ابامہ ، اسامہ ، اُف یہ ڈرامہ ۔۔۔۔ حقیقت ہے کیا اور کتنا فسانہ ؟

میری ناموس جسطرح بار بار تار تار ہو رہی ہے ، میں ابھی تک اپنے آپ کو منوں مٹی تلے دبا ہوا محسوس کرتا ہوں ۔ باوجود اس کے کہ مجھے اس بلاگ میں اپنے پورے نام کے ساتھ آتے ہوئے بھی شرم محسوس ہورہی ہے لیکن اسامہ بن لادن کی موت کے ڈرامے کے بعد میرے ذہن میں ابھرنے والے انگنت سوالات نے مجھے عالمی بلاگ فیملی میں آکر اس بوجھ کو ہلکا کرنے پہ مجبور کردیا ۔
اسامہ کی ’ موت ‘ سے لے کر اس گھڑی تک دنیا دو واضح دھڑوں میں منقسم ہے ، ایک وہ جو اسے ایک ڈرامہ سمجھتے ہیں اور دوسرے وہ جو اسے حقیقت کا درجہ دے چکے ہیں ۔ میں بھی اس آپریشن کو ایک ڈرامہ سمجھتے ہوئے اپنے ذہن میں سلگتی انگنت الجھنوں کو باری باری آپ سے شیئر کرتا ہوں :

۔۔۔

آپریشن کے دن سے لے کر آج تک منظر عام پہ آنے والے حقائق اور مختلف تاویلات:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جونہی کمانڈوز کا اسامہ سے آمنا سامنا ہوا ، اسامہ نے اپنے جسم پہ بندھی خود کش جیکٹ کا بٹن دبا کر اپنے آپ کو اڑا دیا ، بی بی سی ورلڈ نیوز پہ پہلے دن آنے والی یہ رپورٹ اب ان کی ویب سائیٹ سے غائب ہے ؟

اسامہ نے کمانڈوز کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا اور ا سکی بیوی دوڑ کر اس کے سامنے آگئی لہذا کمانڈوز نے گولی چلا دی ؟

اسامہ نہتا تھا لیکن چونکہ اس نے کمانڈوز کے آگے سرنڈر نہیں کیا لہذا اسے گولی مار دی گئی ؟

یکے بعد دیگرے سامنے آنے والی ان مختلف توجیحات نے اس آپریشن کو قطعی مشکوک کر دیا ہے ورنہ حقیقت حقیقت ہی ہوتی ہے ، پہلے دن بھی اور سو سال بعد بھی ! لیکن یہاں تو پتہ نہیں کہ اور کیا کیا بلیاں تھیلوں سے باہر آئیں گی ؟
۔۔۔

کیا زندہ اسامہ امریکہ کے لئے زیادہ مفید ہوتا یا کہ مردہ ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ ہے میرا دوسرا بہت ہی اہم سوال ! امریکہ جس نے اسامہ کے سر کی قیمت کئی ملین ڈالرز میں مقرر کر رکھی تھی اور جس نے القائدہ نیٹ ورک ، بالخصوص اسامہ بن لادن ، کی تفصیلات جاننے کے لئے ان گنت بے گناہ لوگوں سے گوآنتاناموبے جیسا بدنام زمانہ کیمپ بھر رکھا ہے ، اس نے زندہ بن لادن پہ ایک لاش کو کیوں فوقیت دی اور جب اسامہ نے کوئی مزاحمت ہی نہیں کی تو پھر اسے زندہ پکڑ کر امریکی عوام اور انصاف کے کٹہروں میں پیش کرنے کو ترجیح کیوں نہیں دی ؟
اور پھر القائدہ نامی جس بلا سے پورے امریکہ کو ڈراتے ہوئے بے شمار بیگناہوں کو اس کی بھینٹ چڑھایا جارہا ہے تو کیا ایسے میں اس کے نہتے لیڈر ، جے مارنے کے آپریشن کو امریکی صدر اور کابینہ برائے راست دیکھ بھی رہے ہیں ، کو زندہ پکڑ کر اس کی تنظیم کے بارے میں تمام تفصیلات برائے راست اسی سے نہیں اگلوائی جاسکتی تھیں ؟

۔۔

اگر اسامہ واقعی مارا گیا ہے تو کیا اس کی لاش کو واقعی سمندر برد کیا گیا ہے؟ اگر زندہ اسامہ کو پکڑنا واقعی دشوار تھا تو مردہ اسامہ کی لاش بھی امریکہ کے عجائب گھروں کے لئے ایک نعمت سے کم نہ ہوتی جسے دنیا کو بطور عبرت پیش کرتے ہوئے امریکہ اس پہ ٹکٹ لگا کر جنگی اخراجات پورے کرنے سے بھی دریغ نہ کرتا اور اگر یہ نہ بھی کرتا تو بھی امریکہ کے لئے زمین کی کون سی کمی ہے کہ جہاں اسامہ کو دفن نہ کیا جا سکتا ۔ لیکن سمندر برد والی کہانی بھی ڈرامے کا تسلسل ہی دکھائی دیتی ہے ؟

میرے ذہن میں اٹھنے والے مزید سوالات جنھیں میں آگے اپنے تبصروں میں زیر بحث لاؤں گا :

کیا امریکہ اس ڈرامے سے کوئی سیاسی یا عسکری فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے ؟

پاکستان نے بار بار کی رسوایئوں کے علاوہ ’ وار آن ٹیرر ‘ میں کیا کھویا اور کیا پایا ؟

اس خطے میں امریکہ کے مستقبل میں کیا عزائم ہوسکتے ہیں ؟

اور اس کے علاوہ قارئین کے ذہن میں اٹھنے والے مختلف سوالات ۔

49 thoughts on “ابامہ ، اسامہ ، اُف یہ ڈرامہ ۔۔۔۔ حقیقت ہے کیا اور کتنا فسانہ ؟”

  1. السلام علیکم
    میرا خیال ہے کہ اُسامہ دس سال پہلے تورا بورا آپریشن کے دوران ہلاک ہوچکاتھا۔ امریکہ نے اُس کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت کا ڈرامہ درج ذیل وجوہات کی بنا پر رچایا ہو گا۔
    ۱۔ وہ افغانستان سے با عزت واپسی چاہتے ہیں۔
    ۲۔ وہ پاکستان پر حملہ کرنے کا جواز چاہتے ہیں۔
    ۳ ۔ وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے ختم کرنا چاہتے ہیں
    والسلام
    زرقا

  2. سلام
    امریکہ چائنہ کو قریب آکر آنکھ دکھانا چاہتا ہے بھارت کو ڈرانا چاہتا ہے۔اس کے جواز کی خاطر اسامہ کو مرنا پڑا ورنہ اسامہ کی زندگی میں امریکہ کی زندگی تھی۔
    اسامہ کا پاکستان میں مرنا بھی حکمت ہے ۔ورنہ امریکہ کو زمین نہیں ملنی تھی یہاں بہت سوچ کر اسامہ کےہوا کو ختم کیا گیا ہے

  3. کلیم بھائی بلاگ فیملی میں خوش آمدید .. آپ کا کہنا درست ہے لیکن ایران کو بھی مت بھولئے اس پر بھی امریکہ کی آنکھ لگی ہوئی ہے ..دیکھئے کہیں ان کو ہی آنکھ نہ دکھانی ہو ..کیونکہ اس نے امریکہ کافی آنکھیں دکھائی ہیں

  4. اسّلام علیکم ، ساتھیوں
    جاوید بھیّا حقیقت ہے کہ جب سے اسامہ کے اس طرح پاکستان کی سرزمین پر مارے جانے کی خبر سنی ہے ، دل کی کیفیت کچھ دگر گوں ہے ،،ہر طرف سے بے یقینی کی بدلیاں چلی آرہی ہیں اور ان بدلیوں میں ایک یقین بلکل سچّاہے کہ ہمارے حاکم اپنی دھرتی کے غدّار ہیں اغیار کے ہاتھوں فروخت شدہ غلام ہیں انسے کوئ بھی فلاح و خیر کی توقّع فضول ہے
    میرے خیال میں نسیم بیٹی کا خیا ل درست ہے کہ امریکہ کی آنکھیں اب ایران پر ٹکی ہوئ ہیں میری نظر میں بھی امریکہ کےلئے چائنہ سے زیادہ ایران اہم ہو سکتا ہے،
    ایران کووہ اسرائیل کے خاتمے کے تناظر میں دیکھتا ہے ،اور چائنہ کے لئے اس کو ڈر ہے کہ وہ اس علاقے کی سپر پاور بن کر سر اٹھا سکتا ہے اب ایران ہو یا چائنہ ،یہ آسان اور تر نوالے تو ہیں نہیں جو وہ آسانی نگل جائے تو بس اب اس پر وہ دیوانگی طاری ہے جو شکار کرتے وقت حیوانو ں پر طاری ہوتی ہے
    ،بہر حال جو کچھ بھی وہ ویت نام سےلے کر کوئت ،اور پھر عراق اور ،پھر افغانستان میں اب تک کرتا رہا ہے ،اور اب لیبیا کو نشانے پر لیا ہوا ہے یہ سب اس کی ،میرے خیال میں ایک جانب معیشتی حکمت عملیاں ہیں ،تو دوسری جانب ایران میں آنے والے انقلاب اسلامی کا اس خطّے یعنی جنوبی ایشیا ء میں راستہ بھی روکنا ہے
    اور اب اس کا کام ترجیحی بنیاد پر یہاں سے نکلنے سے پہلے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی بربادی ہے ،خاکم بدہن ،جس کے لئے وہ پہلا قدم اٹھا چکاہے
    اللہ ہم پر رحم کرے آمین
    زائرہ بجّو
    ایڈمنٹن ،کینیڈا

  5. السلام علیکم
    شیخ اسامہ زندہ ہے یا شہید کر دیئے گئے ہیں ، اس راز سے تو وقت پردہ ہٹا ہی دئے گا وقت بہت سفاک ہے اور بہت عادل بھی ، یہ سب ظاہر کر دیتا ہے ، کھرے اور کھوٹے کو الگ کر دیتا ہے ، اندھے اور بینا کا فرق واضع کر دیتا ہے ، سو وقت کا انتظار کیجئے ۔
    پچھلے دس سالوں کے واقعات نے جن سوالات کو جنم دیا ہے ہم میں سے ہر کوئی انہیں نظر انداز ہی کر جاتا ہے ، مگر کبھی سوچا ہے کہ ہم میں سے اکثر تو اپنا وقت گزار چکے مگر ہم لوگ اپنی اولاد کو کیا دے کر جائینگے ؟ ایک بے غیرت اور بے حمیت قوم کی اود کا طعنہ ؟ ہم میں سے اکثر لوگ حماس کے بوڑھے اور وہیل چئیر پر زندگی کے آخری آیام گزارنے والے شیخ یاسین تقریبا بھول ہی چکے ہیں ، اُنہیں جس بے دردی سے شہید کیا گیا تھا شاید انسانیت کی اس سے بڑی تذلیل کبھی نہ ہوئی ہو گی ، مگر کیا ہوا ؟ کیا کسی نے کوئی آواز اُٹھائی ؟ عافیہ صدیقی پر مظالم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے ، مگر کیا ہوا ؟ آج شیخ اسامہ کو شہید کر دیا گیا ہے ، کل سڑک سے گزرتے یا مسجد نے نماز پڑھ کر نکلتے میرے بوڑھے باپ پر اُس کی لمبی داڑھی کے سبب دہشت گردی کا الزام لگا کر اُس کو بھی قتل کر دیا جائے گا اور کچھ بھی نہ ہوگا ، کوئی آواز بلند نہ ہو گی ، کوئی بھی نہیں پوچھے گا ، بس میں سسکتا رہ جاؤنگا ۔
    ہم بے حمیت لوگ ہیں ، یہ جو مکروہ پیر تسمہ پا ہماری گردنوں کو جھکڑے بیٹھے ہیں یہ اسی سبب ہیں ، یہ اللہ کی آزمائش ہے ، ہماری بے حمیتی کی پٹھکار ہے ، ہم نے اللہ کے گھر پر بمباری کی ، فاسفورس بموں سے اندر موجود معصوم بیٹیوں اور بچوں کے جسم جھلسائے ہیں ، اور پوری قوم اس پورے عرصے میں اپنے اپنے ٹی وی کے سامنے بیٹھے تماشہ دیکھتی رہی ، ہم اپنے بچوں کو بیچنے والے ہیں ، ہم نے اپنی بیٹیاں خود بیچی ہیں ، ہم اپنے گھر آئے مہمانوں کو پکڑ پکڑ کر دشمنوں کے حوالے کرتے رہے ہیں ، ہم اللہ کی معین کردہ ہر ہر حد کو لانگتے رہے ہیں ۔
    ایران کسی طور امریکہ کی ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی چین اور بھارت ہے بلکہ امریکہ کی سب سے پہلی اور آخری ترجیحات صرف اور صرف اسلام ، مسلمان اور پاکستان ہیں ، اور یہ جو ایٹمی طاقت کی بات کی جاتی ہے تو یہ بھی غلط ہے ، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے اگر ایٹم بم سے بھی کچھ بڑی چیز پر قادر ہو جائیں تو وہ پھر بھی اُن کا مسلک غلامی ہی رہتا ہے ۔
    آصف احمد بھٹی

  6. محترمہ زرقا مفتی صاحبہ ،

    آپ کے اٹھائے گئے پہلے نقطے کے علاوہ مجھے آپ سے مکمل اتفاق ہے اور یہی سوچ پاکستان کے تمام تجزیہ نگاروں اور سیاسی و دفاعی مبصرین کی بھی ہے ۔ جہاں تک ، آپکی طرح ، بہت سے لوگوں کی اس رائے کا تعلق ہے کہ امریکہ افغانستان سے باعزت واپسی کا بہانہ چاہتا ہے تو میرا اس پہ اختلاف ہے ۔ امریکہ کا افغانستان پہ قبضے کا مشن ابھی بھی ادھورا ہے اور وہ اسے مکمل کئے بغیر یہاں سے کبھی نہیں جانے والا ، اس کے علاوہ افغانستان اس کے اگلے مورچوں کے لئے ایک ’ سیف ہیون ‘ ہے جسے وہ عجلت میں کبھی نہیں چھوڑے گا اور اس بات کا اظہار انہی کی زبانی ہو بھی چکا ہے ۔

    آپ کا بے حد شکریہ ۔

  7. محترم سید کلیم احمد صاحب ،

    سب سے پہلے تو عالمی بلاگ فیملی اور پھر اس بلاگ میں شمولیت پہ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید ۔

    ” اسامہ کی زندگی میں امریکہ کی زندگی تھی “

    آپ کی اس بات سے کسی کو قطعی اختلاف نہیں ہوسکتا ۔ لیکن ذرا تفصیل سے یہ بھی تو بتائیں کہ امریکہ نے اچانک اپنے ترپ کے پتے کو ختم کرنے کا ارادہ کیوں کر لیا ؟ اور کیا زندہ اسامہ اس کے مردہ بھوت سے زیادہ کارآمد نہیں ہو سکتا تھا ؟

    ” اسامہ کا پاکستان میں مرنا بھی حکمت ہے “

    میرے خیال میں تو اس کا یہاں سے زندہ پکڑا جانا امریکہ کے لئے کہیں زیادہ مفید ہوتا ۔ وہ اسے القائدہ ، اس کے دوسرے ساتھیوں ، پاکستانی و افغانی طالبان ، پاکستان میں اس کے نیٹ ورک اور آئی ایس آئی جیسی مختلف فیلڈز میں بے شمار معلومات اگلوا سکتا تھا جو مستقبل میں اس کے لئے انتہائی اہم ہو سکتی تھیں ! آپ کا کیا خیال ہے ؟

    آپ کی آمد کا پھر سے شکریہ ۔

  8. محترمہ ڈاکٹر صاحبہ ،
    ایران ، پاکستان اور سنٹرل ایشیا سبھی امریکہ کا مستقبل کا ایجنڈا ہیں ۔ ایران کو وہ عراق میں بیٹھ کر پہلے ہی آنکھیں دکھا رہا ہے ، اب اصل کھیل یہاں کھیلنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ۔

  9. محترمہ سّیدہ زائرہ عا بدی صاحبہ ،

    اس خبر سے تمام پاکستانیوں ، خواہ وہ ملک کے اندر ہیں یا ہماری طرح ملک سے باہر ، کی دلی کیفیت بیان سے باہر ہے ۔ پردیس میں تو انجانے خوف بھی سائے کی مانند ساتھ چلتے ہیں ۔ کل یہ خبر بھی سنی کی کہ کیلیفورنیا میں پاکستانیوں پہ گندے انڈے پھینکے گئے ۔ انڈیا ، افغانستان ، بی بی سی اور تمام پاکستان دشمن میڈیا نے اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا ہے اور ہمارے سیاسی و عسکری حکمرانوں کو سانپ سونگھ چکا ہے ۔ ایسے میں واقعی ” ہر طرف سے بے یقینی کی بدلیاں چلی آرہی ہیں اور ان بدلیوں میں ایک یقین بلکل سچّاہے کہ ہمارے حاکم اپنی دھرتی کے غدّار ہیں اغیار کے ہاتھوں فروخت شدہ غلام ہیں ان سے کوئی بھی فلاح و خیر کی توقّع فضول ہے “

    ” اللہ ہم پر رحم کرے آمین “ ، ثمہ آمین ۔

    آپ کا بہت بہت شکریہ ۔

  10. محترم آصف احمد بھٹی صاحب ،

    آپ کا خیال بالکل صحیح ہے کہ ” پچھلے دس سالوں کے واقعات نے جن سوالات کو جنم دیا ہے ہم میں سے ہر کوئی انہیں نظر انداز ہی کر جاتا ہے “ ۔ بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ یہ نام نہاد ’ وار آن ٹیرر ‘ ، جو کہ حقیقت میں ’ وار آف ٹیرر ‘ یا تہذیبوں کی جنگ ہے کے شروع ہونے سے لے کر آج تک ہم نے سوچنے سمجھنے کی زحمت ہی نہیں کی ۔ حکمراں ڈالروں کے حصول کی خاطر قطار میں لگے رہے اور عوام کو ڈیزل ، پٹرول ، گیس ، بجلی اور روٹی ، راشن کی قطار میں لگائے رکھا اور سفاک دشمن پراپیگنڈے کے زور پہ ہوشیاری سے اپنا کام کرتا رہا ۔جب زیادہ رونے پہ آئے تو دستانے پہنے سر پہ ہاتھ پھیر دیا ، جونہی دیکھا چپ ہوگئے پھر سے دو جوتے برسا دئے ۔

    ” آج شیخ اسامہ کو شہید کر دیا گیا ہے ، کل سڑک سے گزرتے یا مسجد نے نماز پڑھ کر نکلتے میرے بوڑھے باپ پر اُس کی لمبی داڑھی کے سبب دہشت گردی کا الزام لگا کر اُس کو بھی قتل کر دیا جائے گا اور کچھ بھی نہ ہوگا ، کوئی آواز بلند نہ ہو گی ، کوئی بھی نہیں پوچھے گا ، بس میں سسکتا رہ جاؤنگا “

    ٹیرر کا تو بس بہانہ ، تہذیبوں کی ہے جنگ
    خون مسلم کی ارزانی جس کو کہہ دو شر پسند
    دہشت گرد کا ٹھپہ اس پہ جو باریش انسان
    بُش ، بلئیر اور بن لادن ، کھیل ہے ان کا ہم میدان
    ”سب سے پہلے پاکستان“

    آپ کا بے حد شکریہ ۔

  11. اسلام علیکم
    حقیقت یہ ہے کہ خوف کے ساۓ ہر طرف صرف مسلمانوں کے لۓ پھیل رہے ہیں مسلم ممالک لپیٹ میں ہیں ،چاہے پاکستان ہو ایران ہو فلسطین ہو عراق ہو یا لیبیا اور کہتے یہ ہیں کہ ہم اسلام کے خلاف نہیں ، عجیب بات ہے کہ اسلام کے خلاف نہیں ہیں لیکن مسلمانوں کا جینا مشکل کیۓ ہوۓ ہیں ۔ اب بھی نا جاگے ہم تو نہ جانے کب نیند ٹوٹے گی ۔ اس سے زیادہ بھی کچھ چاہيۓ کہ انہوں نے ہمارے گھر کے اندر آ کر کار روائ کی اور ہما رے یہاں سے کوي آواز نہ اٹھی ۔آج کیانی صا حب نے کہا ہے کہ آئندہ ایسا نہ کرنا ،،،، کیا یہ کافی ہے ؟ اللہ ہی جانے ۔
    ہمیں اپنے لیڈروں کے اطمینان پر بڑا رشک آتا ہے ۔لیکن جب یہ سوچتے ہیں کہ یہ ہمارے ہی اعمال کی سزا ہیں تو سر جھک جاتا ہے اور ہم ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر استغفار پڑھتے ہیں اور سب کی عافیت کی دعا کرتے ہیں کہ ہماری پہنچ بس یہاں تک ہے اور ہماری آنکھیں اپنے جوانوں کی طرف اٹھ جاتی ہیں ۔کہ اب ساری امیدیں ان ہی سے وابستہ ہیں ۔
    بہت خوب جاوید کیانی بھائ
    ٹیرر کا تو بس بہانہ ، تہذیبوں کی ہے جنگ
    خون مسلم کی ارزانی جس کو کہہ دو شر پسند
    دہشت گرد کا ٹھپہ اس پہ جو باریش انسان
    بُش ، بلئیر اور بن لادن ، کھیل ہے ان کا ہم میدان
    ”سب سے پہلے پا کستان
    جیوے پاکستان
    عالم آرا
    وینکور

  12. محترمہ عالم آراء صاحبہ ،

    ” خوف کے ساۓ ہر طرف صرف مسلمانوں کے لۓ پھیل رہے ہیں مسلم ممالک لپیٹ میں ہیں ،چاہے پاکستان ہو ایران ہو فلسطین ہو عراق ہو یا لیبیا “
    جب سے اغیار کی سازشوں کا شکار مسلمان خود مسلمان کا دشمن ہوا ہے ، خوف بھی اس کا ہمسفر بن چکا ہے ، چاہے وہ گھر میں ہو ، مسجد میں یا بازار میں ، دیس میں یا پھر پردیس میں ۔

    ” آج کیانی صا حب نے کہا ہے کہ آئندہ ایسا نہ کرنا “
    اور یہ بڑھک بھی مجھے ایک لطیفہ ہی لگی ۔

    کسی ٹرین سٹیشن پہ کوئی آدمی ٹرین میں سوار ہوا اور آتے ہی پوری سیٹ پہ لیٹ گیا ۔ جو مسافر آکر اسے جگہہ دینے کی درخواست کرتا تو اس کا ایک ہی جواب ہوتا ، جانتے نہیں ہو میں کون ہوں ؟ جھگڑے سے بچتے ہوئے ہر کوئی دوسری جگہہ سیٹ ڈھونڈھ لیتا اور وہ یوں ہی پوری سیٹ پہ قبضہ جمائے لیٹا رہا ۔ اتنے میں کوئی اور بد دماغ ٹرین میں سوار ہو اور اسے بیٹھنے کوجگہہ مانگی ۔ اس نے وہی جواب دیا ، جانتے نہیں ہو میں کون ہوں ؟ نووارد نے گریبان سے پکڑا اور ہوا میں اچھالنے سے پہلے پوچھا ، بتاؤ کون ہو ؟ مریض ہوں بھائی صاحب ، وہ بولا !

    بس یہی حال اس بھڑک کا بھی ہوگا کہ امریکہ کو دھمکی کہ خبردار جو آئیندہ ایسا کیا ۔ اور اگر امریکہ نے کہہ دیا کہ اگر آئیندہ بھی ایسا کیا تو کیا کر لو گے تو جواب یہی ہوگا ، ’ ٹھیک ہے ہمیں کون سا اعتراض ہوگا ‘ !

    اے اللہ ، ہمیں بچانا مزید برے وقت سے ، ہمارے لطیفے بننے سے اور مزید جگ ہنسائی سے ، آمین ۔

    آپ کا بے حد شکریہ ۔

  13. اسلامَ و علیکم
    مجھے تو تمام سوالوں کا جواب زرقا مفتی کی چند سطروں کی تحریر میں بخوبی مل چکا ہے.یہ امریکہ کا پاکستان کے ساتھ مل کر رچایا ہوا ایک ڈرامہ ہے .ایسا نہیں کوئی آپ کے گھر بینا دستک چلا آئے.اگر تو ہماری آرمی ایسے بند آنکھوں سے اپنے گھر کی حفاظت کرتی رہی تو ہمارے اہٹمی اثاثے بھی جاتے خبر نہیں ہو گئی .یہ امریکہ کی ہر بار کی غلطی کو آخری غلطی ہی کہتے رہ جائیں گے.ابھی تو لوگ چند ماہ پہلے ریمنڈ ڈیوس والا قصہ نہیں بھولے تھے ..کیا ہمارے حکمرانوں کی نظریں ڈالردیکھ دیکھ کر کبھی تھکیں بھی یا نہی؟
    ہمارے کیانی صاحب تو امریکہ کو دھمکی دے رہے ہیں کہ دوبارہ ایسا ہوا تو اچھا نہیں ہو گا ..ان کو معلوم ہے کوئی نئی خبر آنے تک ہماری بھولی بھالی عوام پرانی بات کو گسیٹتی رہے گا .ہونہی کوئی نیا واقعہ سامنے آئے گا .پرانا سب کچھ بھول جائے گی…ہائے ہمارے بھولے بھالے پاکستانی………..

  14. محترمہ فرخندہ رضوی صاحبہ ،

    سب سے پہلے تو عالمی بلاگ فیملی اور پھر اس بلاگ میں شمولیت پہ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید

    ” یہ امریکہ کا پاکستان کے ساتھ مل کر رچایا ہوا ایک ڈرامہ ہے “

    مجھے آپ سے مکمل اتفاق ہے ورنہ یہ تو ہو نہیں سکتا کہ پچھلے اگست میں امریکہ کو دی گئی رپورٹوں پہ اتنے انتہائی ویلیو ٹارگٹ پہ ایکشن پورے آٹھ ماہ بعد ہورہا ہے ۔ اور یہ بھی ذہن میں رہے کہ اِدھر امریکن کمانڈوز وہاں سے نکلے اُدھر ہماری آرمی جھاڑو لے کر آگئی ، یعنی ان کے آنے کا تو پتہ نہیں چلا جبکہ ان کے جانے کا وقت معلوم تھا

    …ہائے ہمارے بھولے بھالے پاکستانی………..

    اور ہائے ہمارے شاطر اور مکار حکمران

    آپ کا بے حد شکریہ ۔

  15. جب کُتیا چوروں سے ملی ہوئی ہو تو کوئی کیا کرے؟
    ١- نجانے کس غریب کو اسامہ بن لادن بنا کر مارا گیا ہے۔۔۔۔۔لیکن اتنا طے ہے کہ یہ شخص یہاں صرف تھوڑا عرصہ پہلے یہاں منتقل ہوا تھا۔ اسکی یمنی بیوی جو اس وقت پاکستان کی تحویل میں ہے، اسکا بیان یہی ہے کہ وہ لوگ چند روز پہلے یہاں وارد ہوئے۔ اب مرنے والے کو نجانے کس نے سبز جھنڈی دکھائی کہ یہاں تک آ جاؤ، آگے ہم راستہ صاف کر دیں گے، اور اس طرح اسے پھنسا کر یہاں لایا گیا۔ کون لایا کہاں سے لایا وہی جانتا ہے جس نے اسے مارا۔ جو بھی مارا گیا، یقیناً انتہائی بے دردی سے آپریشن کیا گیا جس میں ارشد وغیرہ کے چار بچے بھی مار دئیے گئے۔
    ٢- یہ آپریشن پاک فوج اور حکومت کے مکمل تعاون سے ہوا، کیونکہ مقامی شاہدین کے مطابق رات کو ہی لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی تھی۔ اب یہ ہدایت مقامی فوجی یا سول انتظامیہ نے ہی دی تھی نہ کہ سی این این نے۔ اس لئے اس آپریشن سے پہلے اس کے آثار خبر دیتے ہیں کہ سب کو معلوم تھا کہ کیا/کچھ ہونے والا ہے۔
    ٣- گرفتار خواتین و بچوں کی تحویل پاکستانی ایجنسیوں کے حوالے کرنے سے بھی یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کے ذمہ دار افسران جائے آپریشن پر موجود تھے جنہوں نے تبرک کے طور پر مقتول کے بیوی بچوں کو بطور قیدی وصول کر کے سنت عمرو بن سعد ادا کی، جو تا حال جاری ہے۔ اگر پاکستان کا کوئی ذمہ دار عہدیدار وہاں موجود نہ تھا تو ان قیدیوں کی تحویل و تبادلے کا معاملہ کیسے طے ہوا؟ یقیناً امریکی فوجی تھانہ صدر جا کر تو یہ قیدی نہیں دے آئے تھے۔ جیسا کہ مقامی شاہدین نے دیکھا اور بتایا کہ دھماکے کے وقت سیکورٹی اداروں نے علاقے کو محصور کر رکھا تھا اور عام لوگوں کی رسائی بند تھی، اس لئے ثابت ہوتا کہ پاک فوج وہاں اضافی کمک اور انتظامی ضرورت کے تحت موجود تھی، اور بطور تماشائی نہ کھڑی تھی۔
    ٤- فوج وہاں دھماکے سن کر نہیں آئی تھی، کیونکہ فوج کا مخصوص جگہ کا گھیرا اس امر پر گواہ ہے کہ فوج کو معلوم تھا کہ کس جگہ کا گھیراؤ کرنا ہے، ورنہ اچانک آنے کی صورت میں فوج مخصوص جگہ کا گھیراؤ کرنے کی بجائے وسیع تر علاقے کا محاصرہ کرتی اور پھر قدم بہ قدم آگے بڑھتی۔ فوجی جوانوں و افسروں نے ہیلی کاپٹر جلتے دیکھے، اڑتے دیکھے اور بہت کچھ دیکھا، اگر سب کچھ ان کے مطابق درست نہ تھا تو فوراً اعلیٰ قیادت کو مطلع کیوں نہ کیا گیا اور کیوں ہیلی کاپٹروں کو نہ روکا گیا؟ فوج کا کوئی رد عمل ظاہر نہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ ان کی نظر میں سب کچھ طے شدہ منصوبے کے مطابق درست جا رہا تھا۔
    ٥- ہماری خنزیر صفت حکومت نے طالبان وغیرہ کے ڈر سے یہ بے خبری کا ڈرامہ امریکی ملی بھگت سے کھیلا۔ انکی اس خوفزدہ صورتحال کا امریکا دوہرا فائدہ اب اٹھائے گا اور ایک تیر سے دوسرا شکار آئی ایس آئی کا بھی ہوگا۔ جنرل شجاع پاشا کے لئے امریکا اور بھارت ممبئی کے ڈرامے کے وقت سے ہی تڑپ رہے تھے، سو اب اسکا ایک سنہری موقع ہاتھ لگنے کو ہے۔
    ٦- اگر سارا امریکی ڈرامہ درست اور سچ ہے تو سب سے پہلے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا سنہری موقع جنرل کیانی کے پاس ہے جنہیں کور کمانڈرز کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا تا کہ وہ وردی اتار کر کنگن پہن لینے چاہیئں، لیکن ایسا کیوں نہ ہوا اور حمام کے ننگوں نے اس واقعے کو اپنی ناکامی قرار دے کر گلے لگا لیا؟
    ٧- تمام سیاسی بونے کی خاموشی معنی خیز ہے۔
    ٨- اگر مرنے والا اسامہ ہی تھا تو بھی اسکی زندہ گرفتاری مُہم تھی۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ مرنے والا اسامہ ہی تھا تو اس چیز کو زیادہ تقویت ملتی ہے کہ اس کو مارا نہیں گیا بلکہ وہ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تا کہ امریکی اسے زندہ نہ پکڑ سکیں۔ عین ممکن ہپے بارودی بیلٹ کے پھٹنے کے سبب اسامہ کی شناخت ممکن نہ رہی ہو، اسی لئے سمندر بردی کا کھیل کھیلا گیا۔ اسامہ کو زندہ نہ پکڑ سکنا در اصل امریکی مشن کی ناکامی ہے جس کو انہوں نے کمال شرارت سے اپنی کامیابی بنا لیا ہے۔
    ٩- جو بھی مارا گیا، وہ یقیناً امریکی ہدف تھا اور اسے طریقے سے یہاں لا کر مارا گیا۔ اس سے کالی خان کی صدارت بھی مضبوط ہوگی، بجٹ خسار ے پر واؤویلا کم ہوگا، پنٹا گون کو نئی زندگی ملے گی جو کہ اس بجٹ میں شدید خطرے سے دوچار تھی۔
    ١٠- اسامہ بن لادن نے خود یہ راستہ چنا تھا اور اس کیں اب تک ہزاروں بے گناہ پاکستانی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اگر وہ خود اسی کا شکار ہوتا ہے تو اس میں تعجب نہیں ہے۔ بس اس وقت کا انتظار ہے جب خود کالے خان بھی اسی انجام کا شکار ہوگا، کیونکہ ظالم کی رسی بہر کیف ایک دن کٹنا ہے۔

  16. اس ڈرامے سے وابسطہ امریکہ کے سیاسی و عسکری فوائد :
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    دنیا ، بالخصوص مسلم ورلڈ ، پہ اپنی دھاک بٹھانے ، اپنی اور نیٹو افواج کا مورال بڑھانے اور امریکی عوام کو احساس برتری دلانے کے علاوہ امریکہ کے اس ڈرامے سے مندرجہ ذیل مفادات وابسطہ ہو سکتے ہیں :

    اگر اسامہ کو واقعی مار دیا گیا ہے ، جسے میری چھٹی حس ابھی بھی تسلیم نہیں کرتی ، تو امریکہ کو سب سے بڑا فائدہ یہی ملا ہے کہ اس نے اپنے ہی رچائے ہوئے نام نہاد نائن الیون کے ڈرامے کا ثبوت ہی مٹا دیا ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ اسامہ بن لادن کو زندہ گرفتار کرکے امریکی عدالتوں میں پیش کیا جاتا اور نائن الیون کا واحد اور ٹھوس ثبوت دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے تمام شکوک و شبہات اور سوالات کو ختم کیا جاتا لیکن یہ ثبوت مٹا کر امریکہ نے ایک لحاظ سے اپنی عزت ہی بچائی کیونکہ بن لادن جو ملا عمر کی حکومت کو قرآن پہ قسم کھا کر یہ یقین دلا چکا تھا کہ وہ نائن الیون کے واقعے سے قطعی بے خبر ہے ، عدالت میں بھی اپنی بے گناہی کی ہی دہائی دیتا اور یہ بھی ہوسکتا تھا کہ وہ کئی راز بھی افشاء کر دیتا لہذا اس کے ساتھ ہی تمام راز بھی سمندر کی نذر کر دئیے گئے ہیں ۔

    کچھ لوگ اسے امریکہ کی افغانستان سے باعزت واپسی کا جواز سمجھتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ وہاں مزید کچھ عرصہ رہنے کا بہانہ ہے جس کا اظہار انہی کی زبانی کئی سطحوں پہ ہو بھی چکا ہے ۔ افغانستان نہ صرف امریکہ کے لئے پاکستان ، ایران اور سنٹرل ایشیا کے لئے گیٹ وے ہے بلکہ روس اور چائنا پہ نظر رکھنے کو بہترین چیک پوسٹ بھی ہے اور یہی اس کے مشن کا اگلہ مرحلہ ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اس نے القاعدہ میں نئی جان ڈالنے کی خاطر اسامہ کے بھوت کا ڈرامہ رچایا ہے ۔

    عمران خان کا پشاور میں تمام قبائلی عمائدین کے ہمراہ تین دن تک دھرنا ، جسے ہمارے کچھ ناعاقبت اندیش سیاستدانوں نے آئی ایس آئی کی ملی بھگت کہتے ہوئے جہاں عمران خان کو بدنام کرنے کی کوشش کی وہاں امریکہ کے شبہات کو بھی تقویت دی ، بھی اس ڈرامے کی ایک وجہ ہوسکتا ہے کیونکہ عمران خان نے ڈرون حملے بند نہ ہونے کی صورت میں کراچی اور اسلام آباد میں مزید دھرنوں کا اعلان کر رکھا ہے ۔ تو ایسے میں پہلے والی زبانی کلامی بیان بازیوں کی بجائے یہ احتجاج عوامی سطع پہ آنے کی صورت میں امریکہ کے لئے مزید مشکلات کا سبب ہو سکتا ہے لہذا اس کے سد باب کی خاطر یہ ڈرامہ ہر لحاظ سے امریکہ کے مفاد میں ہے ۔ اب اس نے پاکستان ، بالخصوص آئی ایس آئی ، کو دیوار سے لگا کر اپنی میڈیا وار کو ایندھن بہم پہنچا دیا ہے جو پاکستان کی ناکامی اور نااہلی پہ پے در پے وار کرتے ہوئے دنیا سے ہمدردیاں سمیٹنے اور اپنے مشن کو پھیلانے پہ سارا زور صرف کرے گا ۔

    یہ ڈرامہ امریکہ کے لئے ، جو خود تو افغانی طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے ، اور کرزئی کی جگہہ مستقبل میں انہیں استعمال کرنے کی سوچ رہا ہے جبکہ پاکستانی طالبان کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں لگا رکھا ہے ، دونوں دھڑوں کو پاکستان کی اوقات دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں اپنے اور قریب لانے کی رغبت بھی ہو سکتی ہے ۔

  17. کیانی بھائی جنرل کیانی کی یہ ہوئی کہ اب کی مار ۔۔اب کی مار سالے پھر بتاؤں گا ۔۔ توبہ استغفار کتنی رسوائی کے دن آگئے ۔۔ اللہ کریم ہماری مشکل آسان فرمائے ۔ آمین

  18. محترم سید مصباح حسین صاحب ،

    آپ کے تبصرے کا ایک ایک لفظ ایک تاریخ ، ایک احتجاج ، ایک داستان اور میرے شبہات کو تقویت دیتے ہوئے میرے کانوں میں گونجنے والی ایک آذان ہے ، ماشاء اللہ ۔

    آپ کا بہت بہت شکریہ ۔

  19. محترمہ ڈاکٹر صاحبہ ،

    ” توبہ استغفار کتنی رسوائی کے دن آگئے “

    رسوائی کے دن سب سے پہلے تو میرے آگئے کہ آپ نے اپنے کیانی بھائی اور جنرل کیانی کو ایک جگہہ کر دیا۔ یا تو آپ مجھے جاوید ہی لکھیں یا پھر انہیں اشفاق یا پرویز ، مہربانی ہوگی !

  20. اس ڈرامے میں پاکستان نے کیا کھویا ، کیا پایا ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کھایا پیا کچھ نہیں ، گلاس توڑا ، آٹھ آنے !
    یہ ہے میرے پیارے پاکستان کی کامیابی یا ناکامی کی داستان ! شکوہ کروں تو کس سے ؟ گریبان پکڑوں تو کس کا ؟ حالت یہ ہے کہ میں پاکستان سے ہزاروں میل دور ہوں لیکن بکھرے بالوں ، لٹکے چہرے اور سوجھی آنکھوں سے دور سے ہی پہچان لیا جاتا ہوں کہ ’ پاکی‘ ہوں ۔ جان چھڑانے کو کبھی انڈین تو کبھی ماریشس ، کبھی لبنانی تو کبھی ایرانی ! لیکن اس میڈیا کو کیسے چپ کراؤں جو ہر وقت مجھے میری اوقات یاد دلاتا رہتا ہے ؟

    ’ وار آن ٹیرر ‘ یا ’ وار آف ٹیرر ‘ لیکن حقیقت میں تہذیبوں کی اس جنگ میں امریکہ کا پارٹنر بن کر بار بار کی رسوایئوں کے علاوہ ہمارے ہاتھ کیا آیا ؟

    ” سب سے پہلے پاکستان“ میں سید مشرف صاحب نے کوئی چار سو کے قریب مسلمان ’ دہشت گرد ‘ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کرنے کی نوید سنائی ۔
    ابھی کل ہی موجودہ عسکری قیادت نے ایک سو کے قریب مزید مسلمان ’ دہشت گرد ‘ مارنے یا پکڑنے کا دعوٰی کیا ہے ۔
    اس جنگ میں ہمارے پانچ ہزار کے قریب جوان اور آفیسر اب تک جام شہادت نوش کر چکے ہیں ۔
    ہمارے بے گناہ مرنے والے افراد کی تعداد شاید لاکھ کا ہندسہ چھونے والی ہے ۔
    ہم نے اپنی بیٹیاں تک پکڑ کر امریکہ کے حوالے کر دیں ۔
    ہم نے امریکہ کی خوشنودی کی خاطر اس کے دہشت گرد اور قاتل جاسوسوں کو دیت کے نام پر اسلام کو بیچ کر یہاں سے باعزت رخصت کیا ۔
    ڈرون حملے بھی کئی سینچریاں بنا چکے ہیں ۔
    امریکی سرپرستی میں ملک میں جاسوسوں کا جال بچھا ہوا ہے ، دہشت گردی اپنی انتہا پہ ہے ، ملک کو توڑنے کی سازشیں اختیار سے باہر ہو چکی ہیں ۔

    اور کیا کیا گنواؤں ؟ کیا یہی صلہ ملا ہمیں چاکری کا ؟ اور اب اس پہ انتہا یہ موجودہ ڈرامہ ، جو رچایا بھی ہمارے کندھوں پہ گیا اور الزام بھی ہماری ناکامی اور نااہلی کا ۔ سو پیاز بھی کھا لئے اور سو جوتے بھی لیکن گلو خلاصی کی ابھی تک کوئی امید نہیں !

    ہم نے اپنی انا کھو دی ، خودی ڈبو دی ، سلامتی کو داؤ پہ لگا دیا لیکن کچھ لوگوں پہ ڈالروں کی برسات ، کچھ کی ڈولتی حکومتوں اور ڈوبتی سانسوں کو آکسیجن اور کچھ کی نوکریوں میں وسعت کے علاوہ ملک کو کیا ملا ؟ ایک ناکام اور دہشت گرد ریاست کا لقب !

    یہ ڈرامہ جو ہماری ایٹمی صلاحیت کے خلاف ایک واضح خطرہ ہے ۔ اب ’ ڈو مور ‘ کی نئے سرے سے گردان شروع کراتے ہوئے شمالی وزیرستان اور کوئٹہ پہ آرمی ایکشن کا کسی وقت بھی مطالبہ آ سکتا ہے ۔ ہماری زبانی کلامی دھمکیاں۔۔۔۔۔ ’ اب کے مار کے دیکھ ‘ والا لطیفہ ہی ثابت ہوں گی ۔ اس وقت ضرورت ہے ایسی ملکی یکجہتی کی جو واضح انداز میں یہ پیغام دے دے کہ :

    طالبان کی حکومت گرا دی گئی ، اسامہ بن لادن مارا گیا ، لہذا اب اس جنگ کا نہ تو کوئی جواز ہے اور نہ ہی یہ ہماری جنگ ہے ۔

    اگر امریکہ پھر بھی بضد ہے تو وہ جانے اور افغانستان ، ہمارا اسے کوئی لینا دینا نہیں ہونا چاہیئے ۔ہمیں فی الفور افغانستان کے ساتھ تمام بارڈر کو سیل کر دینا چاہیئے اور دونوں اطراف کے کراس بارڈر ٹیررازم کے غبارے سے ہوا نکال دینی چاہیئے ۔

    امریکہ کے پاکستان میں تمام اڈے بند کر دینے چاہیئں اور اس کی سی آئی اے یا ایف بی آئی کا تمام عملہ یہاں سے نکال دینا چاہیئے ۔

    لیکن بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

  21. میرے محترم جاوید کیانی بھائ ،
    مشرّف دجّال نام کا ہمارا حکمراں جو گزرا ہے ناں ! وہ ہماری قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو ڈالر کے عوض بیچنے والا ایک منحوس شیطان تھا ،اللہ تعالٰی ہمیں اس کا بھی وہی انجام دکھائے جو جبڑا چوک کے نام پر دفن کی جانے والی مٹّی والے کا ہوا،اس شیطان نے 700 کے قریب بے گناہ امریکہ کو پکڑ کر دئے یہ وہ افراد تھے جن کا قصور صرف یہ تھا کہ وہ کسی نا کسی اچھّے عنوان سے پاکستان کے لئے فائدہ مند تھے ،
    اور یہ جو طالبان کا ڈرامہ ہمارے مائ باپ نے رچایا ہے یہ بھی صرف اس کے ایجنٹ ہیں ان کا سچّے طالبان سے کوئ معاملہ ہے ہی نہیں طالبان صحیح معنوں میں وہ تھے جن کی حکومت کا عرصہ تھوڑا ہی تھا لیکن وہ با ایمان اور ایسے خداترس تھے کہ ان کے دور میں پورے افغانستان میں ایک جانور بھی زبح نہیں کیا گیا انسان تو کجا ،یہی وہ طالبان تھے جن کے قبضے میں ایک جوان انگریز لڑکی آئ تو اس نے رہائ کے بعد کہا کہ مسلمان ایسے ہوتے ہیں تو مجھ کو بھی مسلمان ہونا ہے اور پھر اس نے ہی عافیہ کی قید کی داستان دنیا کو بتائ
    دل بہت ادس ہے ،بھرا ،بھرا آرہا ہے قلم بھی چلنے سے انکاری ہو رہا ہے
    اللہ پاک ہم پر رحم کر دے ،آمین

  22. بھائی لوگوں مسئلہ یہ ہے پاکستان تو سن 47 سے ہی گروی پڑا ہے۔ اب فقرے منگتے جن کے لیڈروں کی زبان ہر وقت لٹک رہی ہو، وہ بھلا نیشنل ٓنر کا خیال کہاں کر سکتے ہیں۔ محترم جناب مصباح صاحب نے اچھا دس نکاتی اینالسز کیا ہے۔ لیکن ان سب باتوں کا فائدہ تو جب ہو جو کسی کے کان پر بھی ضوں رینگھے۔ یہ تو گونگے بہرے بن کر ہم سب کو آواز سگاں سمجھ رہے ہیں ۔ اس لئے کیانی صاھب ہم ٓپ کتنے ہی بلاگ لکھ چھوڑیں، کون سا کوئی فائیدہ ہونا ہے۔ لیکن صدا بر صھرا ہی سہی، کم از کم اپنے اپنے حصے کی سچ گوئی تو ہم کریں گے ہی سہی۔
    قدیر احمددکنی

  23. محترمہ سّیدہ زائرہ عا بدی صاحب ،

    ” طالبان صحیح معنوں میں وہ تھے جن کی حکومت کا عرصہ تھوڑا ہی تھا لیکن وہ با ایمان اور ایسے خداترس تھے کہ ان کے دور میں پورے افغانستان میں ایک جانور بھی ذبح نہیں کیا گیا انسان تو کجا ،یہی وہ طالبان تھے جن کے قبضے میں ایک جوان انگریز لڑکی آئی تو اس نے رہائی کے بعد کہا کہ مسلمان ایسے ہوتے ہیں تو مجھ کو بھی مسلمان ہونا ہے اور پھر اس نے ہی عافیہ کی قید کی داستان دنیا کو بتائی “

    آپ کا فرمانا بالکل درست ہے ۔ ایران کے بعد افغانستان میں ، ایک لمبی خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد ، بھی ایک اسلامی حکومت نے اسلام دشمنوں کو پورے خطے میں اسلامی انقلاب کا جب خطرہ محسوس ہوا تو ان کے سازشی ذہن حرکت میں ایرانی عوام کی مثالی اتحاد کے آگے کوشش کے باوجود ایک نہ چلی لیکن افغانستان میں نائن الیون کے ڈرامے کے بعد مشرف جیسے وطن و بردہ فروش اور ناردرن الائینس جیسے پٹھوجیسے میسر ہوگئے جنھوں نے طالبان حکومت کے خاتمے میں کلیدی رول ادا کیا ۔

    ایوان رڈلی کا قبولِ اسلام اور اس کی داستان ان دجالوں کے منہہ پہ طمانچہ ہے ۔یہ اسی نے ہمیں بتایا کہ جب وہ ایک کوٹھڑی میں پڑی اپنی موت کی گھڑیان گن رہی تھی تو ننگرہار کے گورنر، جو آدھی رات کو اپنی سائیکل پہ ائیر پورٹ پہ کھڑے اغوا شدہ جہاز پہ پہرہ دینے والوں کو دیکھنے کے بعد ، نے اس کے قریب سے گذرتے ہوئے اسے سردی میں ٹھٹھرتے دیکھ کر اپنی گرم شال اسے پیش کر دی تھی اور خود سردی میں ٹھٹھرتا اپنی سائیکل پہ وہاں سے چلا گیا تھا ۔ اس گوری چمڑی والی ، تب کی کافرہ ، نوجوان عورت کی زندگی کے علاوہ جب عزت پہ بھی کوئی حرف نہ آیا تو رہائی کے بعد اس نے طالبان سے کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے ان کا تحفے میں دئے گئے قرآن کا مطالعہ کیا جس نے اس کی زندگی بدل دی ۔ وہی ایوان رڈلی جو برطانوی پریس کی جان تھی آج اس کا ایک طرح سے سوشل بائیکاٹ کر دیا گیا ہے ۔ طالبان سے کچھ غلطیاں بھی ہوئیں ، لیکن کون بشر غلطیوں سے پاک ہے ؟

    ” دل بہت ادس ہے ، بھرا ، بھرا آرہا ہے قلم بھی چلنے سے انکاری ہو رہا ہے “

    بس یہی حال کچھ میرا بھی ہے ۔

    ” اللہ پاک ہم پر رحم کر دے ، آمین “ ، ثمہ آمین ۔

    آپ کا بے حد شکریہ ۔

  24. محترم جناب قدیر احمد دکنی صاحب ،

    سب سے پہلے تو عالمی بلاگ فیملی اور پھر اس بلاگ میں شمولیت پہ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید ۔

    ” اس لئے کیانی صاحب ہم آپ کتنے ہی بلاگ لکھ چھوڑیں، کون سا کوئی فائیدہ ہونا ہے۔ لیکن صدا بر صحرا ہی سہی ، کم از کم اپنے اپنے حصے کی سچ گوئی تو ہم کریں گے ہی سہی “

    محترم ، آپ نے اپنے شکوے کا جواب بھی خود ہی دے دیا ہے ۔ ہم اپنے حصے کی شمع جلائے جائیں گے ، اس آس اور امید کے ساتھ کہ دئیے سے دیا جلے گا اور ایک دن روشنی پھیل کر ہی رہے گی ۔ یہی مشن بھی ہے عالمی اخبار کا ۔ آپ باقاعدگی سے تشریف لا کر اپنے حصے کا دیا جلاتے رہیں ، یہی جہاد بالقلم بھی ہے ۔

    آپ کی تشریف آوری کا بے حد شکریہ ۔

  25. میں اس ٹوٹی پھوٹی تحریر کو دوسرے قارئین و مبصرین کے مثالی تبصروں کے اقتسابات سے مزین کرتے ہوئے کالم میں سجانے پہ انتظامیہ کا بے حد مشکور ہوں ۔

  26. بے شک یہاں ،اس جہا ن میں ہماری آواز صدا بصحرا سہی ،لیکن ہم روز قیامت تو اللہ کے آگے سر اٹھا کر سکیں گے اے اللہ ہم نے جہاں تک ممکن تھا مظلوم کا ساتھ دیا اور ظالم کو تیرے حکم کے موجب برا ہی سمجھا
    فی امان اللہ

  27. میں اب صرف اتنا کہوں گا

    اسامہ کو کسی دوسری جگہ سے لا کر ادھر مارا گیا ہے
    ڈی این اے کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری نہیں کی گءی
    اور سب کچھ ہماری مرضی سے ہوا کہ اسی رات اس علاقے کے مکینوں کو بتیاں بند رکھنے کا کہا گیا
    اور تیسری سب سے بڑی بات

    مارگلہ کی پہاڑیوں کا یہ دوسرا نشانہ تھا ، اءیر بلو کا حادثہ پہلا تھا
    اب اس سے زیادہ کہنا ابھی بہتر نہیں

    ویسے بھی اکیس مءی کو قیامت آ رہی ہے ، ذرا گوگل کر کہ تو دیکھیں کہ امریکیوں کا ڈر کیسے بول رہا ہے ۔ ۔۔۔ ۔۔

  28. میرا خیال ہے یہ پاکستان اور امریکہ کی طرف سے ایک ڈرامہ تھا۔ امریکہ کو پاکستان نے سگنل دیا تھا کہ آپ سکون سے یہ کام کریں لیکن اس میں ہمارا نام نہیں آنا چاہئے۔ کچھ ہی روز قبل جنرل کیانی اور مائک ملن کی جی ایچ کیو میں طویل ملاقات ہوئ تھی۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر اُسامہ کی لاش لیکر اُڑا پاکستان آرمی نے فوراً اُس مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ آرمی اُس ہی پل ائرفورس سے امریکی ہیلی کاپٹر اگر چاہتی تو گرواسکتی تھی۔ لیکن افواجِ پاکستان کیونکہ اس ڈرامہ میں پوری طرح ملوث تھیں اسلئے وہ خاموش رہیں۔ یہ بات دس بارہ سال میں سامنے آئے کہ اصل کہانی کیا ہے۔

  29. محترم اظہر الحق صاحب ،

    ابھی دیکھتے جائیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتنی اور بلیاں تھیلوں سے باہر آتی جائیں گی لیکن بات پھر بھی امریکہ کی ہی سچ مانی جائے گی ، پرل ہاربر ، نائن الیون اور عراقی WMD کے ڈرامے امریکی فریب اور مکاری کی کلاسک مثالیں ہیں ۔

    امریکہ کے علاوہ ہماری منافقت بھی دنیا سے کچھ پوشیدہ نہیں ۔ جب وزیرستان پہ پہلا میزائل پھینکا گیا تھا تو پرویزی حکومت نے اسے اپنے سر لے لیا تھا اور آج پھر وہی کہانی دہرائی جا رہی ہے ، صرف نام ہی تو بدلے ہیں پہلے پرویز پہلے تھا جبکہ اب بعد میں !

    اور قیامت تو ہر ملک میں ہر سال آتی ہے ، فقط ہم ہی غافل اور سمجھنے سے عاری ہیں ۔

  30. محترم ظفر جعفری صاحب ،

    ”میرا خیال ہے یہ پاکستان اور امریکہ کی طرف سے ایک ڈرامہ تھا “

    یہ صرف آپ کا خیال ہی نہیں بلکہ آوازِ خلق ہے اور حقائق بھی دس بار سال نہیں بلکہ دس بارہ ہفتوں سے بھی پہلے منظرِ عام پہ آجائیں گے کیونکہ دنیا کو امریکہ کا اصلی چہرہ دکھانے میں اور طاقتیں بھی بڑی دلچسپی رکھتی ہیں ۔

  31. اس ڈرامے سے وابسطہ مزید ’ وکی لیکس ‘
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    امریکی حکام کا اب یہ کہنا ہے کہ اسامہ کے مکان کے اندر ہونے والی کارروائی کے دوران امریکی سپیشل فورسز پر صرف ایک شخص نے گولی چلائی اور اسے موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا ۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن کے خلاف ہونے والی کارروائی چالیس منٹ تک جاری رہی جس میں مسسلسل دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ ہوتا رہا ۔

    امریکی حکام کی طرف سے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیے جانے کے آپریشن کے بارے میں تازہ معلومات کے مطابق آپریشن سے قبل کئی ماہ تک سی آئی اے ایبٹ آباد میں اپنے ایک خفیہ ٹھکانے سے اسامہ کے گھر کی جاسوسی کرتی رہی ۔

    ( بشکریہ بی بی سی ورلڈ نیوز )

    واہ رے جھوٹ ، تیرے پاؤں کہاں ؟

  32. محترمہ زرقا مفتی صاحبہ ، ان تاریخی ویڈیوز اور میڈیا رپورٹس کی صورت ان انتہائی قیمتی معلومات کا بے حد شکریہ ۔

    جسطرح عراقی WMDs کی من گھڑت کہانی کو بالآخر امریکہ اور برطانیہ دونوں نے بعد میں تسلیم کیا ، جسطرح امریکہ نے اپنی ابتدائی ڈھٹائی کے بعد ریمنڈ ڈیوس کے غیر سفارتی سٹیٹس کو تسلیم کیا ، اسی طرح ایک نہ ایک دن امریکی عوام سے اس ڈرامے پہ بھی معافی مانگی جا رہی ہوگی ۔

    لیکن اس کہانی کا ’ کیدو ‘ یعنی پاکستان ( اس کی سیاسی اور عسکری قیادت ) شاید ہی کبھی ندامت کا اظہار کرے ۔ اور آج تو پاک فضائیہ کے ترجمان نے بھی اپنے ریڈارز کے جام ہونے کی تردید کر دی ہے ۔ ریمنڈ ڈیوس کی طرح یہاں بھی ’ کیدو ‘ کی تاویلات اپنی مثال آپ ہوں گی ۔

    ’ کیدو ‘ کو اس ڈرامے میں گھسیٹنے کے بعد اب سارا ملبہ بھی اسی پہ ڈال دیا گیا ہے ، چنانچہ اب امریکہ آگے آگے اور ’ کیدو ‘ پیچھے پیچھے !

  33. ہم سب جانتے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ ہم کیا ہیں ، مگر نہیں مانتے ،ہم تو اس جانور سے بھی اب گئے گزرے ہیں کہ جس کی دُم پر پاؤں رکھا جاے اور وہ چاؤں چاؤںکر کہ بھاگ جاتا ہے . . ..

    کاش ہم خود ٹھیک کر پاتے
    اور اپنے اوپر کی گئی تنقید کو سمجھنے کی کوشش کرتے . ..

    وہ ایک شعر ہے نا
    سر بازار آئینہ لے کہ مت جانا
    اپنا چہرہ دیکھ کہ پتھر تجھکو ماریں گے

    .. .

  34. محترم اظہر الحق صاحب ،

    ” ہم تو اس جانور سے بھی اب گئے گزرے ہیں کہ جس کی دُم پر پاؤں رکھا جائے اور وہ چاؤں چاؤں کر کے بھاگ جاتا ہے “

    ہم واقعی اس جانور سے بدتر ہیں :
    جس کے سب سے پہلے تو کان کاٹ لئے گئے تاکہ کوئی آواز ، کوئی احتجاج سنائی ہی نہ دے
    پھر دم کاٹ دی گئی تاکہ دُم پہ پاؤں اور اس کے نتیجے میں چاؤں چاؤں کا بھی خطرہ نہ رہے
    آخر میں زبان اور دانت بھی نکال دئے جائیں گے تاکہ بھونکنے اور کاٹنے سے بھی معذور ہو جائے

  35. باسم رب الشھداء و المجاہدین
    شیخ اسامہ شہید کر دیے گئے یا زندہ ہیں ۔۔ ان کا فیصلہ رب کائنات کے حوالے
    موت کا دن مقرر ہے اور شہادت افضل ترین موت ہے، اس لیے شہادت پر ماتم کی حاجت نہیں ۔۔

    اہم بات یہ ہے کہ یہ ڈرامہ پاکستان میں کیوں کھیلا گیا؟
    مجھے تو لگتا ہے کہ امریکہ نے ہماری غیرت پر آخری وار کیا، اور اس سے بڑا وار اور نہیں ۔۔۔ ہماری آرمی کی ناک کے نیچے امریکہ نے یہ سب کچھ کر دیا، ہمیں خبر تک نہ ہوئی
    جب ہوئی تو ہم نے کیا کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر صاحبہ کے بقول ’’اب کے مار تو بتاؤں‘‘
    ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی، توہین رسالت، توہین قرآن، ڈرون حملوں کے ذریعے ہمارے غیرت کا امتحان ۔۔۔۔۔۔۔ جب سارے امتحانات میں ہم بحیثیت قوم، ہمارے حکمران اور افواج بے حسی اور بے غیرتی کا اعلی ثبوت فراہم کرتے گئے تو انہوں نے ذرا بڑا امتحان لینا چاہا۔۔
    اور اہم ان کی توقع کے عین مطابق نکلے
    اب انہیں علم ہو چکا کہ یہ قوم بہت گہری نیند سو چکی ہے ، اپنی غیرت کھو چکی ہے۔۔۔ اب کچھ بھی ہو سکتا ہے اور کسی بھی وقت ہو سکتا ہے
    اگر شیخ اسامہ یہاں ہو سکتا ہے تو ملا عمر کیوں نہیں؟؟
    القاعدہ کے بعد سب سے خطرناک نیٹ ورک امریکہ کی نظر میں حقانی نیٹ ورک ہے۔۔۔ کیا اس کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کسی بھی شہر میں حملے نہیں ہو سکتے؟؟

    ایبٹ آباد تک اگر انتہائی مطلوب لوگ پہنچ سکتے ہیں اسامہ جیسے تو کیا وہاں سے کہوٹہ پہنچنا مشکل ہے؟؟ اس لیے یہ اثاثے اب غیر محفوط قرار دیے جائیں گے
    اور اس قسم کے بیانات اب آنا شروع ہو گئے ہیں۔۔

    ہم صرف افواج اور حکمرانوں کو الزام دیے جا رہے ہیں
    عوام کہاں کھڑے ہیں ؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے حسی، خود غرضی اور نفسا نفسی کی نہایت نچلی سطح پر

  36. محترم راجہ اکرام صاحب ،

    ” ہم صرف افواج اور حکمرانوں کو الزام دیے جا رہے ہیں ، عوام کہاں کھڑے ہیں ؟؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بے حسی، خود غرضی اور نفسا نفسی کی نہایت نچلی سطح پر “

    جناب راجہ صاحب ، آپ کے اس ارشاد سے کون ذی عقل انکار کر سکتا ہے ۔ مذہبی ، علاقائی ، نسلی اور لسانی گروہوں میں بٹے ان ریوڑوں کی کمزوریوں کا ہمارے ازلی دشمن کو بخوبی اندازہ ہے ۔وہ جانتا ہے کہ اس کی بوئی ہوئی فصل اب تیار ہے ۔ اسے پختہ یقین ہے کہ یہ قوم راکھ کا ایک ڈھیر ہے جس میں شعلہ ہے نہ چنگاری ۔

    قوم پہ یہ بُری گھڑی دیکھیں اور قوم کی بے حسی ملاحظہ فرمائیں ۔قومی اتحاد کی بجائے کیسے کیسے مفاداتی اتحاد بن رہے ہیں ۔ قوم کے نمائندوں پہ نظر دوڑائیں جو وزارتوں کے چناؤ میں ہلکان ہوئے جارہے ہیں ، حکمرانوں کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں ۔ ہر کوئی اسی جلدی میں ہے کہ امریکہ کے اگلے وار ، جس کا اس نے واضح الفاظ میں اشارہ دے دیا ہے ، سے پہلے اپنی عاقبت سنوار لے ۔ اپوزیشن اپنی باری کے انتظار میں اس ناکام حکومت کو بھی مزید وقت دینے پہ تیار ہے ۔ کوئی ایسا نہیں جو للکار کر کہے کہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے ، یہ سسٹم فیل ہو چکا ہے لہذا قوم کو نئی قیادت چننے کا موقع دیا جائے ۔ ریوڑ خود تو تتر بتر ہے ہی اسے کوئی جمع کرنے والا بھی نظر نہیں آرہا ۔

    لیکن خوشی کی ایک بات اب بھی باقی ہے کہ ” مقبوضہ پاکستان “ پہ جھنڈا ابھی تک پاکستان کا ہی لہرا رہا ہے !

  37. اور اب امریکہ بہادر نے اپنا اصل خبث باطن ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے جس کی خاطر یہ ڈرامہ رچایا گیا تھا.. یہ تو پہلے بھی یقین تھا کہ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، افغانستان میں شروع کی جانے والی جنگ کا اصل ہدف پاکستان ہی تھا اور اب وقت آ گیا ہے براہ راست کاروائی کا … لیکن آج کے اخبارات پڑھنے کے بعد تو کوئی غیر عاقل ہی اس سے انکار کر سکتا ہے.

    ہمارے ارباب اقتدار ابھی تک یہ طے نہیں کر پائے کہ اس واقعے پر پالیسی بیان کیا دیں….. 🙁
    اب وقت ہے کہ پاکستان اس فاقہ کشی کے لیے تیار ہو جائے جو غیرت ملی و قومی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے. اگر کاسہ لیسی ہی جاری رہی اور ڈالروں کی چمک ہی نظر کو خیرہ کرتی رہی تو پھر ……………

  38. ابامہ ، اسامہ ، اُف یہ ڈرامہ ۔۔۔۔ حقیقت ہے کیا اور کتنا فسانہ

    محترم جاوید اقبال کیانی صاحب سلامت رھیں۔ کتنا فکر انگیز بلاگ ھے ، میں نے اس بلاگ میں لکھے ھوۓ ھر مبصر کے تبصرے پڑھے ھیں اور بہت سارے احباب کی طرح میں بھی زرقا مفتی کی بیش قیمت راۓ کی تايئد کرتی ھوں

    کہ اُسامہ دس سال پہلے تورا بورا آپریشن کے دوران ہلاک ہوچکاتھا۔ امریکہ نے اُس کی پاکستان میں موجودگی اور ہلاکت کا ڈرامہ درج ذیل وجوہات کی بنا پر رچایا ہو گا۔

    ۱۔ وہ افغانستان سے با عزت واپسی چاہتے ہیں۔

    ۲۔ وہ پاکستان پر حملہ کرنے کا جواز چاہتے ہیں۔

    ۳ ۔ وہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے ختم کرنا چاہتے ہیں

    دیگر محبان الوطن کی طرح مجھے بھی امریکہ جیسے عیار مکار دوست سے خوف آرھا ھے۔

    میں اس لیے بھی بہت زیادہ مایوس ھوچکی ھوں کہ ھماری سیاسی مداری ۔زرداروں کا ٹولا۔ زمینداروں ،بیورکریٹ ،۔ اصحباب ومال زر
    سبھی اس بہتی گنگا سے ھاتھہ دھونے کے چکر میں اپنی غیرت وحمیت کا سودا کرچکے ھیں، سابق فوجی ڈکیٹیٹر بش کا مشی امریکہ سے 100ملین ڈالر ماھوار وصول کرتا تھا۔ تاکہ امریکن گراونڈ فورسز پاکستان میں من چاھی کاروائ کرسکیں۔۔

    خاکم بدھن ۔ پاکستان کو تقسیم درتقسیم کرنے کی سازش کرنے والے پاکستان کو عراق اور اقغانستان بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا نے کی تیاریاں مکمل کر چکے ھیں ۔ ۔اور ھماری فوجی قیادت بھی مللکی دفاع میں بری طرح ناکام ھوچکی ھے پینٹاگون پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری کرچکا ھے ، ۔

    القاعدہ کا سب سے اھم رھنماء کتنے آرام سے ابیٹ آباد میں اپنے مضبوط ومحفوظ قلعے میں برسوں سے رہ رھا تھا، 18فٹ کی اونچی دیواروں والا کمپاونڈ غیرمعمولی ، مشکوک سرگرمیوں والے گھر میں القاعدہ کا سب سے بڑا اور اھم ترین آدمی اپنی متعدد بیویوں اور 23بچوں کے ساتھہ ساری دینا کی آنکھہ میں دھول جھونک کر ایبٹ آباد جیسے پرفضا پہاڑی مقام پر کس قدد بیفکری سے قیام پذیرتھا

    دنیا کو سب سے مطلوب ترین آنسان کتنے اطمینان سے ھماری فوجی قیادت کی ھنسی اڑاتا رھا ۔

    جو ھوا وہ تو ایک معمہ ھے ۔ رونالڈ ریگن کے دور میں اس منصوبے کی بنیاد رکھی گي ، اور اوبامہ نے اس منصوبے کو مکمل کیا ۔ اس وقت ساری دنیا کی آنکھیں پاکستان پر لگی ھیں ، بہت سارے شکوک ۔ بہت سارے اندیشے ۔ اور ساھتہ میں ملک رحمان کا بیان کہ حکومت مستعفی نیہن ھوگی ۔ کیا بش ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے واقعے کے بعد مستعفی ھوۓ تھے ،
    کل تک امریکہ کو افغان جہادیوں سے بڑی ھمدردی تھی روس کی ٹوڑ پھوڑ کے بعد انھی لوگوں کو دھشت گرد قرار دے دیا گیا مجھے تو ایک سوال پریشان کررھا ھے کہ ھمارا برادر اسلامی مللک دھشت گردوں کو مالی امداد فراھم کرتا رھا ھے ۔ ،ھمارے مللک میں مذھبی فسادات کراتا رھا ، فرقہ پرستی کی آگ کو بڑھکاتا رھا ،، ابھی تو پتہ نیہن کتنی تباھی پھیلے گی ۔۔ عزيز وطن میں اب شہر شہر رزم گاہ بن جايئنگی۔ھماری حفاظت پر مامور فوج بھی ناکام ھوچکی ھے ۔ ،کل کا سورج کیا بد خبری لیکر آۓ گا۔

    پاکستان کے اچھے دوست چین کی تباھی کا منصوبہ بنانے والے سفاک امریکی ھمارے اس خطے میں کتنے خونی کھیل کھیل رھےھیں
    اگرچہ ھمارے دینی جذبے کو دھشت گرد کہہ کر ساری دینا میں مسلمانون کو بدنا م کرنے والے پاکستانی قوم کی فطرت سے نیہن واقف
    ۔جو صرف مشکل وقت ھی میں بیدار ھوتی ھے۔

    مجھے فیض ۔ فراز یاد آرھے ھیں ۔

    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
    وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
    ہم دیکھیں گے
    جو لوحِ ازل پہ لکھا ہے
    ہم دیکھیں گے

    جب ظلم و ستم کے کوہِ گراں
    روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
    ہم محکوموں کے پاؤں تلے
    یہ دھرتی دھڑ دھڑ‌ دھڑکے گی
    اور اہلِ حطم کے سروں پر
    اک بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
    ہم دیکھیں گے
    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

    جب ارضِ خدا کے کعبے سے
    سب بت اٹھوائے جائیں گے
    ہم اہلِ صفا ، مردودِ حرم
    مسند پہ بٹھائے جائیں گے
    سب تاج اچھالے جائیں گے
    سب تخت گرائے جائیں گے
    ہم دیکھیں گے
    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

    بس نام رہے گا اللہ کا
    جو غائب بھی ہے حاضر بھی
    جو منظر بھی ہے ناظر بھی
    اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
    جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
    اور راج کرے گی خلقِ خدا
    جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

    ہم دیکھیں گے
    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

  39. محترم راجہ صاحب ،

    اپنے آپ کو گھیرے میں لانے میں پاکستان نے خود بھی کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی ہے بلکہ ان وطن فروشوں کی حرکات سے تو یہی لگتا ہے جیسے یہ خود گھیرے میں آنے پہ فخر محسوس کرتے ہیں ۔ اب یہی دیکھ لیں کہ اسامہ مرحوم کی لاش ابھی سمندر میں اچھی طرح ڈوبی بھی نہیں ہوگی کہ ہمارے کاٹھے انگریز صدر زرداری کا ، جانتے بوجھتے اور تمام حقائق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ، واشنگٹن پوسٹ میں امریکہ کی تعریف میں مضمون بھی شائع ہوگیا تو کیا یہ موت کے کنویں میں کودنے والی بات نہیں تھی ؟ لیکن ان لوگوں کی بلا سے ۔ ہمارا امریکہ میں سفیر بھی تو ایک امریکی شہری ہے جو پہلے بھی زرداری کا لابئیسٹ تھا اور آئندہ بھی زرداری کی فلائیٹ کو وہاں بخریت لینڈ کرا دے گا اور یوں امریکی ڈالر واپس امریکی اکانومی میں ہی گردش شروع کر دیں گے ۔

    ڈرامے کا پارٹ ٹو شروع ہو چکا ہے ۔ جنرل شجاع کے امریکی دورے کے بعد ابامہ کا پاکستان کی اسامہ کی موجودگی سے لاعلمی والا بیان محض دانہ ڈالنے والی tactacs کے علاوہ کچھ نہیں ۔ ملا عمر کی تلاش میں کمبائینڈ ، امریکی و پاکستانی ، دستے تشکیل دے دئے گئے ہیں ۔ ڈرونز کا رخ اب وادیء بولان کی طرف ہوا چاہتا ہے ۔ موٹر سائیکل پہ گھومنے والے ملا عمر تک یہ پچھلے دس سال تک نہیں پہنچ سکے تو آئیندہ کیا تیر مار لیں گے ۔ ویسے بھی ملا عمر کسی ، بالخصوص امریکہ ، کے لئے کوئی اتنا بڑا خطرہ بھی نہیں ہے ۔ لیکن پھر بھی اس کے بھوت کی تلاش کی جائے گی جبکہ حقیقت میں بلوچستان میں علحٰدگی پسندوں کو کمک پہنچاتے ہوئے ایران کی جاسوسی کی جائے گی اور یوں مشن کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اسی طرح ایک دن ملا عمر کو بھی مار کر اس کی لاش کو سمندر برد کرتے ہوئے پاکستان کے منہ پہ دوبارہ ناکامی کی کالک ملتے ہوئے ہمارے گلے میں ڈلے پھندے کو ایک گانٹھ اور دے دی جائے گی ۔

    شمال کی جانب حقانی نیٹ ورک کا واویلا پہلے ہی زوروں پہ ہے چنانچہ امریکی امداد کے وعدے پہ شمالی وزیرستان پہ بھی چڑھائی کچھ دنوں کی ہی بات ہے ۔ بارڈر پہ ڈرونز کی بارش ہوگی جبکہ ملک کے اندر خود کش حملوں میں شدت کی ایک نئی لہر ۔ عالمی میڈیا ایک ایٹمی طاقت کے عدم استحکام کا واویلا کرے گا ، سلامتی کونسل اپنی پہلے سے تیار کردہ قرارداد لئے اجلاس بلائے گی اور یوں غیر ملکی افواج کا دخول قانون بن کر ہمیں کسی کرزئی کے حوالے کردے گا ۔

    اس بدشگونی پہ دلی معذرت لیکن کوئی مجھے ان خطرات سے نبٹنے کی خاطر ان کے خلاف باندھے گئے حفاظتی بند بھی تو دکھا دے ؟ آپ کا یہ شکوہ کہ ، ”ہمارے ارباب اقتدار ابھی تک یہ طے نہیں کر پائے کہ اس واقعے پر پالیسی بیان کیا دیں…..“ اور میری یہ فریاد کہ جب ہماری کوئی پالیسی ہی نہیں تو پالیسی بیان کیسا ؟ ہماری داخلہ اور خارجہ پالیسیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ۔ دفاعی پالیسی پہ بھی اس واقعے کے بعد کیا کہا جائے ؟ معاشی پالیسی کے اثرات آئے دن کی خود کشیاں بتا رہی ہیں !

    ” اب وقت ہے کہ پاکستان اس فاقہ کشی کے لیے تیار ہو جائے جو غیرت ملی و قومی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے. اگر کاسہ لیسی ہی جاری رہی اور ڈالروں کی چمک ہی نظر کو خیرہ کرتی رہی تو پھر ۔۔۔۔۔۔“

    راجہ صاحب ، عوام بچارے تو پہلے ہی پیٹ پہ پتھر باندھے ہوئے ہیں ، فاقوں کے ماروں کی خود کشیاں ہمارے ماتھے پہ کلنک کا ٹیکہ ہیں ۔ اصل توجہ حکمرانوں کی چاہیئے جو وزارتوں کی بند بانٹ میں خزانے پہ مزید بوجھ اور ملک کو امریکی امداد لے کر اسے مزید گروی رکھنے سے کسی طرح باز نہیں آرہے ۔ ہمارے بے قابو غیر ترقیاتی اخراجات ہی ہماری پسماندگی کا سبب ہیں ۔ اگر ایک طرف ملکی بچت اور دوسری طرف اغیار کی جنگ سے کنارہ کشی اختیار کر لی جائے تو ہمارے بہت سے مسائل یہیں حل ہو جائیں ۔

    آپ کا بہت شکریہ ۔

  40. محترمہ شاھین حیدر رضوی صاحبہ ،

    ” ہماری فوجی قیادت بھی مللکی دفاع میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے “

    محترمہ ، ہماری ساری کی ساری قیادت ناکام ہو چکی ہے :
    سیاسی قیادت ، کوئی مضبوط سیاسی نظام یا سوچ دینے میں
    مذہبی قیادت ، مذہبی تفرقہ بازی اور انتشار ختم کرنے اور ملت اسلامیہ کو متحد رکھنے میں
    اور عسکری قیادت ، دفاعِ وطن ، امن و امان اور سیکورٹی میں

    اب دشمنِ اسلام کے لئے میدان کھلا ہے ، جس طرف سے چاہے حملہ آور ہو کوئی رکاوٹ نہیں ہے !

    جب ظلم و ستم کے کوہِ گراں
    روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
    ہم محکوموں کے پاؤں تلے
    یہ دھرتی دھڑ دھڑ‌ دھڑکے گی
    اور اہلِ حطم کے سروں پر
    اک بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
    ہم دیکھیں گے
    لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

    انشاء اللہ ، آمین یا رب العلمین ثمہ آمین ۔

    آپ کا بہت شکریہ ۔

  41. ■چین ہر صورت پاکستان کا دفاع کریگا, ٹائمز آف انڈیا
    ■امریکا، افغانستان سےجنگ پاکستان لےجانا چاہتا ہے
    ■پاکستانی فورسز کی مزاحمت کا بھرپور جواب دیتے، امریکہ
    ■ایبٹ آبادآپریشن پرمعذرت نہیں کرینگے،امریکا
    ■اسامہ کی موجودگی کی تحقیقات ہوں گی
    ■اسامہ کی موت کےساتھ ہی کمپیوٹر ہیکرزبھی سرگرم
    ■خیبر ایجنسی میں تین رابطہ پل بارودی مواد سےتباہ
    ■پشاور، سپر مارکیٹ میں دھماکا،صحافی جاں بحق
    ■وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ ، 5جاں بحق
    ■اسامہ کی بیوہ کو یمن کے حوالے کردیا جائیگا
    ■نوشہرہ: ضلعی کچہری میں بم دھماکہ ،3 ہلاک، متعدد شوبز
    جان کیری رواں ہفتےپاکستان کا دورہ کریں گے ■امریکہ نےہیلی کاپٹر کا ملبہ واپس مانگ لیا
    ■امریکی سینیٹرز کی فلسطین کی امداد روکنےکی حمایت
    ■گرفتاری کی انعامی رقم نائن الیون کےمتاثرین کودی

    یہ کچھ خبریں ہیں جو ہمیں پاکستان کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی اور امریکہ کی بالادستی کے سارے شواہد فراہم کررہے ہیں لیکن نہیں نظر آتے تو بد نیت ضمیر فروش حکمرانوں کو نظر نہیں آتے ۔۔

    اب جب سانپ گزر گیا ہے سب لکیر پیٹ رہے ہیں جن میں ساری سیاسی جماعتیں پیش پیش ہیں ۔۔ اعتبار کس پر ہو گا ۔۔ معجزوں پر یا دعاؤں پر ۔۔۔۔ کاش ہم خوش فہمیاں پالنے کی بجائے حقیقت پسندی کی رخ کر سکیں کہ خدا پاک بھی انہیں کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد کرنے پر پہلے تیار ہوتے ہیں پھر اس میں برکت مانگتے ہیں ۔۔

    جاوید بھائی کہئے کیا کریں ۔۔ ہم لوگ کچھ کہتے ہیں تو طعنے ملتے ہیں کہ ہم باہر رہتے ہیں اس لئے اسی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ۔۔ میں یہ سوچتی ہوں کہ اگر یہ لوگ باہر بھی ہوتے تو تب بھی اسی طرح خاموشی سے ٹی وی پر پاکستان کی بربادی دیکھتے اور سو جاتے ۔۔ اور اگر ہم چیخنے والے لوگ پاکستان میں ہوتے تو بھی چیختے ۔۔۔

    ظلم کے خلاف احتجاج تو جہاں کہی بھی ہو کیا جا سکتا ہے ۔۔ ارے کچھ تو بولو چاہے دل ہی میں بولو ۔۔ کم از کم زندہ تو رہو ۔۔ بے حسی اور بلا وجہ کی خاموشی تو موت ہے ۔۔

    میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ اب بھی اگر پاکستانی عوام نہ جاگی تو لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کو عنقریب ڈرون جگانے آئیں گے ۔۔ پھر گھن کے ساتھ گہیوں بھی پس جائیں گے ۔۔۔

  42. محترمہ ڈاکٹر صاحبہ ،

    آپ کی اس تحریر کو میں مختصر سے تبصرے کا نام دوں یا اسے بدقسمت پاکستان کے دکھوں بھرے ماضی ، آنسوؤں میں ڈوبے حال یا سسکیوں میں لپٹے مستقبل کا نام دوں ؟ اپنے ماتھے پہ اس کالک کا ذمے دار کسے گردانوں کہ آج دنیا کا ہر ملک پاکستان پہ تبصرہ کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے ۔ آپ نے جو خدشات گنوائے ہیں یا جو حقائق پیش کئے ہیں شاید وہ ، ماضی اور حال ایک طرف ، ہماری مستقبل کی خوفناک تصویر کا ایک کونہ بھی نہیں ۔ آپ کے اٹھائے گئے چند نکات پہ اپنی عقل ناقص کے مطابق کچھ کہنے کی گستاخی کر رہا ہوں :

    ” چین ہر صورت پاکستان کا دفاع کریگا ، امریکا افغانستان سےجنگ پاکستان لےجانا چاہتا ہے “

    چین کو پاکستان کے دفاع سے زیادہ اپنی سلامتی عزیز ہے اور وہ حتی الوسع امریکہ کو اپنی سرحدوں سے دور رکھنے کی کوشش کرے گا اور اس میں عین ممکن ہے کہ روس بھی چین کی پشت پہ ہو ۔ امریکہ یہ جنگ پاکستان لا کر اسے ایران تک پھیلانا چاہتا ہے ۔ ایسی صورت میں ایران کا ردعمل وقت سے پہلے بھی ہوسکتا ہے اور اگر ہماری سیاسی اور عسکری قیادت نے 1971 جیسی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کے آگے فوراً گھٹنے نہ ٹیک دئیے تو اس خطے میں اگلا معمولی سا معرکہ بھی عالمی جنگ کا روپ اختیار کر سکتا ہے ۔ امریکہ کے خلاف نفرت پورے عالم اسلام میں اپنے نقطہء عروج پہ ہے جو کسی وقت بھی آتش فشاں بن سکتی ہے ۔ ایسی صورت میں اس کے سارے ایجنٹ مٹی کے بتوں سے زیادہ کچھ بھی نہ ہوں گے ۔ لہذا امریکہ بغیر کسی جنگ و جدل کے ہمیں بے بس کرنے کو ترجیح دے گا اور اب تک اس نے ایسا ہی کیا ہے اور کامیاب بھی رہا ہے ۔ لہذا ہماری سیاسی و عسکری قیادت کو گو مگو کی کیفیت سے نکل کر اپنی سلامتی کی خاطر سخت سے سخت فیصلہ کرنے میں ذرہ بھر دیر نہیں کرنی چاہیئے ۔

    ” پاکستانی فورسز کی مزاحمت کا بھرپور جواب دیتے ، ایبٹ آبادآپریشن پرمعذرت نہیں کرینگے ، اسامہ کی موجودگی کی تحقیقات ہوں گی “

    میرے خیال میں یہ پاکستانی قیادت پہ نفسیاتی دباؤ کے علاوہ کچھ نہیں جسے چاہیئے کہ تمام حقائق کو قوم اور دنیا کے سامنے لائے اور بھیگی بلی بننے کی بجائے امریکہ کے اسامہ سے تعلقات کا نہ صرف بھانڈا پھوڑے بلکہ اس ڈرامے کی مکمل حقیقت بھی کھل کر واضح کرے۔ ایران اور شمالی کوریا کی مثال ہمارے لئے مشعل راہ ہونی چاہیئے کہ جنھوں نے امریکہ کے آنکھیں دکھاتے ہوئے انہیں زیر کرنے کے بر خلاف جواباً اس کے خلاف ڈت جانے اور تخت یا تختہ کا نعرہ لگاتے ہوئے اسے فاصلے پہ رکھ کر محض سازشوں ، گیدڑ بھبھکیوں اور سرد جنگ تک ہی محدود کر دیا ۔

    ” خیبر ایجنسی میں تین رابطہ پل بارودی مواد سےتباہ ، پشاور : سپر مارکیٹ میں دھماکا ، نوشہرہ : ضلعی کچہری میں بم دھماکہ ، وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ “

    ہمارے خلاف دہشت گردی میں شدت امریکہ کی اولیں ترجیح ہوگی ۔ آرمی پہلے ہی انتہائی کٹھن حالات سے گذر رہی ہے ۔ کراس بارڈر ٹیرر ازم کو روکنے کی واحد صورت افغانستان کے ساتھ مکمل بارڈر کو سیل کر دینے میں ہے ۔ جیسا کہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ طالبان کی حکومت کے خاتمے اور اسامہ کی موت کے بعد اس جنگ کا کوئی جواز ہی نہیں ۔ امریکہ آج یہاں سے دفع ہوجائے ، کل مکمل سکون اور چین ہوگا ۔ اس ساری دہشت گردی کا ذمے دار وہ خود ہے اور یہ بات ہماری قیادت کو تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر آج ہی بر ملا کہہ دینی چاہیئے ورنہ کل اپنے آخری سانس پہ یہ ہمارے حلق میں پھنسی ہوگی جب ہم ایک گھونٹ پانی کی بھی بھیک مانگ رہے ہوں گے ۔

    ” جان کیری رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے “

    یہ ہے قومیت اور قومی جذبہ کہ اپنی خارجہ پالیسی اور اپنے ملک کے وقار پہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی پلیٹ فارم پہ ہیں ۔ ادھر ہمارا حال دیکھیں کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے کبھی آئی ایس آئی سے تو کبھی اسامہ سے تعلقات کے الزامات لگا لگا کر اپنے آقا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنے ہی گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں ۔ سپورٹرز خوش ہیں کہ ان کے لیڈر مخالفین کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ۔ جہاں ان بے غیرتوں کو بولنا چاہیئے وہاں تو ان کی زبان ہی گنگ ہے لیکن اپنی پیٹھ سے کپڑا پھاڑ پھاڑ کر اپنے ازلی دشمن کو اپنی اوقات دکھا رہے ہیں ۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ساری سیاسی جماعتیں پیش پیش ہیں ۔

    ” جاوید بھائی کہئے کیا کریں ۔۔ ہم لوگ کچھ کہتے ہیں تو طعنے ملتے ہیں کہ ہم باہر رہتے ہیں اس لئے اسی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں “

    ڈاکٹر صاحبہ ، ہم کوئی بڑی بڑی باتیں نہیں کرتے۔ ہم بھی انہی باتوں کا اعادہ کرتے ہیں جن کا رونا خود ہمارا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا بھی رو رہا ہے ۔ہم اگر ملک کو خیر باد کہنے کے بعد بھی وہاں کے حالات پہ کڑھتے ہی رہتے ہیں تو اس کی وجہ یہی ہے کہ جسمانی طور پہ یہاں ہوتے بھی ذہنی طور پہ ہم وہیں ہیں اور ہماری روحیں وہیں بھٹک رہی ہوتی ہیں ۔ ہم اپنی اولادوں کے دل و دماغ میں اپنے وطن کی یادیں زندہ رکھنا چاہتے ہیں لیکن جب اغیار کے زہریلے طعنے ہمارے ہی جگر چھلنی کر دیتے ہیں تو ہم اپنی اولادوں کے سامنے بھی سرنگوں بیٹھ جاتے ہیں کیونکہ ان کے انگنت سوالات میں سے ہمارے پاس کسی ایک بھی جواب نہیں ہوتا ۔اور پھر مجبور ہو کر ہمیں اپنے ہموطنوں کو دوبارہ مخاطب کرنا پڑتا ہے :

    ”۔ ۔۔ ارے کچھ تو بولو چاہے دل ہی میں بولو ۔۔ کم از کم زندہ تو رہو ۔۔ بے حسی اور بلا وجہ کی خاموشی تو موت ہے ۔۔۔۔“

    کیوں آنکھ ہوئی ہے بند اپنی ، کیوں ہوگئے کان سے بہرے بھی
    یہ دوش میں آخر دوں کس کو ، جو اٹھ گئے سارے پہرے بھی
    وہ جن پہ ہمیں تھا ناز اتنا ، کیوں آج وہ خاموش ہوئے
    چھائی خطرے کی گھٹا اب یوں ایسے ، ہوگئے سائے جو گہرے بھی

    یہ وقت نہیں خاموشی کا ، تم ’ارجنٹ‘ سے کچھ بولو
    اے ملک کے حکمرانو ! تم ’ ٹین پرسنٹ‘ تو بولو !

  43. مکرمی جاوید بھائی … سلام مسنون
    ==================
    ’’یہ ہے قومیت اور قومی جذبہ کہ اپنی خارجہ پالیسی اور اپنے ملک کے وقار پہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی پلیٹ فارم پہ ہیں ۔ ادھر ہمارا حال دیکھیں کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے کبھی آئی ایس آئی سے تو کبھی اسامہ سے تعلقات کے الزامات لگا لگا کر اپنے آقا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر اپنے ہی گھر کے بھیدی لنکا ڈھا رہے ہیں ۔ سپورٹرز خوش ہیں کہ ان کے لیڈر مخالفین کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ۔ جہاں ان بے غیرتوں کو بولنا چاہیئے وہاں تو ان کی زبان ہی گنگ ہے لیکن اپنی پیٹھ سے کپڑا پھاڑ پھاڑ کر اپنے ازلی دشمن کو اپنی اوقات دکھا رہے ہیں ۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ساری سیاسی جماعتیں پیش پیش ہیں ۔‘‘
    ==================

    اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ ، انڈیا اور دیگر وہ تمام ممالک جنہیں ہم بہت کوستے ہیں ان کا سیاسی نظام ایک مثال ہے… اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ وہی مثالی نظام ہے لیکن ہمارے جیسے سیاسی نظام اور سیاسی رویوں کے پیش نظر اسے ایک مثال ضرور کہا جا سکتا ہے.
    بش ہو یا اوباما………. خارجہ اور داخلہ پالیسی میں ذرا برابر تبدیلی نہیں.. طریقہ کار اگرچہ مختلف ہو اور ’’تبدیلی ‘‘ کے نعرے کے ساتھ کوئی صدارت کے عہدے پر براجمان ہوا ہو لیکن منزل اور ہدف ایک ہی ہوتا ہے ان کا.
    انڈیا میں بی جے پی ہو یا کانگریس …….. ان کے دشمن اور دوست، خارجہ اور داخلہ پالیسی ایک سی ہی رہتی ہے.

    جاوید صاحب آپ نے بالکل درست کہا کہ ’’’’یہ ہے قومیت اور قومی جذبہ کہ اپنی خارجہ پالیسی اور اپنے ملک کے وقار پہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی پلیٹ فارم پہ ہیں‘‘
    ………….
    وطن عزیز پاکستان میں برسر اقتدار جماعت کے سربراہان کی خواہشات، پسند نا پسند اور ذاتی ترجیحات ہی ہماری ملکی اور خارجہ پالیسیاں ہوا کرتی ہیں. ملکی مفاد کیا ہے ، کس کی دوستی اور کس کی دشمنی ہمارے حق میں ہے یا ہمارے خلاف …….. ان باتوں پر سوچنے کی نہ فرصت اور نہ ہی ضرورت محسوس کی جاتی ہے.

    ہمارے صدر محترم روس کے دورے پر ہیں، کئی معاہدے متوقع ہیں ………. لیکن روس نے کل ہی یہ تاثر ختم کر دیا کہ وہ اس جنگ میں پاکستان کی حمایت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے. اس نے بھی امریکہ کی کاروائی کو درست قرار دے دیا.

    آپ نے کہا کہ ’’عین ممکن ہے کہ روس بھی چین کی پشت پر ہو‘‘ لیکن روس کے تیور دیکھ کر ایسا کہنا ذرا مشکل لگتا ہے. ایک تو اس موقع پر یہ بیان جب پاکستانی صدر وہاں کے سرکاری دورے پر ہو … اور دوسرا یہ کہ جب پاکستان سے نیٹو کی سپلائی میں مشکلات ہوں تو روس تیار ہے اسے راستہ دینے کے لیے ..

    اگرچہ روس اور امریکہ حریف ہیں لیکن روس بھی سمجھتا ہے کہ ’’عافیت ساحل ہی میں ہے‘‘ اس لیے میرا خیال ہے کہ وہ ’’موج ہوا کا حریف‘“ بننے سے گریز کی پالیسی کو ترجیح دے گا.
    اور ویسے بھی پاکستان نے جو کچھ کیا ہے روس کے ساتھ اس کا بدلہ لینے کا موقع وہ کیسے گنوا سکتا ہے.

  44. قابل احترام جناب راجہ صاحب ،

    جن ممالک کی آپ نے مثال دی ہے ان کے ادارے مضبوط ہیں اور جب ادارے مضبوط ہوں تو ارادے بھی مضبوط ہو جاتے ہیں جبکہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ نہ ادارے مضبوط ہیں اور نہ ہی ارادے ! سو ہر سُو مایوسی کے ہی سائے ہیں ۔ آزمائش کی اس گھڑی میں بھی ہم نے ایک ملکی سوچ یا متفقہ لائحہ عمل سامنے لانے میں ناکامی دکھائی ہے ۔ محض پارلیمنٹ کی قراردادوں سے امریکہ ڈرنے والا نہیں ۔ جب عسکری قیادت نے اپنی کوتاہی تسلیم کرتے ہوئے ماضی کی روایات کے برعکس اپنے آپ کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کردیا اور اسے آئندہ کے لئے راہنمائی مانگی تو تمام پارٹیوں کو ، بالخصوص امریکہ سے تعلقات کے حوالے سے ایک مجموعی اور عوامی سوچ کی تابع ، ایک متفقہ خارجہ پالیسی کا تعین کرنا چاہیئے نہ کہ اپنی چمڑی بچاتے ہوئے گیند کسی اور کی کورٹ میں پھینکنے کی کوشش کرنی چاہیئے ، لیکن اب تک جو سامنے آرہا ہے انتہائی افسوسناک بھی ہے اور شرمناک بھی ۔

    ………….

    ” ’عین ممکن ہے کہ روس بھی چین کی پشت پر ہو‘ لیکن روس کے تیور دیکھ کر ایسا کہنا ذرا مشکل لگتا ہے. ایک تو اس موقع پر یہ بیان جب پاکستانی صدر وہاں کے سرکاری دورے پر ہو … اور دوسرا یہ کہ جب پاکستان سے نیٹو کی سپلائی میں مشکلات ہوں تو روس تیار ہے اسے راستہ دینے کے لیے .“.

    روس یا چین اگر کبھی امریکہ کے مدمقابل ہوئے تو محض ہمارے درد میں نہیں بلکہ اپنے مفاد میں ایسا کریں گے ۔
    روس کی امریکہ کو نیٹو کے لئے سپلائی روٹ کی پیشکش ایک گہری چال ہے ۔ ایک تو یہ سپلائی روٹ امریکہ کو دو گنا سے بھی زیادہ مہنگا پڑے گا جو اس کے جنگی اخراجات اور معیشت پہ ناقابل برداشت بوجھ ہوگا جو امریکی عوام کے غیض و غضب اور اپنی حکومت سے نفرت کا سبب بھی بنے گا ، دوسرا وہ روس کو بھاری راہگذاری ادا کرنے کے علاوہ اس کا محتاج بھی رہے گا اور تیسرا روس اسے وہاں کی اکثریتی پشتون آبادی ، یا طالبان ، سے دور رکھ کر اپنے حمایتی یعنی اقلیتی ناردرن الائینس کی قربت میں رکھتے ہوئے انہیں تقویت پہنچانے کا سبب بنے گا ۔

    امریکہ کی پاکستان اور ایران کو کمزور کرتے ہوئے قراقرم اور گوادر پہ نظریں چین کی جبکہ سنٹرل ایشیاء کے معدنی ذخائر پہ للچائی نظریں روس کے لئے بے چینی کا سبب ہوں گی ۔ ایسی صورت میں روس کا چین کی پشت پہ ہونا کوئی تعجب نہیں ہوگا ۔ لیکن یہ سب فی الحال قیاس آرائیاں ہیں ۔ کل کا کچھ پتہ نہیں کہ کیا سے کیا ہو جائے !

    آپ کے فکر انگیز تبصرے کا بہت شکریہ ۔

  45. آج 25فروری 2020 ہے
    میں حیران ہورہا ہوں کہ صیہونی طاقتیں کس طرح ہم لوگوں کا مائنڈ کنٹرول کرتی ہیں. میرا ایک سوال ان سب لوگوں سے کہ آج تقریباً 17سال بعد کی صورتحال پر آپ لوگوں کے خیالات کیسے ہیں؟

    آج پاکستان کھل کر افغانستان کی حمایت میں کھڑا ہے

    امریکی رو رہے ہیں کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ ڈبل گیم کی ہے.

    افغانستان کے سارے لبرل سیکولر لوگ امریکہ کی حمایت میں اور ان سب کے دشمن طالبان آئی ایس آئی کے ساتھ

    جرنل حمید گل مرحوم کے وہ الفاظ کہ جب تاریخ رقم ہوگی تو کہا جائے گا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مل کر سوویت یونین کو شکست دی پھر اس کے ساتھ اور لکھا جائے گا کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ مل کر امریکہ کو شکست دی.

    بے شک یہ بات اظہرمن الشمس ہے کہ پاکستان اور افغانستان سے ہی وہ کالے جھنڈے والے مجاہدین نکلیں گے جو اہل کفر کو روندتے ہوے یہ جھنڈے ایلیا میں گاڑھ دیں گے.

    ہمرا المیہ یہ ہے کہ ہم لوگ جلد بازی میں فیصلے کرلیتے ہیں اور مغرب سے مغلوب ہیں. میرا پختہ یقین ہے کہ پاک فوج، آئی ایس آئی ہم لوگوں سے کہیں زیادہ بہتر معلات کو ہینڈل کرتی ہے ہمیں صبر اور تحمل سے سوچنا چاہیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *