جو قوم مقابلہ سے بچنا چاہتی ہے اُس کا یہی حشر ہوتا ہے

کل میں پندرہ سولہ دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ سب پاکستان پر نوحے پڑھ رہے تھے۔ وہاں دو بیحد تعلیم یافتہ ہندو بھی موجود تھے۔ اُن دونوں نے کہا جو قوم مقابلہ سے بچنا چاہتی ہے اُس کا یہی حشر ہوتا ہے جو آپ کا ہورہا ہے۔ آپنے ہندؤں کے مقابلہ سے بچنے کیلئے پاکستان بنایا جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ آپ نے ہماری فلموں کے مقابلہ سے بچنے کیلئے ہماری فلموں کی درآمد بند کردی۔ نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ آپ کے سنیما گھر اب شاپنگ سینٹر بن چُکے ہیں۔ آج آپکے فلمی لوگ ہماری خوش آمد کر کر کے ہماری فلمیں اپنے سنیما گھروں میں یہ سمجھ لینے کے بعد چلا رہے ہیں کہ وہ اچھی فلمیں بغیر ہماری فلموں کا مقابلہ کئے ہوئے نہیں بناسکتے۔ آب کی فلمی دنیا نے خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری تھی۔ عوام نے آپ کی تھرڈ کلاس فلموں کو دیکھنے کے سنیما کی فلم بینی کو ترک کردیا۔ آج دنیا بالعموم اور CNBC بالخصوص بھارت کو Education Power Of the World کہ رہے ہیں ۔ چین کے Software Engineers ہمارے یہاں Training لے رہے ہیں۔جبکہ آپ کے تعلیمی ادارے نہ تین میں ہیں نہ تیرہ میں۔ ہم ایک غریب ملک ہیں ہمارا مستقبل درخشاں ہے۔ آپنے پاکستان بنا کر خود اپنے پیروں پر کلہاڑی ماری ہے۔ آپ کا مستقبل ٹکڑے ٹکڑے ہونا ہے۔

ایک زمانہ ایسا تھا کہ ہم پاکستانی ہندؤں کے سامنے سینہ تان کر چلتے تھے۔ اب نظریں چُرا کر چلتے ہیں۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ جو قومیں مقابلہ سے فرار اختیار کرتی ہیں وہ دوسروں سے بھیک مانگتی ہیں۔ ہم نے پاکستان میں مقابلہ کے کلچر کو ہمیشہ دبایا ہے اور اس سے فرار کو ترجیح دی ہے۔ کوٹہ سسٹم نے Competence کو دبایا ہے جسکی وجہ سے ہمارے یہاں incompetence عروج پر ہے۔ فوج میں کوٹہ سسٹم نہیں ہے اسلئے ہماری فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔

27 thoughts on “جو قوم مقابلہ سے بچنا چاہتی ہے اُس کا یہی حشر ہوتا ہے”

  1. پاک فوج کو الگ کر کے دیکھئے ،
    پاکستان کو بہیمانہ قتل کرنے والا سسٹم ،، جاگیرداری سسٹم ہے ہندوستان نے آزاد ہوتے ہی جاگیرداری سسٹم کو ختم کیا ،،پاکستان نام کے اس خطّے کو یہ نام نہاد آزادی اس شرط پر ملی تھی کہ یہاں سامراجی مفادات کی مکمّل نگہبانی کی جائے گی ،جس کی وفا داری پاکستانی عوام کی زبوں حالی سے منسلک رکھّی جائے گی سو نتیجہ آپ کے سامنے ہے
    اب پاک فوج کی بات ،، یہ فوج دنیا کی مانی ہوئ لائق ترین فوج تھی نہیں ،ہے،ہے ہے اور انشاللہ رہے گی ،زرا ایک فیبریکیٹڈ سٹوری ملاحظہ ہو کہ انتہائ با خبر زریعے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر کامرہ کے قریب آیا جس کو پاک فوج نے مہارت سے مار گرایا ،یہ وہی ہیلی کاپٹر تھا جس کی دم بھی واپس لی گئ ،یعنی ہماری فوج غافل نہیں تھی ،اب ہوا یہ کہ منہ پہ لگی کالک کو سامراج کیسے دھوتا تو اسامہ کا ڈرامہ تخلیق کیا گیا ،اور دم کا ڈرامہ بھی یہ تھا دم کوئ ڈرامائ نہیں تھی بس اگر پاکستانیوں کو پتہ چل جاتا کہ یہ دم تو واقعی دم کٹے اور کان کٹے دشمن کی ہے تو سامراجی بادشاہ دنیا کو منہ کس طرح دکھاتے
    اب یہ تمام باتیں کیوں صیغہء راز میں رکھی گئیں جو عوام فوج سے بد ظن ہوئے یہ اللہ ہی بہتر جان سکتا ہے ،اب ایبٹآباد کے ڈرامے کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے ایک جانباز کھڑا ہوا ہے اور میڈیا کی ٹیم کے ساتھ سمندر میں حقائق کا پتہ چلانے جا چکا ہے
    اللہ تعالٰی اس کی جان کی حفاظت فرمائے کیونکہ وہ ببانگ دہل کہ رہا ہے کہ میں اصل حقائق سامنے لا کر دنیا کے سامنے پیش کروں گا

  2. پاک فوج پچھلے ساٹھ برسوں سے دنیا کی بد ترین فوج ہے جو اپنے ہی ایوان ہائے حکومت کے سوا کچھ فتح نہیں کر سکتے۔شکست انکا مقدر اور ذلت انکی منزل ہے۔ یہ انکی تاریخ ہے، اور حال آپ سب کے سامنے ہے۔ یہ لوگ صرف اپنے سوا لکھے ہاتھی نما وجود کو قائم رکھنے کے لئے کوئی تنازعہ حل نہیں ہونے دیتے بالکل اسی طرح جسطرح پینٹا گون بیٹے بٹھائے دنیا میں ایک شوشہ کھڑا کر لیتی ہے۔ ابھی کوئٹہ کے دھماکوں کی کہانی سب نے دیکھ لی کہ طالبان نے اس سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں ۲۰۰۹ میں ہونے والے ماتمی جلوسوں کے دھماکوں کو فورا خودکش کہ دیا گیا حالنکہ مدعی پیشگی پلانٹڈ بموں کی نشاندہی کرتے رہ گئے۔ مولانا ظفر حسن نقوی کی شام غریباں کے موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس چشم کشا حقائق سے بھری ہے۔ سچ یہی ہے کہ اس سے بہت پہلے سے لیکر اب تک زیادہ تر پلانٹڈ دھماکے ہیں جو خود یہ رزیل و ذلیل فوج اور اسکے حواری کراتے ہیں۔ اسی طرح ۲۰۰۸ میں اسفند یار ولی کے حجرہ میں ہونے والے دھماکے کو خود کش قرار دیا گیا جبکہ مدعی کہتے رہ گئے کہ یہ دھماکہ خود کش نہ تھا۔
    مجھے خود کش دھماکوں کی حقیقت سے انکار نہیں کیونکہ طالبان بھی پاک فوج ہی کی ایک ایجنسی ہیں اور انہی کے سائے میں اسی امریکی امداد پر پلے بڑھے ہیں جس کھا کھا کر اس فوج کی آنکھوں پر سوٴر کی چربی چڑھ چکی ہے اور انہیں اور انکے غیر ملکی سرداروں کو جند اللہ ا﴿ دالبندین آن لائن﴾ور انصار اللہ و موٴھدین نامی تنظیمیں پلتی بڑھتی ، دہشت گردی کے فروغ کے لئے کھل کر کام کرتی نظر نہیں آتیں۔ یہ تنظیمیں خود کش دہشت گردی کی تربیتی ویدیوز تک اپنی ویب سائیٹس اور یوٹیوب پر لگاتی رہتی ہیں۔ تاہم یوٹیوب ان کو جلد ہی ہٹا دیتا ہے ۔ ان ویب سائیٹس کے توسط سے اصل افراد تک پہنچنا قطعا مشکل نہیں ہے، لیکن اگر کوئی چاہے تو تبھی ناں۔
    پاک فوج اور طالبان امر بیل کی وہ فصل ہے جو کبھی خود کو کھاتی ہے اور کبھی ساتھیوں کو۔ انکے یہاں دوست دشمن کی کوئی پہچان نہیں ہے۔ طالبان اور کشمیری مجاہدین کو پیدا ہی اس لئے کیا گیا تھا کیونکہ پاک فوج اپنی بد ترین نا اہلی سے خوب آشنا تھی اور وہ ہندوستان سے براہ راست لڑنے کی بجائے کرائے کے جنونی خونیقاتل بھرتی کرنا چاہتے تھے۔ مقابلہ نہ کر سکنے کی اس مصیبت نے ہی آج ملک کو اس حال پر پہنچایا ہے۔
    بہر کیف ظفر صاحب میں خود آُ کے ہندو دوستوں سے مجبورا متفق ہوں کیونکہ حقیقت یہی ہے۔

  3. مصباح بیٹے،سلامت رہیں

    ایک خاتون خانہ ہو نے کی نسبت سے مجھے ان شدید تلخ حقائق کا علم نہیں ہے ،ہاں بس یہ ضرور معلوم ہے کہ ہمارے بجٹ کا
    بڑ احصّہ ان کے لئے مختص کیا جاتا ہے ،اور یہ جو آ پ نے طالبان اور کشمیری مجاہدین کی بات کی یہ سو فیصد درست ہے اور دہشت گردی بھی ہماری یہی ایجنسیاں ہی کروا رہی ہیں تا کہ دہشت گردی کے نام پر ڈالر امداد ملتی رہے ہ،
    نتیجہ یہ ہے کہ ان کے ان نیک کارناموں پر بھی گرد اٹی جارہی ہے جو انہوں نے نیک نیتی سے انجام دئے اب وقت ہے کہ قوم فوج کے آگے سینہ سپر ہو کر کہے کہ ہم خود تمھاری کفالت کریں گے بیرونی امداد کا کھیل بند کرو
    پرویز مشرّف کا چار کروڑ کا اسلام آباد میں پلاٹ کہاں سے آیا ان کے دوست کا پانچ کروڑ کا کہاں سے آیا دولت کا حساب مانگے قوم تو معلوم ہو گا کرنل اور جنرل دونو کی ہی پانچوں انگلیاں بھی میں ڈوبی ہوئ ہیں بیرون ملک اثاثے ،اکاؤنٹ سب ریل پیل پاکستانی قوم کا لہو نچوڑ کر ان کی جیبوں میں اور ان کے سانجھے ساتھی سیاست دانوں کی جیبوں میں جا رہی ہے
    پاکستان وسائل سے مالامال ہے ،یہ وسائل کو کام میں کیوں نہیں لاتے ہیں
    کیوں پوری قوم کی لٹیا ڈبونے کو تیّار کھڑے ہیں
    کوئ ہے جو ان سے سوال کرے ؟

  4. یہ آپ تھے جو جواب نہیں دے پائے ، میں 1998 سے 2010 تک شارجہ میں رہا اور میرے ساتھ 90 فیصد ہندو تھے ، اور وہ ان بارہ سالوں میں کبھی بھی میرے سامنے نہیں بول سکے ، کہ میں انکے ملک کو ان سے زیادہ جانتا تھا اور اپنے ملک کو بھی

    میں 22 سال سے آئی ٹی فیلڈ میں ہوں اور میں نے دنیا کے بہترین سافٹ وئیر پر کام کیا ہے اور 1991-1992 میں اردو کا ڈیٹا بیس بنانے میں میرا کچھ نہ کچھ ہاتھ ضرور تھا اور 1998 میں پہلا اردو فورم اردستان ڈاٹ کام کا ایڈیٹر بھی رہا اور جب میں شارجہ سے بیمار ہو کر واپس آیا تو آج کل کے سب سے مشکل اور بڑے سافٹ وئیر کا ڈیولپر تھا اور سسٹم ڈئزائنر کے طور پر کام کر رہا تھا ، جسے آپ ERP کے نام سے جانتے ہیں ، جیسے SAP JDEdward, Great Plain وغیرہ

    یہ سب کہنے کا مقصد صرف ایک ہے کہ میں انڈیا کے سافٹ وئرز کے لوگوں کو جانتا ہوں اور انکی قابلیت کو بھی ، میں صرف اتنا کہوں گا کہ میری کمپنی میں جہاں نوے فیصد انڈینز ہیں اس میں اب صرف آئی ٹی دیپارٹمنٹ پورا کا پورا پاکستانی ہے ، اور اس میں اب کوئی بھی انڈین صرف اس وجہ سے شامل نہیں ہو پایا کہ وہ اس قابلیت کا مقابلہ نہیں کر پایا کہ جو ہم پاکستانیوں میں ہے

    اب دوسری طرف آ جائیے ، فلموں کی طرف ، اس میں بھی ہم بہت آگے ہیں ، جی ہاں ، اگر ہماری گورنمنٹ اس فلم انڈسٹری پر کچھ رحم کرے تو ، ورنہ ایک بات یاد رکھیں کہ اگر آپ اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر شیلا کی جوانی اور منی کی بدنامی کو دیکھنے میں حرج نہیں سمجھتے تو یاد رہے ہمارے ہاں کے تھرڈ کلاس فلم ساز اس سے بھی زیادہ بری چیزیں بنا کہ آپ کو دیں گے کہ آپ کو یہ ہی تو پسند ہے

    یاد رہے بھٹو صاحب نے ایک بار فلم سے سنسر اٹھایا تھا اسی زمانے کی دو فلمیں اٹھا کر دیکھ لیں لگ پتہ جاے گا ، خانزادہ اور نواب زادہ ، اب ہمارے ملک کے لوگ جب اپنے ہی لوگوں کو نہیں پوچھیں گے تو کیا ہو گا؟ پہلے فلم سے وابستہ لوگوں کے نام دیکھیں ، فیض احمد فیض . ریاض شاہد ، محمد علی ، وحید مراد انگلش میں ایم اے ، اور جاوید فاضل ، حسنین جیسے کہنہ مشق ہدایت کار آپ شاید انکی فلمیں تو دور کی بات انکا نام بھی نہ جانتے ہوں ، یہ کوئی زیادہ پرانی باتیں نہیں .. . . آپکو شانی فلم تو یاد ہو گی ، ارے نہیں ، کوئی بات نہیں چلیں ایک اور فلم بتا دیتا ہوں ، خاموش پانی ، یہ سب کچھ اسی مٹی سے ابھرا ہے ، سندھ کے ایک بھای نے پہلی فل انیمشن مووی تیار کی تھی ، سسی پنوں کے نام سے ، کس کو معلوم ہے ؟ ہمارے پوسٹ پروڈیکشن والے فرانس کے ٹی وی اور فلم کے لیے تھری ڈی پروجیکٹ کر رہے ہیں کس کو معلوم ہے ؟

    پلیز اگر آپ پاکستان کے اچھے رُخ کو نہیں جانتے تو اسے اتنا برا مت بنایے کہ ہم شرمندہ ہو جائیں

    میں جانتا ہوں اور میں بھی بہت سخت لکھتا ہوں انکے لیے جو ہمارے ملک کو برا بنا رہے ہیں ، مگر میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ دیس کبھی نہیں ختم ہو گا ، چاہے اب جتنا بھی زور لگا لیں ، بنگال ہم سے ہزار کلو میٹر دور تھا اور پھر انکی تہذیب بہت قریب تھی ہندؤں سے مگر یاد رہے کہ بنگال بنانے والے کا حشر کیا ہوا تھا ، آج کے بنگال کو ہی دیکھ لیں ، اسلام پسند جماعتیں وہاں کیا کر رہی ہیں کوئی حیرانی کی بات نہیں ہو گی کہ کل امریکہ کو وہاں پر بھی القاعدہ نظر آ جائے

    پاکستان بدلنے کے لیے ہمیں ہماری سوچ بدلنے ہو گی ، میں نے اپنی مثال اسی لیے دی ہے کہ میں بھی اسی مٹی کا حصہ ہوں . .. .

    امید ہے آپ سمجھیں گے ضرور کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں

    ذرا نم ہو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

  5. اظہر بھائی جب تک پاکستان دنیا میں کچھ کر کے نہیں دکھا دیتا، یہ سب کرنے کی باتیں ہیں۔ ٹیلنٹڈ لوگ گننے کا کوئی مقصد نہیں جب تک ان کو اپنے ملک میں جگہ اور مقام نہ ملے۔ پاکستان بد دیانت لوگوں کے قبضے میں ہے اور جب تک صحیح ہاتھوں میں نہیں آ جاتا ۔۔۔۔اب توخودپاکستان شرمندگی ہی شرمندگی بن چکا ہے۔ آپ کے سامنے ہے عبد القدیر خان جیسے ہیرو کے ساتھ کیا ہو رہا اور ہے کوئی مائی کا لالا جو اٹھ کر حکومت اور اسکے گماشتوں کا ہاتھ روک دے؟ چند روز پہلے بی بی سی اردو سروس نے پاکستان سے نشان پاکستان پانے والے افراد کی فہرست جاری کی تھی جس میں سوائے غیر ملکی حاکمین، آمرین اور ایک دوسرے کا تختہ الٹنے والوں کے کوئی شامل نہ تھا، اور تو اور اس میں قائد اعظم محمد علی جناح سے لیکر ڈاکٹر قدیر تک کوئی فرد شامل نہ ہو سکا۔ بیاسی افراد کو اس نشان سے نوازا جا چکا ہے جن میں صرف تین پاکستان ڈکٹیٹر حکمران تھے اور باقی سب غیر ملکی ہیں جن میں صرف دو غیر سیاسی افراد ہیں۔ باقی لوگوں میں اکثریت ڈکٹیٹرز کی ہے۔ پاکستان یا پاکستان سے باہر کوئی سائنسداں، موسیقار ، گلوکار ، سماجی کارکن ، ماہرِ تعلیم، مصور یا ادیب اس قابل نہیں ہوسکا کہ نشانِ پاکستان کا خواب دیکھ سکے۔
    بھارت میں یہ اعزاز صرف اکتالیس لوگوں کو ملا ہے جن میں صرف تین یا چار غیر ملکی ہیں، کیونکہ ایک اعزاز سپریم کورٹ کے حکم کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔صرف بھارت کے اندر چھ سماجی کارکن و تحریکِ آزادی کے کارکن( ڈی کے کاروے، پرشوتم داس ٹنڈن، ونوبا بھاوے، ارونا آصف علی، جے پرکاش نارائن ، بھارتی آئین کے خالق بی آر امبیدکر) ، پانچ موسیقار و گائک ( ایم ایس صبحلکشمی، روی شنکر، لتامنگیشکر، استاد بسم اللہ خان، پنڈت بھیم سین جوشی) ایک فلم ساز ( ستیہ جیت رے)، ایک صنعت کار( جے آر ڈی ٹاٹا) ، ایک ادیب ( بھگوان داس) ، ایک سنسکرت عالم ( پی وی کانے) ، ایک ماہرِ اقتصادیات ( امرتیا سین) ، ایک سول انجینیر ( ایم وسوے سوارئیا) اور ایک ماہرِ طبیعات ( سی وی رمن)بھی بھارت رتنا وصول کرچکے ہیں۔
    حوالہ: http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/05/110529_baat_se_baat_zs.shtml
    ڈکاٹر قدیر آپ کے سامنے ہے، کوئی اعزاز تو کیا اس سے زندگی کا حق چھینا جا رہا ہے۔ ممکن ہو تو ڈاکٹر صاحب کا کل کا مضمون جنگ اخبار میں ملا حظہ ہو۔ بھٹو کے ساتھ کیا ہوا؟ بھٹو خود ملائیت سے متنفر ہونے کے باوجود ان کے سامنے کھڑے نہ ہو سکے اور مجبوراً اسلامی قوانین بنا کر اور میرزائیوں کے کفر کو ثابت کر کے اپنی حکومت مضبوط کرنا چاہ رہے تھے، لیکن بے خبری میں ضیاء کے لئے بنیادی ڈھانچہ فراھم کر گئے۔ ضیاء کے دور میں جس گھر سے ہندوستانی فلم برآمد ہوتی تھی، تھانے والوں کی اسی گھر سے ہفتہ دس دن کی روٹی پکی ہو جاتی تھی۔
    خود ہماری دفاعی اور ایٹمی حکمت عملی بھارت کے محرکات کی مرھون منت ہے۔ تیس سال ہم یو این کو یہ نہ کہ سکے کہ ایٹم بم ہماری ضرورت ہے اور ہمیشہ یہی کہا کہ اگر بھارت این پی ٹی پر دستخط کر دے تو ہم بھی حاضر ہیں۔ صد شکر واجپائی کا جس کے صدقے ہم نے دھماکے کر دئیے، ورنہ آج تک خود میں اتنی ہمت نہ تھی۔ انیس سو چھیانوے میں ہم نے کہا تھا کہ یہ ایٹم بم طفولیت کے شکار پاکستان کے کسی کام کے نہیں بہتر ہے سی ٹی بی ٹی کے عوض موعودہ سلامتی کونسل کی مستقل نشست لے لیں تاکہ اپنے خلاف ہونے والی قرار دادوں پر ہی کم از کم کچھ کر سکیں۔۔۔۔ لیکن ہم تو ٹھہرے نقار خانے کے طبلچی، کون سنتا ہے ہم ایسوں کی۔ لیکن آج دیکھ لیں یہ ایٹم بم اور خود انکا تحفظ ایک سوالیہ نشان بن کر روز اخباروں میں ہمارا منہ چڑھاتے ہیں۔ ۔۔۔۔ !!!
    شام چورواسی خاندان کے استاد سلامت علی خان، شرافت علی خان اور ان سمیت کتنے ہی صاحبان فن ہیں جو نا قدری کا رونا روتے روتے رزق خاک ہو گئے مگر کون خبر لیتا ہے؟ آج فوج سمیت تمام ادارے جس طرح آزادیء انسان کے واحد عمبردار صحافتی حلقوں کے نبرد آزما ہیں، وہ بھی سوائے تاسف کے کچھ نہیں ہے۔ یہاں ایک سلیم شہزاد تو نہیں مرا ناں؟؟؟

    ایسے میں آپ کس پاکستانی ٹیلنٹ کی بات کرتے ہیں۔ ٹیلنٹد لوگ دنیا کے ہر گوشے میں موجود ہوتے ہیں، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ قوم ان سے کیا کیا فائدہ اٹھاتی ہے اور انکو کیا مقام ملتا ہے۔ پاکستان میں پابندی، موت، زنجیر، ماتم کے سوا ملتا ہی کیا ہے۔
    لہو گلاب، شب وصل اور زنجیریں
    یہ کیسے خواب ہیں میرے اور کیسی تعبیریں؟؟؟
    بہر کیف میں سلام کرتا ہوں آپ جیسے ان لوگوں کو جو ٹیلنٹد ہیں اور بلا کسی مفاد کے پھر بھی وطن عزیز میں رکے ہوئے ہیں اور اسکی بہتری میں اپنا اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

  6. اظہرالحق صاحب

    اصل خبر شہ سرخیوں میں ہوتی ہے ، بین السطور نہیں ہوتی۔

    اپنی کمزوریوں کو کمزوری نہ ماننا زوال پذیر قوموں کی نشانی ہے اور اس پر میں کئ کتابیں لکھ سکتا ہوں۔ میری ساری عمر Universities اور تحقیق میں گذری ہے۔ آپ نے جس طرح کچھ کامیابیاں پیش کی ہیں اس سے کہیں زیادہ مثالیں پاکستان کے حق میں میں دے سکتا ہوں۔ لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ پاکستان یہودیوں سے یا امریکنوں سے آگے ہے۔ سائنس، ریاضی، فلسفہ یا کسی بھی میدان کے International Journals آپ کو بتاسکتے ہیں کہ کون کتنے پانی میں ہے۔ آپ Software کے انٹرنیشنل جرنلز دیکھ لیں حقیقت آپ کے سامنے ہوگی۔آج کی ترقی یافتہ دنیا مسلمانوں کو Founding Fathers of Modern Science کہتی ہے۔ترقی یافتہ دنیا یہ اسلئے کہتی ہے کہ اس کے پاس علم ہے، اسلئے انہیں کسی قسم کا احساسِ کمتری نہیں ہے۔

    چین بھارت کا دشمن اور پاکستان کا دوست ہے۔ لیکن چین کا بھارت سے ایک معاہدہ ہے جس کے تحت بھارت چین کے Software Engineers کو Train کررہا ہے۔ مسلمان ممالک آپ کے مقابلہ میں بھارت سے زیادہ تجارت کررہے ہیں۔ یہ باتیں کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری پاکستان سے محبت ختم ہوگئ ہے۔ لیکن کسی مرض کا صحیح علاج کرنے کیلئے اُس مرض کی تشخیص کرنا ضروری ہے۔

  7. ماہرینِ پیٹرولیم انجیرنگ میں University of Alberta کے ڈاکٹر فاروق علی کا نام سرِ فہرست آتا ہے۔ کوئ پیٹرولیم انجیرنگ کا ایسا جرنل نہیں ہے جس میں اُنکی تحقیق شائع نہ ہوئ ہو۔ موصوف میرے دوست اور ایک محبِ وطن پاکستانی ہیں۔ اُنہیں کبھی حکومتِ پاکستان نے مشاورت کیلئے نہیں بلایا۔ بھارت اور سعودی عرب اُنہیں کئ مرتبہ بلاچکے ہیں۔ دنیا میں ایک ایسا پیٹرولیم
    انجینیر نہیں ہے جو ڈاکٹر فاروق علی کا نام نہ جانتا ہو۔

  8. شکر ہے آپ میری بات سمجھے تو ، بات یہ ہی ہے کہ ہمارے ملک میں صحیح جگہ پر صحیح بندے کو رہنے نہیں دیا جاتا بلکہ آنے ہی نہیں دیا جاتا ، میں اپنی بات پر آج بھی قائم ہوں کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ بدرجہ اتم موجود ہے ، آپ نے صرف ڈاکٹر قدیر کا نام لیا ہے میں نے اسی فورم پر ایک مباحثے میں پوری تفصیل بیان کی ہے چند نابغہ روزگار لوگوں کی جنہیں ہم نہیں جانتے ، اور بابا صفدر ہمدانی نے بھی بہت سارے لوگوں کا تعارف کروایا تھا ، جیسے ڈاکٹر رضی الدین ، ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی ، ڈاکٹر اشفاق یا میں نے ڈاکٹر انصاری کا بتایا تھا

    مسلہ اصل یہ ہے کہ ہماری نظر میں کون لوگ معتبر ہیں ، سائینس کے بارے میں تو شاید آپ کہیں کہ ہمیں کوئی نہیں جانتا میں اس سے سہمت نہیں ہوں ، ہمارا نام کہیں نہ کہیں ضرور ہے ، پیٹنٹ میں . . .

    آپ نے بھارت کا ذکر کیا ، تو اسکا جواب بھی میرے پاس ہے ، جب میں کمپیوٹر ڈپلومہ کا فائنل پروجیکٹ لے رہا تھا تو خواہش کی اپنے ٹیچر سے کہ میں اردو میں آپریٹنگ سسٹم بنانا چاہتا ہوں ، تو میرے ٹیچر نے مجھے ایک کتاب دی ، جس پر واضح الفاظ میں لکھا تھا ، Sales in these countr are illegle جس میں پہلا نام تھا pakistan دوسرا ایران اور تیسرا مصر . . . کیا آپ بتا سکتے ہیں کیوں ؟

    انٹرنیشنل جنرلز کی بات تو کی آپ نے مگر اسی انٹرنیشنل جنرلز میں بیس سال پہلے ایک این ای ڈی یونیورسٹی کے اسٹوڈنت کا مکالہ شائع ہوا تھا How to make an atomic electricity house only in 80 thousand doller جس کے سارے پرچے اٹھا لیے گئے تھے ، اور اس کو طالب علم کو ہماری حکومت نے باہر بھجوا دیا تھا ، ارے ہاں یاد آیا بجلی پر ، اپنے جنرل پرویز مشرف کے صاحبزادے کے کچھ شئیر بھی ہیں نا ٹیکساس کے بجلی گھر میں . . . . اور کوئی عامر صاحب ہوتے ہیں اسکے مالکان میں .. . .

    پلیز اگر ہمیں آگے نہیں بڑھنے دیا جاتا تو اس میں قصور کس کا ہے ہمارا یا ہمارے ان حاکموں کا جنہیں صرف ملک بیچنا ہی آتا ہے ، اب کیا میں زکریا عرف زیک کا ذکر نہ کروں جو امیج پراسسنگ میں پی ایچ ڈی کر کے بیٹھے ہیں امریکہ میں اور اردو کے لیے بہت کام کر رہے ہیں ، کیا میں ذکر نہ کروں ان ذرعی سائنسدانوں کا جو نئے بیجوں کی پیوند کاری کر رہے ہیں جینز ٹیکنالوجی میں ، کیا آپ جانتے ہیں زیوس نام کا ایک پروسیسر پاکستان کے دل لاہور میں بنتا ہے . .. کیا ٹی ڈی کے کے میگنیٹک ٹیپس کے کارخانوں کا ذکر کروں جو کراچی میں ہیں . . . .. .
    پلیز اگر میرے حاکم برے ہیں تو میرے ٹیلنٹ کو برا مت کہیں . . .. اگر ہم انہیں آگے نہیں بڑھا سکتے تو انہیں مایوس مت کریں
    رہی بات ایوارڈز کی تو
    یقین کریں میں اپنی بات کروں گا ، جب میں نے اردو کا ڈیٹا بیس بنایا اور اسے ایک نمائش میں رکھا ، تو وہاں آنے والے سو کالڈ کالج کے پروفیسرز نے کہا کہ اردو ایک دم توڑتی زبان ہے ، کمپوٹر پر اردو کا استعمال بہت جلد ختم ہو جاے گا ، اگلے پانچ سالوں میں کنمپوٹر پر صرف انگلش ہو گی ، یہ بات انہوں نے 1992 میں کہتی تھی . .. اور آج میں اور آپ اسی اردو میں ایک دوسرے سے مخاطب ہیں ، مبتہ کی بورڈ بنانے والے . . .. آج فونٹک کو استعمال کرتے ہیں . . .. نوید زبیری کے کارنامے کو اسکے امریکن استاد مانتے تھے مگر ہم نہیں اسے جانتے . ÷ ÷÷ ÷ ÷ ÷ تو میں کہ رہا تھا ، مجھے آج بھی کسی نے کوئی ایوارڈ نہیں دیا ، مگر میں خوش ہوں کہ میرا بھی کچھ ہاتھ تھا اس کمپوٹر کی دنیا میں ، دبئی میں ایک دفعہ مائکروسافٹ کے آفس کے اندر بیٹھ کر میں نے پاکستان کو منوایا . .. اور یہ کہا انہوں نے کہ Yes you have a different approach in this regard, and this will be give us a new direction میں اپنی تعریف نہیں کروانا چاہتا مجھ سے زیادہ اچھا کام کیا ہے .. . دوستوں نے .. . . چاہے وہ ایم ایس ورڈ کی روٹینز ہوں یا پی ایچ پی یا دروپل کی سائٹس ÷÷ ÷ ÷

    اگر ہم نہیں جانتے اور چند نام بھی نہیں جانتے تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ہم کچھ بھی نہیں ، جو سہولتیں یہودیوں کو میسر ہیں ، وہ اگر ہمیں دیں تو پھر آپ کو پتہ لگے ، ویسے کبھی کے آر ایل کی ایجادات بھی دیکھیے گا . . .. اگر موقعہ ملے تو .. . . . .

  9. ظفر صاحب آپ نے ڈاکٹر فاروق کی بات کی ، آپ کے دوست ہیں اور جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ یونین ٹیکساس کے معاہدے کی جب رینول ہوئی تھی اس میں یہ نام آیا تھا شاید . میں معذرت چاہوں گا اگر میں بھول رہا ہوں ، مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ کچھ لوگ باہر کے ممالک میں بڑا نام رکھتے ہیں اور پاکستان کا درد بھی ، مثلا ایک پاکستانی ہیں دبئی میں وہ ہر مہینہ کو ملین درھم بھیجتے ہیں پاکستان کے مختلف علاقوں میں ، مگر وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں کہ انسٹیٹیوشن جو بناتے ہیں وہ کسی بھی غریب کے لیے نہیں ہوتے ، سب حکومت کو دیتے ہیں .. . . یا انکے استقبال حکومتی نمائندے کرتے ہیں ، پلیز سمجھیں اس بات کو کہ ایک بار بھی یہ سارے لوگ مل کر پاکستان کے غریبوں کا ساتھ دیں تو سب بدل جائے گا

    اگر ہم حکومت کو دیکھتے رہے ، ، ،، تو ÷ ÷ ÷ پھر کچھ بھی نہیں ہو گا اور کبھی بھی نہیں ہو گا ، اور ہم کڑھتے ہی رہیں گے

  10. اظہر صاحب

    ایک بات تو یہ ہے کہ بحیثیت سائنسداں کے ڈاکٹر رضی الدین ، ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی ، ڈاکٹر اشفاق ڈاکٹر انصاری ، ڈاکٹر فاروق علی یا ڈاکٹر عطا الرحمٰٰن کی صف میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کھڑا نہیں کرسکتے کیونکہ ان افراد نے سائنس میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کیلئے خفیہ طریقہ سے بڑی کامیابی سے Technology Transfer کیا ہے جو پاکستان کے لئے ایک رحمت ہے۔ پاکستان میں انفرادی طور پر ٹیلنٹڈ لوگ ضرور موجود ہیں۔ لیکن بھارت جیسے ممالک نے ڈاکٹر رضی الدین ، ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی ، ڈاکٹر اشفاق ڈاکٹر انصاری ، ڈاکٹر فاروق علی یا ڈاکٹر عطا الرحمٰٰن جیسے سو سو لوگ پیدا کئے ہیں۔ یہ بات میں برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ کی سائنسی دنیا میں 40 سال گذارنے کے بعد کہ رہا ہوں۔ آجکل آئل انڈسٹری کا فوکس
    Shale Gas Exploration پر ہے اور یہی اس کا مستقبل ہے۔ میرا نام اس میں آتا ہے۔ میں نے یہاں اپنا نام صرف یہ وضاحت کرنے کیلئے کیا ہے کہ آج کی دنیا میں یہودی سب سے آگے ہیں اور اُن کی پیروی کرتے ہوئے ہندو بھی آسمان چھو رہے ہیں۔ یہاں ایک پاکساتی کا اپنا بنک ہے۔ لیکن ایک ہندو ایسا بھی ہے جسکے اپنے پچاس سے زائد بنک ہیں۔ دنیا کے آٹھ امیرترین لوگوں مین تین ہندو شامل ہیں۔ امریکہ کی Universities میں سیکڑوں ایسے پروفسرز ہیں جنہوں نے انڈیا سے PHD کیا ہے اور امریکہ کی Universities نے انہیں انڈیا سے Hire کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے کبھی انڈیا سے باہر نہیں گئے تھے۔ آپ سائنس اور بزنس کے جرنلز اُٹھا کر دیکھ لیں۔ آپکو پتہ چل جائے گا ان میں کتنے ہندو اور کتنے اپنے ہیں۔ وجہ اسکی یہ ہے کہ بھارت میں سیاسی استحکام رہا ہے جو ہمارے ہاں نہیں رہا۔ کچھ حاصل کرنے کیلئے پہلے goals کو سیٹ کرنا ہوتا ہے۔ پھر اُس کیلئےپلان تیار کیا جاتا ہے۔ اُسکے بعد پلان پر عمل کرنا ہوتا ہے۔ اگر سیاسی استحکام نہ ہو تو پلان پر عمل نہیں ہوتا۔

    جب روس نے 1957 میں خلا میں پہلا سیارہ اسپٹنک بھیجا تو اسوقت سارا امریکہ depression میں چلا گیا تھا۔ تو کینیڈی نے یہ کہکر قوم کو depression سے نکالا کہ امریکہ 1970 سے پہلے آدمی کو چاند پر اُتار دے گا۔ اسکے بعد امریکہ کی ساری Universities میں ریاضی اور سائنس کے معیار کو بڑھایا گیا۔ Planning کی گئ اور 1969 میں انسان کو چاند پر اُتار دیا گیا۔ بھارت کا شروع سے عزم تھا کہ وہ تعلیم کے میدان کو سر کریگا۔ اس کی Planning مولانا ابوالکلام آزاد نے کی۔ IITs، Institute of Science اور دلی اور بمبئ اسکول آف اکِنامکس اور ایسے بہت سے Institues شروع کئے۔ ہمارے لئے بھارت کی اس کارکردگی کو ہضم کرنا مشکل ہے لیکن مغرب اسکا معترف ہے۔ ہمیں چین کی طرح یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم بھارت سے کیسے استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس سال پاکستان سے دوسو بچے High Risk Operations کیلئے بھارت گئے ہیں۔ ہمیں بھی اپنے ڈاکٹرز وہاں ٹریننگ کیلئے بھیجنے چاہئیں جو بہت سستا پڑے گا۔ رسولِ کریم جنگی قیدیوں سے دس مسلمانوں کو پڑھوانے کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا کرتے تھے۔ Romans کی خاص بات یہ تھی کہ وہ دوسری قوموں کی اچھی باتوں کو اپنا لیا کرتے تھے۔

    میں مصباح صاحب کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ٰٰ ٰٰ جب تک پاکستان دنیا میں کچھ کر کے نہیں دکھا دیتا، یہ سب کرنے کی باتیں ہیں۔ ٰٰ ٰٰ یہ اُسوقت ہوگا جب ہمارے ہاں استحکام ہوگا۔ استحکام اُس وقت ہوگا جب کوئ قومی لیڈر ہوگا اور ہم مقابلہ سے فرار یا Short Cuts اختیار نہیں کریں گے۔

  11. اچھے بھائ ظفر جعفری سلامت رھیں ۔ میں ھمیشہ کی طرح خاموشی سے ایک کونے میں بیھٹی بلاگ میں ھونے والی بہت مفید گفتگو سے فیضیاب ھورھی ھوں ،

    آپ سچ کہتے ھیں جو قوم مقابلے سے بچپنا چاھتی ھے اس کا یہی حشر ھوتا ھے ۔

    اللہ تعالی نے سب سے پہلے قلم کو خلق کیا ھمارے پاک نبی نے فرمایا کہ علم حاصل کرو چاھے اس کے لیے چین جانا پڑے۔ آج جو صورتحال ھے اس میں ھنود چین سے استفادہ کررھے ھیں مگر مسلمان سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت پھیچھے رہ گے ھیں ، اس وقت تو ویسے بھی تعلم اور ٹیکنالوجی کے دشمن مداراس جلا رھے ھیں ، اور جان بوجھہ کر ایسے حالات پیدا کیا جارھے ھیں کہ مسلمان زبردست قسم کے احساس کمتری کا شکار ھوکر ذھنی طور پر مفلوج ھوجایئں ،

    ساتھہ ساتھہ یہ فخر بھی ھے کہ مسلمان ھر عہد میں علم و فنون میں آگے آگۓ رھے ھیں ،اور اب بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں اعلی ترین عہددوں پر فائز ھیں اور آپ لوگ بھی اپنی اپنی فیلڈ میں اپنی اچیوومنٹ کے ساتھہ پاکستان کا نام روشن کررھے ھیں ۔ میں اپنے بہت پرعزم بھائ اظہر الحق کی اچیوومنٹ کو سلوٹ کرتی ھوں اگر ان جیسے لوگ کسی اور مللک میں ھوتے تو بیل گیٹس کی طرح کارنامے سر انجام دے رھے ھوتے ،اور اپنا اور اپنے مللک کا نام روشن کررھے ھوتے ، ۔اور ظفر بھائ اس طرح کے بلاگ وقتا فوقتا لگانے چاھیے ھم کو اپنے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے افراد کا بھی شکر یہ ادا کرنا چاھیے ،

  12. بھئ ساتھیوں ،میں آپ کی طرح کی معلومات سے نابلد خاتوں ہوں لیکن اردو زبان کی خدمت کر نےوالو ں کے اعتراف میں ضرور ان کی حوصلہ افزائ کرنا چاہوں گی ،اگر آپ ان کوچو ں کی سیر کریں گے تو مجھے یقین ہے کہ اچھا لگے گا
    http:urdulook.info/portal/showthread.php?tid=2552&pid=8006#pid8006
    2) ,http://urdulook.info/portal/showthread.php?tid=2553&pid=8008#pid8008
    3),,http://urdulook.com/chat
    http://urdulook.info/portal/showthrad.php?tid=2578
    http://urdulook.com/download/urdu_look_fonts.exe
    FIRE FOX
    http://www.mozilla.com/en-US/firefox/new
    http:www.urdulook.info/portal/showthread.php?tid=2516&pid=7830#pid7830
    http:www.urdulook.info/portal/showthread.php?tid=2497&pid=7837#pid7837

  13. قاسم جلالی کا ایک ڈرامہ بہت عرصے پہلے دیکھا تھا ،جس میں ایک کردار کہتا ہے کہ جاؤ وزیر تعلیم سے دستخط کرواکر لے آؤ تو دوسرا کردار کہتا ہے کہ وزیر تعلیم دستخط نہیں کر سکتے ہیں پہلا کردار کہتا کیوں کر سکتے ہیں تو دوسرا کردار کہتا ہے کہ وزیر تعلیم انگو ٹھا چھاپ ہیں
    تو یہ صحیح نقشہ ہے ہمارے وطن کے سربراہوں کا ،

  14. تصحیح ،،،کیوں نہیں کر سکتے ہیں ،آخری سے تیسری لائن

  15. تو بس اگر ایسا ہی ہے جیسا آپ نے کہا ، تو انتظار کیجیے ، نہ رہے پاکستان نہ رہے مسلمان ، کیونکہ ہم نے کوئی ترقی تو کرنی نہیں

    جو نیک لوگ پاکستان سے دور ہیں ، اور صرف مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں امن سے بھرے ہوئے شہروں میں ، انکے پاس وہاں شہریت بھی ہے اور کام بھی . . .. پاکستان سے تو بس اب اتنا ہی تعلق ہے کہ یہ ایک بُرا ملک ہے ، ایک دو نسلوں کے بعد اس پہچان سے بھی چھٹکارا مل جاے گا . . . پھر سب مزے اڑائیں گے . . .

    مگر پتہ نہیں میرا دل کیوں کہتا ہے کہ ایسا نہیں ہو گا . . . . . آج پاک وطن کو برا کہنے والے کل منہ چپھاتے پھریں گے . . . .

    میں تو بہت ہی وطن پرست ہوں شاید مرتے دم تک رہوں گا

    اپنے دیس کا ہر اک موسم ہم کو پیارا لگتا ہے
    لو بھی اچھی لگتی ہے بادل بھی اچھا لگتا ہے

    باہر جتنی رنگینی ہو جتنا سونا چاندی ہو
    اپنا گھر پھر اپنا گھر ہے امن جزیرہ لگتا ہے

    ایک بے وقوف پاکستانی
    جسے یہودیوں اور نصرانیوں پر اللہ کی رحمتیں نظر نہیں آتیں
    اور وہ ابھی بھی مسلمانوں پر اللہ کی رحمت کا یقین رکھتا ہے

  16. اسّلام علیکم ،،ا ظہر بیٹے ،ایک سچّا مسلمان ہونے کے ناطے تم نے وہی بات کہی جو کہ حقیقت میں کہنی چاہئے تھی ،مایوسی کفر ہے ،اور میں بھی اس بات پر ایمان رکھتی ہوں کہ پاکستان پر آئے ہوئے یہ مصیبت اور ابتلاء کے دن کٹ جائیں گے اور ایک دن ہم پھر دنیا میں سرفراز و سر بلند ہوں گے ،کیونکہ پا کستانی قوم اللہ تعالٰی کی مہربانی سے ذہانت سے مالامال قوم ہے
    جس طرح انسان بیمار ہو جاتا ہے اسی طرح قومیں بھی بیمار ہو جاتی ہیں تو انشاللہ ہماری قوم پر آج آئ ہوئ یہ تمام بیماریاں بھی ختم ہو جائیں گی رہا باہر رہنے کا سوال تو بیٹا دل دیکھنے کی چیز ہوتا تو دنیا کو ہم پردیسی اپنا دل دکھاتے کہ پاکستان سے دور بیٹھ کر پاکستان کے لئے کس طرح بے بس پرندے کی طرح پھڑکتا ہے
    بس دعائیں ہیں جو اس وقت اس کی بارگاہ میں دو زانو جھکے ہوئے جاری ہیں ،آؤ تم سب بھی میرے ساتھ اس دعاء میں شامل ہو جاؤ
    اے اللہ تو کریم ورحیم ہے ،ہم پر اپنے ان صفاتی ناموں کے صدقے میں رحم کر دے ،،کرم کر دے ،اور کراچی تا خیبر ہماری سرحدوں کو دشمنوں سے محفوظ و مامون کر دے
    پرور دگار ہم تجھے وسطہ دیتے ہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء و مرسلین علیہمالسّلام کا ،ہم واسطہ دیتے ہیں اہل بیت اطہار علیہم اسّلام کا اور صحابہ کرام اجمعین کا اور دنیا میں وہ تمام محترم بندے جن کو تو عزیز رکھتا ہے کہ ہم پر کرم کر کر دے
    ہمارے وطن کے چپّے چپّے سے ہمارے دشمنوں کو نکال دے
    پاکستان کی سرزمین پر غیب سے پاکستانی قوم کے لئے روزگار کےخزانے بھیج دے ،،،آمین الٰہی آمین
    دعاگو ایک پردیسی پاکستانی

  17. اظہرالحق صاحب

    آپ جذباتی ہوگئے جو اچھی بات ہے۔ لیکن کوئ بھی تحقیق بغیر اعداد و شمار کے نہیں ہوتی۔ وہ disinformation ہوتی ہے۔ مجھے اپنے بارے میں بات کرنے سے کوفت ہوتی ہے۔ لیکن پاکستان کی پیٹرولیم پالسی میں جو میرا کردار ہے بیرونی آئل کمپنیز کی پاکستان میں اسقدر بھرمار اِسکی مرہونِ منت ہے۔ اگر آپ کبھی ڈاکٹر اشفاق ڈاکٹر انصاری ، ڈاکٹر عطا الرحمٰٰنن ڈاکٹر عبدالقدیرخان یا ڈاکٹر ثمرمبارک مند سے تبادلہء خیال کریں تو سائنس کے میدان میں وہ بھی آپکو یہودیوں اور ہندؤں کی مدح سرائ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ میں ان سب کو سلام کرتا ہوں کہ باوجود ہر قسم کی مشکلات کے یہ لوگ باکستان کی اسقدر خدمت کررہے ہیں۔

    اس بلاگ کوشروع کرنے کامقصد یہ تھا کہ اُن عوامل کی نشان دہی کی جائے جنکی وجہ سے دوسری قومیں ہمیں حقارت کی نظر سے دیکھ رہی ہیں۔ 1965 کی جنگ کے بعد پاکستان کا نام بھارت کی ٹکر پر آگیا تھا۔ اس کے بعد جب ہم نے ایٹمی دھماکے کئے تو مسلمان دنیا کیلئے ہم اُمید کی کرن بن گئے۔ ہمارا نام 1965 سے ہندوستان کے ساتھ لیا جاتا تھا۔ ہند وپاک ایک استعارہ بن گیا تھا۔ لیکن آج پاکستان کا نام بھارت کے ساتھ نہیں لیا جاتا بلکہ افغانستان کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ ۔ صحیح عوامل کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔

  18. میرے اچھے بھائ اظہر الحق سلامت رھو اللہ پاک تم کو شفاۓ کاملہ عطا فرماۓ
    اسلام کو ۔ پاکستان کو ، قوم کو ،ھم سب کو تم جیسے پرعزم نوجوانوں کی ضرورت ھے ،
    ھم اگر پردیس میں کسی مجبوری کے سبب رھتے ھیں تو اس کا مطلب یہ نیہن ھے کہ ھم کو پاکستان کا درد نیہن۔ یا پاکستان کے حالات سے کوئ سروکار نیہن ۔ میں تو ڈر کے مارے اکثر پوری پوری رات جاگ کر گذارتی ھوں جس دن تخریب کاری کا واقعہ ھوتا ھے کیہں کسی سرفراز کو سیلم شہزاد کو مغیث و منیب کو چیچن شہریوں کو ان گنت بے گناہ نوجوانوں کو پر تشدد اور غیر انسانی غیر اسلامی طریقے سے ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جاتا ھے ، میں رات بھر اذیت سے نیہن سو پاتی مگر یہ تو وہ زخم ھیں جو ھمیشہ تروتازہ رھتے ھیں اور اس سے لہو رستا ھے دود ھوتا ھے مگر کس کو یہ زخم دکھايئں ؟

    بھائ غیر وطن میں رھنے والا کوئ پاکستانی اپنے وطن اولی پاکستان سے کیسے بے خبر رہ سکتا ھے ھمار ے عزيز واقارب بہن بھا‎ئ والدہ سب پاکستان میں رھتے ھیں اور کراچی میں رھنے والے ھم وطن جس کوفت اور مسائل احساس کمتری بداعتمادی مایوسی میں گرفتا رھیں وہ بھی اسی کوفت میں مبتلا ھیں ھر روز دھشت گردی اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باوجود ھر روز اپنے دن کا آغاز اسی دعا سے کرتے ھیں کہ اللہ ھمارے پیارے وطن پاکستان کو ھمشیہ قا‏یم و دايم رکھے ۔ والدہ نے تو بہت کم عمری میں آگرہ سے پاکستان ھجرت کی اور خون کے سمندر کو پار کیا ۔ آج وہ پاکستان کے حالات دیکھہ کر خون کے آنسو روتی ھیں ۔ ھر ماں بے چین و بیفرار ھے خوف کا شکار ھے کس لمحہ کسی محافظ کی اندھی گولی اس کے جگر گوشے کو نشانہ بنا لے الامان یہ پاکستان ھے اب حالات افغانستان اور عراق جیسے ھوگۓ ھیں

    آگر کوئ تبدیلی آئ تو آپ نوجوان ھی اس کا محرک ھونگے۔ دیکھیے پہلا پھتر کون پھینکتا ھے ۔

  19. شاہین باجی ، میں معذرت چاہتا ہوں کہ اگر آپ کو میری بات سے دُکھ ہوا ، میں نے خود بہت عرصہ باہر گذارا ہے اور گلف میں گذارا ہے اور الحمدللہ میں وہ سب جذبے سمجھتا ہوں ، ایک بار جب کراچی میں دھماکہ ہوا تھا تو میں نے اپنے دوست کو فون کیا کہ وہ اسکا آفس قریب ہی تھا ، تو وہ بولا یار دھماکہ تم نے ہی کروایا ہے ، ابھی نیوز ٹی وی پر آئی نہیں اور تم نے فون کر کہ بتا دیا ، کئی بار ایسا ہوا کہ میں نے فون کیا اور دوسری طرف کے لوگوں کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کوئی حادثہ بھی ہوا ہے
    میرا اشارہ ان لوگوں کی طرف ہے جو پاکستان کے لیے کچھ کر سکتے ہیں مگر امن پسند ملکوں میں بیٹھ کر چین کی بانسری بجاتے ہیں اور عوام کو ہی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ، یہ نہیں سوچتے کہ کن حالات میں ہم رہ رہے ہیں ، ہمارے حاکم جب بھاگ کہ باہر جاتے ہیں تو انکے تلوے چاٹنے کے لیے ہمارے ہی بھائی بند اور ساتھ میں وطن پرستی کا نعرہ بھی لگا رہے ہوتے ہیں ، آپ کے سامنے مثال ہے ، مشرف کی ، الطاف حسین کی ، ایسے ہی لوگوں نے انہیں بڑا بنایا ہے ، ورنہ پاکستان میں انکی پہچان بھی نہ ہوتی

    مجھے دُکھ سب سے زیادہ اس چیز کا ہوا کہ کہا گیا کہ یہودی دنیا کی ذھین ترین قوم ہیں ، کہ انکی ایجادات بہت ہیں ، کہ انکے پاس دولت بہت ہے ،

    آپ کو پتہ ہے کہ یہ ذھین ترین یہودی 1967 کے بعد چاند پر کیوں نیں جا سکے جبکہ صرف ہبل ٹیلی اسکوپ کو خلا میں نصب کرنے پر جتنا خرچہ ہوا اسکے آدھے سے وہاں پہنچا جا سکتا تھا ؟

    سرطان کے علاج کے لیے فنڈنگ کیوں نہیں کی گئی ، جبکہ کتنے ہی مسلمان سائنسدان اسکی بنیاد بتا چکے ہیں ، کیا سلیم الزماں صدیقی کی اجملین یاد ہے کسی کو جو آج بھی شوگر کی ادویات میں بنیادی جُز ہے

    ڈاکٹر انصاری ، کو نوبل پرائز کیوں نہیں دیا گیا ، کہ انہوں نے آنکھوں کے لیے لیزر کی مدد سے قورنیہ درست کرنے کا طریقہ ایجاد کیا

    اردو ادب میں کیوں کوئی ایسا انعام نہیں آیا ، فیض احمد فیض اور ساحر کے بعد

    آپ مانیں یا نہ مانیں جس طرح وان یارن اگر میں نام غلط لے رہا ہوں تو معذرت چاہتا ہوں ، جرمنی کی مزائیل ٹیکنالوجی لے کر امریکہ کو جیٹ ایج میں پہنچانے والا چور تھا نا
    ارے وہ اپنا گلیلیو ، جس نے اپنی کتابوں میں عیسی کی نسخے کو بنیاد بنا کر دوربین کی

    اور ہاں آپ نے روس کی مثال دی ، تو آپ کو یاد دلا دیتا ہوں ، کہ جب امریکہ نے کہا کہ سپتنگ کو خلا میں پہنچانے میں امریکہ ٹیکنالوجی استعمال ہوئی تو روس کا جواب کیا تھا ؟؟

    ہمارے پاس قرون وسطٰی کے مسلمانوں کی کتابیں ہیں جن کو استعمال کر کہ یہ سیارہ بنایا گیا ہے – ٹائم میگزین کے ساٹھ کی دہائی کے شمارے میں ہے یہ شاید

    چلیں آج کی بات کرتے ہیں ، پہلا وائرس پاکستانیوں نے بنایا اور یاد رہے وہ ایک پروٹیکشن پروگرام تھا ڈیٹا کو چوری سے بچانے کے لیے ، پھر اس وقت پاکستان کی ایگریکلچر میں جو کام ہو رہا ہے کاٹن کے بیجوں پر ، چاول اور گنے کی فصلوں پر اسکے مکالے کیا پڑھے ہیں کسی نے سائنسی جنرلز میں ؟؟؟

    پلیز ، ہمارے حاکموں کے ظلم کو سامنے رکھیں تو یہ جو دو چار نکل رہے ہیں وہ بہت ہی زیادہ ہیں ، اگر موقعہ ملے گا تو شاید ہر گھرمیں ایک سائنسدان ضرور موجود ہے جو ایک مقناطیس سے کیا کیا کرنے کا سوچ رہا ہے . . . .

  20. شاھین بہن

    کیا آپ کویت میں عمار یاسر رضوی اور نسرین کو جانتی ہیں۔ یہ رضویہ کالونی میں میرے پڑوسی اور حسینی اسکول کے دوست اور عزیز ہیں۔

  21. اللہ کو پاکستان کو اس بھنور سے نکالے اور اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ آمین

  22. ایسے ہی سب پڑھتے ہوءے ایک اپنا پرانا کالم یاد آ گیا اسکے کچھ حصے پیش کر رہا ہوں ، شاید کہیں کوءی لنک مل جاءے

    —————————–
    گون ود دا ونڈ ، ایک مشہور ناول ہے ، اور اس تہذیب کی کہانی ہے جو ہوا کے جھونکوں کی طرح ماند پڑ گئی ۔ ۔ ۔ مجھے اسکا بامحاورہ ترجمہ سمجھ نہیں آیا سو اس لئے ایسا لکھ دیا ۔ ۔

    ہم آج جس دور سے گذر رہے ہیں یہ ہوائیں جو تبدیلی کا پیغام لا رہی ہیں کیا یہ وہ تبدیلی ہے جس سے ہمارے حالات بدلیں گے ؟ شاید نہیں !! ، یہ تبدیلی والی ہوائیں نہیں ہیں یہ ہوائیں کچھ لوگوں کے لئے خوشگوار موسم کا باعث ہیں اور کچھ زحمت کا ، مگر کیا یہ ہوائیں آندھی یا طوفان بن سکتی ہیں تو ابھی تو نہیں لگتا ، ہاں جھکڑ ضرور چلتے رہے گے ۔۔ ۔

    مجھے گون ود دا ونڈ ایسے یاد آئی کہ ایسے لگا کہ سارے شہر میں آگ لگی ہے اور لوگ بھاگ رہے ہیں ۔ ۔ ۔ یہ بھی ڈر ہے کہ دشمن سر پر پہنچ رہا ہے ۔ ۔ ۔ اور ویسی ہی بگھی ہے جس میں ایک نومولود بچہ ہے ، ایک چیختی آواز والی گورنس ہے ۔ ۔ ۔ کیا ہمارے دیس کی “اوہارا“ اپنے “رہٹ بٹلر“ کا انتظار کرے گی ؟ جی میری نظر میں ہمارے دیس کی اوہارا یعنی جمہوریت اپنے لانے والے کو کب پائے گی ، چاہے وہ لنگڑا کہ ہی کیوں نہ چل رہا ہو ۔ ۔ ۔ مگر ادھر بٹلر یہ کہ رہا ہے

    Here’s a soldier of the South who loves you, Scarlett. Wants to feel your arms around him, wants to carry the memory of your kisses into battle with him. Never mind about loving me, you’re a woman sending a soldier to his death with a beautiful memory. Scarlett! Kiss me! Kiss me… once

    اب ذرا اپنی اوہارا (جمہوریت) کے پاسبان (زرداری) کو ذہن میں رکھیں اور یہ ڈائلاگ پڑھیں ، مزا نہ آئے تو پیسے واپس

    کیا ہماری قوم اس تجربے سے اتنا بھی نہیں سیکھ سکتی جتنا اوہارا نے اپنی بے بسی سے سیکھا تھا

    As God is my witness, as God is my witness they’re not going to lick me. I’m going to live through this and when it’s all over, I’ll never be hungry again. No, nor any of my folk. If I have to lie, steal, cheat or kill. As God is my witness, I’ll never be hungry again.

    ہم کب تک ایسا سوچتے رہیں گے

    He went out and shot that poor pony, and, for a minute, I thought he was gonna shoot himself.

    اب کیا کہوں اسکا ترجمہ کیسے کروں؟؟

    There was a land of Cavaliers and Cotton Fields called the Old South… Here in this pretty world Gallantry took its last bow… Here was the last ever to be seen of Knights and their Ladies Fair, of Master and of Slave… Look for it only in books, for it is no more than a dream remembered. A Civilization gone with the wind…

    میری آنکھیں نم ہیں ۔ ۔ ۔ پتہ نہیں کیوں !!!!!!!!!!!!!!!!

  23. اچھے بھائ اظہر الحق۔ سلامت رھو۔ اللہ پاک تم کو جلد ازجلد مکمل صحت یابی عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین ،تم جیسے حساس محب الوطن ، اپنی قوم کا درد سینے میں رکھنے اور رات دن درد سہنے والے باھمت جوانوں کی بدولت یہ مللک ھمشیہ سلامت رھے گا۔انشا اللہ

    A Civilization gone with the wind

    ھم یہ فقرہ امریکہ کے بارے میں البتہ کہہ سکتے ھیں آنے والے وقتوں میں روس کی طرح اسکی بھی یہی حالت ھوگی

    آج عراق میں افغانستان میں پاکستان میں کتنے بے گناھوں کا خون امریکہ کی وجہ سے ھوا ھے ، ھر روز ھزاروں اسانوں کی ھلاکت قتل وغارت گری ، امن وامان کی بری صورتحال ۔ ھر روز بم دھماکے، ڈرون حملے ۔ ھمارے غلام حکمرانوں کی خاموشی ، کھبی کھبی تو دل سے بددعا نکلتی ھے ان سیاست دانوں کےلیے کل ان کے اجڑے ھوۓ مقبرے دیکھہ کر ھماری آنے والی نسلیں بھی ان پر تھوکے نگی ۔ جیسے ھم یحیی خان ۔ ایوب خان اور ضیا الحق کو انکے شرم ناک کارناموں کی بدولت برے لفظوں سے یاد کرتے ھیں ، آج جو کچھہ پاکستان میں ھورھا ھے انھی غلام حکمرانوں کی وجہ سے ھورھا ھے

    عام پاکستانی ابھی تک بجلی ، پانی گیس مہنگائ بیروزکاری اور دھشت گردی امن وامان کی صورتحال کے ھاتھوں پریشان ھے اسی

    غریب عوام اور امیر حکمرانوں کے وطن پاکستان میں ایوان صدر کا سالانہ خرچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ارب 77 کڑور
    وزیراعظم کی شاہ خرچیاں الگ

    ایک وزیر کا ماھانہ خرچ ایک کڑور سے زائد ھے گیس بجلی ٹیلی فونز پٹرول سرکاری گاڑیاں ، آج دو ارب سےزا‏‏ئد پڑھے لکھے لڑکے بیکار و بیروزگار ھیں ، کاش ھمارے عیش پرست حکمرانوں کے شبستانوں میں بھی آگ لگے اندھیرا ھو۔ انکے گھر میں بھی پولیس اور رینجر مقابلے میں مارے جانے والوں کی لاشیں آیئں
    بھائ اظہر الحق ،،،،،،جیسے آخری سطریں لکھتے ھوۓ تمھاری آنکھیں نم ھوگیں تھیں وھی حال میرا بھی ھوا۔

    گبھراو مت بھیا

    اللہ کے گھر دیر ھے اندھیر نیہن ھے

    امریکا کو ایک پر امن پاکستان کی بہت ضرورت ھے ، پورے مشرق وسطی اور ایشیا میں بڑی؛ بڑی تبدیلی کے بعد ھی صورت حال بہتر ھوگي ھم پاگل لوگوں کی پناہ گاہ خواب تعمیر وطن کے خواب

  24. آچھے بھائ اظہر الحق تمھارے اتنے آچھے اور پر آثر کالم کو پڑھ کر میں کہاں سے کہاں نکل گی ، طائر خیال کو پنکھہ لگ گۓ
    خیال بھی تو ھوا کی طرح ھمشیہ سفر میں رھتے ھیں ۔جیسے نہ ھر مسافر کو منزل ملتی ھے اور نہ ھر خواب کو تعبیر ،

    Gone with the winds

    مارگریٹ میشیل کا یہ مشہور ناول جو اس نے 1926میں لکھنا شروع کیا اس کا نام مارگریٹ Pansy رکھنا چاھتی تھی اور یہ بھی اس نے سخت بیماری کے عالم میں لکھا تھا ۔ کھبی کھبی بیمار آدمی وہ کام کرجاتاھے جو صحت مند صرف سوچتے رھ جاتے ھیں

    شائد اس لیے یہ صحت مند آدمی کے مقابلے میں بیمار آدمی کو وقت اور زندگی کی قدر زیادہ ھوتی ھے ۔ آج ھماری پوری قوم بیمار ھے

    اور مفلوج بھی ھے اس کو جاگنے میں ذرا زیادہ وقت لگے گا۔

    طوق غلامی میں جکڑي قوم سوتی رھے تو سب کچھہ بدل جاتا ھے قسمت ، تاریخ ۔ جغرافیہ ،معیشت ، تقدیر،مللک
    Look for it only in books, for it is no more than a dream remembered. A Civilization gone with the wind

  25. آچھے بھائ اظہر الحق ، کیہں بڑی بہنیں بھی اپنے چھوٹے بھائیوں سے ناراض ھوتی ھیں یا ان پر غصہ کرتی ھیں اور نہ بڑي بہنوں کو چھوٹے بھایئوں کی کسی بات سے دکھہ ھوتا ھے۔وہ تو صرف اپنے بھایئوں کے لیے دعا کریتں ھیں ،صحت وتندرستی کی رزق ععلم میں اضافے کی ۔
    کویت میں جس کمپنی میں میں کام کرتی ھوں اس میں آئ ٹی کے زیادہ تر لوگ پاکستانی ھیں کویت میں بھی بہت سے ایسے باکمال پاکستانی ھیں جو بڑی بڑي پوسٹ پر کام کرتے ھیں اور انکی بڑي عزت ھے ، ، پاکستانی لوگ بہت ذھین اور محنتی قوم ھیں، انشااللہ پاکستان میں بہت جلد علمی اور سائنسی ایجادات کا سلسلہ شروع ھوگا ، مجھے تو اس پاکستانی بچے پر بھی بہت پیار اور فخر ھے جس نے 23 مضامین میں A+لیکر نیا اکیڈمک ریکارڈ قائم کیا ھے ، ھم اپنے دشمنوں کو صرف علم کی بدولت ھی شکت دے سکتے ھیں ، علم مومن کی میراث ھے ، ھر مسلمان مومن کے پاس علم کا ھتیار ھونا چاھیے ، اسی ھتیار کی بدولت ھم دنیا میں ترقی کرسکتے ھیں ۔

  26. اچھے بھائ جعفر حسین سلامت رھیں ۔ پچھلے 5 سال سے غم روزگار نے کچھہ ایسے جکڑا ھے کہ بہت کم مومنین سے رابطہ باقی ھے اب تو بہت کم مجالس میں شرکت کا موقعہ ملتاھے ورنہ ایک زمانہ تھاکہ ھم پورے محرم الحرام کی مجالس میں ذکر حسین علیہ اسلام کرتے تھے ۔ اور کویت کے بہت سارے مومنین ھم سے واقف تھے ،بہرحال یہ جان کر خوشی ھوئ کہ آپکے دوست کویت میں رھتے ھیں اور واقعی اچھے دوست تو پاکیزہ خوشبو کی طرح ھوتے ھیں جس وقت یاد آۓ دل ودماغ جھوم آٹھا ، اللہ پاک آپ کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے ۔ انشا اللہ بدھ 22جون کو عمرے کے لیے روانگی ھے ، والدہ پاکستان سے آج مدینہ پہنچ گیئن ھیں ۔ ، آپ سب سے دست بدستہ درخواست کررھی ھوں کہ میری کوئ بات آپ کو بری لگی ھوتو معاف کر دیجیے گا ، موت کا کیا بھروسہ ۔ایک ھی خواھش ھے کہ اس سفر میں اپنی والدہ کی خدمت کرسکوں انکا ھاتھہ پکڑ کر عمرہ کی سعادت نصیب ھو وہ مجھہ سے بہت خوش ھوں ۔ اور مجھے وھیں کی خاک نصیب ھو، میرے والد مرحوم ومغفور سید علی رضا رضوی کی روح کو جنت الفردوس میں جگہ ملے آمین ثمہ امین

    عالمی آخبار کی اس کنبے کے ھر فرد کو اللہ پاک اپنی امان میں رکھے سب کے رزق میں عمر میں خوش بختی میں روزگار میں ، مال واولاد میں خوشیوں میں علم میں سخاوت میں ذکاوت میں ذھانت میں بہت اضافہ ھو آمین ثمہ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *