‘شاھ عبداللطیف بھٹائی ان ھالی ووڈ”

“عجیب و غریب!….. کمال کی…. شاہکار…..عظیم فلم!… یہ جدا بات ہے کہ میرے سر کے اوپر سے گزر گئی… دماغ کو جنجھوڑنے والی فلسفانہ فلم…” اور اسی طرح کے ملے جلے تاثرات مختلف چینلز پر ہالی ووڈ کی پچھلی دہائی میں رلیز ہونے والی فلم “میٹرکس” پر گونجتے رہے.
میٹرکس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انسان اپنی اندر کی آفاقی قوتوں کو ضایع کر رہا ہے، انسان اب محتاج ہو کر رہ گیا ہے، اس کی نسل اپنی ہی بنائی ہوئی مشینیں ختم کر رہی ہے اور یہ بھی کہ اگر کوئی انسان مسیحا بن کر نہ اٹھا اور اس زیادتی کے خلاف جنگ کا سر چشمہ نہ بنا تو انسان کا مستقبل تاریک ہوجائیگا یا وہ ایک غلام کی صورت میں ہی زندگی کاٹیگا.

مغرب، جو کہ آج کے دور میں سائنسی، تکنیکی، فلسفانہ، اور علمی لحاظ سے امیر ترین خطہ کہلوایا جا رہا ہے، اس کے اگر لوگ کسی فلم کے لیے کہیں کہ “دماغ کے پلے نہیں پڑا کچھ!” تو بات عجیب ہو جاتی ہے.
تو چلیں کچھ حقائق کی طرف….

“ھم نے جب “میٹرکس” کے لیے سوچا تو کوئی خرابی نہیں اگر ھم جناب “اوس پنسکی” کا حوالہ نہ دیں….” اینڈی وکوسکی (میٹرکس کے ڈائریکٹر، محرر اور پیشکار) نے اپنے بھائی لیری کے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا: “اصل میں ھم بچپن سے جناب اوس پنسکی کو پڑھتے آ رھے ہیں، اور ھم اس کے “لنگڑے” کردار سے بہت متاثر ہوئے جو اکیلا انسانیت کے لیئے کمر بستہ ہوا. اور اس نے فتح حاصل کرلی”
(دیکھیں: “میکنگ آف میٹرکس ٹو.”)

تو اب دیکھیں کہ یے جناب “اوس پنسکی” صاحب کون ہے؟

پیٹر ڈمیانوچ اوس پنسکی (March 4, 1878–October 2, 1947) اس وقت کا غیر نصابی نفسیاتدان اور روحانی معلم کے طور پر مشہور تھا. یے صاحب بذاتٍ خود روسی تھا. پچھلی صدی کی دوسری دہائی کے ایک دن اس کی ملاقات جناب گرڈجیف سے ہوئی جس نے پنسکی کی کایہ ہی بدل ڈالی. پھر کیا تھا، پنسکی، گرڈجیف کا مرید بن گیا اور اس کی تعلیمات کو آگے بڑھانے لگا.

اب یے نیا نام گرجیف…..

جارج آء گرڈجیف ( January 13, 1866 – October 29, 1949) ایک یونانی آرمینیا کا روحانی بزرگ گذرا ہے. آرمینیا میں تھوڑا ہی عرصہ گذار کر، یے صاحب فرانس کے لیے نکلا، جہاں اس نے “گرڈجیف مکتب” کھولا اور اس میں روحانی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا. لیکن کچھ عرصہ ہی گذرا کہ اچانک اسے خیال آیا کہ میں خاک چھان رہا ہوں. اور پھر سیلانی کی مانند مشرق کی طرف چل پڑا. ترکی، یمن سے مختلف لوگوں سے ملتا اور فیض پاتا یہ عبدلقادر (قالین فروش) تک، اور پھر اس نے گرڈجیف کو حسن کربلائی کے پاس بھیج دیا. اب گرڈجیف کا نام بدل کر “جورجی زادہ” ہوگیا تھا. کربلائی نے اسے علم و دانش کے دروازے دکھا کر اور کچھ وقت اپنے پاس رکھ کر پھر ایران بھیج دیا، جہاں سے وہ، افغانستان، پشاور، قصور، اور چلتا چلتا صوبہ سندہ کے “سانگھڑ ضلع میں واقع کسی درگاہ پر ٹک گیا.
(یہاں پر مرتب سے کچھ غلطی ہوئی ہے. اصل میں وہ ضلع حیدرآباد ہے)
درگاہ پر روز شام کے وقت محفلٍ سماع ہوتی، جس میں درگاھ کے فقیر بڑے بڑے تنبورے کاندھوں سے لگائے ایک مخصوص انداز میں گاتے تھے. گرڈجیف نے یہاں پورے سولہ مہینے گاتے، ناچتے، اور تصوف پر باتیں کرتے گذارا. یہاں یہ بات یاد رہے کہ وہ خود کو جورجی زادہ کہلواتا تھا. جورجی زادہ کو درگاھ میں ہونے والی محفلٍ سماع میں ایک ایسے کردار کی نشاندہی ہوئی جو لنگڑا تھا. جس کے چھ بھائی ایک مگرمچھ کھا گیا تھا. وہ مچھیرا ایک بڑی تکنیک سے ایک پنجرہ بنوا کر سمندر میں اتر جاتا ھے، اور مگر مچھ کے پیٹ سے اپنے بھائی بر آمد کر کے لے آتا ھے.
(یاد رہے کہ یہ سرکار شاہ عبداللطیف بھٹائی کے رسالو میں ایک سر ہے جس کا نام “سر گھاتو” ہے. جو کہ “مورڑو” نامی ایک لنگڑے لیکن پرعزم نوجوان پر لکھا ہوا ہے. شاھ سائیں نے اس سر میں انسان کی روحانی طاقتوں اور اس کے جوش ولولہ عزم پر روشنی ڈالی ہے، کہ انسان چاھے تو دجال کو بھی شکست دے سکتا ہے، کیونکہ انسان اشرف المخلوقات ہے.)

جورجی زادہ جب اس درگاھ سے مستفید ھو کر واپس ہوا تو جاتے جاتے راستے میں قبلہ جناب عبدالقادر (قالین فروش) کو بتایا کہ ” میں سمندر دیکھ کر آیا ہوں، میں انسان کی ازلی آزادی دیکھ کر آیا ہوں.”

اور یوں وہ لنگڑا کردار گرڈجیف کے من میں بیٹھ گیا. وہ اپنی تعلیمات میں بار بار اس کا تذکرہ کرتا، کہ انسان اپنے مگر مچھوں کی قید میں ھے، وہ مگر مچھ اسے کھا جائینگے، سو آج انسان کو اٹھنا پڑیگا، اپنی میراث واپس لینی ہوگی..”
(حوالہ: (Gurdjieff; In search of Miracles : Unknown Teachings of Gurdjieff, By: Pyotr Demianovich Ouspenskii)

یہ راز، شاھ عبداللطیف بھٹائی سے گرڈجیف، پھر گرڈجیف سے اوس پنسکی اور پھر اوس پنسکی سے وکوسکی برادرس (میٹرکس کے پیشکار) اور آخر میں دنیا کے سینیما اسکرین تک آکر کیسے کیسے آیا؟ اب مغرب کیا جانے کہ مشرق کے ایک چھوٹے سے شہر میں بھٹائی کیا کیا سوچ رھا ھے انسانیت کے لیے؟)

15 thoughts on “‘شاھ عبداللطیف بھٹائی ان ھالی ووڈ””

  1. انسان چاھے تو دجال کو بھی شکست دے سکتا ہے، کیونکہ انسان اشرف المخلوقات ہے—> ( بےشک )

    انسان اپنے مگر مچھوں کی قید میں ھے، وہ مگر مچھ اسے کھا جائینگے، سو آج انسان کو اٹھنا پڑیگا، اپنی میراث واپس لینی ہوگی..” —-> کیا بات ھے بہت خوب اگر انسان کچھ کرنے کی ٹھان لے تو کچھ بھی کر سکتا ھے !

    فیاض امر بھائی جی یہ hollyWood کی Matrix فلم تو مچھے بہت پسند تھی اور بڑے شوق سع دیکھی بھی پر اس کے پس منظر میں یہ سب کچھ آپ کے توسط سے پڑھ کر بہت اچھا لگا ، اب تو میں امتحان کے بعد ایک بار بھر دیکھوں گی اس فلم کو اس نئی سوچ کے ساتھ 🙂
    یہ سب پڑھ کے اپنے صوفیائے کرام پے اور بھی فخر ھوا
    اولیاء اللہ کی سوچ بےشک انسانیت کی معراج ھے ! سبحان اللہ

  2. پیاری پیاری گڑیا ثنا!
    خدا آپ کو سدا ھنستا مسکراتا رکھے۔
    جب اس طرح کی کوئی مووی دیکھیں تو دیمک کی طرح اس میں گھس جایا کریں۔
    کافی کمال کی باتیں ہوتی ہیں ان میں۔
    میں تو آج کل “ہیری پوٹر” اور “لارڈ آف رنگز” کے جوہر میں پتہ نہیں کیا کیا دیکھ رہا ہوں۔

  3. اب میں یہاں کس کس کا نام لے کر تشریف فرما ہونے کی گذارش کروں.
    اصل میں مجھے یاد آتا ہے، مرحوم بابا اشفاق احمد (لاہور ریڈیو والا تلقین شاھ) صاحب!
    جس نے مجھے ایک دن جیسے وصیت کر رہا ہو، بولا تھا: “فیاض بابا! اپنی چیزیں سنبھال کر رکھو اور ان پر غور کرو، یے ہمارے پرکھوں کی امانت ہیں. یاد رکھو، انسان کی بڑی بیعزتی یہ بھی ہے، جب کوئی غیر اسے اس کے داداؤں ناناؤن کی چیزیں دے کر یہ کہے کہ لو سنبھالو ان کو، جو تم نے کھو ڈالی تھی لیکں میں نے انہیں نھیں کھویا…. یہ جو گورے آج کل لیبارٹریوں میں کر رہے ہیں، در اصل یہ ہماری پرکھوں کی باتیں ہیں، لیکن ھم نے چھوڑدی!”

    یہ بلاگ جب لکھ رہا تھا تب مجھے وہ بہت یاد آئے… تبھی تھوڑا سا جذباتی عنصر شاید آپ لوگ پائیں اس میں.

  4. گرڈجیف اور اوس پنسکی پر محترمی شہزاد احمد صاحب نے اپنی سیریز “غیر نصابی نفسیات” میں دو کتابیں لکھی (ترتیب دی) ہیں.
    1. گرڈجیف، معجزے کی تلاش میں.
    2. اوس پنسکی، نیند اور عادت کے خلاف جنگ.
    یے دونوں کتابیں “سنگٍ میل” لاہور والوں نے مارکیٹ میں لا رکھی ہیں.

  5. فیاض جی۔آپ بھی امر اور جن احباب کا اپ نے ذکر کیا وپ بھی امر۔ میری خوش بختی ایک عرصے تک لاہور ریڈیو پر اشفاق احمد کا تلقین شاہ نجھ طالبعلم کو پروڈیوس کرنے کا موقع ملا اور شہزاد صاحب کی محبت تو ہمیں بچپن سے آج تک مل رہی ہے۔
    لیجئے شہزاد احمد شہزاد کی یہ غزل ملاحظہ کیجئے
    دل و نظر پہ تیرے بعد کیا نہیں گزرا
    تجھے گماں کہ کوئی حادثہ نہیں گزرا

    وہاں وہاں بھی مجھے لے گیا ہے شوقِ سفر
    کبھی جہاں سے کوئی قافلہ نہیں گزرا

    اگرچہ تو بھی نہیں اب دلوں کی دنیا میں
    مگر یہاں کوئی تیرے سوا نہیں گزرا

    ہم اب تو اس کو بھی حادثہ سمجھتے ہیں
    خیال تھا کہ کوئی حادثہ نہیں گزرا

    کبھی کبھی نظر آئی امید بھی شہزاد
    ہمارا وقت کبھی ایک سا نہیں گزرا

  6. ارے سرکار کہاں؟
    ان کے جھوٹا بھی ملے تو امرت دھارا جان کر پی لوں۔
    میں ناچیز، کم فہم، کہاں امر۔۔۔۔
    بس امی نے رکھا ھے نام۔۔۔ سو نام کا ہوں۔۔۔۔
    رہی بات شہزاد صاحب کی تو سائیں کمال کا انسان ہے۔۔ اس کے سوا اور کیاں کہوں؟
    میں بار بار یہی عرض رکھ رہا ہوں کہ ہمیں آپ بڑوں کی رہنمائی چاہیے۔ جس سے آپ ہمیں یتیم رکھ رھے ہیں 🙁 پتہ نہیں کیوں! یا جان بوجھ کر ایسا کر رہے ہیں شاید۔۔)
    دیکھیں نا! آپ ہماری تحریر، پر کچھ بولا کریں۔۔ اب خالی واہ واہ سے کہاں جدت آئیگی ھمارے لکھنے میں؟
    ناراض نہیں ہونا ہے آپ کو۔۔۔ یہ مجھ جیسے نادان کی التماس ہے۔
    اچھا لکھا، یا کم اچھا لکھا؟ جو بھی لکھا آپ لوگوں کے سامنے ہے۔۔۔ مہربانی فرما کر ھم چھوٹوں کی اصلاح کر لیا کریں تو ھمیں بہت اچھا لگے گا۔ پلیز۔۔۔۔۔
    اور ساتھ میں ایک عرض بھی۔۔۔۔
    “آپ لوگ ہمارے لیے مشعلٍ راھ ہیں، اپنے تجربات ھم سے ایک جدا جدا بلاگ میں شیئر کر لیا کریں، تو ہمارے لیے آ پ کا تحفہ ہوگا۔”
    آپ کا احسانمند
    فیاض

  7. میں ایک مختصر سا تبصرہ ظہو ر احمد سولنگی صاحب کےبلا گ ” کلام شاہ لطیف سرکار ” میں شیخ ایاز کی شاعری کے بارے میں لکھ چکا ہوں۔

    اگر ظہور احمد سولنگی صاحب اور جناب فیاض امر صاحب شیخ ایاز کی شخصیت اور اسکی شاعری اور اسکے وہ ادبی کارناموں پر اس بلاگ میں یا سولنگی صاحب کے بلاگ میں تذکرہ کریں تو علم میں اضافہ ہوگا ۔

    شیخ ایاز نے شاہ لطیف بھٹائی کے کلام کا اردو میں ترجمہ کرکے اردو کی دنیا کو شاہ لطیف کی شاعری سے متعارف کرنے میں ایک یادگار کام انجام دیا ۔
    افسوس کہ اردو کی محفلیں شیخ ایاز کی زندگی اور اسکی ادبی خدمات سے اچھی طرح واقف نہیں ۔
    ۔۔۔
    شاہ لطیف کا نام آئے مگر شیخ ایاز کی خدمات کا تذکرہ نہ ہو یہ بڑی عجیب سی بات ہے۔
    ۔۔
    بہر حال :
    آپ سب کی مرضی ؛
    منظور قاضی از جرمنی

  8. اس سلسلے میں کوشش کررہاہوں کہ مذکورہ اردو رسالہ حاصل کیا جائے، میں نے 2007 میں شیخ ایاز انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت تھی اور شیخ صاحب کے بیٹے سے بھی ملاقات ہوئی تھی جو اس وقت شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں لیکچرر ہیں ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کروں گا، باقی امر بھائی تو زیادہ جانتے ہیں۔

  9. سرکار منظور قاضی صاحب ۔۔۔۔
    مجھے بس چند دن دے دیں۔۔۔۔ پھر آپ دعا کرینگے۔۔۔
    شیخ ایاز کا بہت کچھ ملیگا آپ کو۔۔۔ میرا یے خیال میرے دل میں تھا۔ انشاءاللہ۔ بہت جلد

  10. مجھے یقین ہے کہ ظہور احمد سولنگی صاحب اور فیاض امر صاحب ڈاکٹر فہمیدہ ریاض سے بھی شیخ ایاز کے بارے میں بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں
    ۔۔ انہوں نے بھی شیخ ایاز پر بہت کچھ کام کیا ہے۔
    حمایت علی شاعر جو شیخ ایاز کو بہت ہی قریب سے دیکھ چکا ہے اسکے ساتھ مل کر ایک اردو رسالہ شعور بھی شایع کرتا رہا ہے اور اس پر اپنا مقالہ بھی لکھ چکا ہے وہ تو زیادہ تر کنیڈا میں رہتا ہے ۔

    حمایت علی شاعر کا ایک ا بیٹا اوج کما ل شاید پاکستان ہی میں ہے اور ایک اردو رسالہ بھی شایع کرتاہے ۔ممکن ہے وہ سولنگی صاحب کو یا فیاض امر صاحب کو اپنےوالد بزرگوار کا وہ مقالہ دےدے جسے اس نے شیخ ایاز پر لکھا تھا ۔ (مشکل یہ ہے کہ اس مقالے کی اردو ٹایپنگ بے حد ناقص ہے اس لیے اسکے پڑھنے میں مشکل پیش آرہی ہے۔ )
    اس ،قالے کا انتساب حمایت علی شاعر نے ” اردو سندھی ایبوں اور شاعروں کے اتحاد کے نام ” کیا تھا ۔

    مجھے بیس سال پہلے یہ مقالہ (میرے بچپن کے دوست ) حمایت علی شاعر نے ( ‌کراچی میں )‌ تحفے کے طور پر دیا تھا جو میں اپنے دل کے قریب رکھتا ہوں ۔

    آپ دونوں حضرات کا اردو ادب پر احسان ہوگا اگر شاہ لطیف بھٹائ اور سچل سرمست جیسے اساتذہ کے ساتھ ساتھ شیخ ایاز کی زندگی اور اسکے ادبی کارناموں پر بھی روشنی ڈالیں۔
    شکریہ ۔ مہربانی ۔ عنایت
    فقط :
    مزید معلوما ت کا خوہشمند
    منظور قاضی از جرمنی

  11. بہت اچھا جا رہا ہے صاحب یہ شاہ لطیف سرکار کے کلام کا جلد ہی کوئی اردو ترجمہ سامنے آ جانا چاہیئے اب تو بے چینی بڑھ رہی ہے برادراں.

  12. منظور صاحب!
    آداب۔
    جناب، میں نے ایک نیا بلاگ لکھ لیا ہے، اور انشاء اللہ آپ کو اس میں شیخ ایاز صاحب کا مواد آہستہ آہستہ ملتا جائے گا۔
    آگے آپ کی نیک آراء کا منتظر۔۔۔۔
    خادم
    فیاض امر

  13. فیاض امر صاحب نے میری عید کردی ۔
    میں تو اس عظیم شاعر شیخ ایاز کی شاعری پڑھنے کے لیے برسوں سے منتظر تھا ۔
    اللہ آپ کو اس شاعر کی زندگی ، اس کی شاعری اور اسکی شاعری کے محرکات پر روشنی ڈالنے کی مہلت اور طاقت عطا کرتا رہے ۔ آمین
    میں اس کی ایک نظم سولنگی صاحب کے ایک بلاگ میں لکھ چکا ہوں شاید و ہ نظم آ پ کی نظر سے گذر ی ہوگی ۔
    سندھ کے ادیبوں اور شاعروں سے یہی درخواست ہے کہ وہ اپنی شاعری کی ترویج اور تشہیر کرتے رہیں تاکہ سب کو معلوم ہوجائے کہ اس شاعری میں بھی وہی شان اور جان ہے جتنی کے دنیا کے دوسرے مشہور و معروف شعرا کی شاعری میں ہے ۔

    خیر اندیش :
    منظور قاضی از جرمنی

  14. فیاض سائیں
    امید کہ آپ ٹھیک ہونگے، آپ نے بہت اچھا لکھا ہے۔ اچھی تحریر پر آپ کو مبارکباد۔
    میں لطیف سائیں کا سر گھاتو بار بار پڑھا ہے اور اولڈ مین اور سی بھی پڑھا ہے ، ہو سکتا ہے کہیں اولڈ مین اور سی کا بھی سر گھاتو سے کوئی تعلق ہو۔۔۔۔۔۔!؟
    میں نے لطیف سائیں کے سر گھاتو کی ایک وائی پڑھا ہے اس نے لکھا ہے :
    “کریو بری تی بچھ“
    یعنی برے پر حملہ کرو، برائی کو بڑھنے سے روکو، برائی سماج مین بڑھتے ہوئے مانگر مچھوں سے ہی بڑھ رہی ہے۔۔۔
    باقی میٹرکس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، یہ ایک سائی فائی کی کلاسیکل موویز میں سے ایک ہے، روح کو جنجھوڑنے والی مووی ، جیسے میل گبسن کی ایپوکلٹو۔اسی فلمیں روز نہیں بنتیں!
    حسام میمن
    28 ڈسمبر 2009

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *