کچھ روز قبل میں لکھا تھا کہ عالمی اخبار کے قارئین سے دست بستہ درخواست ہے کہ ڈاکٹر نگہت نسیم کے چھوٹے بہنوئی خالد محمود کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لیئے اپنے خالق ومالک اور معبود حقیقی سے گڑگڑا کر دعا مانگی جائے کہ وہ جس کے قبضہ قدرت میں ہر ذی روح کی جان ہے وہ اس پنتالیس سالہ نوجوان کو صحت دے دے۔
خالد محمود کے طبی رزلٹ آنے کے بعد اب انکے لیئے پہلے سے بھی بہت زیادہ دعاؤں کی ضرورت ہے. یوں تو زندگی اور موت اسی کے ہاتھ میں ہے جس نے انہیں خلق کیا ہے لیکن ایسے واقعات بھی اسی دنیا میں ہوئے ہیں کہ دعاؤں کی بدولت موت کی دیوار کو ہاتھ لگانے والا واپس پلٹ کر آ گیا ہے. بس اسی ایک معجزے کی خاطر آیئے سب ایک بار گڑگڑا کر اپنے رب سے خالد محمود کی زندگی کی بھیک مانگیں
خالد محمود ڈاکٹر نگہت نسیم کی چھوٹی بہن دلشاد نسیم کے شوہر ہیں اور اچانک شدید بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ دلشاد نسیم بھی ماشاللہ بہت با صلاحیت ڈرامہ نگار ہیں اور پاکستان کے نجی چینل جیو سے ڈرامہ رائیٹر اور پروڈیوسر کے طور پر وابستہ ہیں۔
سچ کہوں تو ڈاکٹر نگہت ہم عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کے ہر فرد کی خوشی غمی میں جس خلوص دل سے شامل ہوتی ہیں اسکا بھی تقاضہ ہے کہ ہم تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے مددگار بنیں اور اس خانوادے کی تسلی کا موجب قرار پائیں۔
مولا علی نے فرمایا تھا کہ ”دعا مومن کے لیئے ہتھیار ہے” اور خالد محمود کو جس جنگ کا سامنا ہے اسکے لیئے اب دعا کا ہتھیار ہی کارگر ہو گا۔انشااللہ۔
اللہ پاک سے اسکے حبیب پاک،اسکی اہلبیت پاک اور انکے حبیب کے اصحاب باوفا کے توسط سےدعا کیجئے وہ خالد محمود کو صحت عطا کردے۔آمین ثمہ آمین

اے میرے مالک و خالق کوئی معجزہ کر دے اور اپنے حبیب پاک،اسکی اہلبیت پاک اور انکے حبیب کے اصحاب باوفا کے صدقے میرے بھائی کو صحت و سلامتی عطا فرمادے .. آمین ثم آمین
بابا جی آپ کو اللہ کریم اپنی رحم و فضل کی چھاؤں میں رکھے … آپ نے دعاؤں کا وسیلہ کر دیا .. آمین
أَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ .
دعا ہے کہ خلاق د و عالم آپ کے پورے خانوادے کو اپنی خاص حفاظت میں رکھے ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین بجاہ محمد و آلہ الطاہرین۔
آپی ان دنوں میں کلمات کشائیش کثرت سے پڑھیں جو کہ یہ ہیںۛ
لَا اِلَہٰ اِلَّا اللّٰہُ الحَلِیمُ الکَرِیمُ لا الہ الا اللہ العلی العظیم سُبحَانَ اللّٰہِ رَبَّ ا السموات السبع و رب الارضین السبع وما فیھن و ما بینھن و رب العرش العظیم طو اَلحَمدُ للّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ والصلوٰة ُ علی محمد و آلہ الطاہرین و السلام علی المرسلین ۔…
انشا ٴ اللہ تمام مشکلات سے بفضل خدا نجات ہوگی۔
اللھم صل علیٰ محمد و آلہ الطاہرین
السلام علیکم
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ خالد محمود صاحب کو شفا یاب کرے اور دلشاد بہن کے گھر انے کو ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے
والسلام
زرقا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے
بیماریوں اور تکلیفوں کو دور کرنے کی دعا
سید ابن طاؤس فرماتے ہیں کہ ہم نے اسے آزمایا ہے۔ پس ایک کاغذ پر لکھا جائے
یَا مَنِ اسْمُہُ دَواءٌ وَذِکْرُہُ شِفاءٌ، یَا مَنْ یَجْعَلُ الشِّفاءَ فِیما یَشاءُ مِنَ الْاَشْیاءِ صَلِّ عَلَی
اے وہ جس کا نام دوا اور جس کا ذکر شفا ہے۔ اے وہ کہ چیزوں میں سے جس میں چاہے شفا رکھ دے رحمت فرما محمد و آل(ع)
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ شِفائِی مِنْ ہذَا الدَّاءِ فِی اسْمِکَ ہذَا۔
محمد پراور اپنے اس نام میں میرے لیے اس بیماری سے شفا قرار دے۔
دس مرتبہ لکھیں،یَا اللهُ
دس مرتبہ لکھیں،یَارَبِّ۔
دس مرتبہ لکھیں،یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔
یا رب رحم فرما
تجھے اپنے رحیم و کریم ہونے کی شان کا واسطہ
تجھے اپنے پیارے نبی حضور رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ
باجی ڈاکٹر نگہت نسیم کے چھوٹے بہنوئی اور دلشاد نسیم کے شوہر بھائی خالد محمود کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرما
اور
انکے دیگر اہل خانہ پر اپنی کرم نوازی فرماتے ہوئے
ہر قسم کی پریشانی سے نجات دے کر شفائے کلی اور سلامتی و اطمینان عطا فرما
آمین
والصلوٰۃ اللہ والسلام علی اشرف المخلوقات سیدنا محمد المصطفیٰ وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
پروردگار عالم ،بیٹی دلشاد نسیم کے شوہر خالد محمود کو بحقّ پنجتن پاک و بیمار کربلا وچہاردہ معصومین علیہم السّلا م شفائے کاملہ سے نوازے ،آمین
اور ہر مشکل سے جلد سے جلدنجات کامل عطا کر کے اس طرح سے شفا ءیاب کر دے کہ جیسے بیمار ہوئے ہی نہیں تھے،اآ مین ،ثمّہ آمین
دعاگو زائرہ بجّو
أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
ھم سب کے خالق وپروردگار،
اے میرے معبود،سب سے زیادہ مہربان وکریم۔ تیری بارگاہ میں ھم سب دست بستہ دعا کرتے ھیں کہ ھماری بہت عزيز اور بہت پرخلوص دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کے بہنوئ اور ھم سب کی بہت محترم بہن معروف ڈرامہ نگار دلشاد نسیم کے شوھر کو صحت کامل ،اور شفاۓ عاجل عطا فریاء،آمیں ثم امین۔
اللہ پاک سے دعا کرتے ھیں کہ اس محبت بھرے خانوادے پر اپنا کرم خاص نازل فرماء ھمیشہ اپنے حفظ و امان ،عافیت و حفاظت میں رکھنا، آمین
الہی بحق محمد اور آل محمد برادرخالد محمدد کو جلد از جلد مکمل شفایابی عطا فرماء آمین ثم آمین
اللہ پاک دلشاد کے گھر کو ،دل کو ھمشیہ شاد و آباد رکھے، بحق بیمار کربلا دلشاد کے شوھر کو بیماری سے
مکلمل شفا عطا فرماء آمیں ثم آمین
أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
أمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء
میری بہت پیاری اور بہت عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سلامت رھو،انشا اللہ تم بہت جلد ھم سب کو خوش خبری سناوگی کہ برادر محترم جناب خالد محمدد تیزی سے روبصحت ھورھے ھیں ۔اللہ پاک انکو شفاۓ کاملہ عطا فرماء مکمل صحت یابی عطا فرماء ۔
میں نے امی سے بھی دعا کا کہا ھے اور اپنی چھوٹی بہن تحسین انور سے بھی دعا کی التماس کی ھے۔ مجھےسب کی دعاوں پر بہت بھروسہ ھے ، انشا اللہ تمام لوگوں کی دعاوں کی بدولت معبود حقیقی برادر محترم خالد محمود پر اپنا کرم کریگا ،اور ان کو مکمل شفا یاب کریگا۔ آمین ثم آمین
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب سلامت رھیں ۔ واقعی آپ سچ کہتے ھیں ھم سب کی بہت مخلص او رپرخلوص دوست اور عزیز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم جس طرح سب کا خیال رکھیتں ھیں ، اور ھر ایک کی مدد کے لیے پیش پیش رھتیں ھیں انشا اللہ ، اس کا اجر تو ان کو اللہ پاک دارین میں عطا کریگا ۔ اللہ پاک ایسے شفاف قلوب والے دردمند لوگوں کو انکی انگنت نیکیوں کا بے شمار اجر عطا فرماتا ھے ۔ میں نے اس عرصے میں ڈاکٹر نگہت نسیم سے بہت کچھہ سیکھا ھے، ایثار امداد ،مروت ، نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ھم سب کی عزيز بہن کو اللہ پاک کوئ پریشانی اور دکھہ نہ دے ۔ آمین ثمہ آمین
آپکی یہ بات تو ھر ایک تک پہچنی چاھیے میں بھی بلاگ فیملی کے اس خوبصورت خاندان کے ھر فرد سے التجاء کرونگی کہ آيیۓ مل کر دعا کرتے ھیں ۔کہ اللہ پاک ھماری پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کی چھوٹی بہن دلشاد کا گھر ياد رھے،ان کو کوئ دکھہ نہ ملے، اللہ پاک جلد ازجلد دلشاد کے شوھر خالد محمود کو صحت یابی عطا فرماۓ آمیں ثمہ آمین
یا فارج الھم
یا کاشف الغم
برادر محترم خالد محمود کو صحت کامل شفاۓ عاجل عطا فرماء آمین ثمہ آمین
رو روکر گڑگڑا کر دعا مانگی جاۓ تو اللہ تعالی دعا کو کھبی رد نیہن کرتا
،اللہ پاک سب پر کرم کرتا ھے ،
آپکے ان دعايئہ کلمات پر آمین ثمہ آمین کہتی ھوں
ڈاکٹر نگہت ہم عالمی اخبار کی بلاگ فیملی کے ہر فرد کی خوشی غمی میں جس خلوص دل سے شامل ہوتی ہیں اسکا بھی تقاضہ ہے کہ ہم تکلیف کی اس گھڑی میں ان کے مددگار بنیں اور اس خانوادے کی تسلی کا موجب قرار پائیں۔
مولا علی نے فرمایا تھا کہ ”دعا مومن کے لیئے ہتھیار ہے” اور خالد محمود کو جس جنگ کا سامنا ہے اسکے لیئے اب دعا کا ہتھیار ہی کارگر ہو گا۔انشااللہ۔
اللہ پاک سے اسکے حبیب پاک،اسکی اہلبیت پاک اور انکے حبیب کے اصحاب باوفا کے توسط سےدعا کیجئے وہ خالد محمود کو صحت عطا کردے۔آمین ثمہ آمین
میں کس طرح اپنے عالمی بلاگ فیملی کا شکریہ ادا کروں جو مشکل کی اس گھڑی میں میرے ساتھ اپنے اشک پرو رہے ہیں .. دعاؤں سے اللہ کریم کی ازلی رحمت کو پکار رہے ہیں .. میرے اختیار میں کچھ نہیں ہے جو کہ ایک لفظ ایسا لکھ سکوں جو میرے تشکر کا اظہار کر سکے .. بس میرے بھائی کو صحت کے ساتھ جینے کی دعا دے دیجئے .. خالد میرا پھوپھی زاد بھائی بھی ہے .. اور انہیں کے والد جناب اصغر محمود مرحوم کی کوششوں سے میں ڈاکٹر بنی تھی .. .. مجھے ان کی شفقت اور اپنی پھوپھی مرحومہ کی محبت یاد آتی ہے تو اس دنیا سے دل اچاٹ ہو جاتا ہے کہ جب اتنے بے لوث لوگ چلے گئے تو اور جی کر کیا کرنا … میرے پھوپھا مرحوم لاہور بورڈ کے چیرمین تھے اور انگلش اور حساب کے پروفیسر بھی .. .. ان کی خاص عنایت اور شفقت نے مجھے ہمیشہ کامیاب ہونے میں راہنمائی فرمائی .. اللہ کریم انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے .. اور ان کی نیکیوں کے صدقے ان کے صاحبزادے جو ان کے بعد اس وقت پورے خاندان کا سربراہ بھی ہیں صحت و سلامتی عطا فرمائے .. اور اس خانوادے پر آئی ساری مشکلوں کو حل فرمادے ..آمین
میری مسیحا بیٹی اللہ تمھارے دل کو اپنی بہن کے سہاگ کی سلامتی اور صحت سے ٹھنڈک عطا کرے ،اور تمھارے گھر ،اور خاندان کے اتنے اہم ستون جیسی ہستی کو اس وقت آئ ہوئ اس آفت سے جلد سے جلد نکال لے ،آمین،
تم نے اس وقت اپنے اقرباء کے احسانات کا جس طرح فراخ دلی سے اعتراف کیا ہے اسی طرح رب العالمین تمھارے ان احسانات کا جو تم اللہ کی مخلوق کے ساتھ ہمہ وقت بغیر کسی صلے کی تمنّا کے کرتی رہتی ہو اعتراف کر کے خالد محمود کو اپنی رحمت بیکراں سے شفاء کاملہ عطا کردے آمین
دعاگو زائرہ بجّو
اسلام علیکم
اللہ رحیم و کریم ہے اور اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے ۔اللہ اپنے فضل سے ہم سب کی دعا کو بھا ئی خالد محمود کے لئے قبول فرما لے اور انہیں صحت اور لمبی ذندگی عطا فرمائے ۔آمین
اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنے پیارے نبی کے صدقے بہن دلشاد کے گھرانے کو اپنی عافیت میں رکھے ۔اور ہر غم اور دکھ سے بچائے رکھے آمین ثمہ آمین
اللہ بھائی خا لد محمود کو صحت کلی عطا فرمائے آمین
عالم آرا
صفدر بھائی اسلام علیکم ورحمہ. آپ نے بہت ہی بر وقت قدم اٹھا یا ، ورنہ ہمیں پتہ بھی نہ چلتا. کہ بہن نگہت کے بہنوئی بیمار ہیں . اللہ ان کو صحت ِ کلی عطا فر ما ئے آمین. اور اس کے بعد جتنے بلاگی بھا ئی بہن ہیں ان سب نے بھی خلوص دل سے دعا ئیں مانگی ہیں ان سب پر بھی ثم آمین . کیونکہ ہم سب بہن نگہت سے ان کے خلوص اور عالمی اخبار کے لیئے انتھک محنت کی وجہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں ان کی پریشانی اور تکلیف ہم سب کی پریشانی اور تکلیف ہے
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ وہ خالد محمود صاحب کو صحت یاب کرے اور ان کے گھر انے کو ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھے ، آمین ۔
آپی ھم سب آپ کے ساتھ ہیں اور دعاؤں میں خالد بھائی کی شفأ کے لیے دعا گو ہیں
أَمَّن یُجِیبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَیَكْشِفُ السُّوءَ .
آپ تمام احباب سے التماس ہے کہ ہر فرض نماز کے بعد 5 مرتبہ مذکورہ بالا آیت کا ورد کریں اور اول و آخر 3،3 بار درود شریف بھی پڑھ لیں انشآ اللہ ربِ کریم اپنے حبیب (ص) اور آپ کی آل (ع) کے صدقے میں نگہت آپی کے بہنوئی ، بھائی خالد محمود کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے گا آمین یا رب العالمین
نگھت بہن
بہت افسوسن ہوا یہ جان کر۔اللہ اپنے حبیب کے صدقے میں خالد کو صحت کاملہ عطا کرے۔آمین
خداوند قدوس کے حضور بندہ ناچیز گڑگڑا کر دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی ڈاکڑ صاحبہ کے بہنوئ خالد محمود صاحب کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین ثم آمین۔ خداوند ہم سب پر اپنا کرم فرما
السلام علیکم
بہت عرصے سے غیر حاضر ہوں ، اور آج بھی صرف اتنا ہی موقع ملا تھا کہ ایک جھلک دیکھ سکوں ، نگہت آپی کے بہنوئی کی بیماری کا پڑھ کر بہت تشویش ہوئی ہے ، میری دُعا ہے کہ اللہ اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم اور آقا صلاۃ السلام کے پیاروں کے صدقے ہمارے بھائی کو شفا عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ثمہ آمین ۔ اور میں نگہت آپی ، دلشاد آپی اور پورے گھرانے کے لیے صبر اور حوصلے کے لیے بھی دُعا گو ہوں ۔
آصف احمد بھٹی
آپ کے بہنوئی اب کیسے ہیں نگہت جی ؟ اللہ پاک ان کو صحت دے ۔ ۔آپ پلیز اپنی بہن کو ہم سب کی طرف سے بہت پوچھئے گا اور انہیں تسلی دیں کہ جن کے ساتھ اتنی دعائیں ہوں پریشانی بھی پلٹ جاتی ہے ،اتنی شدت دیکھ کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ پاک سب ٹھیک کریں گے ۔
پیاری نگہت آپی
بہت دکھ ہوا یہ جان کر
اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب (ص) اور اُن کی پاک آل(ع) کے صدقے میں مریض کو صحتِ کاملہ عطا فرماےء.
آمین .
پرور دگار علم حضرت محمّد مصطفٰے حبیب کبریاء صلّی اللہ علیہ واٰلہ وسلّم کے صدقے میں خالد محمود کو شفائے کاملہ عطا فرمائے ،اور میری مسیحا بیٹی کے گھرانے کو اس کڑی آزمائش سے بخوبی نکال لے ،آ مین
دعاءگو زائرہ بجّو
ایڈمنٹن
کینیڈا
نگہت بہن
اللہ آپکے بہنوئ کو روبصحت کرے اور اُنکا سایہ بیوی بچوں کے سر پر قائم رکھے۔ ٰٰٰٰٰ یاسلاموٰٰٰ کی تسبیح بہت ہی مجرب ہے۔
اللہ سے دعا ہے کہ اے مالک کل تو اپنے بندوں پر بہت مہر بان ہے بس اپنے فضل سے
بھائی خالد محمود کو صحت اور ذندگی عطا کر ۔ان کی بیوی بچوں پر ان کا سا یہ سلامت رکھ۔آمین
بہن نگہت اللہ آپ سب پر فضل فرمائے اور آپ کی پریشانیاں دور کر دے ۔آمین
عالم آرا
وینکور
میرے بھائی کو کل پھیپھڑوں کا کینسر تشخیص ہوا ہے ۔ میں حیران ہوں کہ میرے بھائی نے کبھی سگریٹ کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔ کسی ایسی جاب میں نہیں رہا ۔۔ وہ ہمیشہ ہی سے سرکاری عہدوں پر رہا ہے اور آجکل اسٹیٹ لائف انشورنس میں ڈاریکٹر کی زمیداریاں نبھاہ رہا تھا ۔۔ اچانک ہی پچھلے سال نومبر میں اسے سانس لینے میں تکلیف ہوئی تھی جسے پہلے ٹی بی سمجھ کر ڈاکٹرز نے علاج کیا ۔۔اور جب صحت یاب نہ ہو سکا تو انہوں نے مزید ٹیسٹ کئے اور کلل انہیں کینسر کی لسٹ میں ڈالدیا ۔۔ ان کی پہلی کیمو تھراپی کل ہوئی تھی ۔۔۔ اور آج دوسری ہو گی ۔
میری کل پاکستان میں ان سے بات ہوئی تھی ۔۔ وہ اس وقت شوکت خانم میموریل ہوسپٹل میں ہی تھے ۔۔ انہوں نے کہا کہ بس میرے لئے دعا کر دیجئے کہ میرے ڈاکٹر کے ہاتھ میں میرے لئے اللہ پاک نے شفا لکھی ہو ۔۔
کل مصباح بھائی سے بات ہو رہی تھی اور ہم دونوں بہن بھائی انتہائی افسردگی سے سوچ رہے تھے کہ ہماری بلاگ فیملی پر اچانک ہی کتنی مشکلیں آ پڑی ہیں ۔۔ روز ہی کوئی ایسی خبر آجاتی ہے ۔۔
دعائے ربی ہے کہ ہم سب کو اللہ کریم و رحیم کے بعد آ پس میں سہارا بنائے رکھے ۔۔ زندگی اور موت کے درمیان ایک پل سے بھی کم کا فاصلہ ہے ۔۔ ہر گزرنے والا پل ہمیں یہی بتاتا ہے پر ہمیں سمجھ آئے تو جب نہ ۔۔۔
آپ سب کی دعاؤں کی میری بہن دلشاد اور اس کے اہل خانہ کو بہت ضرورت ہے ۔۔۔ بس دعاؤں سے ہماری مدد کر دیجئے ۔۔
حضرت امام سید زین العابدین علیہ السلام کی دعاؤں میں سے ایک دعا!
دفع بلیات کے سلسلے میں دعا۔۔۔۔صحیفہ سجادیہ
اے اللہ ! تیرے ہی لیے حمد وستائش ہے تیرے بہترین فیصلہ پر اور اس بات پر کہ تو نے بلاؤں کا رخ مجھ سے موڑ دیا۔ تو میرا حصہ اپنی رحمت میں سے صرف اس دنیوی تندرستی میں منحصر نہ کر دے کہ میں اپنی اس پسندیدہ چیز کی وجہ سے (آخرت کی ) سعادتوں سے محروم رہوں اوردوسرا میری نا پسندیدہ چیز کی وجہ سے خوش بختی وسعادت حاصل کر لے جائے ۔ اور اگر یہ تندرستی کہ جس میں دن گزارا ہے یا رات بسر کی ہے کسی لازوال مصیبت کا پیش خیمہ اورکسی دائمی وبال کی تمہید بن جائے تو جس (زحمت واندوہ ) کو تو نے موخر کیا ہے اسے مقدم کر دے اور جس( صحت وعافیت کو مقدم کیا اسے موخر کر دے کیونکہ جس چیز کا نتیجہ فنا ہو وہ زیادہ نہیں اورجس کا انجام بقا ہو وہ کم نہیں ۔ اے اللہ تو محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما۔
پروردگار عالم اپنے حبیب (ص) اور ان کی آل پاک (ع) اور خصوصاً بیمارِ کربلا سیدِ سجاد علیہ السلام کے صدقے میں نگہت آپی کے بہنوئی خالد محمود بھائی کو صحت کاملہ عنایت فرما اور ان کو اور ان کے اہلِ خانہ کو تمام مشکلات سے دور فرما
اے میرے معبود تجھے تیری وحدانیت کا واسطہ تو ہی ہے جو حاجت مندوں کی حاجت اس کے طلب کرنے سے پہلے ہی پوری کردیتا ہے
اے رب العالمین، اے مشرق اور مغرب کے رب ، اے فریادیوں کے فریاد رس مشکل الکشأ کے صدقے میں خالد محمود بھائی کی مشکل حل کر اور ھماری دعاؤں کو رد نہ کر آمین یا رب العالمین
رب تعالی خالد محمود کو صحت کاملہ دے!!!
اللہ نیکو کو ہمیشہ امتحان میں ڈالتا ہے!
خدا ئے بزرگ وبرتر کی بارگاہ میں دعا ھے کے جتنے ھاثھ خالد محمود بھائی کی صحت و تندرستی کی دعا مانگ رھے ھیں اور ھر قلم جو
خالد بھائی کی صحت اور سلامتی کے لیئے دعائیں تحریر کر رھے ھیں اے میرے رحمان و رحیم رب تجھےاپنی بزرگی اور عظمت کا واسط محمّد و
آل محمّد کے صدقے ھر اٹھے ھوئے ھاتھ اور قلم کی دعا کو قبول فرما اور خالد بھائی کو شفائے کلی عطا فرما آمین برحتمہءکا یا الحمرمن رحیمامین اور نگہت بہن خالد بھائی خود روزآنہ نوے بار اسم اللہ یا کبیُر کا ورد کریں طبیب کے ھاتوں شفا پانے کے لیئے اکسیر ھے
انشا اللہ
یہ درودشریف کینسر کے لیے شفا یابی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انشااللہ۔ وہی تو شفا دینے والا ہے بے شک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درُودِ شفاء
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیدنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَ وَا ئِھَا وَ عَافِیةِ الاَ بدَانِ وَ
شِفَائِھَاوَ نُو رِالاَبصَارِ وَضِیائِھَاوَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم
(ترجمہ)”یا اللہ درود بھیج ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر جو دلو ں کے طبیب اور ان کی دوا ہیں اور جسمو ں کی عافیت اور ان کی شفا ہیں اور آنکھو ں کا نور اور ان کی چمک ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر اور اصحاب رضی اللہ عنہ پر درود اور سلام بھیج ۔
اسلام علیکم
بہن نگہت میری والدہ بیماری میں ایک صد قہ نکالتی تھیں اس کا طریقہ لکھ رہی ہوں آپ بھی یہ صدقہ دیں ۔
اللہ رحیم و کریم ہے وہ ضرور رحم کرے گا انشا ء اللہ
ایک کلو گائے کا گوشت منگا کر اس گوشت کو مریض پر سے سات دفعہ اس طرح اتاریں کہ الٹے پیر سے شروع کرٹے ہوئے پورے جسم کے اوپر سے سیدھے پیر تک آئیں یہ ایک دفعہ ہوگا اسی طرح وہ گوشت سات دفعہ اتاریں اور کسی ایسی جگہ ڈال دیں جہاں جانور کتے یا بلیاں اسے کھا لیں ۔ یہ صدقہ تین دن کسی بھی وقت اتا ریں ۔ صدقہ رد بلا ہے ۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے بہنوئی کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے ۔اور سب کی دعاؤں کو ان کے حق میں قبول فرمائے آمین
عالم آرا
میرے پاس تو الفاظ نہیں ، نہ ہی کوئی نسخہ ہے ، نہ کوئی ورد نہ وظیفہ ، مگر میرے پاس صرف اللہ ہے اور میں جانتا ہوں کہ وہ مجھے ناامید نہیں کرتا ، میں اور میری بیگم ہم دل سے دعاگو ہیں خالد بھائی کی صحت کے لیے ، اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ باجی نگہت جیسی نیک روح کو اللہ ہمیشہ خوشیاں دے گا ، مجھے اپنے رب پر یقین ہے کہ وہ اپنے محبوب نبی (ص) اور آل نبی (ص) کے صدقے خالد بھائی کو بہت جلد صحت یاب کرے گا ، انشااللہ ۔ ۔۔ ۔
انشاللہ اظہر ہمارا رب ہم سب کو ہماری تکلیفوں سے نکال لے گا ۔۔ آمین ثم آمین
آپا میں نے ابھی ابھی دلشاد کو فون کر کے بتا دیا ہے وہ بس اب صدقہ اتار ہی رہی ہو گی ۔۔ جزاک اللہ
آپا مجھے کتابیں کل مل گئ تھیں لیکن ابھی پڑھ نہیں سکی ہوں ۔۔۔ انشاللہ جلد پڑھ کر آپ کو بتاؤںگی ۔۔ جزاک اللہ
فاطمہ بہن میں نے دلشاد کو بتا دیا وہ انشاللہ ضرور خالد کو بتا دے گی یا کبیرو پڑھنے کو ۔۔ جزاک اللہ
آپ سب کی دعاؤں اور توجہ کا بہت بہت شکریہ ۔۔ اللہ کریم و رحیم ہر کسی کو گرم سرد ہوا سے بھی بچا کر رکھے ۔۔۔آمین
محترم المقام جناب صفدر ہمدانی مجھے اکثر دلاسہ دیتے ہوئے کہا کرتے ہیں “ علم ہے نا کہ سیلاب اپنے پیچھے زرخیز زمین چھوڑ جاتا ہے ہزاروں گھر اجڑ جاتے ہیں لیکن لاکھوں کو رزق مل جاتا ہے
اسکی وہی جانے
بے شک بابا اسی کی وہی جانے اور جس تن لاگے بس وہی تن جانے
میری بہت پیاری بہن اور بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو، مجھے خود بھی اندازہ نیہن کہ میں نے 22 مئی سے اج تک کتنی بار پیاری بہن دلشاد کے نیک دل شوھر برادر محترم خالد محمدد کی شفا یابی کے لیے دعايئں کیں ھیں اور اپنے جاننے والے سارے لوگوں سے انکی صحت یابی کے لیے دعا کی التماس کی ھے۔ ، ھم سب ایک دوسرے کے دکھہ سکھہ میں شریک ھونے والے عالمی آخبار کے خاندان سے تعلق رکھتے ھیں وہ جو خوشی کے موقعہ پر تو شائد تاخیر سے آۓ مگر کسی دکھہ پریشانی کے عالم میں سب افراد دعاوں سے ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھاتے ھیں ھمت بڑھاتے ھیں ۔ اچھے اور سچے دوست کی یہی پہچان ھے ، میری پیاری بہن اور بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ، حوصلہ رکھو میری عزیز دوست اللہ بہت رحم کرنے والا ھے اور وہ ضرور ھم سب کی دلشاد کی بچوں کی تمھارے والدین کی تم سب کی دعا کو ضرور قبول کریگا اور برادرمحترم خالد محمود بیمار کربلا کے تصدق میں جلد ازجلد شفایاب ھوکر گھر آجايئنگے ۔ اللہ پاک سے دعا ھے کہ ان پاک حروف وسطور کے ذریعے جلد از جلد دلشاد کے مجازي خداکو شفایابی عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیدنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَ وَا ئِھَا وَ عَافِیةِ الاَ بدَانِ وَ
شِفَائِھَاوَ نُو رِالاَبصَارِ وَضِیائِھَاوَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم
میرے خیال میں ہم سب ساتھیوں کو ایک ورد یا سلامُ کاسوا لاکھ مرتبہ کا خالد محمود کی صحتیابی کے لئے کر لینا چاہئے
آپ کا خیال انتہائی پر فکر ہے بجو .. انشاللہ ہم سب اپنے اپنے حصے کی 25 تسبیح یا سلامُ کی پڑھ لیں گے .. آپ سب کی عنایتوں اور محبتوں کی میں اور میرا پورا خانوادہ احسانمند ہے .. جزاک اللہ
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہماری دعاؤں کو بھائی خا لد کے حق میں قبول فرمائے آمین
مجھے خوشی ہوئی کہ آپ کو کتاب مل گئی۔
اللہ ہم سب کی پریشانیاں دور کر دے آمین
اور سب دعا کرنے والوں کو اس نیکی کے اجر و ثواب سے نوازے آمین
عالم آرا
میرے مالک
اے ارض وعرش کا خالق
اے میرے معبود
اے میرے پروردگار
اے میرے پالنے
یا رحیم وکریم
یا حنان یا منان
یا واسع و الغفران
یا رب العالمین
ھم سب کی دعاوں کو شرف قبولیت بخش دے ، معبود برادر محترم خالد محمود کو شفاۓ عاجل اور صحت کامل عطا فرماء آمین ثمہ امین
بجو زائرہ کی بتائ ھوئ تسبح یا سلامّ بھی 25 بار ّآج رات کو پڑھ لونگی ، انشا اللہ اللہ پاک ان کی مشکلوں کو آسان فرماۓ گا،
اے میرے مالک و خالق کوئی معجزہ کر دے اور اپنے حبیب پاک،اسکی اہلبیت پاک اور انکے حبیب کے اصحاب باوفا کے صدقے میرے بھائی کو صحت و سلامتی عطا فرمادے .. آمین ثم آمین
اسلام و علیکم
مُجھے شدید افسوس ہے کہ اتنے دنوں کے بعد یہاں آئی ہوں .. میری دُعا ہے کہ خدائے کریم جس کے ہاتھ میں زندگی موت سے لے کر اس کاینات کی ہر شے ہے وہ اپنے انتہائی کرم کے صدقے اور مُحمد (ص) اور اُن کی پال آل (ع) کے صدقے میں خاص کر بیمار ِ مدینہ اور بیمار ِ کربلا کے صدقے آپی کے بھائی کو زندگی صحت عطا فرمائے اور اُن کا علاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں اپنی کربلا کے آقا حُسین ِ مظلوم کے کے صدقے ایسی شِفا رکھ دے جو آپ کے بھائی کی زندگی کی نوید بن جائے .. خدا اُن کو لمبی زندگی عطا کرے وہ بھی مکمل صحت کے ساتھ الہی آمین …
یا رب مصطفیٰ ،بطفیل مصطفیٰ﴿عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ، ﴾
خالد بھائی کو صحت کاملہ عطافرما
ان کی تمام مصیبتیں ٹال دے، انہیں ، ان کے اہل خانہ کو تمام مشکلات سے بچا
رب سوہنیا إ
تو رحیم ورحمان ہے
ہم گناہ گاروں کو معاف کرنےوالا ہے۔۔۔۔۔معاف کردے
ہم تجھ سے تیری رحمت کا سوال کرتےہیں
اللہ سوہنیا ۔۔۔قبول فرما۔۔آمین
Nighat jee , Khalid sahib ki tabeeat kaisi hay khuda une sehat de bahat dil se dua ki hay ab pls btaen un ka kia haal hay.?