مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا ؟؟؟؟

خوشی اس بات کی ہے کہ آج ہم دنیا کی تیسری بہترین کرکٹ ٹیم ہیں اور ہمیں اپنی ٹیم کو ہار پہنانے چاہئیں۔ ہم آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلستان جیسی ٹیموں پر بھی سبقت لے گئے۔ سٹہ بازار اور داشورانِ کرکٹ ہمیں سب سے زیادہ نمبر دیرہے تھے۔ مگر افسوس کہ ہم نے جیتا جتایا ایک آسان میچ غیرذمہ دارنہ فیلڈنڈ اور بیٹنگ کیوجہ سے تھالی میں رکھ کر اپنے روایتی حریف کو دیدیا۔ کا ش ہمارے پاس جاوید میانداد جیسا بیٹنگ اور شعیب محمد جیسا فیلڈنگ کوچ ہوتا۔ کاش ہم کہ سکتے کہٰٰٰٰٰ ٰٰٰ مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا ٰٰٰ ٰٰ۔

31 thoughts on “مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا ؟؟؟؟”

  1. یہی تو ہونا تھا ،اس سے آگے کی امّید رکھنا ہی فضول ہے

  2. ظفر بھائی مقابلہ ہی تونہیں کیا ۔۔ اگر کہیں سے بھی لگتا کہ پاکستانی مقابلہ کر رہے ہیں تو تسلی ہوجاتی ۔۔۔

    کسی بھی انڈین اخبار یا میڈیا رپورٹس کو اٹھا کر پڑھ لیں وہ ششدر ہیں کہ ٹنڈولک جیسا بیٹسمین جسے آّؤٹ کرنے کے خواب ہر بولر دیکھتا ہے اس کے 4 بار کیچ ڈراپ ہوئے 3 بار مس فیلڈ نگ سے بچایا گیا ۔۔ ایک محتاظ اندازے کے مطابق انڈین میڈیا پر میچ فکسنگ کی خبریں میچ کے شروع ہونے سے 2 گھنٹے پہلے ہی آ چکی تھیں ۔۔ اور ان کے مطابق یہ میچ فکسڈ تھاورنہ ورلڈ کپ کا سیمی فائینل اپنے روائیتی حریف کے ساتھ کیا ایسے غیر زمہ داری سے کھیلا جاتا ہے ۔۔۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا وہ پاکستانی قوم کے جزبات کا سودا کریں اور پاکستان کی غیرت اور حمیت کا یوں جنازہ نکالتے ۔۔

    میں بححیت پاکستانی کبھی بھی شاہد آفریدی کو معاف نہیں کر سکتی اس نے جان بوجھ کر میچ ہارا ہے ۔۔ یہ اتنے بد دیانت کھلاڑی ہیں ان کے نزدیک ان کی زات اور زاتی جھگڑے پاکستان کی قومی حمیت سے زیادہ اہم ہیں ۔۔۔

    اب میں بھی سمجھنے لگی ہوں کہ میچ فکس ہوا تھا جس میں شاہد آفریدی شامل ہے اور مصباح بھی ۔۔ اور میں انہیں بحثیت پاکستنانی کبھی معاف نہیں کرونگی چاہے ان پر جرم ثابت ہوتا ہے یا نہیں میری نظر میں یہ میرے جذبات اور میری امیدوں کے گنہگار ہیں ۔۔۔۔ اور ایسے قومی جرم کرنے والوں کو نکال باہر کرنے کے لئے ایک سیکنڈ بھی نہیں سوچنا چاہئے ۔۔

  3. بیٹی تمھا را خیال سو فیصد درست ہے ،اور اتنی کنگلی قوم کے امراء کا کھیل تو فوری بند کر دینے کا بھی قوم کو تقاضہ کرنا چاہئے ،اب سٹّے کی رقم اوپر سے نیچے تک تقسیم ہو گی ،دیکھ لیناآج نہیں تو کل خبر مل جائے گی ،ایسے کھلاڑیوں کو وطن آ نے کا بھی حق نہیں ہے جو ساری قوم کا سر جھکا نے میں عار محسوس نا کریں

  4. آپی نہیں نہیں نہیں۔ایسی بات نہیں۔ میچ میں ہار تو ہوتی ہے۔ ان لوگوں کو شدید دباؤ کا سامنا تھا اور پچھلے دنوں مسلسل غیر ضروری پریکٹس کر کر کے الٹا انکا دم خم نکل چکا تھا۔ ضروری نہیں کہ ہم جو میچ کھیلیں وہی فکس شدہ بھی ہو۔ مجھے نہیں معلوم کہ اگر میچ فکس ہوا ہو تو کتنا دام لگا ہوگا۔ ۔۔لیکن میاں شہباز شریف نے میچ جیتنے پر جو وعدہء کر رکھا تھا وہ فیکس ایک مربع زمین کا تھا جو بیش قیمت تحفہ بھی تھا اور کسی میچ فکسنگ کے خلاف ایک اچھی تدبیر بھی۔
    اس لئے غصہ تھوک دیں، اور ان لوگوں کو معاف کر کے صرف اتنا کریں کہ اس ٹیم سے آئیندہ کوئی امیدیں وابستہ نہ کریں، تو دل بھی میلا نہیں ہوگا۔ ویسے سوچنے کی بات ہے کہ اٹھارہ کڑوڑ لوگوں نے اس ٹیم کے لئے دعائیں کیں پھر بھی مالک نے کسی کی نہ سنی؟ اسکا مطلب ہے کہ کسی کہ محنت رائیگاں نہیں جاتی۔ جس نے کامیاب حکمت عملی سے کھیلا وہی جیتا۔ رہا مسئلہ ہندوستانی اخبارات کا تو انکی بکواس پر توجہ دینا ہی نہیں چاہیئے۔ وہ تو شروع سے پاکستانی ٹیم کو بدنام کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔ مجھے کم از کم اتنی خوشی ضرور ہوئی کہ فریدی نے جو دعویٰ کیا تھا کہ سچن کی سینچری پوری نہیں ہوگی، وہ وعدہ وفا ہو ہی گیا۔۔۔۔باقی ا ب سب مل کر سری لنکا کے لئے دعائیں کرتے ہیں۔

  5. مصباح بھائی میں صرف آپ کے کہنے پر ان لوگوں کو معاف کر رہی ہوں کیونکہ آپ نے لکھا ہے “ غصہ تھوک دیں، اور ان لوگوں کو معاف کر کے صرف اتنا کریں کہ اس ٹیم سے آئیندہ کوئی امیدیں وابستہ نہ کریں، تو دل بھی میلا نہیں ہوگا۔ “

    بھائی میں آئیندہ سے پاکستان کا کوئی میچ ہی نہیں دیکھونگی ۔۔ نہ دیکھونگی نہ میرا خون جلے گا نہ میرادل ۔۔ بس اب یہ طے ہو گیا ۔۔۔

  6. السلام علیکم
    ورلڈ کپ تو صرف ایک ہی ٹیم جیت سکتی ہے تو پھر افسوس کیوں. ہماری ٹیم سیمی فائنل تک پہنچی بڑی خوشی کی بات ہے. بلے باز کچھ ذمہ داری سے کھیلتے تو میچ جیت سکتے تھے. مگر اس کے لئے لعن طعن نہیں کرنی چاہیئے
    والسلام
    زرقا

  7. تھی خبر گرم کہ غالب کے آُڑینگےپُرزے
    دیکھنے ہم بھی گئےتھے، پہ تماشا نہ ہُوا!
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر پاکستان تیس رن اور بنا لیتا تو کوئی یہ نہیں کہتا کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے کیچ کیوں چھوڑ دیئے اور شعیب اختر کو کیوں نہیں کھلا یا گیا اور شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کا بیٹینگ آرڈر کیوں نہیں بدلا اور تیز رن بنانے ولے کھلاڑیوں کو پہلے کیوں نہیں کھلایا ، وغیرہ وغیرہ !!!
    ۔۔۔۔۔۔
    اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
    ۔۔۔۔۔۔
    پاکستان کو فخر کرنا چاہیے کہ اس ٹورنمنٹ میں اس کی ٹیم نے اسٹریلیا جیسی ناقابل شکست ٹیم کو شکست دے دی ؛
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میں ظفر جعفری صاحب کی اس بات کی تائید کرتا ہوں کہ :“خوشی اس بات کی ہے کہ آج ہم دنیا کی تیسری بہترین کرکٹ ٹیم ہیں “
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    امید ہے ، مستقبل میں پاکستانی ٹیم ، عمران خاں کے مشوروں سے فائدہ اٹھاے گی ۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔
    منظور قاضی
    جرمنی سے

  8. السلام علیکم
    میں محترم جناب سید مصباح حسین صاحب اور محترمہ زرقا مفتی صاحبہ کے تبصروں کی حمایت کرونگا ، یہ محض ایک کھیل تھا جس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے ، اور جیسا کہ جناب سید مصباح حسین صاحب نے فرمایا ہے کہ صرف شہباز شریف نے ہر کھلاڑی کے لیے ایک مربع زرعی زمین دینے کا وعدہ کیا تھا باقی انعامات اِس کے علاوہ تھے اِس لیے اِس میچ میں میچ فکسنگ بلکل نہیں ہوئی البتہ دھونی نے بہترین کپتانی کر کے میچ جیت لیا ، جبکہ شاہد آفریدی اُس پریشر کو جھیل نہ سکا اور کچھ غلط فیصلے کیے جس کے سبب ہمیں ہارنا پڑا ، مگر خیر اگلی باری سہی ، اور ہاں مشورہ میرا بھی یہی ہے کہ میچ کو میچ سمجھ کر ہی دیکھئے ، اور اُمیدیں مت لگائیے ، باقی اللہ پہ چھوڑ دیں ۔
    آصف احمد بھٹی

  9. زرقا کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں یہ مجھے بھی معلوم ہے لیکن میرا کہنا صرف اتناہے کہ پاکستانی کھیلے ہی نہیں جیسا کہ ایک سیمی فائینل ہوتا ہے ۔۔۔ تمہیں لگتا ہے کہ یہ سیمی فائینل ہواتھا توضرور لگا ہو گا لیکن مجھے نہیں لگا تونہیں لگا ۔۔

    اور مجھے واقعی پاکستانی پلے بازوں اور بولرز سے شکایت ہے ۔۔ مجھے پاکستانی کوچ اور مینجر سے شکایت ہے کہ کیوں وہ بروقت کسی بات کا تدارک نہیں کرتے ۔۔ اب یہ بات تو کوئی بچہ بھی جانتا ہے کہ میچ میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے اور کوئی ایک ٹیم ہی جیت سکتی ہے ۔۔ لیکن ہم ہی آخر کیوں ہارتے ہیں اور وہ بھی اس موقع پر جب پوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی راتوں کو جاگ جاگ کر اپنی ٹیم کو حسرت سے دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔۔ آخر ہر بار ہم ہی کیوں ۔۔۔

    یقین کرو مجھے ہارنے پر غم ہے ہی نہیں مجھے تو دکھ اور رنج پاکستانیوں کے اتنا برا کھیلنے پر ہے ۔۔ جیتنے کی کوئی کوشش نہ دکھانے پر ہے ۔۔ مجھے گراؤنڈ میں چھائی پاکستانی کھلاڑیوں کے چہرے پر برستے سکون پر ہے ۔۔ ان سے زیادہ جوش تو ہم ہر بال پر دکھا رہے تھے ۔۔ بحرحال میں اپنے موقف پر قائم ہوں ۔۔ اور کہتی ہوں کہ پاکستانی قومیت اور حمیت کا جنازہ نکالنے والوں کو ایک سیکنڈ بھی اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔۔ مجھے افسوس ہے میرا ایسا کہنا تمہیں لعن طعن لگا لیکن مجھے اپنے کہنے پر کوئی افسوس نہیں ۔۔

  10. آصف پلیز مجھے بتانا کہ ایک مربع زرعی زمین کی کیا قیمت ہے پاکستان میں ۔۔ میں صرف اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ مجھے واقعی نہیں معلوم ۔۔ بس اندازہ کرنا چاہتی ہوں ۔

  11. ھو سکتا ھے ھماری ٹیم خیر سگالی کے جذبے کے تحث ھاری ھو

  12. فاطمہ جی جیو خوش کیا آپ نے ۔۔ ہم تو ویسے بھی فرینڈلی اپوزیشن کے ڈسے ہوئے ہیں ۔۔ اب ہماری ٹیم بھی فرینڈلی ہار کر آ گئی ۔۔۔ ہاہاہا ۔۔کیا خوب تبصرہ کیا آپ نے سچ مزہ آگیا ۔

  13. میچ ہر گز فکس نہیں تھا!
    مجھے اب بھی اپنی ٹیم سے محبت ہے بس کامران ، یونس و مصباح کی اب ٹیم میں جگہ نہیں بنتی!

  14. السلام علیکم
    نگہت آپی مختلف علاقوں میں مختلف ہے مگر پھر بھی کروڑوں میں ہوتی ہے ۔ اور باقی کے انعامات الگ تھے ۔
    آصف احمد بھٹی

  15. السلام علیکم
    آپی آپ یا کوئی اور بھی مانے یا نہ مانے مگر میرا کہنا یہی ہے کہ ’’ مقابلہ تو دلِ ناتواں نے خوب کیا ‘‘ بس دھونی عمدہ کپتانی کے سبب میچ جتانے مین کامیاب ہو گیا ، پاکستانی بولرز نے اپنا کام بہتر انداز میں کر دیا تھا مگر دھونی نے پاکستانی بیٹس مینوں کے مقابلے مین اپنی نسبتا کمزور بولنگ اٹیک کو بھی مناسب انداز میں استعمال کیا اور میچ جیت گئے ۔
    آصف احمد بھٹی

  16. آصف ہو سکتا ہے کہ میں اوور ریکٹ کر رہی ہوں لیکن مجھے حقیقتا بہت ہی دکھ ہوا ہے .. میں ابھی بھی بہت رنجیدہ ہوں .. یہ بلکل ایسے ہی ہوا ہے کہ جیسے کوئی طالب علم کمرہ امتحان میں اچھی کارکردگی کی کوشش ہی نہ کرے اور نتیجہ اچھا آنے کی دعا پورے خاندان سے کروائے .. مصباح بھائی نے بلکل صحیح کہا کہ اللہ پاک کسی کی محنت رائیگاں نہیں کرتا چاہے اس کامد مقابل کتنی ہی دعائیں کر رہا ہو .. بے شک اللہ کریم عادلوں کا عادل ہے … بس دل کو قلق سا ہے بھائی کہ کاش پاکستانی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی کوشش نظر بھی آتی .. چلئے کوئی بات نہیں حادثہ بھولنے میں وقت تو لگتا ہے .. میں بھی بہل ہی جاؤں گی .. ہزاروں غم ہیں کرکٹ کے غم کے سوا .. مصباح بھائی چلئے پھر سے جینے والا نیا بلاگ بناتے ہیں ..

  17. لیجئے جی سرکاری وکیل صاحب (شعیب صفدر) نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ ہر گز فکس نہیں تھا! یقین کرو شعیب مجھے تمہارا “ہرگز” لکھنا بہت اچھا لگا .. مجھے ایسا حتمی سا یقین بہت اچھا لگتا ہے .. چلو جی اسی بات کی خوشی میں مان گئے میچ فکس نہیں ہوا تھا .. اچھا اب میں کھلاڑیوں کو نہیں نکال سکتی ورنہ ورلڈ کپ سے پہلے ہی نکال دیتی .. سچ .. اور ورلڈ کپ کے بعد تو ضرور ہی .. ہاں دعائیں رہ گئ ہیں وہ کر لیتے ہیں ..

  18. السلام علیکم
    نگہت یہ ہم سب کو معلوم تھا کہ پا کستانی ٹیم کی فیلڈنگ اور بیٹنگ کمزور ہے.میرے لئے تو ان کا سیمی فائنل میں پہنچنا بھی کسی معجزے سے کم نہ تھا. اصل میں اتنے بڑے مقابلے میں اُترنے سے پہلے اپنی کمزوریاں دور کر لینی چاہئیں تھیں. ہمارے پاس دو اچھے فاسٹ باولرز ہوتے تو بھارت 225 سے زیادہ سکور نہ کر سکتا . میرے خیال میں ہماری ٹیم 250 سے زیادہ ٹوٹل بنانے کی اہل نہیں تھی. بھارت میں ممبئی حملوں کے بعد پہلی بار بھارت کے خلاف کھیلنے والی ہماری ٹیم سخت دباؤ کا شکار تھی. اس لئے ایسا ہی نتیجہ متوقع تھا. یہ تو ہمارے میڈیا کا کمال ہے کہ اُس نے جنون پیدا کیا اور ہم ہار کو قبول نہیں کر سکے. انگلینڈ کو دیکھئے جو اس کھیل کا موجد ہے وہ سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکا
    والسلام
    زرقا

  19. بہن نگہت مصباح بھائی نے صحیح کہا ہے کہ غصہ تھوک دو۔یہ سارا ڈرامہ گلے ملنے کے لیئے تھا جنہیں ملنا تھا وہ مل لیئے۔ چلو ایک لطیفہ سنا تے ہیں شاید تمہیں ہنسی آجائے۔ ملا نصیر الدین اپنے کمبل میں بھڑکے سو رہے تھے۔ گلی میں شور ہوا بیوی نے کہا کہ جاکر تو دیکھو کس بات پر لڑ رہے ہیں وہ کمبل لپیٹ کر چلد ئیے۔ بیچ بچاو کی کوشش میں لڑنے والوں میں سے ایک انکا کمبل لیکر بھاگ گیا۔ملا جی جب واپس آئے تو بیوی نےپوچھا کس بات پر لڑ رہے تھے؟ ملا جی نے جواب دیامیرے کمبل کے لیئے۔

  20. آپ سب کے تبصروں کا ایک مثبت اور اہم پہلو یہ ہے کہ زلزلہ جیسی آفت ہو یا کھیل ہم سب کا دل پاکستان کے کیلئے دھڑکتا ہے۔ ہم اپنے بچے پر خود تو ناراض ہوسکتے ہیں اور اُسے مار بھی سکتے ہیں لیکن کوئ اور اسکی طرف آنکھ اُٹھا کر دیکھے ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے ۔ کھیل کو کھیل سمجھتے ہوئے یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہار ہو یا جیت کھیل قومی یکجہتی کا علمبردار بھی ہے ۔

    شاہد آفریدی تو ہمارا ہیرو ہے۔ اس نے ہماری پٹی ہوئ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنادیا۔ بہترین ٹیم میں اسلئے کہونگا کہ ہم نے سری لنکا کو بھی ہرایا ہے۔ کرکٹ ایک By Chance کھیل ہے اسلئے یہ بچے بھارت کی نفسیاتی جنگ کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ اگر یہ میچ بجائے بھارت کے بنگلہ دیش یا سری لنکا میں ہوتا یہ نوجوان بھارت کا منہ کالا کردیتے۔ دانشورانِ کرکٹ بھی پاکستان ہی کو سب سے زیادہ نمپرز دیرہے تھے۔ کرکٹ میں اکثر فیلڈنگ بھی خراب ہوجاتی ہے، بیٹنگ بھی خراب ہوجاتی ہے۔ جنوبی افریقہ بھی نیوزی لینڈ کے معمولی اسکور کے سامنے ڈھیر ہوگئ۔ لیکن ایک سوال مجھے ہمیشہ تنگ کریگا کہ مصباح نے جس طرح کے چوکے اور چھکے آخری دو اوورز میں لگائے وہ دس اوورز پہلے کیوں نہیں لگائے؟ کیا وہ پاکستان کیلئے کھیل رہے تھے یا صرف اپنے لئے؟ کیا وہ ٹیسٹ میچ کھیل رہے تھے؟ کیا وہ کپتان نہ بنائے جانے کا بدلہ لے رہے تھے؟

    ہمیں بیٹنگ اور فیلڈنگ کے کوچوں کی سخت ضرورت ہے۔

  21. ظفر بھائی مجھے بھی مصباح پر یہی افسوس ہے کہ اس نے شاہد آفریدی سے کس قسم کا بدلہ لیا .. مصباح کی یہ حرکت بہت بری لگی کہ وہ ون ڈے کو ٹیسٹ میچ سمجھ کر کھیلتا رہا .. کیوں اس نے شاہد آفریدی کو اس تکلیف سے دوچار کیا .. مصباح ایک عرصے سے صرف اپنے لئے کھیلتا آ رہا ہے اپنے ملک کے لئے نہیں ..حیران ہوتی ہوں سلیکٹرز پر جنہیں یہ نظر نہیں آتا … وہ آخر اپنے لئے کب تک کھیلا جا سکتا ہے .. اور اس طرح سے ٹیم کا امیج خراب ہوتا ہے

  22. شمس بھائی .. ہاہاہاہاہا ،، او مائی گوڈ .. میرے کمبل کے لئے لڑ رہے تھے .. واہ .. لیکن بھائی یہ بتائیں کہ کہی گیلانی اور رحمان ملک نے کمبل کے دام میں قومی کرکٹ ٹیم تو نہیں بیچ دی تھی .. او مائی گوڈ .. اللہ نہ کرے .. خدا نہ کرے .

  23. زرقا تمہاری اس بات سے صد فیصد متفق ہوں یہ تو ہمارے میڈیا کا کمال ہے کہ اُس نے جنون پیدا کیا اور ہم ہار کو قبول نہیں کر سکے .. میں واقعی ہار نہیں مان رہی ہوں .. لیکن اب بلاگ فیملی کی بے انتہا شفقت اور محبت سے میں کافی حد تک نارمل ہو چکی ہوں .. مجھے اپنے پاکستان سے محبت نہیں عشق ہے … وہی ظفر بھائی والی بات کہ میں چاہے جو بھی کہہ لوں لیکن کوئی اور کہے مجھ سے برداشت نہیں ہوتا …

  24. انضمالچق نے اپنے تجزیہ میں کہا کہ خراب فیلڈنگ یا خراب بیٹنگ کبھی کراؤڈ کی یا نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے ہوجاتی ہے۔ 261 رنز کا ہدف موہالی پچ پر بڑا نہیں تھا۔ اُنکو اعتراض حفیظ اور مصباح کی بیٹنگ پرتھا۔ حفیظ سیٹ ہوچکے تھے اور اُنہوں نے بہت برا غیر ذمہ داری کے ساتھ شوٹ کھیلا۔ مصباح نے چالیس بالز پر کوئ رن نہیں بنایا۔

    ہمارے اساتذہ کی رائے ہے کہ مصباح اور یونس کو صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے چاہئیں۔ فدوی کا خیال ہے کہ حفیظ جیسی حرکت پر BCCP کو جرمانہ کرنا چاہئے تاکہ آئندہ وہ خیال رکھے۔

  25. ہائے بہنو اور بھائیو ،
    کیا بتاؤں ؟ کیا حالِ دل سناؤں ؟۔۔۔۔۔۔ بُرا ہو ان طوطوں کا جن کی الٹی سیدھی فالوں نے ہمارا دھڑن تختہ کر دیا ۔ ہائے وہ کمبخت طوطا۔۔۔۔۔۔جو خود تو پاکستانی ٹیم کی جیت کی فال نکال کے جنونی ہندوؤں کے ہاتھوں مر کھپا ، ساتھ ہمیں بھی کہیں کا نہ چھوڑا ۔ ہر کھلاڑی پہ طوطے کی پیشینگوئی کا ہی بھوت سوار رہا جس نے انہیں اتنی خوش فہمی میں مبتلا کردیا کہ گراؤنڈ میں ان کے ہاتھوں کے طوطے ہی اُڑے رہے۔۔۔۔۔۔۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے ہندو سادھوؤں نے کوئی منتر پڑھ دیا ہو یا پھر موہالی کی ویٹریسوں نے ناشتے میں بھنگ بھرے پراٹھے کھلا دئیے ہوں۔۔۔۔۔۔۔ جبھی تو ان کا ’ تھوتھا پن ‘ اور ادھ کھلی آنکھیں بار بار چغلی کھا رہی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔

    اوپر سے میچ فکسنگ کے طعنے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرکٹ ٹیم کا ماضی اور اپنی سوہنی دھرتی پہ لکشمی پوجا کے بڑھتے رواج کو دیکھتے ہوئے یہ بھی ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے کہ جسے آنکھیں چرانا ناممکن سا ہو چکا ہے کیونکہ پاکستانی کرکٹرز اور میچ فکسنگ کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بالکل اسی طرح جسطرح حکمرانوں اور کرپشن کا ہے ۔

    بالائے ستم ، ہماری تقریباً ساری حکومت بھی میچ دیکھنے انڈیا جا دھمکی ۔ کہنے کو تو یہ ٹیم سے اظہار یکجہتی اور اپنی پاکستانیت ثابت کرنے گئے مگر اصل وجہ انڈیا یاترا ، من موہن جی کی قدم بوسی اور سونیا جی کے درشن تھے ۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ ان کی پاکستانیت پہ کس کو شک ہوسکتا ہے ؟ ابھی حال ہی میں ریمنڈ ڈیوس ، جس کے نام پہ کسی سڑک کا نام بھی منسوب کئے جانے کی افواہیں ہیں ، کیس میں ان کی پاکستانیت کا جو روپ دنیا نے دیکھا اسے بڑھ کر گھناؤنی مثال ہی پیش کرنا ناممکن ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر اسی پاکستانیت کا چہرہ دوبارہ کھل کر سامنے آگیا جب اپنی ٹیم کی دو وکٹیں گرنے کے بعد یہ سب من موہن جی اور سونیا دیوی کے ہمراہ ظہرانے میں شامل ہو کر اپنی پاکستانیت کا بھونڈا مذاق اڑا رہے تھے ۔

    اب بھلا یہ بھی جانے کا کوئی موقع تھا ؟ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ من موہن جی کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کی صورت دورہ کرنے کی حامی بھرتے لیکن وائے رے عقل ۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر تُو کہیں بازار سے ملنے والی شئے ہوتی تو ہم سب مل کر ان بدھوؤں کو انڈیا سے ہی خرید دیتے ! اور پھر ان کی نحوست ملک کے اندر کیا کم ہے جو یہ اسے کھیل کے میدان میں بھی اچھی خاصی سیمی فائنل تک پہنچی ٹیم پہ پھیلانے موہالی جا پہنچے ۔ میچ جیتنے کے تھوڑے بہت امکانات اگر تھے بھی تو وہ ان کی نحوست کی نذر ہوگئے !

    میں آخر میں اپنی بہت ہی اچھی ڈاکٹر صاحبہ ، جو ہر غمی اور دکھ کے موقعہ پہ قرآن پاک کا بلاگ میں ختم کرواتی ہیں ، سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ایک ختم پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ٹیم کے لئے بھی رکھ دیں تاکہ آئے دن کی ’ کِل کِل ‘ اور ’ بٹوں وٹوں ‘ کی سٹے بازی سے عاجز ہم ایک ہی دفعہ ان کے لئے دعائے خیر پڑھ لیں اور آئندہ اپنے کام سے کام رکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ضروری نوٹ :

    تمام قارئین سے پر زور التماس ہے کہ اس تبصرے میں میری املاء اور گرائمر کی تمام غلطیاں در گذر فرمادیں کیونکہ اپنے کرکٹرز پہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ بھی اسے طرح کانپ رہے ہیں جس طرح اپنی طرف تیزی سے آتی گیند کو دیکھ کر ان کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  26. کیا ہو گیا کیانی بھیّا ؟آپ تو ہمّت بندھانے والوں میں سے ہیں آ پ ہمّت ہار گئے تو باقی
    قوم کا کیا ہو گا ،کوئ اشک شوئ کرنے والا بھی تو ہو
    ساریپاکستانی قوم سے معزرت کے ساتھ میں تو یہ کہوں گی کہ جس طرح وفاق کے زیرسائہ وفاقی پولس ہے ماسوائے چند ایمانداروں کے اسی طرح اب کرکٹ کو بھی وفاقی کر کٹ ٹیم کا نام دے دیا جائے تو قوم ایسی امیّدیں باندھے گی ہی نہیں نا قوم کو کرکٹ کے سبب اربوں کی معیشت کا نقصان ہو گا
    by Zaira Bajjo

  27. ڈاکٹر صاحبہ ، میں ہمت ہارنے والا نہیں کیونکہ ’ ابھی تو میں جوان ہوں ‘ ۔ یہ صرف اگلے چار سالوں کی پیشینگوئی ہے کہ اب کیا ہوگا ۔ نئی ٹیم ترتیب دی جائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔ سلیکٹرز کے وارے نیارے ، نئی سیریز کا آغاز ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سٹے بازوں کے وارے نیارے ، دیس دیس کے دورے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔آفیشلز کے وارے نیارے ، ٹیم شاید پھر سیمی فائنل تک چلی جائے۔۔۔۔۔۔کھلاڑیوں کے وارے نیارے ، ساری قوم سجدے میں دست بدعا ہوگی ، ٹیم کو بدقسمتی آ لے گی، قوم آگ بگولہ ہوگی اپنی دعاؤں کی ناقبولیت پہ مایوس ہوگی۔۔۔۔۔دھت تیرے کی ، ابلیس تیرے وارے نیارے !

    پاکستانی قوم کی یکجہتی اور پاکستانیت کو سلام ۔ یہ کپ کبھی نہ کبھی تو ہمارا ہوگا، انشاء اللہ !

    ڈاکٹر صاحبہ ، میری بے ڈھنگی تحریر کو کالم کا رتبہ بخشنے کا بے حد شکریہ ، جیتی رہییں اور موج کریں ۔۔۔۔لیکن اپنے خرچے پہ !

  28. کیانی بھائی تسی وی نہ ..ہمت والا تبصرہ میرا نہیں زائرہ بجو کا تھا .. ان کا کمیپوٹر انہیں دغا دے جاتا ہے سو وہ مجھے تبصرہ بھیج دیتی ہیں .. سو میں لگا دیتی ہوں ..اس لئے لکھا تھا by zaira bajjo ..اور تسی ویکھیا ہی نہیں ..

  29. ویسے آپس کی بات ہے کیانی بھائی تسی چھاگئے او جی .. سچ مزہ آگیا ایسی رواں تحریر کا .. فٹا فٹ ریمنڈ والی سٹوری وی سٹو .. انتظار شروع ..

  30. ڈاکٹر بھین جی ، میں کہیا ، میں پاکستانی نئیں ؟ اگر میرے ہموطن کھلاڑیاں نوں اینھی موٹی گیند نظر نئیں آؤندی تے مینوں چھوٹا جنھاں زائرہ بجو کھتوں نظر آؤنا سی ! تہاڈے رحمتے داؤس ( ریمنڈ ڈیوس ) والا حکم وی پلے پاء لیا دیکھو ہُن کدوں میں اُدھا وی کریا کرم کرنا واں ۔۔۔۔ ہمت ودھان دا شکریہ بھین جی ۔

    ویسے ڈاکٹر صاحبہ ، کبھی کبھی میری فوجی رگ بھی جاگ جاتی ہے لہذا اکثر اِدھر اُدھر کچھ نظر نہیں آتا ورنہ by Zaira Bajjo
    تو واقعی آپ نے تبصرے کے آخر میں لکھ دیا تھا ۔

    اور محترمہ زائرہ بجو صاحبہ ، میں کہاں ہمت ہارنے والا ہوں اور وہ بھی عالمی اخبار کی ایسی انتھک فیملی میں ! بس اپنے ملک پہ نظر دوڑاؤں تو مایوسی کبھی کبھی غالب آجاتی ہے جس پہ کوئی زور نہیں ۔

    محترم مصباح صاحب ، آپ کو سواد آیا میرے دام کھرے ہوگئے ۔ آپ کی پسند اور حوصلہ افزائی کا بے حد شکریہ ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *