کچھ سمجھ میں نہیں آرہا کہ جو کچھ کہنا چاہ رہا ہوں کیا وہ سب کہہ پاؤں گا یا جو کچھ لکھنا چاہتا ہوں وہ سب لکھ سکوں گا؟
سوچتا ہوں اللہ کیوں کر ہمیں اپنی خاص اماں میں رکھے ۔۔ اور کیوں ہمیں ایمان کی سلامتی عطا کرے کہ ہم وہ لوگ ہیں جنہیں اپنی “ مجرمانہ خاموشی“ کی سزا روز ملتی ہے اور آج بھی ملی ہے ۔ جو قومیں چپ کا روزہ رکھ لیتی ہیں وہ قومیں اس وقت تک نہپیں جاگتی جب تک گھر گھر آگ نہیں لگ جاتی اور ہر گھر سے لاش نہیں اٹھتی ۔۔ ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانا ہی ظالم کی حمایت ہوتی ہے اور ظالم کا ساتھ دینے والے کی سزا تو ہوتی ہے ۔اور یہی سزا ہے کہ روز اپنی ضمیر کی لاش اپنے کندھوں پر رکھے اپنے اندر ہی چیختا رہتا ہوں ۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

سچ سورج کی طرح ہوتا جسے اندھیروں سے باہر نکلنے سے کوئی نہیں روک سکتا
ظلم رہے اور امن بھی ہو
کیا ممکن ہے تم ہی کہو
یہ کیسے بد نصیب انسان حکمران اور افسران ہیں کہ اٹھارہ کڑوڑ عوام دن رات ان کے لئے جھولیاں پھیلا کر صرف بد دعائیں کر رہی ہے
اس کرب ناک اذیت ناک واقعہ نے تو روح کو زخمی کر دیا ھے اس ظلم وبربریت پر ان درندہ صفت محافظوں کو گولی مارنی چاھیئے اسی جگہ
اُسی طرح نہ کوئی مقدمہ ھو نہ کوئی کیمٹی بنے نہ کوئی وکیل ھو
اسلام علیکم
صفدر بھائی کل اپنے اسکرین پر جو ظلم دیکھا اس نے رونگٹے کھڑے کر دئیے ۔ ایسا لگتا ہے یہ سارے دکھ بس ہم لکھنے والوں ہی کا دل دکھاتے ہیں شاید۔ کیونکہ حس صرف نام کی ہے ۔
کل سے دل پھر اس قدر اداس ہے کہ میرے مالک ہم کدہر جائیں ۔کسے آواز دیں ۔۔اور کہاں اپنے آنسو پونچھیں ۔ کہ نہ کوئی دامن ملتا ہے اور نہ ہی کوئی آنچل نظر آتا ہے ۔
ایک محاورہ سنا تھا کہ جب باڑھ ہی کھیت کھائے تو رکھوالی کون کرے گا ۔} آج اس کا مطلب سمجھ میں آیا ۔۔
میں آپ کی اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتی ہوں ،
ا”اور یہی سزا ہے کہ روز اپنی ضمیر کی لاش اپنے کندھوں پر رکھے اپنے اندر ہی چیختا رہتا ہوں ۔”
بس شاید ہم یہ ہی کر سکتے ہیں ۔
ابھی ابھی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم عوام کی طاقت سے اپنا پانچ سال کا وقت پورا کرینگے ،،،،، میرا منہ کڑوا ہو گیا ہے ۔
جو چپ رہے گی زبان خنجر لہو پکارے گا آستیں کا
اتنی سفاکی دیکھ کر بھی چپ رہے ”تو چہ خوب””
اللہ میرے ملک کو ایسی سفاکیوں سے بچا لے مالک میرے ہم پر رحم کردے آمین
عالم آرا
رہی نہ طاقت گفتار اور اگر ہو بھی
تو کس امید پہ کہیئے کہ آرزو کیا ہے
اس ہولناک منظر نے روح کو کپکپا دیا ہے، زبان کی کیا جرات؟
افسران کو خوش کرکے ترقی کی ہوس میں بدمست ان فوجیوں کا کیا حال ہو گا جب سرفراز ملک الموت کے ساتھ انکے سامنے کھڑا ہوگا!
ا ب کہا ں ہیں ایم کیو ایم کے لاکھوں کے مجمعے ،اب کہاں ہیں تحریک انصاف کے دھرنے ،اب کہاں ہیں جماعت اسلامی کی ہزاروں کی ریلیاں ،ہم بد نصیب پاکستانی صرف ا ب اس کے لئے زندہ ہیں کہ کبھی ان اپنے وطن کے ان معصوم جوانوں کو روئیں جو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے ختم پر 80 کی تعداد میں یکلخت مار دئے جاے ہیں یا کسی بھی اور عنوان سے ان کا ا جتماعی لہو بہایا جاتا ہے سچ سچ بتاؤں مجھے تو ان تمام حادثات کے پیچھے بھی انہی درندوں کا خونی ہاتھ نظر آرہا ہے
پیاری بجو کے تبصرے میں زرا سا اضافہ تاکہ میں بھی اپنے دکھے دل کی دہائی سنا سکوں ..
ا ب کہا ں ہیں ایم کیو ایم کے لاکھوں کے مجمعے ،اب کہاں ہیں تحریک انصاف کے دھرنے ،اب کہاں ہیں جماعت اسلامی کی ہزاروں کی ریلیاں ، اب کہاں ہے فوجیوں کی پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہونے کی دہائی ، اب کہاں ہے عدلیہ جو مردوں تک کو انصاف دلوانے کی دعویدار ہے . ہم بد نصیب پاکستانی صرف ا ب اس کے لئے زندہ ہیں کہ کبھی ان اپنے وطن کے ان معصوم جوانوں کو روئیں جو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے ختم پر 80 کی تعداد میں یکلخت مار دئے جاتے ہیں یا کسی بھی اور عنوان سے کہیں بھی کوئی الزام لگا کر ان کا ا جتماعی لہو بہایا جاتا ہے .سچ سچ بتاؤں مجھے تو ان تمام حادثات کے پیچھے بھی انہی سیاسی درندوں کا خونی ہاتھ نظر آرہا ہے . بھلا کوئی ایسے اپنے مستقبل کے نوجوانوں کو بے دردی اور سفاکی سے مار سکتا ہے .. بھلا کوئی ایسے گولی مار سکتا ہے .. یاللہ … یا للہ .. یاللہ .. رحم
پاکستان تو بس اک دیوانے کا خواب تھا۔۔۔۔سردار پٹیل نے ٹھیک ہی تو کہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن اس آزادایء انسان اور دین و مذھب کی آزادی کے دیوانے قائد کو معلوم ہوتا کہ یہاں راجا گدھ کے سوا کوئی حکمران نہیں آئے گا تو وہ کبھی اس مملکت کی تخلیق میں اپنا قیمتی وقت برباد نہ کرتا۔ ۔۔۔یہ ملک اس لائق نہیں کہ اس کے بارے میں مزید فکر کی جائے۔ ۔۔۔۔اسی موڑ پر ہمارا دشمن ہمیں لانا چاہتا تھا، سو وہ کامیاب رہا۔
اے پاکستانیوں قیامت سے پہلے تم پر قیامت وارد ہو چکی ہے اس لئے ہر گھر کو تو بہ کا مسکن بنالو کل کے بجائے آج توبہ کر لو
ایسا نا ہو اللہ ناکرے کہ توبہ کا در ہی بند ہو چکا ہو
مولائے کائنات نے نے فرمایا تھا پولیس کا محکمہ رشوت کے لئے ہوگا فوج ہرگز مت رکھّو ورنہ عوام کھانے کو ترسیں گے ،اس لئے قو م کے ہر فرد کو جانباز سپاہی بنا دو
آج کراچی کے شریف شہری جوئے خانے میں بازیاں لگانے کے لئے روزڈاکوؤں کے ہاتھوں اس لئے لوٹے جاتے ہیں کہ ان کو پولیس کو ہفتے وار بھتّہ دینا ہوتا ہے
آ ج پولیس کی سرپرستی میں موبائل قحبہ خانے چلاکر شریف مردوں کی عریاں لڑکیوں کے ساتھ تصاویر بنا کر کہا جاتا ہے اتنا تاوان دے دو ورنہ مار دئے جاؤ گے ،،اور بے دریغ مار بھی دئے جاتے ہیں ،اور ان مقتولین کے کریڈٹ کارڈز پر وہ قحبائیں لاکھوں کی خریداری کرتی پھرتی ہیں ،جن کی لاش کو ابھی کفن بھی نہیں ملا ہوتا ہے سوچئے زرا لالو کھیت کا موبائل قحبہ خانہ چلانے والا اس وقت درخشاں پولیس کی سر پرستی میں ڈیفنس میں اپنا قحبہ خانہ چلا رہا ہے ،یہ وہ شہر ہے جہاں بعد مغرب ٹارگٹ کلرز کو بیس ہزار کی اجرت پر ایک سپاری دی جاتی ہے کہ آج اس بندے کو ٹھکانے لگادو
یہی خونی درندے دندنا رہے ہیں ،ہے کوئ جو ان پر ہاتھ ڈال سکتا ہے
اگر ان کو کوئ جی دار پکڑنے کا حوصلہ کر لے تو یہ بھی پولیس کے اور رینجرز کے اندر خانے کے درندے نکلیں گے لیکن ان کو پکڑنے والا بھی اسی وقت مار دیا جائے گا
یہ زور آ ور بھیڑئے ،،ان کے لئے پاکستان کے شہر یوں کا خون حلال کر دیا گیا ہے
المدد اے خدا المدد اے خدا
صدیوں سے رہا ہے یہ شیوہ سیاہ ست
جب جواں ہوں بچے تو ہو جائیں قتل . .. .
ندامت سے ہوں لرزیدہ مگر ہے التجا مولا
سزا کس جرم کی ہے اتنا تو ہم کو بتا مولا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب ہم پہ رحم کر دے سرخ فیتے سے بچا مولا
ہیں رستے بند سارے کوئی رستہ تو دکھا مولا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نشانے پر جو خود کُش کے ہیں میرے بھائی ہیں سارے
مرا دم گھُٹ رہا ہے صرف اک موجِ صبا مولا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹھا کر رات دن لاشیں قدم بھی لڑکھڑاتے ہیں
یہ لاشہ نوجواں کا اب نہیں ہے اٹھ رہا مولا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نہیں آتا سمجھ میں کس طرح اسکو جدا کردوں
بدن سے میرے لپٹا ہے مرا بندِ قبا مولا
۔۔۔۔۔۔
لہو میں تر بتر ہیں ارضِ پاکستان کے باسی
بتا دے عہدِ نو کی کیا یہی ہے کربلا مولا
۔۔۔۔۔۔۔
جہالت میں گھری ہے میرے آقا کی یہ امت سب
کرم کر اور جہالت کے یہ سب پردے ہٹا مولا
۔۔۔۔۔۔۔۔
تجھے ہےواسطہ آلِ محمد کا مرے مالک
خطاکاروں کی کر دے درگزر یہ بھی خطا مولا
۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ میرے چاروں جانب سانپ ڈستے ہیں مجھے صفدر
ہوا ہے بے اثر کس طرح موسیٰ کا عصا مولا
جب معاشروں سے انصاف اُٹھ جائے
جب جان و مال کی حفاظت پر مامور سپاہیوں کی بندوقیں اپنوں پر آگ برسانے لگیں
جب انسانی خون اپنی ہی گلیوں میں پانی کی طرح بہنے لگے
جب اقتدار کے ایوانوں میں صرف ڈیسک بجائے جانے لگیں
تو
پھر یقین رکھیے کہ پہاڑ کے اُس طرف ایک طوفان منظم ہو رہا ہے
جس کی خاموشی جلد ہی ایک ہولناک چنگھاڑ میں بدلنے والی ہے
جو
سب کچھ تہس نہس کرنے کے لیے بے تاب ہو رہی ہے
فیض نے کہا ہے
ہم دیکھیں گے ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوح ازل میں لکھا ہے
منظر ِ کشت ِ لہو ، شام ِ غریباں ھے یہاں
دشت ِ غم کی کربلوں کو شیر ِ یزداں چاھئے
کالے کالے پانیوں کی بارشیں اتریں یہاں
ننگ ِ ملت رھبروں کو خون ِ انساں چاھئے
ھماری سیکورٹی فورسز کے جری اور بہادر رینجرز جوانوں کے ھاتھوں ایک ایسے نوجوان کا قتل جو آخری سیکنڈز تک رحم کی بھیک مانگتا اور کہتا رہا کہ اس کے پاس پستول نقلی تھی اور وہ خود کو حوالہ قانون کر چکا تھا۔
ساری قوم گواہ ھے کہ یہ وہی رینجرز ھیں جن کی موجودگی میں اصلی بندوقوں سے لیس غنڈوں نے 12 مئی اور اس کے بعد بھی بارھا نہتے شہریوں کا قتل عام کیا مگرجد ید اسلحہ بردار یہ بہادر رینجرز خاموش تماشائی بنے کھڑے رھے ۔
قوم جانتی ھے کہ بد بخت وزیر داخلہ و بلیک واٹرز رحمن ملک تو محض ایک مسخرہ اور ھندوآتہ و سامراجی پپٹ ھے اس سے کیا توقع ھو سکتی ھے
لیکن سوال یہ ھے کہ
آخر کیا وجہ ھے کہ افواج ِ پاکستان کے سربراہ جنرل کیانی اور آئی ایس آئی چیف جنرل شجاع پاشا ایسے ماورائے عدالت قتلوں کا نوٹس نہیں لیتے
جو عوام کے دلوں سے افواج پاکستان کی محبت اور عزت ختم کرنے کا باعث بن رھے ھیں،
کیا اخروٹ آباد سانحے کی طرح کراچی سمیت سارے پاکستان کو اب 1971 کا مشرقی پاکستان بنا کر ٹکرے ٹکرے کرنے کی سامراجی و ھندوآتہ سازش میں سب بڑے شریک ھو چکے ھیں؟
کیا امریکی آقاؤں کو ڈرون حملوں کا لائسنس دے کر 10 فیصد طالبان اور 90 فیصد معصوم بچے بوڑھے عورتیں مروانے والے حکمرانوں نے اب بہادر سیکورٹی فورسز کو نہتے شہریوں کے ماورائے عدالت قتلوں کا لائسنس بھی دے دیا ھے؟
ترازی بیٹے ایک عرضداشت پیش کر رہی ہوں ،کیونکہ ہمارے قانون کے رکھوالے ہی ہماے دشمنو ں سے جا ملے ہیں اس لئے 12 مئ کا واقعہ ہو یا یوم عاشور پر عزاداروں کا قتل عام ہو،،، یہ سب کراچی میں قتل عام کا مسلسل ،تسلسل آ پ اگر تحقیقات کا سرا پکڑ سکیں تو وہی سرا آپ کے ہاتھ آئے گا کہ سادہ لباس میں یہی خونی اہلکار عوام کا لہو بہاتے نظر آئیں گے ،،کہیں یہ لشکر معاویہ کے نوجوانو ں کو اور کہیں سپاہ صحابہ کو اور کہیں کسی اور نام سے خونی وارداتیں کرتے ہوئے ملیں گے ،،پولیس اور رینجرز دونو ں ہی مجرم ہیں قاتل ہیں اور قاتل حکومت کے خونی کارندے ہیں
رینجرز کو کراچی سے ہٹانے کی بات ہوئ اور لالو کھیت کی سپر مارکیٹ کی چھٹی منزل پر جاکر آ فس میں کام کرتے ہوئے بے شمار بے گناہو ں کو گولیوں سے بھون دیا گیا ،یاد رہے حملہ آور کلاشنکو ف بردار تھے اور رینجرز کی بٹالین موج کرتی رہی
اس کے بعد کہ دیا گیا کہ رینجرز کراچی کی ضرورت ہیں ،
پھر دوسری بار کہا گیا کہ رینجرز سندھ کے بجٹ پر بوجھ ہیں اور اسی کے اگلے دن چرانیا ہاسپٹل کراچی کی بالائ منزلو ں پر نرسز اور مریضوں کو بھو ن دیا گیا اور کہا گیا کہ رینجرزکراچی کی ضرورت ہیں
ابھی حال میں ہی دو شدید زخمی خود کش حملہ آور جیکٹیں پہنے ہوئے گرفتا رکئے گئے ،اگلے دن حملہ آوروں کے ساتھیوں نے ہاسپٹل پر حملہ کر کے ان کو چھڑا لینا چاہا ،تھا ،کیونکہ ان کے زریعے سے دہشت گردوں کے راز فاش ہونے کا خطرہ تھا ،ان زخمیوں میں سے ایک نے کہا کہ اس نے کراچی میں آٹھ قتل کسی کے کہنے سے کئے ہیں ،تو آ پ بتائے کہ پیچھے کون سے ہاتھ ہیں میں کہتی ہوں شہر کے چوک میں پھانسی گھاٹ بنا کر مجرموں کو پھانسی لگا دو خوا ہ کسی بھی قومیت کا مجر م ہو یہاں تو وزیر داخلہ خود مجرم ہے وہ ہم کو کہاں انصاف دلائے گا ،گیلانی ،زرداری سب عوام کے مجرم قاتل اور دہشت گرد ہیں اللہ پاک ان سب فراعین کو فرعون کے ساتھ محشور کرے آمین
نیول بیس پرصرف دس ڈنڈا بردار چوکیدار رکھنے والی حکومت نے ہمارے شہریو ں کا لہو بہانے کے لئے جدید کلاشنکوف بردار فوج رکھی ہے جن کے اوپر عوام کا لہو نچوڑ کر حکومت دولت نچھاور کر رہی ،خداوند عالم ہم کو ان ظا لموں کو جہنّم کا سب نچلا درجہ دے ،اور بے بس عوام کو مارنے والوں کو اور انکی نسلوں کو بھی مٹا دے
میں ہمدانی صاحب کی اس خبر کو موضوعِ بحث بنانے پر اُنکا بیحد مشکور ہوں۔ یہ تو ایک سانحہ تھا جو کیمرہ کی نظر میں آگیا اور کیمرہ مین کی جان بھی بچ گئ ۔ لیکن کتنے نوجوان ان درندوں کے ہاتھ مارے جاچُکے ہیں۔ میں 1993 کا وہ دان کبھی نہیں بھول سکتا جب ایک کرنل نے کراچی میں فوجی آپریشن کے زمانہ میں میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا تھا کہ ہم نوجوانوں کو مارکر اُنکے پیٹ پر پتھر باندھتے ہیں اور لاش کو سمندر میں پھینک دیتے ہیں۔ میں نے اُسوقت کرنل کی بات پر یقین نہیں کیا تھا۔ لیکن جب ہزاروں مائیں اپنے بچوں کا سالہا سال انتظار کرتی رہ گئیں تو مجھے کرنل کی بات پر یقین آگیا۔ کرنل کا یہ کہنا بھی مجھے یاد ہے کہ ہم یہاں وہی کریں گے جو ہم نے بنگلہ دیش میں کیا۔ لیکن پولس، فوج اور رینجرز کے درندوں کا یہ عمل کراچی تک محدود نہیں تھا۔ ہمارے سامنے سیالکوٹ بھی ہے، سرحد بھی، سارا پنجاب بھی، بلوچستان بھی، سندھ بھی اور فاٹا بھی۔ کسی ادارہ کو اس کا ذمہ دار ٹہرانا غلط ہوگا۔ لیکن پولس، فوج اور رینجرز میں کالی بھیڑیں حد سے تجاوز کررہی ہیں جنکو میڈیا کیفرِ کردار تک ضرور پہنچائے گا۔ انشاء اللہ
زلزلہ، کرکٹ ورلڈ کپ، سیلاب اور اس قسم کے سانحوں پر ہم سب کا ردِّ عمل یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ ہم سب ایک ہیں۔
ہمارے محافظ خونی درندوں نے بینظیر کے حکم پر کراچی کے14 ہزار معلوم نوجوا نوں کوموت کے گھاٹ اتار کر فتح کا اعلان کیا تھا ،پکاّ قلعہ آ پریشن میں نوزائیدہ بچّے ماؤں کے جنازے کے ساتھ بھوک سے بلک بلک کر مر گئے مگر ان کو دودھ نہیں مل سکا ،جنازے اٹھانے جو بھی آیا اس کو بھی بھون دیا گیا ، کسی عدالت نے ،کسی منصف نے کیا آواز اٹھائ کہ ان بے گناہ شہریوں کا خون کیوں بہ رہا ہے ؟؟؟،اب مجھے یقین ہے کہ دہشت گردی کے نام پر ہمارے محافظ ہی ڈالر امداد کی بھیک مانگنے کے لئے خود کش حملے کروا رہے ہیں کوئ اور نہیں
نواب اکبر بگٹی کو کس طرح ہلاک کیا گیا ،،کس نے ہلاک کیا ،کہیں سے آو ا ز آئ
مدرسے کی معصوم بچیّو ں کے کٹے ہوئے ہاتھوں کو گندے پانی کی نالیوں میں بہا دیا گیا ،،کیا نتیجہ نکلا ؟؟آج ان کو جو چھوٹ ملی ہے یہ سب قتل عام کا تسلسل ہے ،جس کو چاہو ماردو ،،تم حساب سے مبرّا ہو
چلو کراچی میں تو ایم کیو ایم بوریوں میں لاشیں رکھتی ہے آج ایم کیو ایم کی طرز پر بلوچستان میں مسخ شدہ لاشیں کو ن پھینک رہا ہے معلوم 200 کے قریب بے گناہ افراد ،جن میں کوئ بھی غیر محب وطن نہیں تھا ،لا پتہ ان کے علاوہ ہیں
کراچی کو تو چنا گیا لڑاؤ اور حکومت کرو،، کے لئے اس کو مارو ،،ادھر کے کھاتے میں ڈالو،، دوسرے کو مارو پہلے کے کھاتے میں ڈالو ،،اور عوام کے لہو پر حکومت کر کے درآمد شدہ مہنگی شراب پی کرٹھنڈی خواب گاہوں میں سو جاؤ
ظفر بھائ صاحب گستاخی معاف ،
پھر ہم سب ایک ہیں،،، تو کہاں ہیں؟؟؟؟
اب الطاف کے چانے والوں کے ہزاروں کا مجمعے اکھٹّا ہو کے انصاف کا دروازہ کھٹکھٹانے ایوان صد ر کیوں نہیں جارہے ہیں،،، گیلانی ہاؤس کے باہر کیوں نہیں دھرنے دے رہے ہیں ،عوام کا لہو اتنا سستا کیوں کر دیا گیا ہے اس کا زمّے دار اب الطاف بھی ہے عمران خان بھی ہے اور جماعت اسلامی کے متعصّب رہنما بھی ہیں کراچی میں بے مقصد ریلیاں نکالنے والے بتائیں
اسلام آباد میں ریلیاں کیوں نہیں نکا لتے ہیں تاکہ ہمارے سیاست دانو ں کے جنازے نکل جائیں ،اور قوم کی جان بد معاشو ں سے چھٹ جائے
عوام کے محافظ عوام کے قاتل بن جائیں تو مقدمہ کس عدالت میں ہو۔۔ ؟ فکرمندی کا لمحہ ھے۔ یہ کھلی ریاستی دھشت گردی ھے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیش آنے والا یہ واقعہ اس وجہ سے دنیا کے سامنے آگیا کہ اسکی فوٹیج آچکی تھی اگر اس وقت یہ شخص جس نے یہ فوٹیج اپنی جان جوکھون میں ڈال کر لی ھیں وہ اتنی بہادری کامظاھرہ کرتے ھوۓ یہ تصویری شہادت نہ جاری کرتا تو پھر جیسے ھر روز وطن عزيز میں عالم زیب نامی رینجر کتنے ھی سرفرازوں کو خاموشی سے پولیس مقابلے رینجر مقابلوں میں مار دیتے ھیں اور کوئ آواز بھی نییہں آٹھاتا
سرفراز بھی انھی لوگوں میں شامل ھوتا،
موت تو سب سے سستی شے ھے پاکستا ن میں اور خاص کر غریب کا خون ان کو کیہن تحفظ واماں نیہن ۔
ظالموں تم نے اس نوجوان کو اس لیے مارڈالا کہ وہ چور تھا
اور مللک کے سب سےبڑے چورکے خلاف کوئ کاروائ نیہن ھوتی مجھے تو ابھی سالکوٹ والا سانحہ بھی نیہن بھولتا ، مغیث اور منیب کی چیخیں بھی سرفراز کی چیخوں میں شامل ھوگیں
اس واقعے کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ ھے کہ ھمارے ناکام وزیر داخلہ نے کہا کہ مرنے والا پولیس کو کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ اور فوج نے اس ویڈیو کو جعلی قراردیا کتنا تضاد ھے انکے بیان میں ؟
ھم ایسے آسیبی زمانے میں زندہ ھیں جہاں بس معصوم اور بے گناہ لوگوں کے خون سے اس عہد کی تاریخ رقم ھورھی ھے
اگر کوئ پولیس اور رینجر مقابلے سے بچ جاتا ھے تو اور مرنے کی اور بھی آپشن باقی ھیں
خودکش حملے۔
ڈرون حملے
ٹارگٹ کلنگ
دھشت گردوں کو بے پناہ سہولیتں حاصل ھیں یہاں
فوج و پولیس ۔حکومت ،جن کے ذمے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ھے اب وھی لوٹ کھسوٹ کررھے ھیں مار رھے ھیں ۔
مجھے تو یہ سب بہت ڈراونے خواب کی طرح لگتا ھے ،
حالات ایک ایسے خونی انقلاب کی طرف لے جارھے ھیں خاکم بدھن جہاں لاکھوں افراد کا خون بہے گا، اللہ اس برۓ وقت سے اھل وطن کو محفوظ رکھے ،
ہمارے وطن میں پولیس، فوج ،تیجرز آٰئ ایس آئ ،اور سیاست دان وڈیرے ،پیر ،خان ،نا م نہاد سیّد اور انہی ناموں کے منحوس سانپ انکے سنپولئے جو کروڑوں کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اور بھی منگا سکتے ہیں ،یہ بہیمانہ خون بہنے والے اور چوسنے والے حیوان عوام کا لہو چوسنے ،نچوڑنے ،اور بہانے کے لئے ہم پر حکومت کرنے آتے ہیں ان کو پاکستا ن کا مطلب بھی نہیں معلوم یہ سب فراعین کے جان نشین ہیں ان کو مرنا نہیں ہے ان کو جہنّم اور جنّت فلسفہ کہاں معلوم ہو گا ،جن کی کھوپڑیاں دولت کے انبار میں دھنسی ہوئ ہیں ،جن کی پیٹوں میں غیر ملکی شراب کا نشہ ابلتا ہے ،جن کی آنکھیں دولت کی چکاچوند سے اتنی خیرہ ہیں کہ اندھی ہو چکی ہیں ،یہ ضمیر فروش ،یہ بد بخت خونی بھیڑئے دنیا میں ہمیشہ کے لئے قارون کے خزانے سمیٹ کر پاکستان کے عوام کےاوپر سانپ بن کر بیٹھے بے ،حیا ،بے غیرت ،سفلے ،اللہ پاک ان سب کو تباہ برباد کر دے ،نابود کردے ،آمین
لیکن پاکستانی عوا م بھی اپنے زرا اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں تو ان کو معلوم ہو گا کہ یہ سب ان کا اپنا بویا ہوا ہے جو آج وہ کاٹ رہے ہیں ،پاکستانی قوم کے آنگنوں میں آج قران پاک کی تلاوت کی آواز کے بجا ئے فحش انڈین فلموں کی فحاشی ناچتی ہے ،انڈین ڈرامو ں کی ناجائز تر غیب ناچتی ہے اور پاکستانی قوم کہتی یہ نہیں دیکھیں تو کیا دیکھیں ،
مسلمان قوم کے چینل بگ باس پیش کر کتے ہیں تو قوم اس کا بایئکاٹ کرنے بجائے خوشی سے آنکھیں جما کر دیکھتی ہے ،اور ہم خائن بھی بن گئے ہیں ہم راہ زن بھی گئے ہیں ،،تو پھر اللہ کا پیغا م بھی واضح ہے ہم نے ان کو مٹا دیا ،سو ہم اب مٹنے کے لئے تیّار ہو چکے ہیں ہم میں کا ہر فرد پاکستان ہے
میں بھی پاکستان ہو ں ،تو بھی پاکستان ہے
ہم سب پاکستان ہیں ،
آؤ جو گزر گئ سو گزر گئ توبہ کے لئے ہاتھ اٹھا لیں تو شائد اس عزاب الہٰی سے جو ہم نے خود سے اپنے اوپر نازل کیا ہے بچ جائیں ورنہ ہماری دا ستان اب مٹنے کی تیّاری پکڑ چکی ہے
یہ میری اس بلاگ پر آ خری تحریر ہے
غلطی کی تصحیح ،،،،،بگ باس پیش کرتے ہیں
زائرہ بہن
حق بات کسی دور میں کہنا نہیں چھوڑا۔
پکا قلعہ آپریشن پولس سے کروایا گیا تھا۔ جب فوج کو گولی چلانے کا حکم دیا گیا۔ تو اسوقت کے کورکمانڈر جنرل آصف نواز نے عوام پر گولی چلانے کے حکومتی حکم کو مسترد کردیا تھا اور فوج نے عوام پر گولی نہیں چلائ۔ لہٰٰذا چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے سارے ادارہ کو برا کہنا غلط ہوگا۔ رہیں پوری بند لاشیں تو یہ اُس کلچر کا حصہ ہے جہاں چوہدری ایک ملک کو قتل کرواتا ہے اور قتل کا الزام مقتول کی بیوہ یا بیٹے پر لگا کر اُسے گرفتار کر وادیتا ہے۔
یہ صدیوں کا کلچر ہے، تم بھی ضبط کرو ہم بھی
ایک گزارش ہے کہ اس بلاگ کو غور سے پڑھیں ،اطّلاع ہئے کہ 13 جون اب تاوان کے لئے ڈیڈ لائن ہے ،یاد رہے کہ تاوان ملنے میں دیر ہونے پر ایک معصوم صومالین یر غمالی نوجوان کو اغوا کنند گان نے کھولتے تیل سے جلا دیا ہے ،جس کے لئے جہاز پر دوا یا علاج بھی مفقود ہے اور اس نوجوان کے جسم کا زیادہ حصّہ جھلس چکاہے ،،قارئین سے دست بستہ التماس ہے کہ قیدیوں کی رہائ کے لئے قران پاک کی ایک چھوٹی سی سورت نمبر 82ہے سورہ انفطار ،جس کو بھی جتنا موقع مل سکے وہ اس سورت کو پڑھ کرتمام یرغمالیوں کی با حفاظت رہائ کی دعا ء کے لئے ہاتھ اٹھا دے کہ سب کے پیارے خیریت سے اپنے پیاروں سے آ کے مل جائیں
التماس دعاء
برائے خوشنودئ ،پروردگار عالم
اک معمہ ہے آج کی دنیا
زیست مہنگی ہے موت سستی ہے
جن کے سینہ میں دل نہیں ہوتا
ہاں ظفر یہ اُنہی کی بستی ہے۔
لیکن میڈیا اُمید کی ایک کرن ہے۔
ظفر بھائی میڈیا کو بھی امریکہ خرید چکا ہے
یا اللہ خیر .. بجو اس خبر سے دل ایک بار پھر ہل گیا .. یا اللہ رحم
کاش بیٹی ہمارے حاجی سیاست داں ہی اپنے لا کھوں ڈالرز کے اکاؤنٹس سے ان کے تاوان کی رقم دے دیتے تو یہ معصوم بے قصور مسافر اب تک چھٹ گئے ہوتے ،کاش ہمارا کوئ قومی ہیرو ان کے تاوان کی رقم کی اپیل کر دیتا تو کتنا اچھّا ہوتا ،کاش اے کاش ،،،،
اے اللہ بے یاروں کا تو ہی مددگار ہے
اور اب تو ہی ان کی رہائ کا سامان مکمّل کرے
التماس دعاء برائے رہائ بحری جہاز کے،اغوا برائے تاوان کے قیدی
زائرہ بجّو
بجو مبارک ہو سب رہا ہو گئے .. ابھی ابھی انصار برنی کی پریس کانفرس ہوئی تھی اس نے بتایا کہ 4 پاکستانی رہا ہو گئے ہیں بلکہ سارے ہی رہا ہو گئے ہیں .. تاوان ادا کر دیا گیا ہے .. جس میں پاکستان اور مصری حکومت نے بہت مدد کی .. شکر اللہ کریم کا اس کے کلام کی طاقت کا ہم جیسے تو سوچ بھی نہیں سکتے .. شکر اللہ پاک کا ..
کروڑوں مرتبہ شکر ہے اس معبود کا ،،
کہ سب کے پیارے رہا ہو گئے میرے ہم وطن ساتھیوں ، مجھے یہ نیک خبر علی الصبح میری مسیحا بیٹی نگہت نسیم نے دی تھی ،اس بہت بڑی زمۃ داری کے پورا کرنے پر میں اپنی پوری پاکستانی قوم کی جانب سے انصار برنی بیٹے کا اور ان تمام افراد کا جنہوں نے مغویوں کی رہائ کے لئے ڈھکے چھپے تاوان کی رقم ادا کی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ،
قران کریم میں ارشاد رب العزّت ہے کہ آخر تم گھاٹی پر سے ہو کر کیوں نہیں گزرتے ہو اور پھر خود ہی اس کی تعریف بھی کرتے ہوئے قران کریم میں فرما رہا ہے کہ گھاٹی کیا ہے ،کسی کی گردن کا غلامی یا قرض سے چھڑانا،،،
میرے بس میں کیا تھا سوائے اس کے کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے دعاء مانگتے ہوئے مغویوں کی رہائ کے لئے سورہ انفطار اسی وقت سے پڑھنی شروع کردی ،اب دعا ء ہے کہ سب کے پیارے اپنے پیاروں سے ہنسی خوشی آن ملیں ،آمین
شکریہ انصار برنی تمھارا،
جگ ،جگ جیو ،ہازر برس کی عمر حضرت خضر علی اسّلام کی عمر کے صدقے پاؤ
آ ج پھر دیکھئے خروٹ آباد کے بے گناہ مقتولین کے پوسٹمارٹم کرنیوالے سرجن کا حشر ہمارے محافظوں کے ہاتھوں ،جن کے سر پر بندوق کے بٹ مار کر اور تشدّد کر کے کس طرح زخمی کیا ہے ،کیا ان کے اوپر ریاست کا کوئ بھی ایسا حاکم نہیں ہے جو ان کے خونی پنجوں کو لگام دے سکے کیا ان کے اوپر معاشرے کا خون حلال کر دیا گیا ہے ؟ہے کسی کے پاس کوئ جواب؟
اور دوسری دردانگیز خبر ہماری قوم کے مسٰیحا ؤں کی ناقدری ہے جن کو اپنا جائز حق طلب کرنے کی پاداش میں زخم دے دئے گئے ہیں ،ہے کوئ فریاد رساں ہماری قوم کا ؟؟
میں نے ا نہی بلاگس میں سے کسی بلاگ پر تحریر کیا ہے کہ رینجرز کی واپسی بات کے ساتھ کراچی کو خون میںنہلایا جاتا ہے تا کہ رینجرز کی موجودگی کا جواز رکھا جائے ،لہو تو ویسے بھی بہ رہا ہے اس لئے اس منحوس بٹالین کو جس قدر جلد ممکن ہو نکال دیا جائے ،بلیکہ یہی لوگ کراچی ًمیں ہر قومیت کے لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے لئے سپاریاں بانٹتے ہیں تاکہ کراچی میں سکون نا ہونے پائے ،دیکھ لیھئے جیسے اس خونی فوج کی واپسی کی بات ہوئ ہے ویسے ہی کراچی لہو میں نہا گیا ہے