ارض پاکستان میں معصوم بے گناہ پاکستانیوں کو جس بے دردی سے مارا جا رہا ہے اس کی ایک تصویری جھلک دیکھئے ۔۔ یہ بچی میری بھی ہو سکتی تھی ۔۔ آپ کی بھی ہو سکتی تھی ۔۔ اس کے قریب بیٹھی عورت میں بھی ہو سکتی تھی اور آپ میں سے کوئی بھی ۔۔۔
کیا ارض پاکستان کو ارض فلسطین بننے میں ایک پل کا فاصلہ رہ گیا ہے ۔۔

امن برباد کرنےوالوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی
آخری دہشت گرد تک ہماری جنگ جارے گی
حکومتی رٹ قائم کرنےتک جنگ جاری رہے گی
عسکریت پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی
سننے میں یہ نعرے ہم سب کو ہی پرانے اور بے اثر لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ یہ جھوٹ اور فریب کی کہانی کہتے ہیں ۔۔ یاد رہے اب تک دہشت گردی کو ختم کرنے والی پرائی جنگ میں بتیس ہزار پاکستانی مر چکے ہیں اور ملکی اور غیر ملکی فوجیں پاکستان میں آزادانہ گھوم رہی ہیں ۔۔
آخر کب تک ۔۔
——-
دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں
( ایک مکالماتی نظم )
میرے اندر ایک عجب سی اداسی چھائی ہے بیٹی
جیسے ایک ہو کا عالم ہے اور میں ریزہ ریزہ ہو رہی ہوں
میرے ہونٹوں پر اگی پیاس کسی دریا کے کنارے دم توڑتی ہو
اور موت جیسے سر پر کھڑی ہے میری بیٹی
ہر پہر دکھ کی گھڑی ہے میری بیٹی
سورج زمین پر آگ کی مانند قہر برسا رہا ہے
خدا بھی مہربان نہیں رہا میری بیٹی
تم سچ کہتی ہو ماں
یہ ہمارا شہر نہیں کوئی گھنا جنگل ہے ماں
جہاں ہر طرف اندھیرا رہتا ہے
ہر پل چیخنے رونے کی آوازیں آتی ہیں
یہاںً بس گدھ اور لومڑیوں کا راج ہے ماں
دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں
میری پیاری بیٹی
بس نہ رو
نہ غم کر
بس صبر کر میری بیٹی
میں تیری دمساز تیرے ساتھ ہوں میری بیٹی
جانتی ہوں نازک ہے تیرا پھول جیسا بدن اور یہ بوٹ ہیں بھاری
کیسے بتاؤں تجھے
ان بوٹوں تلے تیرا معصوم بدن نہیں میرا کلبوت ہے بیٹی
ہائے
تجھے کیسے بچاؤں
اب کسے پکاروں
یہاں سارے “ مرحب “ ہیں میری بیٹی
کہنے کو بہادر اور سرکار ہیں یہ لوگ
پر ہیں سب اسلحہ پوش اور اسلحہ فروش
یاد رکھنا
یہ سب سفاک اور جلاد ہیں میری بیٹی
صدحیف ۔۔
یوں لگتا ہے جیسے اپنے سر تن سے جدا کرنے کا موسم آگیا میری بیٹی
کوئی نہیں رہا جو اپنی زوالفقار (تلوار) کو لہرائے
مرحب کو للکارے
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہے
میں وہ ہوں کہ
میری ماں نے میرا نام حیدر (شیر) رکھا ہے
میں کچھار کے شیر کی طرح ہیبت ناک ہوں
اور پھر
دشمن کو ایک ہی ضرب سے ڈھیر کر دے
ہائے ۔۔
سب گونگے بہرے ہو گئے ہو جیسے
ان کے ضمیر ہماری قسمت سو گئی ہو جیسے
مرے ہوؤں کو اب نہ پکار میری پیاری بیٹی
اس بوٹ کے بوجھ کو اپنا مقدر سمجھ لے بیٹی
(ڈاکٹر نگہت نسیم )

نگہت میں شاید اتنی مصبوط دل کی نہیں کہ اس تصویر کو دیکھ کر نہ روؤں . آپ کی نظم انقلابی نظم ھے اس دھشت گرد کا جوتا ننھی بچی کے سینے پر نہیں مسلمانوں کی حمیت اور غیرت پر ھے
ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ھیں
لکھوں تو کیا لکھوں کہوں تو کیا
میری بیٹی میری آنکھو ں سے آنسوؤں کا سیل رواں جاری ہے ،ہمارے پیارے کشمیری بھی ہندو جنتا کے ہاتھوں اسی طرح سے پیسے جارہے تھے کہ پرائ جنگ میں خطّہ پاکستان کا ہر شہر ہر قریہ ہر کوچہ اپنوں کی غدّاری کے ہاتھوں اسی طرح سے لہو لہان ہو چکا ہے کل کی خبر برنس روڈ کے دھماکے میں مرنے والے زخمی ہونے والے یہ سب اپنوں کے بوٹوں سے مر رہے ہیں اپنوں کے بوٹوں تلے سسک رہے ہیں ،اے آسماں بتا ،یہ کس طرح تو دیکھ رہا ہے اپنوں کے گھر اپنوں کے لہو کے چھینٹوں سے لالہ زار ہو رہے ہیں ،اور وہ خوش ہو کے بیٹھے ڈالر گن رہے ہیں کہ اس بار کتنی ا مداد ان کی جیب میں جانا ہے
ڈاکڑ نگہت صاحبہ کو پروردگار نے ایک ایسا یگانہ وصف دیا ہے کہ وہ کسی بھی واقعے کو بہت سے تخلیق کاروں کی نسبت بہت جلد محسوس کرتیں اور اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتی ہیں۔ یہ نظم بھی اسی فوری رد عمل کی غماز ہے۔ مجھے یہ کہنے دیجئے کہ وطن عزیز میں کیسے کیسے ایوارڈ یافتہ اور اعزاز یافتہ تخلیق کار موجود ہیں لیکن حیرت ہے کہ انکی سوچ،فکر اور قلم اس طرف آتا ہی نہیں۔ اس خوبصورت نظم پر مبارکباد قبول کیجئے
اسلام علیکم
بہن نگہت ءحساس انسان کس طرح زندہ ہیں سمجھ نہیں آتا ۔ یہ تصویریں دیکھ کر کس کی آنکھ نم نہ ہوئی ہوگی ؟
بہت خوبصورت نظم ہے ،،کاش ان حقیقتوں سے پردے اٹھتے رہیں کہ کبھی تو کوئی بات اثر کرے گی ۔
اللہ آپ کو اپنی عافیت میں رکھے ،
محترم صفدر بھائی آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق کرتی ہوں ۔کہ کسی کا قلم اور سوچ اس طرف نہیں آتی ۔
عالم آرا
دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں ۔ عزيز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ، سلامت رھو، اللہ پاک تمھارے منفرد قلم کو ھمیشہ رواں دواں رکھے، آمین
اس معصوم اور کمسن بچی کا دل تو دھشت اور خوف ھی رک گیا ھوگا۔ جب اس ظالم فوجی نے اپنا بھاری فوجی بوٹ اس بچی کے سینے پر رکھا ھوگا ،اور پاس ھی اسکی مجبور ماں بیھٹی سر پیٹ رھی ھے دنیا کی کوئ بھی ماں ھو اس کا دل بھی صدمے سے رک جاۓ گا، ایسے مظالم دیکھہ کر اور پھر یہ پراثر نظم جو اپنے عنوان کی طرح منفرد ھے ۔
جیسے ایک ہو کا عالم ہے اور میں ریزہ ریزہ ہو رہی ہوں
میرے ہونٹوں پر اگی پیاس کسی دریا کے کنارے دم توڑتی ہو
اور موت جیسے سر پر کھڑی ہے میری بیٹی
ہر پہر دکھ کی گھڑی ہے میری بیٹی
سورج زمین پر آگ کی مانند قہر برسا رہا ہے
خدا بھی مہربان نہیں رہا میری بیٹی
تم سچ کہتی ہو ماں
یہ ہمارا شہر نہیں کوئی گھنا جنگل ہے ماں
جہاں ہر طرف اندھیرا رہتا ہے
ہر پل چیخنے رونے کی آوازیں آتی ہیں
یہاںً بس گدھ اور لومڑیوں کا راج ہے ماں
دہشتگردی ختم کرنے والے ہی دہشت گرد ہیں ماں
میری پیاری بیٹی
بس نہ رو
نہ غم کر
بس صبر کر میری بیٹی
میں تیری دمساز تیرے ساتھ ہوں میری بیٹی
جانتی ہوں نازک ہے تیرا پھول جیسا بدن اور یہ بوٹ ہیں بھاری
کیسے بتاؤں تجھے
ان بوٹوں تلے تیرا معصوم بدن نہیں میرا کلبوت ہے بیٹی
ہائے
تجھے کیسے بچاؤں
اب کسے پکاروں
یہاں سارے “ مرحب “ ہیں میری بیٹی
کہنے کو بہادر اور سرکار ہیں یہ لوگ
پر ہیں سب اسلحہ پوش اور اسلحہ فروش
یاد رکھنا
یہ سب سفاک اور جلاد ہیں میری بیٹی
صدحیف ۔۔
یوں لگتا ہے جیسے اپنے سر تن سے جدا کرنے کا موسم آگیا میری بیٹی
کوئی نہیں رہا جو اپنی زوالفقار (تلوار) کو لہرائے
مرحب کو للکارے
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہے
میں وہ ہوں کہ
میری ماں نے میرا نام حیدر (شیر) رکھا ہے
میں کچھار کے شیر کی طرح ہیبت ناک ہوں
اور پھر
دشمن کو ایک ہی ضرب سے ڈھیر کر دے
ہائے ۔۔
سب گونگے بہرے ہو گئے ہو جیسے
ان کے ضمیر ہماری قسمت سو گئی ہو جیسے
مرے ہوؤں کو اب نہ پکار میری پیاری بیٹی
اس بوٹ کے بوجھ کو اپنا مقدر سمجھ لے بیٹی
(ڈاکٹر نگہت نسیم )
واہ بہت خوب ..
خدا کرے زور ِ قلم اور زیادہ ..
الہی آمین ..
نگہت جی .کون سے لفظ باقی ہیں جو اظہار کریں.میں سمجھتئ ہوں آج کےکسی بھی ملک کا فوجی بہادر نہیں رہا.بلکے عوام ،بوڑھے،بچے،جوان اُن سے زیادہ بہادر ہیں.جو ظلم کرنے والوں کا ظُلم بہادری سے سہتے ہیں.
حالات و واقعات کو قلم میں میں پیرو کر جو نظم تخلیق کی ہے آپ نے خشک آنکھوں میں آنسو لے آ ئی .ہم تو دیکھ کر یہ ظلم رو دیئے ،آُس کا کیا جس نے یہ سب سہہ ہے..اس سے زیادہ قلم میں طاقت نہیں کچھ کہا جائے.
بس اس خوبصورت نظم کی مبارک
کاش ہم بھی کچھ کہہ سکتے …..
بس اتنی زیادہ دلگرفتہ ہوں کہ بتا نہیں سکتی .. آپ سب کا حوصلہ میرے ساتھ ہوتا تو شاید کچھ نہ کر پاتی .. بس سب ایک دوسرے کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے کہ یہ بہت بڑی نیکی جس کا اجر اس کائینات میں بھی ملتا ہے اور روز حشر بھی نامہ اعمال کو بھاری رکھے گی ..انشاللہ
آپ سب کی دلجوئی کا نام بنام شکریہ .. سلامت رہیں
تسکین نہ ھو جس سے‘وہ راز بدل ڈ الو
جو راز نہ رکھ پائے‘ہمراز بدل ڈالو
تم نے بھی سنا ھو گا‘بڑی عام کہاوت ھے
انجام کا ھو خطرا‘آغاز بدل ڈالو
پرسوزدلوں کوجومسکان نہ دے پائے
سرھی نہ ملے جس میں‘ وہ ساز بدل ڈالو
دشمن کے ارادوں کو ظاہر اگر کرنا
تم کھیل وہی کھیلو‘ انداز بدل ڈالو
اے دوست کرو ہمت کچھ دورسویرا ھے
اگرچاہتے ھو منزل‘تو پروازبدل ڈالو
دل کی آگ کہاں لے جاتے، جلتی بُجھتی چھوڑ چلے
بنجاروں سے ڈرنے والو! لو ہم بستی چھوڑ چلے
آگے آگے چیخ رہا ہے صحرا کا اک زرد سفر
دریا جانے، ساحل جانے، ہم تو کشتی چھوڑ چلے
مٹی کے انبار کے نیچے ڈوب گیا مُستقبل بھی
دیواروں نے دیکھا ہوگا، بچے تختی چھوڑ چلے
دُنیا رکھے چاہے پھینکے، یہ ہے پڑی زنبیلِ سُخن
ہم نے جِتنی پُونجی چوڑی، رتّی رتّی چھوڑ چلے
ساری عمر گنوادی قیصر، دو گز مٹی ہاتھ لگی
کتنی مہنگی چیز تھی دُنیا، کتنی سَستی چھوڑ چلے