کسی بھی مرض کا علاج تشخیص کے بغیر نا ممکن ہے۔
لیاقت علی خان کے قتل کے بعد سے آج تک
پاکستان پر بلا وسطہ یا بالواسطہ حکومت فوج کی رہی ہے اور ہم یہ بات اچھی طرح جانتے بھی ہیں خارجہ پالیسی بھی ہمیشہ فوج ہی نے dictate کی ہے۔ لیکن ہم بزدل ہیں اسلئے بجائے اپنی فوج کے امریکہ، بھارت، اسرائیل اور شیطان کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں۔
جب چین، بھارت، روس، یورپ، سعودی عرب، کینیڈا ، مشرقِ بعید اور دوسرے ممالک امریکہ سے استفادہ کررہے ہیں تو ہم بھی کرسکتے ہیں۔ ہماری فوج ایک شیرِ ببر ہے جو بیرونی امداد پر حملہ کرکے اُسے کھاجاتا ہے۔ شیر کا بچا کھچا گیدڑ کھاجاتے ہیں جنکا نام سیاستدان ہے۔

اور کتوں اور بلیوں کے لئے تو اب ہڈیاں اور چھیچھڑے بھی نہیں۔
ایک اور چیز پھول گئے آپ
یعنی عوام
جو شیر کے دانتوں سے بچے کھچے ذرے نکال کر اسکے دانت تیز کرتے ہیں
تا کہ اگر باہر کی امداد نہ مل سکے تو عوام کو ت کھایا جا سکے بلکہ چیرا پھاڑا جا سکے
پاکستان کو ا نہیں کے لئے تو آزادی دی گئ تھی تاکہ برّصغیر جنوبی ایشیا سے جانے کے بعد کوئ خطّہ تویورپی آقاؤں کے مفادات کا نگہبان ہو ،اس لئےجمہوریت کے بجائے یہاں ہمیشہ فوجی حکومت رہی لیکن فوجی حکومت نے بھی جہاں ان کے مفادات کے خلاف کام کئے اس کو بھی ہٹا دیا گیا جیسے ایوّب خان نے اپنے بہت کم دور اقتدار میں پاکستان کو صنعتی ترقّی کی بے مثال حیثیت پر کھڑا کیا تو صاحب بہادر کہاں برداشت کر پائے ،
اب دیکھ لیجئے ہم کو کس طرح اقتصادی مار دی جارہی بجلی بند پانی بند مہنگائ الامان اور خوش و خرّم ہمارے حکمران ،ہم کو ہمارے حاکم بجلی اس لئے نہیں دے سکتے کہ مغرب کے یو پی ایس یہاں لا کر ان کو بیچنا ہیں ،
عوام خود ہی بے حیا بن گئے ہیں اتنی سیاسی جماعتوں میں سے کوئ ہے جو وزیر اعظم کے ایوان کے آگے کھڑا ہو جائے دس بیس ہزار کو لے کر کہ یہ امداد کا کھیل بند کرو اور اپنے پیروں پر کھڑے ہو
ظفر بھائی کتنی اچھی مثال دی ہے آپ نے وللہ جواب نہیں
محترم ظفر صاحب آپ کی بات تو صد فیصد درست ہے، لیکن اب شیر والی بات تو گئی البتہ گیدڑوں کا بچا بجو کھا رہے ہیں۔ جہاں تک امریکی امداد کی بات ہے تو اس سے امت مسلمہ کبھی بھی فیضیاب نہیں ہو سکے گی، چاہے کوئی دیانتدار ترین فرد آ جائے یا خائن ترین۔ سبب اسکا یہ ہے کہ امریکی خود خائن نہیں ہیں اور وہ اپنے ملک سے غداری نہیں کرتے۔یہ خوبی ان کو مجبور کرتی ہے کہ صرف اپنے مفاد کے لئے کام کریں نہ کہ ہم ایسے بھکاریوں کے لئے۔ اس لئے ان کا ایک ایک پیسہ وہاں لگتا ہے جہاں ان کا مفاد موجود ہو، نہ کہ پاکستان کا۔ پاکستان کی خیر اسی میں ہے کہ روکھی سوکھی کھالیں لیکن امدادی کشکول کو توڑ پھینکیں۔ ورنہ فُقرے کبھی اپنے نعمت رساں کے سامنے سر نہیں اٹھا سکتے۔
مصباح صاحب
امریکی خود خائن نہیں ہیں اور وہ اپنے ملک سے غداری نہیں کرتے۔یہ خوبی ان کو مجبور کرتی ہے کہ صرف اپنے مفاد کے لئے کام کریں نہ کہ ہم ایسے بھکاریوں کے لئے۔
ہم بہر کیف امریکہ سے بہتر ہیں کیونکہ ہم ہمیشہ دوسروں کے مفاد کی بات کرتے ہیں۔ ہمارا طرہء امتیاز یہ بھی کہ ہم دوسری اقوام کے نیک اعمال کا مقابلہ اپنے زرّیں اقوال سے کرتے ہیں۔ اپنی فوج کو پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ٹہرا نا ہمارے بس کی بات نہیں۔
اسلام علیکم بھائی ظفر جعفری
یہ ایسی حقیقتیں ہیں جن سے ہم سب ہی اتفاق کرتے ہیں اور افسوس بھی ہوتا ہے ۔
کل اپنے ایک محترم بزرگ کی بات سن کر دل دکھا بھی بہت اور شرمندہ بھی ہوا ۔ کہنے لگے ۔” بیٹی اگر فرشتوں کی بھی حکومت آگئی تو بھی ہم جیسے شیطان انہیں بھی اپنے جیسا ہی بنا لینگے ،تو بیٹا سب سے پہلے تو اپنا محا سبہ کر لو اور سوچ لو کہ اب صرف اور صرف حق اور سچائی کا ساتھ دینا ہے ۔مگر وہ حق اور سچائی ہے کہاں یہ ڈھونڈھنا تمہارا کام ہے ،””
وہ تو اپنی بات کہہ گئے ۔مگر واقعئی شیر کا بچا کھچا گیدڑ کھاتے رہینگے جب تک ہم شیر اور گیدڑ دونوں ہی کے منہہ سے چھننے کی طاقت پیدا نہ کر لیں ۔
آپ جیسے لوگ اگر جگاتے رہے تو ضرور ہم اس قابل ہو جائینگے ۔
اللہ میرے ملک کو ان گیدڑوں سے بچاتا رکھے آمین
عالم آرا
ہماری فوج میر جعفر ہے۔ اگر ہماری قوم امریکہ کے خلاف سر اُٹھائے گی تو اسکی سرکوبی افواجِ پاکستان کریں گی۔ اس کام کیلئے اگر فوج کو چیلنج کیا گیا تو وہ امریکہ سے کُمک لینے میں دریغ نہیں کرے گی۔
اچھے بھائ ظفر جعفری سلامت رھیں ۔ عنوان کی طرح بلاگ بھی بہت اجھا ھے
شیر کا بچا کھچا گیدڑ کھاجاتے ہیں؟
کھبی ھم اپنی عظیم اور ناقابل تسخیر فوج پر فخر کیا کرتے تھے ۔ اور جب سے انھوں نے دشمنوں کے بجاۓ اپنے ھی مللک میں شہرون میں فتوحات کا سلسلل قائم کیا ھے ،قبضہ گروپ کی طرح بہترین زمینوں پر قبضہ ،دنیا کی سب سے شاھانہ فوج ھے پاک فوج
آج ھم آنکا لگایا ھوا خاردار درخت اور اس کے زھریلے پھل کا کرشمہ دیکھہ ھی رھے ھیں ۔مقامی طالبان اور عالمی دھشت گرد القاعدہ انھی کے اگاۓ ھوۓ فتنے ھیں ،ابھی پھر ایک تازہ میزايئل حملے میں القاعدہ کا ایک اور اھم آدمی مارا گیا ھے۔ آيئے ھم سب پھر کراچی میں پھر نئی تباھی کے لیے تیار ھوجايئن ۔ یہ گیڈر نیہن گدھ ھیں گدھ مردار کھانے والے