محترم محمدعمران الیاس بھائی ہماری بلاگ فیملی کے نئے رکن ہے ..دبئی میں نیٹ ورکنگ میں ایڈمن کی پوسٹ پر ہیں . جاب کے علاوہ عمران بھائی کی مذہب کے حوالے سے بڑی گراں قدر خدمات ہیں .. وہ ایک عرصہ سے قرآن و حدیث کو الیکٹرانک میڈیا کے توسط سے دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں اور روزانہ ہزاروں لوگوں کو ای میل کے زریعے ایک قران کی آیت بمعہ ترجمہ اور ایک حدیث پابندی سے بھیجتے ہیں .. انہوں نے حال ہی میں ہماری بلاگ فیملی میں شمولیت اختیار کی ہے . آج انہوں نے اپنی بلاگ فیملی سے دعا کے لئے خصوصی طور پر درخواست کی ہے کہ ان کے والد محترم ان دنوں شدید علیل ہیں ..جن کی وجہ سے وہ بے حد فکرمند اور اداس ہیں .
آپ سب سے درخواست ہے کہ عمران بھائی کے والد محترم جو اس وقت دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، ان کےلئے ایک ایک تسبیح ” یا سلامو ” کی پڑھ کر ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کر دیجئے .. اللہ کریم و رحیم پنجتن پاک کے صدقے ہم سب کی مشکلوں کو آسان فرمائے .. آمین ثمہ آمین

عمران بھائی آپ بلکل پریشان نہ ہوں .. اللہ کریم و رحیم ہے انشاللہ وہ ضرور ہماری دعاوں کو سنے گا اور اسے قبول فرمائے گا.. اللہ کریم و رحیم آپ کے والد محترم کا سایہ تاحیات آپ پر رکھے .. آمین ثمہ آمین .. میں انشاللہ آج ہی یا سلامو کی تسبیح پڑھ لونگی ..
عمران بھائی کی عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں آمد خوش آئند ہے
ھم دعا گو ھیں کہ پروردگار عالم اپنے حبیب (ص) اور ان کی آل (ع) کے صدقے میں اور خصوصآ آج کی با برکت رات یعنی شبِ معراج کے صدقے میں عمران بھائی کے والد کو صحتِ کاملہ عنایت فرمائے اور ان کا شفیق سایہ ھمیشہ ان پر قائم و دائم رہے آمین۔
ھم آج عشأ کے بعد یا سلامو کی تسبیح پڑھ لیں گے۔
میں آپ سب کا اور نگھت بہن آپکا بلخصوص بہت مشکور ہوں وہ کاوش بس اپنی ذمہ داری (دین کی اشاعت)اپنےطریق سے کرنے کی بہت معمولی سی کوشیش ہے۔ بس آپ سب دعاوُں میں یاد رکھیں۔شکریہ۔
آ ج شب معراج ہے یعنی بندگی کی معراج ہے جس رات کو رب نے اپنے حبیب ، سرکار جہاں ، رسول پاک محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آسمانوں کی سیر پر بلایا اور عشق کی تکمیل جلوہ کبریائی سے فرمائی ۔۔
آئیے اس بابرکت رات کو ایک دوسرے کے لئے دعائیں کریں اور بلخصوص سارے بیماروں کو اپنی دعاؤں میں شامل کریں .. آمین
سب سے پہلے عمران بھائی کی عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں آمد پر خوش
ھم دعا گو ھیں
کہ
پروردگار عالم
اپنے
حبیب صلی اللہ علیہ وسلم
کے
صدقے میں
اور
آج سب معراج کی رات کی
برکت کے طفیل
عمران بھائی
کے
والد محترم
کو
شفاء کاملہ عطا فرمائے
ان
کا شفیق سایہ
ھمیشہ
ان کے سر پر قائم و دائم رکھے
آمین۔
عمران صاحب کو عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں آمد پر خوشآمدید. دعا ہے اپنے پاک پروردگار سے وہ اپنی رحمت اور اپنے حبیب کی محبت اور انکی اہلبیت کی اعانت کے صدقے میں آپکے والد محترم کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے.آمین.ثمہ آمین
اسلام علیکم
عمران بھائی آپ کو بلاگ فیملی میں شامل ہونے پر خوش آمدید ۔
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کے والد محترم جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں اور ان کا سایہ آپ سب کے سروں پر قائم رہے آمین
میں بھی ” یا سلام ” کی تسبیح پڑھ لوں گی ۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہم گنہگاروں کی دعاؤں کو قبول فرمائے ، آمین
اللہ ہم سب کو خشوع و خضوع سے دعا مانگنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
عالم آرا
میں بھی عمران صا حب کو خوش آمدید کہتا ہوں. اور سب کی دعا وں پر آمین بھی. میں کا فی دنوں سے بلاگ سے غیر حا ضر ہوں وجہ یہ تھی کہ میں ان کتابوں کے نوک وپلک سدہار رہا تھا جو عالمی اخبار میں قسط وار چھپ چکی ہیں. ان میں سے حضرت علی کرم اللہ وجہ کی سیرت شا ئع ہو گئی ہے اور حضرت سیدہ سلام اللہ علیہا اور حضرت حسن اور حسین (ع) پر ارادہ ہے کے رمضمان سے پہلے شائع کر دی جا ئیں .اگر اللہ نے تو فیق اور صحت دی. اس پر بیچ میں ایک مسئلہ اور آگیا کہ کچھ دوستوں نے میری ایک شادی میں شرکت کا پروگرام سن کر ایک ہفتہ کی تقریبات ٹورنٹو میں رکھ لیں . لہذا کوشش کر رہا ہوں کہ میرے کالم اور مضامین وقت پر شا ئع ہو تے رہےہیں. دعا کی درخواست ہے.
اللہ عمران بھائی کے والد کو سحت کاملہ عطا فرمائے۔۔۔
عمران بھائی آپ کو عالمی اخبار میں خوش آمدید