دہشت گردی

بچہ ؛ ابو جب آپ فیل ہو جاتے تھے تو آپ کے ڈیڈ آپ کے ساتھ کیا سلوک کرتے تھے
ابو ؛ وہ میری خوب پٹائی کرتے تھے
بچہ ؛ اور جب دادا فیل ہو جاتے تھے تو
ابو ؛ تو ان کے والد ان کی پٹائی کرتے تھے
بچہ ؛ ابو میں بھی امتحان میں فیل ہو گیا ہوں اگر آپ میرے ساتھ مذاکرات کریں تو یہ خاندانی دہشت گردی ختم ہو سکتی ہے

10 thoughts on “دہشت گردی”

  1. استاد: “بیمار” کا جملہ بناؤ۔
    بچہ: اللہ کرے آپ بیمار ہو جائیں۔

  2. بیٹی باد نسیم،،سلامت رہو
    ماشاللہ ہر دن نئ فکر دینے کا شکریہ ، تمھارا یہ چھوٹا سا خاکہ تو دلچسپ ہے ہی لیکن قمر میاں کا استاد کے لئے جملہ بھی ایک جابر استاد کی حیثیت بتا رہا ہے،یا پھر استاد جابر ہو یا نا ہو،، ان کے اپنے جذبات بول رہے ہیں ، جبکہ صفدر بھیّا کے ایک جملے نے فکر کی ایک اور نئ راہ دکھائ ہے،،اب تک محبّت کے لا زوال ہونے کی داستانیں تو کئ بار سنیں بھی اور پڑھی بھی ہیں لیکن اس جذ بہ ءصادق کے بیمار ہونے کے بارے میں پہلی بار معلوم ہوا ہے
    اب ہمارے بھیّا ہی بتا سکیں گے کہ محبّت کے بیمار ہو جانے کی علامات کیا ہوتی ہیں

  3. استاد: “بیمار” کا جملہ بناؤ۔
    بچہ: اللہ کرے آپ بیمار ہو جائیں۔

    واہ واہ قمر رضوی صاحب۔ کیا برجستہ، سادہ اور پُر فہم جملہ ہے۔ مزا آ گیا۔۔۔ یوں کہیئے کہ اکثر بچوں کی دل کی آواز۔

  4. قمر بھائی اور استادِ محترم بابا جی کے جملوں نے چار جاند لگادیے ہیں نگہت آپی کے اس مختصر مگر خوبصورت بلاگ میں ھمیںبھی بچپن کی باتیں یاد آگئیں
    استاد شاگرد سے : اپنے والدین کی کوئی عادت بتاؤ
    شاگرد (معصومیت سے): ھمیں والدین اس وقت ملے جب ان کی عادتیں پکی ہو چکی تھیں

  5. آج کل امتحانات کی ہوا چل رہی ہے تو میری سب دوستیں کُچھ اس قسم کے میسج کرتی ہیں اُن میں سے ایک حاضر ہے .

    ترس آتا ہے مُجھے اپنی معصوم پلکوں پر
    جب وہ بھیگ کے کہتی ہیں اب مُجھ سے
    ( پڑھا نہیں جاتا )

    ہا ہا ہا

  6. جنت کے دروازے پر تین لوگ کھڑے تھے
    فرشتے نے کہا صرف ایک اندر جا سکتا ہے
    پہلا آدمی بولا میں مولوی ہوں میں نے ساری عمر
    دین کی خدمت کی ہے جنت پر پہلا حق میرا ہے

    دوسرا بولا میں ڈاکٹر ہوں ساری زندگی میں لوگوں کی خدمت کرتا رہا ہوں
    پہلا حق صرف میرا بنتا ہے .

    فرشتے نے تیرے کی طرف دیکھا تیسرے نے مسکین سی صورت بنائی اور کہا …………

    میں زرداری کے دور کا پاکستانی ہوں فرشتے کا یہ سننا تھا کہ فورا بولا

    آگے کُچھ مت بول پگلے اب کیا رولائے گا چل اندر آ جا .

  7. بھئی واہ ثمرین مزہ آگیا .. دیکھا ہم سب خوش رہنا چاہتے ہیں ..ایک دوسرے میں خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے ملکی حالات ہمارے دلوں کے حالات بدل دیتے ہیں اور ہم دکھی ہو جاتے ہیں .. مجھے بہت رنج ہوتا ہے جب ہر طرف دکھ ہی دکھ دیکھتی ہوں .. اللہ ہمیں خوشیاں بانٹنے والوں میں رکھے ..آمین

  8. امی (کچن سے) : منے! بیٹا دیکھو کیا گرا ہے؟
    منا (اسٹور سے) : امی شیروانی گری ہے۔
    امی : ہیں! شیروانی گرنے کی اتنی آواز؟
    منا : امی شیروانی میں ابو بھی ہیں۔

  9. ٹھیک فرمایا ہے ثمرین صاحبہ نے بلکہ اب تو لوگ ایک دوسرے کو یہ کہتے ہوئے ملیں گے کہ ” او بھائی انسان بن زرداری نہ بن!
    اور شائد آنے والے وقت میں شیطان بھی پناہ مانگتا ہوا نظر آئے گا اور اللہ سے توبہ کرے گا کہ اب مجھے معاف کردے اور میری جگہ زرداری کو قیامت تک کے لیے انسانیت کے لیے زحمت بنا دے۔

    ھمارے پاس ایک میسج آیا تھا اسی قسم کا گو کہ ھم نے اس کو موبائل سے ڈیلیٹ کردیا مگر یاد ابھی بھی ہے
    ” ایک آدمی (ز) جانوروں کے چارے کی دکان پر گیا اور کہ گدھے کے لیے چارہ دے دو !
    دکان دار نے کہا اپنے مالک کو بلاؤ تم چارہ کھا کر بھاگ گئے تو پیسے کون دے گا!!!!!!!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *