السلام علیکم
السلام آباد میں منعقد بین الاقوامی سیرت کانفرس میں شامل 250 سے زائد علماء نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ خود کش حملے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی اسلام میں حرام ہیں ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کی رہنمائی اور اصلاح احوال کے لیے قومی سطح پر ایک ادارہ بنایا جائے جس کی سر پرستی حکومت کرے اور ہر طرح کا تعاون کرے ، اور عصر حاضر کے تقاضوں اور ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے امت مسلمہ کے لیے نصاب تعلیم اور نظام تعلیم تشکیل دیا جائے ۔
علماء نے تو اپنا حق ادا کر دیا اب دیکھتے ہیں کہ ہمارے سیاسی بونے کب اِس مقصد کے لیے اگھٹے ہوتے ہیں ۔
علمائے السلام ۔ زندہ باد
آصف احمد بھٹی

عزیزم آصف بھٹی. امید ہے آپ بخیریت ہونگے. کویت میں آپ سے ملاقات بہت تشنہ اور ادھوری رہی.یاد زندہ صحبت باقی.
حسب سابق اس مرتبہ بھی آپ ایک اہم موضوع کے ساتھ آئے ہیں.بات بہت مختصر لیکن جامع. یہی اچھا لکھنے والے کا خاصہ ہے.
ابھی اس بلاگ کی شروعات ہیں اس لیئے فقط اتنا عرض کرؤں گا کہ ”قرارداد”کی حد تک تو یہ بات بہت خوبصورت ہے اور قرآنی تعلیمات کا نچوڑ ہے لیکن اصل مسلہ تو عمل کا ہے نا. میرے خیال میں پاکستان روئے زمین کا واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ اور سب سے خوبصورت الفاظ کی قراردادیں تیار کرنے کی خود کفیل فیکٹری ہے لیکن جب ان کو عمل کی کسوٹی پر پرکھنے کا وقت آتا ہے تو یہ ردی ثابت ہوتی ہیں. کسی پیشگی معذرت کے بغیر عرض کرؤں کہ عالمی اخبار کی پیشانی پر سورہ الصحف کی لکھی ہوئی آیت اسی بے عملی کا نوحہ ہے. علمائے کرام بہت بڑا اور بہت وسیع لفظ ہے اور ہر صاحب جبہ و دستار اور منبر نشین عالم دین نہیں ہوتا. عالم دین کی پہلی اور نہایت واضع نشانی اسکا باعمل ہونا ہے. میرے خیال میں ان قرارداد لکھنے اور منظور کرنے والوں پر واجب ہے کہ اس ضمن میں پہلا عملی قدم وہ اٹھائیں. لیکن ایسا ہوتا نہیں ہمارے ہاں. ہم چاہتے ہیں کہ نماز آصف بھٹی پڑھے اور ثواب صفدر ھمدانی لے. اردو صفدر ھمدانی کے بچے سیکھیں اور اردو فر فر ڈاکٹر نگہت نسیم کے بچے بولیں. نہیں یہ نہ تو نظام قدرت ہے اور نہ ہی اصول فطرت.
آصٍف بھٹی بھائی ہمارے ہاں تو پہلے بنے ہوئے ادارے تباہ وبرباد ہو چکے ہیں سوائے کرپشن کے اداروں کے. اب نئے ادارے کو کون بنائے گا؟ ویسے بھی ہمارے ہاں تمام اداروں کی ماں ہماری مساجد ہیں. لیکن افسوس یہی ہے کہ ان مساجد کو اصلاح احوال عوام و حکومت کے لیئے نہیں منافرت کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے. آپ نے 250 سے زائد جن سرکاری طور پر مدعو ”علما” کا ذکر کیا ہے مسلہ ہی اس قبیل کے لوگوں کا ہے جو سرکار کی زبان بولتے ہیں. ان ”علما ” کو حکومت کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں.یہ بس اپنی مساجد اور مدرسوں کو دہشت گردی کے خلاف تحریک کا مرکز بنا لیں. پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے. ایک دوسرے کو کافر کہنا چھوڑ دیں. خود بھی باعمل بنیں اور دوسرے کو اسی کی تلقین کریں اور خود کو مثال بنائیں. مگر کیا کریں ہمارے ہاں دوسرے کو مسلمان بنانے پر زور ہے خود مسلمان بننے پر نہیں.
السلام علیکم
محٹرم صفدر ہمدانی صاحب ، میں نہایت ہی احترام کے ساتھ آپ کی تمام باتیں مانتے ہوئے ایک بات سے اختلاف کی جسارت کرونگا اور وہ یہ کہ مجھے کامل یقین ہے کہ تمام علماء دہشت گردی اور خود کش حملوں کو حرام قرار دیتے ہیں اور نہ صرف قرار دیتے ہیں بلکہ وہ اِس کے خلاف عملی طور پر بھی شریک ہیں ، جس کی واضع مثالیں وہ تمام فتوے جو پچھلے کچھ سالوں سے مسلسل علماء اکرام کی طرف سے آرہے ہیں اور اُس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ہاتھوں علماء اکرام کی شہادت کے کئی واقعات ہو چکے ہیں ، علامہ شامزئی ، مفتی نعیم اور اِس جیسے کئی علماء اپنی جان قربان کر چکے ہیں ، یہ درست ہے کہ کچھ کٹ ملاں ٹاءپ لوگ علماء کا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں اور یہی وہ لوگ ہیں جو علماء اکرام کو بدنام کرتے ہیں ۔ باقی باتیں انشاء اللہ اگلے تبصروں میں ۔
آصف احمد بھٹی
جی برادر آپ کاکہا سر آنکھوں پر،لیکن میرا ستدلال ابھی تک یہی ہے کہ فقط فتوے جاری کرنا اس مسلے کا حل نہیں ہے۔ میرا زور ان لوگوں کے عمل پر ہے۔وہ لوگ جنکی مساجد۔امام بارگاہوں،مدرسوں اور ایسے مقامات پر بڑی تعداد میں بات ماننے والے لوگ موجود ہیں،جو ان کی اقتدا میں پانچ وقت اور عیدین کی نماز پڑھتے ہیں یہ دینی شخصیات انہی لوگوں کو بیدار کر کے ایک فورس کیوں نہیں بناتے۔ علما کی قربانیوں سے انکار نہیں لیکن یہ بھی تو ایک حقیقت ہے نا کہ علما سے ہزار گنا زیادہ عوام کی قربانیاں ہیں اور وہ بھی بے گناہ عوام کی۔ علما ہمارے ہاں کبھی بھی ایک طاقت نہیں بن سکے اور نہ ہی کسی عہد میں اپنی طاقت منوا سکے ہیں۔اسکی بڑی وجہ مفادات کی دنیا ہے اور انکی بہت بڑی اکثریت بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے۔
میرا آج بھی یہ فلسفہ ہے کہ اس دہشت گردی کو خود حکومتوں نے اپنے تسسلسل کے جواز کے طور پر زندہ رکھا ہوا ہے۔ انکو ان دہشت گردوں،انکے حواریوں،انکے نگہبانوں،انکو رقوم فراہم کرنے والوں اور انکے ٹھکانوں کا بخوبی علم ہے۔مسلہ نیک نیتی کا فقدان ہے
السلام علیکم
محترم ہمدانی صاحب ، نماز عصر کی اقامت کے سبب مجھے اپنا تبصرہ ادھورا چھوڑ کا جانا پڑا تھا ، آپ کا استدلال بلکل درست ہے اور میں یہی تو کہہ رہا ہوں کہ ہم لوگوں نے علماء اور کٹ ملاؤں کو باہم مخلط کر دیا ہے ، علماء تو محض فتوے ہی دے سکتے ہیں اور جو وہ متعدد بار دے چکے ہیں ، مساجد اور مدارس میں بھی بار بار تعلیم کی جا چکی ہے ، یہاں میں آپ کی توجہ جناب وزیر داخلہ محترم عبدالرحمن فرشتہ صاحب کی کچھ دن پہلے کی پارلیمنٹ مین کی جانے والی تقریر کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ جس میں اُنہوں نے الزام لگایا تھا کہ جنوبی پنجاب میں کچھ مدارس میں شدت پسندی کی تعلیمج دی جاتی ہے ، کیا یہ مذاق نہیں تو اور کیا ہے کہ ایک قوم کا وزیر داخلہ جانتا ہے کہ دہشت گرد کہاں ہیں اور وہ اِس بات کا اقرار پارلیمنٹ کے فلور پر کر رہا ہے اور اِس کے باوجود وہ اُن کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہا ، اب اِس میں علماء کیا کر سکتے ہیں ؟ وزیر داخلہ جو یہ اختیار رکھتا ہے کہ وہ ملک میں ہونے والے تمام غیر قانونی سرگرمیوں کا جوابدہ ہے اگر وہی جانتے بوجھتے ہوئے بھی پیر صاحب لندن والے کو منانا کے لیے لندن جانا افضل سمجھتا ہے تو پھر ہم لوگ کیا کر سکتے ہیں ؟ اگر وہ جانتا ہے کہ کٹ ملاؤں کے کچھ مدارس میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور پچھلے دو روز میں فیصل آباد اور پشاور میں دہشت گردی کی دو بڑی کاروائیاں ہو چکی ہے مگر جناب وزیر داخلہ صاحب بدمعاش مرزا کی پھیلائی ہوئی آلائشوں کو سمیٹنے لندن تشریف لیجانا بہتر سمجھتے ہیں ، لاحول وا قوۃ ، ایسے بے حس ، بدمعاش اور نااہل وزراء داخلہ کو تو خود ہاتھ پیر باندھ کر ظالمان کے حوالے کر دینا چاہیے ، پھر وا چاہے تو اُنہیں توپ سے باندھ کر اُڑا دیں یا اُن کی گردن تلوار سے قلم کر دیں ۔ اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ۔ آمین
آصف احمد بھٹی
جناب آصف بھٹی صاحب نے بہت اہم موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ میرا قلم بھی اکثروبیشتر اسی موضوع پر اٹھتا ہے۔ کیا کریں کہ اس عفریت نے ایسا اس ملک کو جکڑا ہے کہ دیگر تمام موضوعات اور مسائل پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔ بلاگ میں دیگر موضوعات سے میں لطف اور علم دونوں حاصل کرتا رہتا ہوں۔ ابھی اتنا پختہ محسوس نہیں کرتا کہ اپنی رائے کا اظہار بھی کرسکوں۔ مگر یہ موضوع ایسا ہے کہ ہر عام پاکستانی کی طرح میرا خون بھی کھولا دیتا ہے۔ اسی لئے اپنی رائے بھی آپ احباب سے شئیر کرنا چاہوں گا۔
یہ بات بالکل بجا کہ اسلام کا تو مطلب ہی سلامتی ہے۔ یہ جلا بخش دین ہے، نہ کہ حیات صلب۔ جب ہم تاریخ اسلام پر نظر ڈالتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ سب سے پہلے پیغمبر اعظم (ص) نے بچیوں کو زندہ درگور کرنے اور بلاوجہ کی جنگوں کا قلع قمع کیا اور معاشرے میں حیات بخش فضا کو پروان چڑھایا۔ جب جنگ کا مرحلہ درپیش ہوتا تھا تو آخری حد تک اس سے اجتناب برتا جاتا تھا اور جب تک جنگ مسلط نہ کردی جاتی تھی، تب تک شمشیر زنی کی نوبت نہیں آتی تھی۔ جب فریقین روبرو ہو بھی گئے تو جارحانہ کی بجائے ہمیشہ دفاعی کارروائی ہوئی۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ رسول اکرم (ص) کے سپہ سالار حضرت علی ابن طالب (ع) جب جنگ کو جاتے تھے تو آپکی تین باتیں اپنے مد مقابل سے ہوتی تھیں۔ اول یہ کہ اسلام قبول کر لو۔ دوم، اگریہ قبول نہیں تو بھاگ جاؤ۔ تیسرے یہ کہ لڑنا ہی ٹھہرا تو جنگ میں پہل کرو، ہم دفاع کریں گے۔ ۔ ۔ ۔ یہ ہے اسلام۔ مگر صد افسوس کہ اسلام کا نام لے کر جوقتل و غارت گری دنیا میں صرف اس اسلام کے قلعے میں ہو رہی ہے، وہ پوری دنیا کے لیئے باعث عبرت ہے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ جو دین زندگی کی باتیں کرتا ہے، وہ اتنے وسیع پیمانے پر انسانی خون کی ہولی کیسے برداشت کر سکتا ہے۔ زرا سے سطحی تجزئے سے بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ کچھ اور تو ہے، اسلام نہیں ہو سکتا۔ اب رہی بات علما کے فتووں کی، تو جو قبیل یہ کام کر رہا ہے، وہ حزب الشیطان ہے، جسکی سرپرستی شیطان بزرگ کر رہا ہے۔ ڈھائی سو تو کیا، ڈھائی لاکھ علما بھی اسکے خلاف فتوے دے دیں تو یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔ کیونکہ شیطان کا تعلیمات محمدی سے کیا واسطہ۔
اگر ہمارے ارباب اختیار مصلحتوں سے بالاتر ہو کر اقدامات کریں تو ان بزدلوں کو ہمت نہیں کہ کوئی چوہا بھی ماردیں۔ مگر جب اپنی عزت اور حمیت کو کاغذ کے چند پرزوں کے تحت بیچ دیا گیا ہو تو پورا ملک بھی فتوی گری شروع کردے تو متوقع نتائج حاصل نہیں ہو سکتے۔
اللہ تعالی اس سرزمین اور اسکے باسیوں پر رحم کرے اور اسکے ارباب اختیار کو چشم بصیرت عطا فرمائے۔ آمین۔
محترم آصف بھٹی صاحب ،
آپ کی واپسی سے جیسے بلاگ میں بہار لوٹ آئی ۔ آپ نے بہت ہی اہم موضوع چنا ہے اور جتنا یہ اہم ہے اتنا ہی متنازعہ بھی ۔
میں جناب ہمٰدانی صاحب کے ایک ایک لفظ کی تائید کرتا ہوں کہ ہمارے علماء کے قول اور فعل میں تضاد ہی ان کے ہر فتوے کا بذاتِ خود رد نہیں تو کیا ہے ؟ فتوٰی فروشوں کی یہ نسل ہر دور میں موجود رہی ہے جو دہشت گردی کو حرام تو کہتے ہیں لیکن اپنے مخالف مسلک کے کسی عالم کی گردن اڑانے والے کو جنت کی بشارت بھی دیتے ہیں ، جو عورت کی حکمرانی کے خلاف فتوٰی بھی صادر فرماتے ہیں جبکہ ایک حکمران عورت سے عہدہ قبول کرنے میں بھی قباحت محسوس نہیں کرتے ، جو سود کو حرام کہتے ہیں لیکن خود سودی کاروبار میں سر تا پاؤں دھنسے ہوئے ہیں ، جو نفس کو مارنے کا وعظ فرماتے ہیں لیکن خود ساٹھ ساٹھ برس کی عمر میں بھی ایک اٹھارہ بیس سال کی دوشیزہ سے دوسری شادی کرنے سے بھی نہیں ہچکچاٹے ۔ اگر میں اسی طرح بکتا گیا تو خود بھی کسی کے فتوے کا شکار بنوں گا ، کیونکہ میں پہلے ہی اس ملک میں ان لوگوں کے قول و فعل میں تضاد ، فرقہ واریت ، مسلک پرستی اور فتوٰی فروشی کا سخت ناقد ہوں ۔
معاشرے میں ان گنت صاحب عمل علماء کے وجود سے بھی انکار نہیں لیکن یہاں بات چونکہ ان سیاسی علماء کی ہے ، جو فوٹو کو حرام کہتے ہوئے بھی فوٹو سیشن میں اپنے آپ کو نمایاں کرنے میں پوری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں ، جو ہر دورِ حکومت میں فتوے جاری فرمانے میں پیش پیش ہوتے ہیں ۔ لیکں ان حضرات سے ان کے موجودہ فتوے سے پہلے جاری کئے جانے والے انہی کے فتاوٰی پہ ان کی عملی کوششوں کے بارے میں پوچھیں تو ان کا کھرا جواب یہی ہوگا کہ ہمارا کام تو فتوٰٰ ی جاری کرنا ہے ، اگر کوئی عمل نہیں کرتا تو قیامت کے دن جوابدہ ہوگا ! بس اسی طرح موجودہ فتوے پہ عمل کے لئے بھی قیامت کا ہی انتظار کرنا ہوگا ، ویسے قیامت تو اس ملک کے غریبوں پہ روز ہی گذرتی ہے !
جسطرح ہم اپنے نظامِ حکومت میں دیانت دار اور قول و فعل کے پکے حکمرانوں کے خواب دیکھتے ہیں اسی طرح معاشرتی برائیوں کی اصلاح اور مسجد و منبر کی حرمت کو برقرار رکھنے کو باکردار اور صاحبانِ عمل علماء کی خواہش بھی رکھتے ہیں لیکن قحط الرجال کے اس دور میں علماء کم اور مُلا زیادہ ہیں جن کی سوچ ” نماز آصف بھٹی پڑھے اور ثواب صفدر ھمدانی لے. اردو صفدر ھمدانی کے بچے سیکھیں اور اردو فر فر ڈاکٹر نگہت نسیم کے بچے بولیں “ سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔
السلام علیکم جناب۔۔۔
فتوي آ گیا ہے۔۔۔ سب مسلک کے علما بھی اتفاق پر ہیں کہ خودکش حملے غیر اسلامی اور حرام ہیں۔۔۔ لیکن جو “اسلام” کے نام پر خودکشیاں کر رہے ہیں۔۔۔ ان کے دماغ اتنے بدلے جا چکے ہیں کہ ان کو ان کے آقاووں کے سامنے ہر دوسری بات غلط لگتی ہیں۔۔۔ ان حضرات کے فتوی دینے سے خودکش حملے ختم نہیں ہونگے۔۔۔ ہاں شاید دہشتگردوں کو معصوم بچوں کی ترسیل شاید کم ہو جائے۔۔۔
باقی میں آپ ہمدانی صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ایک بات تمام مسالک کے علما اس بات پر مشترکہ فتوی دے دیں کہ ایک دوسرے پر نکتہ چینی بند کی جائے اور دوسروں کو کافر کہنا بند کریں۔۔۔ اپنے اپنے مسلک کے مسلمانوں کو اپنے اپنے مسلک کے مطابق اچھی تربیت دے دیں تو شاید ہمارا معاشرہ کسی حد تک ٹھیک ہو جائے۔۔۔
والسلام۔۔۔
عمران اقبال
عزیزم عمران اقبال۔عالمی اخبار کے بلاگ پر آمد کا شکریہ۔ آپکی آمد ہوا کا ایک تازہ جھونکا ہے۔ جی چاہتا ہے کہ آپ جیسے صاف ذہن کے لوگ اس پلیٹ فارم پر جمع ہوں تا کہ بیداری فکر کا کوئی سامان ہو سکے۔
السلام علیکم
میرے خیال میں ایسے فتاوی کی محرک حکومت وقت ہوا کرتی ہے. اور یہ تازہ فتوی بھی حکومتی کوششوں کے نتیجے میں سامنے آیا ہے . ہماری ایجینسیوں اور میڈیا کو مل کرخودکُش حملہ آوروں کو بے نقاب کرنا چاہیئے . آج تک صرف خودکُش حملہ آوروں کے سر ہی برآمد ہوتے ہیں. اُن کی زندگی، ماحول اور محرکات سامنے نہیں لائے جاتے. امن و امان کے حوالے سے ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی صفر ہے. ہمارے وزیرِ داخلہ کا زیادہ وقت سیاسی جوڑ توڑ میں گزرتا ہے . سیاستدان نورا کُشتی میں مصروف ہیں اور میڈیا کا سارا زور کردار کُشی پر ہے.
علما ئے دین ایک دوسرے کی اقتدا میں نماز تو پڑھتے نہیں ان کا کسی بات پر متفق ہونا بس نمائشی حد تک ہے.
والسلام
زرقا
صفدر ہمدانی صاحب۔۔۔ اس پرتپاک خوش آمدید کے لیے بہت شکریہ۔۔۔ امید ہے کہ عالمی اخبار کے مصنفین کی تحاریر اور خیالات سے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔۔۔ اپنے آرا آپ تک پہنچاتا رہوںگا۔۔۔ انشااللہ۔۔۔
موضوع سے ملتا جلتا میں نے بھی کچھ اپنے بلاگ میں لکھا تھا۔۔۔ امید ہے آپ اس سے بھی متفق ہونگے۔۔۔ لنک پیسٹ کر رہا ہوں۔۔۔ آپ سب کی رائے پڑھ کر بہت خوشی ہوگی۔۔۔
http://emraaniqbal.wordpress.com/2011/01/07/گستاخ-رسول-تو-ہم-سب-ہیں%DB%94%DB%94%DB%94/
والسلام۔۔۔
عمران اقبال
جناب محترم آصف بھٹی بھائی
السلامُ علیکم۔ آپ کی صحرا سے واپسی یقناً صحرا بھی محسوس کرے گا کہ آپ کی موجودگی سے دشت و دمن میں رونقیں رہتی ہیں۔
اس فتوے کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے پہلے آپ سے گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس فتوے میں شامل اکابرین ملت کے اسماء شریف اور انکی سیاسی و مذھبی وابستگی کا حوالہ اگر مل جائے تاکہ بات کی حیثیت اور وزن معلوم ہو سکے۔
دوسرے اگر آپ نے اس فتوے کو دیکھا ہے تو اسکی نقل یا لنک بھی یہاں مہیا کر دیں تا کہ بات کرنا آسان ہو جائے ( میرے پاس پاکستانی ٹی وی کی سہولت نہ ہونے کے سبب اگریہ فتویٰ کسی پروگرام ٹی وی پر آیا ہو تو فدوی دیکھنے سے قاصر رہا ہے، اس لئے حوالہ درکار ہے)۔
اس کے بعد اگر ممکن ہوا تو فدوی کچھ عرض کرے گا، انشاء اللہ۔
یہ علماء قابلِ تحسین قدم ہے۔ اللہ علماء کو ایسے مزید کی توفیق دے۔ آمین
یہ علماء کا ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔ اللہ علماء کو ایسے مزید اقدام کی توفیق دے۔ آمین
در اصل عمل کا تعلق شاید علما سے نہیں ہے۔ عمل کا تعلق کردار سے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ قوم کے کردار کی تعمیر کی جائے۔ مگر نہ تو یہ آسان کام ہے اور نہ ہی چند دن یا سالوں میں ہو سکتا ہے۔ اگر آج یہ کام شروع کیا جائے تو دو نسلوں کے بعد قوم کا کردار درست ہو گا۔ اور کردار کے تعمیر کا تعلق براہ۔ راست قومی شعور اور ذہنی بلوغت سے ہے۔
بحثیت مجموعی ہمارہ قوم نابالغ ہے۔
علمائے حق اور علمائے سوُ میں فرق کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے علمائے دین ، علمائے حق اور علمائے اسلام کے زمرے میں آنے والا ہر عالم یہی فتوہٰ دے گا جو السلام آباد میں منعقد بین الاقوامی سیرت کانفرس میں دیا گیا
جیسا کہ بابا ھمدانی اور بھائی قمر نے فرمایا کہ مسئلہ اس مکتبہ فکر کا ہے جو خود کش حملے کروا کر مرجانے کو جنت کی ضمانت قرار دے رہا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چایئے اور ایسے مدارس کو بند کروانا چایئے جو معصوم بچوں کے معصوم ذہنوں کو پراگندہ کر کے ان کو اس قبیح کام کرنے کی رقبت دلاتے ہیں وہ بھی جنت کے لالچ میں ؟؟؟
عمران اقبال صاحب آپ نے بہت اچھا لنک دیا ہے یہ درست ہے کہ ھم سب احکام محمدی سے رو گردانی کر کے گستاخِ رسول (ص) ہونے کا ثبوت دیتے ہیں اور یہ اتنی تلخ حقیقت ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی اس کو ماننے کو تیار نہیں۔
جبکہ قرآن پاک میں بار بار اس کا ذکر کیا گیا ہے کہ اللہ ، اللہ کے رسول (ص) اور رسول (ص) کے جانشینوں کی اطاعت کرو
کیا دین کسی جبر کا نام ہے کیا اسلام تلوار کے زور پر پھیلایا گیا ؟؟
نہیں ہر گز نہیں
پھر سوچیں ھم کہاں کھڑے ہیں؟؟؟
تمام ہم نشینوں کی آرا پر قیمتی خیالات پڑھ کر میں بھی اپنی بیٹی زرقا مفتی کی طر ح یہی کہوں گی کہ خود کش افراد کے حالات زندگی سماج کے سامنے لائے جائیں ،
جہاں تک میرا اپنا خیال ہے وہ یہ ہے کہ یہ کھیتی بھی ہمارے سیاست دا نو ں کی بوئ ہوئ ہے ایک بڑی سیاسی جماعت نے برسوں پہلے کشمیر کے نام پر کرچی کے گلی کوچوں کی ہر ہر دیوار پر نعرہ ء شہادت اس طرح درج کیا
شہادت ،شہادت ،سعادت سعا دت
اور پھر کراچی کے سکولوں کے کالجوں کے معصوم کم عمر نوجوان اس پرکشش نعرے کی آڑ مین مو ت کے حوالے کئے گئے جوان جوان لاشیں گھر وں میں کہرام برپا کرتی رہیں گھر والے نوجوان کو ڈھونڈتے رہ جاتے تھے اور ان کا جوان لہو کشمیر کے کسی دور افتادہ گاؤں میں کسی پہاڑ کی کھو ہ میں بھوکا پیاسا سردی میں ٹھٹھرتا ہوا بے کسی کی مو ت مرجاتا یا کسی ہندو سپاہی کے ہاتھ بے بسی کی عبرت ناک موت مر جاتا ،پورے ملک سے مسلامن بچّے اس طرح بھینٹ دئے گئے کوئ فتویٰ ساز ادارہ نہیں تھا جو اس بے جا قتل عام کو روک سکتا ،یہ تک ہوا کہ اگر کسی نوجوان نے گھر واپسی کی آرزو کی تو اس سے کہ دیا گیا کہ ہم لانے کے زمّدار تھے واپس لے جانا ہمارے اختیار میں نہیں ہے قوم بے حسی کی چادر اوڑھے سوتی رہی اور نعرے درج کروانے والے کسی بڑے سیاست داں نے شہادت کی سعادت اپنے نصیب میں نا لکھوائ
پھر جبڑا چوک والے خود ساختہ امیرالمو منین کو ہمارے برادر اسلامی ملک نے مسلامانوں کو تقسیم کرنے لئے تمام ملک میں ایسے مدرسے قائم کرنے کی بشارت دی جن کے زریعے جنّت میں جانے کے پروانے صرف ایک فرقے کے لوگو ں کی مصو م بے خطا کی جان لے لینے کے بدلے مل جاتے تھے کراچی کے طول و عرض میں قوم کے صرف ایک فرقے کے مسیحا ؤں کا قتل عام اس طرح سستا ہوا ،اور قاتل جنّت کی خوشخبریوں سے اور چند ہزار روپے کے نزرانے سے بہلائے جانے لگے
تو میرے ساتھیوں جماعت اس نام پر فنڈ بٹورنے کا نیک کام کرتی رہی
معزرت کے ساتھ عرض ہے تحریر کی سہواً ہو جانے والی غلطیوں سے صرف نظر کی جائے ویسے تو میں کوشش کرتی ہوں کہ نظر ثانی کے بعد ہی ارسال کرو ں لیکن کبھی وقت کی کمی باعث ممکن نہیں ہو پاتا ہے ،بہر حال تسلسل جار ی رکھتے ہوئے مجھے کہنا ہے کہ اب بھی وقت ہے فتوؤ ں کی اہمیت اپنی جگہ مسلّم ہے لیکن میدان عمل بھی کوئ چیز ہے ملّت و قوم کی بہتری کے لئے ہر ہر اختلاف بالائے طاق رکھ کر اتّحاد کی زنجیر بنانے کے لئے ہماری پوری قوم کے رہبران ملّت سامنے آئیں اور اللہ تعالٰی کی تائید سے اور اپنی کوششوں سے پاکستان کی تقدیر بدل دیں
دعا گو زائرہ بجّو
ماشااللہ محترمہ سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ نے اتمام حجت کی خاطر یہ بات کہ دی کہ :
“فتوؤ ں کی اہمیت اپنی جگہ مسلّم ہے لیکن میدان عمل بھی کوئ چیز ہے ملّت و قوم کی بہتری کے لئے ہر ہر اختلاف بالائے طاق رکھ کر اتّحاد کی زنجیر بنانے کے لئے ہماری پوری قوم کے رہبران ملّت سامنے آئیں اور اللہ تعالٰی کی تائید سے اور اپنی کوششوں سے پاکستان کی تقدیر بدل دیں “
میں سیدہ زائرہ عابدی صاحبہ کی بات کی دل و جان سے تائید کرتا ہوں۔
بھائی آصف بھٹی صاحب آپ تو لگتا ہے پھر سے صحرا پیمائی پر نکل گئے اور کوئی جواب نہ آٰیا۔ چلیں علمائے اسلام کی ایک تصویر دیکھ لیں:
مصباح بھائی اس وڈیو کو دیکھنے کے بعد میرا دماغ کام نہیں کر رہا .. کیا لکھوں سمجھ نہیں آرہا ..
السلام علیکم
سب سے پہلے تو میں غیر حاضری کے لیے اپنے تمام محترمین سے معذرت خواہ ہوں ، اِن دنوں چونکہ میرے پاس ابلاغ و مواصلات کے زرایع نہ ہونے کے برابر ہے اِس لیے بہت سی چیزوں سے لاعلم رہتا ہوں یا کم از کم بر وقت علم نہیں ہو پاتا ،
اسلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ بلا تفریق رنگ و نسل تمام انسانوں کے قتل کی سختی سے ممانعت کرتا ہے اور بغیر کسی وجہ کے ایک جان کے ضیاع کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ یہاں تک کہ دوران جنگ اگر ایک غیر مسلم کلمہ پڑھ لے (چاہے و ہ جان بچانے کے ڈر سے ایسا کر رہا ہو) تو اس کو قتل کرنے سے بھی حضور نبی اکرم نے منع فرمایا کیونکہ برائی کسی بھی صورت میں نہ اچھائی بن سکتی ہے اور نہ ظلم و زیادتی، حسن نیت کے باعث نیکی شمار ہو سکتی ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی طرف ہتھیار سے اشارہ نہ کرنے تم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ شاید شیطان اس کے ہاتھ کو ڈگمگا دے اور وہ (قتل نا حق کے نتیجے میں ) جہنم کے گڑھے میں جا گرے ‘‘
دہشت گردی کے خلاف فتاوٰی کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ علامہ زاہد الکوثری نے امام ابو حنیفہ کے یہ الفاظ دہشت گرد گروہ کے ساتھ جنگ کرنے کے حوالے سے نقل کئے ہیں ملاحظہ ہو ’’ امام ابو حنیفہ نے فرمایا : باغی اور دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کرو اس وجہ سے نہیں کہ وہ کفر پر ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ باغی ہیں اور واجب القتل ہیں۔ ہمیشہ کوشش کرنی چاہیے کہ معتدل فکر لوگوں کی سنگت اختیار کی جائے اور معاشرے کو بدامنی اور فساد سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کا ساتھ دیا جائے نہ کہ دہشت گرد باغیوں کا‘‘امام شافعی جو ایک جلیل القدر پیشوا تھے آپ کا دہشت گردی کے متعلق موقف بھی ملا حظہ فرمائیں ’’ اگر کوئی شر پسند گروہ کسی شہر میں یا کسی صحرا و بیاباں میں خونریز کاروائی کرے اور لوگوں سے مال و اسباب چھین لے تو ان (کی سزا) کا حکم راہزانوں کی طرح ہے ۔ جب باغی دہشت گردوں کو راہ ِراست کی طرف پلٹنے کی دعوت دی جائے اور وہ اسے قبول کرنے سے گریزاں ہوں تو ان کے ساتھ جنگ کی جائے پس باغی عناصر کے ساتھ جنگ اس وقت تک جائز ہے جب تک وہ مسلح عسکری کاروائیاں کرتے رہیں‘‘
امام احمد بن حنبل نے خلقِ قرآن جیسے ایمانی مسئلے پر قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ، کوڑے کھائے لیکن عوام کو حکومتِ وقت کے خلاف بغاوت پر نہیں ُاکسایا بلکہ آپ سے جب حکومت مخالف بغاوت میں شامل ہونے کو کہا گیا تو آپ نے واضح طور پر انکار کر دیااور فرمایا ’’ میں خونریزی کو جائز نہیں سمجھتا نہ میں اس کا حکم دیتا ہوں۔ ہم (حکومتی دباو کے نتیجے میں ) جس صورت حال سے دو چار ہیں اس پر صبر اس فتنہ بغاوت سے بہتر ہے جس میں مسلمانوں کے ناحق خون بہائے جائیں، مال ُلوٹے جائیں اور عزتیں اور حرمتیں پامال ہوں ‘‘
ہمیں اپنے مسلمان بھائی سے حسن ظن رکھا چاہیے ، دلوں کے حال اللہ بہتر جانتا ہوں ہاں اگر نفاق ظاہر ہو تو کچھ نہیں کہا جا سکتا رہی علماء اکرام کی بات تو علماء اکرام کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، اگر کوئی داڑھی رکھ لے اور اُس کے پاس کسی اسلامی جامعیہ کی سند بھی ہو مگر اُس کا فعل اچھا نہ ہو تو اُس کو تمام علماء پر مثال نہین بنایا جا سکتا ، علماء اکرام ہمیشہ سے ہی دہشت گردی کے خلاف آواز اُٹھاتے رہے ہیں مگر ہم لوگ اپنے اپنے گرد پھیلے شور میں اتنے مگن رہتے ہیں کہ اُن کی آواز سنائی ہی نہیں دیتی ، ہم لوگ شخصت پسندی کی انتہاؤں پر ہیں جو کسی کو گرویدا ہوا تو بس اپنا سب کچھ ہی لُٹا دیا نوجان لرکوں کو دہشت گردی کے لیے تیار کرنے والے اِس چیز سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ، دراصل اِس سب میں بھی قصور والدین کا ہے کہ وہ ہمارا کردار پختہ تعمیر ہی نہ کر سکے ۔ اور ویسے بھی خیر کی بات کوئی بھی کرے اُسے قبول کر لینا چاہیے ۔
آصف احمد بھٹی
آصف بھائی سلام مسنون۔
آپ نے اس ویڈیو کے بعد معاملہ در خور اعتناء جانا، آپ کی نوازش۔
بھائی آپ نے حضرت امام ابو حنیقہ رضی اللہ عنہ کا حوالہ دیا، سو وہ تو سب کے یہاں قابل احترام ہیں، جو ان کے مقلد ہیں انکے یہاں بھی اور جو نہیں ان کے یہاں بھی۔ لیکن آپ کو جس دہشت گرد کی یہ ویڈیو میں نے پیش کی ہے، یہ ایک دہشت گردمُلّا کی بات نہیں بلکہ ایک ذہنیت کی بات ہے۔ یہ احسان الٰہی ظہیر کے نام کے بینر اور اسکی فرزند کی آمد سے آپ نے کوئی اندازہ لگایا کہ آکر یہ بندہ تنہا ہے یا الگ۔۔۔۔آپ کو انٹر نیٹ پر اسکی وہ ویڈیوز بھی ملیں گی جہاں یہ حضرت امام ابو حنیفہ کو ماں باپ کی گالیاں دے رہا ہے۔ اگر حد ادب مانع نہ ہوتی تو میں وہ یہاں بھی لگاتا۔ یہ انسان نما درندے نجدی ذہینت کی اصل عکاسی کرتے ہیں۔ اسے دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ آخر کون ہے جو سنی مساجد کو بھی اسی طرح نشانہ بنا رہا ہے جیسے کبھی شیعہ مساجد کو بناتے تھے۔ ابن تیمیہ نے عبد الرحمان ابن ملجم ( قاتل امیر المؤمنین علی ابن ابیطالب علیھما السلام) کی شان میں قرآن کی آیات پیش کر کے دین کا مذاق اڑایا تھا اور اسکے بعد احسان الٰہی ظہیر نے بھی۔
ان لوگوں کو پکڑا کیوں نہیں جاتا؟ اس کی سیدھی سی وجہ یہ ہے کہ ان کی نعمت اور ہمارے سیاسی حشرات الارض کی نعمت کا منبع نجد کے دسترخوان کی بچی ہوئی ہڈیاں ہیں، جنہیں یہ سب مل بانٹ کر ہی چوستے ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام کا فرمان ہے کہ جو شخص لوگوں کا دست نگر ہو، وہی کبھی کھل کر کلمہء حق نہیں کہ سکتا۔ سو یہی صورت حال ہمارے ملک کی بھی ہے۔
٢٠٠٣ میں دہشت گردی ابھی ہماری سرحدوں میں یوں داخل نہیں ہوئی تھی۔ یہاں اک ملا سے بات ہوئی اور ہم نے اسرائیل میں خود کُش بم دھماکوں کی بات کو تو انہوں نے فوراً فتویٰ دیا کہ جو وہاں کے عوام کی حالت ہے، اس میں یہی حل ہے اور یہ جائز ہے۔ ہمارا استدلال ان کے سامنے یہی تھا کہ اسلام تو کو جان بوجھ کر گلے لگانے کی دعوت ہی نہیں دیتا، چہ جائیکہ کہ خود کُشی؟ محرم و نا محرم کے مسائل میں اسلام کوئی نرمی نہیں دیتا، حتّیٰ کہ اگر نا محرم مرد و عورت ایک مقام پر ہوں جہاں کوئی اور نہ ہو تو وہ سو شرافتوں میں رہتے ہوئے نماز ادا کریں تو بھی شریعت اس صحیح طور پڑھی ہوئی نماز کو قبول نہیں کرتی اور اسے باطل قرار دیتی ہے۔ لیکن جب زندگی و موت کا مسئلہ آن پڑے اور کسی نا محرم اورعریاں عورت کو ڈوبٹتے ہوئے موت کی لہروں سے بچانا پڑے تو شریعت کہتی ہے کہ ہاں کود پڑو اور اسکی جان بھی بچاؤ اور حتیٰ الامکان اسکی حرمت کا خیال رکھ کر اسکی طرف نگاہ سے اجتناب کرو۔ جوں ہی جان بچ چکے، فورا محرم و نا محرم کے احکامات نافذ ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں اسلام کہاں اجازت دے گا کہ وہ کسی کو انجانے میں موت کے گھاٹ اتار دے اور وہ بھی خود کش حملے کے ذریعے؟
ہم نے اہل اسلام اور غیروں کے لئے الگ الگ معیار مقرر کر رکھے ہیں۔ کل جو اسرائیل کے لئے مصیبت تھی، آج ہمارے گلے میں آن لٹکی ہے۔ کون جانتا ہے کہ پیچھے کون کس کو کیسے کیسے استعمال کر رہا ہوگا؟ کشمیر کے نام پر ہم نے پچاس سال ہندوستان میں گوریلا جنگ کی جو ٹریننگ لوگوں کی دی ہے اس کے ثمرات ہمارے سامنے ہیں۔ جہاد کے نام پر جدید اسلحہ افغانوں کو دیکر ہم تماشہ باہر سے نہیں دیکھ سکتے تھے۔ ١٩٩٨ میں فدوی نے ایک سیمنار میں کہا تھا کہ پاکستان کو جہاد کشمیر پر عقل کے ناخن لینا ہونگے، ورنہ اگر یہی جہادی اننت ناگ اسلام آباد چھوڑ کر روالپنڈی اسلام آباد میں آگئے تو ہماری فوج اور پولیس کو ان سے نمٹنے کی تربیت ہی نہیں ہوگی اور تب ہم بے بس ہونگے۔ ہمارے اس مقالے کے جواب میں محب وطن اسلامی قوتوں نے اسی وقت امریکی ایجنٹ قرار دے کر شرعی ذمہ داری ادا کر دی تھی۔ پرویز مشرف نے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر جونہی جہاد کشمیر و افغانستان پر یو ٹرن لیا، کیسے ممکن تھا کہ یہ لوگ اس کے بعد محنت مزدوری کر کے اپنا پیٹ پالتے؟ بندوق ان کے ہاتھ میں ہے اور گولی کا معاوضہ مشرف نہیں تو مون موہن دے دے گا۔ ان کو تو بس گولی چلانا تھی۔ پھر جس طرح عریانیت کو مشرف نے ہوا دی، جوابا ان شدت پسند حلقوں کو سادہ عوام کی طرف سے پذیرائی ملنے لگی اور بات رکی جا کر لال مسجد پر، جہاں قاری عبد الرشید کہتا رہا کہ اگر میں مارا گیا تو پانچ ہزار خود کُش تیار ہیں جو ملک کی گلی گلی کو لال کر دیں گے۔ یہاں بھی مشرف نے پانی نا اہلی سے معاملہ اسقدر خراب کردیا کہ قابل گرفت کو غازی و شہید اور ظالم کو مظلوم بنا دیا۔ مشرف کو جلدی تھی اپنی نوکری پکی کرانے کی اور اس لئے سب سے پہلے اسکے نشانہ پاکستان ہی رہا۔
==============
بھائی اگر اس فتوے گر کمیٹی کی فہرست مل جائے تو میں آپ کو سب کے نہیں تو اس میں شامل کئی بڑوں کے کرتوت دکھا سکتا ہوں، جہاں بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ان لوگوں کا ایمان اللہ پر کس قدر ہے، وہ آپ اسی شدت پسند کی ویڈیو سے لگا سکتے ہیں جہاں وہ کہ رہا ہے کہ اللہ اگر ہم تیرے سوا کسی کو نہیں مانتے تو تیرے پاس بھی ہمارے سوا کون ہے؟ نعوذ باللہ من ذالک۔ بات کی اتنی تہیں ہیں کہ کھولوں تو کئی دفتر کالے پڑ جائیں۔ اس لئے اس جملے پر ختم کرتا ہوں کہ یہ فتوے باز حضرات ہر اپنا اپنا دامن صاف کر لیں تو معاملہ درست ہو جائے۔ مسئلے کا صرف ایک ہی حل ہے اور بیرونی مداخلت کی بندش ہے، وہ امریکا و چین سے ہو یا سعودیہ و عراق سے۔ مالی صورت میں ہو یا سیاسی۔ ہر صورت میں جب تک یہ مداخلت موجود ہے، یہاں لاشیں گرتی رہیں گی۔
السلام علیکم
محترم جناب سید مصباح حسین صاحب ، میں اِن دنوں شہر سے باہر صحرا اور سمندر کے سنگم پر ایک پروجیکٹ پر کام کر رہا ہوں جہاں کمیونیکشن کے وسائل دستیاب نہیں ہیں جس کے سبب مجھے بروقت بہت سی چیزوں کا علم نہیں ہو پاتا ، اور اِسی سبب میں اکثر و بیشتر بلاگز سے غائب رہتا ہوں ، جہاں تک بات ہے ایسے علماء کی کہ جن کہ قول و فعل میں تضاد ہے تو یقینا میں اُنہیں کسی طور پر بھی اچھا نہیں کہہ رہا ہوں ، میں اپنے پچھلے تبصرے مین بھی کہہ چکا ہوں کہ !
اگر کوئی داڑھی رکھ لے اور اُس کے پاس کسی اسلامی جامعیہ کی سند بھی ہو مگر اُس کا فعل اچھا نہ ہو تو اُس کو تمام علماء پر مثال نہین بنایا جا سکتا ۔
میں کسی سبب آپ کی لنک کی ہوئی وڈیو تو نہیں دیکھ سکا مگر اِس کے باوجود میں یہی کہہ رہا ہوں کہ ہر وہ انسان کہ جس نے اپنا ظاہری حلیہ علماء اکرام جیسا بنایا ہوا ہے مگر دراصل وہ منافق ہے ہم اُسے علماء کے لیے مثال نہین بنا سکتے ، یقینا آپ کی بات درست ہے کہ ایسے لوگ معاشرے کے لیے ناسور ہیں مگر میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اُن لوگوں کے حوصلے کو سراہنا ہی چاہیے کہ جو اِن نفرت پھیلانے والوں کے درمیاں رہ کر بھی حرام کو حرام ہی کہہ رہے ہیں ، جس کے بعد وہ اپنی جانوں سے جا رہے ہیں ، رہی بات عملاء اکرام کی فہرست کی تو میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کمونیکیشن کی کمی کے سبب میں معزور ہوں مگر مجھے علماء اکرام کا حق بات کہنا اچھا لگا ، اُن کے دلوں کا نفاق اللہ بہتر جانتا ہے اور وہی بہتر انصاف کرنے والا ہے ۔ ایک اچھی بات کو بہر حال سراہنا چاہیے ، سیدنا علی رضی اللہ تعالی عنہ ( میرے ماں باپ آپ پر اور آپ کی آل پر قربان ) ایک قول ہے آپ رضی اللہ نے فرمایا تھا کہ ’’ یہ مت دیکھو کہ کون کہہ رہا ہے ، یہ دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے ‘‘ اور میں تو اِس قول کے پیش نظر اُن کی کہی ہوئی اچھی بات کو سرا رہا ہوں ۔ باقی اللہ بہتر علم والا ہے ۔
آصف احمد بھٹی
واہ مصباح صاحب ، کیا ایٹم بم مُلا ڈھونڈھ کے لائے آپ ! اتنے ایٹم بموں کے ہوتے ہوئے ہم تو اپنا اتنا بجٹ خواہ مخواہ ایٹمی توانائی پہ برباد کر رہے ہیں ۔ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ایسی ویڈیوز کے صرف ہماری زبان یعنی اردو میں ہوتے ہوئے دنیا ان سے بے خبر ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسے تمام زہریلے مواد کے تراجم مختلف زبانوں میں دنیا کی مختلف لائیبریریوں اور ایجنسیوں کے پاس محفوظ ہوتی ہیں جنھیں وہ ہمارے خلاف پالیسیاں ترتیب دینے ، ہمیں سبق سکھانے کا جواز ڈھونڈنے اور ہمارے خلاف زہریلے پراپیگنڈے کے لئے بھرپور طریقے سے استعمال کرتی ہیں ۔
ویسے مصباح صاحب ، فتوٰی نویسوں کی لسٹ حاصل کرکے ایسی تمام ویڈیوز کے لنک بھی انہیں ارسال کئے جانے چاہئیں تاکہ یا تو وہ اپنے گھر سے صفائی شروع کریں نہیں تو اپنی فتوٰی فروشی کا دھندہ بند کر دیں ۔
جناب مصباح حسین صاحب نے جس انسان کا ویڈیو لگایا ہے اس کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی را (بھارت کی جاسوسی ایجنسی ) کا ایک کارندہ ہے:
……..
پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کا ذکر ہو اور بھارت کی را ( جاسوسی ) ایجنسی کا ذکر نہ ہو یہ ناممکن ہے .!!!
براہ کرم اس ویڈیو کو دیکھئے اور سابقہ جنرل ضیاالدین بٹ ( سابقہ ڈائرکٹر آئ اس ائی )کی باتیں سنئےکہ را ایجنسی پاکستان میں کتنے تخریبی کام کررہی ہے
http://www.siasat.pk/forum/showthread.php?58804-Do-Tok-12th-March-2011-Ex.-Head-Of-ISI-Ziauddin
اللہ پاکستان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے : آمین
مندرجہ بالا “دو ٹوک”پروگرام کے تیسرے حصہ میں را ایجنسی کا تذکرہ اور اسکے تخریبی کاموں کا ذکر موجود ہے . اگر پہلے دو حصے نہ بھی دیکھ سکیں تو تیسرا حصہ ضرور دیکھیے.
اور معلوم کیجئےکہ کس طرح بھارت کے یہ ہندو ایجنٹ مولویوں اور ملاوں کی شکل میں پاکستان کے مساجد پر اپنا قبضہ جما چکے ہیں اور پاکستان مین دہشت گردی پھیلا رہے ہیں. یہ ایجنٹ سنیوں کو بھی مارتے ہیں اور شیعوں کو بھی مارتے ہیں اور ایک فرقے کو دوسرے فرقے سے لڑواتے رہتےہیں . اس ویڈیو میں ان بائیس ایجنٹوں کا ذکر ہے جسے ضیاالدین بٹ کی آئی اس آئی ائجنسی نے 1993 میں پکڑا تھا اور ان کو حکومتِ وقت کی تحویل میں دیا تھا مگر مصلحتِ وقت کی وجہ سے اس کارنامے کی تشہیر نہیں کی گئی اور اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ان مولوی نما را کے ان ہندو ایجنٹوں کا کیا حال ہوا!!!!
……………………..
ویسے جنرل ضیاالدین بٹ کی پوری داستان انکی زبانی سننے کے قابل ہے اس میں پرویز مشرف کے بارے میں کافی معلومات موجود ہیں .
میرا خیال ہے کہ پرویز مشرف کی پاکستان واپسی ( جو شائد کبھی نہ ہو) پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سابقہ جنرل ضیاالدین بٹ بھی پرویز مشرف کے اعمال کا احتساب کرنے والوں کی پہلی صف میں شامل ہونگے .
برادر محترم مکرمی کیانی صاحب سلامِ مسنون۔
آپکی اکثر باتیں پڑھ کر یہی لگتا ہے کہ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا۔ در اصل اسطرح کے مُلا ہم مسلمانوں کے یہاں شروع سے ہی موجود رہے ہیں جو بزعم خود منارہ ہدایت ہیں، لیکن حقیقت میں مغضوب علیھم اور ضالین کی عملی صورت ہیں۔ میں نے پہلے بھی حوالہ دیا کہ ابن تیمیہ نےکہا کہ قرآن مجید کی آیت ومن الناس من يشري نفسہ ابتغاء مرضاۃ اللہ، عبد الرحمان ابن ملجم ملعون جو کہ خارجی تھا اس کے بارے میں نازل ہوئی ہے، حالنکہ شیعہ و سنی اتفاق ہے کہ یہ آیت شب ہجرت نازل ہوئی اور شان نزول جناب امام علی علیہ السلام کا بستر رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر موت کی چھاؤں میں سو رہنا تھا۔ اسی ابن تیمیہ کی تقلید پاکستان میں احسان الٰہی ظہیر نے بھی اور اب اسی کے گروہ کا یہ ملا کر رہا ہے۔ بات صرف یہی نہیں ہے، بلکہ اس کماش کے بے تحاشہ ملا موجود ہیں جو سنی کو سنی اور شیعہ کے ساتھ لڑانے اور جنت بیچنے میں مگن ہیں۔ انٹر نیٹ پر سنی وہابی اور بریلوی و دیوبندی کے مناظرے حقائق اسلام کا مذاق کرتے ہوئے پوری دنیا کو تماشہ دکھاتے ہیں۔
ان ملاؤں کی بھی اعلیٰ کھیپ وہ ہے جو ایک طرف سیاسی کرتب دکھاتی ہے اور دوسری طرف مذھبی کرامات بھی۔ مولانا ڈیزل کس سے ڈھکے چھُپے ہیں۔ جو لوگ ڈیرہ اسماعیل کے حالات سے واقفیت رکھتے ہیں ان پر بخوبی عیاں ہے کہ وہ کس طرح ہر شرارت کے پس پردہ موجود رہتے ہیں۔
جس طرح رحمان ملک اپنے نعمت رساؤں کالے پانی والوں کے وجود کا انکاری رہا ہے اسی طرح سے ملا بھی طالبان سے اپنی وابستگی سے منکر ہے، لیکن اکوڑہ خٹک سے لیکر قندھار تک کون نہیں جانتا کہ چچا سام نے ایشیائے وُسطیٰ کے ذخائر تک رسائی کی خاطر مولانا سمیع الحق، حافظ حسین احمد اور مولانا ڈیزل کی وساطت سے طالبان نامی لشکر نصیر اللہ بابر کی کوششوں کے طفیل قائم کیا۔
سویت سقوط اور افغان انخلاء کے بعد جب گلدین حکمت یار، برھان الدین ربانی، عبد الرسول سیاف صبغت اللہ مجددی اور رشید دوستم آپس میں دست و گریباں ہونے گے اور کسی طور مل حکومت بنا سکے نہ ہی احمد شاہ مسعود سے پنج شیر وادی کا کنٹرول کر سکے ( جس کے سبب ایشائے وسطیٰ تک پہنچنا مشکل ہو رہا تھا،) اس وقت ہمارے بڑوں کو نظر آ گیا کہ اسطرح تو وقت ضائع ہوتا رہے گا۔ سو اسکا حل صرف اسلامی حکومت کے قیام میں ہی تھا۔۔۔ یعنی کہ کابل تاپنج شیر اللہ اکبر کے نعروں میں کوئی اور سپر پاور پنپ رہی تھی۔۔۔
اب یہ طالبانی جن ، القائدی جن سے مل گیا۔ کس نے کس کو بوتل سے کیونکر اور کیسے نکالا ہم سب جانتے ہیں۔ اور اب یہ جن، بلکہ جنون کس کی بوتل میں ہے اور کہاں نکلنا ہے، ہم عوام کو تو نہیں معلوم، لیکن جن اداروں نے ان کو قائم کیا وہ تو اسکی حقیقت سے آشنا ہیں ناں۔ اسی لئے تو رحمان ملک پنجابی اور سندھی و بلوچی طالبان کی باتیں کرتا ہے۔ ہماری وازارت داخلہ نے طالبان کی تنظیم قائم کی، پھر مولوی فضل اللہ کے فضل و کرم سے پاکستانی طالبان کی اصطلاح سننے کو ملی، اب ہر صوبے کی اپنی اپنی ہے۔ کیا ہی بعید ہے کہ کچھ دنوں بعد ہر شہر کے اپنے اپنے طالبان ہوں۔
سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نامی تنظیمیں حقیقت میں تو جنرل ضیاء کی پیداوار تھیں لیکن ان کو وسائل کون مہیا کرتا ہے، یہ تو کوئی جن ہی جانتا ہوگا۔ انہیں کے جراثیموں کو پرورش دے کر اب طالبان کا ہوا کھڑا کیا گیا ہے۔ مجھے ایک مؤقر دوست نے بتایا کہ طالبان کی صفوں میں ایسے مردے بھی ملے ہیں جو کہ غیر مختون تھے۔ ایسے لشکر بنانے والا تو بناتا ہے لیکن پھر انکا قبلہ کون ہوتا کوئی نہیں جانتا اور اس کی صفوں میں کون آں ملے، کسے کیا خبر۔
قبلہ قاضی صاحب محترم نے جو را کی بات کی وہ صد فیصد درست ہے، اور غیر مختون “شہیدوں” کی ارتھی اس بات کی گواہ بھی۔
جہاں تک جنرل ضیاع الدین بٹ کی باتیں ہیں تو وہ تو ہز ماسٹرز وائیس ہی لگتی ہیں۔ انکی نظر میں ہر ما سبق لائق توقیر نہ تھا اور موجودہ جنرل باعث احترام ہیں۔۔۔کیوں؟ اس لئے کہ اب ڈنڈا ان کے ہاتھ میں ہے۔ انکی باتیں یوں لگتی ہیں جیسے وہی یہ فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کے لئے کون ٹھیک ہے اور کون نہیں۔ میاں صاحب کے لئے تو وہ میاں صاحب کہتے ہیں لیکن اسلم بیگ تا مشرف کسی کو صاحب اس لئے نہیں کہتے کہ یہ ان کے ماتحت رہ چکے ہیں اور فوج سے شاید اِنہوں نے یہی سیکھا ہوگا؟؟؟
ہماری قوم وقعی بڑی بد قسمت ہے۔ اگر انقلاب کی بھی بات کوئی کرے تو اسکو اغوا مسلم لیگ اور متحدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہی تو سبب ہے کہ دونوں اب حکومت سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ کہیں سچ مچ کی کوئی قیادت نہ پیدا ہو جائے اور کہیں انقلاب آ ہی نہ جائے۔ فوج کی رہی سہی کسر مشرف نے نکال دی، اب فوجی انقلاب کی گنجائیش کم ہی نظر آتی ہے۔ لے دے کے سیاسی طور پر چند لوگ نظر آتے ہیں جن کے پاس مضبوط رسہ گیر امید وار نہیں ہیں۔
عوام کی بھیڑ چال بھی دیکھیں کہ بات تبدیلی کی کرنی ہے لیکن ووٹ عمران خان کو دینا ہے اور نہ ہی طاہر القادری کو۔ اب آسمان سے کوئی ملکوتی فوج تو آنے سے رہی۔ خیر بات موضوع سے ہٹ رہی ہے، اس لئے یہاں رکتا ہوں کیانی صاحب کے الفاظ کے ساتھ ہی کہ فتوٰی نویسوں کی لسٹ حاصل کرکے ایسی تمام ویڈیوز کے لنک بھی انہیں ارسال کئے جانے چاہئیں تاکہ یا تو وہ اپنے گھر سے صفائی شروع کریں نہیں تو اپنی فتوٰی فروشی کا دھندہ بند کر دیں ۔
محترم جناب سید مصباح حسین شاہ صاحب ، یہ سارا کمال ہمارے میرِ کارواں جناب صفدر ھمٰدانی صاحب کا ہے کہ جن کے قافلے میں ایسے سرفروش جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی ایک بھی کوئی نعرہ بلند کرتا ہے تو دوسرا یہی خیال کرتا ہے کہ یہ تو اس کے دل میں بھی تھا ۔ ہمارے بلاگز میں اللہ کے فضل و کرم سے جو ہم آہنگی بڑھتی جارہی ہے اللہ اسے نظر بد سے بچائے ۔
” جہاں تک جنرل ضیاع الدین بٹ کی باتیں ہیں تو وہ تو ہز ماسٹرز وائیس ہی لگتی ہیں “
سچ کہوں تو یہ میرے دل کی بات ہے ۔ الیکشن سے پہلے عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کو، بالخصوص کارگل ایشو پہ عوام کو گمراہ کرنے کی خاطر ، ایک ریٹائرڈ جنرل کا انتخاب کوئی برا بھی نہیں ۔ ویسے بھی جنرل مجید ملک کی جگہہ کسی نے تو لینی ہی تھی ۔