میرے والدین کی شادی 1927 میں ہوئ تھی۔ اُس وقت سونے کی قیمت سولہ روپئے فی تولہ تھی۔ جب 42 سال بعد 1969 میں میری شادی ہوئ تو اس وقت سونے کی قیمت 160 روپپئے فی تولہ تھی۔ آج میری شادی کے پورے 42 سال بعد سونے کی قیمت 48،000 روپئے فی تولہ ہے۔ یعنی والدین کی شادی کے 42 سال بعد تک سونے کی قیمت میں صرف دس گُنا اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ گذشتہ 42 سال میں آج تک تین سو گُنا اضافہ ہوچکا ہے۔ میں امریکہ میں 1968 سے مقیم ہوں۔ ان سالوں میں سوائے جمی کارٹر کے چار سال کے یہاں مہنگائ کی شرح ایک سے تین فیصد سالانہ سے زیادہ نہیں رہی۔ کارٹر کے چار سالوں میں مہنگائ آٹھ سے گیارہ فیصد سالانہ ہوگئ تھی۔

پاکستان میں مہنگائی میں سالانہ اضافہ تو ہوتا ہی نہیں یہاں ہر دوسرا تیسرا دن چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر جاتا ہے . 42 سال تو پھر بھی ایک عرصہ ہے جو چیز آج لینے جاتے ہیں اگلے دن ہی اس کی قیمت میں واضح اضافہ ہوتا ہے اور دوکاندار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں . میرے انکل سعودی عرب میں ہوتے ہیں انہوں نے کُچھ دن پہلے ہی کہا کہ 19 سالوں میں وہاں پر کسی بھی چیز کی قیمت میں آتھ انے کا اضافہ ہوا .. اور افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان میں آج بجٹ آیا جو چیز 100 کی تھی ٹھیک کل اس کی قیمت 100 سے زیادہ ہوتی ہے ، خدا رحم کرے ہمارے مُلک پر اور ہم لوگوں پر الہی آمین ..
اسّلام علیکم محترم ظفر صاحب ،
25 اپریل 1965کو جب میری شادی ہوئ تھی اس وقت 104 روپئے تولہ یعنی 12 گرام سونے کا بھاؤ تھا اور شادی کے بعد جب ہم نے نئ زندگی شروع کی تب ہم کو 40 روپئے ماہوار پر لالو کھیت میں ایک کمرے کا کشادہ مکان جس میں سائبان اور آنگن تک شامل تھا مل گیا اورہم دسمبر 1965 میں دستگیر کالونی میں شفٹ ہوئے تو اس نئے بنگلے کا کرایہ صرف 80 روپئے ماہوار تھا بجلی اور پانی کا بل مالک مکان کے زمّے تھا اور ان دونو ں چیزوں کی کبھی قلّت بھی نہیں ہوتی تھی اس مکان سے جب ہم نے مزید آگے بڑھنے کا ارادہ کیا تو صرف تین کمروں کا فلیٹ لیا ہم کو 5500ماہوار پر ملا ،اس فلیٹ کی بجلی اور پانی کا بل بھی ہمارے ہی زمّے تھا
اب جہا ں تک امریکہ کی معیشت کی بات ہے تو یہ رومن ایمپائر کے جانشین سورما تو گزشتہ 62 سال سے ہم پاکستانیوں کی معیشت کا لہو نچوڑ کر اپنی معیشت کو مستحکم کئے ہوئے اور ہمارے بے حیا اور ظالم حاکمان ان کی پھینکی ہوئ خیرات کو بیرونی بنکوں میں جمع کر کے ہمیں اندھی مہنگائ کے سمندر میں ڈبو چکے ہیں ہمارے وزیر خزانہ باہر سے درا مد کر کے ان کو ڈالر میں تنخواۃ دی جاتی ہے ،
میری بد دعاءہے کہ خداوند کریم نے جس طرح عادو ثمود کی بستیوں کو مٹا کر ان کے گھروں کو دید ۃء عبرت نگاہ بنا دیا اسی طرح اسلام آباد کےقاتل ایوانو ں کے کرپٹ ظالم مدہوش حاکموں کو مٹا کر ان کواور انکے ایوانوں کو بھی دیدہءعبرت نگاہ بنا دے جلد سے جلد ،آمین ،ثمّہ آمین
ظفر بھائی مہنگائی کا پوچیں مت پوری دنیا میں ہی ہے ۔ مجھے یاد ہے جب میں 1994 میں سڈنی آئی تھی تو 100 ڈالر ایک رقم لگا کرتی تھی اور پورے ھفتے کا راشن آ جاتا تھا ۔ آج کل میرا بیٹا 100 ڈالر ہر ہفتہ جیب خرچ لیتا ہے اور پھر بھی کہیں جانا ہو تو سوچ رہا ہوتا ہے کہ پیسے ہونگے کہ نہیں ۔
زیور کا ت ومیں سوچ ہی نہیں سکتی ۔ دو برس پہلے ایک ایک قیمتی پتھر کو سونے میں جڑاؤ کرنا تھا اور پورے 700 ڈالر میں کام ہوا ۔۔ پتہ نہیں جب بچوں کی شادیوں کا وقت آئے گا تو کیا کرونگی ۔۔
حبیب جالب کی نظم
میں نے اس سے یہ کہا
یہ جو دس کڑوڑ ہیں
جہل کا نچوڑ ہیں
انکی فکر سوگئی
ہر امید کی کرن
ظلمتوں میں کھو گئی
یہ خبر درست ہے
ان کی موت ہوگئی
بے شعور لوگ ہیں
زندگی کا روگ ہیں
اور تیرےپاس ہے ۔ انکے درد کی دوا
میں نے اس سے یہ کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو خدا کا نور ہے
عقل ہے شعور ہے
قوم تیرے ساتھ ہے
تیرے ہی وجود سے ملک کی نجات ہے
توہے مہرِ صبحِ نو
تیرے بعد رات ہے
بولتے جو چند ہیں سب یہ شر پسند ہیں
انکی کھینچ لے زباں ، انکا گھونٹ دے گلا
میں نےاس سے یہ کہا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جن کو تھا زباں پہ ناز
چُپ ہیںوہ زباں دراز
چین ہے سماج میں
بے مثال فرق ہے ۔ کل میں اور آج میں
اپنے خرچ پر ہیں قید لوگ تیرے راج میں
میں نے اس سے یہ کہا
۔۔۔۔۔۔۔
چین اپنا یار ہے ، اُس پہ جاں نثار ہے
پر وہاں ہے جو نظام اُس طرف نہ جائیو
اُس کو دور سے سلام
دس کڑوڑ یہ گدھے جن کا نام ہے عوام
کیا بنینگے حکمراں
تو یقیں ہے یہ گماں
اپنی تو دعا ہے یہ
صدر تو رہے سدا
میں نےاُس سے یہ کہا
میری بد دعاءہے کہ خداوند کریم نے جس طرح عادو ثمود کی بستیوں کو مٹا کر ان کے گھروں کو دید ۃء عبرت نگاہ بنا دیا اسی طرح اسلام آباد کےقاتل ایوانو ں کے کرپٹ ظالم مدہوش حاکموں کو مٹا کر ان کواور انکے ایوانوں کو بھی دیدہءعبرت نگاہ بنا دے جلد سے جلد ،آمین ،ثمّہ آمین
بجو جی آپ کی اس بدعا میں اپنی بدعا کا اضافہ کرتے ہوئے آمین ثمہ آمین کہتی ہوں
اس صدی میں کوئی آذر نہیں آنے والا
سر بلند نیزوں پہ اب سر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔۔
دیکھ کر جس کو میں جیتا رہا لمحہ لمحہ
خواب میں میرے وہ منظر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔
زخم اور درد کے رشتے سے میں آگاہ رہا
زخم سے درد بھی باہر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راستے اپنے لیئے خود ہی بنانے ہونگے
اب یہاں کوئی پیمبر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب نہ آئے گا کسی کام عصائے موسیٰ
راہ میں سُن لیں سمندر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الوادع جسکو ستاروں نے کیا جاتے ہوئے
لوٹ کر اب وہ مسافر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔۔
مطمئن سانپوں کو اس امر سے آگاہی ہے
گھر کے اب صحن میں پتھر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کتنی پُر ہول مسافت ہے کہ دم گھٹتا ہے
ایسے لگتا ہے کہ اب گھر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔۔۔
چشمِ قتال،شفق رنگ، قیامت پیکر
اب تری باتوں میں صفدر نہیں آنے والا
۔۔۔۔۔۔
آپ تو ابھی پاکستان سے آئے ہیں پلیز حبیب جالب کی نظم نہیں اپنا تجربہ مہنگائی لکھئے ۔۔ ہم سب منتظر ہیں
السلام علیکم
نگہت میں بھی یہی سوچتی ہوں کہ بچوں کی شادیوں پر سونا کس بھاؤ ملے گا. اس لئے سوچا ہے کہ اپنا پرانا زیور ہی دونوں بہوؤں میں بانٹ دوں گی اُنہیں پسند آئے یا نہ آئے.جہاں پسند یا میچنگ کا سوال اُٹھے گا وہاں نقلی سونے سے کام چلا لیں گے. لاہور میں مہنگائی کا یہ عالم ہے کہ ہر بار بازار جانے پر اشیائے ضروریہ کی نئی قیمتوں کا سامنا ہوتا ہے. ہر مہینے کے شروع میں خشک راشن خریدنے جاتے ہیں تو ہر شے کی قیمت بڑھی ہوتی ہے. ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ ہر بڑا سٹور کسی بھی شے کی قیمت اپنی مرضی سے طے کرتا ہے. شہر کے مختلف علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کے مختلف بھاؤ ہیں. شہر کے پوش علاقوں میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بیس سے پچاس فیصد زاید وصول کئے جاتے ہیں.
بجلی اتنی مہنگی ہوگئی ہے کہ اب ہم خود اسے کم سے کم استعمال کرنے پر مجبور ہیں. گرمی کا موسم ہے ایک اچھا لان کا سوٹ تین سے چار ہزار روپے میں ملتا ہے . لگتا ہے اب دو دو جوڑوں میں ہی زندگی بسر کرنی ہوگی.
دل اُن غریبوں کے بارے میں سوچ کر کڑھتا ہے جن کے پاس اپنی سواری نہیں. صرف ایک سٹاپ تک بس کا کرایہ بائیس روپے ہے. چند روز پہلے میری ساس کی ملازمہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ حضرت علی ہجویری کے مزار گئی تو اُسے آنے جانے کے لئے بارہ سو روپے کرایہ خرچ کرنا پڑا.یاد رہےکہ میرا سسرال لاہور ہی میں ہے. آپ تو سو ڈالر ایک ہفتہ کے دیتی ہیں ہم سو روپیہ روزانہ دیتے ہیں مگر بچے خفا رہتے ہیں . پھر یہی جواب دیتے ہیں کہ یا تو پڑھائی کر لیجئے یا جیب خرچ لے لیجئے . میرے چھوٹے بیٹے کی ماہانہ فیس تقریبا آٹھ ہزار ہے. بڑے کی تعلیم پر ہزاروں نہیں لاکھوں خرچ ہو رہے ہیں.
میرے والد نے گھر بنانے کےلئے 1974 میں 27 ہزار روپے کی ایک کنال زمین خریدی تھی . ہم نے اپنی بہن کے لئے اپنے گھر کے سامنے ایک کنال کا پلاٹ ایک کروڑ روپے میں خریدا ہے.
والسلام
زرقا
زرقا مفتی بہن
اگر پرانے سونے کے زیور کو نئے زیور سے ٹریڈ کیا جائے تو پرانے ایک سیٹ کے بدلے میں کئ نئے سیٹ مل سکتے ہیں کیونکہ آج کا زیور ہلکا ہوتا ہے اور خوبصورت اتنا ہی ہوتا ہے۔ پندرہ سال قبل ایک جوہری نے ثریا کو ایک سیٹ کے بدلے میں چھ سیٹ offer کئے تھے۔ ثریا نے منع کردیا۔ آج اُس ایک سیٹ کے بدلے میں پندرہ نئے سیٹ مل سکتے ہیں۔ اب شاید ثریا ٹریڈ کرلیں۔