پاکستان شد ت پسندوں کی زد پر

کل رات میرے شہر کراچی پر ایک قیامت ٹوٹی ھے، میرا وطن تو مدتوں سے شدت پسندوں کی زد پر ھے ، مگر کل رات ھونے والے خوفناک واقعے نے خوفزدہ کردیا، پاکستان نیوی ۔ پی این ایس مہران جو سب سے محفوظ اور مامون جگہ ھے شدت پسند کیسے اس محفوظ اور انتہائ اھم جگہ پر پہنچ گۓ اور امریکہ کی جانب سے فراھم کردہ پی تھری سی اورین جو فضائ نگرانی ، آبدوز پر حملوں اور زمینی حملوں کے لیے انتہائ موثر تصور کیا جاتا ھے ۔طالبان اتنے حساس مقامات تک پہنچ کر دو ائیر کرافٹ کو نشانہ بنایا اور نیوی کی تاریخ میں پہلی بار ھمارا دشمن اتنی بڑی تباھی مچانے پر قادر ھوگیا۔
ابھی صرف دھماکوں کی اوازيں ھیں پتہ نیہن کتنے جوان مارے گۓ ھیں ، سنا ھے 15 عدد طالبان نیوی بیس پر بہت منتظم حملہ کیا ھے،
طالبانوں کا نشانہ پی تھری سی اورین تھا دو ايئر کرافٹ طیارے تباہ کردیۓ گۓ ھیں کتنے بڑے پیمانے پر نقصان ھوا ھے کتنے لوگ مارے گۓ ، شدت پسندوں اور اسپشل فورس میں ابھی بھی مقابلہ جاری ھے ، چودہ پندرہ دھشت گرد کتنی بڑی تباھی کا منصوبہ بنا کر آۓ ھیں ،

ھمارے کرپٹ سیاست دان تو سورھے ھیں

کیا قوم اب بھی بیدار نیہن ھوگی ۔ کیا پاکستان واقعی تباھی کے دھانے پر پہنچ گیآ ھے۔

ھم غیر ممالک میں مقیم پاکستانی دن ورات اسکی سلامتی کی دعا کرتے ھیں ۔ مگر پی این ایس مہران میں ھونے والے انتہائ منظم قیامت خیز تباھی نے دل کو ساکت کردیا۔ اللہ میرے وطن کو طالبانوں کے شر سے محفوظ رکھے آمین

44 thoughts on “پاکستان شد ت پسندوں کی زد پر”

  1. جب تک ظلمتِ باطل (ضیاءالحق جہنمی) کو مرد مؤمن مرد حق کہنے والے، باطلان (طالبان) کے لئے ہمدردی رکھنے والے اور اسامہ جیسے ملعون کے لئے غائبانہ نمار جنازہ پڑھنے اور اسکی ہلاکت پر آنسو بہانے والے اس ملک میں رہیں گے، ایسے سانحات ہوتے رہیں گے۔

    ہم سبکو مل کر ان ملک اور اسلام دشمن عناصر کے خلاف دامے درہمے قدمے سخنے جہاد کرنا ہوگا۔ اور اگر نہیں کرسکتے تو یہ عفریت ہمیں بھی گلی کے کتے کی موت ماردیں گے کہ انکا تو مقصد حیات ہی موت بانٹنا ہے۔

    اور یہ وطن تو ویسے بھی ہمارا ہے۔ ان سیاستدانوں اور امریکی غنڈوں کو اس سے کیا لگن؟

  2. یہ بدنیت فوجی ، بدکردار انٹلیجنس اور عوام فروش حکمران خود ہیں جو امریکہ کے لئے جواز پیدا کر رہے ہیں کہ آؤ پاکستان پر بغیر پوچھے حملے کرو ۔۔ موجیں مارو ۔۔ بس ہمارے اکاؤنٹس بھرتے رہو ۔۔ ہم تو جانے سیدھی بات حکومت خود طالبان سے ملی ہوئی ہے کہ آؤ جی آؤ جی یہ آپ ہی کاگھر ہے آپ کے دم سے بڑی رونق ہو گئی ہے ۔اور تو اور آپ نے حملہ کر کے عمران خان کے دھرنے کی بھی دھجیاں اڑادی ۔۔رحمان ملک کا تھینکس ٹوطالبان

  3. میں یہاں صرف محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی ایک کوٹیشن لکھ رہی ہوں .. جو ہر حالات کے تناظر میں سمجھی جا سکتی ہے .. آپ لکھتے ہیں

    “ان امریکیوں کا اپنا کردار تاریخ کے آئینے میں وسیع تناظر میں طالبان والا ہی ہے اور پھر اس حقیقیت سے کون انکار کرے گا کہ ان طالبان اور القائدہ کو بنانے والا کون ہے ۔جی ہاں خود امریکہ۔ کبھی سوچیں جس ملک کی خفیہ اپنے عسکری اداروں کی حفاظت کے لیئے درست سراغرسانی نہیں کر سکتی اور جو فوج خود کو محفوظ نہیں رکھ سکتی وہ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور مظلوم عوام کا تحفظ کیسے کرے گی۔ سچ کہوں اس ملک کے تمام اداروں کی جڑیں ان ظالم حاکموں نے ہلا کر رکھ دی ہیں۔ پاکستان کے عوام ایسے نشے میں ہیں کہ وہ ہم جیسے لکھنے والوں کو پاگل،دیوانہ،انتہا پسند اور ملک دشمن کہتے ہیں۔ بقول انکے ہم باہر رہنے والے صورت حال کو پبڑھا چڑھا کر لکھتے ہیں “

  4. میری تو کل رات سے نیند ھی آڑی ھوئ ھے ،
    دشمن بھرپور طریقے سے اپنا وار کرچکا ھے ، دو جدید پرین طیارے تباہ کرچکا ھے

    امریکہ کا فراھم کردہ چار انجنوں والا یہ جہاز 24 گھنٹے پرواز کی صلاحیت رکھتا تھا ۔کیا یہ امریکی طرز کا آپریشن نیہن لگ رھ۔ ؟
    ابھی بھی ھینگر میں آگ لگی ھوئ ھے

    ، میڈیا کو اب بھی اس علاقے سے دور رکھا گیا ھے ۔ آگ او ردھویں اور خون اور غیرمللکی ماھرین کی ھلاکت کی خبریں ۔دھماکوں کی آواز اب بھی وقفے وقفے سے آرھی ھیں ۔ جنت نظیر مللک اب مکمل طور پر دھشت گردوں کے ھاتھہ میں ھے ۔

    دستی بموں اور دیگر جدید ھتیارون سے مسلح یہ ٹرنینڈ دھشت گرد عام حملہ آوروں سے مختلف ھیں ، اتنے بڑے پیمانے پر تباھی پھیلانے والے یہ دھشت گرد کیسے اتنے حساس علاقے میں گھس گۓ

    اور ابھی وھاں موجود 27 طیارے بھی خطرے کی زد پر ھیں دھشت گردوں کی تعداد ایک درجن کے قریب ھے ، ابھی تک کمانڈو آپریشن جاری ھے

    ایک درجن سے زائد دھشت گرد اتنے منظم بھرپور اور اتنے جدید ترین ھتیاروں سے لیس ھوکر اتنے حساس علاقے میں کیسے پہنچ گۓ ؟

    سنا ھے کہ دھشت گردوں نے ايئر بیس پر موجود چینی ماھرین کو بھی یرغمال بنایا ھے ۔ کیا اب چین کو بھی پاکستان کی حمایت کرنے کی سزا دی جاۓ گی ؟

    کیا یہ ھماری عسکری قیادت کے ناکام ھونے کی دلیل نیہن ھے؟
    راستے اپنے لیئے خود ہی بنانے ہوں گے
    اب یہاں کوئی پیمبر نہیں آنے والا

    راستے اپنے لیئے خود ہی بنانے ہوں گے
    اب یہاں کوئی پیمبر نہیں آنے والا

  5. شاہین بھولی ملکہ یہ سب ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں .. دال یک ہی جوتے میں بٹ رہی ہے .. یہ کیسے ہو سکتا ہے پاکستان کی سرحدوں پر سے میزائل اور راکٹوں کی بارش ہو رہی ہو اور گورمنٹ کو خبر نہ ہو یعنی حکمران اور فوج ساتھ نہ ہو .. اس پر تو پوری حکومت کو استعفی دے دینا چاہیئے .. آخر ہم حکمرانوں اور فوجیوں کو پالتے ہی کیوں ہیں .. صرف ملک کی اور اپنی حفاظت کے لئے .. سو اب جب وہ اپنی ڈیوٹی پوری کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں تو انہیں نوکری سے نکال دینا چاہیئے ..

