ڈاکٹر نرمین اسماعیل کے لئے دعائے صحت اور آغا اسد علی ہمدانی کے لئے قرآن خوانی کی درخواست

کل بروز پیر ڈاکٹر نرمین اسماعیل کے دل کا آپریشن ہے اور کل ہی بابا جناب صفدر ہمدانی اپنے بڑے بھائی کی وفات کے بعد پہلی بار اپنے بہین بھائیوں کے پاس لاہور جا رہے ہیں جہاں چہلم کی فاتحہ کے بعد مجلس کا بھی اہتمام ہے جسے باباخود پڑھ رہے ہیں ….. آج مصباح بھائی سے مشورہ کرنے کے لئے فون کیا کہ کیوں نہ ہم عالمی اخبارکی بلاگ فیملی کی طرف سے ایک قرآن خوانی کا اہتمام کریں اوراللہ پاک سے اسی کے کلام کے صدقے ڈاکٹر نرمین کی صحت سلامتی کے لئے دعا کریں اور بابا کے ہاتھ آغا اسد علی ہمدانی کے لئے تحفہ بھی بھجوا دیں …

عزیز بہن بھائیو آپ سب سے مصباح بھائی اور میری طرف سے التجا ہے کہ اپنے اپنے حصے کا پارہ پڑھ دیجئے تاکہ بابا چہلم جو کہ اکتیس مارچ کو ہے اس میں بلاگ فیملی کی طرف سے اپنے بھائی اسد علی ہمدانی کو ہدیہ کر سکیں .. اورڈاکٹر نرمین صحت سلامتی کے ساتھ اپنے گھر اور ہوسپٹل کی زمہ داریاں سنبھال سکیں ..آمین

ترتیب پارہ
1. ظفر جعفری بھائی
2. منظور قاضی بھائی
3.زائرہ بجو
4.عالم آرا آپا
5. آصف بھٹی
6.جاوید اقبال کیانی
7. جعفر حسین
8. لیلی حسین
9 زرا مفتی
10 ثمرین بخاری
11 نزہت نسیم
12 اظہر الحق
13 ناصر زیدی
14 سائرہ بتول
15 ظہور احمد سولنگی
16 نادیہ شاہد
17 عبدلمناف بھائی
18 عابدہ مظفر
19 فاطمہ ابرار
20 شعیب صفدر
21 بھائی احمد ترازی
22 محمد عظیم اعظم
23 بھائی شمس جیلانی
24 بھائی خواجہ اکرام
25 بھائی مصباح حسین
26 زین عباس
27 شاہین رضوی
28 وحید اختر واحد
29 قمر رضا
30 نگہت نسیم

آپ سب سے التماس ہے کہ مورخہ تیس مارچ تک سب پنے اپنے حصے کا پارہ پڑھ لیں تاکہ بابا ہم سب کی طرف سے یہ ہدیہ عظیم پیش کر سکیں … ڈاکٹر نرمین کو اپ کی دعاؤں کی بہت ضروت ہے …. اللہ کریم اپنے پاک کلام کے صدقے اس پر زندگی کی سارے دروازے کھول دے … آمین ثمہ آمین

32 thoughts on “ڈاکٹر نرمین اسماعیل کے لئے دعائے صحت اور آغا اسد علی ہمدانی کے لئے قرآن خوانی کی درخواست”

  1. سبحان اللہ نگہت آپ کوخدا اس کاوش کا اجر وثواب عطا فرمائے آمین میں اُنیسواں پارہ تلاوت کر دوں گی انشااللہ
    اور نرمین کے بھی خدا کی بارگاہ ہاتھ پھیلا دیئے خدا بصدقہ بیمار کربلا بہترین صحت کاملہ عطا فرمائے آمین

  2. اللہ کریم ڈاکٹر نرمین اسماعیل کا آپریشن کامیاب کرے اور صحت کلی عطا فرمائے اللہ کریم اپنےحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہم سب کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں مستجاب فرمائے …آمین

    باجی بابا کے برادرم محترم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کیلئے 21 واں پارہ انشاء اللہ کل ختم ہوجائے گا ہماری طرف سے شامل فرمالیں دعا ہے کہ رب کریم جناب آغا اسد علی ہمدانی صاحب کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین بحرمۃ سیدالمرسلین

  3. نگہت بہن

    اس خاکسار کاسرِ فہرست نام رکھنے پر آپکا مشکور ہوں۔ میں پہلا سورہ بھی پڑھونگا اور سو سو سورہء فاتحہ اور سورہء اخلاص بھی۔ ایک سورہء فاتحہ کا ثواب دوتہائ قرآن کے برابر ہے اور ایک سورہ احلاص کا ثواب ایک تہائ قرآن کے برابر ہے۔ ایک بار حضور نے صحابہ سے پوچھا کیا تم میں سے کوئ ہے جو روز سو قرآن پڑھتا ہو۔ حضرت سلمان فاسی نے کہا یہ خاکسار روز سو قرآن پڑھتا ہے۔ صحابہ نے پوچھا یہ کیسے ممکن ہے۔ حضرت سلمان فارسی نے کہا میں روز سوتے وقت سو سورہء فاتحہ اور سو سورہء احلاص پڑھتا ہوں۔ حضور نے کہا مرحبا سلمان مجھے معلوم ہے تم کبھی جھوٹ نہیں بولتے۔

    خدا ترمین اسماعیل کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اُنکا دل کا آپریش کامیاب رھے۔ ایسے 98 فیصد آپریشن کامیاب ہوتے ہیں

  4. اسلام علیکم بہن نگہت نسیم اللہ سب پر رحم و کرم کرے آمین
    میں انشااء اللہ کل ہی اپنا پارہ پڑھ لونگی ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ ڈاکٹر نرمین کو زندگی اور صحت عطا کرے ۔ اور وہ اپنی بچیوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزاریں آمین
    عالم آرا

  5. ترمین اسماعیل کے لئے دعا گو ہوں۔۔
    مین اپنے ذمہ جو سپارہ ہے ابھی پڑھ دیتا ہوں۔

  6. خدا وندِ عالم ڈاکٹرنرمین صاحبہ کو صحت کاملہ عنایت فرمائے آمین
    اور آغا اسد ہمدانی صاحب کی مغفرت فرمائے آمین
    آپی بہت شکریہ بندہِ ناچیز کو اس نیک کام میں یاد رکھا میں اور لیلٰی اپنے اپنے حصے کا پارہ آج ہی پڑھ لیں گے
    والسلام

  7. جزاک اللہ ظفر بھائی ….. آپ کی دعاؤں اور خلوص پر میرا یقین ہے .. انشاللہ .. اللہ کریم اپنے حبیب کے صدقے نرمین کی تکلیف کو ضرور دور فرما دے گا …. امین

  8. آداب عرض
    میں اپنے حصے کا پارہ کل تک انشاء اللہ پڑہ لوں گا.

  9. میرے عزیز بین بھائیو پہلے مجھے دو نفل شکرانے کے ادا کر لینے دیجئے کہ اس نے مجھے اتنے مہربان پرخلوص ساتھی عطا فرمائے ہیں … سلامت رہیں ..آپ سب خوش وخوشحال رہیں …. میری اپنے رب کے حضوربس یہی التجا ہے …. آمین

  10. جزاک اللہ ، نہا ئت نیک کارخیر ہے ضرور شرکت کروں گی انشاللہ ،پارہ 3 برائے ہد یہ مرحوم اسد ہمدانی جنّت مکانی

    دعائے صحت برائے ڈاکٹر نرمین اسماعیل ،

    پرور دگارعالم اپنے حبیب محمّد مصطفٰےصلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کے صدقے میں ڈاکٹر نرمین کو صحت کاملہ کی جانب جلد سے جلد واپس لائے آمین ،بے شک وہ معجز نما ہے

    دعاگو
    بجّو

  11. السلام علیکم
    میں محترمہ ڈاکٹر ترمین اسماعیل صاحبہ کے لیے دُعا گو ہوں کہ اللہ اُنہیں جلد سے جلد صحت عطا فرمائے ، اور جناب صفدر ہمدانی صاحب کے بڑے بھائی کے کے چہلم پر عالمی اخبار فیملی کے ساتھ ہوں ، انشاء اللہ میں بھی اپنے حسے کا پانچواں پارہ پڑھ دونگا ۔
    آصف احمد بھٹی

  12. نگہت جی ! اس کار خیر میں ، انشاللہ میں آپ کے ساتھ ہوں . ڈاکٹر نرمین کو خدا صحت یاب کرے امین . محترم صفدر، – صاحب کا سفر بے خطر ہو خریت سے پاکستان سے واپس لوٹیں -امین.

  13. خدا ڈاکٹر نرمین کو صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ صحتیاب ہو کر ہم سبکو خود خوشخبری سنائیں۔
    آغا اسد ہمٰدانی صاحب کا چہلم بھی آگیا اور وقت کا ایک بار پھر احساس نہ ہوا۔ انشاءاللہ میں اپنے حصے کا پارہ جلد ہی پڑھ لوں گا۔

    ڈاکٹر صاحبہ! خدا آپکی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے، جس طرح آپکی سوچ میں ہر ہر پہلو رہتا ہے۔ گذارش ہے کہ اس خاکسار کو بھی اپنی دعاؤں میں جگہ عطا فرمائیں۔

  14. ڈاکٹرنہگت نسیم صاحبہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ظفر جعفری صاحب کی قربت میں بٹھادیا ۔

    میرا دل تو یہی کہ رہا ہے کہ ظفر جعفری صاحب مجھ سے ہر لحاظ سے بر تر ضرور ہیں مگر میرے بعد جتنے نام اس فہرست میں پیش کیے گئے ہیں میں ان سب سے کم تر ہوں ۔

    بہر کیف :
    میں بھی انشااللہ اپنے حصہ کا دوسرا پارہ ابھی سے شروع کرکے ڈاکٹر نرمین اسمٰعیل صاحبہ کے آپریشن سے پہلے( یعنی 28 مارچ سے پہلے ہی مکمل کرلونگا ) ۔

    میں اس سلسلہ میں ذرا سست رفتارہوں اس لیے کہ مجھے قرآن کی ہر ہر آیت کی تفسیر بھی پڑھنے کی خواہش لگی رہتی ہے۔

    میں ڈاکٹر نرمین اسمٰعیل صاحبہ کے کامیاب آپریشن کے لیے دعا گو ہوں

    میں صفدر ہمدانی صاحب کے برادربزرگ جناب اسد ہمدانی مرحوم کی مغفرت کے لیےبھی دعائیں کررہا ہوں اور قرآن کے دوسرےپارے کےاختتام پر اللہ سے دعا کرونگا کہ اس کا ثواب اسد ہمدانی صاحب مرحوم کی روح کو پہنچے ۔۔

    اللہ ہم سب کی دعائیں قبول کرے : آمین
    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  15. السلام علیکم
    مجھ ناچیز کو اس کار خیر میں شریک کرنے کا بہت شکریہ، خدا آپکو اس عمل پہ جزائے خیر عطا فرمائے۔

    دل سے دعا ہے کہ پروردگار ڈاکٹر صاحبہ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، اور اسد ہمدانی صاحب کے درجات بلند فرمائے۔

    معذرت خواہ ہوں کہ دیر سے لکھ رہا ہوں، بس ابھی پوسٹ دیکھی۔البتہ یوں کسی حد تک آپ کے پہلے حکم کی تعمیل ہوئی، انشاء اللہ، جلد از جلد پارہ مکمل کر کے اس حکم کی بھی تکمیل کروں گا۔

  16. ڈاکٹر صاحبہ،
    میرے حصے کا پارہ شامل فرمالیں ۔

    اپنی امت کے دکھ درد میں تڑپنے والے ایک لاثانی دل پہ نازل ، لاکھوں دلوں میں محفوظ ، کروڑوں دلوں کی توانائی اور پوری مسلم امہ کی راہنمائی کے سرچشمے اس بابرکت کلام کے صدقے اللہ رب العزت ڈاکٹر نرمین اسمٰعیل صاحبہ کے دل کے آپریشن کو کامیاب کرے ۔ آمین ۔

    ۔۔۔

    اللہ کریم اس کلام کا اجر مرحوم اسد ہمٰدانی صاحب کی روح کو پہنچائے اور ان کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے ، آمین ۔

    اللہ کریم اس کا اجر ہمارے قارئین اور بلاگرز کے لواحقین ، بالخصوص جناب قاضی صاحب کے نسلی منافرت میں شہید ہونے والے نوجوان بھتیجے کی ، ارواح کو بھی پہنچائے اور ان کی بخشش کا سبب بنائے ، آمین ۔

    ۔۔۔

    ”اقراء “ سے اس پاک کلام کے نزول کرنے والی ہستی سے اس کے صدقے ” اقراء “ کی تعبیر میں محو تمام طلباء ، بالخصوص محترمہ ڈاکٹر نگہت صاحبہ کے حالیہ اور محترمہ ثمرین بخاری صاحبہ کے ایم کے امتحان میں کامیابی نصیب فرمائے اور بلاگ فیملی کے تمام افراد کی علمی و ادبی ترقی کا سبب بنائے ، آمین ۔

    ۔۔۔۔

    اللہ کریم اس بابرکت کلام کو ہماری کمزوریوں پہ حاوی ہنود و یہود کے شر سے محفوظ رکھتے ہوئے اس کے خلاف سازشیں کرنے والوں اور اس کی توہین کے مرتکب ، خواہ وہ نام کے مسلمان ہی کیوں ہوں ، افراد کو اس دنیا میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہی نشانِ عبرت بنائے ، آمین ۔

    ۔۔

    اللہ رب العزت اسے ہمارے عالمی اخبار کی ترقی اور ہماری بلاگ فیملی کی دنیوی و اُخروی زندگی میں کامیابی کا ذریعہ بنائے اور اس کا خاص اجر ڈاکٹر صاحبہ کو عطا فرمائے جو ہر موقعہ پہ اسی بابرکت کلام کا ہی سہارا اور مدد مانگتی ہیں ، آمین ثمہ آمین ۔

  17. تسلیمات
    تصدیق کی جاتی ہے کہ بندہ حقیر نے 15 پارہ پڑھ لیا ہے۔

  18. ھم نے اپنے حصے کے 7 اور 8 پارے تلاوت کر لیئے ہیں
    مزید دعا گو ہیں کہ اللہ محترم اسد ھمدانی کے درجات بلند کرے اور
    نرمین بہن کا کل ہونے والا آپریشن کامیاب ہو اور ان کو صحت کاملہ نصیب ہو۔
    اور وہ پھر سے لوگوں کی مسیحائی شروع کردیں ۔ آمین

  19. اللہ کا شکر ہے کہ میں بھی اپنے حصہ کا دوسرا پارہ پڑھکر اس کا ثواب جناب صفدر ہمدانی صاحب کے بڑے بھائی جناب اسد ہمدانی صاحب مرحوم کی روح کو بخشا ہوں ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میں اپنی طرف سےڈاکٹر نرمین اسمٰعیل صاحبہ کے کامیاب آپریشن کے لیے بھی اللہ سے دعا مانگ رہا ہوں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں جناب جاوید اقبال کیانی صاحب کی اور ان تمام ہمدرد انسانوں کی دعاوں پر آمین کہتا ہوں جو انہوں نے میرے شہید بھتیجے ( نظآم قاضی ) کی مغفرت کے لیے مانگی ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں ثمرین بخاری صاحبہ کے آنے والے امتحان میں انکی کامیابی کے لیے بھی اللہ سے دعا کررہا ہوں۔
    ۔۔
    اللہ تمام مصیبت زدہ مسلمانوں کی مصیبتیں دور فرمائے : آمین
    ۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ :
    میں نے قرآن مجید کے جس پارے کی تلاوت کی ( یعنی پارہ نمبر دو ) اس میں سورہ بقر کی ایت نمبر201 کی دعا بھی شامل ہے:

    ربّنا آٰتنا فی الدّنیا حسنتہً وّ فی الاٰخرتہِ حسنتہً وّ قنا عذاب النّار ۔
    ترجمہ : اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی، اور آگ کے عذاب سے ہمیں بچا ۔
    (ترجمہ از مودودی رح)

    ۔۔۔۔۔
    آمین ثمہ آمین یارب العالمین

    فقط:
    خیر اندیش
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  20. میں نے بھی اپنے حصے کا 27واں پارہ پڑھ لیا ھے اور اس کا ثواب ھم سب کے بہت محترم اور بہت عزیز آغا صفدرعلی ھمدانی کے برادراکبر مرحوم و مغفور جنت مکانی آغا اسد علی ھمدانی مرحوم کی روح کو ھدیہ کیا ھے ۔ اللہ پاک مرحوم آغا اسد ھمدانی کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین

    ارشاد رب العزت ھے کہ بے شک پرھیز گاروں لوگ باغوں اورنعمتوں میں ھونگے

    اس وقت اس دکھہ آمیز کیفیت کا بھی اندازہ ھے کہ صبر کی کس منزل پر ھم سب کے بہت محترم اور بہت عزیز محترم المقام جناب صفدر علی ھمدانی ھونگے ۔ ،اور ھمت سے وہ اپنے چاھنے والے بھائ کے چہلم کی مجہس سے خطاب کرینگے ۔ مولا ان کو ھمت عطا فرماۓ اور صبرایوب عطا فرماۓ ۔

    میری عزیز بہن اور بہت پیاری دوست نگہت نسیم ۔جس کیفیت میں تم نم نے اپنی بہت پرخلوص ساتھی کی صحت اور شفا یابی کی دعا کی التماس کی ھے یقین کرو جن لوگوں کو تم عزیز رکھتی ھو وہ ھم سب کو بھی اتنے ھی پیارے ھوجاتے ھیں

    اس وقت تو عجیب سی کیفیت ھے کہ آج ڈاکٹر نرمین اسمعاعیل کی ھارٹ سرجری بھی ھے ۔ اور میں رات کے اس پہر اپنے رب کے حضور دعا کررھی ھوں کہ اے پالنے والے رب ،الہی تیرے سوا کوئ معبود نیہں ۔تو ھی ھے جو ھم سب کی دعاوں کو قبولیت کا شرف عطا کرتا ھے میرے پروردگار ڈاکٹر نرمین اسمعاعیل کے قلب کو مضبوطی اور استحکام پہنجا۔اور ان کو بیمار کربلا کے تصدق میں شفاۓ کاملہ عطا فرما، ڈاکٹر نرمیں کو صحت کاملہ عطا فرماان کی سرجری بخوبی ھوجاۓ اوروہ بہت جلد مکمل صحتیاب ھوجايئں ،اے میرے پالنے والے ھم سب تیری رحمت سے کبھی مایوس نیہن ھوتے اور اس وقت بھی تیری بارگارہ میں یہی التجا کررھے ھیں کہ سارے بیماروں کو بیمار کریلا کے تصدق میں شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ

    بے شک اللہ بہت مہربان اور بہت کرم کرنے والا ھے انشا اللہ داکٹر نرمین کی کایمیاب ھارٹ سرجری ھوگی

    پیاری گڑیا ثمریں سلامت رھو۔ اللہ پاک تم کو ھر امتحان میں کامیابی اور کامرانی عطا فرماۓ امیں ٹم آمین

    بہترین علم ،رزق اور بہترین عمل اور امتحان بہترین نمبروں سے کامیابی کی دعايئں

  21. اسلام علیکم ساتھیو
    میں آپ سب کی دعاؤں پر آمین ثمہ آمین کہتی ہوں ،اور اللہ رحیم و کریم سے ان تمام دعاؤن کی قبولیت کے لئے دعا گو ہوں ۔
    عالم آرا

  22. الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ ۔
    ابھی ابھی نگہت آپی نے فون پر بتایا ہے کہ ڈاکٹر نرمین اسمٰعیل صاحبہ کا آپریشن بحمد للہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور انہیں ہوش آ گیا ہے۔ آپ سب احباب کی محبتوں اور دعاؤں کے ہم بے حد مشکور ہیں اور ان دعاؤں کی احتیاج بہر کیف ہمیشہ باقی رہے گی، کینوکہ یہی مؤمن کا اثاثہ اور اسلحہ ہیں۔ ہم اپنی جانب سے اور خاص طور پر نگہت آپی کی جانب سے آپ سب افراد کا فرداً فرداً نام بنام شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  23. شکر الحمداللہ !
    احسان ہے پروردگار عالم کا کہ اس نے ھم سب کی دلی دعاوں کو شرفِ قبولیت بخشا اور نرمین صاحبہ کا آپریشن کامیاب ہوا اور مزید یہ کہ وہ ہوش میں بھی آگئی ہیں، اللہ رب العزت بیمارِکربلا کے صدقے میں ان کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے آمین

  24. الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہالحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ الحمد للہ ولہ الشکر علی کل نعمائہ
    عزيز سید مصباح حسین بھائ ۔ سلامت رھیں ۔ بس یہی خبر سننے کی منتظر تھی ۔ اللہ کا لاکھوں بار شکر ادا کرتی ھوں کہ آ پ سبکی التجاوں کو دعاوں کو دربار الہی ميں قبولیت کا شرف ملا ھے اور بس یہہی مقام ھے جہاں دل چاھتا ھے کہ زمین کے چپے چپے پر شکرانے کی نماز ادا کروں ۔ اللہ پاک جیسے ڈاکٹر نرمین کا کامیاب آپریشن ھوا ھے اور انشا اللہ آپ سب کی دعاوں کی بدولت بہت جلد مکمل شفایابی پايئنگیں اور اسی تندھی اور خلوص سے اپنے مریضوں کا علاج کرینگیں انشااللہ

    اللہ پاک سارے مریضوں کو شفا عاجل عطا فرماء ھماری بہت عزیز ساتھی زرقا مفتی کی والدہ کو ، اظہرالحق بھائ اور انکی بیگم کو
    صحت کامل عطا فرماءآمیں ثم آمین

  25. مصباح بھائی بہت بہت شکریہ آپ نے میری طرف سے سب کا فردا فردا شکریہ ادا کیا … ماشاللہ نرمین آپ سب کی دعاؤں سے خطرے سے باہر ہے .. اور باتیں بھی کر رہی ہے .. اس نے خاص طور پر ہماری بلاگ فیملی کا شکر یہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حیران ہے کہ اس دنیا میں اتنے بے لوث انسان بھی ہیں جو بغیر جانے بھی اپنی بہن اور بھائی کے لئے دعا گو ہیں .. نرمین نے بتایا جب وہ بے ہوش کی جا رہی تھی اس نے ہم سب کی بے لوث محبت کو یاد کیا .. اور اللہ کریم سے خاص دعا کی کہ وہ ہم سب کو اپنی خاص پناہ میں رکھے اور کوئی دکھ اور غم کبھی نہ دے ..آمین ..

    ابھی ابھی گھرپہنچی ہوں .. کاش میں آپ تک نرمین کا شکریہ اس کے نمناک لہجے میں پہنچا سکتی .. اس کے شکر گزاری کے آنسو قبول کیجئے .. اور التجا ہے کہ اسے مکمل صحتیابی کے لئے اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا … میں بہت خوش ہوں کہ اس کے بچے آج بہت دنوں بعد مسکرائے تھے … آپ نے دیکھا دعاؤں کی تاثیر .. کبھی کبھی حیران رہ جاتی ہوں کہ اللہ کریم کتنے پیارے اور مہربان ہیں .. ہر دعا کو نہ صرف سنتے ہیں بلکہ قبول بھی فرماتے ہیں .. سبحان اللہ .. الحمدو للہ ..

  26. مالک موت و حیات کا کیسے شکر ادا کریں کہ اس نے ہم خطا کاروں کی دعا سن لی اور آپریشن کامیاب ہو گیا.مجھے یہ اطلاع لاہور جاتے ہوئے قطر میں دوہہ کے ہوائی اڈے پر ملی ہے اور یہ چند سطور یہیں سے لکھ رہا ہوں. بے شک وہ غفور الرحیم ہے.

  27. اسلام علیکم
    شکر الحمدُ للہ بے حد خوشی ہوئی اللہ تعا لیٰ نرمین کو جلد از جلد بالکل اچھا کر دے ۔اور وہ لمبی عمر پائیں آمین
    ہم سب اللہ کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہم گنہگاروں کی دعاؤں کو شرفِ قبولیت بخشتا ہے ۔بس دل سے مانگنے کی بات ہے ۔
    اللہ ساری بلاگ فیملی کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین
    عالم آرا

  28. اسلام و علیکم

    آپی جانی بہت شکریہ مُجھے اس کارِ خیر میں ہمیشہ کی طرح شریک کرنے کے لئے . میں انشا اللہ کل پڑھوں گی .. اور دُعا ہے خدا بیمار مدینہ اور بیمارِ کربلا کے صدقے ڈاکٹر صاحبہ کو اپنی امان میں رکھے اور لمبی زندگی صحت کے ساتھ عطا کرے الہی آمین .

    دُعا گو

    ثمرین بخاری

  29. اسلام و علیکم

    قاضی سر آپ کا شاہین آنٹی آپ کا سب کا بہت بہت بہت شکریہ جو میرے لئے دُعا گو ہیں میں آپ سب کی تہہ دل سے شُکر گُزار ہوں . آپ سب کی محبتوں اور دُعاؤں کا بہت شکریہ خدائے کریم آپ سب کو جزائے خیرِ کثیر عطا کرے الہی آمین .

    طالب دُعا

    ثمرین بخاری

  30. بہن نگہت میں بذریعہ ای میل آپ کو مطلع کر چکا ہوں ۔ اب آپ سب کی آمین پر ثم آمین کہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *