بابا صفدر ہمدانی کے بڑے بھائی اسد ہمدانی کا لاہور میں انتقال اور تدفین

safبابا نے ہمیشہ ہمیں حوصلے کا درس دیا اور تسلی دینے میں ہمیشہ پہل کی .. دکھ کی اس خبر کو پاتے ہی ان کا کیا حال ہے .. ہم شائد نہ جان پائیں .. لیکن ہم ان کے دکھ کو محسوس ضرور کر سکتے ہیں .. بابا کو ابھی ابھی پتہ چلا ہے کہ ان کے بڑے بھائی اسد ہمدانی اس دنیا میں نہیں رہے .. انااللہ و انا الیہ راجعون

بہت دکھ اور صدمے سے لکھ رہی ہوں عالمی اخبار کے مدیر اعلی جناب صفدر ہمدانی کے برے بھائی اور مرحوم مصطفیٰ علی ہمدانی کے سب سے بڑے بیٹے اسد ہمدانی جمعے کی شب بارہ بجے لاہور میں انتقال کر گئے۔ انہیں آج انیس فروری ہفتے کی شام قبل از مغرب لاہور میں مومن پورہ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

اسد ھمدانی اپنے تمام بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے لیکن دو روز سے انکی طبیعت بہت خراب ہو گئی اور وہ جمعے کی رات اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

قارئین سے درخواست ہے کہ وہ مرحوم کے لیئے ایک سورہ فاتحہ تلاوت فرمائیں اور لواحقین کے لئے صبر اور حوصلے کی دعا کریں ..

83 thoughts on “بابا صفدر ہمدانی کے بڑے بھائی اسد ہمدانی کا لاہور میں انتقال اور تدفین”

  1. جناب صفدر ہمدانی صاحب،
    ابھی ابھی عالمی اخبار دیکھا تو یہ اندوہناک خبر ملی، انا للہ و انا الیہ راجعون، اللہ تعالی کے حضور نہایت عاجزی سے دعا ہے کہ خداوند آپ کے بڑے بھائ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ مرحمت فرمائے اور آپ کو اور تمام اہل خاندان کو صبر جمیل عطا کرئے (آمین ثم آمین)
    اس مشکل وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کا یہ چھوٹا بھاٰئ بھی-

  2. ڈاکڑ نگہت صاحبہ
    میں نے 21 واں پارہ تلاوت کرلی ہے ، خداوند قبول کرے اور جناب اسد ہمدانی صاحب کی روح کو ایصال ثواب پہنچائے آمین

  3. میں بھی اپنے حصہ کا 19 واں پارہ ختم کرچکا ہوں اور اللہ سے د عا کیا ہوں کہ اسکا ثواب اسد ہمدانی رحمتہ اللہ علیہ کی روح کو پہنچے ،ا ور خدا انہیں کروٹ کروٹ جنت عطا فرمائے : آمین
    ۔۔۔۔
    فیض کی جو نظم امجد شیخ نے اپنے تبصرے میں شایع کی ہے اس کو پڑھکر میری آنکھوں میں آنسو آگئے، اسلیے کہ آج سے چند سال قبل میرے بڑے بھائی انور کی موت پر بھی میرے یہی تاثرات تھے ( اور میرا خیال ہے کہ یہ نظم جناب صفدر ہمدانی صاحب کے تاثرات کی بھی ترجمانی کرتی ہے ) :

    مجھ کو شکوہ ہے مرے بھائی کہ تم جاتے ہوئے
    لے گئے ساتھ میری عمرِ گزشتہ کی کتاب

    اس میں تو میری بہت قیمتی تصویریں تھیں
    اس میں بچپن تھا میرا، اور مرا عہدِ شباب

    آخری بار ہے لو مان لو اک یہ بھی سوال
    آج تک تم سے میں لوٹا نہیں مایوس جواب

    آ کے لے جاؤ تم اپنا یہ دمکتا ہوا پھول
    مجھ کو لوٹا دو میری عمرِ گزشتہ کی کتاب

    ۔۔۔۔
    فقط:
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  4. بھائی ھمدانی صاحب۔میں ابھی تک پورا وقت اپنے کام کو نہیں دے پارہا ہوں لہذا گاہے گاہے بلاگ کی طرف آتا ہوں ابھی یہ خبر پڑھی کہ آپ کے بڑے بھا ئی کا انتقال ہو گیا۔ اس موقع پر سوائے صبر کے اورکیا چارہ ہے۔ یہ وہ مر حلہ ہے کہ جس سے سب کو گزر نا ہے۔میری دلی ھمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔ مجھے حیرت اس بات ہو رہی کہ میں کتنا بے خبر انسان ہو ں کہ ابھی تک مجھے یہ خبر نہ تھی کہ آپ کے بڑے بھا ئی بھی ہیں نہ یہ جانتا ہوں کہ آپ کل کتنے بھا ئئ اوبہنیں جبکہ میں آپ کو بھا ئی کہتا اور سمجھتا ہوں۔ بہن نگہت نے کل اپیل کی تھی کہ میں پارہ نمبر نو پڑھوں۔ میں نے اس سے یہ تو جانا کہ اسد صاحب آپ کے عزیز ہونگے کیونکہ ان کےساتھ ھمدانی لگا ہوا تھا۔ مگر اس سےمیں قطعی واقف نہ تھا کہ وہ آپ کے بڑے بھائی ہیں۔ میں نے اس کے بجا ئے ایک پورا قرآن بخش دیا جس میں سے میں نے سےستا ئس پارے پڑھے ہو ئے تھے باقی آج انشا اللہ پڑھ کر مکمل کردونگا۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فر ما ئے اور آپ کو اور لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فر ما ئے آمین۔ یہ وہ مرحلہ ہے کہ اس میں سوائے دعاءوں کہ اور کوئی کچھ نہیں کرسکتا ۔ میری دلی ھمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔آپکا بھائی

  5. محترم جناب ہمدانی صاحب۔
    السلام علیکم۔
    کافی دنوں کے بعد عالمی اخبار کو دیکھا تو پہلا ہی بلاگ پڑھ کر دل کو دھکا لگا اور افسوس ہوا۔
    اِنَا لِلٰہِ وَ اِنَا اِلِیہِ رَاجِعُون
    اللہ تعالی مرحوم کو انہیں جنتِ الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے ،
    اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ، آمین

    آویز۔ برمنگھم

  6. میری مسیحا بیٹی باد نسیم ،میں بھی عالمی اخبار کے کنبے میں اپنی شمولیت کو اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہوں ،پاک پروردگار عالم ہماری ا س بے لوث محبّت میں بندھی دوستی کو بحقّ چہاردہ معصو مین علیہم ا لسّلام ہر گھڑی اپنی نظر کرم کے سائے میں رکھّے آمین

  7. انسان اسقدر بے بس ہے کہ منشائے الہی کے آگے کچھ بھی نہیں کرسکتا۔ جب بڑوں کا شفیق سایہ سر سےاٹھ جائے تو یہ اس بے بسی کی آخری حد ہوتی ہے۔ ہم تو خود جناب صفدر ہمدانی صاحب کو اپنا بزرگ سمجھتے ہیں۔ کیسا عجیب موقع ہے کہ آج وہ خود اپنے بزرگ سے محروم ہیں۔ تعزیت پیش کرنا بھی کتنا مشکل مرحلہ ہے۔

    جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا تو میں اپنے حواس میں نہیں آرہا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اب شاید سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ مگر کسی نے ایک شعر سنا کر مجھے میرا سارا کھویا ہوا حوصلہ واپس دلا دیا۔ سو چتا ہوں کہ واقعی اس شعر میں دائمی زندگی کا مفہوم پنہاں ہے۔ شعر کچھ یوں ہے؛

    عشقِ شبیر میں وہ لوگ جو مر جاتے ہیں
    یوں سمجھ لیجیئے پردیس سے گھر جاتے ہیں

    خدامرحوم کے مرقد پر رحمتوں اور برکتوں کی بارش کرے۔ آمین۔

  8. بھاءی اسد مرحومو مغفور کی رحلت پر
    گو کٹھن ہوتا ہے سہنارحلت بھاءی کا غم
    دوست اچھے ہوں اگر جوساتھ ہوجاتاہے کم
    تھے بڑےانسان اچھے جیسا ہم نے ہے سنا
    جسقدر افسوس رحلت پر کریں تھوڑا ہے کم

  9. رنج والم کی ان ساعتوں میں ھم سب آپ کے ساتھہ ھیں ۔ آپ کے غم کی شدت کو محسوس کررھے ھیں اور دعا کرتے ھیں کہ اللہ پاک آپ کو استقامت عطا فرماۓ آپ کو اور آپ کے تمام بہن بھائوں کو آپکی بھابھی کو اور اسد ھمدانی مرحوم کی اولاد کو اور جملہ عزیز واقارب کو صبر عطا فرماۓ اور اسد ھمدانی مرحوم و مغفور کی روح کو جنت الفروس میں جگہ عطا فرماۓ آمین ۔

    آپ سب سےالتماس ھے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں سورہ الفاتحہ پڑھ کر مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کیا کریں ۔ جب ھمارا کوئ بہت عزیز اور بہت پیارا کوئ ھمارا سہارہ دنیا سے پردہ کرتا ھے تو جس وقت ان جانے والے کی یاد آے کثرت سے مغفرت کی دعا کریں کیونکہ یہی تحائف ھیں جو ھم اپنے پیاروں کو انکے دوسری دنیا میں چلے جانے کے بعد ان کو بھیج سکتے ھیں ان دعاوں کے تحائف کو پا کر ھمارے مرحوم اقارب بہت خوش ھوتے ھیں ، دعا پڑھنے سے آپ سب کو بھی بہت ثواب ملتا ھے۔ اور یہ نیکیاں آپ کے اس وقت کام آتی ھیں جب عالم نزع اور موت کے وقت سب چھوڑ کر چلے جاتے ھیں ۔ اللہ تعالی ھم کو نیکی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے ۔

    اللھم تقبل منا انک انت السمیع العلیم

  10. میں نے اپنے حصے کا 3واں سپارہ پڑھ لیا ھے اس مقدس صحفحے کو بغور سمجہ کر پڑھنا کار ثواب ۔موجب خیر وبرکت اور باعث نجات دینا و آخرت ھے،۔ اللہ پاک اس تلاوت کا اجر مرحوم اسد ھمدانی کی روح کو عطا فرماۓ ان کو اخرت میں اجر عظیم عطا فرماۓانشااللہ دعاۓ خیر توسارے کلام پاک کو پڑھنے کے بعد ھماری بہت مشفق اور عزیز زائرہ بجو کروانگی ۔ اللہ پاک بحق محمد اورآل محمد کے مرحوم اسد ھمدانی کو اپنے جوار خاص میں جگہ عطا فرماۓ، امین۔ثم آمین

    مجھے علم ھے کہ سب کے دل بوجھل اور آنکیھں اشکبار ھیں ۔ سب دعا کررھے ھیں مرحوم کے لیے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی ۔

    مرحوم اسد ھمدانی بہت نیک انسان تھے ، ھم سب دنیا کے مختلف گوشوں میں بیھٹہ کر انکی مغفرت کے لیے دعا کر رھے ھیں ۔ سورہ الفاتحہ پڑھ رھے ھیں سورہ یسین پڑھ رھے ھیں ۔ قرآن کریم پڑھ رھے ھیں اور یہی خواھش ھے کہ کس طرح اس مشکل وقت میں بہت محترم اور ھم سب کے بہت عزیز محترم المقام صفدرھمدانی صاحب کو کیسے دلاسہ دیں ۔ کیسے انکے دکھہ کی شدت کو کم کرنے کے اسباب کریں ۔ کیسے انکی دل جوئ کریں ۔ کیسے ان سے کیہں کہ آپ مرحوم برادر اکبر ، اسد ھمدانی جنت مکانی کی یادیں ضرور سپرد قلم کیجیے گا۔ ۔ جن لوگوں سے ھم بہت پیار کرتے ھیں وہ اچانک ھم کو چھوڑ کر اتنی دور چلے جاتے ھیں کہ ھماری اہ وبکاء ھماری شب وروز کا گریئہ ۔کچھہ بھی ان کو واپس نیہں لاسکتا ھے۔ھمارے دامن میں صرف یادیں رہ جاتی ھیں ۔ جو ھمارے کاندھے سے کاندھا ملا کر ھمارے ھمراہ رھتیں ھیں۔ ۔ ۔ ۔ اور یہی یادیں سب سے قمیتی سرمايہ بن جاتی ھیں ، کھبی رلاتی ھیں ، گذرے پل پل کی یاد دلاتی ھیں ۔ ۔انسان تڑپتا رھ جاتا ھے بے بس و بے خبر ۔ بس اسی عالم بے بسی میں آیات قرآنی دل کا بوجھہ کم کرتی ھیں ۔ صبر کے مرھم سے گہرے زحموں کو مندمل کرتی ھیں ۔ ۔۔
    سورہ یسین
    سورہ واقعہ
    سورہ مللک
    سورہ رحمن
    سورہ دھر۔۔۔

    دعاۓ مغفرت کا بھی بہت ثواب ھے

    اللھم ادخل علی اھل القبور و السرور
    اللھم غن کل فقیر
    اللھم اشبع کل جائع
    اللھم اکس کل عریان

    اللھم اقض دین کل مدین

    اللھم فرج عن کل مکروب
    اللھم رد غریب

    اللھم فک کل اسیر
    اللھم اصلح کل فاسد من امور المسلمین
    اللھم اشف کل مریض
    اللھم سد فقر نا بغناک
    اللھم` غیر سوءحالنا بحسن حالک
    اللھم اقض عنا الدین و اغننا من الفقر
    انک علی کل شی ّقدیر

    ——

    خداوندا فبر کے سونے والوں کو خوش کامی نصیب فرماء

    خداوندا تنگ حال لوگوں کو اسودہ حالی عطا فرماء

    خداوندا فاقہ زدہ لوگوں کو پیٹ بھر کر کھانا نصیب فرماء

    خداوندا بے لباس لوگوں کو پہنے کو لباس عطا فرماء

    خداوندا قرض داروں کے قرضوں کو ادا فرماء

    خداوندا غم زدہ لوگوں کے غموں کو دور فرماء

    خداوندا سفر پر گۓ لوگوں کو انکے گھر پہنچا

    خداوندا قید کیے گیے لوگوں کو رھائ نصیب فرماء

    خداوندا مسلمانوں کے تمام بگڑے کاموں کو بنا

    خداوندآ بیماروں کو صحت وتندرستی عطا فرماء

    خداوندآ اپنی تونگری کے صدقے ھماری تنگ دستی کو ختم کردے
    خداوندا ھماری بري حالت کو اچھی حالت میں بدل دے

    خداوندآ ھمارے قرضوں کو ادا فرماء اور ھم کو محتاجی سے بچا کہ بیشک تو ھر چیز پر قدرت رکھتاھے

    نعیم الاعمال

    اللہ پاک اسد ھمدانی ابن مصطفی علی ھمدانی کی روح کو اپنے مرحوم اقارب کے ھمراہ جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماء آمین ّم امین
    اللہ پاک آپ سب کو صبر جمیل عطا فرماۓ ۔،اللہ صبر کرنے والوں کو اجر عظیم عطا کرتا ھے ۔ وہ اپنے صابر بندوں پر بہشتی نعمتوں کے انگنت بند دروازے کھولتا ھے۔ ۔ غم کی اس مشکل گھڑی میں ھم سب آپ کے ساتھہ ھیں ۔۔

  11. مين رات کے اس پہر جب صرف ھر طرف گہری خاموشی کا حزن انگیز سکوت جھایا ھوا ھے ۔ اور دل غم سے بوجھل ھے ۔ ۔ انکھوں سے نیند کیہں غائب ھے ۔ اس وقت اپنی بہت عزیز اور بہت پیاری دوست اور بہت مخلص بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کے بارے میں سوچ رھی ھوں کہ ھم سب کو لمحہ لمحہ باخبر رکھنے والی کا دوست کا شکریہ کیسے ادا کروں ۔۔ کیونکہ سب ھی دعاوں میں مشغول ھیں اس لیے میں عالمی اخبار کے سارے دوستوں سے گذارش کرونگی کہ ان دنوں ڈاکٹر صاحبہ کے امتحان بھی ھورھے ھیں ۔ ۔ بس آپ سب سے ایک ھی التجاء ھے کہ میری اس بہت عزیز اور بہت پیاری دوست کی کامیابی کی دعایئں بھی ضرور کریں ۔۔۔ عزیز دوست تم سے ھم سب کو ڈھارس ملتی ھے۔ ۔ مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح تم نے ھم بکھرے ھوۓ لوگوں کو یکجاء کیا اور اتنے سارے نیکی کے کاموں پر لگا دیا۔ اللہ پاک تم کو نیکیوں کا اجر دارین میں عطا فرماۓ امین

    یااللہ یا رحمن یارحیم یاکریم یاحيّ یا قیوم

    یا شافی یاکافی یا سلام
    یاحکیم

    سلام قولاّ من رب رحیم

    حضرت امام جعفر علیہ اسلام کا قول ھے کہ جو شخص سورہ عصر کی تلاوت نفل نمازوں میں کریگا اس کا چہرہ بروز قیامت نورانی ھوگا اور وہ داخل جنت ھوگا ، نیز اس سورہ کی تلاوت کرنے والا کا خاتمہ صبر پر ھوگا اور اس کا شمار اصحاب حق میں ھوگا

    شروع اللہ کے نام سے جوبڑا مہربان رحم کرنے والا ھے

    نماز عصر کی قسم بے شک انسان گھاٹے میں ھے مگر جو لوگ ایمان لاۓ اور اچھے کام کرتے رھے اور آپس میں حق کا حکم اور صبر کی وصیت کرتے رھے

    اللھم صلی علیّ محمدّ وآل محمد

    مرحوم و مغفور اسد ھمدانی ابن مصطفی علی ھمدانی کی روح کے ایصال ثواب کےلیے التماس سورہ الفاتحہ

    اللہ پاک مرحوم اسد ھمدانی کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ امیں ثم آمین اور لواحقین کر صبر جمیل عطا فرما‎ ء امین ثم امین

  12. شاہین رضوی جی. سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ سمیت سب دوستوں کا کیسے شکریہ ادا کرؤں. ایک بات کہوں؟ اللہ جانے آپ لوگوں کو کیسے محسوس ہو. لیکن میں اللہ رسول کو حاضرو ناظر جان کر کہتا ہوں کہ عالمی اخبار کی بلاگ فیملی نے اور فیس بک کے احباب نے جس طرح اس دکھ کی گھڑی میں مجھے سہارا دیا ہے اور مجھ سے تعزیت کی ہے مجھے اپنے گھر والوں سے تعزیت کرنے کی اور انکی تعزیت لینے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی.اللہ اکبر.ایسی بے لوث فیملی کیا آپ نے کہیں اور دیکھی ہے؟ ذرا سنبھل جاؤں تو شاہین رضوی اور ڈاکٹر نگہت سمیت آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیئے لفظ تلاش کرؤں گا

  13. شاہین جی مجھے تو آپ کا اس کار خیر کے لیئے بھی شکریہ ادا کرنا ہے کہ آپ نے اس نیک کام کو یاد رکھا اور ہم سبکی توجہ اس جانب دلوائی.
    …………میں عالمی اخبار کے سارے دوستوں سے گذارش کرونگی کہ ان دنوں ڈاکٹر صاحبہ کے امتحان بھی ھورھے ھیں ۔ ۔ بس آپ سب سے ایک ھی التجاء ھے کہ میری اس بہت عزیز اور بہت پیاری دوست کی کامیابی کی دعایئں بھی ضرور کریں ۔۔۔ عزیز دوست تم سے ھم سب کو ڈھارس ملتی ھے۔ ۔ مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح تم نے ھم بکھرے ھوۓ لوگوں کو یکجاء کیا اور اتنے سارے نیکی کے کاموں پر لگا دیا۔ اللہ پاک تم کو نیکیوں کا اجر دارین میں عطا فرماۓ آمین ………….
    ہم سب کسی نہ کسی امتحان سے روزانہ گزرتے ہیں لیکن مسیحا صفت اور مسیحا نفس ڈاکٹر نگہت کو جس امتحان میں کامیابی کی ضرورت ہے وہ امتحان سینکڑوں ذہنی مریضوں کی صحت یابی کے لیئے بھی ناگزیر ہے. آئیے سب مل کر اس دعا کریں جس نے شکم ماہی میں حضرت یونس کی دعا سنی تھی اور جس نے ابراہیم پر آگ کو گلزار کر دیا کہ وہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کو اس اہم امتحان میں خالی کامیاب نہیں بلکہ اعزاز کے ساتھ کامیاب کرے.آمین
    روزانہ نماز عشاءکے بعداَلمَلِکُ القُدُّوسُ ایک سو ایک بار پڑھ کر دعا کیا کریں۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کرکے بیٹھ جائیں اور تصور کریں کہ آپ عرش الٰہی کے نیچے موجود ہیں۔ اس تصور کے ساتھ ہی دل ہی دل میں الَاَاِنَّہ بِکُلِّ شَی ٍ مُحِی ط (سورۃ حم السجدہ آیت نمبر54)کا ورد اندازاً دس منٹ تک کریں۔ نماز فجر کے بعد ایک سو ایک بار یَارَحِیمُ پڑھا کریں۔

  14. میں خوش نصیب ہوں جو آپ سب کی دعاؤں کے حصار میں رہتی ہوں .. .. اللہ اللہ میرے نصیب میں اتنی محبتیں اور شفقتیں ..میری خوشی میری کامیابی سب کچھ انہی دعاؤں کے طفیل ہے .. میں اللہ کے حضور عاجزی اور شکر سے اشکبار ہو رہی ہوں ..اور التجائیں کر رہی ہوں .. اے میرے پاک رب ہماری بلاگ فیملی پر کوئی غم اوردکھ نہ آئے .. سب مل جل کر ایک دوسرے کی ڈھارس اور سہارا بنے رہیں ..آمین

  15. اسلام علیکم ساتھیو
    سب سے پہلے تو صفدر بھائی آپ کی اس بلاگ پر گاہے گاہے موجودگی پر آپ کو سلام پیش کرونگی ۔کہ آپ اتنے دکھ میں اپنی عالمی اخبار کی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ہم سامنے بیٹھے آپ سے تعزیت کر رہے ہیں ،بہٹ شکریہ محترم بھائی کہ اپنے غم اور دکھ میں آپ نے اپنے ساتھیوں کو بھی حوصلہ دیا ہے کہ میں تمہارے ہر ہر جزبے کی خبر رکھ رہا ہوں ،جزاک اللہ خیر
    مجھے لگتا ہے کہ ہمارے جانے والے ہمیں جہاں غم اور دکھ دے جاتے ہیں وہیں ہمیں ایک بہت بڑا درس بھی دے جاتے ہیں کہ دیکھو نیکیاں انسان کے لئے ساری دنیا سے مغفرت اور بخشش کی دعائیں کرا دیتی ہیں ۔اور اُس شخص کی خوش نصیبی پر رشک آتا ہے جو دنیا سے جانے کے بعد اتنی محبتوں کا حقدار ٹہرے کہ ہر شخص اس کی مغفرت اور جنت کے باغوں میں رہائش کی دعا کرے ،اس سے بڑی کامیابی کیا ہو سکتی ہے جو مرحوم اسد ھمٰدانی کو نصیب ہوئی اللہ ان کے درجات بلند کرے ۔
    وہ اپنے پیچھے ہم جیسے لوگوں کے لئے ایک درس چھوڑ گئے کہ ایسے کام کرو کہ ساری دنیا سے لوگ تمہارے لئے بخشش اور خیر ما نگیں ۔کہ نیکیاں کہیں بھی ضائع نہیں جاتیں ،اور وہ نیکیاں حاصل کرنا جو بعد مرنے کے کام آجائیں اس سے بڑا انعام تو کوئی ہے ہی نہیں ،مجھے ہر جانے والا یہ ہی سبق دیتا ہے کہ ابھی وقت ہے بس تم خود پر بھی نظر کر لو ۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
    پیاری بہن نگہت کے لئے پانچ وقت دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں کامیابی عطا کرے اور وہ اپنے مریضوں کے لئے شفا کا سبب بنی رہے آمین
    مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا ۔
    اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اس دنیا سے چلےجانے والے تمام مسلمانوں کی اور اور ہمارے ماں باپ اور رشتے داروں کی جو اس کے پاس پہنچ گئےبخشش فرمائے آمین
    عالم آرا

  16. میں نے جب تعزیت کے لیے آغا ہمٰدانی صاحب کے گھر فون کیا تو بھابی نے بتایا کہ ہمٰدانی صاحب مانچسٹر کی مسجد والوں سے عید میلاد النبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جشن میں پڑھنے کا وعدہ پہلے سے کر چکے تھے، وعدہ کرکے نہ جانا درست نہیں سمجھا، اس لیے وہاں گئے ہیں۔

    میں آغا صاحب کی بہادری اور حوصلے پر حیران ہوں کہ اتنے بڑے صدمے کے باوجود اللہ کے رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی خوشی کو نظر انداز نہ کیا، اور
    محمد و آلِ محمد علیہم السلام کو تہنیت و تبریک کہنے کے لیے تیار ہو گئے۔

    اگلے دن جب آغا صاحب سے بات ہوئی تو میرے پوچھنے پر فرمایا کہ” ہم سب کہتے ہیں کہ ہماری خوشی اور غمی محمد و آلِ محمد علیہم السلام کی خوشیوں اور غموں کے ساتھ ہے، ان کے غم پر ہماری خوشیاں نثار اور ان کی خوشیوں پر ہمارے غم قربان، لیکن آج مجھ پر اس دعو ٰی کی آزمائش کا وقت آگیا، میں نے سوچا کہ دعو ٰی بغیر عمل کے مقبول نہیں، لہٰذا میں نے عملاً تولّا کرنا چاہا نہ کہ صرف قولاً۔

    میں صرف یہ کہوں گا کہ جس کا میلاد پڑھنے کو آغا صاحب نے اپنے بڑے بھائی کے غم پر ترجیح دی ہے وہی آقائے دو جہاں، اسد ہمٰدانی مرحوم کی مغفرت کا انتظام بھی کریں گے اور آغا صاحب اور ان کے بچوں کو اپنے سایہء رحمت میں بھی رکھیں گے
    انشاء اللہ۔

  17. جناب محترم صفدر بھائی صاحب
    آداب
    بہت د ن بعد فیس بُک پر وزٹ کیا .تو ایک خبر نے چونکا دیا. ایسی خبر پڑھ کر لفظ بھی ساتھ نہیں دہتے.آپ کے بڑے بھائی کے انتقال کی خبر
    پڑھ کر بہت دُکھ ہوا.اللہ تعالی انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ اور آپ کو صبر و جمیل عطا کرے..ایک وقت ایسا بھی آتا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو اپنے ہاتھوں ہی منوں مٹی تلے د فنا کر چلے آتے ہیں .یہ بھی تو حکم خداوندی ہے.جسے پوراکرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے .
    میری دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور ان کے بچوں پر اپنی رحمت کا سایہ قائم رکھے.آمین

  18. میں اپنے حصے کے اٹھارویں پارے کی تلاوت کے علاوہ تیس بار سورۃ یٰسین اور تیس ہی بار سورۃ رحمٰن کی تلاوت کا اجر مرحوم کے ایصالِ ثواب کی خاطر ملت کرتا ہوں ، اسے ختم القرآن میں شامل کرادیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنے اس مبارک کلام کی برکت اور اس کا پورا پورا اجر مرحوم کی روح کو پہنچائے ، ان کی قبر اور آخرت کی منزلیں آسان فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور مرحوم کے تمام لواحقین ، بالخصوص جناب صفدر ھمٰدانی صاحب ، کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ، آمین ثم آمین

  19. محترم صفدر صاحب ! اس دکھ بھری خبر کے بارےمیں face ب پی آپ سے بات ہوئی – جب آپ نے بتایا ،کہ ان کی دو گھنٹے میں تدفین ہو رہی ہے – سارادن بہت بوجھل گزرا – خدا آپ سب کو صبر دے اور ان کو aala مقام دے امین.
    نگہت جی 7wa سپارہ پڑھ دیا تھا، آپ کو خدا امتحان میں کامیاب کرے امین-

  20. درخواست برائے تصحیح !
    گستاخی کی معافی چاہتا ہوں ، شاید میں ہی غلط ہوں لہذا اس بات کی تصحیح چاہتا ہوں کہ آیا لفظ ایک سپارہ ہے یا ایک پارہ ؟ کیونکہ میرے خیال میں لفظ سپارہ اصل میں سی پارہ (فارسی) ہے جس کا مطلب تیس پارے ہے ۔ سو علحٰدہ سے یہ ایک ، دو ، دس یا بیس پارے کہلائیں گے ۔ اگر میں ہی غلط ہوں تو معاف فرماکر تصحیح فرمادیں ، شکریہ ۔

  21. اسلام علیکم بھائی جاوید اقبال کیانی خوش رہئے اللہ آپ کو زندگی دے۔
    آپ نے بالکل صحیح کہا ہے یہ غلطی اتنی عام ہے کہ ہر کوئی پارے کو سپارہ ہی کہتا ہے ، میں نے سوچا تھا کہ میں پارہ لکھوں کہ میں نے چو تھا پارہ پڑھ لیا ہے ۔ مگر پھر سوچا جو سب لکھ رہے ہیں وہ ہی لکھ دوں ۔
    محترم بھائی آپ کا بہت شکریہ کہ آپ ان باتوں کی طرف توجہ دلاتے رہتے ہیں ،جزاک اللہ خیر
    آپ نے با لکل ٹھیک کہا ہے سپارہ کا مظلب ہے تیس پارے ۔اور اگر ہم ان تیس میں سے ایک پڑھینگے تو وہ پارہ کہلائیگا سپارہ تیس کو کہینگے ،
    اللہ ہم سب کے علم میں اضافہ فرمائے اور آپ کی نشاندہی پر آپ کو جزائے خیر عطا کرے آمین
    عالم آرا

  22. جاوید بھائی آپ کی بات سو فیصد درست ہے .. در اصل یہ میری غلطی تھی .. وہ یوں کہ صدیوں سے یہی کہتے آ رہے تھے تو کبھی دھیان ہی نہیں گیا کہ سپارہ اور پارہ میں کوئی فرق ہے .. بہت بہت شکریہ کہ آپ نے توجہ اور تصیح کی طرف نشاندہی کی .. انشاللہ میں آئیندہ ضرور اس بات کا دھیان رکھوں گی .. جزاک اللہ

  23. اللہ پاک آپ سب کو اپنی رحمت خاص کے سائے میں رکھے.
    ام سلمہ سے روایت ہے کہ ر سول کریم صلی اللہ علیہ و سلم (ہمارے گھر) تشریف لائے۔ اس وقت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی آنکھیں پتھرا چکی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی آنکھیں بند کرکے فرمایا:۔’’جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کے تعاقب میں جاتی ہے۔‘‘گھر والے اس بات پر رونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’اپنے مرنے والوں کے حق میں اچھی بات کہو کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے (ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کے حق میں )یہ دعا فرمائی ’’اے اللہ، ابوسلمہ کو بخش دیجئے، اسے ہدایت یافتہ لو گوں میں بلندمرتبہ عنایت فرمائیے اور اس کے ورثاء کی حفاظت فرمائیے، اے ربّ العالمین، ہم سب کو اور مرنے والے کو معاف فرمادیجئے، میت کی قبر کشادہ اور اسے نورسے بھر دیجئے۔‘‘(مسلم۔عن ام سلمہ رضی اللہ عنہا )

  24. اللہ پاک آپ سب کو اپنی رحمت خاص کے سائے میں رکھے.
    ام سلمہ سے روایت ہے کہ ر سول کریم صلی اللہ علیہ و سلم (ہمارے گھر) تشریف لائے۔ اس وقت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی آنکھیں پتھرا چکی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی آنکھیں بند کرکے فرمایا:۔’’جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کے تعاقب میں جاتی ہے۔‘‘گھر والے اس بات پر رونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’اپنے مرنے والوں کے حق میں اچھی بات کہو کیونکہ جو کچھ تم کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں‘‘ پھر آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے (ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کے حق میں )یہ دعا فرمائی ’’اے اللہ، ابوسلمہ کو بخش دیجئے، اسے ہدایت یافتہ لو گوں میں بلندمرتبہ عنایت فرمائیے اور اس کے ورثاء کی حفاظت فرمائیے، اے ربّ العالمین، ہم سب کو اور مرنے والے کو معاف فرمادیجئے، میت کی قبر کشادہ اور اسے نورسے بھر دیجئے۔‘‘(مسلم۔عن ام سلمہ رضی اللہ عنہا )

    تعزيت كى دعا

    إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلُّ شَىْءٍ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ

    ترجمہ: بے شك اللہ ہی كا ہے جو اس نے لے ليا اور اسى كا ہے جواس نے ديا، اور اس کے پاس ہر چیز مقررہ وقت تك ہے، تمہیں صبر كرنا اور ثواب كى نيت رکھنا چاہیے ۔

  25. بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ہ اسّلام علیکم ،ساتھیو ں آ ج جمعہ کا دن ہے اور یقیناً ہماری عالمی ا خبار کی فیمیلی نے قران مجید کے تیسو ں پارے ختم کر لئے ہوں گے ،

    آ ئیے مرحوم و مغفور بندہء مومن اسد ہمدا نی کی دعا ءبخشش کے لئے ہاتھ بلند کریں ،

    بے شک ہمارے پروردگار ہم تیری طرف سے آئے ہیں اور ہم سب کو تیری طرف لو ٹ کر جانا ہے

    اے اللہ محمّد صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم اور ان کی پاک آل اطہار علیہم السّلام پر صلوٰت بھیج اور ہماری اس احسن نیّت کو جو ہم سب

    نے ا سد ہمدا نی کے واسطے کی ،قبولیت کی سند عطا کر، اور ہما رے قران پڑھنے کے دوران زیر زبر پیش کی جو غلطیا ں ہوئیں

    ہیں ان کواپنی کمال مہربانی سے معاف فرما اور ہم سب نے جو صحیح پڑھا ہے ا سکو مرحوم اسد ہمدانی ابن مصطفٰے علی ہمدانی کی قبر میں نورانی روشنی کا زریعہ قرار دے ،
    اے اللہ روز محشر ، شافع محشر حضرت محمّد مصطفٰے رسول خدا صلّی اللہ علیہ واٰلہ و سلّم کی شفاعت کے ٹھنڈے دامن میں ان کو جگہ دینا ،
    اے اللہ ان کی قبر میں ہمارے بھیجے ہوئے اس نورانی تحفے کو ان کی بخشش اور روح کی خوشی کا باعث قرار دینا ،

    اے اللہ ہم عالمی اخبار کے کنبے کے تمام افراد تجھے واسطہ دیتے یں ایک لاکھ چو بیس ہزار انبیاءو مرسلین با لخصوص تاجدار

    انبیاء صلّی اللہ علیہ والہ وسلّم ،پنجتن پاک ، شہدائے کربلا ،شہدائے اسلام ،صحابہ کرام اجمعین ،اور تیرے وہ نیک اور صالح بندے

    جنہیں تو ابھی بھی دنیا میں عزیز رکھتا ہے کہ ہماری دعاؤں کومر حوم و مغفور اسد ہمدانی کے حق میں شرف قبولیت عطا کر دے آمین ،ثمّہ آمین
    ایک بار سورہ فاتحہ بشمول سورہ تکاثر کی درخواست ،برائے مرحوم اسد ہمدانی مغفور
    دعا گو زائرہ بجّو
    اب جو بھی ساتھی مزید دعائیں اضافہ کرنا چاہے بسرو چشم درج کرتا جائے

  26. معزرت ،ایک جگہ تحریر کی سہواً غلطی معاف کی جائے کہ مرحو م محترم کا نام بغیر القاب کے لکھ گئ ہوں

    شکریہ

    ا ز طرف بجّو

  27. آپ سب کا ایک بار پھر نام بنام شکریہ. اللہ کے اس کلام کا ثواب آپ سب کے مرحومین تک بھی پہنچے.آمین.
    اللہ پاک آپ سب پر اپنی رحمتوں کا نزول جاری رکھے.آمین. اس مشکل اور دکھ بھری گھڑی میں آپ سب نے جس اپنائیت کا مظاہرہ کیا وہ بے مثال ہے.

  28. صفدر بھیّا جیتے رہئے ،اللہ تعا لٰی آ پ کو مع اہل خانہ اپنی امان میں رکھّے آمین ،

    شکر ہے اس معبود کا جس نے ہم کو آپ جیسا محترم ہم نشین عطا کیا ،

    انشاللہ پھر حاضر ہوتی ہوں ،

    آ پ کی بجّو

  29. بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم ہ

    اس مر تبہ اس بلاگ کی حاضری آنجناب محترم مرحوم مغفور اسد ہمدانی ،جنّت مکانی ،و محترمہ جنّت مکانی مرحومہ،والدہ صاحبہ (اعظم عظیم اعظم صاحب )، اوربھیّا (مصبا ح حسین جیلانی) کے تا یا صاحب مرحوم ومغفور عبد ا لرّز اق جیلانی ،جنّت مکانی کے لئے ہد ئہ نذر برائے ارواح ایصا ل ثواب ، سوریٰس ، و ،فاتحہ ،و بروز جمعہ پڑھی جانے والی سورہ کہف کے ہمراہ ہے ،

    پرور دگار عالم اس فانی دنیا سے جا نے والے ہمارے تما م مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں ابد الآباد تک جگہ دے،

    دعا گو

    زائرہ بجّو

  30. انا للہ وانا الیہ راجعون..
    بابا اللہ آپ کو صبرجمیل اور مرحوم کو بلنددرجات عطافرمائے
    آمین…

  31. اسّلام علیکم یا اہل ا لقبور،،

    آ ج جمعرا ت کی ایک فاتحہ مع نماز مغفرت اور سورہ یٰسین آ پ مرحومین کے لئے بصد احترام میری جانب سے نذر ہے

    پروردگا عالم ،دار بقا ء میں آپ تمام مومنیں و مومنات مصلحین و مصلحات کی اروا ح کی خدمت میں میرا یہ عاجزانہ ہدئہ قبو ل فرمائے آمین

    دار فانی کی ایک مسافر

    زائرہ بجّو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *