کو یوں ہی سجائے رکھے الہی آمین ۔ میں ہر بار لکھتی ہوں آج پھر سے لکھ رہی ہوں کہ مُجھے اور میرے گھر والوں کو اپنی دُعا میں مختصر ہی سہی مگر جگہ ضرور دیں کیونکہ جب تک ہمارے لئے دُعا کرنے والے ہاتھ سلامت ہیں تب تک ہم ہیں ۔ دُعا اور وہ بھی آپ سب جیسے مخلص اور پیار کرنے والے شفاف دلوں کی دُعا میرے لئے قیمتی متاع کی حیثت رکھتی ہے ۔
ورد بھی انشا اللہ اسی طرح خیر و خوبی سے انجام پائے گا جیسے اس سے پہلے کے تمام ورد کئے گئے خدا ہم سے کی توفیقات میں اضافہ کرے الہی آمین ۔
جیسا کہ شاہین آنٹی نے لکھا ۔۔ گھر میں داخل ہوتے ہوئے سلام کرنا ۔۔ یہ بلکل صیح بات ہے ہمارے گھر میں خدا کے فضل اور ماں جی کی تربیت کا اصول رہا ہے گھر سے جانے والا ہو یا آنے والا سلام ضرور کرتا ہے ۔۔ اسی طرح صُبح میں اُٹھ کر بڑوں کو سلام کرنے کا رواج ہے ۔ اور دن میں جب بھی جس سے بات کی جائے پھر فون پر ہو یا کسی اور طرح سے سلام کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے ۔
میں ایک بات شیر کرنا چاہوں گی یہاں ایک بار ایسا ہوا کہ ایک جگہ ایک پڑھے لکھے اور قابل انسان کی تقریر سُننے کا اتفاق ہوا ۔ اس کے بیچ میں ہمیں سوال کرنے کی اجازت تھی میں جب اُٹھی تو سلام کیا اور پھر سوال کیا ۔ جب یہ مرحلہ ختم ہوا تو ہمارے پروفیسر صاحب نے مُجھے بُلا بیجھا وہ صاحب بھی وہاں موجود تھے اور مُجھ سے بات کرنا چاہتے تھے میں گئی اور جب اُن کی طرف پلٹی تو سلام کیا وہ ہنس پڑے اور کہنے لگے آپ نے کُچھ دیر پہلے ہی مُجھے سلام کر دیا ہے تو بار بار کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟ میں نے بہت احترام سے عرض کیا سر بات یہ ہے کہ میں نے اس وقت سلام کیا اور سلامتی بیجھی کیوں کہ وہ میرا فرض تھا کہ بات کے آغاز سے پہلے سلام کرتی اور ابھی کُچھ دیر کے بعد آپ کے سامنے حاضر ہوں تو پھر سے سلام کرنے کی وجہ یہ ہے کہ آپ مُجھے بہت اچھے انسان لگے اور میں چاہوں گی کہ میں زندگی میں آگے بھی آپ کے خیالات سے فائدہ اُٹھا سکوں اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ سلامت رہیں بس اسی لئے میں آپ پر بار بار سلامتی بیجھ رہی ہوں ۔
یہ سُن کر وہ ہنس پڑے پھر کہا بہت خوب اور بہت سا شکریہ ۔۔ کبھی کبھی میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو مذاق بھی اُڑاتے ہیں اسی باتوں کا مگر کس قدر خوبصورت رواج ہے ہمارے اسلام میں بلکہ فرض کے اپنوں پر سلامتی بیجھی جائے ۔
میں ایک بات اور شیر کرنا چاہوں گی اس بلاگ پر کہ ۔ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ اگر کھانے کے اختتام ہر الحمداللہ کے بعد سورہ اخلاص ایک دفعہ پڑھ لی جائے تو خدا رزق میں تنگی نہیں آنے دیتا اس لئے ہو سکے تو آپ سب احباب اس کو عادت بنا لیں اور اپنے گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دیں ۔
میرے گھر والوں کے لئے اور اس اخبار سے منسلک ہر انسان کے لئے ہمیشہ دُعا گو رہنے کے لئے آپ سب کا شکریہ خدا آپ کو اپنے بہترین کرم کی چھاؤں مین رکھے الہی آمین۔
طالب ِ دُعا
آپ سب کی گڑیا
آپی میں آپ سب کی تمام کاوشوں کا حصہ ہوں اور محبتوں کا مقروض و ممنون بھی۔ ذکر اللہ کا جو سلسلہ آپ نے شروع کیا ہے اس کی جس قدر بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ جزاکِ اللہ احسن الجزاء ۔ تاہم جہاں دعا کرنے کرانے کا سلسلہ ہے تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہر ایک کی سنتا ہے، اس لئے اس کام کاست کو کوئی تخصیص تو حاصل ہے نہیں۔ لیکن اگر ہم چاہیں کہ اس کام کے لئے ان لوگوں کو آگے لائیں جو عبادت، تقویٰ اور تقرب کے لحاظ سے ہم سے بہتر ہیں تو یقیناً زائرہ باجی اور آغاجانی سے بہتر ہمارے پاس کوئی نہیں ہے۔ پھر ایک اور بات کہ بہنوں، ماؤں اور بزرگوں کی دعا میں جو پُر خلوص تضرع و خشیت شامل ہوتے ہیں، وہ ہم ظاہر بینوں کے یہاں کہاں؟ اس لئے میں دست بستہ درخواست کروں گا کہ اس کار خیر کے لئے زائرہ باجی کا ہی انتخاب کیا جائے جن کی نیک طینت طبیعت اور علم سے منور طرزِ عبدیت ہم سب پر روشنی کے رنگ بکھیر رہی ہے۔
نا چیز
اس محفل ( بلاگ ) کے تمام شرکا کو دلی سلام و دعا کے بعد عرض ہے کہ مجھے اس آیت کا صحیح ترجمہ چاہیے ۔
میرے محدود علم کے مطابق اس آیت میں بندہ اللہ سے اعتراف کرتا ہے کہ اے اللہ : اس کائنات میں کوئی سبحان پاک ہستی موجود نہیں سوائے تیرے اور میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں ظالموں میں سے ہوں ۔
“بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین“
مجھے یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ قرآن مجید میں اس آیت کو کس سپارے میں پڑھا جاسکتا ہے ۔ ( افسو س کہ میرا علم اس سلسلے میں محدود ہے اس لیے میں یہ درخواست کررہا ہوں )۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک بات یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ میری رحمدل اور شفقت اور محبت بھری مرحوم ماں ہر روز قرآن پاک کی تلاوت اور قراں کے چند سپاروں کا مطالعہ کرنے کے بعد ہر روز اس مذکورہ بالا آیت کابھی ورد کرتی تھیں ۔ اس پر میں دل ہی دل میں کہا کرتا تھا کہ ایسی آیت تو میرے سخت دل مرحوم باپ پر صادق آسکتی تھی مگر میری رحمدل ماں اللہ سے بار بار یہ کیوں کہا کرتی تھیں کہ اے اللہ “ میں ظالموں میں سے ہوں “!!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے خیال میں اس آیت کا اطلاق اس بلاگ میں حصہ لینے والی کسی بھی خاتون پر نہیں ہوگا اسلیے صرف مرد افراد ہی اس آیت کو بار بار پڑھکر اپنی روح اوراپنے ضمیر کی اصلاح کرتے رہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا یہ بھی خیال ہے کہ اگر پاکستان کے موجودہ رہنما اس آیت کی لاکھوں بار تلاوت کریں تو شاید پاکستان کوایک نیک قیادت نصیب ہوجائے گی۔
۔۔۔۔۔
فقط:
ایک گنہ گار بندہ
منظور قاضی
جرمنی سے
اسلام علیکم ساتھیو اللہ آپ سب کو خوش رکھے ۔
بھائی مصباح جیتے رہئے ۔ میں آپ کی بات کی تائید کرتی ہوں ۔یقیناََ بجو کی دی ہوئی دعاہم سب کے لئے باعثِ اعزاز ہے ۔
اللہ بجو کی دی ہوئی تمام دعائوں کو ہم سب کے حق میں قبول کرے اور ہم سب کو ان تمام عبادات کی بہترین سے بہترین جزا عطا کرے آمین ثمہ آمین
آپ کی یہ بات بھی سو فیصد درست ہے کہ ۔۔۔۔
““پھر ایک اور بات کہ بہنوں، ماؤں اور بزرگوں کی دعا میں جو پُر خلوص تضرع و خشیت شامل ہوتے ہیں، وہ ہم ظاہر بینوں کے یہاں کہاں؟ اس لئے میں دست بستہ درخواست کروں گا کہ اس کار خیر کے لئے زائرہ باجی کا ہی انتخاب کیا جائے جن کی نیک طینت طبیعت اور علم سے منور طرزِ عبدیت ہم سب پر روشنی کے رنگ بکھیر رہی ہے۔““
اللہ ایسے محبت کرنے والوں کا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم رکھے ۔آمین
دعائوں کی طالب
عالم آرا
اسّلام علیکم میرے معزّز ہم نشینوں ،بہت سی دلی د عا ئیں اور ساتھ ہی معزرت بھی بلاگ پر کچھ تا خیر ہو جانے کی
منظور بھیّا آپ کے بلاگ پر آنے سے قلبی مسرّت ہوئ ہے،
اب بلاگ کے موضوع کے بارے میں کچھ عرض کرنا ہے
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ کتاب مصباح کفعمی میں منقول ہے کہ حضور پاک پیغمبر خدا روحی فداہ حضرت محمّد مصتفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم نے فرمایا کہ ،، آیا تم چاہتے ہو کہ میں تم کو بتلاؤں ایسا کلمہ ،،کہ اگر کوئ صاحب کرب اس کو پڑھے گا تو اس کی برکت سے حقّ سبحانہُ تعا لیٰ اس شخص کے کرب و تکلیف کو زائل کرے گا اور اس دعاء کے بعد جو بھی حاجت طلب کرے گا اس کی حاجت روا ہو گی اور اس کی دعاء مستجاب ہو گی
وہ کلمہ میرے بھائ یونس (علیہ السّلام )کی دعا ہے جس کو خدائے تعا لیٰ نے حکائت فرمایا ہے ،بس نفس مضمون ہیا ں تک ہے
اب کہاں حکائت فرمایا ہے اس کے لئے کچھ وقت چاہئے جس کو بتانے کے لئے ابھی معزرت خواہ ہوں ویسے( سورہ یونس علیہ السّلام )میں تو نہیں ہے شائد کوئ ا ور بلاگی سا تھی ہماری مدد کر سکے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب کچھ معاشرتی باتیں ۔
میرا خیال ہے دنیا کا ہر مرد ہی کھردری طبیعت کا مالک ہوتا ہے ایسا کیوں ہوتا یہ میں اپنا تجزیہ پیش کرتی ہوں ،، مرد کی سخت مزاجی میری سمجھ میں تب آئ جب کہ میں خود بھی گھر سے باہر کی دنیا میں نکلی اور میں نے مشاہدہ کیا کہ باہر کی دنیا ایک سمندر ہے جس میں بڑے بڑے گھڑیال کمزوروں کو نگل جانے کے در پئے ہوتے ہیں ،اس دنیا میں نرم اور نفیس انسان کس طرح اپنا مقام بنا سکتا ہے اب جب کہ وہ باہر کی دنیا کی جدوجہد کے بعد گھر آتا ہے تو اس کی مزاجی کیفیت خود ہی پتھریلی ہوچکی ہوتی ہے گھر والے اس سے مہربانی کی تو قّع کرتے ہیں اور ناکامی پر وہ قابل نفرین مانا جاتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہر ماں رحم دل ہوتی ہے ،یہ قد رت کا ایک انعام ہے کہ اللہ تعا لیٰ نے عورت کا خمیر نرمی ،مہربانی اور ایثار سے عبا رت کردیا ہے عورت کاوجود گھر کے اندرہر رشتے کے لئے
ٹھنڈی چھاؤں ہوتا ہے،آپ کی والدہ مرحومہ بھی وہ محترم ہستی تھیں جنکو ہر قصور اپنا ہی نظرآتا تھا اور وہ اللہ تعالیٰ کے آگے گڑگڑاکر اپنی مغفرت طلب کرتی تھیں ،سبحان اللہ کیا کہنے ایسے ظرف والوں کے
لیکن عجیب بات ہے کہ اپنے بچپن میں باپ کی سختیا ں اور سزائیں جھیلنے والی اولاد جوان ہو کر اپنے باپ کے آگے جھک کر اس کو سلام کرتی ھے اور کہتی ہے آ پ نے ہمارے لئے بہت اچھّا کیا
میرے والد مرحوم بھی ایک روائتی والد تھے مگر میرے بھائجان نے اور انکی لائق بیگم نے اور منجھلی بھابھی اور بھائ نے ان کی بے مثال خدمت کی اور بھائیوں کی بھی خواہش تھی لیکن والد کو ان دونوں کے پاس بہت سکون رہتا تھا ،،
اور میرے شوہر تو پورے خاندان میں اپنی اصول پرستی کی خا طر سختیوں کے لئے مشہور تھے ،میرے چھوٹے بھائ بھی ان سے خائف رہتے تھے او ر سارے محلے کے بچّے بھی ان سے ڈرتے تھے ،لیکن انکی اولاد زرا سی سمجھ دار ہوتے ہوئے ان کے قالب میں ڈھل گئ تھی ،،ابھی کلاس ہفتم اور ہشتم کا ہی زمانہ تھا کہ وہ ساری سختیوں سے دستبردار ہو گئے اور جب بچّے بڑے ہوئے تو میں نے اپنے بچّو ں سے انکے دوستوں کو خود کہتے سنا کاش ہمارے با با بھی تمہارے با با جیسے ہوتے ،،اس طرح ایک وہ باپ جس نے اپنی اولاد کو بچپن میں کافی سخت اصولوں کے تحت پالا وہ بھی سرخ رو ہوئے اور انکی اولاد بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے بیچارے رہنماؤں کو کہاں فرصت ہے کہ وہ دین کی جانب آ سکیں ،ہم اور آ پ گناہ گار بندے ،بندیاں ہی اللہ کریم ورحیم کے آگےگڑگڑائیں اور اپنے گناہوں کی معافی بھی مانگیں تو شائد پاکستا ن اور پاکستانیوں کی تقدیر کا بند دروازہ کھل جائے
بلکہ اگر اس وقت ہمارے رہنمایان قوم اپنے اوپر قارئ قران رکھ کر درس قران لینے کی سعئ کر لیں تو یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سنہرا باب تو ہو گا اور ان کی ہدائت کا سامان بھی ہو جائے گا
کوئ بات بھی کسی کو ناگوار خاطر گزرے تو خطائے بزرگا ں خطا رفتہ است کہ کر معا ف کر دیجئے گا
اللہ نگہبان
جناب منظور قاضی صاحب ، اسلام علکیم ۔ آللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین،
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
مجھے یہ بھی معلوم کرنا ہے کہ قرآن مجید میں اس آیت کو کس سپارے میں پڑھا جاسکتا ہے ۔ ( افسو س کہ میرا علم اس سلسلے میں محدود ہے اس لیے میں یہ درخواست کررہا ہوں )۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سورہ الانبیاء کی آیت 87 ھے
یہ وہ دعا ھے جو حضرت تونس نے شکم ماھی میں پڑھی تھی اور اللہ پا ک نے انکی مشکلوں کو اس دعا کے طفیل آسان فرمایا تھا،
اللہ تعالی نے اس دعا کے ذریعے اپنے الانبیاء کی مدد فرمائ ۔
مجھے اس عمر میں قرآن پڑھنے اور اس مقدس ترین کتاب کا ترجمہ اور تفسیر پڑھنے کا بھی بہت شوق ھے آپ سب دعا کریں کہ اللہ پاک ھم سب کو اس الہامی کتاب کو پڑھنےاور سمجنھے کی توفیق عطا فرماۓ ،
میں تو بہت کم عقل ھوں میری اتنی تعلیمی قابلیت بھی نیہن کہ میں کسی آیت کا ترجمہ اور تفسیر پڑھ کر اس بات کو آگۓ بڑھاوں
مگر آیات کریمہ کا ورد میں اکثر کرتی ھوں ،
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
یہ دعا حضرت یونس علیہ اسلام کو عطا کی گی تھی تو رب سبحان وتعالی نے انکی مشکل کو آسان فرمایا تھا۔
میری والدہ بھی بہت اھمتام سے اس آیت کریمہ کو لاکھہ سوا لاکھہ بار 40 دیگر خواتین کے ھمراہ پڑھیتں ھیں ، اور تقریبا دو ڈھائ گھنٹوں میں سوا لاکھہ بار اس آیت کریمہ کا ورد مکمل ھوجاتا ھے اور آج جب میری ان سے بات ھوئ اور میں نے ان سے اس آیت کریمہ کے بارے میں ّپوچھا تو کہنے لگیں کہ یہ آیت کریمہ تو پاکستان کے ھر مسلم گھر وں میں پڑھنی چاھیے ، مساجدوں سے اسکا ورد ھونا چاھیے تاکہ ھم سب پر اللہ پاک رحم فرماۓ اور ھم سبکی مشکلات کو آسان فرماۓ آمین اتنی خوبصورت دعا ھے اللہ پاک ھم سب کی سختیوں کو آسانیوں میں تبدیل کردے، اللہ پاک آسڑیلیا میں سمندری طوفان کسی انسانی جان کو بقصان پہچاۓ بغیر گذر جاۓ ۔ اب دینا میں جہاں جہاں ھمارے پیارے دوست رھتے ھیں ھم کو انکی فکر بھی رھتی ھے۔ اللہ پاک آپ سب کو ھمسیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمیں ۔
میں بھائ سید مصباح حسین صاحب کی بات کی پرزور تايئد کرونگی کہ
اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہر ایک کی سنتا ہے، اس لئے اس کام کاست کو کوئی تخصیص تو حاصل ہے نہیں۔ لیکن اگر ہم چاہیں کہ اس کام کے لئے ان لوگوں کو آگے لائیں جو عبادت، تقویٰ اور تقرب کے لحاظ سے ہم سے بہتر ہیں تو یقیناً زائرہ باجی اور آغاجانی سے بہتر ہمارے پاس کوئی نہیں ہے۔ پھر ایک اور بات کہ بہنوں، ماؤں اور بزرگوں کی دعا میں جو پُر خلوص تضرع و خشیت شامل ہوتے ہیں، وہ ہم ظاہر بینوں کے یہاں کہاں؟ اس لئے میں دست بستہ درخواست کروں گا کہ اس کار خیر کے لئے زائرہ باجی کا ہی انتخاب کیا جائے جن کی نیک طینت طبیعت اور علم سے منور طرزِ عبدیت ہم سب پر روشنی کے رنگ بکھیر رہی ہے۔
جزاک اللہ الخیر۔
بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ۃ
لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین“
اے اللہ تیرے سوا کوئ سچا معبود نیہں تیری ذات پاک ھے
بے شک میں قصور وار ھوں ظالموں مین سے ھوں
اللہ پاک اس دعا کے طفیل ھم سب کی مشکلوں کو آسان فرماۓ آمین صحت وتندرستی عطا فرماۓ زرق میں علم میں حلم میں عبادت میں عمر میں برکت عطا فرماء امین
اسلام علیکم ساتھیو اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے
محترم بھائی منظور قاضی خوش آمدید ۔محترم بھائی سب سے پہلے تو آپ کے والد بزرگوار کے لئے مغفرت کی دعا کرونگی کہ اللہ پاک انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے ،کہ وہ اب ایسی جگہ پر ہیں جہاں مہلتَ کار ختم ہے ۔مگر بھائی محبت اور ہمدردی اور باپ ہونے کے ناطے یہ بھہی ضروری ہے کہ ان کی سختیوں کو بھول کر ان کے حق میں دعا کی جائے ۔ اگر میری بات بارِ خاطر ہو تو دست بستہ آپ سے معافی کی خواستگار ہوں ،یقیناََ آپ روز ہی ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہونگے ۔
جہاں تک ماں کی بات ہے تو معافی کے ساتھ عرض کرونگی کہ بعض مائیں بھی اتنی سخت ہوتی ہیں کہ اللہ کی پناہ ۔خیر کوشش یہ ہونی چاہئے کہ جس بات سے ہمیں تکلیف پہنچی ہے وہ ہم دوسرے کو نہ دیں تاکہ ایک کارِ خیر کی طرف قدم بڑھے ۔
بھائی یہ آیت سترہویں پارے میں ہے سورتالانبیاء کی ستاسی آیت ہے ۔
پوری آیت کا مظلب ہے ’”اور مچھلی والے کو جب چلا گیا غصہ ہو کر پھر سمجھا کہ ہم نہ پکڑ سکینگے اُس کو ۔ پھر پکارا اُن اندھیروں میں کہ کوئی حاکم نہیں سوائے تیرے تو بے عیب ہے ۔میں تھا گنہگا روں میں سے 87۔۔۔
اس کی تفسیر جو میں نے مولانا اشرف علی تھانوی صاحب اور مفتی محمد شفیع صاحب کی پڑھی ہے اس میں لکھا ہے کہ اُن کا مختصر قصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں نینویٰ کی طرف ( جو موصل کے مضافات میں ہے )مبعوث فرمایا تھا یونس علیہالسلام نے انہیں بت پرستی سے روکا اور حق کی طرف بلایا ۔وہ نہ مانے اور روز روز ان کا عناد بڑھتا رہا ۔آخر بد دعا کی اور قوم کی حر کات سے خفا ہو کر غصے میں بھرے ہوئے شہر سے نکل گئے ۔حکمِ الہیٰ کا انتظار نہ کیا اور وعدہ کر گئے کہ تین دن کے بعد تم پر عزاب آئیگا ۔ان کے نکل جانے کے بعد قوم کو یقین ہوا کہ نبی کی بد دعا خالی نہیں جائیگی ،کچھ عذاب کے آثار بھی دیکھے ہونگے گھبرا کر سب بچوں اور جانوروں سمیت باہر جنگل میں چلے گئے اور ماؤں کو بچوں سے جدا کر دیا میدان میں پہنچ کر سب نے رونا چلانا شروع کیا تمام بستی والوں نے سچے دل سے توبہ کی بت توڑ ڈالے خدا تعالیٰ کی عبادت کا عہد باندھا اور حضرت یونس کو تلاش کرنے لگے کہ ملیں تو اُن کے ارشاد پر کار بند ہوں ۔حق تعالیٰ نے آنے والا عذاب اُن پر سے اُٹھا لیا ۔
اُدھر حضرت یونس بستی سے نکل کر ایک جماعت کے ساتھ کشتی میں سوار ہوئے ۔وہ کشتی غرق ہونے لگی ۔کشتی والوں نے بوجھ ہلکا کرنے کا ارادہ کیا کہ ایک آدمی کو نیچےپھینک دیا جائے لہذٰ ا اس آدمی کے تعیین کے لئے قرعہ ڈالا گیا وہ یونس علیہ السلام کے نام پر نکلا ۔دو تین دفعہ قرعہ ڈالا گیا اور ہر دفعہ یونس علیہ السلام کا نام نکلتا رہا یہ دیکھ کرحضرت یونس دریا میں کود گئے فوراََ ایک مچھلی آکر نگل گئی ۔
اللہ تعالیٰ نے مچھلی کو حکم دیا کہ یونس کو اپنے پیٹ میں رکھ اس کا ایک بال بیکا نہ ہو ۔یہ تیری روزی نہیں بلکہ تیرا پیٹ ہم نے اس کا قید خانہ بنا دیا ہے ،اس کو اپنے اندر حفاظت سے رکھنا ۔اس وقت یونس علیہ السلام نے اللہ کو پکارا اور اعتراف کیا کہ بے شک میں نے جلدی کی کہ تیرے حکم کا انتظار کئے بغیر بستی والوں کو چھوڑ کر نکل کھڑا ہوا ۔۔۔۔۔۔آخر توبہ کے بعد نجات ملی اور مچھلی نے کنارے پر آکر اُگل دیا ۔اور اُسی بستی کی طرف صحیح سلامت واپس کئے گئے ۔
اندھیرے تھے دریا کی گہرائی مچھلی کے پیٹ اور شب کے ۔
امید کے لکھنے میں کہیں سہو ہوا ہو تو اللہ معاف کردے گا کہ وہ رحیم و کریم ہے ۔
انتہائی نا چیز اور کم علم عالم آرا
میرے پاس اتنے الفا ظ نہیں کہ میں اپنی محترم خواتین ( محترمہ سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ ، محترمہ سیدہ شاہین رضوی صاحبہ اور محترمہ عالم آرا صاحبہ ) کی دعاوں اور انکی عنایات کا اور انکے علم سے نہ صرف مجھے بلکہ اس بلاگ کے تمام پڑھنے والوں کے علم میں اضافہ کرنے کا شکریہ ادا کرسکوں۔
میں ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس “جلالی “ آیت (دعا ) کو اس بلاگ کا موضوع بنایا ۔
میرے پاس بھی علامہ مودودی مرحوم کی تفہیم القرآن کے چھ جلدیں موجود ہیں مگر مجھے اس آیت کو قرآن میں تلاش کرنے کی جستجو تھی جس کی تکمیل محترمہ شاہین رضوی صاحبہ اور محترمہ عالم آرا صاحبہ اور محترمہ سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ نے اپنے تبصروں مین کردی : جزاک اللہ ، اللہ ان تمام نورانی ہستیون کو اپنے علم سے دنیا کو منور کرنے کی سعادت عطا فرماتا رہے : آمین
میرے مرحوم والدین کے لیے میں ہمیشہ دعا ئے مغفرت کیا کرتا ہوں ۔۔ اس بلاگ کی باتوں سے ضرور انکی روحیں خوش ہوگئی ہونگی ۔
یہ دعا قرآن کے پارہ نمبر 17 سورت الانبیا کی آیت 87 کا آخری حصہ ہے ۔ اب جب کہ مجھے پوری آیت ( بغیر اعراب کے ) “ وذالنون اذ ذھب مغا ضبا فظن ان لن نقدر علیہ فنا دی فی الظلمت ان اللہ لا الہٰ انت سبحنک انی کنت من الظلمین ۔“ اور اسکی تفسیر سے اسکا پس منظر بھی معلوم ہوگیا ہے ، تو اسکے ورد کرنےمیں آسانی ہوگی ۔ اللہ ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے آمین
میں بھی شاہین رضوی صاحبہ کی طرح اس بات کی کوشش کرتا ہوں کہ قرآن مجید کی تفسیر پڑھتا رہوں تاکہ آیات کا پس منظر اور انکا مقصد معلوم ہوتا رہے ۔
میری دعائیں اس بلاگ کے تمام پڑھنےوالوں اور اس دعا کو پڑھنےوالوں کے ساتھ ہیں ۔
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
تما م معزّز ساتھیو ں، بیٹوں ،اور بیٹیوں کو مودّبانہ سلام عرض ہے ،
خدا ئے زو الجلال والاکرام کی صدہزار مرتبہ شکر دزار ہوں کہ مجھ جیسی کم علم طالبہ کو آ پ جیسے علم شناس ہم نشین عطا کئے، ،پروردگار عالم آ پ سب کو اس دینی مساعی کے صلے میں دین و دنیا کی عظیم الشّان نعمتیں عطا کرے ، آ پ سب کی دلی تمنّا ئیں بر آ ئیں
غم حسین کے صدقے ہر بیماری اور پریشانی سے اللہ آ پ سب کو دور رکھّے ،آمین
اللہ نگہبا ن
آ صف بھٹّی بیٹے متو جہ ہوں ،یہ بلاگ آپ کے لئے ہے
جب سے مجھے معلوم ہوا کہ آ پ بسلسلہ روزگا ر صحرا نشین ہیں تب سے آج صبح تک میرا زہن اسی بات پر لگا رہا کہ کیا کیا جائے ،خداوند کریم آ پ کی حق حلال کی روزی کو برقرار رکھّے آمین ،
آپ کے لئے میرے زہن کے پردے پر آئت ا لکرسی کا 90 دن کا عمل منکشف ہوا ہے ،یہ عمل بھا ری نہیں ہوتا ہے بس حسب توفیق ہر جمعرات کو اس کے پڑھنے کی زکوٰۃ نکالتے رہنا ہوتی ہے ،اور کسی بھی وجہ سے اگر ناغہ ہو جائے تو وہ اگے شمار کر کے پڑھ لیجئے
اس کا طریقہ یہ ہے کہ چاند کی چڑھتی تاریخوں میں جمعرات یا جمعہ کو بعد نماز عشاء جاء نماز سے ہٹے بغیر 41 مرتبہ آئت ا لکرسی عظیم تک پڑ ھ کر سجدے میں جا کر دعاء مانگئے ،انشاللہ بتدریج مسائل حل ہوتے چلے جائیں گے
اوّل و آخر 11،11 مرتبہ درود ابراییمی
اگر آ پ آئت کریمہ بھی پڑھ رہے ہیں تو کم سے کم دونو ں وظائف کے درمیا 12 گھنٹے کاوقفہ لازمی ہونا چاہئے ورنہ آ پ کے حصّے کی آئت کریمہ میں پڑ لوں گی تاکہ آ پ یکسوئ سے آئت الکرسی کا وظیفہ پورا کر لیجئے
دعاگو
یہ جلالی آئت ہے ہر پڑھنے والا رد دو رکعت نماز برائے قبولیت ضرور ادا کر لے نمبر 2 جو بھی حیثیت ہو اس کے مطابق زکوٰ ۃ کسی بھی سائل کو دے دے ،بس یہ کافی ہے ،
میں الحمد للہ پابندی سے اس کا ورد کرتی آ رہی ہو ں اور میرے مالک نے مجھ گنا ہ گار کی دعائیں سر بسر قبول کی ہیں
تحریر کی غلطی دو رکعت سے پہلے(رد) صرف نظر کی جائے شکریہ
سب ساتھیوں اور بچّوں کو اسّلام علیکم ، مجالس کے آخری دن چل رہے ہیں اس لئے بلاگ کو کم وقت مل پارہا ہے ،شاہین بیٹی آ ج صبح ہی میں نے دورکعات نماز برائے دفع طوفان آسٹریلیا اور مصر کی خو نریزی بند ہو کر مکلمّل سکون ہونے کے لئے پڑہی ہے اللہ پاک رحم کرنے والا ہے ،اور پھر بعد ختم نماز سورہ نوح کی تلاوت بھی اسی نیّت کے ساتھ کی ،
لبنا ن پر جب اسرائیل نے جنگ مسلّط کی تھی تب حسن نصراللہ نے تمام دنیا کے شیعوں سے دعائے جوشن صغیر پڑھنے کی درخواست کی تھی اس لئے اس بار مصر اورتمام مسلمان ملکوں کو استعماری ایجنٹو ں سے نجات کامل حاصل ہونے کے لئے اور بالخصوص پاکستان کے لئے میں نے کل ہی پڑھی ہے
میں عالمی اخبار کے تمام ساتھیوں سے بیٹوں سے بیٹیوں سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ اب وقت دعا ہے بس دو رکعت نماز برائے تمام دنیا کے مسلمانو ں کے حالات کی درستی کے لئے پڑھ کر دعا شروع کر دیجئے ہم سب مسلمان ہیں ہماری نجات کا ہر راستہ صرف اسی کی جانب بزریعہ اس کی پاکیزہ ہستیوں کے وصیلے سے جاتا ہے
ظالم استعمار پوری دنیا کے نہتّے مسلمانو ں کو کچلنے کے لئے جدید ہتھیار لے کر حملہ آور ہو چکا ہے افغانستان کے بعد عراق اور اب ہمارے وطن کے اوپر یلغار ہے،، نام اور بھیس بدل بدل کر ہماری ہلاکت کے سامان مہیّا کئے جا چکے ہیں اور مزید کئے جارہے ہیں ،اس لئے اب ہمیں جلنا کڑھنا نہیں ہے صرف جاگنا ہے اور جس سے جس طرح ہو سکے اپنے اپنے طور پر دعا کا دامن پھیلا نا ہے ، اس کا وعدہ ہے وہ دعا کو ضرور سنتا ہے اور انشاللہ ہم گناہ گاروں کی بھی ضرور سنے گا
اللہ نگبان
زائرہ بجّو
عالمی اخبار کے بلاگوں میں خواتین نے قرآنی آیات کا اور زندگی اور آخرت کی بھلائی کے لیے دعاوں کا جو سلسلہ شروع کیا وہ باعثِ رحمت ہے۔ اللہ کرے کہ یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے۔
اگر کسی خاتون کو ان قرآنی الفاظ ( الف لام میم ، ک ، ع ، ص ، حٰم ، ع ۔ س ، ق ) جو چند سورتوں کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے استعمال کیے ہیں ان سے متعلق کوئی دعا معلوم ہو تو میں جاننا چاہتا ہوں ۔
سناگیا ہے کہ ان الفاظ میں کافی طاقت پوشیدہ ہے اور ان پر مبنی دعاوں میں کافی اثر ہوتا ہے۔
اگر میں کوئی غلط بات پوچھ رہا ہوں تو معافی کا خواستگار ہوں ۔
بھیّا منظور قاضی ،اسّلام علیکم ،امّید ہے مزاج گرامی بخیر یت ہوں گے آپ نے درست لکھا ہے کہ یہ حروف مقطّعا ت بے پنا ہ فوائد کے حامل ہیں اور ان میں سے ہر حرف بے پنا ہ قّوت کا حامل حرف ہے جس کی تفصیل زیادہ تر لوگوں کو معلوم ہو گی ،لیکن ا ن حروف کے معنی بتانا شائد کسی کے بس میں نا ہو
مجھے بہ حیثیت حروف تہجّی ان حروف کی اپنی اپنی خاصیتوں کا قلیل علم ہے( قران مجید سے ہٹ کر)
میں آج بروز جمعہ 4فروری سے جمعرات 10 فروری تک کی رخصت چاہتی ہوں ،کچھ انتہائ زاتی مصروفیات کی بنا ء پر پھر انشاللہ حروف تہجّی کی علمی نشست میں ہم سب ساتھی تبادلہ خیال کریں گے
میری شرکت کے بغیر جب تک آپ سب ہم نشین بلاگ پر علم کی شمع جلاتے رہئے اور مجھ جیسی ادنیٰ طالب علم کو اس روشنی سے
فیض یاب کیجئے،جزا ک اللہ بلا شبہ آ ج آپ کے بلاگ نے دل تو خوش کیاہی کیا علم کی روشنی اور جستجو کا نیا در بھی کھول دیا ہے
آسلام علیکم ساتھیو آللہ ہم سب پر اپنا فضل و کرم رکھے آمین ۔
محترم بھائی منظور قاضی مین ایک طفلِ مکتب ہوں اپنے بزرگوں کے علم سے فائدہ اُٹھانے کی سب کی طرح کوشش میں مصروف ہوں ۔آپ کے پوچھنے پر کچھ کتابوں کا مطالعہ کیا اس سے جو حاصل کر پائی وہ کچھ یوں ہے کہ جیسا ہم سب جانتے ہیں کہ یہ حروف مقطعات ہیں جو اسی طرح پڑھنے ہیں ان کے معنی اللہ کا راز ہیں ،
مولانا شبیر احمد عثمانی صاحب کی تفسیر میں ہے کہ “ کہ یہ بھید ہیں اللہ اور رسول کے درمیان جو بوجہ مصلحت اور حکمت ظاہر نہیں فرمایا ۔
مفتی محمد شفیع صاحب کی تفسیر میں ہے ۔””بعض حضرات نے فرمایا کہ یہ اسماء الہٰیہ کے رموز ہیں ۔مگر جمہور صحابہ اور تابعین اور علاماء امت کے نزدیک راحج یہ ہے کہ یہ حروفِ رموز و اسرار ہیں جس کا علم خدائے تعالیٰ کے سوا کسی کو نہیں ۔اور ہو سکتا ہے کہ رسولِ کریم کو علم بطور ایک راز کے دیا گیا ہو جس کی تبلیغ امت کے لئے روک دی گئی ہو ۔اسی لئے آنحضرت صلی اللہُ علیہِ وسلم سے ان حروف کی تفسیرو تشریح میں کچھ منقول نہیں ۔‘“
امام تفسیر قرظبی میں اسی کو اختیار فرمایا ہے ۔ ان کے بیان کا خلاصہ یہ ہے ۔
‘‘عامر شعبی سفیان ثوری اور ایک جماعت محدثین نے فرمایا کہ ہر آسمانی کتاب میں اللہ تعالیٰ کے کچھ خاص رموز و اسرار ہوتے ہیں اسی طرح یہ حروف مقطعہ قرآنِ کریم میں خدا تعالیٰ کا راز ہے اس لئے ان متشابہات میں ہیں جن کا علم صرف حق تعالیٰ کو ہے ۔مگر اس کے باوجود وہ ہمارے فائدے سے خالی نہیں ۔اول تو ان پر ایمان لانا پھر ان کا پڑھنا ہمارے لئے ثوابِ عظیم ہے ۔دوسرے ان کے پڑھنے کے معنوی فوائد و برکات ہیں جو اگرچہ ہمیں معلوم نہیں مگر غیب سے وہ ہمیں پہنچتے ہیں ““
آگے فرماتے ہیں ۔کہ حضرت صدیقِ اکبر ، حضرت فاروقِ اعظم ، حضرت عثمانِ غنی ۔حضرت علی مرتضیٰ حضرت عبداللہ بن مسعود اور تمام جمہورِ صحابہ کا یہ ہی عقیدہ تھا کہ یہ اللہ کے اسرار ہیں ۔
یہ میں نے ان کتابوں سے نقل کیا لیکن کہیں ان کو ورد کے طور پر پڑھنے کا زکر نہیں ملا ۔
اگر مجھ سے کہیں سہو ہوا تو اللہ سے معافی کی طلبگار ہوں ۔امید کہ ہمارے باعلم ساتھی اس میں ہماری مدد فرمائینگے ۔اگر اس سلسلے میں کوئی دعا کسی کے علم میں ہو
کسی بے ادبی کا شائبہ ہو تو معافی چاہتی ہوں کہ اکثر لکھنے میں بھی سہو ہو جاتا ہے ۔
اللہ ہمیں قرآنِ پاک کو صحیح پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔اور ہماری چھوٹی چھوٹی کاوشوں کو بڑا بنا کر قبول فرمائے آمین
عالم آرا
عالم آرا
ہم سب سیدہ زائرہ عابدی صاحب سے بہت کچھ سیکھ رہے ہیں اور وہ بھی انتہائی فیاضی کے ساتھ اپنے علم کو ہم سب میں تقسیم کررہی ہیں ۔ جزاک اللہ
ہم سب ان کی غیر حاضری محسوس کررہے ہیں ۔ اور ہم سب انکی صحت اور تندرستی سے واپسی کی دعائیں کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔
ایک بات سیدہ زائرہ عابدی صاحب سے کہنی ہے کہ اردو حروفِ تہجی سے متعلق ایک بلاگ عالمی اخبار کے ابتدائی سال میں لکھا گیا تھا جس میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ( 786 ) پر تبصرے کئے گئے تھے ۔
حروف تہجی کی عددی طاقت کو اس طرح پیش کیا گیا تھا :
ابجد ( 1234) ، ہوز ( 567) ، حطی ( 8،9،10 )، کلمن (، 30،40،50 ،20،) سعفص ( 60،70،80،90)، قرشت، ( 100،200،300،400 ) ثخذ ( 500،600،700) اور ضظغ ( 800،900،1000) کی عددی طاقتوں کا ذکر کیا گیا تھا۔
مگر میرے اوپر کے تبصرے میں جو قرآنی حروف مقطعات کا ذکر ہے ان کے بارے میں میں جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ان حروف مقطعات پر مبنی کوئی دعا موجود ہے جس کو پڑھنے سے مشکل کام آسان ہوجایا کرتے ہیں ؟
اگر کسی کو ایسی دعا کا علم ہے تو مہربانی کرکے اس بلاگ میں لکھدیں ۔ شکریہ
میرے اوپر کے تبصرے میں بار بار مجھ سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ میں نے سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ کو “صاحب“ لکھا۔
مشکل یہ ہے کہ چند ایک مرتبہ میں مردوں سے خطاب کرتے ہوئے انکے نام کے ساتھ غلطی سے “صاحبہ “ بھی لکھدیا کرتا ہوں مگر اپنے تبصرے کو ارسال کرنے سےپہلے میں اپنی غلطی کی تصحیح کرلیا کرتا ہوں ۔
اس مرتبہ جلدی میں اپنی غلطی کی تصحیح نہ کرسکا جس کا افسوس ہے۔
امید کہ محترمہ سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ معاف فرمائینگیں۔
اسّلام علیکم تمام ہم نشین ،جی منظور بھیّا ،لیجئے میں آپ سب کی دعاؤن کی برکت سے فرصت پا کر بلاگ پر حاضر ہوں الحمد للہ
آ پ فکر مت کیجئے ،صاحب ،یا صاحبہ ،مطلب واضح ہے کہ آپ نے بزرگی کا لا حقہ لگایا ،میرے لئے یہ عزّت افزائ زہے نصیب ہے
فرصت ملتے ہی علم الاعداد پر اپنے قلیل علم کو پیش کرنے کی کوشش کروں گی
دعاگو زائرہ بجّو
ایڈمنٹن کینیڈا
میں محترمہ عالم آرا صاحبہ سے معافی کا خواستگار ہوں کہ انکے 5 فرروری کے تبصرے کو اب تک اس لیے نہ پڑ سکا کہ میں دوسرے بلاگوں میں ہی اپنا وقت ضایع کررہا تھا اور اس بلاگ سے تھوڑا سا غافل ہوگیا تھا جس کا افسوس ہے۔
عالم آرا صاحبہ نے اپنے تبصرے میں حروف مقطعات کے بارے میں چند ایک معتبر ترین مفسروں کی تشریحات لکھی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان الفاظ کے اسرار کو سوائے خدا اور اسکے رسول صلعم کے کوئی سمجھ نہیں سکتا ۔
آج میں علامہ مودودی مرحوم کی تفسیر کا اقتباس پیش کررہا ہوں جو عالم آرا صاحبہ کے تبصرے کی تائید کرتا ہے :
علامہ مودودی مرحوم اپنی تصنیف تفہیم القرآن میں “الٰم “ کے بارے میں یہ فرماتے ہیں :
“الف ، لام ۔ میم : یہ حروف مقطعات قرآن مجید کی بعض سورتوں کے اغاز میں پائے جاتے ہیں ۔جس زمانے میں قرآن مجید نازل ہوا ہے اُس دور کے اسالیب بیان میں اس طرح کے حروف مقطعات کا استعمال عام طور پر معروف تھا ۔ خطیب اور شعراء دونوں اس اسلوب سے کام لیتے تھے ۔ چنانچہ اب بھی کلامِ جاہلیت کے جو نمونے محفوظ ہیں ان میں اس کی مثالیں ہمیں ملتی ہیں۔ اس استعمالِ عام کی وجہ سے یہ مقطعات کوئی چیستاں نہ تھے جس کو بولنے والے کے سوا کوئی نہ سمجھتا ہو، بلکہ سامعین بالعموم جانتے تھے کہ ان سے مراد کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن کے خلاف نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے ہم عصر مخالفین میں سے کسی نے بھی یہ اعتراض نہیں کیا کہ یہ بے معنی حروف کیسے ہیں جو تم بعض سورتوں کی ابتدا میں بولتے ہو۔ اور یہی وجہ ہے کہ صحابہء کرام سے بھی ایسی کوئی روایت منقول نہیں ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کےمعنی پوچھےہوں۔ بعد میں یہ اسلوب عربی زبان میں متروک ہوتا چلا گیا اور اس بنا پر مفسرین کے لیے ان کے معانی متعین کرنا مشکل ہوگیا۔ لیکن یہ ظاہر ہے کہ نہ تو ان حروف کا مفہوم سمجھنے پر قرآن سے ہدایت حاصل کرنے کا انحصار ہے اور نہ یہی بات ہے کہ اگر کوئی شخص ان کے معنی نہ جانے گا تو اس کے راہِ راست پانے میں کوئی نقص رہ جائے گا۔ لہذا ایک عام ناظر کے لیے کچھ ضروری نہیں ہے کہ وہ ان کی تحقیق میں سرگرداں ہو۔ “
۔۔۔۔۔
مندرجہ بالا اقتباس سے محترمہ عالم آرا صاحبہ کے دئے ہوئے مفسرین کے اقتباسات کی تائید ہوتی ہے ۔
مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ بہت سارے مسلمانوں کا اعتقاد ہے کہ ان تمام حروف مقطعات پر مبنی ایک دعا ہے جس کو دہرانے سے مشکل کام آسان ہوجایا کرتے ہیں ۔
میں ان حروف مقطعات کے بارے میں مزید تحقیق کرنا غیر ضروری سمجھتا ہوں ۔ اور محترمہ زائرہ عابدی صاحبہ سے عرض کرتا ہوں کہ وہ حروف مقطعات کے بارے میں کوئی مزید جتسجو نہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ علم لاعداد کے بارے میں کچھ فرمانا چاہتی ہیں تو ضرور فرمائیں اور ہم سب کے علم میں اضافہ فرمائیں۔
جزاک اللہ ؛
فقط
منظور قاضی
جرمنی سے
مجھے میری بہنوں نے( حالیہ ٹیلیفونی) گفتگو میں یہ بتایا ہے کہ :
مندرجہ ذیل حروف مقطعات پر مبنی جو دعا ہے وہ یو ں ہے :
کٰھیٰعصٰ ( کاف ، ھا ، یا ، عین ، صواد ) ( یہ سوریہ مریم ( سولھواں16 واں پارے ) کے شروع کے حروف ہیں ۔
حٰمّ : (حام میم ) سورہ الشوریٰ ( بچیسویں 25 پارے ) کے شروع کے حروف ہیں
عسق: ( عین سین قاف ) یہ بھی سورہ الشوریٰ ، پچیسویں 25 پارے کے شروع میں حٰمّ کے بعد کے حروف ہیں ۔
ان حروف کیے دہرانے کے بعد ۔ سورہ الٰم ( الیف لام میم ( پارہ نمبر 2) کی آیت نمبر 137 کےآخری الفاظ پڑھنا ضروری ہیں :
فسیکفیکھم اللہ و ھوا السّمیع العلیم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر کوئی دانشور اس دعا سے واقف ہے تو مجھے اس کی معلومات سے استفادہ کرنے کی تمنا ہے ۔
اللہ آپ اھل علم و دانش کو جزاء عظیم عطاء فرماءے-اچھی اور مفید معلومات مل رھی ھین-
السلام علیکم محترم بھائیو اور بہنوں
میں آپ سب سے دعا کی التجا کرتا ہوں کہ آپ میرے لیاے دعا فرمائیں،
قابل احترام بہن بھائیو!
میں ایک بہت بڑی مشکل پریشانی میں مبتلا ہوں بیشک اللہ تعالی ہی مددگار ہے آپ سب سے دعا کی اپیل ہے
اسلام علیکم مجھے آپ کی مدد چاہیے کیسے بات ہو سکتی ہے بتا دیں
آپ کے کنبے کی زینت کیسے بن سکتے ھیں۔رہنمائی فرمائیے۔
میں ھی شامل ہونا چاہتا ہوں دعا میں میرا نام بھی شامل کر لیجیے گا