عالمی اخبار کی انتظامیہ نے بلاگ کا یہ سلسلہ اظہار رائے کی آزادی اور فکری دولت تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیئے بہت نیک نیتی سے شروع کر رکھا ھے ۔ ھمیں یہ لکھتے ھوئے افسوس ھے کہ بلاگرز کی اکثریت نے اکثر اوقات ان تبصروں اور بلاگوں کو اپنی مقامی اور ذاتی رنجشوں کو اجاگر کرنے کے لیئے استعمال کیا ھے ۔ ھمیں متعدد احباب کئی ھفتوں سے اس جانب توجہ دلوا رھے تھےاور ھم نے ذاتی طور پر بلاگ لکھنے والے دوستوں سے اس ضمن میں درخواست بھی کی تھی ۔
اس سارے منفی عمل میں ھمارے بہت سے سنجیدہ بلاگرز یا تو ھم سے نالاں ھو رھے ھیں اور یا خاموشی اختیار کر رھے ھیں اور یہ صورتحال انتظامیہ کو قطعی طور پر قابل قبول نہیں ھے ، لہذا فوری طور پر یہ طے پایا کہ اگر یہ کام بلاگ کے نگراں نہیں کر پا رھے تومرکزی انتظامیہ یہ اختیارات خود استعمال کرتے ھوئے فوری طور پر تمام بلا گوں سے ایسے تمام تبصرے حذف کر رھی ھے جو غیر اخلاقی ھیں ۔ اسی لمحے سے ہر تبصرہ اور بلاگ انتظامیہ برابر پڑھے گی اور جو مواد اور زبان ھماری صاف ستھری پالیسی کے خلاف اور کسی کی دل شکنی کا موجب ھوگااسے بلا تفریق یاتو حذف کر دیا جائے گا یاپھر اس میں مطلوبہ تدوین یا ایڈیٹنگ کی جائے گی ۔
ھم چند لوگو ں کے ناشائستہ اور غیر زمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے تمام بلاگرز کو سزا نہیں دے سکتے ۔اور اگر کسی کو ھمارے اس فیصلے سے اختلاف ھو تو وہ بےشک اپنا راستہ الگ رکھ سکتا ھے ۔علم روشنی پھیلاتا ھے اور دوستیوں کو فروغ دیتا ھے ۔
اور ھمیں اسی اصول پر عمل کرنا ھے ۔
ھمیں امید ھی نہیں بلکہ یقین ھے کہ تمام بلاگرز اس ضمن میں ھم سے تعاون کریں گے ۔