    سچ کہوں تو پاکستان کو بیچا جا چکا ہے .. اب صرف ایسے حالات پیدا کئے جا رہےہیں جس کی وجہ سے وہ ڈیکلیرڈ کر سکیں .. مثلا سیکیورٹی کے لئے امریکہ کی مدد کے بہانے انہیں ساری ائر بیس اور پورٹس دے دی جائیں گی .. وہ بھی موجیں کریں گے اور کمین رزیل حکمران بھی .. اللہ اللہ تے خیر صلا .. رہی بات عوام کی تو وہ اس گھن گرج کے عادی ہو چکے ہیں .. کچھ لوگ تویہ کہہ رہے ہیں کہ ارے آنے دو امریکہ کو بغیر ویزہ کے امریکہ کے مزے لوٹیں گے .. ویسے بھی پاکستان میں امریکہ بہادر کا ہی حکم چلتا ہے .. اگر سامنے آ کر حکومت کر لیں گے تو کیا فرق پڑ جائے گا ..

    واقعی آیئے سوچتے ہیں کہ آخر ہمیں کیا مصبیت ہے جو اس واقعہ پر رو رو کر آنکھیں خراب کر رہے ہیں اور دور بیٹھے برےبن رہے ہیں .. آیئے ہم سب بھی اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے ساتھ مل کر ” چین” کی بنسری بجاتے ہیں ..

  6. قمر تم نے سو آنے کی ایک بات کہی ہے جس کے لئے دعائیں لو .. یہ وطن تو ویسے بھی ہمارا ہے۔ ان سیاستدانوں اور امریکی غنڈوں کو اس سے کیا لگن؟
    بےشک یہ وطن ہمارا ہے ..
    بے شک یہ دکھ ہمارا ہے

  7. عوام جن کی جان ومال کی کوئ قدر نیہن ھے پاکستان میں ۔پھر ان پر ھی مصائب نازل ھونگے ۔ ھمارے حکمران تو چین کی بانسری بجا رھے ھیں ۔ ان کو امریکہ سے ملنے والی دولت پیاری انکی سات پشتوں کا مستقبل محفوظ ھے ۔ غیرمللکی بینکوں میں کڑورں ڈالر ۔ عوام کی خون پسینے کی کمائ کو لوٹ رھے ھیں سب لوٹو اور پھوٹو والی سیاست کررھےھیں ۔ یہ بے غیرت کیوں اتنے بڑے سانحے پر مستعفی ھونگۓ
    یہ تو پہلے ھی کہہ چکے ھیں کہ کیا 9|11کے بعد بش نے استعفی دیا تھا ، یہ پوری تیاری سے یہاں اۓ ھیں ،انھوں نے اپنے ھاتھوں مللک کی سالمیت کا سودا کیا ھے ۔ اس سازش میں عسکری قیادت بھی شامل ھے

    کالعدم تحریک طالبان نے اس حملے کی تیاری قبول کرلی ھے ۔ 22 مسلح افراد کے پاس اتنا اسلحہ اور راشن ھے کہ وہ تین دن تک مسلسل کمانڈو ٹائپ آپریشن کرسکتے ھیں

    ابھی بہت بڑی تیاھی کی پیشنگوئ کی گی ھے ، اللہ خیر کرے ، پاکستان کی حفاظت فرماۓ آمین

    المدد المدد العجل العجل

  8. سوچیں ذرا ! دس سے 15 افراد جو 1500 کمانڈوز سے قابو میں نہیں آئے وہ افراد کتنے با صلاحیت ہونگے اور کتنے تربیت یافتہ ہونگے کیا یہ جاہل طالبان کا کام ہو سکتا ہے جو لوگ 2 جمع 2 = 4 نہیں سمجھ سکتے وہ اتنے ماہر کیسے ہو سکتے ہیں کہ ہائی الرٹ ریڈ سکیورٹی زون میں بہت ہی ثابت قدمی سے فوجی جوانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اندر داخل ہوں اور پھر منظم طریقے سے جدید ہتھیاروں سے لڑائی میں حصہ لیں ، نا ممکنات میں سے ہے ؟؟؟؟؟؟

    آپی آپ نے بالکل درست فرمایا ہے کہ
    ” سچ کہوں تو پاکستان کو بیچا جا چکا ہے .. اب صرف ایسے حالات پیدا کئے جا رہےہیں جس کی وجہ سے وہ ڈیکلیرڈ کر سکیں“ ..
    ھمارے ملک کی با صلاحیت فوج جس نے 1965 میں بھارت کے چھکے چھڑا دیے ہوں، جو کسی سے ڈکٹیٹ لینے پر آمادہ نہ ہو جو اپنے جوہری اثاثے کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہو ، وہ کس طرح سے اپنے فرائض سے چشم پوشی کر سکتی ہے ما سوائے اس کے کہ اس کو بھی اندھیرے میں رکھا جائے
    اور سارا کام تو شیطان ملک کا ہے جس وقت پہلا دھماکہ ہوا اس وقت ملک صاحب اسلام آباد میں تھے پھر ان کو سارے واقعے کا علم کیسے ہوگیا کہ انہوں نے فوراً بیان داغ دیا کہ یہ سب طالبان کا کیا دھرا ہے کیا اچھا مہرہ ہاتھ آیا ہے ھمارے ملک کے حکمرانوں کے ہاتھ بقولِ شاعر
    جب کچھ نہ بن پڑا تو تماشہ بنا دیا
    بہر حال بات ساری یہ ہے کہ قوم سو رہی ہے یا پھر جاگ بھی رہی ہے تو بیگانیت کے ساتھ کسی کو کسی کی فکر نہیں
    ھم سے اچھے تو وہ دہشت گرد ہیں جو منظم تو ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟

  9. بھئی واہ واہ اس بات کو جعفر بھائی اب ایسا لکھ لیتے ہیں ..
    بہر حال بات ساری یہ ہے کہ قوم سو رہی ہے یا پھر جاگ بھی رہی ہے تو بیگمات کے ساتھ .. کسی کو کسی کی فکر نہیں
    ہم سے اچھے تو وہ دہشت گرد ہیں جو منظم تو ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟ کم از کم دنوں کا راشن ساتھ لے کر آئے ہیں ..

  10. قمر بھائ سلامت رھیں ۔ جی آپکی بات سو فیصد درست ھے ۔ یہ سب ضیا الحق۔ اور ظلمات الباطل کی باقیات ھیں ، طالبان تو اس فوجی ڈکٹیٹر کا لگایا ھوا ھی پودا ھے جو آج تباھی و بربادی ۔ قتل وغارت گری ۔ معصوموں کی، بے گناھوں کی ھلاکت کا سبب ھے

    مجھہ جیسی سیاست سے بے خبر کم فہم کو علم ھے کہ انکل سام کے بھجیے ھوۓ ماھرین اپنی مہارت سے اب پاکستان میں کیا گل کھلاينگے ۔اور مسلمان مللک جو ایٹمی طاقت بھی ھے اب کس طرح ایٹمی تنصیبات پرحملہ کے بہانے کیا کیا ھوگا۔اور خونی درندے طالبان کو کون اتنا جدید اسلحہ فراھم کررھا ھے ،اللہ ھمارے مللک کو اور ھمارے پاکستانی عوام کو اور ھمارے پیارے وطن پاکستا ن کو موت کے ان سوداگران سے محفوظ رکھے آمین

  11. جناب جعفر حسین صاحب، سلامت رھیں ، عقل ماوف ھوکر رہ گی ،، پاک نیوی کے بعد ائیر فورس ، کی باری آۓ گی ، ھمارا دشمن ھماری سرحدوں کو عبور کرکے ھمارے گھروں میں آگ لگانے چلا آیا ھے اور ھم اپنے ان دشنموں کو بہت آچھی طرج پہچانتے ھیں ۔ مگر اس سے مقابلہ کرنے کی ھمت نیہن رھی ھے ۔ فوج جس کا کردار کھبی بہت محترم اور قابل تعظیم تھا، امریکی ڈالر اور سعودی ریال نے فوجی آمروں کو وطن کی حفاظت کے بجاۓوطن فروشی کی راہ پر لگا دیا۔ حکمرانوں کی طرح اب فوج کا کردار بھی مشکوک ھوگیا ایبٹ آباد والے واقعے نے اتنے عیش کرنے والی فوج کا بھرم کھول دیا ھے، ھمارے بجٹ کا کتنے فیصد ان فوجیوں کی عیاشیوں پر خرچ کیا جاتا ھے، جو اب اتنے سہل پسند ھوگۓ ھیں کہ انتہائ حساس اداروں کی حفاظت میں بھی ناکام رھے ھیں ، یہ سچ کر کے دل ٹہر نے لگتا ھے کہ دشمن اب ھماری ایٹمی تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتا ھے ۔ کیا ایف بی آئ ، فوج پولیس ، سی آئ اے ، بالکل ناکارہ ھوکر رہ گی ھے اپنے درمیان پھرنے اور تباھی مچانے والےابلیسی چیلوں کی نشان دھی نیہن کرسکتے ؟

    آپ کی تحریر کردہ ان سطور سے کون حب الوطن انکاری ھوگا
    ھمارے ملک کی با صلاحیت فوج جس نے 1965 میں بھارت کے چھکے چھڑا دیے ہوں، جو کسی سے ڈکٹیٹ لینے پر آمادہ نہ ہو جو اپنے جوہری اثاثے کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہو ، وہ کس طرح سے اپنے فرائض سے چشم پوشی کر سکتی ہے ما سوائے اس کے کہ اس کو بھی اندھیرے میں رکھا جائے
    اور سارا کام تو شیطان ملک کا ہے جس وقت پہلا دھماکہ ہوا اس وقت ملک صاحب اسلام آباد میں تھے پھر ان کو سارے واقعے کا علم کیسے ہوگیا کہ انہوں نے فوراً بیان داغ دیا کہ یہ سب طالبان کا کیا دھرا ہے کیا اچھا مہرہ ہاتھ آیا ہے ھمارے ملک کے حکمرانوں کے ہاتھ بقولِ شاعر
    جب کچھ نہ بن پڑا تو تماشہ بنا دیا
    بہر حال بات ساری یہ ہے کہ قوم سو رہی ہے یا پھر جاگ بھی رہی ہے تو بیگانیت کے ساتھ کسی کو کسی کی فکر نہیں
    ھم سے اچھے تو وہ دہشت گرد ہیں جو منظم تو ہیں

    بات تو سچ ھے مگر بات ھے رسوائ کی

    ھم سے اچھے تو وہ دہشت گرد ہیں جو منظم تو ہیں

  12. میری بہت عزيز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ، شاھراہ فیصل میری پسندیدہ سٹرک ھے یہ سڑک میرے لیے بہت اھم ھے ۔ جب بھی میں کراچی جاتی تو سب سے پہلے اسی سڑک سے اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کا حال احوال پوچھتی اور دیکھتی ۔ ۔ کارساز، سبزہ زار ، ايئر پورٹ ۔ نیوی بیس ، جب بھی اس روڈ سے گذرتے ، تو پی این ایس مہران پر کھڑے جہازوں کو عقیدت سے دیکھتے اور انکو سلوٹ کیا کرتے،یہ اس وقت کی بات ھے جب ساری دنیا میں ھماری فوج اور نیوی اور فضائئہ کی دھاک بیھٹی ھوي تھی ۔ امیر مللک پاکستان کے غریب عوام کتنی ھنسی خوشی اپنی قیمتی چیزوں کا نذرانہ دینے میں فخرمحسوس کرتے تھے ، ھمارے فوجی اعلی عہدہ دار شاھزادوں کی طرح پر تعیش زندگي گذارتے ، بجٹ کا غیرمعمولی حصہ فوج پر لگایا جاتا تھا۔ آچ مجھے فوج بھی ان واقعات میں شریک لگ رھی ھے۔ اس کو تو ایک بے داغ ادارہ ھونا چاھیے ، آج ساری دنیا کی نظریں اسکی طرف لگی ھیں ۔

  13. تمھاری محبت کا تمھارے خلوص کا کیسے شکریہ اداکروں دوست ۔ ھزار برس سلامت رھو۔ خوش رھو، کرہ ارض پر جہاں جہاں پاکستانی آباد ھیں اللہ پاک ان سب کو اور پاکستان میں ان سب کے عزيز واقارب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثمہ آمین ۔

    تم کو اللہ پاک نے صرف دوسروں کے لیے خوشیاں او آسانیاں پیداکرنے کے لیے بنایا ھے ۔اللہ پا تمھارے رزق میں کڑورں گنا اضافہ فرماۓ اور تم دینا کے ھر محتاج انسان کی مدد کرسکو۔ تمھارےلیے نوبل پرآئز کی دعا تو دن رات ھی میرے لبوں پر رھتی ھے ۔ اللہ پاک تم کو نظر بد سے محفوظ رکھے آمین ثمہ آمین

    دعا کرو جو میں نے سنا ھے وہ جھوٹ ھو کہ پاک نیول بیس پر کل رات سے جاری کمانڈو آپریشن کیہں اندورنی بغاوت نہ ھو کیونکہ ھلاک ھونے اور گرفتار ھونے والوں کے پاس سے نیوی ھی کے شناختی کارڈ ملے ھیں

  14. بے یقینی کے عالم میں انسان بہت کچھ غلط کو صحیح اور صحیح کو غلط سمجھنے لگتا ہے یہی کچھ عالم میرا ہے ہمارے حاکموں کو ٹھنڈے کمروں میں ٹھنڈے جزبات اور شراب کی بوتلوں کے ساتھ بیٹھنے کے لئے ہی اسلام آباد کو دارالخلافہ بنایا گیا تھا ،
    یہ سب اونچے محلوں کے اپنی عیّاش گاہوں کے ٹھنڈے کمروں میں مزے سے بیٹھے ہیں ،جو یہاں نہیں ہے وہ ، لندن میں ، مری میں عیش کر رہا ہے پاکستان کی قیمت پر ،اور عوام کو بیچا جا چکا ہے میرے وطن کو وطن فروش راہنما اور ان کے حواری بیچ چکے ہیں یہ سب ایک ڈرامہ ہے جس کے بھی نام سے کھیلا جائے ،بس ڈر یہ ہے کہ اسلحہ کا زخیرہ اگر تباہ ہوا تو میرے منہ خاک پھر میرے پیارے شہر کا کیا ہو گا ،
    اور اب یہ دھرنے کے ڈرامے کا ڈ راپ سین بھی دیکھ لیا جائے کہ دھرنے اسلام آباد کی عیّاش گاہوں کے بجائے کراچی میں دینے سے کیا نتیجہ نکلا ادھر دھرنا تھا، دریاں خالی ،اور بس تتّر بتّر لوگ جو بیچارے اتنی گرمی میں نا جانے کہاں سے لائے گئے تھے ،اور اس منظر نامے کے عین پیچھے کیماڑی سے آئل ٹینکر ،دھرنے کو منہ چڑاتے ہوئے ،ہمارے دشمن کو آئل کی رسد پہنچانے رواں دواں تھے
    بس یہی پاکستان کا مقدّر ہے کہ کبھی دائیں جانب لندن سے ایک مداری کا دکھایا جانے والا ڈرامہ دیکھ کر اونچے قہقہے لگا لیں ،یا بائیں طرف دھرنوں کو دیکھتے ہوئے اپنی آنکھیں بھینگی کر لیں
    یہ سب ضمیر فروش مداری ان میں کوئ بھی با حمیّت ہوتا تو اپنے درمیان سے باایمان قیادت سامنے لاتا لیکن ان سب کو اپنے خزانے ملک کی قیمت پر درکار ہیں پاکستان جائے بھاڑ میں ،اللہ ناکرے
    رات 12 بجے تک ملنے والی اطلاعات میں ایک عمارت میں محصو رین اور حملہ آور موجود تھے ، باہر سے مقابلہ جاری تھا ،

  15. شاھراہ فیصل پر واقع پی ،این ، ایس مہران پر دھشت گردی کے نتیجے میں شدت پسندوں نے جن دو امریکی طیاروں کو تباہ کیا ھے انکی تیاری پر 8 ارب 9کڑور کی لاگت آتی ھے ۔شدید مالی اور نیوی کی بہت ساری قیمتی جانوں کا ضیاع ھوا ، کل رات سے جاری پاکستان کے مقامی وقت دوپہر ایک بجے بند ھوئ ابھی تک جانی اور مالی نقصانات کی تفصیل کا صحیح علم نیہن ھوسکا ھے مگر مصدقہ اطلاعات کے مطابق نیوی کے 11 رینجر کے 2 اھلکار شہید ھوۓ اور معتدد زخمی ھوۓ ھیں ۔ کاروائ کے دوران موبايئل کے سگنلز اور بعد میں اعلی فوجی حکام کے حکم پر ٹی وی چینلز بھی بند کر دیئۓ گیۓ تھے اس سانحے کی تحقیقات میں وقت لگے گا۔ ، اس وقت جو سوال سب کے ذھن میں گردش کررھا ھے کہ جب مرکزی تنصیبات کی حفاظت نیہن کرسکتے تو ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کی کہانی پر کون یقین کریگا ؟

  16. شاہین بہن آپ نے نہایت اہم موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ تو چیخ چیخ کر زندہ درگور ہوئے جاتے ہیں، لیکن زرداری گیلانی اور چوہدریوں و ججوں کو اپنی اپنی انا بے غیرتی کی تسکین سے فرصت ملے تو؟
    جس طبقے کو ہم ملک بھر کا محافظ سمجھتے تھے وہ خود آج غیر محفوظ ہے۔ انٹیلی جنس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور شاید جنرل پاشا ابھی مقننہ کی طرف سے اپنےاستعفیٰ کے مطالبے کا منتظر ہے۔
    مسئلہ یہ ہے کہ پولیس اور فوج نے کچھ کامیاب آپریشن کئے بھی ہیں، لیکن آج تک کسی گرفتار شدہ ملزم کو سزا نہیں ملی، کسی گرفتار شدہ سے حاصل معلومات سے قوم کو آگاہ نہیں کیا گیا، ریمنڈ ڈیوس کے معاملہ میں ساری معلومات پر جان بوجھ کر پردہ ڈال کر حکومت و فوج نےاسے اپنا دولہا بھائی بنا کر جانے دیا۔ اعلیٰ قیادت ہنوز دلی دور است کی مستی میں اپنی موت سے بے خبر پڑی ہے، حالنکہ ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں جب چار ہیلی کاپٹر آ کر جنرل کیانی اور صدر زردادری کو لے جائیں گے۔ مگر ایسا شو مئی قسمت نہیں ہوگا۔ امریکا ان بے غیرتوں سے ہماری جان بھلا کب چھڑوائے گا۔ فوج نچلے طبقے پر بے تحاشہ قربانیاں دی چکی ہے لیکن سب کچھ رائیگاں جا رہا ہے۔ اس خون کی کوئی تو قیمت ہونی چاہئیے۔
    حقیقت میں ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور یہ حملے دہشت گردی کے حملے نہیں، بلکہ دشمن کے حملے ہیں۔ ہمارا دشمن اس ملک کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے اور یہ حکومت اور فوج اس سے ملے ہوئے ہیں۔ اس لئے اب فوج کو اکا دکا کاروائیوں کی بجائے اس شہری جنگ کا کھل کر اعلان کرنا ہوگا جہاں قوم کو بتانا ہوگا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، جہاں بنیادی حقوق معطل ہیں، ہر ملزم کو کیس فوجی عدالت میں چلے گا اور فوری سزائیں ملیں گی۔ سپریم کورٹ میں بیٹھے نام نہاد آزاد لوگوں سمیت کسی جج میں جرآءت نہیں کہ دہشت گردوں کو سزا بھی سنائے۔ عدلیہ پکڑے ہوئے تمام ہتھیار، آلات، اسلحہ اور قتل کی وارداتوں کو نا کافی ثبوت کہ کر ہر ملزم کو چھوڑ دیتی ہے۔ کسی کو معلوم ہے میریوٹ ہوٹل کے ملزمان کے ساتھ کیا ہو۔۔۔۔سب ناکافی معلومات کے سبب آزاد پھر رہے ہیں۔ اب حکومت نا مکمل ثبوت فراھم کرتی ہے یا عدالت کا پیمانہ نہیں بھرتا خدا کو ہی معلوم۔ لیکن ایسے میں اتنا ضروری ہے کہ فوجی عدالتیں ہوں جو اس طرح کی کاروائیوں میں گرفتار ملزمان کو ان کے جرائم کی روشنی میں سزائیں دے سکیں تا کہ یہ دہشت گرد حملوں کا سلسلہ بند ہو سکے۔
    دوسری طرف میڈیا کو بھی اپنا واضح اور روشن کردار ادا کرنا ہوگا۔ طالبان اور ان کے حامی سیاست دانوں کا پردہ چاک کرنا ہوگا۔ عمران خان کراچی میں جا کر حکومت ہٹاؤ تحریک کا اعلان تو کرتا ہے مگر طالبان کے خلاف کیوں اسکی زبان نہیں کھلتی، کیونکہ وہ خود بھی بقول شخصے طالبان خان ہی ہے۔ ہمیں اس کردار کے ہر شخص سے بچنا ہے جو بیگناہوں کے خون سے کھیلنا روا سمجھتا ہو، وہ اسامہ ہو یا اوبامہ۔
    دیکھیں ایک طرف یہ دہشت گرد حملے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف اوبامہ جان بوجھ کر ہماری فوج کا مورال مزید دبانے کے لئے کہ رہا ہے کہ پاکستان پر حسب ضرورت دوبارہ بھی حملہ کریں گے۔ کسی سیاسی یا فوجی افسر میں اتنی ہمت نہ ہوئی کہ اس بکواس کا لفظی جواب ہی دے دیتا۔ اب فوج ایک طرف امریکی نشانے پر ہے، ایک طرف دہشت گردوں کے نشانے پر اور تیسری طرف خود اپنی قوم ان سے متنفر ہو چکی ہے۔ فوج کی دھجیاں اڑا کر اب بحریہ کا وقار خاک میں ملایا جا رہا ہے۔ کل کو ہندوستان کراچی اور گوادر کے راستے داخل ہوگا اور ہماری فوج اپنی نا اہلیت و مظلومیت کی کہانیاں پھر سے مقننہ کے بند کمرے میں سناتی رہ جائے گی۔
    حقیقت میں یہ سارے دہشت گرد ہند، اسرائیل اور امریکہ کی پیداوار ہیں جو مل کر پاکستان کو صفحہ ہستی سے ہی مٹانے کے درپے ہیں۔ اسی لئے تو چچا اوبامہ نے کہا کہ پاکستان کو بھارت سے بے خطر رہنا چاہئے۔ یہ بات نجانے انہوں نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر بھونکی یا جان بوجھ کر کہی تا کہ ہندوستان کی طرف سے آئے دراندازوں کے پکڑے جانے کے خلاف پیش بندی کی جاسکے۔
    ایسے میں جب کہ میں ہر لحاظ سے جمہوریت کا طرفدار ہوں، اب ضروری سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید پہلی بار فوج کو واقعتاً آگے آ کر حکومت ہٹا کر قومی حکومت کا قیام کرنا چاہیئے جس میں کوئی ایک بھی سیاستدان نہ ہو۔ جان لیوا احتساب کیا جائے اور سب ملوثین کی گردن زنی کر دی جائے چاہے کوئی جتنا بھی مظلوم بنا پھرے۔ قوم کو اس مصیبت سے چھٹکارہ چاہیئے چاہے اسکی قیمت مارشل لاء کی صورت میں ہو۔ ورنہ پاک فوج کے جوان یونہی اپنی جانیں ضائع کرتے رہیں گے اور فوج کا وقار خاک سے خاکستر میں ملتا رہے گا۔
    جہاں تک سیاسی قیادت کی بیگناہی کا ڈرامہ ہے تو یہ سب بکواس ہے۔ زرداری میر مرتضیٰ بھٹو اور خود بے نظیر کے قتل میں مشکوک رہا ہے۔ اس شخص نے آج تک کسی مسلئے پر عوام دوست بیان تک دینا گوارا نہیں کیا۔ اگر وہ اسقدر ہی پابند ہے تو کیوں رنگ بدلنے والے چھپکلے کی طرح چمٹا ہوا اقتدار کے ساتھ۔ میں تو بد دعا کرتا ہوں زرداری ، گیلانی اور غیر شریف برادران سمیت ہر اس شخص کے خلاف جو پاکستان کو برباد کرنے میں ملوث ہو۔

  17. شام ہوتے ہی جسے توڑ دیا کرتا ہوں
    رات بھر چنتاہوں تکڑے اس کشکول کے میں

    کیا عجب ذوق سماعت ہے کہ دل چاہتا ہے
    خود ہی سنتا رہوں پہروں کوئی سچ بول کے میں

    {شاعر :اعجاز قمر راجا}

  18. ہمارا دشمن بڑی پھرتی اور چالاکی سے اپنی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس کی ہر ریہرسل کامیاب جا رہی ہے ۔ جی ایچ کیو پہ حملہ ، کامرہ پہ حملہ ، آرڈیننس فیکٹری پہ حملہ ، آئی ایس آئی کی سٹاف بسوں پہ حملے اور اب پی این ایس مہران پہ حملہ ۔ ہر نیا حملہ پہلے سے زیادہ منظم اور تباہ کن ۔ اور نجانے کب وہ منحوس گھڑی آپہنچے جب ہمیں ’ اس بڑے حملے ‘ کی بری خبر بھی سننی پڑے !

    حالات جس تیزی سے بے قابو ہو رہے ہیں ، کسی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ اور یہ سوچتے ہی دل دہل اٹھتا ہے ۔ آس امید کی کہیں کوئی کرن نظر نہیں آتی ۔ جس گڑھے میں گر چکے ہیں یا گرا دیا گیا ہے ، باہر نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا ۔ بس ہر طرف سے مایوس ہو کر اپنے رب کے آگے ہی گڑگڑا رہا ہوں کہ اے قادرِ مطلق ، اب تو ہی ہے جو ہمیں آنے والی تباہی سے بچائے ۔ اے رحیم ہماری خطائیں معاف فرما اور اپنی رحمت نازل فرما ۔ میرے بے بس و مجبور وطن پہ ترس کھا ۔ ہماری آزادی کو قائم دائم رکھ ، آمین ۔

  19. عزیز سید مصباح حسین بھائ ، سلامات ،جیسے کسی حادثے اور سانحے کے بعد شہر بھر کی دیواروں پر چاکینگ کردی جاتی ھے ۔ میرا دل چاھتا ھےآپکی تحریر کردہ ان فکر انگیز سطور کو مللک بھر کی دیواروں پر لکھواوں۔

    حقیقت میں ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اور یہ حملے دہشت گردی کے حملے نہیں، بلکہ دشمن کے حملے ہیں۔ ہمارا دشمن اس ملک کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے اور یہ حکومت اور فوج اس سے ملے ہوئے ہیں۔ اس لئے اب فوج کو اکا دکا کاروائیوں کی بجائے اس شہری جنگ کا کھل کر اعلان کرنا ہوگا جہاں قوم کو بتانا ہوگا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، جہاں بنیادی حقوق معطل ہیں، ہر ملزم کو کیس فوجی عدالت میں چلے گا اور فوری سزائیں ملیں گی۔

    یہ کیسی بدنصیبی ھے کہ برسوں سے مللک دھشت گردوں کی زد پر ھے ، ھر افسوس ناک سانحے کے بعد نہ کھبی کوئ مجرم سامنے آیا نہ کسی کو سزا دی گی، مللکی سلامتی کے معمعلات پر اتنی پراسرار خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ لگ رھی ھے کیونکہ اگر مجرم سامنے آیا تو پھر بہت سارے مکروہ چہروں سےنقاب اتر جاۓ گا ،کاش کاش کسی مجرم کو تو پکڑا جاۓ اور اس کو سخت ترین سزا دی جاۓ جیسا کہ سعودی عرب میں ھوتا ھے کہ چور کے ھاتھہ کاٹ دیۓ جاتے ھیں ۔ لوگ سزا کے ڈر سے چوری نیہن کرتے ،کیونکہ پاکستان میں کسی مجرم کو سزا نیہن ملتی اس لیے کسی کو خوف بھی نیہن ھوتا آج تک پاکستان میں مللکی سالمیت سے کیھلنے والوں کو سزا نیہن دی گی ۔ کاش اگر فوج اور حکومت سورھی ھے تو عوام ھی جیسے چوروں کو پکڑ کر مار رھے تھے وھی اٹھہ کھڑے ھوں ، کیا یہ دیوانے کا خواب ھے ؟

    میرے عزيز بھائ بہت شکریہ آپ نے ڈاکٹر عبدالقادر خان کا کالم کاش آپ ھوتے ،لگا کر اس بلاگ کو اّثر انگیز بنا دیا ھے

    ھمارے فوجی امروں نے تو اپنے آقاوں کے حکم پر اپنے قومی اور اس صدی کے سب سے بڑے سائنس دان مححق۔ ڈاکٹر عبدالقادر کو بھی ملزم بنا دیا تھا ، اس اندھیر نگری میں ھمارے حاکم ، ڈالر و درھم کے غلام شراب کے نشے میں مست کس کس چیز کو داو پر لگا رھے ھیں ۔

    کل ھونے والی تخریب کاری میں مللکی سلامتی کے لیے انتہائ خطرناک دو دھشت گرد مجرم کیسے فرار ھونے میں کامیاب ھوگۓ ، ؟یہ لوگ ملیرندی کی طرف سے اتنے اھم اور حساس ادارے میں کیسے کسی کی مدد کے بغیر گھس سکتے ھیں ۔ خالی ھاتھہ نیہن بلکہ آر،پی ،جی راکٹ ۔لانچر ھینڈ گرنیڈ ۔کلاشنکوف دستی بم ۔۔ کے بڑے ذخیرے کے ساتھہ کس نےان کو فرار ھونے میں مدد فراھم کی، اور فرار ھونے والے انتہائ خطرناک مجرم ائیندہ کیسی تباھی مچايئنگے۔

  20. حاد ثے میں نیٹو کا اسلحہ استعمال ہوا ہے شنید یہی ہے اور گھر کا بھیدی ملا ہوا ہے ،شنید یہی ہے ،،،ہر ہر ادارے کے حاکم مست موج میں ملنگی بنے ہوئے ہیں،، لاوارث ملک کو سیاسی خونی درندے بھنبھوڑ کر وطن کے جسم سے خون کا آخری قطرہ تک نچوڑ لیں گے تب یہ درندے بیرون ملک اپنی ٹھنڈی پناہ گاہوں میں جا بیٹھیں گے ،
    اب صرف اللہ سے لو لگا لی جائے

  21. عزيزی بجو اللہ پاک آپ کو ھمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثمہ آمین ۔بس اب تو صرف دعايئں ھی ھیں اللہ پاک میرے پاک وطن کو بے ضمیر حکمرانوں کے شر سے محفوظ رکھے اور ھمارا فرض بنتا ھے کہ ان عیاش حکمرانون کے کارناموں کو میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جاۓ اور ان کا کڑا احتساب کیا جاۓ اور قومی خزانے کو لوٹنے پر پھانسی کی سزا دی جاۓ،

    شام ہوتے ہی جسے توڑ دیا کرتا ہوں
    رات بھر چنتاہوں تکڑے اس کشکول کے میں

    کیا عجب ذوق سماعت ہے کہ دل چاہتا ہے
    خود ہی سنتا رہوں پہروں کوئی سچ بول کے میں

    {شاعر :اعجاز قمر راجا}

    اس تناظر میں عزيز بھائ سید مصباح حسین کے انتخاب کردہ ان اشعار کو پڑھیے اور دعا کرتے ھیں کہ اللہ پاک ھم کو سچ بولنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین

  22. محترم جاوید کیانی صاحب ۔ سلامت رھیں ۔اپنے قلم کے ذریعے اپنی اصلاحی فکر کو آگے بڑھاتے رھیے ، جیسا کہ سب ھی جانتے ھیں کہ ان دنوں نیوی طالبان کی ھٹ لسٹ پر ھے۔ آپ بھی فوج میں خدمات سرانجام دے چکے ھیں ، دفاعی لحاظ سے اب نیوی کتنی کم زور ھوگی ھے ۔ ضرور راہنمائ کیجیے گا، خاص طور پر ان دو بے حد کار آمد امریکی ساخت کے تھری سی اورین طیاروں کی تباھی کے بعد ۔کتنے سوال مجھہ جیسی کم فہم کے دماغ میں آرھے ھیں ۔ھماری اشرافیہ تو بلٹ پروف گاڑیوں میں بھاری سیکورٹی کی موجودگی میں اپنے اھل خاندان کے ھمراہ مللک سے بھاگ جاۓ گی مساجد مدارس اور اب مللک کے انتہائ اھم اداروں کو کامیابی سے نشانے بنانے والے د ھشت گرد آرام سے گھوم رھے ھیں موت کے یہ تاجر پاکستان سے باھر کیوں نیہن اپنی کاروائ سرانجام دیتے ھیں

    انھوں نے اسی زمین پر تباھی مچائ جس نے برسوں انکو پناہ دی ھے ۔ ،ھر پاکستانی کی جان بہت قیمتی ھے ، ان کا لہو رايئگاں نیہن جاۓ گا ۔

    اللہ پاک بڑے حملے کی بدخبری سے ھماری سماعتوں کو محفوظ رکھے آمین

    بارالہہ میرے پاک وطن کی حفاظت کرنا، ، ارض وطن کو دشمنوں سے بچانا ، میرے وطن کے ھر شہری کی زندگي بہت قمیتی ھے،
    ،
    میری نظم کے چند اشعار

    دعاوں میں بھی اثر نیہن ھے

    سلامتی کی خبر نیہن ھے

    جنون رقصاں ھے بام ودر پر

    خدایا کیا یہ قہر نیہن ھے

    عداوتوں کے زھر میں ڈوبا

    کیا روشنی کا شہر نیہن ھے

    یہ بیوگی کی ردا کو ارڑھے
    کیا میری لخت جگر نیہن ھے

  23. میں اس وقت صرف اتنا کہوں گا کہ
    کل رات انڈین ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی حدود کا سروے کیا اور بہت دیر تک یہاں رہے ، یہ جگہ جس کا معائنہ کیا گیا ہے کہوٹہ سے زیادہ دور نہیں ہے ، اور یہ جائزہ لیا گیا ہے ، کہ کہوٹہ پر کیسے قبضہ کیا جائے گا ،

    اور میرے سرحدوں کے محافظ پتہ نہیں کہاں ہیں . .. . . .
    میں تو کیا اس وقت اس کہوٹہ میں جو بھی سوچ رکھتا ہے وہ انتظار کر رہا ہے کہ کب کیسے اور کہاں کچھ ہو گا

    مجھے بھی انتظار ہے آپ بھی انتظار کرو کہ اس کے بعد شیطان ملک کیا کہے گا . .. . .

  24. Shaheen tumhari sounjh pedh ker acha tu laga magar apne watan ke liye is perdes mai dil bohat tarapta hai aur hamesh ek dar laga rehta hai… Allah ta’ala Pakistan ko apni hif-o-amman mai kekhe….Na jane hamare mulk ke dushmanoon ka her hamla kese kamiab hota hai …..kia hamare watan ke rekhwale waqaee soo rahe hain??? Kiya hum waqaee itne bebas hain ke kuch bhi nahi ker sakte?????Ya Allah ab tu Hamari soooee hui qoam ko jada de…Aur her Pakistani ko apne watan ke liye kuch ahcha kerne ki lagan de de……..

  25. آچھے بھائ اظہر الحق ، اللہ پاک تم کو اور متعلقین کو ھمشیہ اپنے حفظ و اماں میں رکھے ، امین ثمہ آمین

    کل رات انڈین ہیلی کاپٹروں نے پاکستانی حدود کا سروے کیا اور بہت دیر تک یہاں رہے ، یہ جگہ جس کا معائنہ کیا گیا ہے کہوٹہ سے زیادہ دور نہیں ہے ، اور یہ جائزہ لیا گیا ہے ، کہ کہوٹہ پر کیسے قبضہ کیا جائے گا ،

    اور میرے سرحدوں کے محافظ پتہ نہیں کہاں ہیں . .. . . .
    میں تو کیا اس وقت اس کہوٹہ میں جو بھی سوچ رکھتا ہے وہ انتظار کر رہا ہے کہ کب کیسے اور کہاں کچھ ہو گا

    اظہر الحق ۔ میرے بھائ امریکی ، اسرايئلی اور ھمارے پڑوسی دشمن مللک کی تو یہ برسوں سے خواھش تھی کہ کیسے پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاۓ اور امریکی ، سی آئ آۓ اور اسلام آیاد میں موجود 1000 بلیک واٹر کے انتہائ تربیت یافتہ اھلکاروں اسی کام کے لیے پاکستا ن آۓ ھیں ، براۓ مہربانی بھائ آپ کہوٹہ سے متعلق اپنا کالم یہاں لگايئں ،جو آپ نے بہت پہلے لکھا تھا

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور اس کا مستقبل ۔

    میرےدل کو اب بھی بہت یقین ھے کہ جب تک ھمارے عظیم سائنيس دان ڈاکٹر عبدالقادر خان زندہ ھیں ھماری ایٹمی تنصیبات محفوظ ھیں ،

    میرا وطن اس وقت بہت نازک حالات سے گذررھا ھے جدید ترین اسلحہ اور بہترین حربی تربیت سے آراستہ دھشت گرد کوئ معمولی خودکش بمبار نیہن ھیں ، انھیں ، بھارت ۔ امریکہ اور اسرایئل میں تیار کیا گیا ھے ،میرے منہ میں خاک اب ان کا اگلا ٹارگٹ کہوٹہ کا کی ایٹمی تنصیبات ھیں ، اور یہ سب دو سابقہ فوجی ایک مرحوم اور ایک زندہ جو جلد ھی زندہ درگور ھوگا۔ انکی امریکی غلامی کا ثمر ھے ، دھشت گردی کے خلاف جنگ کے تحائف ھیں ڈرون حملے۔ خودکش حملے، لاکھوں بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں اسکی نذر ھوگيں ،

    میرے دل کو یقین ھے کہ 16 کڑور عوام کی دعايئں اللہ پاک ضرور سننے گا۔
    آج ھم کو قیام پاکستان والا جذیہ درکار ھے ۔ پاکستان بناو پاکستان بچاو

    اللہ پاک پاکستانی قوم کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلا دے ، ھم کو پاکستان سے محبت کرنے والی قیادت درکار ھے

    انشا اللہ پاکستانی قوم کی قسمت ضرور بدلے گی ۔ پاکستان ھمشیہ قائم و دائم رھنے کے لیے وجود میں آیا ھے اور ھمیشہ قائم رھے گا انشا اللہ

  26. آمنہ میری دوست عالمی آخبار کی بلاگ فیملی میں شامل ھونے پر مبارکباد قبول کرو۔ میری خوشی اس وقت دوچند ھوجاتی جو تم کو اردو بولنے کی طرح اردو لکھنا بھی آتا مجھے علم کہ تمھاری مادری زبان اردو نیہن ھے اور تمھارا رسم الخط اردو سے بہت مختلف ھے ، مگر جس طرح تم اردو سے محبت کرتی ھو، انشا اللہ بہت جلد تم اردو لکھنا بھی سکھیہ جاوگی ، تم کو یہاں دیکھہ کر بہت خوشی ھوئ ،

  27. قمر صاحب

    ۔ٰٰٰ جب تک ظلمتِ باطل (ضیاءالحق جہنمی) کو مرد مؤمن مرد حق کہنے والے، باطلان (طالبان) کے لئے ہمدردی رکھنے والے اور اسامہ جیسے ملعون کے لئے غائبانہ نمار جنازہ پڑھنے اور اسکی ہلاکت پر آنسو بہانے والے اس ملک میں رہیں گے، ایسے سانحات ہوتے رہیں گے۔ٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ ٰٰٰٰٰ

    آج اس دہشت کا گڑھ جنوبی پنجاب ہے جس کا سہرا سعودی عرب کے سر ہے جو وہاں طالبان کو دس کروڑ سالانہ دے رہا ہے۔ شاید یہ اسلام کا وہ نشاط اثانیہ ہے جس کی نوید ہمارے محبانِ سعودی عرب دیتے رہے ہیں۔ خدا غارت کرے اس آل سعود کو۔ تیل ان کا کچھ ہی دن کا مہمان ہے۔ بہت جلد یہ تیل دوسری طاقتوں کی تحویل میں ہوگا۔

  28. ہم پیدئشتاً ، فطرتاً اور صریحاً چور بھکاری اور بے شرم ہیں۔ صدر سے چپراسی تک سب راشی اور کفن چور ہیں۔ ہم ہی وہ دیمک ہیں جنہوں نے چاٹ چاٹ کر ملک کو نزع کے عالم میں پہنچادیا ہے۔ آلِ سعود کے بجاری اور کیا کریں گے۔

    کفن وہ بیچ رہے ہیں جنہیں خدا کی قسم
    کفن چراتے ہوئے بار بار دیکھا ہے

  29. اسلام علیکم
    شاھین بہن اب تو دل اتنا دکھ گیا ہے کہ کوئی بات بھی تسلی دیتی ہے اور نہ ہی کوئی راہ نظر آتی ہے کیونکہ جنہیں ان چیزوں پر توجہ دینی ہے وہ آپس ہی میں ایکدوسرے سےدست و گریباں ہیں ،وہ ہی ہماری
    کمزوری بن رہا ہے ۔ وہ رات کس ازیت سے گزری اس کا اندازہ پاکستان کا مجب وطن شہری ہی کر سکتا ہے ۔کہ وہ کہیں بھی بیٹھا تھا اس کا دل خون کے آنسو رو رہا تھا ۔
    ایک آرٹیکل لکھا تھا اس کا کچھ حصہ لکھ رہی ہوں
    رات یہ سوچتے سوچتے سو گئی کہ کیا ہم امریکہ کو آنکھیں دکھا سکتے ہیں ؟
    نہ جانے کب نیند کی پری نے لوری سنا دی میں نے دیکھا کہ ہمارے سارے حکمرانوں اور لیڈروں کی آنکھیں ڈالروں میں بندھی لائٹ کے پولوں پر ٹنگی ہیں ،میں نے دیکھا کہ میرے حاکموں کے ہاتھ ڈالروں کی رسی سے بندھےہیں ،پاؤں میں ڈالروں کی بیڑباں ہیں جنہیں انہوں نے بہت خوشی خوشی پہن رکھا ہے انہیں کوئی ندامت نہیں ہے ،کوئی پریشانی نہیں ہے ،وہیں میں نے بہت سارے لوگ زمیں پر کیڑے مکوڑوں کی طرح ڑالروں کے ڈھیر میں دبے دیکہے لیکن وہ سارے اس بوجھ سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے سوائے ان کے جن کی آنکھیں اور ہاتھ پاؤں ڈالروں سے بندھے تھے ۔مجھے بہت خوشی ہوئی کہ کوئی تو ہے جو جو اس بوجھ سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے ۔کمزور ہی سہی مگر ہمت تو کر رہا ہے ۔ میرے سامنے پھر وہ ہی سوال ناچ رہا تھا ۔کیا ہم امریکہ کو آنکھیں دکھا سکتے ہیں ؟ کیا ہم ڈالروں کے بوجھ کو اتار کر پھینک سکتے ہیں ؟
    میں نے سوچا کہ ہم آنکھیں دکھا ئیں یا نہ دکھائیں کیا ہم اپنی آنکھیں کھول سکتے ہیں ۔کہ کھلی آنکھوں تو کوئی مکھی نہیں نگل سکتا ۔؟ دل نے کہا کہ اے کاش
    ایک دھماکے سے میری آنکھیں کھل گئیں اور میں پھر اسی ازیت کا شکار ہوگئی جس سے اللہ نجات جب ہی دے گا جب ہم ہمت کربنگے ان سے نجات پانے کی ۔
    لیکن شاید ہمارے کانوں میں ثقل ہے اور آنکھوں پر پردہ اور زبان بھی شاید اکڑ گئی ہے ۔
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس بلاگ پر لکھنے والے سارے شرکاـء کی آواز کو وہ طاقت عطا کرے جو ہٹا دے کانوں کا ثقل ،جو اٹھا دے آنکھوں سے پردہ اور جودور کردے زبانوں کی اکڑاہٹ آمین
    دیر سے آنے پر در گزر کی درخواست کے ساتھ ۔
    عالم آرا

  30. آمنہ اچھی سی بہن تمہیں بلاگ فیملی میں خوش آمدید …. جگ جگ جیو .. اب آئی ہو تو بہن جانا نہیں … تمہیں اردو لکھنی نہیں آتی تو میں تمہیں سکھاؤنگی .. اور تم شاہین کے ساتھ ہو بس فکر کی کیا بات ہے .. انشاللہ تمہیں ہم سب کے ساتھ بہت اچھا لگے گا ..

  31. محترمہ شاھین حیدر رضوی صاحبہ ،

    مایوسی کفر ہے اور مایوسی پھیلانا شاید اسے بھی بڑا گناہ ہو لیکن امید کی ہلکی سی کرن بھی تو کہیں نظر نہیں آرہی ۔ ایسے میں بڑی الجھن میں ہوں کہ پھر لکھوں تو کیا ؟ سارے جذبات دل میں ہی چھپائے رکھوں تو اس کے پھٹنے کا خوف ہے ، دوسری طرف جذبات کی رو میں اتنا بھی نہیں بہنا چاہتا کہ ہمارا ہلکا سا احتجاج بھی ہمارے دشمن کے لئے باعثِ تقویت ہو ۔ تھوڑا سنبھل لوں ، اس موضوع پہ ضرور کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا ۔ فی الحال قارئین کو آرمی ، سیکورٹی ایجینسیوں اور سعودی عرب پہ غصہ نکالنے دیں کہ ہماری سوچ یہیں تک محدود ہے ۔

  32. جاوید بھیّا سلامت رہیں آمین
    اور اللہ پاک آپ کے ساتھ ہم سب ساتھیوں کے دلوں کو اپنے پیارے وطن کی جانب سے صبر و قرار عطا کرے اور ہمارے پیارے مثل جنّت کے وطن کو ہر بلا سے بچا لے ،آپ کا کہنا بلکل ٹھیک ہے مایوسی کفر ہے ،لکن حقیقت یہ کہ اس وقت آندھیا ں بہت شدید ہیں کوئ راستہ نظر نہیں آرہا ہے ،کیونکہ جن پہ تکیہ تھا وہی پتّے ہوا دینے لگے ہیں ،ہمارے محافظ جاگتے تھے تو ہم چین کی نیند سوتے تھے اب وہ سو رہے ہیں اور ہم خوف کے عالم میں جا گ رہے ہیں ،
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ پاک ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنے حفظ و امان میں رکھّے ،آمین ،لیکن جس حساب سے وطن کو بلیک واٹر کے ایجنٹ گھیر چکے ہیں تو بس اسوقت ،وقتِ دعا ء ہے ،آئے ہم سب ساتھی اپنے اپنے دست دعاء بلند کریں اس کی بارگا ہ میں جس کو کبھی نیند آتی ہے نا ہی اونگھ آ تی ہے شائد ہم میں سے کسی کی قلبی دعاء اس تک پہنچ جائے ورنہ تو محسوس یہ ہو رہا ہے کہ بس اب آخری کیل کے لئے پاکستان کا تابوت تیّار ہے خاکم بدہن

    دعاگو زائرہ بجّو

  33. اظہر بیٹا سلامت رہو اور اللہ تعالٰی تم کو اپنی پیاری سی فیمیلی کے ساتھ خوش وخرّم رکھّے ،آمین
    جس طرح تمھار دل ان حالات میں زخمی ہے ہم سب بھی تمھاری طرح دکھی اور رنجیدہ ہیں
    اسلام آ باد مین جو ٹرک کا بارود سے بھرا ٹرک ہماری ایجنسی کی بلڈنگ سے ٹکرایا گیا تھا وہ اپنا مشن انجام دینے سے چندمنٹ پہلے بھارت کے سفارت خانے کے احاطے میں موجود تھا ،وہاں سے نکل کر اس نے امنا مشن ٹا رگٹ کیا
    ساری رپورٹس دی جا رہی ہیں مگر سب اداروں کے رکھوالوں کے کانو ں میں غدّاری کا تیل ڈال دیا گیا ہے ،
    جو وفا دار ہے وہ مجبور ہے ،اسی نیوی کے سربراہ کوابھی چند برس قبل کئ ارب روپے کے غبن میں پکڑا گیا جو 36کروڑکا جرمانہ دے کر چھوٹ گیا ،یہ سب عوام کے خون پسینے کی کمائ ہے جہاں کے سربراہ کا یہ عالم ہو گا وہاں کی کون حفاظت کرے گا سو دعاء بس دعاء
    دعاگو زائرہ بجّو

  34. پیاری بیٹی شاہین ،سلامت رہو ،آمین
    میری کیفیت کیا ہے؟
    میں کسی سے کیا بتاؤں ،دیار غیر میں اپنوں سے دور ایک آس ہوتی ہے وطن سے اچھّی خبر مل جانے سے یہ آس اچھّی ا مّید میں بدل جاتی ہے اور دل کو حوصلہ بھی مل جاتا ہے ۔لیکن جب ایسے حالات ہوں تو یہ آس مایوسی میں بدل جاتی ہے اور مایوسی دل کو بےجان کر کے رکھ دیتی ہے اور ایسی منحوس بد خبریاں دل کی طاقت چھین لیتی ہیں بس میرے دل کی طاقت چھن سی گئ ہے ،یقین جانو اب تو اپنے وطن کے ہر ادارے سے اعتبار اٹھ جانے کا بعد دل کا یہ عالم ہے کہ ہر محافظ کا چہرہ غدّار نظر آرہا ہے
    آؤ ہم سب ساتھی مل کر دعاء کریں اپنے پیارے وطن کے لئے کہ اللہ پاک ہمارے وطن کو ظالمین کے نرغے سے جلد بچا لے جائے آمین
    دعاگو زائرہ بجّو

  35. اچھی بہن عالم آراء اسلام علکیم ۔ ھمشیہ خوش رھیں اور اسی طرح پاکستان کی سلامتی کی دعاکریں ۔ کیونکہ دعا میں بہت طاقت ھوتی ھے، آپکی دعا پر آمیں ثم آمین ثم آمین

    اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس بلاگ پر لکھنے والے سارے شرکاـء کی آواز کو طاقت عطا کرے آمین ثمہ آمین

    اچھی بہن عالم آراء پاکستان ھمارا پیارا وطن ، اللہ پاک اس کو سلامت رکھے ۔ آمین ،آج جو حالات ھیں وہ سب کولمبس کے دریافت کردہ مللک کی شیطانی ھےپاکستان کی آزادی ،ترقی تعلیم اور عزت ووقار میں صرف اور صرف امریکہ حائل ھے اور ھمارا سب سےبدترین دشمن امریکا ھی ھے

    ، امریکہ نے اپنی سرپرستی میں دھشت گردوں کو کھلی چھوٹ دی ھے بھارت اور اسرايئل کے سرپر دست شفقت رکھنے والے اس عیار دوست سے نجات حاصل کرنا بہت ضروری ھے 2007 میں مشرف نے پاکستا ن کو امریکہ کے ھاتھوں فروخت کردیا ، اور ڈیڑھ اور دو ارب ڈالر سے تعمیر وترقی کی جانب رواں دواں قوم کا روشن مستقبل تاریک کردیا، قوم کو گروی رکھنے والے کرپٹ سیاست دان اگر امریکہ کی غلامی چھوڑ دیں اور آزاد خارجہ پالسی کی روایت کو فروغ دیں تو ھم بہت جلد اقوام عالم میں اپنا کھویا ھوا مقام حاصل کرلینگے ،

    مجھے امید ھے کہ اس مشکل وقت میں ھمارا دوست چین ھمارے لیے ڈھارس اور ڈھال بنے گا۔ ھر عروج کو زوال ھے اور ظلمت زوال کی کوکھہ سے عروع کی کونپل پھوٹتی ھے ،

    اچھی بہن آپکے قیمتی تبصرے کے لیے بہت ممنون ھوں
    اللہ پاکستان اور تمام پاکستانیوں کو ھمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثم آمین

  36. اسّلام علیکم ،بہن عالم آراء سب ہم نشینو ں ،
    اللہ تم سب کو اور ہمارے پیارے وطن کو ہمیشہ سلامت ر کھّے
    اس کڑے وقت میں ہمارے لئے ایک دوسرے کی ڈھارس بڑی نعمت ہیں ،ورنہ دل کے اوپر اندھیرے چھائے ہوئے ہیں ،دشمن بڑھتا چلا آرہا ہے اور کسی جانب سے کوئ بھی حفاظتی انتظامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں ،نیوی کا حادثہ عام حادثہ بنا کر جو پیش کیا جارہا ہے یہ نہیں ہے فوجیوں کی یونیفارم میں اور بھری ہوئ کئ گاڑیوں میں بھرے ہوئے دہشت گرد باقاعدہ گیٹ سے اندر گئے اور انہوں نے یہ تمام کارّوا ئ کی ہے
    نالے کی کہانی ٹوپی کہانی ہے نالے سے ہروقت آمدورفت رہتی ہے راکٹ لانچر تو ایک بچّہ بھی پہچان سکتا ہے اور پھر وقت بھی ابتدائ رات کا ہی تھا پچھلا پہر نہ تھا
    کیا لکھوں ،بس اب صرف دعاء ہے کہ ہم سب کا وطن بچ جائے آمین

  37. اچھی زائرہ بجو اسلام علکیم ، 22 مئی کا نیوی کا واقعہ پوری قوم کےلیے معمہ بنا ھوا ھے۔بیس کمانڈر راجہ طاھر کی معطلی اور ابھی تک قوم کو یہ بھی علم نیہن کہ پکڑے اور مارے جانے والے دھشت گرد کی کتنی تعداد تھی ، حادثے میں ملوث جتنے سیاہ رو منہ
    اتنی ھی زبانیں

    کتنے سارے سوال ھنوز تشنہ ھیں ؟

    پھر یہ رسوائ کی بات کہ نیوی کے لوگوں ھی نے دھشت گردوں کو اندر آنے میں آنکی معافنت کی

    ھم دھشت گردوں سے تو لڑ سکتے ھیں مگر میر جعفر کی باقیات سے جنگ کیسے لڑی جاۓ گی ۔

    ھمارا ایٹمی پروگرام اور اسکی سلامتی

    نیوی اس حادثے کے بعد کس قدر کمزور ھوچکی ھے۔

    آئندہ اس طرح کے خطرات سے کس طرح نبٹا جاۓ گا

    نیوی کے جوان سرحدوں کے بجاۓ اپنے محفوظ گھروں میں بیھٹے شہید ھورھے ھیں ۔

    اتنی زبردست اور بھرپور تیاری کے ساتھہ ازبک دھشت گرد کیسے نیوی کے اس حساس مقام پر داخل ھوگے

    عسکری اداروں کی ناکامی کے بعد اب عوام کا فرض ھے کہ اپنے دشمنوں کو پہچانیں اور ھر مشتبہ شخص پر نظر رکھیں۔

    زندہ پکڑے جانے والے دھشت گردوں کو عبرت ناک سزايئں دی جايئں ۔تاکہ دشمن کوئ کاروائ کرتے ھوۓ ڈرے۔

    افغان مہاجرین کو ھرحال میں افعانستان بھیجاجاۓ ،

    اور افعان پاکستان بارڈرکی نگرانی کی جاۓ ۔

    اب تو ناو اینڈ نیور والی سچویشن ھے ۔

    بس دعاکریں کہ اللہ پاک ھماری سوئ ھوئ قوم کو بیدار کرے اور وہ اشراقیہ کو انکے عیش کدوں سے باھر نکال دیں

  38. کسی صاحب نے کیا خوب کہا ہے کہ

    زہنی جسمانی بیمار حکمرانوں کا پیغام اپنی عوام کے نام

    ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی
    شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے!

  39. فرحان دانش بھائ سلامت رھیں ،یہی وہ پیغام ھے جو آج ھر بے خبر پاکستانی تک پہچانا ھے اور لوث کھسوٹ میں مبتلا اشراقیہ ،سے حساب لینا ھے ۔

    ہمیں خبر ہے لٹیروں کے ہر ٹھکانے کی
    شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے!

  40. اسلام علیکم ساتھیو
    پیاری بجو، شاھین رضوی اور بھائی فرحان دانش ، اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے ،
    سوال تو اتنے ہیں کہ شابد جواب کسی کا بھی نہ مل سکے ،کیونکہ جواب ان باتوں کے ملتے ہیں جن کے جواب دینے کی کوشش کی جاۓ ، جہاں نیتبں صاف ہوں ،جب نبت ہی میں کھوٹ ہو پھر کیا ۔
    جتنے خود کش حملے ہوۓ کسی ایک کے بارے میں پتہ نہ چل سکا ،اور نہ ہی کوشش نظر آتی ہے ، نائن الیون کے بعد کسی بھی مغربی ملک میں کوئی بھی اتنا بڑا حادثہ نہیں ہوا اور اللہ نہ کرے کبھی ہو کہ
    معصوم جانیں لینا کسی صورت بھی جائز نہیں ہے پھر چاہے وہ کسی کی بھی ہو ، ہمارے ملک میں خون ایسے بہہ رہا ہے جیسے کوئی مول ہی نہ ہو ، استغفر اللہ
    انہوں نے اپنی ساری جنگ ہماری طرف منتقل کر دی اور ہم نے آمنا صدقنا کہہ دیا نہ معلوم کیوں ، ان حادثوں میں کوئی ایک پاکستانی شامل نہیں تھا ، پھر ہمیں کس بات کی سزا ہے ،؟
    ہمارے اندر جب تک اتحاد نہیں ہوگا ہم ایسے دکھ اٹھاتے رہینگے ، اللہ ہم سب کو بچاتا رکھے ،آمین
    اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنی رحمت سے ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں عقل اور سمجھ عطا فرمائے آمین
    اللہ میرے ملک کا محافظ ہو ۔
    عالم آرا

  41. اچھی بہن عالم آراء اسلام علکیم ۔سلامت رھیں میرے دل میں اکثر یہ خیال آتا ھے کہ آگر میں 14 آگست 1947کو ھوتی تو سب سے پہلے وطن عزيز پر قربان ھوتی ، آپ سبکی طرح مجھے بھی اپنے وطن اپنی شناخت اپنا فخر پاکستان سے عشق ھے اور ھر لمحہ یہی دعا ھوتی ھےکہ اللہ پاک ھم کو ایک مخلص قیادت میسر آجاۓ اور پاکستان میں اس وقت جس عملی اور فکری انقلاب کی ضرورت ھے شاید 22مئی کا حادثہ اس کا پیش خیمہ بن جاۓ ۔ اس وقت ملت کی،تعمیر کے لیے ایک مثالی مسلم معاشرے کے لیے صرف اور صرف ایک محب الوطن قیادت کی ضرورت ھے ، انشا اللہ آنے والا وقت آچھا ھوگا۔ اور ھم اپنے دوست چین کی مدد سے بہت جلد اس بحران سے نکل آیئنگے ھمارے عیار دوست نما دشمن کو بھی ایک محفوظ اور پر امن پاکستان کی ضرورت ھے۔ اللہ پاک ھمارے وطن کی حفاظت فرماۓ گا اور پاکستان ھمشیہ قا‏ئم ودايم رھيگا آمین ثمہ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *