ہوسپٹل میں کل میری آن سائٹ ڈیوٹی رات کے 11 بجے تک تھی اور اس کے بعد آف سائٹ صبح کے 8 بجے تک … موبائل ، گھر کا فون سب کچھ سرہانے رکھ کر سونا پڑتا ہے .. سو عشاء کی نماز کے بعد جب آرام کرنا چاہا تو کئی بار فون بجا … انہی کالز میں ایک فون میری عزیز دوست اور بہن شاہین کا بھی تھا .. زیارتوں کے نور سے دھلی ہوئی اجلی آواز ابھی بھی سماعتوں میں محفوظ ہے .. گرمجوشی اور محبتوں میں گندھی آواز .. صبح کے تین بجے صبح جیسی آواز …
ہیلو ..ہیلو …
شاہین بول رہی ہوں
سنو میں عمرہ مبارک ادا کر کے ابھی ابھی پہنچی ہوں..
پہلا فون ہی تمہیں کر رہی ہوں
تم کیسی ہو ..سب کیسے ہیں
سچ بہت یاد آتی ہو
تم ہر لمحہ میرے ساتھ رہی ہو
ہر جگہ ہر مقام پر
خانہ کعبہ کے غلاف کو تھام کر
میں نے
ہم سب کے لئے دعائیں کی ہیں
تم دیکھنا
سب اچھا ہو گا
ہم سب کامیاب ہوں گے
ہم سب خوش رہیں گے
سلامت رہو
سلامت رہو
سلامت رہو
پھر فون بند ہو گیا … شاہین ہمیشہ ایسے ہی منظوم باتیں کیا کرتی ہے … مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ خوش بختی یوں سوتے ہوؤں کو جگا کر خوش خبریاں دیا کرتی ہے … ہاں یہ منظوم خوشخبری صرف میری دوست ہماری بہن شاہین حیدر رضوی سے ہی منسوب ہے … آپ سب مبارک باد دیجئے کہ ہماری خوشبو ، خوشبوؤں کے سفر سے لوٹ آئی ہے …
مبارک ..مبارک ..مبارک…مبارک

ا سّلام علیکم شاہین صفت، شاہین بیٹی ،
خدا کی محبّت کے راستو ں کا یہ حسین سفر صد ہزار مبارک ہو،
دعاگو زائرہ بجّو
شاہین بہن بہت بہت بہت مبارک ہو۔ خدا یہ سعادتوں اور عبادتوں کا سلسلہ سدا قائم رکھے۔ آمین ۔ آپ نے ہم سب کو اس سفر ِ نور میں بھی یاد رکھا، یہ آپ کا کمال محبت اور مہربانی ہے۔ سو ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔
محتاج دعا
محترمہ شاہین رضوی صاحبہ ،
مبارک ، مبارک ، مبارک ، مبارک
زندگی کے سب سے افضل سفر کی مبارک
شہنشاہِ دو جہاں کے دربار میں حاضری کی مبارک
آنکھوں کی ٹھنڈک ، روضہِ اطہر کی زیارت کی مبارک
سنتِ ابراہیمی و سنت محمدی (ص) پہ لبیک کہتے ہوئے طوافِ کعبہ و عمرہ مبارک
من کی مرادوں سے بھری جھولی کے ساتھ بخریت واپسی کی مبارک
اور عالمی بلاگ فیملی میں عارضی جدائی کے بعد واپسی بھی مبارک ہو ۔ ہمارے حصے کے آب زم زم کے روزانہ گھونٹ لیتے وقت ہمارے بھی وہاں بلاوے کی دعا کی درخواست ہے ۔
محترمہ شاہین رضوی صاحبہ
السلام علیکم
اس در کی حضوری ہی عصیاں کی دوا ٹہری
ہے درد معاصی کا طیبہ ہی شفا خانہ
یہ سعادتوں بھرا سفر مبارک ہو
اللہ کریم اس مبارک سفر کے طفیل
آپ کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے
اور
ہم سب کو بھی اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے
آمین
بہت بہت مبارک ھو پیاری بہن شاھین آپکو عمرہ وزیارات کی سعادت خدا ھر مسلمان کو اپنے گھر حاضری کی سعادت عطا فرمائے آمین ثمہ آمین
یقینًا شاہین بہن ابھی تو آپ پر سرور و وجد کی کیفیت طاری ھو گی اللہ اور اسکے حبیب صل اللہ علیہ والہ وسلم کے در اقدس حاضری دینے کی
بہت مبارک آپکو اور اپکے اہل خانہ اور دوستوں کو
شاہین جی
عمرہ کی سعادت ھاصل کرنے پر میری جانب سے مبارکباد قبول کیجئے
امید ہے کہ آپ اپنے سفر کا احوال ہمیں سُنائیں گی
والسلام
زرقا
صد ہا بار شکر ہے پروردگار کا کہ آپ مبارک سفر سے بخیروعافیت واپس آگئیں
اللہ رب العزت آپ کی یہ سعادت قبول فرمائے آمیں
اللہ آپ کی دعاؤں کو قبول فرماتے ہوئے ہم سب کو بھی اپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائے آمین
میری طرف سے بھی شاہین رضوی صاحبہ کو عمرے کی سعادت اور مدینہ منورہ کی زیارت پر دلی مبارکباد۔
اللہ انکے عمرے کو اور انکی نیک دعاوں کو قبول فرمائے : آمین
فقط:
دلی عقیدت کے ساتھ
منظور قاضی
جرمنی سے
ہم اپنی شاہین رضوی کو اس سفر سے واپسی کی مبارک باد تو دیں لیکن ہمارے قلم میں نہ اتنی طاقت ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ایسے الفاظ کہ مدینے اور مکے کی گلیوں کا طواف کرنے والے زائر کو مبارک دیں۔شاہین تو بس شاہین ہے۔ بلند سے بلند تر پرواز کی حامل۔ میں خوش قسمت ہوں کہ شاہین کا مہمان رہا ہوں اور اس مطمئن روح کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔
ابھی کل ہی پاکستان سے جب واپس آیا تو ہیتھرو کے ہوائی اڈے سے گھر آتے ہوئے میرے بیٹے محمد نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے کویت سے شاہین آنٹی کا فون آیا تھا اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انہوں نے اسد تایا مرحوم کا بھی عمرہ کیا ہے۔
میرے دل سے شاہین کے لیئے بس جزاک اللہ ہی نکلا اور بلند آواز سے نکلا۔
شاہین کیسی روح ہے کہ اللہ کے گھر میں بھی اسے ہم سب یاد رہے۔ عمرے جیسی عبادت کی قبولیت کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ انسان ایسے متبرک مقام پر بھی اپنوں کو یاد رکھتا ہے
شاہین جی بس خوش رہو۔ اللہ اب حج کا موقع بھی دے۔آمین
حقیقت یہ ہے کہ مکہ اور مدینہ،روئے زمین پر دوایسے شہر،جو اللہ اوراُس کے حبیب مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب ہیں
یہ نور میں نہائی ہوئی دو ایسی بستیاں ہیں جو کلمہ طیبہ کے دو جملوں ”لاالہ الا اللہ محمدرسول اللہ “ کی تعبیر و تفسیر ہیں
یہ وہ سرزمین ہے جو مرکز کائنات اور قیامت تک کے مسلمانوں کیلئے مرکز و محورہے
صاحب نصیب ہیں وہ لوگ جو اِن زمینوں کی خاک پاک پر سجدہ ریز ہوتے ہیں
روئے زمین پر مکہ مکرمہ کے علاوہ کوئی مقام ایسا نہیں جہاں صبح و شام اپنے خالق و مالک کے حضور اتنی جبینیں سجدہ ریز ہوتی ہوں
اور
دنیا میں مدینہ منورہ کے علاوہ کوئی مقام ایسا نہیں جہاں اُمت اِس شدت ِشوق،وارفتگی اورتمام کمال انہماک کے ساتھ سفر کرتی ہو ۔
ہمارا ایمان ہے کہ کہ ِاذن و اجازت کے بغیر کوئی شخص حرمین کی طاہر مطہر سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکتا
اور
نہ ہی دربار نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حاضری دے سکتا ہے
جب اللَّھمٰ لبیک کہنے کی توفیق اُدھر سے انعام ہوتی ہے
تو دل میں حاضری اور حضوری کی اُمنگ جاگتی ہے
بندہ عازم سفر ہوتا ہے
پھر وہاں پہنچ کر علم،شعور اور آگہی کی تمام چکاچوند ماند پڑجاتی ہے
فلسفہ گنگ ہوجاتا ہے
حافظے کی لوح سطح ِآب کی طرح صاف و شفاف ہوجاتی ہے
پس منظر اور پیش منظر کے سارے نقوش پھیکے پڑجاتے ہیں
آدمی اپنا آپ بھول جاتا ہے اور روح کے اندر سے اٹھنے والی گھٹا انسان کو چاروں سمت سے گھیر لیتی ہے
یہ گھٹا نہ گرجتی ہے ،نہ برستی ہے
لیکن انسان اندر تک بھیگتا اور شرابور ہوتا چلاجاتا ہے
انوار تجلیات کی یہ بارش گناہوں کا تمام میل،دل کی ساری کدرورتیں اور ذہین کی کی ساری کثافتیں دھوکر اُسے ایک نیا وجود عطا کرتی ہے ۔
یقینآ آپ بھی یہ اذن ملا
اور
آپ بھی اس کیفیت سے گزری ہوں گی
اور
لطف وکرم ،انواروتجلیات کی بارش میں بھگیں
قابل مبارکباد ہیں آپ
اور
قابل رشک ہے آپ کا نصیب
اللہ اس سعادت کو قبول فرمائے
ہم سب کیلئے بھی دعا کریں
کہ
ہمیں اذن باریابی ملے
اور
پم بھی وہ سرزمین دیکھ سکیں
اپنی باری کے منتظر
اس آس پہ جیتا ہوں کہدے یہ کوئی آکر
چل تجھ کو مدینے میں سرکار بلاتے ہیں
اسلام علیکم
بہن شاھین رضوی بہت بہت مبارکباد
اللہ تعالیٰ آپ کی تمام دعاؤں اور عبادتوں کو شرف قبولیت بخشے ۔ آپ نے ہم سب کو دعاؤن میں یاد رکھا ہوگا اس کے لئے جزاک اللہ خیر
اللہ یہ خوش قسمتی ہر مسلمان کو نصیب کرے ۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں اس در سے بلاوا آتا ہے ،اور وہ نور کی بارشیں اپنے اندر سمیٹ کر واپس ہوتے ہیں ،
اللہ آپ کو صحت اور تندرستی کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے آمین ۔
دعاؤں کی طالب
عالم آرا
بہن شاہین رضوی بہت بہت مبارک ہو یہ مقدس سفراور اللہ اسے شرف ِقبولیت بخشے آمین ثم آمین
میری بہت عزيز بہت قریب بہت مخلص بہت ھی اچھی میرے قلب سے نزدیک تر میری بہت پرخلوص بہن اور بہترین دوست۔ سلمات، تسلیمات۔
میری بہت اچھی بہن میری غمخوار و غم گسار دوست سلامت رھو۔
میں نے تو تم سے کہا تھا کہ یہ سفر صرف شکرگذاری کے لیے ھے اور شاید اسی لیے مجھے زمین پر سب سے مقدس ترین مقام پر جانے کی سعادت نصیب ھوئ کہ میں صحن کعبہ میں بنی سیڑھیوں پر بیھٹہ کر اپنے معبود کا لاکھوں بار شکر ادا کرسکوں ۔جس خالق نے مجھے اتنے بہترین دوست عطا کیے، میری چاند ستاروں جیسی دوست ، تمھاری دعاوں نے۔مدد نے محبت نے ایثار سفر کی صعبتووں کو راحتوں میں تبدیل کردیا ،۔
اس سفر میں تم میرے ھمراہ تھیں لمحہ بہ لمحہ ،
کیا بتاوں دل کی کیا حالت تھی ۔ کسی؛ طور یقین ھی نیہں آرھا تھا کہ میں اللہ تعالی کے مبارک و مقدس ترین مقام پر موجود ھوں ایک بار پھر مجھے گیارہ سال کے بعد دربار رسول سے بلاوا آیا ھے ۔ یہ کیسی خوشی ھے کہ روح تک وجد میں آگی ھے میرے قدم زمین پر نیہن ۔ مجھے اپنی خوش بختی پر ناز ھورھا ھے ۔میں میں تمھارا ھاتھہ تھامے صحن حرم کے ایک گوشے میں بیھٹکر ان پاکیزہ مناظر کو انکھوں سے پلکوں سے چومتی ھوئ سب کے لیے دعا کرتی رھی ، اللہ پاک جو بیمار ھیں کسی آزار میں مبتلا ھیں سب کو صحت کاملا عطا فرماۓ امین ثم آمین سب کے رزق میں علم میں خوشیوں میں صحت میں خوش حالی میں اضافہ فرماء آمین ثم آمین
اس پاکیزہ ترین مقدس عبادت گاہ میں احترام وادب سے چلتے ھوۓ ھر منظر کو دل ودماغ میں نقش کرنے کی ناکام کوشش کرتے ھوۓ
آنکیھں دھندلا ئ جارھی ھیں ۔ آنسووں کا سمندر ھے کہ کسی طور کم ھی نیہن ھورھا ھے ، دل کسی طور بہل ھی نیہن رھا ھے ۔ قلب ونظر چپےچپے کو چومنے کے لیے بیفرار، ھاتھوں میں جسم میں قدموں میں عجیب سا رعشہ ،عجیب سی بے اختیاری ،بےبسی ، مجھہ گناہ گار کا بلاوا آیا ھے مجھے پھر میرے پاک رب نے اس شہر فضیلت میں آنے کی اجازت عطا فرمائ ھے مجھے میرے رب نے ۔ اپنے گھر بلایا ھے ۔ اس شہر رحمت و برکات ۔ شہر انوار ۔میں بہت احترام سے دھڑکتے ھوۓ دل سے آذن حاضری کی طلب گار ، جہاں دن رات لاکھوں مسلمان و فرشتے قیام و سجود میں مصروف رھتے ھیں جہاں فرشتے عرش سے اس مقام پر آنے پر سبقت لینے پر فخر کرتے ھیں ۔مجھے اذن مل گیا ھے میں نے کویت سے مکہ آتے ھوۓ میقات سے حرم باندھا تھا ،مجھے یاد ھی نیہن میں لزرے ھو قدموں سے کس طرح بیت العتیق میں داخلے کی دعا مانگ رھی ھوں ۔ ،میرے بےسکون دل کو قرار آگیا ھے ۔میرے اردگرد لاکھوں کا ھجوم ھے ۔ھر لمحہ منطر بدل رھا ھے کوئ طواف کررھا ھے ۔ کوئ نوافل ادا کررھا ھے کوئ رورھا ھے کوئ نماز حاجت پڑھ رھا ھے کوئ دیواروں کو چوم رھا ھے کوئ حجر اسود کو بوسہ دے رھا ھے کوئ مقام ابراھیم پر دعاگو ھے کوئ ملتزم پر نماز پڑھ رھا ھے کوئ حطیم پر رحمت کا طلب گار ھے ،
یہاں عبادت کا لطف ھی کچھہ اور ھے
۔۔۔میری بہن تمھارا بہت شکریہ ، مجھے زمین سے اٹھا کر عرش پر پہنچادیتی ھو۔
عزيزی زائرہ بجو سلامت رھیں ،جزاک اللہ خیر بجو
آپکے خیرمفدمی کلمات کا بہت شکریہ
اللہ پاک آپ کو بھی ارض مقدسہ کی زیارات کا شرف عطا فرماۓ آمین ۔آپ کا تو نام ھی اتنا پیارا ھے زائرہ یعنی زیارتوں سے مشرف یاب ھونے والی۔ آّپکی بیش قمیت دعاوں کا بہت شکریہ اور اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی اور عمر دراز عطا فرماۓ آمین ثم آمین
میں نے بیت اللہ میں آپکے لیے اور آپکے اھل خانہ کےلیے بھی دعاکی تھی ، اللہ پاک ان دعاوں کو قبول فرماۓ ۔آپ کا سایہ تادیر ھمارے سروں پر قايم رھے ۔ اللہ پاک آپ کو عمر خضر عطا فرماۓ ۔آمین ثم آمین
بہت عزيز سید مصباح حسین بھائ ۔ تم سلامت رھو ھزار برس ۔ ھمیشہ خوش رھیں خوش حال رھیں شادو آباد رھیں اللہ پاک آپکے علم میں باب علم کے صدقے سے اضافہ فرماۓ ، کوئ غم نہ ملے کبھی کوئ ملال نہ رھے ۔ اللہ پاک آپکو اوج کمال عطا فرماۓ آمین الہی آمین ، میرے عزيز بھائ آپ کا نام ھی اس فدر بامعنی اور خوبصورت ھے صبح صادق کی اولیں پاکیزہ کرنوں جیسا اور اس پر آپ کا قلب بھی اتنا ھی نورانی ، اللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ واماں میں رکھے آمین ۔ لفظی کم مائيگی آڑے آرھی ھے کیا کہوں ممنون و متشکر کے سوا۔ میں نے آپ سب کے لیے وھاں جاکر دعا کی تو اس میں مجھے بھی کتنے فوائد ملے ،آپ سب کی بہت قیمتی دعاوں کی شکل میں ۔ اللہ پاک آپ کو دارین میں سرفرازی عطا فرماۓ ، آمین ثم آمین
سلامت رھیں میرے عزيز بھائ ۔ اللہ پاک خلوص واحترام کے ان رشتوں کو ھمشیہ قائم رکھے ، آپ لوگوں کے خلوص نے آبدیدہ کردیا، سلامت رھیں سلامت رھیں سلامت رھیں
بہت محترم بہت عزيز جناب جاوید اقبال کیانی صاحب ۔اللہ پاک آپ کا اقبال بلند فرماۓ ،آپکے رزق میں ھزار گنا اضافہ فرماۓ آمین ثم آمین۔ الہی آمین ثم آمین ثم آمین یا رحمن یارحیم یاقادر یاکریم ۔
بہت بہت بہت شکریہ عزیزی آپ سب کو صحن حرم میں سیڑھیوں کے پاس بیٹھکر تادیر یاد کیا اور نام بہ نام سب کےلیے دعایئں کیں اللہ پاک ان دعاوں کو شرف قبولیت عطا فرماۓ آمین الہی آمیں
کاش میرے اختیار میں ھوتا تو میں آپ سب تک مکہ مدینے کی کھجور اور آب زم زم کے تحائف پہنچاتی ، جاء نماز اور مدینے کی معطر ھواوں جیسا عطرکعبہ آپ سب کو تحفتا عنایت کرتی ۔ ۔میں وعدہ کرتی ھوں جب جب آب زم زم پینے کی سعادت ملے گی پہلے آپ سب کے لیے دعاکرونگی ۔ اور اپنے رب سے گڑگڑا کر دعاکرونگی کہ میری ان سب دعاوں کو قبول فرماۓ جو میں آپ سب کے لیے کرتی ھوں ۔
میں دن رات دعا کرونگی کہ آپ انشا اللہ ، انشا اللہ ، انشا اللہ اپنے بہت محبت بھرے خانوادے کے ساتھہ اسی سال دیار مقدسہ کی زیارات کے لیے جايئں اور تادیر آپکا قیام ان مرکزجمال وجلال پر رھے آلہی آمین ۔ سلامت رھیں ، اللہ پاک آپ پر اپنی رحمت خاص کا نزول فرماۓ الہی آمین یا رب العالمین
میرے اچھے دینی بھائ محمد احمد ترازی سلامت رھیں اللہ پاک آپ کی ھر آزمائش کو آسائش میں تبدیل فرماۓ آمین الہی آمین ۔ آللہ پاک آپکو دین ودینا کی ھر نعمت عطا فرماۓ علم میں آضافہ فرماۓ ، قلم میں بے پناہ تاثیر عطا فرماۓ آمین الہی آمین
اس در کی حضوری ہی عصیاں کی دوا ٹہری
ہے درد معاصی کا طیبہ ہی شفا خانہ
اس در کی حضوری ھی عصیاں کی دوا ٹہری ۔۔۔۔ اس در کی حضوری ھی ،،،، اس درکی حضوری ھی ھر مرض کی دوا ھے وھی تو روح کا بیمار جسم کا شفا خانہ ھے۔ وھاں سب کو شفا ملتی ھے۔وھاں کی عطربیز ھواوں میں عجب تاثیر ھے ۔ مکہ مدینہ کی سرزمین ھی عا صیوں ، گناہگاروں اور درد کے ماروں کا مداوا ھے ،وھاں جاکر واپس آنے کو دل نیہن کرتا ۔ الانبیاء اور المرسلین کی سرزمین ۔پیغبروں اور صاحب اسرا ء ومعراج کی سرزمین کیا کہنے ان پاکیزہ اور با برکت مقدس اماکن کے۔ اللہ اللہ مکہ اور مدینے کی شان اور جاہ وجلال دنیا کے ھر بادشاہ کو وھاں جاکر سرجھکانا پڑتا ھے۔ اللہ پاک آپ کو عمرے اور حج کی سعادت نصیب فرماۓ اور بار بار وھآ ں آپ کو جانا نصیب ھو، آمیں الہی آمین
مائ ڈیئر سسٹر قاطمہ ابرار ۔اسلام علکیم ۔ خوش رھیں سلامت رھیں خوش حال رھیں ۔ اللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ۔ اللہ پاک آپ کے انگنت آسانیاں فراھم فرماۓ اور دیار مقدسہ میں جانے کی توفیق عطا فرماۓ امین الہی آمین
عزيزی بہن قاطمہ سرور ووجد کی کیفیات کو لفظوں میں ڈھالنا آسان کام کہاں ۔ میں وہ لفظ کہاں سے لاوں جو مرکزجمال وجلال کی تصویر کشی کر سکے ۔ مجھہ عاجز کے قلم میں وہ اعجاز کہاں کہ میں علاف کعبہ سے اٹھنے والی خوشبو کی تاثیر کے بارے میں لکھہ سکوں۔میں ان بابرکت اور مقدس ترین دیوار کعبہ کے رنگ و خوشبو کو کیسے احاطہ تحریر میں لاوں ، میں کیسے اس احساسات کو رقم کروں ۔ اللہ پاک میرے قلم میں میری زبان میں تاثیر پیدا کر دے تاکہ میں اپنے بہن بھائيوں کو بتا سکوں کہ وھاں جانے والے ھر زائر کو اللہ اپنی رحمت سے کیسے فیض یاب کرتا ھے ۔ کیسے کیسے انعام واکرام سے نوازتا ھے ، کس طرح دوسرے زائرین کی امداد کا وسیلہ بنا تا ھے۔ ۔ میں انشا اللہ ضرور اپنے سفر حجاز کو تحریر کرونگی اور اس سفر میں ھم سب کی بہت عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم بھی اپنی کشادہ دلی اور وسیع قلبی اور ھر ایک کی مدد کرنے کے جذبے سے سرشار لمحہ بہ لمحہ میرے ساتھہ تھیں کیس مسافر کا زاد راہ اللہ توکل ھی ھوتا ھے مگر ھم سب کی بہت پیاری اور بہت محترم دوست نے جس طرح اس سفر میں مجھے بے حد اسانیاں فراھم کیں میرے پاس لفظ ھی نیہن کہ میں ان کا شکریہ ادا کرسکوں ،اللہ پاک ان کو اجر عظیم عطا فرماے گا آمین الہی آمین
بہت سويئٹ اور بہت کیوٹ بہن زرقا مفتی سلامت رھو ، خوش رھو، شاد وآباد رھو ۔ آمین ،
تم سے ایک خاص نسبت ھے ،اور اسی لیے تم بہت اپنی اپنی سی لگتی ھو، اپنے تو ھمشیہ دعاوں شام وسحر میں شامل رھتے ھیں ۔ تمھاری والدہ کی صحت یابی کے لیے تمھارے بہت پیارے بیٹوں کے لیے تمھارے خانوادے کے لیے بہت ساری دعايئں کیں ، اللہ پاک ان دعاوں کو قبول فرماۓ آمین الہی آمین اور تمھاری زندگی میں خوشیوں کے بہت سارے دل فریب دل کش رنگ بھر دے ، تم ھمیشہ خوش رھو بہت خوش رھو ۔ مجھے تو سفیر بنا کر بیھجا گیا تھا ، میں نے سب کی سفارشات وھاں پہنچادی ھیں ، اللہ سب کو قبول فرماۓ ۔ انشا اللہ اس سفر کا احوال بھی سنايئنگے ، یہ سفر مکہ اور مدینے کے سابقہ اسفار سے مختلف تھا بہت مختلف بہت پرسکون بہت بابرکت بھی ، اللہ پاک تم سب کی مرادوں کو پوری کرے ۔ مجھے پتہ ھے تمھاری تمنا کیا ھے خواھش کیا ھے بچوں کی اعلی تعلیم اور انکی ترقی گھر سے وابستہ چھوٹی چھوٹی خوشیآں ۔ کوئ ماں اپنے لیے کچھہ نیہن مانگتی ، بس اولاد کی خوشی اور ان کو آگے بڑھتا دیکھنے کی تمنا اور دعا ۔ اللہ پاک تم کو ھمیشہ سکھی رکھے ، کبھی کوئ غم نہ ملے آمین میری سو ئیٹ بہن سلامت رھو۔
محترم جعفر حیسن صاحب ، اسلام علکیم ۔ مجھہ عاجز ومجبور پر اللہ کا خاص کرم ھے کہ مجھے اتنے بےمثال احباب عطا فرماۓ ، یقین کیجیے ۔ میں نے اس سے قبل بھی پانچ بار مکہ اور مدینے کے سفر کیے ھیں مگر اس بار دل کی کیفیت ھی نرالی تھی ، فدم قدم پر اللہ تعالی نے آپ سب کی دعاوں کی بدولت ھر مشکل کو آسان کیا ، صبر برداشت کا مادہ مجھہ میں پہلے ھی بہت تھا اس سفر نے مجھے مزیذ صبر کرنے کے گر سکھا دیۓ ،
دل کی گہرايئوں سے آپکے لیے دعايئں اللہ پاک آپ کو باربار دیار مقدسات کی زیارات کا شرف عطا فرماۓ آمین الہی آمین اور اللہ پاک آپ کے لیے آسانیاں پیدا کردے ۔ آپکے کاروبار میں برکت دے غیب سے آپکو رزق عطا فرماۓ آمین الہی آمین سلامت رھیں خوش رھیں
جناب منظور قاضی صاحب ۔اللہ پاک آپکو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آپکے علم میں آپکے رزق میں آپکی خوشیوں میں برکت عطا فرماۓ ۔ اللہ پاک آپکی عمردراز فرماۓ اور آپ پر ھمشیہ رحمت خداوندی سایہ فگن رھے آمین الہی آمین
اللہ پاک عالمی آخبار کے اس بے مثال کنبے کو اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔ امین الہی مین مجھہ جیسا خوش بخت کون ھوگا مجھہ جیسے مسافر کا سب سے قیمتی سرمایہ آپ سب کی دعايئں تھیں ۔ اللہ پاک آپ کو بھی بیت اللہ اور دیار حبیب اللہ کی زیارات کا شرف حاصل ھو۔ آمین ۔ آللہ پاک آپکو سلامت رکھے آمین،ّثم امین دعاوں کیے لیے بہت ممنون ھوں ۔
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب ۔ اسلام علکیم ۔ مرشد جی میں ھمشیہ آپ سے کہتی ھون کہ مجھے زمین پر ھی رھنے دیں ۔۔
میرے پاس تو صرف دعايئں ھیں اسی لیے میں دعادینے میں بخل نیہن کرسکتی میرا ایمان ھے کہ جب آپ کسی کے لیے صدق دل سے دعا کرتے ھیں تو پروردگار اس کے بدلے میں آپکی دعا بھی قبول کرتا ھے ۔
مجھے اسد ھمدانی مرحوم وھاں پر بے ساختہ یاد آۓ تھے اسی لیے انکی مغفرت کی دعا اور عمرہ ان کی روح کو ھدیہ کیا اللہ پاک قبول فرماۓ اور اس کا اجر اسد ھمدانی مرحوم مغفور جنت مکانی کی روح کو عطا فرماۓ ۔ ۔ گھر آکر سب سے پہلے اپنی محسنہ اور عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کو فون کیا اور پھر لندن آپ کو فون کیا ۔ چونکہ آپ ھی فون کا جواب دیتے ھیں تو ھم نے حسب معمول انتہائ گرم جوشی سے سلام کیا ، اور جب پیارے بیٹے محمد ھمدانی کی آواز سنی تو تھوڑی شرمندہ بھی ھوئ ۔ جب پیارے بیٹے محمد صفدر ھمدانی نے بتایا کہ آپ آج ھی تشریف لارھے ھیں تو ھم نے پیغام دیدیا ،
اور جناب یہ بھی سب کو بتايئۓ کہ جہاں جاتے ھیں کسی کو تکلیف نیہن دیتے ۔ بہت سادہ دل ھیں بہت سادہ کھانا کھاتے ھیں ۔ آپنے میزبانوں کا اتنا سارا کام کرتے ھیں ۔ یہ تو میری خوش بختی تھی کہ آپ نے میری میزبانی کو قبول فرمایا۔ ھمارے غریب خانے پر آپ کو گاھے بگاھے ذکر ھوتا ھی رھتا ھے ۔ کبھی احمد عرف مچلھی والا گبھی رمضان کبھی عمر سراج کبھی مونس بھائ ، کھبی جواد بھائ کبھی کبن بھائ کے گھر والے آپ کا ذکر کرتے ھیں ۔ یوسف صاحب کا پیغام بھی ملتا ھے کہ آپ کے مریثے چاھیے ۔
آپ تو وہ بابرکت مہمان ھیں جن کی خو شبو در ودیوار میں رچ بس جاتی ھے ۔ میرے لیے یہ بہت اعزآز کی بات تھی اللہ مجھے باربار آپکی میزـانی کا شرف عطا فرماۓ الہی آمین، مجھے تو آپ لوگ ھمیشہ ھی یاد آتے ھیں ۔ تو اللہ کے گھر بھی آپ سب کا یاد آنا معمول کی بات تھی ۔ عالمی آخبار نے میرے زنگ الودہ قلم کو متحرک کیا ۔ مجھے اتنی عزت دی مجھے اتنا پیار دیا کہ میں دوبارہ زندگی کی طرف مائل ھوگی ۔ آپ نے مجھے زمین سے اٹھا کر بہت بلندی پر پہنچایا ھے ۔ میں آپ سب کی محبتوں کی مقروض ھوں اللہ پاک مجھے اس قرض کی ادائيگی کی توفیق عطا فرماۓ ۔
میں نے دسمبر 1999میں آخری عمرہ کیا تھا اور 2000میں حج کیا تھا۔ ۔ اب تو بس ایک ھی دعا ھے کہ اللہ پاک مجھے پابند صوم و صلاۃ نبا دے۔ میرے لیے دعا کیجے گا۔ اللہ تعالی آپ کو صبر عطا فرماۓ اور آپکے برادر محترم مرحوم و مغفور اسد ھمدانی جنت مکانی کے درجات بلند فرماۓ آمین الہی آمین
طالب دعا
میرے بھائ محمد احمد ترازی صاحب سلامت رھیں جزاک اللہ خیر ۔ بے شک اللہ تعالی نے ساری دنیا میں صرف اسی سرزمین کو بہت ساری فضلیتوں سے سرفراز کیا ھے
یہ وہ سرزمین ہے جو مرکز کائنات اور قیامت تک کے مسلمانوں کیلئے مرکز و محورہے
صاحب نصیب ہیں وہ لوگ جو اِن زمینوں کی خاک پاک پر سجدہ ریز ہوتے ہیں
روئے زمین پر مکہ مکرمہ کے علاوہ کوئی مقام ایسا نہیں جہاں صبح و شام اپنے خالق و مالک کے حضور اتنی جبینیں سجدہ ریز ہوتی ہوں
اور
دنیا میں مدینہ منورہ کے علاوہ کوئی مقام ایسا نہیں جہاں اُمت اِس شدت ِشوق،وارفتگی اورتمام کمال انہماک کے ساتھ سفر کرتی ہو ۔
سبحان اللہ مکہ اور مدینہ تو ساری دنیا کے ملکوں اور شہروں کا تاج ھیں ، بڑی برکتوں اور فضلتوں والے شہر ۔ سوالی ، زائرین خالی ھاتھہ جاتے ھیں اور اپنی مرادوں سے اپنے دامن کو بھر لاتے ھیں ، لوگ کیسی کیسی تکلیفیں آٹھا کر ان بابرکت مقامات پر پہنچتے ھیں
واقعی بہت بانصیب ھوتے ھیں وہ لوگ جن کے مقدر میں وھاں جانا لکھا ھوتا ھے اور ان بانصیب زائرین کو وھاں جاکر ان عظیم عبادات کی ادايئگی کی سعادت ملتی ھے ۔ گناہ گار دل کو بخشش کی امید ھوتی ھے اشکبار آنکیھں دیار نور کے چپے چپے کو چومنے کی خواھش کرتی ھیں ۔ اراضی مقدسہ پر جاکر دل کی حالت ھی بدل جاتی ھے ۔ دل کی محبت دل سے نکل جاتی ھے ، بس عقبہ کی فکر ستاتی ھے ۔
اللہ تعالی آپ کو وھاں جانے کی توفیق عطا فرماۓ ۔ بس ارادہ کرلیں ، حس دن پکے ارادے کا بیج دل کی سرزمین پر نمو پاتا ھے ۔ اللہ پاک ضرور بلاتا ھے وہ جو ھماری شہ رگ سے بھی قریب ھے ، ھماری فریاد سنتا ھے ھماری امداد کرتا ھے ۔ ھماری جائز خواھشات کو پورا کرتا ھے ۔ اللہ پاک آپ وھاں بار بار جانا نصیب ھو، آمین ۔ آپکی خوبصورت تحریر نے اشکبار کردیا ، سلامت رھیں
عزيز بہن عالم آراء اسلام علکیم ۔ کیسی ھیں ، اللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے اور صحت وتندرستی عطا فرماۓ بہت ساری خوشیاں اور خوش حالی عطا فرماۓ امین الہی آمین
آپ لوگ تو میرے شب وروز کے ساتھی ھیں ۔ آپ سب سے قلبی اور قلمی نسبت ھے ۔ کوئ ایک بھی کچھہ دیر کےلیے بلاگ پر نظر نہ آۓ تو دل بے چین ھوجاتا ھے ۔ آج میں نے اپنے لولیگ سے بہت خاص قسم کی رعایت کی درخواست کی تھی کہ مجھے لکھنے دیا جاۓ اور انے والی کالز کو میرے کولیگز اٹینڈ کر رھے ھیں ۔ کیونکہ اتنے محبت کرنے والے قلمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کرنا بھی تو بہت ضروری تھا ویسے ھی ایک دن کی تاخیر ھوچکی تھی ۔
عزيز بہن وھاں جاکر انسان گم سم ھوجاتا ھے مکہ و مدینے کی سرزمین کی کشش ھی ایسی ھے کہ زائرین حرم دم بخود رہ جاتے ھیں
وھاں تو ھر موسم میں ھر وقت ھی عبادت کا ایک الگ ھی لطف آتا ھے ۔ سر اگر سجدے میں ھے تو دل کرتا ھے کہ یہ سجدہ اتنا طویل ھوجاۓ کہ ھم جاں سے گذر جايئں ،
میں تو وھاں جاکر اپنے لیے یہی دعا کی کہ موت آۓ تو مکہ یا مدینہ میں آۓ ، اے میرے پالنے والے ، میرے خالق و مالک یا رب میری اس خواھش کو پوری کرنا ،
اللہ پاک ھم سب کو وھاں جانے کی سعادت نصیب فرماۓ آمیں الہی آمین
آپکی دعاوں کا بہت شکریہ عزیز بہن
سلامت رھیں خوش رھیں ۔ اللہ برکت دے آپکے علم میں رزق میں عمر میں الہی آمین
محترم شمس جیلانی صاحب ، اسلام علکیم ، بہت بہت شکریہ ۔اللہ پاک آپکی دینی خدمات کا اجر آپ کو دارین میں عطا فرماۓ آلہی آمین
اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا ، اللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آپکو عمر خضر عطا فرماۓ ،آمین ۔سلامت رھں ۔ ھم سب آپکی علمی وادبی، دینی معلومات سے ھمشیہ مستفید ھوتے ھیں اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
السلام علیکم
شاہین جی دُعاؤں میں یاد رکھنے کے لئے آپ کی بے حد ممنون ہوں
اللہ تعالیٰ آپ کی سبھی دُعائیں قبول کرے اور آپ کو سکونِ قلب عطا کرے آمین
والسلام
زرقا
بہن شاہین آپ کی دعا وں کے لیءے شکرگزار ہوں اللہ آپ کو خوش رکھے
اسلام علیکم شاھین رضوی
جزاک اللہ خیر ۔آپ نے ہم سب کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھا اللہ آپ کی اور آپ کے خاندان کی تمام خواہشات کو پورا کرے ۔
آپ نے اتنے حسین منظر یاد دلا دئے کہ آنکھیں اشکبار ہیں ، ایک ایک منظر میری آنکھوں میں بھی گھوم گیا ہے ،وہ حلاوت اور وہ سکوں جو حرم کعبہ میں بیٹھ کر دعا مانگنے کا ہے ،بس حاصلِ ذندگی ہے
اللہ آپ کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے آمین
عالم آرا
شاہین خدا بصدقہ محمد وآل محمد بہترین صحت وتندرستی کے بلندی درجات عطا فرمائےآمین بہت شکریہ بہن نام بنام سبکو جواب دینے کا بیت اللہ
تاج دار حرم کی زیارت کی خوشبو یقینًا آپکو مسرور و مسحور کیئے دیتی ھو گی آپکے سفر حجاز کا بے چینی سے انتظار رھے گا
دعا گو آپکی بہن
محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کا دلی شکریہ کہ انہوں نے مجھ حقیر کو اپنی دعاوں میں شامل رکھا ۔
میں اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اس نے معصوم ، نیک ، مخلص اور بے لوث ہستیوں کی دعائیں لینےکی سعادت عطا کی ۔۔
“ وگرنہ من کہ اک خاکم کہ ہستم “
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقط:
خیر اندیش
منظور قاضی
جرمنی سے ۔
manzoorquazi@gmail.com
اسلام و علیکم
بہت پیاری اور خوش بخت آنٹی
سب سے پہلے تو مُعافی چاہتی ہوں کے سب سے آخر میں مبارک دے رہی ہوں .
اس مبارک سفر سے لوٹنے پر بہت بہت بہت بہت مبارک ہو .. مُجھے یقین تھا کہ آپ وہاں جا کر جب کسی کو کسی کا ہوش نہیں رہتا عالمی اخبار کے کے گھر کے ہر ایک فرد کو یاد رکھیں گیں تمام تر دُعاؤں کا بہت بہت شکریہ .. جانتی ہوں کہ شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا ہے مگر پیاری اور محترم آنٹی اس کے سوا مُجھ کم علم کے پاس کہنے کو اور کوئی لفظ بھی نہیں –
آپ کو ملنے والی ہر مبارک پر اور آ پ کی کیفیات کا حال پڑھ کر آنکھوں سے رشک کے اشک رواں ہیں .. خدا اپنے ہر چاہنے والے کو یہ سعادت عظیم اپنے تمام تر کرم اور قبولیت کے ساتھ نصیب کرے . خوشا نصیب آپکے کہ خدائے دو جہاں نے آپکو اپنے حبیب (ص) اور اپنے در کی اتنی بات زیارت کروائی بس ایک ہی التجا کرتی ہوں کہ خدارا مُجھ کم نصیب کے لئے بھی یہ ہی دُعا دن رات کیجئے کہ وہ مالک دو جہاں مۃجھے اور میرے تمام اہلِ خانہ کو بھی یہ سعادت نصیب فرمائے الہی آمین .
آپ کی آنکھیں اب ہر وقت نم رہتی ہوں گیں . کیسی خوبصورت اور نا قابل بیان کیفیت سے گُزر رہی ہوں گی آپ ماشا اللہ رشک آتا ہے مُجھے ہر اس انسان پر جس پر خدا اپنی رحمت تمام کر دے اور اسے اپنے حبیب (ص) کے در کی زیارت بخش دے اور وہ بھی قبولیت کے ساتھ .
خدا آپ کو ہر وقت ہر لمحہ خوشبوئے مدینہ اور رحمت کعبہ کے حصار میں رکھےاور آپکی ہر دلی تمنا آپکو بہترین صورت میں عطا کرے الہی آمین .
بیشک کے بندے ہلاک ہو جائیں جو رحمت خداوند اُن پر کرم فرما نہ ہو .. مُجھے خوشی ہے کہ ایک طالب دیدار مظلوب سے لوٹا ہے . اور آپکے غم کا بھی پورا پورا احساس ہے کہ اس خوشی کے ساتھ ہر لمحہ پھر سے دیدار کی حسرت اور خوائش ہر شے پر حاوی ہو جاتی ہے ، خدا آپکو اپنے کرم کی چادر میں ہمیشہ رکھے الہی آمین جب جب یاد سفر ستائے اور آنکھیں برس پڑیں بس درخواست کرتی ہوں کہ اپنی گڑیا کو اُن لمحات میں ہر گز فراموش نہ کیجئے گا اور میرے حق میں بھی اس سفت کی دُعا کیجئے گا .
خدا آپکو زندگی صحت کے ساتھ ہر خوشی دیکھنا نصیب فرمائے
آپکی گڑیا
ثمرین بخاری
بہت ہی پیاری دوست اور دلاری بہن انشاللہ روز محشر میرے لئے لکھا ہوا تمہارا ایک ایک لفظ میری سفارش بنے گا .. مجھ گنہگار کے کام آئے گا .. مجھے ہمیشہ سے اس بات کا یقین رہا ہے کہ اچھے دوست ایک گواہی کی طرح ہوتے ہیں .. زندگی میں بھی سہارا رہتے ہیں اور مرنے کے بعد بھی سفارش بن جاتے ہیں .. کاش کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں نے اپنی تمام زندگی کیا سرمایہ اکٹھا کیا تو کہہ دونگی کی میر اسرمایہ حیات شاہین حیدر رضوی جیسی دوست کی دعائیں ہیں ..
تم جس طرح مجھے سفر حجاز میں ساتھ لے کر گئی ہو .. یہ صرف تمہاری عبادتوں اور ریاضتوں کا کمال ہے .. تمہاری محبت اور شفقت میرا بال و پر بنیں ہیں .. میرا رواں رواں مقروض ہوا جاتا ہے دوست … ہر وقت دعا کرتی ہوں حضور اکرم ص اور ان کی آل کے صدقے تم پر اللہ رحیم و کریم کی عنایتیں اور محبتیں ہر پل بارشوں کی طرح برستی رہیں .. .. مجھ جیسے تو تمہارے طفیلی بن کر جینے کو بھی اعزاز سمجھتے ہیں …
خوش رہو میری ہمدم میری غمگسار میری راج دلاری بہن .. تمہارے دم سے اس بزم کے سارے چراغ روشن ہو جاتے ہیں .. سلا مت رہو ..
السلام علیکم
پیاری شاہین آپی ، آپ کو بہت بہت مبارک ہو ، کامیاب اور مبارک سفر کی بہت بہت مبارک ہو ، اور آپ نے ہم سب کو وہاں بھی اپنی دُعاؤں میں یاد رکھا ، بلکہ ہم سب کے لیے خوش خبریاں بھی لیکر آئیں ، آپ کا بہت بہت شکریہ ، مجھے اپنی بدنصیبی پر افسوس ہو رہا ہے کہ کام کی سخت مصروفیت کے سبب میں آپ کو اس مقدس سفر پر روانگی کے وقت درست طریقے سے رخصت بھی نہ کر سکا اور اب وآپسی پر مناسب وقت اور الفاظ سے خوش آمدید بھی نہ کہہ سکا ، شاید اسی لیے ہمارے برے کہہ گئے ہین کہ اللہ کسی کو پردیسی نہ کرے ، اور اگر کرے تو مجبور نہ کرے ۔ اللہ آپ کو ایسی ہزاروں کامیابیاں نصیب کرے ۔ آمین ۔
آصف احمد بھٹی
محترمہ شاہین رضوی صاحبہ ،
آپ کی پر خلوص دعاؤں کا بے حد شکریہ ۔ آپ کویت میں بیٹھی اس بلاگ میں ہمارے حق میں دعائیں مانگ رہی ہیں جبکہ مجھے یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے آپ ابھی بھی صحن کعبہ کی سیڑھیوں پہ بیٹھی دست دعا دراز کئے اپنی بلاگ فیملی کے ہر فرد کے لئے مانگے ہی جارہی ہیں ۔ آپ کی پر خلوص دعاؤں پہ میری کمپیوٹر سکرین کے سامنے آمین آمین آہستہ آہستہ آنسوؤں کی لڑی بنی جو بالآخر سارے ضبط توڑتے ہوئے رقت میں بدل گئی ۔ اللہ آپ کی ہر دعا کو قبول اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ، آمین ۔
آپ کا بہت بہت شکریہ ، والسلام ۔
اللہ نے آپ کو یہ سعادت بخشی ہیں. میرے لیے اور ایسے سب بہن بھائیوں کے لیے دعا کریں کے اللہ ان کو بھی اپنے گھر بلائے. آپ کی خوش نصیبی پر آپ کو بہت مبارک ہو.
عالمی اخبار کے بہت محترم اور بہت عزيز دوستوں ۔آپ سب کا بہت بہت شکریہ اتنی پرخلوص محبیتں پاکر تو کوئ بھی اپنے بخت پر ناز کریگا میں بہت خوش نصیب ھوں اللہ پاک کا لاکھہ لاکھہ بار شکر ادا کرتی ھوں آپ سبکی اتنی پزیرائ پر ناقابل فراموش خیرمقدم پر ۔ اللہ پاک آپ سب کو سدا خوش رکھے ۔ شاد وآباد رھیں۔جہاں رھیں ھمشیہ سکھی رھیں اللہ پاک آپ سب کے رزق میں بہت زیادہ برکت عطا فرماۓ آمین الہی آمین صحت و تندرستی عطا فرماۓ ۔آمیں ،اللہ پاک آپ سب کے علم میں عمر میں رزق میں خوب خوب برکت عطا فرماۓ آمین ۔ آپ سب لوگ اتنے اچھے اور پیارے ھیں کہ میرا دل چاھتا ھے کہ ھمہ وقت اپنے اتنے مخلص ساتیھوں کی خیر و سلامتی کی دعايئں کیا کروں ۔خصوصاّ ھم سب کی بہت عزيز اور بہت نفیس بہت قابل فخر بہت بڑے دل و دماغ کی مالکہ ھماری بہت عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کی کامیابیوں کی دعا۔ اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کو ھر امتحان میں کامیابی و کامرانی عطا فرماء۔۔
آج آفس میں مجھے پھر لکھتے دیکھہ کر میرے کولیگز کہہ رھے ھیں
Pls Shaheen, not again
کل کوشش کے باوجود بہت نفیس ادبی ذوق کی حامل بہت صبر وتحمل والی پیاری دوست زرقا مفتی کے بلاگ میں لکھہ نہ سکی ۔ اس موضوع پر تو میرے پاس بھی بہت مواد ھے ۔ رات کو جب بلاگ میں آئ تو وہ بند ھوچکا تھا ۔
ایک بار پھر آپ سب کا بہت بہت شکریہ دوستوں ۔ خوش رھیں
اسلام علیکم
شاہین آنٹی آپ کو مبارک سفر سے واپس آنے پردل کی گہریائیوں سے مبارکباد…عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر میری جانب سے مبارکباد قبول کیجئے.
والسلام
طالب دعا
انصاف علی
انصاف علی کھوکھر ، وعلکیم اسلام ، بہت شکریہ بیٹے ۔ خوش رھو۔ اللہ پاک تمھارے علم میں رزق میںنیک اعمال اور مال میں آضافہ فرماۓ آمین ۔۔سلامت رھو