عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو یوں تو بلاگ فیملی کے تمام افراد بخوبی جانتے ہیں لیکن خود انکی زبان سے اپنے ادبی سفر اور اپنے بارے میں بتانا کیسا رہے گا؟
سننے کے لیئے زحمت کیجئےمیرے ادبی سفر کا آغاز
عالمی اخبار کی نائب مدیر اعلیٰ،افسانہ نگار اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کو یوں تو بلاگ فیملی کے تمام افراد بخوبی جانتے ہیں لیکن خود انکی زبان سے اپنے ادبی سفر اور اپنے بارے میں بتانا کیسا رہے گا؟
سننے کے لیئے زحمت کیجئےمیرے ادبی سفر کا آغاز
ڈاکٹر نگہت نسیم کی ایک نظم
یہ تتلی تم رکھ لو
یہ کیسی خبر ہے ۔۔
یہ کیوں ملی مجھے ۔۔۔
جس نے دل کے جنگل میں ایک آگ لگا دی ہے
میر ے ماضی کی بند گلیوں میں عجب منادی ہے
میری روح کی زنجیر تک ہلا دی ہے
میرے ھاتھ میں ایک ہاتھ تھا
ہاں وہ میرے بھائی کا ہاتھ تھا
جو مجھے گھر سے اسکول
اسکول سے کالج
کالج سے یونورسٹی چھوڑتا تھا
ان گنت باتیں ، افسانے ،گیت اور فلسفے
رستے میں ساری رمزیں سمجھایا کرتا تھا
پھر
یونہی باتوں باتوں میں سسرال چھوڑ آیا تھا
اس دن میرا دایاں ھاتھ خالی رہ گیا تھا
تب اس نے
ایک تتلی میرے ھاتھ پہ رکھ دی تھی
بھائی تمہیں یاد ہے نا
یہ وہی تتلی تھی
جو ہم نےسبز باغ سے اٹھائی تھی
پھر اپنی پرانی کتاب میں چھپائی تھی
تم نے اس دن مسکراتے ھوئے وہی تتلی میرے ہاتھ پہ رکھی تھی
اور
میں نے اسی رات چپکے سے اپنی نئی کتاب میں چھپا دی تھی
مجھے اب بھی یاد ہے تم نے کہا تھا
یہ تتلی تم جیسی ہے
خوش رنگ ، پری سی
امیدوں سے بھری زندگی جیسی ہے
میری عمر تمہیں لگ جائے ۔۔ یہی دعا دی تھی نہ
اور
میں نے اپنے آنسو سرخ آنچل سے پونچھ لیے تھے
آج
پھر میرے آنسو گر رہے ہیں بھائی
تتلی کے رنگ بکھر رہے ہیں بھائی
ماں نے یہ کیسے لکھ دیا ہے ۔۔ بھلا ؟
تم اچھے ہو، اچھے رہو گے بھائی
میں صدقے ،میری عمر بھی تمہیں لگے
رکو میں لاتی ہوں ابھی ۔۔جانا نہیں ۔۔
سنو
امیدوں سے بھری زندگی جیسی
یہ تتلی تم رکھ لو میرے بھائی
او میرے خدا .. یہ تو آپ نے مجھے سرپرائز دے دیا بابا .. آپ بھی نہ مجھے شرمندہ کر دیتے ہیں .. بھلا میں کیا میری اوقات کیا .. یہ تو سب آپ کی دعائیں ہیں جو میرا بھرم میری عزت رکھے ہوئے ہیں .. اللہ کریم آپ کا سایہ تا حیات مجھ پر رکھے .. میرے سر پر آپ کا دست شفقت نہ ہوتا اور میرے قلمی سفر میں آپ کی راہنمائی نہ ہوتی تو یقین جانئے میرے سارے سفر رک جاتے …
بقول شاعر
جب تک بکے نہ تھے کوئی پوچھتا نہ تھا
تم نے خرید کر مجھے انمول کر دیا
میری شکرگزاری صرف اشکباری ہے جو اللہ کے حضور ہر وقت رہتی ہے جس نے مجھے آپ جیسا راہنما عطا کیا .. بلاگ فیملی کے پرخلوص اور مہربان شفیق ساتھی عطا کئے .. جو میرے ساتھ میرے ہر دکھ اور خوشی میں ساتھ رہتے ہیں … میرے پاس کچھ نہیں سوائے دعاؤں کے جومیں ہر لمحہ آپ سب کے لئے کرتی رہتی ہوں .. اللہ مہربان آپ کو اور میری بلاگ فیملی کو نظر بد سے بچائے .. اور اپنی خاص پناہوں میں رکھے ..آمین
بہت اعلٰی ، بہت اچھا لگا باجی کو سُن کہ ، اور جو کنفیڈنس اور یقین ہے اور جذبہ ہے وہ آپ کے لفظ لفظ سے چھلکتا ہے ، اللہ آپ کو اور آپکے خاندان کو خوشیاں عطا کرے ، اور آپ ایسے ہی ہمیں اپنی تخلیقات سے نوازتی رہیں آمین
میری مسیحا بیٹی ،اللہ تعالٰی تم کو بحقّ پنجتن پاک اپنی امان میں رکھّے ، آ مین ثمّہ آمین
تمھارے ادبی سفر کی خوبصورت روئیداد سن کر دل تو دل روح تک خوش ہو گئ ہے ،
حقیقت یہ ہے کہ تو فیقات تو بے شک اسی کی جانب سے آتی ہیں لیکن مواقع کو پہچاننا اور ان کو اپنی جگہ پر استعمال کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی ہے ،بہن عالم آرا نے جو بات کہی تھی کہ میں ایسی خواتین کو مجاہدہ سمجھتی ہو ں تو ان کی یہ بات سو فیصد ہی صحیح ہے ،جو تم پر صحیح معنوں میں صادق آ تی ہے
تم نے اعلٰی تعلیم کے ساتھ ،روزگار کی جدّو جہد کے ساتھ ،خاندانی مراحل کو خوش اسلوبی سے طے کرتے ہوئے اپنا ادبی سفر جاری وساری رکھّا اور اللہ نے کامیابی کی سند عطا کی ،
میری صد ہزار دلی دعائیں تمھارے نام ،اور تمھارے خوش نصیب شریک زندگی کے نام جس نے تمھارے ادبی سفر کو اپنی انا کا مسئلہ بنا کر تم پر بے جا پا بند یا ں نہیں لگائیں
اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
دعاگو بجّو
یہ بھی تمھاری انتہائ خوش نصیبی کہ تم کو گھر کے اندر کسی بھی طرح کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ،پھر بھی تم کو یہ سفر جاری رکھنے کے لئے اپنی راتوں کی نیند یقیناً ہمیشہ قربان کرنی پڑی ہو گی ،نیند کی کوئ قیمت نہیں ہوتی ہے بے شک یہ بیش قیمت ہوتی ہے
سلامت رہواظہر ۔۔خوش و خوشحال رہو ۔۔آمین
یہ تو ان حالات میں خوشبو بھری تازہ ہوا کا اک جھونکا ہے۔۔۔۔۔اسی کو نکہت بھی کہتے اور نسیم بھی۔۔۔۔۔زبردست آپی۔ اللہ پاک عزتوں میں اضافہ فرمائے۔ آمین
نسیم بیٹی تمہاری نظم نے سچ مچ آنکھوں سے آنسو ٹپکا دئے ، اور پھر مجھ کو یاد آیا میں کئ دن سے سوچ رہی تھی کہ اب ایک گوشئہ ادب بھی اخبار پر ہو جائے تو ا چھّا محسوس ہوگا ،اس میں اپنے پسند یدہ اقتباسا ت غزل نظم قطعے دوہے افسانے وغیرہ دے سکیں ،کچھ نئے کا دل چاہ رہا ہے
اور شفاء خانہ پھر پس منظر میں چلا گیا ہے ،میرا تو خیال ہے شفا ء خانہ برقرار رہے تو بہت سوں کا بھلا ہوگا انشاللہ ،، کئ مضامین دینے کو تیّار رکھّے ہیں
اللہ حافظ و ناصر
تمہاری بجّو
زائرہ باجی سلام مسنون۔ آپ کا شفا خانہ واقعی بہت کام کی چیز ہے جسکی ایک قیمت ہم سب کی دعاؤں کی شکل میں ہے تو اسکی اصل قیمت تو آپ کو خالق لوح و قلم سے ہی ملے گی۔ آج پھر اس شفا خانے کو فدوی سر ورق پر لے آیا ہے۔
دعاؤں کا محتاج
مصباح
وعلیکم سلام، میرے محترم مصباح بھائ اللہ تعالٰی آپ کو اس نیکی کی بہترین جزا عطا کرے آمین ،
آپ سب صاحب علم ساتھیوں کی دعائیں ہی میرا معاوضہ ہیں ،پرور دگار عالم عالمی اخبار کے آپ تمام افراد کو ان خدمات کی بہترین جزا عطا کرے جو آپ سب مل جل کر ،اپنا آرام بر طرف رکھ کرخلق خدا کی خا طر انجام دے رہے ہیں،،
میں تو بس ایک طفل مکتب ہو ں اور آپ سب کی حوصلہ افزائ میرے آگے بڑھنے اور سعئ کرنے کی ہمّت بندھاتی ہے ،
انشاللہ صبح حاضر ی لگاؤں گی ،اللہ حافظ اور
دعاگو
آپ کی بجّو
اسلام و علیکم
ڈیر آپی
ماشا اللہ بہت ہی اچھا انٹرویو تھا ۔۔۔ خدا کرے کہ آپ کی ترقی کا سفر ہمیشہ جاری و ساری رہے اور خدا آپ کی توفیقات میں روز بہ روز اضافہ فرمائے الہی آمین ۔
آپ کی گڑیا
آپ سب کی محبتوں اور شفقتوں کے لئے بے ممنون احسان ہوں اور اللہ کریم کی عاجزی کے ساتھ شکر گزار ہوں جنہوں نے آپ سب کو اس قدر کشادگی اور وسیع النظری عطا فرمائی ہے .. اللہ پنجتن پاک کے صدقے آپ سب کو اپنی خاص رحمتوں میں رکھے ..آمین
میرے امتحانات 9 اور 11 مارچ کو ہونے والے ہیں .. آپ سب سے دعا کے لئے التجا ہے .. مجھے یقین ہے کہ وہ میری بلاگ فیملی کی بہت سنتا ہے .. اور ایسے ایسے معجزے فرماتا ہے کہ سان و گمان میں بھی نہیں ہوتا اور وہ کام ہو جاتا ہے .. جیسے میرے بھائی طارق ماشاللہ آپ سب کی دعاؤں سے رو بصحت ہو رہے ہیں .. ایک وقت کا کھانا کھا لیتےہیں ،، نماز بیٹھ کر ادا کر رہے ہیں .. اور تھوڑی سے باتیں بھی کر لیتے ہیں ..
.
آپ سب کو یاد ہو گا ہمارے عزیز بھائی احمد ترازی کے برادر نسبتی بھی آپ سب کی دعاؤں کی طفیل ہی اغوا کے بعد باز یاب ہوئے تھے .. ہماری عزیزی دوست زرقا کی امی جان کوبھی شفا انہی دعاؤں کے طفیل ہی ملی … دعاؤں کی تاثیر تو موت کے علاوہ ہر مشکل کو ٹال دیتی ہے .. اللہ سے قریب تر کرنے والی یہ عادت مجھے خالصتا اپنی دادی جی کے ساتھ رہنے سے ملی ..
پورے خاندان بھر میں صرف یہ اعزاز مجھے ملا کہ بی بی جی نے میری پرورش اپنے انداز میں فرمائی اور میری ہر مقام پر راہنمائی فرمائی .. اور حتی کے میرے لئے آفتاب ( میرے شوہر) کا انتخاب بھی انہی کا تھا ….
اور آج زائرہ بجو کی باتوں نے جہاں مجھے شکر گزاری کا موقع عطا کیا وہاں مجھے اپنے خوش نصیب ہونے کا یقین بھی نصیب ہوا ..
مجھے یا دہے میری بی بی جی تہجد کی نماز کئ بعد فجر تک کھلے آسمان کے نیچے تخت پر جائے نماز پر بیٹھ کر دنیا کے مسلمانوں سے لے کر گھر بھر کے ایک ایک فرد کا نام لے کر دعا فرمایا کرتی تھیں .. اور فجر کے وقت مجھے اٹھا دیتی تھی کہ اب ان کے ساتھ نماز پڑھوں اور اس کے بعد ان کو قران پاک سناؤں …
میں جب انہیں قران پاک سناتی تو وہ صرف رویا کرتی تھیں اور مجھے انہیں سنا کر جلدی جلدی صبح اسکول یا کالج کی تیاری کرناہوتی تھی … ان کو میر اڈاکڑ ہونا بہت خوش کرتا تھا .. مجھے فرماتی کہ جیسےاللہ بغیر فیس کے علاج کر دیتا ہے تم بھی ایسا ہی کرنا … کسی پر ظلم نہ کرنا .. ان کے نزدیک ظلم کسی کو تکلیف دینا ہوتا تھا ..
کھانا کھاتے ہوئے کوئی دروازے پر آجاتا تو اپنے سامنے رکھا ہو اکھانا دے دیا کرتی تھیں اور خود دوبارہ کبھی نہ لیتی کہ اور کہتی کہ اگر میرے نصیب میں ہوتا تو یہ فقیر کبھی صدا نہ لگاتا ..
میری امی جی سے کہتی کہ بیٹی میرے بچوں نے کبھی حرام کا ایک لقمہ نہیں کھایا .. تمہیں بھی اپنے بچوں کو صرف حلال کھلانا ہے .. اور تم جانتی ہو کہ حلال کھانا بہت مشکل سے ملتا ہے سو جو ملے اسے بہت سمجھنا اور اسی تنگی اور ترشی میں گزارا کرنا ہے …. یہی وجہ ہے کہ مجھے قناعت کی عادت انہی سے ملی ہے .. جس پر اکثر میرے بچے حیران ہو جاتے ہیں …
مجھے کہانیاں لکھتے دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوتی اور فرماتی یہ بھی ایک نیکی ہے اگر تم کسی کا بھلا کر سکو … میں اکثر پوچھتی وہ کیسے بی بی جی .. تو مسکرا دیتی اور فرماتی جو اگر تم عام لوگوں کی زبان اور دکھوں کو سمجھ سکو تو .. غریبوں اور بیکسوں کی طرفدار رہنا .. انہی کے ساتھ رہنا .. انہی کے لئے لڑنا ..انہی کے لئے لکھنا …
محرم میں سبیل خود سجاتی اور روتی جاتی .. اور مجھ سے کہتی دنیا چاہے جو کہے تم میری بات یا درکھنا .. جیسے اللہ رسول کو ماننا ہمارا ایمان ہے اسی طرح عشق اہل بیت بھی ہمارے دین کا حصہ ہے .. اور پھر حضور اکرم کے کئی بیان فرماتی جاتی اور بچوں میں شیرنی تقسیم کرتی جاتی …
ان کے نزدیک صرف عورت ہی گھر کو جوڑے رکھنے کے ہنر سے آباد تھی .. سو جب میری شادی ہوئی تو مجھے خاص نصحیت کرتی رہتی .. ہمیشہ فرماتی قربانیوں کے بغیر نہ زمین پرگھر بنتے ہیں اور نہ دلوں میں .. سو قربانی تو دینی پڑے گی .. ان کا مسکراتا ہوا چہرہ کبھی بھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوتا ..
اتنا نورانی چہرہ جیسے روشنیاں پہرا دیتی ہوں .. ہر وقت مسکرایا کرتی اور کہتی مسکرانا عبادت ہے .. شکر بھی ہے اور صبر بھی …
مرتے دم تک بڑی بڑی سونے کی بالیاں پہنا کرتی اور ہر صبح ان بالیوں میں موتیا ضرور سجایا کرتی .. وہ کہتی یہ بالیاں تمہارے دادا جی نے بنو اکر دی تھی .. سو میری خوشی اسی میں ہے ..
آج سوچتی ہوں تو مجھے ان کی سایئکی سمجھنے میں کچھ دیر نہیں لگتی پر اس وقت نہیں سمجھ آتی تھی .. میری بی بی جی بہت جوانی میں بیوہ ہو گئی تھیں اور ساری عمر انہوں نے عبادت اور مجاہدے میں ہی کاٹ دی ..
نہیں جانتی آج مجھے بی بی جی اتناکیوں یاد آ رہی ہے .. میں اکثر ان کی کمر سے ٹیک لگا کر پڑھا کرتی تھی اور وہ مجھ پر آیت الکرسی کا دم کرتی جاتی … جب تک میں جاگتی وہ بھی جاگتی تھیں .. جب بی بی جی نہ رہی تو میری امی جی میرے ساتھ جاگا کرتی تھیں ..
آج میرے امتحان ہیں اور میں اکیلی ہی جاگا کرتی ہوں …کتناکچھ بدل گیا ہے .. لیکن نہیں بدلی تو دعائیں … مجھے صرف دعائیں چاہئے .. آ پ سب سے صرف اور صرف دعائیں چاہئے … جزاک اللہ
ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ : ہم سب کی نیک دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کوآپ کے امتحان میں کامباب کرے اور آپ کے تمام نیک مقاصد کو پورا فرمائے : آمین ، ثمہ آمین یارب العالمین
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے
پریوں کی مللکہ اور چودھويں کے چاند کی ذھبی کرنوں سے بنی ھوئ دوست ۔ اللہ پاک دنیا کی ھر نعمت سے تمھارا دامن بھردے ۔ آمین ثم آمین۔
میری بہت عزیز بہن اور بہت خوبصورت دل اور نورانی چہرے کی مالک ڈاکٹر نگہت نسیم ۔ تم جیسے لوگ بہت کمیاب اور نایاب ھیں ۔ مجھے یقین ھے کہ تم جیسے منفرد المزاج لوگوں کی اللہ خود خاص حفاظت کرتا ھے، ھم سب اپنی دعاوں سے عرش ھلادینگے ، انشا اللہ تم نے جیسے صبر سے گذشتہ نتائج کو صبر و شکر سے قبول کیا تھا۔ اللہ پاک اسی نیکی اور محنت کے انعام کے طور پر تم کو کامیابی عطا کریگا۔ انشا اللہ ۔
تم پر تو میں نے پوری ایک کتاب لکھنی ھے ۔ ابھی آفس میں ھوں یہاں سب کچھہ بلاک ھے انشا اللہ گھر جاکر اگر ھمارے دائمی مریض
لیپ ٹاپ نے گڑبڑ نیہن کی تو تمھارا انٹرویو سنو گی اور مجھے علم ھے کہ تم نے کتنی محنت کی ھوگی ، کتنی جدوحہد کی ھوگی
اللہ سے قربت کی تمنا حاصل کرنے کے لیے ۔ وہ جو ھمارے رگ جاں سے بھی بہت قریب ھے ۔ جو اللہ کو ھمہ وقت یاد رکھتے ھیں اللہ ان لوگوں کبھی تنہا نیہن چھوڑتا اور تمھاری اپنے بزرگوں سے محبت اور عقیدت کا پڑھ کر آنکھیں کیا جسم وجاں میں طغیانی آگی ، باادب بانصیب ۔
سلامت رھو سلامت رھو سلامت رھو اللہ پاک تم کو نظر بد سے محفرظ رکھے آمین ۔
یہ تو ان حالات میں خوشبو بھری تازہ ہوا کا اک جھونکا ہے۔۔۔۔۔اسی کو نکہت بھی کہتے اور نسیم بھی۔۔۔۔۔زبردست سیّد مصباح شاہ صاحب، کیا کہنے، آپ نے نگہت بہن کی شخصیت انہی کے اسم بامسمّٰی سے بیان کردی، بہن جی واقعی اس سپاس و ثنا کی حقدار ہیں۔
ما شا ء اللہ بہت عمدہ اللہ آپ کو مزید ترقیات سے نوازے ۔ آپ کی مدھر آواز بھی سنی اور آپ کے ادبی سفر سے متعلق بیش قیمت معلومات بھی حاصل ہوئیں۔
شکریہ کہ آپ نے ہم لوگوں کو اس انٹرویو کو سننے کا موقع دیا ۔
اسلام علیکم ساتھیو
بہن نگہت تمہارا انترویو بہت اچھا لگا ۔ اور جہاں تک دعاؤں کی بات ہے تو دیکھو تم ساری دنیا میں بیٹھے لوگوں سے دعائیں پاتی ہو پھر چاہے وہ پاکستان ہو،کویت ہو سڈنی ہو لندن ہو امریکہ ہو ، جرمنی ہو یا نارتھ امریکہ ہر طرف سے یہ تحفہ تمہارے نام آتا ہے ،اور یہ ہی سب سے بڑی خوش قسمتی ہے ، اور جیسا بجو نے کہا کہ ساتھی اچھا ہو تو نیا بڑی خوبصورتی سے پار لگتی ہے ، تو سب سے بڑا کرم یہ ہے کہ آپ کو اللہ نے ایسا ساتھی عطا کیا جو ہر قدم آپ کے ساتھ ہے اللہ آپ دونوں کی جوڑی کو اسی طرح ایک دوسرے کا بنائے رکھے آمین
اللہ تمہیں کامیابی عطا کرے ۔ اور عالمی اخبار کی بلاگ فیملی اسی طرح ہاتھ سے ہاتھ جوڑے خوشیاں بانٹتی اور سمیٹتی رہے آمین
بجو اللہ آپ کو خوش رکھے عا لمی شفا خانہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ جزاک اللہ خیر
دعاؤں کی طالب عالم آرا
آپی ۔۔۔۔اچھی آپی۔۔۔
اک سحرسا طاری ہوگیاہے۔۔۔۔۔آپ کی نظم اور پھر بزرگوں کی باتیں پڑھ کر۔۔
اللہ سوہنے آپ کوآپ کے بزرگوں کے صدقے سلامت رکھے۔۔۔۔۔
آپ کےطفیل آپ کے بزرگوں کی خوبصورت باتیں اور اچھی قدریں
جاننے کا موقع ملا۔۔دل باغ باغ ہوگیا۔۔
میرادل آپ کی محبت سے رچ بس گیاہے۔۔
آپی ڈھیر ساری دعائیں ۔۔۔
Dr Sahiba Bohat Khoob MashAllah
سلامت رہو ناصر .. اتنا مان دینے پر اشکبار ہوں .. خوش رہو میرے ویر ..
اذیر تم بہت اچھے اور بہترین صلاحتیوں کے مالک ہو .. تمہاری سب بڑی خوبی دوسروں کو خوشدلی سے تسلیم کرنا ہے .. تم فیصل آباد ریڈیو کے بہترین کمپیر ہو ..کئی آوازیں ایک ساتھ نکال سکتے ہو .. بہترین گلوکار ہو اور بہت ہی اچھے انسان بھی .. لیکن ایک خوبی ہے جو مجھے بہت اچھی لگتی ہے وہ ہے تمہارا ہر حال میں خوش رہنا اور اللہ کریم کا شکر گزار رہنا اور اپنے ماں باپ سے محبت کرنا .. .. میرے ویر اس سے بڑا اس دنیا میں کسی کے لئے کیا انعام ہو .. اللہ تمہاری صلاحتیوں اور توفیقات میں اضافہ فرمائے ..آمین
شاہین میری پیاری اتنی محبت کیسے کر لیتی ہو .. مجھے آج تک یہی سمجھ نہیں آیا .. تمہاری باتیں سن کر مجھے ہمیشہ سکتہ سا ہو جاتا ہے .. حیران ہوئی رہتی ہوں .. اللہ اکبر ..
عبدالمناف بھائی .. آپ کی شفقت میرا سرمایہ ہے .. سلامت رہیں
اکرام بھائی بہت بہت شکریہ .. مجھے آپ جیسے بھائی کی ہمشیرہ ہونے اعزاز نازاں رکھتا ہے .. سلامت رہیں ..خوش رہیں
منظور بھائی آپ کی دعاؤں کی مجھے ہمیشہ ضرورت رہتی ہے .. ممنون احسان ہوں کہ آپ کی دعاؤں میں ہوں
آپا میری آپا .. بس آپ مجھے ایسی ہی دعائیں دیتی رہیں .. آپ دیکھنا چاند کو نہ چھو لوں تو آُپ کی بہن نہیں .. سچ آپا .. .. آپ سے ملنے کو بہت دل کرتا ہے .. انشاللہ اللہ کریم ضرور کوئی سبیل نکالے گے .. پھر بجو . آپ . شمس بھائی اور میں مل کر ڈھیر ساری باتیں کریں گے .. عالمی اخبار کی ٹیم زندہ باد .. کا نعرہ بھی لگائیں گے ..
میری لائق اور محنتی بیٹی ،بہت سی دعائیں ،
میں اللہ تعالٰی کے حضور دعاگو ہوں کہ وہ اپنے بندوں کو ستّر ماؤں سے بڑھ کر چاہنے والا مالک ، کائنات کے معلّم اعظم حضرت محمّد مصطفٰے صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم اور باب علم حضرت علی علیہ السّلام کے علم کے صدقے میں عنقریب ہونے والے تمھارے امتحان میں تم کو امتیازی کامیابی عطا فرمائے ، اور یہ کامیابی تمھارے مستقبل کے لئے ایک بہترین سنگ میل ثابت ہو ،آمین ،ثمّہ آمین
تم نے اپنی محترم دادی جان صاحبہ کے لئے جو پر عقیدت باتیں لکھی ہیں دل ان کو پڑھ کر باغ باغ ہو گیا ہے ،خوش نصیب کہ ان کو تمہاری والدہ محترمہ جیسی بہو ملی جس ہستی نے اپنی اولاد کو ان سے اس قدر قریب رکھّا اور نیک نصیب تم لوگ کہ ایک چھتر چھاؤں بزرگ کی زات سے فیضیاب ہوئے ،اللہ تعا لٰی مرحومہ کو جنّت عالی میں مقام عالی عطا کرے ،آمین،الٰہی آمین
بے شک میری بیٹی دعا تقدیر کے بند دروازے بھی کھول دیتی ہے ، دعا کا زریعہ اللہ تعا لٰی نے ہم بے بس لوگوں کے لئے انعام بنا کر ہم کو عطا کیا ہے ،طارق بھیّا صحت یابی کی جانب انشاللہ اسی طرح قدم قدم بڑھتے ہوئے ایک دن ہم سب سے کہیں گےکہ ڈ اکٹرز نے ان کو سو فیصد صحت مند قرار دے دیا ہے اور اب میں سب کچھ پہلے کی طرح انجام دے رہا ہوں
ایک بات کی و ضاحت کر دوں کہ تم اب بھی اکیلی نہیں جا گتی ہو ،جب سے میرا عالمی اخبار کا ساتھ ہوا ہے ، میں بھی تمہارے ساتھ جاگتی ہوں ،بس میرے اور تمہاری دادی محترمہ کے درمیان ایک قدر مشترک ہو گئ نا ں ،وہ بھی تم کو اکیلا نہیں چھوڑتی تھیں اور اب میں کوشش کرتی ہوں کہ کم از کم کچھ دیر تو تمھاری نیم شبی کی خاموش محنت میں شریک ہو جاؤں خدا وند عالم تمہارا حامئ و ناصر ہو
بہت سی دعا ؤ ں کے ساتھ اللہ حافظ
زا ئرہ بجّو
ڈاکڑ صاحبہ تسلیمات
آپ کے امتحان میں بھرپور کامیابی کی دعا اس ایک حقیر و فقیر کی بھی ہے مولا قبول کرے اور آپ کو ہر منزل میں کامیاب کرے آمین ثم آمین
السلام علیکم
نگہت جی اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب کرے.انٹر ویو سُن کر اچھا لگا تاہم کچھ تشنگی رہ گئی. اور انٹر ویو کرنے والے صاحب بالکل نا تجربہ کار لگے.
خوش رہیئے
والسلام
زرقا
بہت اعلٰی ، بہت اچھا لگا آپ کو زندگی کے ہر امتحان میں کامیاب کرے.انٹر ویو سُن کر اچھا لگا خوش رہو
اسلام علیکم ساتھیو اللہ ہم سب کو خوش رکھے ۔
پیاری بہن تمہاری چاہتوں کا بہت شکریہ ۔ضرور ضرور ہم ملینگے انشاء اللہ ، اور بھائی شمس جیلانی کی روحانی شخصیت درمیان میں ہوگی تو میری اور تمہاری خوش نصیبی بھی بڑھ جائیگی ۔
اللہ تمہیں کامیاب کرے آمین
اللہ ہم سب کو اسی خلوص اور محبت کے ساتھ آپسمیں جوڑے رکھے ۔ اور ایک دوسرے کے لئے دعائیں کرتے رہیں ۔آمین
دعاؤن کی طالب
عالم آرا
بہت خوب باجی