دوسرے علماء، طارق، ھاشمی جیسے استاد اور عاطف معین جسے مبصر کی تائید کے با وجود میں نے عظمیٰ بی بی کے ماموں کے احترام میں کیونکہ وہ ایک عالمِ دین ہیں اس شعر کو اپنے استاد اور ہمدانی صاحب کی تائید کے بعد قطع بند کردیا ہے۔
قصرِ یزید گویا گراکر ہی دم لیا
اپنے لہو سے خون کا دریا بہادیا
بچوں کا پیٹ بھر نے کو کرتے ہیں جرم لوگ
لیکن حسین آپ نے کنبہ لٹا دیا

اس موضوع کا ایک بلاگ تو تباہ و برباد ہوگیا مگر ابھی تک شاعر ” ظلمت کو ضیا ء ” کہنے اور کہلوانے پر مصر ہے ۔
” بچوں کاپیٹ بھرنے ” کو اگر ” لوگ جرم ” کرتے ہیں تو اسکا اطلاق حسین (ع) کی اور حسین ( ع) کے کنبہ کی قربانی سے کیا تعلق ہے ؟
” بقول پنہاں : اب لوح وقلم جانیں کس نے یہ شرارت کی ”
بڑے بڑے استادوں کے نام گنوانے سے ایک ناقص ترین شعر بہترین شعر نہیں بن جاتا بلکہ بڑے بڑے استادوں کی استادی کو بھی مشکوک کردیتا ہے۔
فقط
بلاگ نگا ر کا ایک خیر خواہ :
ایک حق گو انسان
منظور قاضی از جرمنی
جناب خازی ساب
یہ لوگاں آپ کو ایسا ہی تنگ کرنے کو لکھ لے رہے۔ حزت آپ ان کو جواباں نہین دیو سو تو انہوں خود بخود منھ مو وچ کو بیٹھ جایں گے
آپ کتّا بھی ” ہو ” بولو انہون نکّو اچ بولینگے
آپ کا خیر اندیش
شاہ نور قادری
شاہ نور قادری صاحب آپ کو عالمی بلاگ کی محفل میں خوش آمدید
ڈاکٹر صاحب ۔ ۔ ۔ تسلیمات
۔
میں جانتی ھوں آپ اپنے سلام کے مسئلے میں اب بھی کسی حد تک الجھے ھوئے ھیں۔میں نے وہ پچھلا بلاگ حرف حرف بغور پڑھاھے۔اور ھر تبصرہ (چاھے وہ کسی کا مخلصانہ مشورہ ھو، یا آپ کی دفاٰئ تحریر ھو ، یاتنقیدی حملہ ) میرے دل نے ھمیشہ آپ کے حق میں فیصلہ دیا ،جب جب میں نے ایک شاعر اور خصوصا” سلام کے خالق کی حیثیت سے سوچااور اپ کے جذبہ عقیدت ،نیز شاعرانہ حسیّت کو محسوس کیا۔پھر بھی خاموش رھی ۔ ایک سبب یہ تھا کہ ایک عرصہ سے رابطہ میں نہیں تھی۔آخری دن اتفاق سے خبروں کے لئے اس اخبار کو کلک کیا ، وہ یوں کہ میرے ٹیوی کی کارکردگی دو دن سے معطل تھی اور یہاں گھمسان کا رن پڑا ھوا تھا۔اور میری فطرت یہ ھے کہ میں نوک جھوک کے ماحول سے دور ھی رہنا پسند کرتی ھوں۔تو پھر اب کیوں بول رھی ھوں اور کیا کہنا چاھتی ھوں۔
وجہ یہ ھے کہ اک شاعر بالآخر دوسرے شاعر سے یہ کہنے پر مجبور ھوگیا کہ ۔ ۔ ۔
اگر کبھی مجھے محفلے مسالمہ منعقد کرنے یا فرش عزائے حسین بچھانے کی توفیق ھوئی تو شعرا میں سر فہرست نام آپ کا ھو گا اور میری گزارش اسی سلام کے لئے ھوگی اور انتھائی مودبانہ گزارش یہ ھو گی کہ اسے بالکل اسی طرح
پڑھاجائےجیسا گزشتہ بلاگ یا گزشتہ سے پیوستہ بلاگ میں آپ نے اسے پیش کیا تھا۔اور اگر ھر سال آپ کو مدعو کروں گی تو ھر سال یھی گزارش کروں گی اور خوب داد دوں گی ۔ اس تمثیل کو میری ایک حقیر سی ذاتی رائے سمجھئے اپنی اس مقدس شعری تخلیق پر۔ مزید یہ کہ اسے اوپر دئے ھوئے شعر کے ساتھ قطع بند کر نے کی کوئی ضرورت نھیں ھے۔لیکن مجھے اپنی کسی رائے پر کوئی اصرار نہیں ھے اور نہ ھی اسے بار بار دھرانے کا حق میں خود کو دوں گی۔
۔
میں نے اپنی خاموشی کی قربانی اپنے ضمیر کی عدالت میں دے ھی دی ھے تو اب دیگر مبصریں سے بھی تھڑی تھوڑی باتیں اس حوالے سے کرنی ضروری ھیں ۔(جاری) پنہاںؔ
ڈاکٹر صاحبہ
میں نے یہ جسارت ایک بزرگ عالمِ دین کو خراجِ تحسین پیش۔ کرنے کیلئے کی تھی۔
پاکستانیوں نے بالعموم اور اہلِ پنجاب نے بالخصوص لکھنؤ اور دلی کی زبان کو گلے سے لگاکر اُردو کی سرپرستی حاصل کی ہے۔ اتنی گرانقدر زبان کو اپنی گھریلو بولی یا زبان کےغسل سے نکھارنے کی کوشش میری سمجھ سے بالاتر ہے۔
آپ نے مجھے ڈاکٹر لکھکر مخاطب کیا، آپکا شکریہ ۔ میں ادبی محفلوں میں ڈاکٹر اسلئے استعمال نہیں کرتا کہ اس میدان میں میں طفلِ مکتب ہوں۔ ویسے بھی اپنے کاروبار میں یہ سن سن کر کان تھک جاتے ہیں۔
بلاگز ایک درسگاہ ہوتے ہیں۔ آپکی حوصلہ افضائ صدقہء جارحیہ ہے۔
جناب قاضی صاحب ۔ ۔ ۔ تسلیمات
۔
مودبانہ آپ کے سامنے بھی چند گزارشات پیش کرنی ھیں۔
ایک شاعر نے جیسے ایک شاعر کے حق میں محسوس کیا، بالکل اسی کی طرح اور اسکو صاف لفظوں میں اپنے محسوسات سے آگاہ کردیا۔ (پچھلے تبصرہ میں ) اسی طرح میری ذات میں جو ایک چھوٹا سا نقاد موجود ھے اس نے آپ کی بیشتر دلیلوں کو تسلیم کیا۔صرف اس ایک ذرا سے فرق کے ساتھ کہ اگر میں آپ کی جگہ ھوتی تو صرف ایک بار اپنی رائے دیتی اور بس پھر شاعر کی اپنی مرضی پر چھوڑدیتی۔پوری خوش دلی کے ساتھ ۔آئندہ کبھی ایک بار بھی اپنے موءقف کو نہیں دھراتی۔ اس خیال سے کہ اب یہ شاعر کا اور اس کی تخلیق کا ذاتی معاملہ ھے ۔اسی میں سب کی بھلا ئی اور بہتری تھی اور ھے ۔اس سلسلے میں بس یھی میری ادنیٰ سی رائے ھے ۔اور یھی میرا سچ ھے۔لیکن اگر آپ میری اس رائے سے متفق نہیں ھیں تو پھر جو آپ سوچتے ھیں وھی درست ھے۔میں آنئندہ کبھی اپنی یہ رائے آپ کے سامنے نہیں دھرائوں گی ۔
پنہاںؔ
پنہاں صاحبہ سلام عرض ہے
آپ نے کیا خوب لکھا ہے، یہ تعلیم یافتہ ہونے کی دلیل ہے، میرے چھوٹے سے کتب خانے میں آپکا ایک مجموعہ بھی شامل ہے، مستقبل قریب میں اسے اپنے تبصروں میں شامل کرونگا انشااللہ۔
جعفری صاحب آپ نے قطع بند کرکے بہت اچھا کیا، پہلے مصرعے نے تو کمال ہی کردیا ہے، اہلِ ادب اسے محسوس کرسکتے ہیں، مجھے نہیں معلوم کہ اسے آپکے استاد طارق ہاشمی صاحب، یا نقوی صاحب یا ھمدانی صاحب کا فیض کہوں یا آپ کا کمال، مصرع اولا میں ’’ ہی ‘‘ نے جو مزہ دیا ہے اسے اہل علم محسوس کرسکتے ہیں میری مراد ہے
قصرِ یزید گویا گراکر ’’ ہی ‘‘ دم لیا
اسطرح کا مصرع بغیر زانوئے تلمذ طے کئے نہیں کہا جاسکتا، بہت خوب، یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ آپ ڈاکٹر بھی ہیں، ماشااللہ
عاطف معین
سلام علیکم
میر ی بھی حقیر راے یہی ہے کہ ہمیں اب اس بحث کو خیرباد کہہ دینا چا ہیے
ویسے آپ سب بہتر سمجھ سکتے ہیں
احقر
عظمی محمود
جناب عاطف معین صاحب سلام اور دعایئں
ذرہ نوازی ھے آپ کی آپ نے اس احقر کی تحریر پسند فرمائی۔بھت شکریہ۔
میرے حساب سے جس کے پاس جتنی کتابیں وہ اتنا ھی امیر۔بھت مبارک۔میری وہ کتاب خوش نصیب ھے جو آپ کے کتب خانے میں ھے۔ تبصرے کی زحمت کے لیے پیشگی شکریہ۔مجھے یقین ھے آپ کا تبصرہ مجھے ضرور پسند آے گا ۔شکریہ۔
پنہاںؔ
پنہاں صاحبہ
در حقیقت آپکے علم کی دولت میرے کتب خانے میں ہے، اور یوں بھی کتاب پڑھ لینے کے بعد اگر یہ محسوس کروں کہ کتاب میرے فہم سے بالا تر ہے تو اسے لوگوں کو ہدیہ کردیتا ہوں، کتب خانے کو کتب خانہ ہی رکھنا چاہتا ہوں ’’کوڑا گھر‘‘ نہیں بنانا چاہتا ۔ مجھے امید ہے آپ اس سے مراد سمجھ گئی ہونگی۔
میری لائبریری اور اس میں آپ جیسے ادبا اور شعرا کا کلام ہی میری کل پونجی ہے۔
شکریہ
میںڈاکٹر پنہاں صاحبہ کی صائب رائے کو دل سے قبول کرتے ہوئے اس موضوع پر کچھ اور نہیں کہنا چاہتا ۔
میرے خیال میں بہت سارے مبصرین جن میں سید مصباح حسین جیلانی صاحب اور صفدر ھمدانی صاحب بھی شامل ہیں اپنے اپنے تبصروں پر ( جو انہوں نے میرے متروک شدہ بلاگ میں کئے ہیں ) نظر ثانی کرتے ہوئے اس شعر کو بھی اسی طرح قبول کرلینگے جس طرح ڈاکٹر پنہاں صاحبہ نے کیا۔
عقیدہ جب مضبوط ہو تو دلائل کی تکرار بے کار ہے۔
فقط:
ڈاکٹر پنہاں کی صائب رائے کے شکریہ کے ساتھ
منظور قاضی از جرمنی
مجھے پنہاں صاحبہ کی اس حق گوئی اور بے باکی سے دلی خوشی ہوئی کہ انہوں نے یہ کہا کہ ” انکی ذات میں جو ایک چھوٹاسا نقاد موجودہے ” اس نے میری بیشتر دلیلوں کو تسلیم کیا صرف اس فرق کے ساتھ کہ وہ میری جگہ ہوتیں تو صرف ایک بار اپنی رائے دیتیں اور بس پھر شاعر کو اپنی مرضی پر چھوڑ دیتیں ، خوش دلی کے ساتھ ، آئندہ کبھی ایک بار بھی اپنے موقف کو نہیں دہراتیں اس خیال سے کہ یہ شاعر کا اور اسکی تخلیق کا معاملہ ہے۔
اس بات پر پنہاں صاحبہ سے یہی عرض کرنا ہے کہ میں تو شاعر کو اور اسکے شعر کو ( جس کا پہلا مصرعہ میرے خیال میں ناقص ترین مصرعہ ہے ) اسکو ہی اس بلاگ کا پھر سے موضوع بنا یا ۔
یقین مانیے ، میں تو اس شعر کو اور اس کے مصنف کو اپنے حال پر چھوڑدیا تھا مگر اس شاعر نے ہی خود اپنے اس شعر کو اپنے اس بلاگ کا موضوع بنا کر ساری دنیا کے سامنے پھر سے رکھدیا ا س مشورہ کے ساتھ اب ” آپ اس پر تبصرہ لکھیں ” یا آپ اسکا ” جواب لکھیں”
اس بات پر میں علامہ اقبال کے اس شعر کو یا د کیا کرتا ہوں:
اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بے گا نے بھی ناخوش
میں زہر ہلا ہل کو کبھی کہ نہ سکا قند
۔۔
بہر حال:
علم کا خواہشمند
منظور قاضی از جرمنی
تصحیح : اوپر کے تبصرہ میں ” عرض کرنا ہے کہ میں تو شاعر کو اور اسکے شعر کو ” کی بجائے : ” عرض کرناہے کہ شاعر نے ہی اس شعر کو ” پڑھا جائے
کمپوزنگ کی کوتاہی کی معافی کے ساتھ۔
یہ تصحیح خوف کے باعث ہے کہ میرے نکتہ چیں ہمیشہ کی طرح اس بات کا بتنگڑ نہ بنا دیں ۔
السلام علیکم آپ تمام کی خدمت میں!!
بہت معزرت کے ساتھ مجھے قاضی صاحب کی عمر کا تو علم ہے کے وہ بزرگ ہیں مگر جعفری صاحب کا کچھ علم نہیں کے وہ یا تو کم عمر ہیں یا پھر انکی عمر 60 سال سے اوپر ہے ؟:)
کیونکہ جعفری صاحب کے بلاگز میں کافی عرصہ سے پڑھتی چلی آ رہی ہوں اور خاص طور پر قاضی صاحب کے ساتھ تو انکی نوک جھونک چلتی ہی رہتی ہے ۔
مگر جعفری صاحب کے کچھ بلاگز مجھے وہ بھی یاد ہیں کے جب یکدم قاضی صاحب غائب ہو گئے تھے تو جعفری صاحب کے مخصوص الفاظ سے قاضی صاحب کے لئے انکے دل میں کسقدر محبت و فکر تھی وہ یہاں کافی آنےوالوں نے محسوس کیا ہے
بہر حال جعفری صاحب جس ایک شعر پر یہاں اور بند ہونے والے بلاگ میں بات ہوتی ہے میرے خیال میں اگر اس شعر کو ایشو نا بنایا جائے بہتر ہوگا ۔ اور اس پر میں کوئی معزرت کرنا نہیں چاہتی اور نا ہی کسی قسم کی دلیل دینا چاہونگی
میری گزارش ہے کے برائے کرم اس پر مزید بات نا ہو اور کسی اور عنوان پر بات کی جائے جس میں معصومین(ع) اور ان کی شان میں اشعار کسی قسم کا معضوع بحس نا بنیں تو اچھا ہوگا
آپ سب کی دعاوں کی طالب
ماریہ علی
ماریہ صاحبہ۔ اگر آپ واپس ڈنمارک آ گئی ہیں تو واپسی مبارک ہو۔ امید ہے کہ کراچی میں آپکا قیام خاصہ اچھا رہا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ آپکو خوش وخرم رکھے۔آمین
محترمہ ماریہ علی صاحبہ
آپ کی بات یقینا” قابل تقلید ، لا یق ستا یش بلکہ قابل غور ہے
از شاہ نقر قادری
ماریہ علی کاظمی صاحبہ اگر ڈنمارک واپس آگئی ہیں تو اس خوشخبر ی پر ان کو مبارکباد عرض ہے۔
اگر وہ ابھی تک کراچی کی گرمی اور مرطوبیت اور گرد وغبا ر میں جھلس رہی ہیں تو ان کے اور انکے شوہر نامدار کےلئے دلی دعائیں پیش ہیں۔
انکا ایک بلاگ جو میں نے خاص انکے لیے شروع کیا تھا وہ انکی تحریر کا منتظر ہے۔
صفدر ھمدانی صاحب نے آپ کو جو نیک دعائیں دیں ان دعاوں پر میں دل سے آمین ثمہ آمین کہتا ہوں
جہاںتک ظفر جعفری صاحب کی مجھ سے ہمدردی اور خلوص کا تعلق ہے میں اس کو اس وقت سے محسوس کررہا ہوں جب سے وہ ڈلس کے مشاعروں میں خاص طور پر اوکلوہاما سے تشریف لاکر اپنے اشعار سناتے تھے ، ان مشاعروں میں بھی شریک ہوتا تھا ۔۔ ان کی شاعری سے متاثر ہوکر ، عالمی اخبار کے بلاگ گواہ ہیں کہ میں نے ان کی شاعری پر کچھ بلاگ بھی لکھے ۔
بہر حال :
،،
خیر اندیش :
منظور قاضی از جرمنی
السلام علیکم
بہت بہت شکریہ ہمدانی صاحب اور قاضی صاحب آپ دونوں نے مجھے اور علی کو اپنی دعاوں میں یاد رکھا۔
ہم کل پاکستان سے واپس آئے ہیں اس لئے یہاں بلاگز نہیں لکھ سکے جس کےلئے معزرت ۔
آج تو علی نے بھی خود سے کہہ کر ایک بلاگ لکھا ہے ہمدانی صاحب کے کالم پر ۔ مجھے یقین نہیں آ رہا کے علی بھی بلاگز لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں 🙂
خیر ہم دونوں آپ سب کی دعاوں کے بے انتہا طالب ہیں آپ ہم دونوں کو اپنی دعاوں میں شریک رکھیں تو یہ ہماری خوش نصیبی ہوگی
اب میں انشااللہ پوری کوشش کرونگی کے عالمی اخبار پر جس حد تک ہو سکے وقت دوں
آپ سب کی دعاوں کی طالب
ماریہ علی
hamdani sahib i do commend you for this effort which is called AALMI AKHBAR afrin..
i am sure this is his ficticous name SHAHNOR QADRI. IN ONE BlOG HE IS ReAL HYDERABADI,RATHER dhqani and in aother blog he writes pure Lakhnavi urdu. a m/qazi doesn,t know what to do with Zafar jafery. Aakif moin is called names for telling the truth.well i am trying to learn urdu typing and i hope i will be participating regularly. truly yours, Tajdar.
آًدانی ساھیب جیتے راھین۔ بھت مبارک کام اپ کر راھے ھین۔ تاجدار۔