دنیا اور جیون ساتھی

میرا مشاہدہ ہے کہ ایسے لوگ دنیا میں بہت ملجائیں گے جو جیون ساتھی کے ساتھ تو بُرے ہوں لیکن دوسروں کے ساتھ اچھے ہوں۔ اسکے برعکس ایسے لوگ شاذو نادر ہی نظر آئیں گے جو دوسروں کے ساتھ بُرے ہوں لیکن جیون ساتھی کے ساتھ اچھے ہوں۔ اس بات کا احساس مجھے اسوقت ہوا جب ہمارے شہر میں ایک ہندو ماہرِ قلب کی بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ نفیس مذہبی خاتون خود کشی سے پہلے شدید ڈپریشن کا شکار تھیں۔ ہمارے شہر میں دوسو سے زیادہ برِ صغیر کے ڈاکٹرز ہیں۔ سب ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ محترمہ کے شوہر سب ڈاکٹرز سے سینیئر اور پرانے ہیں۔ دوسرے دیسی ڈاکٹرز کو انہوں نے ہمیشہ نقصان پہنچایا۔ دوسروں کو بھی ہمیشہ نقصان پہنچایا۔ جب میں نے آنکی بیوی کے خود کشی کرنے کی خبر سنی تو یہی سوچا کہ جو شخص ساری دنیا کے ساتھ برا ہو وہ جیون ساتھی کے ساتھ کیسے اچھا ہوسکتا ہے۔

8 thoughts on “دنیا اور جیون ساتھی”

  1. سر آپکا مشاہدہ اپنی جگہ بالکل درست۔ عموما“ ایسا ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ بعض لوگ جو گھر میں شیر ہوتے ہیں، باہر آتے ساتھ ہی بکری بن جاتے ہیں۔ یا سرِمحفل تو نہایت شیریں، مگر گھر میں کاٹ کھانے کودوڑتے ہیں۔ میرے مشاہدے میں کچھ ایسے لوگ بھی آئے ہیں جو دوسروں کے ساتھ تو بہت تلخ ہیں مگر زوجہ کی آرتی اتارتے نہیں تھکتے۔
    مذکورہ بالاصاحب نہ تو معاشرے کے ساتھ اچھے ہیں اور نہ ہی اندرونِ خانہ۔ ایسے لوگوں کی یقینا“ کمی نہیں ہے۔میرے خیال میں یہ نفسیاتی مریض اور اناپرستی کے جال میں جکڑے ہوئے ہیں، جو اپنے خول میں اس حد تک بند ہوجاتے ہیں کہ جیون ساتھی کے لئے صرف زندگی کے خاتمے کا دروازہ کھلا رکھتے ہیں۔ یہ قبیل یقینا“ قابلِ رحم اور توجہ کا لائق ہے۔ ایسے لوگوں کا علاج ہونا چایئے، تاکہ انکے اہل خانہ اور معاشرہ تباہی سے بچ سکے۔ وگرنہ یہ صرف جیون ساتھی کی خودکشی نہیں، پورے خاندان کی تباہی اور نسلوں تک سرایت کرجانیوالا مسئلہ ہے۔

  2. میڈیا کے ذرایع نے ایسے بہت سے ڈاکٹروں کی نشاندہی کی ہے جو اپنےمریضوں کو بھی زہر دے کر یا انکا جان بوجھ کر غلط علاج کرکے ماردیا کرتے ہیں ۔
    ایسے موضی ڈاکٹروں کی مثالیں ہر ملک میں موجود ہیں جو اپنے جرائم کی وجہ سے یا تو خود کشی کرکے مرچکےہیں یا پھر جیلوں کی زندگی کاٹ رہے ہیں۔
    اس ماہر امراض قلب نے بھی نہ جانے کتنے ہی مریضوں کو ہلاک کردیا ہو جس نے اپنی شریک حیات کےڈیپریشن ( ذہنی مرض ) کا علاج نہیں کروایا۔
    اس موضوع پر ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ جیسی ماہر نفسیات ہی پوری مہارت کے ساتھ تبصرہ کرسکتی ہیں۔

    عام قاری اس موضوع کو سمجھنے کے لیےڈاکٹر جیکال اور مسٹر ہائیڈ کا قصہ پڑھ سکتا ہے کہ کس طرح ایک ڈاکٹر کبھی انسان اور کبھی شیطان بن جاتا تھا ۔

  3. ظفر بھائی میں آپ کی بات سے قطعا متفق نہیں ہوں ۔۔ ڈپریشن اور خود کشی کی ایک ہزار ایک وجہ ہے ۔۔۔ اور یہ قطعا ضروری نہیں ہے کہ محترمہ نے خود کشی ڈاکٹر کی غفلت یا بے اعتنائی کی وجہ سے کی ہو گی ۔۔ ہاں کئی وجوہات میں سے ایک وجہ ضرور ہو سکتی ہے لیکن سارے کا سارا الزام دینا دانشمندی نہیں ہوگی ۔۔ اور اگر وہ ڈاکٹر صرف دیسی ڈاکٹرز ہی کو نقصان پہنچایا کرتا ہے تو ہر عمل کا ایک رد عمل ہوتا ہے ۔۔ ہمیں ان محرکات کو بھی دیکھنا ہو گا کہ آخر دیسی ہی کیوں ۔۔ ؟ اور صرف اسی رویئے کو بنیاد بنا کر ہم اسے برا بھی نہیں کہہ سکتے ۔۔ کیونکہ اکثر لوگ دوسروں کو برا کہہ کر خود کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ۔۔۔ ہو سکتا ہے اس کے ساتھی ڈاکٹڑز اس کی کامیابی سے جیلس ہوں اور انہوں نے افواہ اڑائی ہو ۔۔

    یہ بات درست ہے کہ بنیادی طور پر اگر انسان اچھا ہے تو وہ ہر جگہ اچھا ہوتا ہے ۔۔ ہاں اختلافات یا مختلف نقطہ نظر ہر ایک کا ہوتا ہے لیکن مختلف نقطہ نظر رکھنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہوتا کہ وہ شخص برا ہے ۔۔۔ ہمیں تصویر کا صرف ایک ہی رخ نہیں دیکھنا چاھیئے ۔۔ آپ نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ عورت نے Impulsively ایسے کیا ہو یا پھر اس کی ڈیپریشن ایسے نہج پر پہنچ گئی ہو کہ اس کو یہی رستہ سمجھ آیا ہو ۔۔۔

    اب اگر آپ یہ کہیں کہ ہو سکتا ہے کہ اس کے شوہر نے دوا نہ لاکر دی ہو ۔۔ ی ااسے بروقت ڈاکٹر کو نہ دکایا ہو ۔۔ تو ظفر بھائی میں روزانہ ایک نہیں کئی ایسے لوگوں کو اپنے ہوسپٹل میں دیکھتی ہوں ۔۔ جن میں شوہر یا بیوی کا کویہ قصور نہیں ہوتا ۔۔ بس یہ اس کی بیماری ہوتی ہے ۔۔ کاش آپ سمجھ سکیں اس شخص کی بے بسی جس کا ساتھی بھی گیا اور لوگوں کی ایک ھزار بے بنیاد باتیں بھی سنتا ہے ۔۔۔ یہ سب کچھ tunnel Vision کی وجہ سے ہے ۔۔

    ہمیں انسانوں کے اور ا نسانی رویوں کے Gray Shade کو زیادہ سمجھنا چاہئے ۔۔ میں انسان کو اور انسانی رویوں کو کبھی بلیک اینڈ وائٹ نہیں دیکھا ۔۔ یہ پل پل ماحول اور ضرورت کی وجہ سے بدلتے رہتے ہیں ۔۔۔ تاہم بنیادہ مزاج کبھی نہیں بدلتا ۔۔ اگر کوئی سب کے ساتھ اچھا ہے وہ گھر میں بھی اچھا ہی ہوگا ۔۔ اور کوئی برا نسان ہے وہ عمومی طور پر سب کے ساتھ برا ہی ہو گا ۔۔ رنہ “اعتبار “ اور “ انسان کی گارنٹی“ جیسے “ دعوے “ کوئی نہ کرتا ۔۔۔
    یہ بھی یاد رہے کہ برائی کے کئی درجے ہیں اور اس کے لئے تعلیم یافتہ ہونا نہ ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔۔ اسی طرح اچے ہونے کے بھی کئی درجات ہیں اور اس میں بھی تعلیم کا کوئی حصہ نہیں ہوتا ۔۔۔ کئی Crimnals انتہائی تعلیم یافتہ ہوتے ہیں اور کئی بے انتہا اچھے لوگوں کو الف ب بھی نہیں آتی ۔۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تعلیم انسان کو سنوارتی نہیں ہے ۔۔ نہیں ایسا نہیں ہے تعلیم انسان کو رستہ دکھاتی ہے ۔ کہ وہ جو حسل کرن اچاہتا ہے وہ کیسے حاصل کرے ۔۔ اس لئے “تعلیم “ اور “علم “ میں فرق ہوتا ہے

    انسانی رویوں اور خود کشی جیسے محرکات کو سمجھنا قطعا آسان نہیں ہے ۔۔ صرف ایک واقعہ کی بنیاد پر کسی کو برا نہیں کہا جا سکتا ۔۔۔۔ ہمیں واقعات کے محرکات پر نظر رکھنی ہے ۔۔ میں نے ایسے بھی مریض دیکھے ہیں جنہوں Accidental Experimrnt ً میں خود کشیاں کی ہیں ۔۔ اب کیا کہیں گے کہ کیا ان کے ماں باپ اچھے نہیں تھے یا اس کے ساتھی اچھا نہیں تھا

    منظور بھائی یہ ٹاپک اتنا وسیع ہے کہ اس پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں لیکن انسانی رویوں کے گرے شیڈز ختم نہیں ہو سکتے ۔۔ سو میں اپنی بات ک ویہی ختم کرتی ہوں اور پھر کہتی ہوں کہ انسان کا بنیادی اچھا پن اور برا پن اس کے ساتھ رہتا باقی تھوری بہت تبدیلی اس کے ماحول اور ضرورت کی وجہ سے ہوتے رہتی ہے ۔۔ اور یہ بھی کہ زیادہ تر رویئے۔۔ وقت ، حالات اور گزرے ہوئے واقعات متعن کرتے ہیں ۔۔

  4. نگہت بہن

    کیونکہ ہم لوگ موصوف کے قریبی دوستوں کو جانتے ہیں اسلئے آپ کو یہ بتانا چاہتے ہیں انکی بیگم بھلی اور خوش اخلاق اور پوجا پاٹ والی خاتون تھیں۔ بہت ہی اچھی بچوں کی ڈاکٹر تھیں اور ہماری کسی حدتک دوست بھی تھیں۔ لیکن مرنے سے دوسال پہلے وہ ڈپریشن میں چلی گئ تھیں۔ موصوف کے قریبی دوستوں کے مطابق بھی شوہر کا رویہ بہت برا تھا۔ بچے شادیاں کرکے الگ ہوچکے تھے۔ بچوں کے الگ ہوجانے کے بعد حالات اوربھی خراب ہوگئے اور شوہر کے برے رویہ کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں چلی گئیں۔دیسی ڈاکٹرز موصوف کو کھنکھجورا کہتے ہیں۔ آبکی Opinion ہم سب کیلئے اہم ہے۔

  5. ظفر بھائی اس کیس میں خاتون کی خود کشی کی بہت ساری وجوہات ہیں
    1۔ اس خاتون کا کا ڈاکٹر ہونا ۔۔ کیونکہ میڈیکل پروفین سب سے زیادہ سٹریس فل پروفیشن ہوتا ہے اور خود کشی سب سے زیادہ پروفیشنلز میں ڈاکٹرز اور نرسز کرتی ہیں اور میل اور فی میلز میں سب سے زیادہ فی میلز پروفیشنلز کرتی ہیں ۔۔ اس کی وجہ ان کا پرفیکشنسٹ ہونا ہے ۔۔ انہیں گھر بھی صاف چاھیئے اور گھر والے بھی خوش ۔۔ لیکن ایسا ہر وقت ہونا بہت مشکل ہے ۔۔ ڈاکٹرز کی سوشل لائف بھی نہیں ہوتی جو انہیں تنہا کر دیتی ہے

    2۔ فیملی میں اگر کسی بہن بھائی ۔ ماں باپ میں سے کسی کو ڈیپریشن ہو تو 75٪ چانس اور بڑھ جاتا ہے کہ مریض کو ڈیپریشن اس کی جینز کی وجہ سے ہوئی ہے اور اس کے حالات نے اسے مزید تباہ کر دیا ہے

    3۔ جب مریض کو کہی سے بھی سپورٹ نہ ملے جیسا کہ آ پ سب کا خیال ہے کہ اس کے شوہر کے رویئے کی وجہ سے ایسا ہوا ہے ۔۔ تو صرف بہت ساری وجوہات میں سے ایک ضرور ہے لیکنن حتمہ وجہ نہیں ہو سکتی تا وقت یہ کہ شوہر کا رویہ اس وقت برا ہوا ہو جب وہ مرنے کے بارے ہی سوچ رہی ہو ۔۔ ۔۔ کہتے ہیں نا wrong time in wrong place ۔۔۔

    4۔ یہاں یہ بھی احتمال ہے کہ چونکہ ان کا تعلق غیر مسلم فیملی سے ہے تو ممکن ہے کہ سٹریس کو مٹانے کے لئے شراب نوشی کی گئی ہو ۔۔ شراب پینے والوں میں خود کشی کا امکان عام لوگوں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے

    5۔ ہو سکتا ہے کہ اس کی سٹریس اس کے بچے ہوں اور ان سے کوئی ان بن ہوئی ہو اور اس عورت کی بے عزتی یا اسے اپنی زندگی کی ناکامیوں کا زمہدار تھہرایا ہو ۔۔ سو ایک ماں اور ایک بیوی کے لئے یہ الزام بہت ہی سوہان روح ہوتا ہے بہت ساری عورتیں زیادہ تر سہہہ جاتی ہیں لیکن مسلسل تنقید کوئی انسان نہیں سہہ سکتا ۔۔ سو جن مردوں اور عورتوں اور بچوں پر زیادہ تنقید کی جاتی ہے وہ زیادہ تر اپنی زندگی میں ناکام رہتے ہیں یا پھر ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور خؤد کو بیکار اور بے یارومددگار سمجھنے لگتے ہیں ۔۔ ایسے میں ان کے لئے سوائے مرنے کے کوئی رستیہ نہیں سجھائی دیتا ۔کجا تو ایک پروفیشنل کو کو یہ احساس ہو جائے کہ وہ بیکار ہو گیا ہے ۔۔۔

    یہاں پر خود کشی کرنے والے کی بھی کچھ زمہ دارایاں ہیں ۔۔ وہ زیادہ تر کسی کی نہیں سنتا ۔۔ وہ وہی سنتا ہے جو اس کا دل کرتا ہے ۔۔ یا سے صحیح لگتا ہے ۔۔ دوا سستی سے نہیں مایوسی میں نہیں کھاتا کہ دوا کھانے سے کیا بدل جائے گا ۔۔ نہ ہی سائکاٹرسٹ کو دکھانے آتا ہے کہ یہ وہ ایک پروفیشنل ہوتے ہوئے “ پاگل“ کیسے ہو سکتا ہے ۔۔ سو Lots of shame and Stigma مریض کو پروفیشنل مدد سے روک دیتا ہے ۔۔۔

    اس لئے ظفر بھائی اس خؤد کشی کی ایک ہزار ایک وجہ ہو سکتی ہے اور شوہر کا اپنی بیوی کے ساتھ ناروا سلوک کئی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے جس میں تنقید اور نیچا دکھانا شامل جو کہ ہم پروفیشنلز میں بہت ہی عام مرض ہے ۔۔ میاں بیوی آپس میں ہم پروفیشنل ہوں تو وہ ایک دوسرے کا مقابلہ ہی کرتے رہتے ہیں ۔۔ جس سے دوستی کی فضا معدوم ہو جاتی ہے اور دونوں میں سے Vulnerable کو ڈیپریشن ہو جاتا ہے اور وہ کسی نہ کسہ مقام پر یا تواپناپروفیشن چھوڑ دیتا ہے یا پھر خودکشی کر لیتا ہے ۔۔۔

  6. میں یہ سب ہوسپٹل میں بیٹھ کر لکھ رہی ہوں جہاں اردو کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔ سو سارے جملے اندازے سے صحیح لکھ رہی ہوں ۔۔ املا کی کئی غلطیاں ہیں لیکن اسے میری مجبوری سمجھ کر درگزر کر دیجئے گا ۔۔ شکریہ

  7. نگہت بہن

    آپ کے تبصروں سے ہم سب کے علم میں اضافہ ہوا ہے۔ مجھے اور ثریا کو اس حادثہ کا بہت افسوس۔ محترمہ اپنے بچپن اور لاہور کو بہت یاد کرتی تھیں۔ اسلئے اُن سے ایک خاش قسم کی قربت تھی۔

  8. مجھے بہت افسوس ہوا ۔۔۔ کاش آپ میرے پاس ہوتے تو میں آپ کی Grief councelling کرتی ۔۔ بہت مشکل ہے اپنے اچھے دوستوں کو کھونا ۔۔ یہ آپ کے لئے بہت صدمے کی بات ہے ۔۔ اور خودکشی تو بہت بڑا سانحہ ہے ۔۔ میں جان سکتی ہوں کہ اس وقت آپ کے زہن میں کئی سوال ہوں گے اور آپ کسی نہ کسی وجہ کی تلاش میں ہوں گے ۔۔ لیکن اچھے بھائی یہ بلکل آسان نہیں ہے کہ معلوم ہو سکے کہ اس نے آخر ایسا کیوں کیا ۔۔۔ لیکن آپ کو سمجھنا ہو گا کہ خود کشی ایک Selfish Descion کی طرح ہوتی ہے ۔۔ سو آپ بھی اسے ایسے ہی سمجھئے ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *