ڈاکٹر مریض 33 دن سے مریض نہیں دیکھ رہے تو یہ مسیحا نہیں رہے لیکن کیا کسی نے سوچا کہ ڈاکٹروں کی مسیحائی کون کرے گا .. ایک ینگ ڈاکٹر کی تنخواہ صرف 11.000 ماہانہ ہے .. جبکہ ایک بریانی کی ریڑھی پر بریانی لگانے والا ایک ہفتے میں 11،000 بنا لیتا ہے .. پاکستان کو ڈاکٹر نہیں بریانی والے چاہئے جو نہ اپنے حق کے لئے بولتے ہیں اور نہ حکومت سے انصاف مانگتے ہیں … میرے طارق بھائی ایسوسیٹ پروفیس آف میڈیسن ہیں اور ان کی تنخواہ صرف 60.000 ماہانہ ہے اور اس وقت وہ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ہے اور ان کے لئے ایک انجکشن 40.000 کا آتا ہے جس کے لئے ان کا ساری عمر پڑھنا اور پاکستان میں ہی رہنے کو ترجیع دینا بھی کام نہیں آرہا .. اور انہیں ہر انجکشن ایک عام مریض کی طرح خریدنا پڑتا ہے … ڈاکٹرز کے لئے .. جنہیں کوئی بھی ملک اپنی ملک کی کریم کہتا ہے ..اثاثہ کہتا ہے .. لیکن پاکستان ان کے کسی مطالبے کو سننے کے لئے تیار نہیں ہے ..
وفاقی حکومت نے کہہ دیا ہے کہ ہر صوبے کا محکمہ صحت کے لئے اپنا الگ بجٹ ہے .. سو یہ ان کا معاملہ نہیں ہے .. یعنی پاکستانی شہریوں کا تحفظ وفاق کی زمہ داری نہیں ہے ..
پنجاب حکومت نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کیا .. انہیں جیلوں میں لے کر جا رہے ہیں .. گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں .. اور اب انہوں نے انہیں ٹرمینیٹ کرنے کے آڈرز دے دئے ہیں .. اور کہا ہے کہ ان کی رجسٹریشن بھی کینسل کر دیں گے ….
سب کو مریضوں پر ہونے والا دکھ درد تکلیف نظر آرہا ہے لیکن ڈاکٹرز کے مسائل نظر نہیں آتے … کیا ڈاکٹرز کی زندگی نہیں .. ان کے سات پیٹ نہیں لگا ہوا .. ان کے ماں باپ مر چکے ہیں یا ان کے رشتے ختم ہو چکے ہیں .. کیا انہیں سکون اور آرام کی زندگی پر کوئی حق نہیں .. کیا انہیں اپنے بچے نہیں دیکھنے یا پالنے .. .. کیا مانگا ہے ینگ ڈاکٹڑز نے ان حکمرانوں سے صرف اپنی تنخواہوں میں اضافہ .. تو یہ اضافہ کیوں کر ممکن نہیں ہو سکتا …
آپ کو معلوم ہے کہ ایک ڈاکڑ کیسے بنتا ہے .. پہلے وہ اپنے گھر سے لڑتا ہے .. کہ اسے اتنا فنڈ چاہئے کہ وہ ڈاکٹر بن سکے .. پھر اسکول میں لڑتا ہے اور اپنی حثیت منواتا ہے .. پھر صوبے میں .. پھر ملک میں .. پھر دنیا میں .. اور اس سارے سفر میں وہ خود سے بیگانہ اپنے ارد گرد سے بے خبر ہو کر دن رات پڑھتا ہے …اور کتابیں کتنی مہنگی ہیں ( یہ تکلیف الگ ہے ) .. پھر کہی جا کر یاک ڈاکٹر بنتا ہے .. اس کے بعد وہ ینگ ڈاکٹڑ ہونے کی حثیت سے 36 گھنٹے نان سٹاپ شفٹ کرتا ہے .. ایمرجنسی اور تھیٹر میں 36 گھنٹے کھڑے رہ کر میں نے اپنی ڈیوٹیاں کی ہوئی ہیں .. آپ سوچ سکتے ہیں ہمارے پیروں کا حال . سوج سوج کر من من کے ..چلنا مشکل … مجھے بتائیں پھر لوگ کہیں کہ ڈاکٹرز بے حس ہیں .. آپ یقین کریں کہ ایک نرس کی تنخواہ ایک ڈاکٹر سے کہی زیادہ ہے کہ ایک ڈاکٹر کو شفٹ پنالٹی نہیں ملتی .. اس کے والدین کا علاج مفت نہیں ہوتا .. اس کی گریجوٹی نہیں ہوتی .. اس کی پنشن کا کوئی بندوبست نہیں ہوتا تاوقتیکہ کہ وہ پروفیسر نہ ہو …
کیا ڈاکٹر انسان نہیں .. مجھے یاد ہے میری کولیگز کہا کرتے تھے کہ کاش میری ماں نے مجھے سمگلر بنایا ہوتا کم از کم اپنے دوستوں کے سامنے مہینہ ختم ہونے سے پہلے ہاتھ تو نہ پھیلانا پڑتا… یہ ہے میرے ملک کا ینگ ڈاکٹر جس کے کندھوں پر پوری قوم کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے اور پھر اس کے گھر والے اس کے سامنے اپنی ضروروتوں کی لسٹ رکھ دیتے ہیں … اب آپ کو پتہ چلا خود کشی ڈاکٹرز کیوں کرتے ہیں ..
ڈاکٹرز نے کیا شہباز شریف سے ان کی جائیداد مانگ لی ہے یا پورا پنجاب مانگ لیا ہے … یہ بے حس جاہل حکمران اگر اپنا ایک دورہ لندن نہ کریں تو سارے ینگ ڈاکٹڑز کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ..
جس ملک میں اس کے پڑھے للکھے لوگ رل جائیں .. جس ملک کی وفاق اور صوبائی حکومت جب اتنی بے حس ہو جائیں تو اس ملک کو اپنی سلامتی کی فکر کر لینی چاہئے ..
مسلہ ڈاکٹرز کو نکال کر دوسرے ڈاکٹڑز کو بھرتی کر لینے سے حل نہیں ہونے والا کیونکہ وجوہات وہی کی وہی ہیں .. جلد یا بدیر ڈاکٹرز دوبارہ یہی ہڑتال کریں گے .. ان حکمرانوں کے سروں پر تلوار تو لٹکتی رہے گی لیکن جوں نہیں رینگے گی ..
میں ینگ ڈاکٹڑز کے تحفظ اور حقوق کے لئے ان کے ساتھ ہوں اور ان کے اس جائز مطالبے کی حمایت کرتی ہوں .. اس لئے کہ ان حکمرانوں کو گنگا رام اور سول ہسپتال میں ڈاکڑز کی غیر زمہ دارانہ ہڑتال سے دم توڑتے ” مریض ” تو نظر آ رہے ہیں لیکن روزانہ ڈرون اور خود کش حملوں میں سینکڑوں مرنے والے ” صحت مند ” شہری نظر نہیں آتے … میں اس منافقت کا ساتھ دینے سے انکار کرتی ہوں اور ینگ ڈاکٹڑز کی ہڑتا ل کے ساتھ ہوں …
ہم برسوں سے اپنے حق کے لئے التجاؤں اور درخواستوں کی جنگ لڑ رہے ہیں اور محکمہ صحت کے لئے یہ صرف کاغذ کے چند صفحے ہیں .. ہمیں بھی اپنا مسبقل محفوظ کرنے کا اتنا ہی اختیار ہے جتنا بے حس حکمرانوں کو … سچ ہے کہ ہم نے تو اللہ کے حکم سے اس کی توفیق سے زندگیاں بچانے کی قسم کھائی ہے .. لیکن ہماری زندگی بچانے کی قسم کون کھائے گا …

میری مسیحا بیٹی ،جیتی رہو ،
تمھارا بلاگ پڑھ کر دل خون کے آنسو رویا ہے ،یہ اعلٰی تعلیم یہ محنت شاقّہ اور یہ حاکمان وقت کی جانب سے اس مقدّس ترین پیشے کی بے توقیری اور ظلم ،میری بچّی پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ مظلوم یہی طبقہ ہے جو ساری قو م کی مسیحائ کر تا ہے ،اور اس طبقے کی حمائت میں میں تمھارے سا تھ قدم ملا کر کھڑی ہو ں ،
دعاگو زائرہ بجّو
نگہت بہن
ڈاکٹرز خدا کے بعد سب سے بڑی چیز ہوتے ہیں۔ ۔ڈاکٹر بننے کیلئے چوٹی کا طالبِ عام ہونا ضروری ہے۔ دھماکے ہوں یا بمباری، برفباری ہو یا طوفان، زلزلہ ہو یا سونامی ڈاکٹر جان ہتھیلی پر رکھکر دوسروں کی جان بچارہا ہوتا ہے۔ امریکہ میں سب سے زیادہ معاوضہ ڈاکٹرز کا ہے اور بالکل صحیح ہے۔ ڈاکٹرز سب سے زیادہ معاوضہ کے ممستحق ہیں۔ گھوڑا اگر گھاس سے پیار کریگا تو کھائے گا کیا؟
السلام علیکم
نگہت صوبے میں اتنی بے روزگاری ہے کہ حکومت نے نئے ڈاکٹر بھرتی کرنا شروع کر دئیے ہیں. ویسے شہباز شریف صاحب ہٹلر سے کم نہیں وہ اپنی مرضی کے خلاف کوئی بات سُننا پسند نہیں کرتے. میرے خیال میں ہاؤس سرجن کی تنخواہ 25 ہزار ہونی چاہیئے
والسلام
زرقا
زائرہ بجو سلامت رہیں ..آپ نے حق کا ساتھ دیا .. کمزور کا ساتھ دیا..
ظفر بھائی آپ کا تبصرہ کسی ڈھارس سے کم نہ تھا .. بے حسی کی بھی انتہا ہے کہ نہیں .. اب ڈاکٹڑز باہر کے ملکوں میں نہ جائیں تو کیا کریں .. کاش آپ کی طرح ہمارے حکمران بھی سوچتے یا کم از کم ہم کیا سوچ رہے ہیں یہی پڑھ لیں اور اپنی پالیسیاں مرتب کریں ..
زرقا مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کی مہنگائی کے حساب سے ہاؤس سرجن کی تنخواہ 25 ہزار کافی ہو گی کہ نہیں لیکن شہباز ہٹلر کو ان کے مطالبات میں دلچسپی لینی پڑے گی ورنہ ایک کے بعد ایک مصبیت ان کے رستے میں کھڑی ہونے والی ہے .. جمہوری حکومت کے ہٹلر حکمران پاکستان کی تایخ کب بدلے گی .. خدا جانے ..
جاہلوں کی حکومت میں ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج نہیں ہوگا تو کیا ہوگا۔ اس نازک موقعے پر میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹرز کو بھی عام آدمی کی مشکلات کا خیال ہونا چاہیئے اور جب مزدورلوگ کوئی احتجاج لیکر سڑکوں پر آئیں تو اسے اپنا درد سر سمجھیں۔ جب ساری قوم مل کر کھڑی ہوگی تبھی کچھ تبدیلی آ سکے گی، ورنہ اکیلے اکیلے کوئی بہتر اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔
مصباح بھائی میں آپ سے صد فیصد اتفاق کرتی ہوں کہ جب ساری قوم مل کر کھڑی ہوگی تبھی کچھ تبدیلی آ سکے گی، ورنہ اکیلے اکیلے کوئی بہتر اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔ میرا دل کہتا ہے کہ اب یہ تبدیلی نزدیک سے نزدیک تر ہے .. انشاللہ
نگہت بہن میرے پاس تسلی بھی نہیں صرف غم وغصہ ھے
یہ میرا تقضائےء طلب بھیک نہیں ھے
میں اپنی وفاؤں کا ثمر مانگ رھا ھوں
اے زر کے خداؤں میرا احسان نہ بھولو
میں چھین بھی سکتا ھوں مگر مانگ رھا ھوں
میں محترمہ فاطمہ ابرار صاحبہ کے اس قطعہ کے پیغام کی دل سے تائید کرتا ہوں کہ :
یہ میرا تقضائےء طلب بھیک نہیں ھے
میں اپنی وفاؤں کا ثمر مانگ رھا ھوں
اے زر کے خداو ! مِرا احسان نہ بھولو
میں چھین بھی سکتا ھوں مگر مانگ رھا ھوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر مجھے اسرار الحق مجاز کے وحشت بھرے اشعار بھی یاد آرہے ہیں کہ :
اے غمِ دل کیا کروں ، اے وحشتِ دل کیا کروں
دل میں اک شعلہ بھڑ ک اٹھاہے آخر کیا کروں
میراپیمانہ چھلک اٹھا ہے آخر کیا کروں
زخم سینے کا مہک اٹھا ہے آخر کیا کروں
اور یہ بھی کہ :
جی میں آتا ہےیہ مُردہ چاند تارے نوچ لوں
اس کنارے نوچ لوں اور اُس کنارے نوچ لوں
ایک دو کا ذکر کیا ، سارے کے سارے نوچ لوں
اور :
مفلسی اور یہ مظاہر ہیں نظر کے سامنے
سینکڑوں سلطان جابر ہیں نظر کے سامنے
سینکڑوں چنگیز و نادر ہیں نظر کے سامنے
اوراس کے بعد:
لے کے اک چنگیز کے ہاتھوں سے خنجر توڑدوں
تاج پر اس کے دمکتا ہے جو پتھر توڑ دوں
کوئی توڑےیا نہ توڑے میں ہی بڑھ کر توڑ دوں
اور آخر میں :
بڑھ کے اس اِندر سبھا کا سازو ساماں پھونک دوں
اس کا گلشن پھونکدوں اُ س کا شبستاں پھونک دوں
تختِ سلطاں کیا ، میں سارا قصرِ سلطاں پھونک دوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے غم ِ دل کیا کروں اے وحشت دل کیا کروں۔
۔۔۔۔۔
میں تمام ڈاکٹروں کے موقف سے اتفاق کرتا ہوں اور انکی کامیابی کے لیے دعائیں کررہا ہوں۔
اللہ نے انہیں مجھ جیسے انسانوں کی زندگی بچانے کا وسیلہ بنا یا ہے ، جب تک میں زندہ ہوں ان کو دل سے دعائیںدیتا رہونگا۔
۔
وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں۔
جیسا کہ فاطمہ ابرار صاحبہ نے کہا ہے کہ :
یہ میرا تقضائےء طلب بھیک نہیں ھے
میں اپنی وفاؤں کا ثمر مانگ رھا ھوں
السلام علیکم
میری معلومات اِس سلسلے میں بہت کم ہیں ، مگر کچھ اصولی باتیں کرنا چاہتا ہوں ، پاکستان میں ایک مزدور کی کم سے کم تنخواہ سرکاری طور پر 6000 چھ ہزار روپے مقرر ہے ، اور میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ صرف کراچی شہر میں ہزاروں مزدور 3500 یعنی ساڑھے تین ہزار روپے لے رہے ہیں ، اور اگر کوئی مزدور حکومت کے مقرر کردہ تنخواہ یعنی کم از کم چھ ہزار روپے کا مطالبہ کرتا ہے تو اُس کی جگہ کوئی دوسرا لے چکا ہوتا ہے ، 6000 ہزار روپے کمانے والے مزدور کے ماں باپ اور بیوی بچے بھی ہوتے ہیں اور وہ سب بھی بیمار پڑتے ہیں ، صرف جنوبی پنجاب میں ہزاروں لوگ اپنے گردے بیچ چکے ہیں ، مہنگائی اور غربت کا سیلاب ہر چیز بہائے لے جا رہا ہے ، ہرچہ کہ یہ ایک مناسب اور جائز مطالبہ ہے ، مگر اَسے جس انداز میں پیش کیا گیا ہے وہ نہایت ہی غلط ہے ، ڈاکٹرز کی ہڑتال سے صرف عام آدمی ہی متاثر ہوا ہے ، عام لوگوں کی ہی جان گئی ہیں ، وہ غریب جو اپنا علاج پرائیویٹ کلینکس سے نہیں کروا سکتے ہیں وہی اَس کا نشانہ بنے ہیں ، شہباز شریف اور دوسرے بڑے بڑے فرعونوں کو اِس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ، کیا یہ مناسب نہ تھا کہ علامتی ہڑتال کی جاتی ویسے بھی تو 34 دن گزر ہی گئے ہیں ، سب کام کاج چھوڑے ہوئے ، عام آدمی کا علاج چھوڑے ہوئے ، عام آدمی کو موت کے رحم و کرم پر چھوڑے ہوئے ، زچگی کی تکلیف سہتی غریب خواتین ، درد سے بلبلاتے بچے ، و جوان ، اگر علامتی ہڑتال ہوتی یا سارے دن میں کچھ گھنٹے کام چھوڑا جاتا تو یقینا اور بھی بہت سے لوگ اِس میں شامل ہوتے ، اور جو لوگ بھرتی کئے گئے ہیں وہ بھی تو ڈاکٹر ہی ہیں نا ؟ حکومت ہر ڈاکٹر کی تنخواہ میں بیس ہزار روپے اضافے اور ماں باپ اور بیوی بچوں کے مفت علاج کی آفر کر چکی ہے ، مگر ڈاکٹرز اب بھی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آہ غریب آدمی ، ہر طرف سے تم ہی نشانہ ہو ۔
آصف احمد بھٹی
آصف آپ کویا دنہیں رہا شاید اس ہڑتال کی شروعات علامتی ہرٹال ہی سے ہوئی تھی اور بتدریج یہ شکل اختیار کر چکی ہے .. حکومت نے جو آفر کی ہے وہ صرف مہنہ زبانی ہے ..ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری ثبوت کے ساتھ پکے کاغذ پر لکھ کر دیا جائے کہ یہ سب مطلبات مانے جا چکے ہیں … رہی بات عام لوگوں کے مرنے کی تو ڈرون اور دہشت گردی کی نظر بھی تو شہباز شریف یا زرداری نہیں ہو رہے ..تو پھر انہیں کیوں ساری مراعات حاصل ہیں .. ان کے خلاف لوگ کیوں ہڑتال یا احتجاج نہیں کرتے .. انہیں کیوں انسانیت کے خلاف نہیں سمجھتے ..
کیوں لوگ شہباز شریف اور زرداری کے ظلم سہہ رہے ہیں .. جب غریب عوام وہ جبر بھی سہہ سکتی ہے تو یہ بھی سہہ لیں گی … مجھے غلط مت سمجھیں کہ شاید مجھ میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں بچی یا مجھے احساس نہیں .. میرا کہنا یہ ہے کہ ڈاکٹرز بھی انسان ہیں اور ان کے بھی گھر ہیں جو فاقہ زدہ ہے اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں … وہ بھی عوام کا حصہ ہیں ..
ظلم کی ایک بات بہت اچھی ہے کہ جب حد سے بڑھتا ہے مٹ جاتا ہے .. اور اب یہ مٹنے والا ہے .. میں ایک بار پھر مصباح بھائی کہ بات کو دہراؤں گی جب ساری قوم مل کر کھڑی ہوگی تبھی کچھ تبدیلی آ سکے گی، ورنہ اکیلے اکیلے کوئی بہتر اہداف حاصل نہیں ہو سکتے۔ سو وقت آگیا ہے کہ سب متحد ہو جائیں اور ایک ساتھ ظلم کے خلاف بغاوت کر دیں ..
السلام علیکم
میں اِس کے حق میں ہوں کہ تبدیلی لانی چاہیے اور ہر شخص کو اَس میں اپنا حسلہ ملانا چاہیے میں تو صرف یہ عرض کر رہا ہوں کہ اِن 34 دنوں میں تکلیف صرف عام اور غریب آدمی نے سہی ہے ، کاش سریف برادران اور ذرداری سیمت ہر اشرافیہ کے شخص کو اَس تکلیف کا کچھ حصہ سہہنا پڑتا مگر ایسا نہیں ہے ، بے شک تمام مظلوم اپنے جائز حقوق کے مطالبے میں حق بجانب ہیں مگر ایک مظمول دوسرے پر ظلم کرے یہ مناسب نہیں ، ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے مظلوم پر ظلم ہی ہے ، میں تو ہمیشہ سے کہہ رہا ہوں کہ اب ظلم اپنی انتہاؤں پر پہنچ چکا ہے ، اب ہمیں متحد ہونا پڑے گا ، مگر ہم تو ایک دوسرے کے خلاف صف آراں ہو گئے ہیں ، ہمارے اصل مقابل تو اب بھی خوش ہیں اور آباد ہیں ، ہمیں تو ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملا کر تبدیلی لانی ہے ۔ ایک گرے گا تو دوسرا اُسے سہارا دے گا ۔
آصف احمد بھٹی
لیجئے آپ سب کو مبارک ہو کہ 60 ہڑتالی ڈاکٹرز کو شہباز شریف نے معطل کر دیا ہے اور 84 ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں .. اللہ اللہ تے خیر صلا .. تاہم ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے ہڑتالی ڈاکٹرز ہنگامی طور پر اپنی ڈیوٹیوں پر ایمر جنسی سے نپٹنے کے لئے واپس آ چکے ہیں .. کیا آپ اب بھی انہیں بے حس کہیں گے .. لیجئے یہ ڈاکٹرز معطل بھی ہیں اور قومی خدمت کے جذبے کے تحت کام بھی کر رہے ہیں ..
یہ نہ تو صوبائی مسئلہ ہے کہ اکیلے شہباز شریف کو ہی ذمہ دار ٹھرایا جائے اور نہ ہی یہ صرف ڈاکٹرز کا مسئلہ ہے کہ صرف انہیں ہی مظلوم سمجھا جائے جبکہ در حقیقت یہ پورے ملک کے تنخواہ دار طبقے کا مسئلہ ہے جومہنگائی میں پس رہا ہے لیکن حکومت کے پاس انہیں مزید دینے کو کچھ نہیں ۔ میڈیکل سٹاف ہو یا ٹیچنگ سٹاف ، کلیریکل طبقہ ہو یا سپروائیزری ، محکمہء پولیس ہو یا کوئی بھی محکمہ ، جب حلال کمائی یعنی صرف تنخواہ پہ گذارہ کرنا سبھی کے لئے دشوار ہے تو کس کس کی ہڑتال کی حمایت کی جائے ؟
اب ڈاکٹرز کو ہی لے لیں کہ جس تنخواہ کی کمی پہ وہ ہڑتال پہ ہیں اور ان میں سے کچھ معطل بھی ہو چکے ہیں اسی تنخواہ پہ نئے ڈاکٹرز کام کرنے کو بے تاب بھی تو ہیں ۔ تو ساری برائی ظاہر ہے مہنگائی ، بے روزگاری اور نظام کی خرابی میں ہے ۔ تنخواہ دار طبقہ مزید تنخواہ کا متقاضی ہے جبکہ خزانے میں پیسہ نہیں کیونکہ ملک میں پیداوار نہیں ، ایکسپورٹ نہیں ، ٹیکس کی ادائیگی نہیں لہذا حکومت کی آمدن نہیں اور اوپر سے حکمران لٹیرا ، کرپٹ اور عیاش !
صوبائی اور وفاقی وزارتوں کی تعداد دیکھ لیں ، جیسے کوئی نئی سبزی منڈی کھلی ہو ۔ آئینی اداروں کو دیکھ لیں ۔ صوبائی اسمبلیاں ، قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ بھی ۔ کیا ہم ایک حقیقی جمہوریت ہیں جنھیں کسی سینیٹ کی بھی ضرورت ہو ؟ قومی بچت ہمارا ملی تقاضا ہے جو صرف اور صرف حکومتی سطع پہ ہی ممکن ہے ۔ اگر یہ لوگ اپنی تنخواہوں اور مراعات میں رضاکارانہ کمی کر دیں تو وہی بچت تنخواہ دار طبقے کی بہتری کے لئے خرچ کی جا سکتی ہے ۔ اوورسیز پاکستانی زرِ مبادلہ کا ایک بہتریں ذریعہ ہیں لیکن پلاننگ کے فقدان اور اوورسیز پاکستانیوں کے عدم اعتماد کی وجہ سے آمدی کا یہ سنہری ذریعہ بھی اپنی موت آپ مر رہا ہے ۔
تو پھر نوحہ کس کا پڑھا جائے ؟ بار بار انہی حکمرانوں کا جن کے کانوں پہ جُوں ہی نہیں رینگتی !
ایسے میں ان مسیحاؤں اور ان کے علاوہ ملک کے تمام تنخواہ دار طبقے سے ہمدردی اور صبر کی تلقین ہے کہ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے !
السلام علیکم
آپی یہ بھی تو دیکھئے کہ کل ہی فیصل آباد میں ایک زخمی نوجوان پانچ گھنٹے تک ہسپتال میں ایڑیاں رگڑتا رہا مگر کسی نے اُسے کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا حتی کہ وہ انتقال کر گیا ، مرحوم کی صرف دو دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی ، یہ بے حسی نہیں تو اور کیا ہے ؟ اُس نوجوان اور اُس کی نوی نویلی دلھن جو کہ اب بیوہ ہو چکی ہے سے کس بات کا بدلہ لیا گیا ؟ کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ ڈاکٹرز ڈنڈے لاٹھیاں کھا لیتے مگر اپنے احتجاج کو صوبائی اسمبلی کے باہر کرتے نہ کے ہسپتالوں میں ۔
آصف احمد بھٹی
آصف مجھے افسوس کہ ایسا حادثہ ہوا ہے لیکن ایک بار ٹھندے دل سے سوچو کہ کیا ہوسپٹل میں صرف جونیر ڈاکٹرز ہی کام کرتے ہیں ۔۔ نہیں آصف وہاں پر فرنٹ پر ینگ ڈاکٹرز کے بعد سینئر ہاؤس آفسیرز ۔۔ پھر آر ایم او کی ایک کثیر تعداد ۔۔ پھر رجسٹرار ۔۔ اسٹنٹ پروفیسر ۔۔ اسوسیٹ پروفیسر ۔ پھر پروفیسر ۔۔ اور اس سارے نقشے پر کوئی بھی ڈاکٹر فیصلہ نہیں کر سکتا جب تک کہ رجسٹرار نہ ہو ۔۔ سو رجسٹرار تو وہاں ہے ہی نہ ۔۔ کسی بھی انسانی جان کا جانا بہت بڑا ظلم ہے لیکن اس ظلم میں ینگ ڈاکٹڑز کا کوئی حصہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ بھاگ بھاگ کر پروفیسرز کے پیچھے پاگل ہو جاتے ہیں کہ اس کے مریض کے لئے کوئی دوا کا آرڈر دیا جائے ۔۔ یہ بھی ایک طرح کی لابی ہے مافیا ہے جس میں ینگ ڈاکٹرز کو برا دکھایا جا رہا ہے تاکہ انہیں نکال باہر کر کے نئے ڈاکٹرز رکھ لئے جائیں اور جو اپنا حق مانگ رہے ہیں دوسروں کے حق دلوا رہے ہیں انہیں سزا دی جائے تاکہ پھر دوبارہ کوئی اٹھ نہ سکے ۔۔ جہاں اتنی غربت ہو آصف وہاں ڈاکٹڑز بھی کم پیسوں پر بک جاتے ہیں تاکہ ان کے گھر کا چولہا جلتا رہے ۔۔ لیکن قانون قدرت ہے کہ ہر دور میں چند سر پھرے رہے ہیں جو اپنے اور دوسروں کے حق کے لئے مرتے ہیں ۔۔ سو اس بار سرپھروں میں ڈاکٹرز ہیں ۔۔
السلام و علیکم
آپی مجھے اس بات سے کوئی اختلاف نہیں کہ اپنا حق مانگا جائے ، بلکہ مین تو ہمیشہ حقوق کے لیے آواز اُٹھانے والوں کے ساتھ رہا ہوں ، میرا کہنا تو صرف یہ ہے کہ یہ لڑائی حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان تھی ، مگر اَس کا خمیازہ بھگتا معصوم اور غریب لوگوں نے ، کل پھر ایک ڈیرح سال کی بچی نے اپنی جان ہاری ہے ، اور پھر وہ بھی تو ڈاکٹرز ہی ہیں نا جو اِن کی جگہ بھرتی کئے جا رہے ہیں ، احتجاج یقینا اُن کا حق تھا اور ہے مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ احتجاج کا کوئی اور طریقہ سوچا جاتا ، جس میں معصوم لوگوں کی جان خطرے میں نہ پڑتی ، آخر جو انسان سالوں کی محنت اور ریاضت کے بعد ڈاکٹر بنتا ہے وہ کم از کم اتنا تو دماغ رکھتا ہی ہے ۔ خیر اللہ کرے کہ اب بھی دنوں اطراف کے لوگ کسی درمانی راستے پر متفق ہو جائیں ۔ میری دُعائیں اور ہمدردیاں ہر مظلوم کے ساتھ ہیں ۔
آصف احمد بھٹی
آصف آپ میرا نقطہ نظر سمجھ نہیں رہے کہ مریض ینگ ڈاکٹرز کی وجہ سے نہیں مر سکتا ۔۔ ایک ہوسپٹل میں صرف ینگ ڈاکٹرز نہیں ہوتے بلکہ ڈاکٹڑز کی فوج ہوتی ہے ۔۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یک ینگ ڈاکٹڑ بیمار بھی تو ہو سکتا ہے کیا اس کے نہ ہونے سے کوئی مریض مرنا چاہئے ۔۔ بات یہ ہے کہ ہر ہوسپٹل میں بیک اپ پلان ہوتا ہے ۔۔ یہ سب غلط ہے کہ ہوسپٹل میں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے یہ سب ینگ ڈاکٹرز کے خلاف ایک مہم ہے تاکہ انہیں نکالنے میں آسانی ہو ۔۔ ۔۔ ہاں بے شک نئے ڈاکٹر بھرتی ہوئے ہیں اس لئے کہ ان کے پاس جاب نہیں تھی ۔۔ لیکن کب تک دیکھنا یہ ہے ۔۔ جو لوگ ہڑتال پر ہیں انہیں بھی معلعم ہے کہ ان کے مستقبل داؤ پر ہے ۔۔ کوئی ایسے ہی اپنی عزت اور وقار اور ڈگری داؤ پر لگاتا ۔۔ کوئی تو بات ہے نا ۔۔ میں مظلوم ڈاکٹڑز کے ساتھ ہوں ۔۔۔ حکمرانوں ست صرف ایک بات پوچھئے کہ انہیں ڈرون اور دہشت گردی میں صحت مند شہرہ نظر کیوں نہیں آتے ۔۔ بیہمار کو تو مرنا ہی تھا ۔۔۔ مجھے فسوس ہے کہ کجا تو یہ کہ ہم ڈاکٹڑز کا ساتھ دے کر حکومت پر پریشر ڈال کر جلد یز جلد اس مسلے کا حل نکال لیں تاکہ وہ بھی جاب پر رہے اور مظلوم عوام بھی نہ مریں ۔۔
بحرحال دیکھئے آگے آگے کیا ہوتا ہے ۔۔۔
ہوسپٹل میں اردو لکھنے کی سہولت نہیں ہے بس اندازے سے لنچ بریک میں لکھ رہی ہوں اس لئے املا کی غلطیاں مجھے معاف کر دیجئے گا
السلام علیکم
آپی ، میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں ، مریض تو ڈاکٹرز کی غفلت اور کوتاہی کے سبب ہی فوت ہوئے ہیں ، اب ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے پیچھے اگر سینئرز نے کوئی سازش کی ہے تو وہ بھی تو ڈاکٹرز ہی ہیں نا ؟ مین تو یہ کہہ رہا ہوں کہ اِس سب میں تکلیف اور دکھ صرف معصوم شہریوں کو پہنچا ہے ، اگر سینئر ڈاکٹرز اور اسٹاف نے اِس احتجاج کے دوران مریضوں کو نہیں دیکھا تو کون ذمہ دار ہے ، کیا وہ ڈاکٹرز نہیں تھے ؟ میں یہی کہہ رہا ہوں کہ برائی کو ختم کرنے کے لیے برائی نہیں کی جاتی ، اگر حکومت غلط ہے اور یقینا غلط ہے مین بھی یہی سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹرز کا احتجاج درست تھا مگر طریقہ غلط تھا جیسے اُن کے خلاف ہی استعمال کیا گیا ، صرف میں ہی نہیں عام عوام میں بھی ڈاکٹرز کا امیج بہت خراب ہوا ہے ، بہتر تو یہ تھا کہ کوئی مناسب طریقہ اپنایا جاتا ، اور اب بھی 36 دن کے گزرنے کے بعد بھی تو وہ اپنا مطالبہ منوانے میں کامیاب نہیں ہوئے ، بلکہ بہت سے اپنی نوکری سے بھی گئے ، اور مستقبل سے بھی ، حکومت پر پریشر ڈالنے کے لیے مناسب تھا کہ روز کچھ دیر کے لیے وہ اپنی فیملیز کے ساتھ اسمبلیز کے باہر کچھ دیر کا دھرنا دیتے تو شاید اب تک اُن کے معاملات کسی حد تک حل ہو جاتے اور عام عوام بھی یقینا اُن کے ساتھ ہوتی ، کیا میں غلط کہہ رہا ہوں ؟
آصف احمد بھٹی
” ۔۔ بیمار کو تو مرنا ہی تھا ۔۔۔ “
ڈاکٹر صاحبہ آپ سے ایسی سوچ کی توقع ہر گز نہیں تھی ۔ اگر ہر مریض نے مرنا ہی ہے تو پھر ان ہسپتالوں ، ڈاکٹروں اور دوسرے پیرا میڈیکل سٹاف کی ضرورت ہی کیا ہے ؟ پھر تو ہر مریض کو مرنے ہی دیا جائے ۔ حقیقت میں ڈاکٹرز کی یہ ہڑتال اور دورانِ ہڑتال ان کی بےحسی کے دلخراش واقعات پڑھ کر مسیحائی کے نام سے ہی اعتماد اٹھ گیا ہے ۔
اور یہ بھی کوئی دلیل نہیں کہ ڈرون حملوں ، دہشت گردی یا لاقانونیت کی وجہ سے بھی تو لوگ مر ہی رہے لہذا اگر چند لوگ ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے مر گئے تو کوئی اتنی بڑی قیامت نہیں ! ڈرون حملوں یا گولیوں سے کسی کو مارنا سفاکی ہے جو کسی ظالم کا کھیل ہی ہوسکتا ہے لیکن ایک مسیحا کی آنکھوں کے سامنے کسی کا تڑپ تڑپ کر جان دے دینا گناہِ کبیرہ ہے جس کی حمایت بھی شاید اسی زمرے میں آتی ہو ۔ مزید کچھ لکھتے ہوئے ہاتھ کانپ رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز کے احتجاج نے جو غیر انسانی طریقہ اختیار کیا ہے اس کی بھرپور انداز میں مذمت ہونی چاہیئے ۔
کیانی بھائی ہماری پرابلم ہی یہی ہے کہ ہم جب یہ طے کر لیتے ہیں کہ اپنے سوا کسی کے نقطہ نظر کو نہیں دیکھنا اور نہ ہی سمجھنا تو وہ ایسی ہی باتیں کرتے ہیں اور افسوس کی راہ لیتے ہیں ۔۔ میں نے جس Context میں لکھا ہے مجھے اپنے لکھے پر کوئی شرمندگی اور افسوس نہی ہے لیکن مجھے افسوس آپ سب کی سوچ پر ہے جو اصل بات کو سمجھنا ہی نہیں نہیں چاہ رہے ۔۔ اور معاف کیجئے گا کیانی بھائی آپ نہ میرے تبصروں کوغور سے پڑھا ہی نہیں ہے پڑھتے تو آپ یہ سب کچھ نہ لکھتے ۔۔ ظفر بھائی نے زندگی کا سب سے بڑا سچ لکھا تھا کہ گھوڑا گھاس سے دوستی کرے گا تو کھائے گا کیا ۔۔
ڈاکٹرز کو بھی انسان سمجھئے ۔۔ بس اتنی سی گزارش ہے وہ نہ تو نبی ہیں نہ ولی ہیں نہ ہی آپ جیسے پہنچے ہوئے بے انتہا شفیق اور انسانیت کی خدمت کرنے والے ۔۔ سو انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجئے لیکن ایک بات ضرور کہنا چاہونگی کہ ڈاکٹرز کو بھی دوام نہیں ہے بھائی وہ بھی اس وقت اس غلام گردش کے مریض ہیں انہیں کون مرنے سے بچا رہا ہے بلکہ آپ سب مل کر ڈاکٹرز کا قتل عام کر رہے ہیں ۔۔
یقین جانئے اگر ہم پہلے دن سے ینگ ڈاکٹڑز کو سپورٹ کرتے ان کے مسائل کا ادراک رکھتے اور انہیں بھی جینے کا حق دیتے تو یہ ہڑتال 5 دنوں میں ختم ہو سکتی تھی ۔۔ لیکن زی شعور اور انسانیت کی باتیں سمجھانے والوں نے بے حس ظالم حکمرانوں کا ساتھ دیا اور انسانیت کے منہ پر تمانچہ مارا ۔۔ اور اپنے ہی ملک کے قیمتی لوگوں کو بھوکے شیروں کے حوالے کر دیا ۔۔ مجھے افسوس ہے کہ کوئی آواز ان کے حق کے لئے نہیں اٹھی ۔۔ اس ظلم کو آپ لوگ کس کھاتے میں رکھتے ہیں آپ حکومت کی حمایت کر کے کس “ولی “ کی حمایت کر رہے ہیں ۔۔
میں اس سے زیادہ نہیں لکھونگی ۔۔۔ ہم سب کو اپنی سوچ رکھنے کا حق ہے اور میں آپ کی سوچ کی قدر کرتی ہوں ۔۔ لیکن اس یک طرفہ سوچ کی حامی نہیں ہوں ۔۔
ڈاکٹر صاحبہ ، میں آپ کے تبصرے پڑھتا ہی نہیں بلکہ انہیں حفظ کرتا ہوں اسی لئے تو آپ کے یوں ڈگمگانے پہ مجھے حیرت ہوئی ۔ چونکہ آپ کا نقطہ نظر بھی اپنے ہم پیشہ ڈاکٹروں جیسا ہی ہے لہذا آپ کو دوسروں کی سوچ پہ افسوس ہوا ۔ اس پورے بلاگ میں نہ تو کسی نے گھوڑے کو گھاس سے دوستی کرنے کا مشورہ دیا ہے اور نہ ہی ان کے احتجاج پہ احتجاج کیا ہے بلکہ طریقہء احتجاج دن بدن بجائے ہمدردی کے باعثِ تنقید و ندامت بنتا جارہا ہے ۔ میں پہلے بھی یہی لکھ چکا ہوں کہ یہ نہ تو صوبائی مسئلہ ہے اور نہ ہی صرف ڈاکٹرز کا بلکہ یہ ایک قومی اور پورے تنخواہ دار طبقے کا مسئلہ ہے ۔ آخر باقی صوبوں میں تو بھی انہی پے سکیلز پہ ڈاکٹرز کام کررہے ہیں تو پھر پنجاب میں اچانک یہ آگ کیوں بھڑک اٹھی اور پھر جن پے سکیلز پہ احتجاج ہورہا ہے اور ڈاکٹرز نوکریوں سے ہاتھ بھی دھو رہے ہیں انہی پے سکیلز پہ مزید ڈاکٹرز آنے کو بے تاب بھی تو ہیں ، وجوہات پہلے بھی پہلے لکھ چکا ہوں ، دہرانے کی ضرورت نہیں ۔ دنیا کے ہر معاشرے میں ڈاکٹرز کو فرشتوں کا درجہ دیا جاتا ہے لیکن یہاں تو ہر سُو حضرت عزرائیل ہی نظر آرہے ہیں جو سسکتے جسموں کو اپنی بے حسی سے ٹھنڈا کئے جارہے ہیں ۔
مبارک ہو سب کو فتح بالآخر حق کی ہی ہوئی
ڈاکٹرز جیت گئے اور حکومت کو ہارنا پڑا
میری تمام تر ہمدردیاں پاکستان کے ینگ ڈاکٹرز کےساتھ ہیں ۔
اگر ملک کے خزانے میں اتنی گنجائش نہیں ہے کہ وہ تنخواہ دار ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کرسکے تو اسکی سزا پاکستان کے تنخواہ دار طبقے (جس میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں ) کو دینے کی بجائے ، ملک کا خزانہ لوٹ کر باہر منتقل کرنے والوں کو پکڑ کر انکے خزانے ملک کے خزانے میں منتقل کرنے چاہییں۔۔ اسی کے ساتھ ساتھ ٹیکس نہ دینے والے وڈیروں اور جاگیرداروں اور سرمایہ داروں اور زرداروں سے ٹیکس وصول کرکے ملک کے خزانے میں اضافے کا انتظام کرنا چاہیے ۔
( زرداری نے جو پاکستان کا سرمایہ پاکستان سے باہر منتقل کیا ہے اسے بھی پاکستان واپس لانا چاہیے )
اس سلسلہ میں ملک کی سیاسی پارٹیوں کو اور انکے رہنماوں کو چاہیے کہ وہ خود بھی اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کریں اور اپنے اپنے کارکنوں سے کہیں کہ وہ بھی اپنے حصہ کا ٹیکس پاکستان کے خزانے میں جمع کردیا کریں ۔
اصل مسئلہ پاکستان کے خزانے کے چوری کا ہے ۔ اگر یہ مسئلہ حل ہوجائے تو پھر ینگ ڈاکٹرز کے اور دوسرےتنخواہ دار ملازمین کی تنخواہوںکے مسائل بھی حل ہوسکتے ہیں ۔
کیا ایم کیو ایم ، اے این پی ، مسلم لیگ نون ،مسلم لیگ قاف اور پی پی پی اور تحریک انصاف ، جے یو ای اور جماعت اسلامی وغیر وغیرہ اس سلسلے میںکوئی موثر اقدام کررہی ہیں ؟
میرے مشاہدے کے مطابق یہ سب جماعتیں اور انکے رہنما اس سلسلے میں خاموش ہیں اور کچھ نہیں کررہے ہیں ۔ انکی شرمناک خاموشی پاکستان کے لیے بے حد نقصان دہ مسئلہ بن گیا ہے ۔
جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا اس وقت تک پاکستان کا خزانہ خالی ہی رہے گا اور نتیجہ کے طور پر ینگ ڈاکٹرز اور دوسرے تنخواہ دار ملازمین اپنی قلیل ترین اجرت میں زندگی گذار دیں گے یا پھر ملک سے باہر چلےچائنگے یا پھر خود کشی کرکے مرجائینگے یا پھر غیر قانونی کام کرکے (یعنی غیر قانونی منشیات کو فروخت کرکے ) یا رشوتیں کھا کر اور حرام کی کمائی سے اپنی زندگی گذارنے پر مجبور ہوجائینگے ۔
افسوس صد افسوس :
فقط:
منظور قاضی
جرمنی سے
منظور بھائی بہت بہت شکریہ ۔۔ آپ کی توجہ کے لئے مشکور ہوں
جعفر بھائی آپ کو بھی بہت بہت مبارک ہو ۔۔ انشاللہ ہمارے مسائل ضرور حل ہونگے ۔۔ انشاللہ