ایک گہرے دکھہ کے احساس نے دل و د ما غ کو بوجھل کردیا

آج موبائيل پر ایک پیغام موصول ھوا پہلے ھنسی آئ پھر ایک گہرے دکھہ کے احساس نے دل و د ما غ کو بوجھل کردیا

دنیا کی سب سے طاقتور چیز لوھا ھے
جو ھر شے کو کاٹ ڈالتا ھے

لوھے سے طاقت ور آگ ھے جو لوھے کو پگھلا دیتی ھے
آگ سے طاقتور ھے پانی جو آگ کو بجھا دیتا ھے
پانی سے طاقتور ھے انسان ،،،،،،، جو پانی کو پی جاتا ھے
انسان سے طاقت ور ھے موت جو انسان کو کھا جاتی ھے
اور موت سے طاقتور ھے صدقہ جو موت کو ٹال دیتا ھے
اور صدقے سے طاقتور ھے مولوی جو صدقے کو کھا جاتا ھے ۔
دل میں خیال آتا ھے کہ ھماری مصیبت کا سبب یہی ھے کہ صدقہ بھی حق دار تک نیہں پہنچ پاتا ۔اور حق دار بھی اپنے اوپر ھونے اس ظلم پر آواز نیہن بلند کرتا ؟۔ھماری خاموشی ظلم کو طاقتور بنا رھی ھے ، آيئۓ سکوت کو احتجاج میں تبدیل کریں ۔

15 thoughts on “ایک گہرے دکھہ کے احساس نے دل و د ما غ کو بوجھل کردیا”

  1. اسلام علیکم محترم بہن شاھین رضوی
    آپ نے میرے دل کی بات لکھ دی ۔
    ”دل میں خیال آتا ھے کہ ھماری مصیبت کا سبب یہی ھے کہ صدقہ بھی حق دار تک نیہں پہنچ پاتا ۔اور حق دار بھی اپنے اوپر ھونے اس ظلم پر آواز نیہن بلند کرتا ؟۔ھماری خاموشی ظلم کو طاقتور بنا رھی ھے ،
    آئے سکوت کو احتجاج میں تبدیل کریں ۔”
    میرا خیال ہے کہ اگر ہم ظلم و جبر اور نا انصافی کے خلاف شروع سے آواز اٹھاتے تو شاید اس ازیت سے نہ گزر رہے ہوتے ، کہ ظلم سہنے والے بھی اتنے ہی ظالم ہوتے ہیں جتنے کہ ظلم کرنے والے ۔
    کیونکہ ہم ظلم سہہ سہہ کر ظالموں کو ظلم کرنے کی کھلی چھوٹ دیتے ہیں ،اس لئے اپنے حقوق کی جنگ ضرور لڑنا چاہئے ۔کہ طاقتور وہ ہی ہے جو حق اور انصاف کی آواز اٹھا سکے ۔
    جزاک اللہ خیر
    اللہ آپ کو خوش رکھے ۔میری آواز آپ کی آواز کے ساتھ ہے ۔

    دعا کی طالب
    عالم آرا

  2. ہر ظالم کا ظلم صرف اس لیے ہی بڑھتا ہے کہ مظلوم ظلم سہتا رہتا ہے ، ظالم دوسروں پر ظلم کرتا ہے اور مظلوم اپنے اوپر۔
    مگر ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے جب شداد ، نمرود اور فرعون جیسے ظالم اپنے ظلم کے ساتھ مٹ گئے تو آج کے دور کے یہ فرعون نما بادشاہ گر کب تک ظلم کریں گے ، بہرحال ھمیں اپنے اوپر ہونے والے ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھانی ہوگی ورنہ ھماری آنے والی نسلیں ھمیں معاف نہیں کریں گی کہ ھم نے صدائے احتجاج کیوں نہ بلند کی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

  3. ۔میری ھم آواز عزيزی عالم آراء اسلام علکیم ۔ میں تو سمجہ رھی تھی کہ نقار خانے میں طوطی کی آواز پر کوئ دھیان نیہن ديگا ۔مگر آپ نے ظلم کے خلاف آواز بلند کی ۔ ھماری خاموشی ظالم کی سب سے بڑی طاقت ھوتی ھے، جس دن مظلوم کی بلند آواز ظالم کے اذھان سے ٹکراتی ھے ۔اسی دن مظلوم کی قسمت جاگتی ھے ۔ اور ظآلم کتنا ھی طاقتور کیوں نہ اس کو شکت تسلیم کرنا پڑتی ھے ۔

    ، ھم سب میں جو ایک بہت مضبوط اور اٹوٹ مشترکہ تعلق ھے وہ پاکستان ھے ۔۔آج ھر محب الوطن پاکستانی ،اپنے وطن کی سالمیت اور وقار امن استقرار ۔تعمیر و ترقی ، کےلیے دعا مانگ رھا ھے ،دعا کے ساتھہ ساتھہ عملی طور پر بھی متحرک ھونے کی ضرورت ھے بے حسی کے جس ناقابل علاج مرض میں ھماری پوری قوم مبتلا ھے اس کا علاج ضروری ھے۔ آج الیکڑونک میڈیا کی بدولت عوام تک ھر اچھی اور بری بات براہ راست پہنچ رھی ھے ۔سیاسی بیداری بہت ضروری ھے اور یہ کام بھی میڈیا اور اھل قلم کا ھے ۔ ھم میں بحیثیت قوم ایک بہت بڑا نقص ھے باھمی اتفاق کی کمی آخوت اور بھائ چارے کی کمی ھے صدقے کی طرح باھمی اتفاق بھی بہت ساری مشکلات سے نکلنے میں مددگار ھوتا ھے ۔صدقہ رد بلا ھوتا ھے جیسے مرض میں صدقہ دیا جاتا ھے ۔مشکلات میں خیرات کی جاتی ھے ۔ اور حق داروں کو ان کا حق دیا جاتا ھے ،اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا بے پناہ اجر ھے اور یہ بہت بڑی نیکی ھے ، اللہ نے اس کا بے حساب اجر رکھا ھے

    حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:

    ”اَلا وَمَنْ تَصَدَّقَ بِصَدَقَةٍ فَلَہُ بِوَزْنِ کُلِّ دِرْھَمٍ مِثْلُ جَبَلِ اُحُدٍ مِنْ نَعِیمِ الْجَنَّةِ؛“[11]

    ”آگاہ ھوجاؤ! کہ جس شخص نے بھی راہ خدا میں صدقہ دیا تو اس کے ھر درھم کے بدلے جنت میں کوہ احد کے برابر نعمتیں ملیں گی“۔

    عمل صالح اور اخلاق حسنہ کے سلسلہ میں جو گناھوں سے توبہ کے بعدظاھر و باطن کے اصلاح کے اسباب میں سے ھے ، قرآن مجید ماں باپ ، رشتہ دار، یتیموں اور مسکینوںکے ساتھ نیکی اور احسان، تمام لوگوں کے ساتھ نیک گفتار ، نماز قائم کرنے اور زکوٰة ادا کرنے کا حکم دیتا ھے، چونکہ ھمارا ارادہ یہ ھے کہ لازمی حد تک قرآن مجید اور احادیث سے مدد لیتے ھوئے معنوی زیبائیوں کو بیان کریں تاکہ ھماری حالت اور عمل کی اصلاح ھوسکے،

    حضرت امام صادق علیہ السلام فرماتے ھیں:

    ”تمھارے بدن کے تمام اعضاء و جوارح پر زکوٰة واجب ھے، بلکہ ھر بال اور عمر کے ھر لمحہ پر زکوٰة واجب ھے“۔

    آنکھ کی زکوٰة اور اس کا انفاق یہ ھے کہ دوسروں کو عبرت کی نگاہ سے دیکھے اور خدا کی حرام کردہ چیزوں سے اجتناب کرے۔

    کان کی زکوٰة یہ ھے کہ انسان علم و حکمت، قرآن اور موعظہ و نصیحت کو سنے،اور ان چیزوں کو سنے جن کے ذریعہ دنیا و آخرت کی نجات شامل ھو خصوصاً جھوٹ، غیبت ا ورتھمت وغیرہ جیسے شیطانی کاموں سے پرھیز کرے۔

    زبان کی زکوٰة یہ ھے کہ تمام مسلمانوں کے ساتھ نیکی کرنے، خواب غفلت میں سوئے ھوئے مسلمانوں کو بیدار کرنے اور خداوندعالم کی تسبیح و تھلیل کرنے کے لئے اپنی زبان کھولے۔

    ھاتھ کی زکوٰة یہ ھے کہ خدا کی عطا کردہ نعمتوں اور مال و دولت کو اس کی راہ خرچ کرے، اس سے ایسے مطالب لکھے جس سے مسلمانوں کی فلاح و بھبودی ھو اور لوگوں کو اطاعت خدا پر آمادہ کرے، اور اپنے ھاتھ کو ظلم و ستم اور فساد سے محفوظ رکھے۔

    پیروں کی زکوٰة یہ ھے کہ راہ خدا میں اٹھیں، خدا کے حقوق کی ادائیگی میں چلیں، خدا کے مخلص بندوں کی زیارت کے لئے بڑھیں، علمی مجالس میں شرکت کریں، اصلاح معاشرہ اورصلہ رحم کے لئے بڑھیں، اور ایسے کاموں کی طرف اٹھیں جن سے دین و دنیا کی اصلاح ھوسکے۔

    یہ ایسے مسائل ھیں جن کو ایک انسان انجام دے سکتا ھے، اور سبھی اتنی صلاحیت رکھتے ھیں کہ ان تمام چیزوں پر عمل کریں، لیکن وہ تجارت جس سے خدا کے مقرب بندوں کے علاوہ کوئی آگاہ نھیں ھے، اس سے کھیں زیادہ ھیں کہ ھم شمار کریں، صرف ارباب عمل ھی اس سے آگاہ ھیں،

    حضرت امام عسکری علیہ السلام قرآن مجید میں بیان ھونے والی آیات میں (( وَ آتُوْا الزَّکوٰة)) کے سلسلہ میں فرماتے ھیں:

    مال ، آبرو اور قدرت بدن کی زکوٰة دینا مراد ھے۔

    مال کی نسبت اپنے مومن بھائیوں سے مواسات کرنامراد ھے۔

    آبرو کے سلسلہ میں زکوٰة یہ ھے کہ اپنی عزت و آبرو کے ذریعہ اپنے دینی بھائیوں کی مدد کرے اور ان کی مشکلات کو دور کرے۔

    طاقت کی زکوٰة انسان کااپنے برادر مومن کی ھر ممکن طریقہ سے مدد کرناھے۔

    صدقہ رد بلا ھے تمام پاکستانیوں کو صدقہ دینا چاھیے اور اس کو ضرورت مندوں تک پہچانا چاھیے یقین کریں ھماری بہت ساری مشکلات ختم ھوجايئنگی ۔۔۔

    اللہ کا شکر ھے کہ میڈيا کے ذریعے عام لوگ بھی صورتحال سے واقف ھورھے ھیں ھر اچھی اور بری خبر بروقت ملنے سے فوائد بھی ھیں اور نقصان بھی ۔ اھل قلم کی ذمہ داری بڑھ رھی ھے۔ اسی لیے کہتے ھیں کہ اچھی بات بھی صدقہ ھے۔ اس مد میں اپنے صدقات جمع کرائيۓ ۔صدقہ ضرورت منددوں تک پہنچايئۓ ۔حق داروں تک پہچايئۓ ۔صدقہ کی طرح آج ھم کو باھمی اتفاق کی بھی بہت ضرورت ھے ۔جب ھم باھم ھونگے تو ھمارے ساتھہ قوم کی قسمت بھی بدلے گی ، ھر ظلم کو مظلوم کی بدعا بےچین رکھے گی

  4. سبحان اللہ .. معلومات کا خزانہ عطا کرنے پر جزاک اللہ .. اب اس کے بعد کیا بات ہو میری بہن ..
    کامیاب بامراد سفر حجاز مقدس سے واپسی مبار ہو میری دوست ..
    تمہاری دعائیں میرے ساتھ رہتی ہیں اس پر خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں ..
    سلامت رہو

  5. آپ سب سے درخواست ہے کہ میرے بھائی مصباح حسین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں .. وہ کافی دنوں سے علیل ہیں .. اور ان کی کمی ہر جگہ بہت محسوس ہو رہی ہے . میں تو باقائدہ اداس ہو رہی ہوں .. اللہ کریم سے ان کی صحت و سلامتی کے لئے بہت دعائیں کرتی ہوں .. آپ سب سے بھی التجا ہے کہ مصباح بھائی کو اپنی دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں .. جزاک اللہ

  6. زائرہ بجو کا کمپیوٹر ان سے آنکھ مچولی کھیل رہا ہے .. خدا جانے کب ٹھیک ہوگا اور کب ہم ان کی پیاری پیاری باتیں پڑھ سکیں گے ..

  7. جاوید کیانی بھائی اور آصف بھائی سے میں سخت خفا ہوں .. جب تک میرے بھائی مجھے منائیں گے نہیں ..میں نے ان دونوں سے بات نہیں کرنی .. جن کے پاس اپنی بہنوں کے لئے وقت نہ ہو ان سے کیا توقع کروں .. بس میں بہت ہی خفا ہوں ..
    پر
    پلیز مجھے منانے میں دیر نہ کریں ..
    ورنہ .. ؟
    ورنہ کیا …؟
    ورنہ کچھ نہیں بھائی
    ایک اچھی بہن کی طرح
    خود ہی مان جاؤنگی ..

  8. عالم آراء آپا ایک پاگل بھی جتنا مرضی پاگل ہو ایک وقت آتا ہے کہ قدرتی طور پر اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے یعنی اچھا ہو جاتا ہے .. سو اس دنیا کی رمز ہی یہی ہے بن کر بگڑنا اور بگڑ کر سنورنا .. ہم سب دوسرے مراحل میں ہیں .. ہم اتنے بگڑ چکے ہیں کہ اب اپنے منطقی انجام کی طرف ہیں … یعنی ہمیشہ کے لئے سدھرنے والے ہیں .. اب سدھرنے میں اگر صفحہ ہستی سے مٹ گئے تو اس انجام کی توقع بھی خارج از امکان نہیں .. انجام تو انجام ہی ہے ..کبھی مٹ جانا ہی اچھا ہوتا ہے تاکہ مزید شرمندگی اور گناہوں سے بچ جائیں ..

    آپا میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ اگر مٹ جانے کا قانون نہ ہوتا تو اس دنیا کا نظارہ کیا ہوتا .. یعنی کسی برائی کسی بیماری کا کوئی علاج ہی نہ ہوتا ..

  9. اسلام علیکم عزیز از جان نگہت نسیم اور شاھین رضوی اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے ۔
    میں نے جب سے لکھنا شروع کیا صرف اس بات پر ہی زور دیا کہ آپس میں اتحاد رکھو ۔اور غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہو ، جب ہم برائیوں سے آنکھیں چراتے ہیں تو ہم ظالم بناتے اور ظلم کو فروغ دیتے ہیں
    کیونکہ کہیں ظلم ہمارا پسندیدہ شخص کر رہا ہوتا ہے اور اس کو کچھ کہنے کی ہمت ہم خود مین نہیں پاتے اور یہاں سے ہی ظلم شروع ہوتا ہے ، اور میرے خیال میں نا انصافی بھی یوں ہی شروع ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ روگ ہماری معاشرت کا حصہ بن گئے ہیں ،اور یہ کمزوریاں ہی ہمارے دکھوں کا سامان ہوگئی ہیں ،
    نہیں بہن نگہت کبھی کبھی ہماری نبکی کا ہماری شرمندگی کا ایک لمحہ بھی اتنا بھاری ہوٹا ہے کہ سارے گناہوں کو بہا لے جاتا ہے ، بس اس لمحے کی تلاش اس کی کھوج ضروری ہے اور شاید وہ مالک کل ہمارے ان دکھوں کو دور کر دے اگر ہم اب بھی اس کی طرف رخ کر لیں ۔ مجھ سے زیادہ آپ کا علم ہے ،، ہمین مایوس نہیں ہونا ہے جیسا کہ آپ نے خود ہی لکھ دیا ۔
    ؛؛ اس دنیا کی رمز ہی یہ ہی ہے بن کر بگڑنا اور بگڑ کر سنورنا ۔۔۔ تو شاید اگر ہم سنورنے کی ٹھان لیں تو سنورنا ہی مقدر ہو جائیگا ۔بس ہمت کرنا ہے کہ آواز اٹھاتے رہینگے ۔
    اللہ مصباح بھائی کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے اور ہمارا بھائی جلد از جلد ان صفحات پر اپنی جادوئی تحریر کا جادو جگاتا نظر آئے آمین
    اللہ ہم سب کو حق بات کرنے اور حق کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے آمین
    دعا کی طالب
    عالم آرا

  10. محترمہ ڈاکٹر صاحبہ، اس گستاخانہ لمبی غیر حاضری کی معافی چاہتا ہوں ۔ ایک آدھ ہفتہ کی مزید رخصت عنائیت فرمائیں اس کے بعد انشاء اللہ بلاناغہ موجود رہا کروں گا ، یہی وعدہ دوبارہ محترمہ عالم آراء صاحبہ سے بھی ۔

    اللہ کریم ، مصباح بھائی کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے ، آمین ۔

    محترمہ شاہین رضوی صاحبہ ، عمرہء ثانی کی بہت بہت مبارک باد ہو ۔ اللہ رب العزت یہ حاضری قبول فرمائے ( آمین ) اور بار بار کے بلاوے اور ان پہ لبیک ، ہمت اور استطاعت نصیب فرمائے ، ثمہ آمین ۔

  11. میری بہت عزيز بہن اور بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سلامت رھو خوش رھو اور خوب ترقی اور کامیابیاں حاصل کرو،آمین ثمہ آمین

    عمرہ ثانی پر مبارکباد کا بہت شکریہ ۔ یہ تو برسوں پرانا خواب تھا کہ جب میں بائ روڈ عمرے پر جاتی تھی اور اپنے ساتھی زائرین کی خدمت کرتی تھی اور انکی دعايئں سمیٹتی تھی تب دل میں یہ خواھش ھوتی کہ کاش اس مقدس مقام پر میں اپنی ماں کا ھاتھہ پکڑ کر عمرے کی سعادت حاصل کرسکوں ۔ انکی خدمت کروں اور اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرسکوں ،اللہ کا لاکھہ لاکھہ شکر ھے کہ برسوں پرانے خواب کو تعبیر مل گی ۔گذشتہ سال جب میں پاکستان گی تو 12 روزہ سفر میں 9 دن بیمار رھی اور صرف اور صرف وھاں دلیہ یا کچھڑی ھی کھائ امی نے کہا تم یہاں آکر بیمار ھوجاتی ھو۔ بجاۓ خوش ھونے کے روتی ھوئ جاتی ھو۔ ھر وقت خوف زدہ رھتی ھو۔ ۔میں نے امی سے کہا کہ یہ تو ھر محب الوطن پاکستانی کا المیہ ھے کہ پاکستان کے خراب سیاسی حالات کو دیکھہ کر پریشان ھوجاتا ھے ،اور بھلا اتنے خراب حالات میں کوئ خوش کیسے رہ سکتا ھے ،بہرحال طے یہ پایا تھا کہ اس سال امی کویت آيئنگیں ۔
    مگر کویت میں پاکستانیوں کے ویزے بند ھوگۓ تو پھر میرے چھوٹے اور بہت عزيز ترین بھائ صفدر رضا رضوی نے امی کےلیے اس سرپرائز سفر کا اھتمام کیا تاکہ ھم دونوں ایک دوسرے کے ساتھہ عمرے کی سعادت حاصل کرسکیں

    بس مت پوچھو میرے دل کی کیا حالت تھی ،ھماری بس میں تو اے سی بھی کام نیہن کررھا تھا اور گرمی کی شدت کا اندازہ لگاو کہ 52ڈگری سینٹی گریڈ ھمارا نارمل ٹمپرچر ھوتا ھے ،سچ پوچھو تو مجھےمارے خوشی کے احساس ھی نیہن ھوا کہ ھماری گاڑی میں اے ،سی ٹھیک سے کام نیہن کررھا ھے 10گھٹنے سعودی بارڈر پر کسٹم کا انتظار، میں اسی طرح صبر وشکر سے ھر مشکل پر اللہ کا شکر ادا کرتی رھی ،اور شايد اسی صبر کا نتیجہ تھا کہ اس سفر کو اللہ تعالی نے آسانیوں مین تبدیل کردیا

    مکہ کرہ ارض کا محور ومرکز ھے مسلمانوں کی یکجہتی کا مقام خاص ،اس مقام خاص کو بیت اللہ کو زمین سے دو ھزار سال قبل بنایا گیا
    اللہ تعالی نے مکہ کو امن وسلامتی والی جگہ بنایا یہ اللہ تعالی کا پسندیدہ ترین شہر ھے، زمین پر سب سے اعلی اور فائق ترین مقام ھے؛
    اس وادی کو اللہ تعالی نے اپنی قدرت کاملہ سے ھر نعمت سے سرفراز کیا ،یہ ایک اسی جگہ تھی جہاں نہ زندگی تھی نہ سبزہ نہ پانی

    اللہ پاک نے مکہ جیسی بنجر زمین کو اپنی قدرت کاملہ سے آباد کیا باعات لگاۓ معدنی دھاتون اور تیل جیسی قیمتی معدن سے زمین کا دامن بھر دیا مکہ میں موجود بیت العتیق دنیا کی سب سے پہلی عبادت گا ہ ھے قدیم ترین پھتروں پر بنی یہ عبادت گاہ اللہ تعالی کو سب سے زیادہ عزیزتر ھے حضرت آدم ابو البشر سے لیکر حضرت ابراھیم اور حضرت اسماعیل تک اسکی تعمیر وتزیئن کا سلسلہ جاری رھا

    مکہ ایک محفوظ ومامون و پر امن شہر ھے مکہ کو بلد آلامین بھی کہتے ھیں دینا بھر سے ھر وقت یہاں لاکھوں زائرین تشریف لاتے ھیں اس مقام پر آکر انسان میں عجیب سی وارفتگی کی کیفیت پیدا ھوجاتی ھے عشق الہی سے سرشار دل اس مقام پر حرارت ایمانی سے پگھل کر موم ھوجاتے ھیں اللہ کے راستے میں جہاد کرنے والا حج وعمرہ کرنے والا یہ سب اللہ کے مہمان ھوتے ھیں اللہ نے انکو بلایا تو یہ دیوانہ وار چلے آۓ اب یہ جو کچھہ اللہ سے مانگتے ھیں اللہ ان کو عطا کریگا اللہ کی خوشنودی اور تقرب کی خاطر یہ دور دارز کا سفر کرنے والے زائرین جس شوق اور لگن سے اس مقام پر آکر اللہ تعالی سے معافی مانگتے ھیں اللہ کی خوشنودی چاھتے ھیں ،اس مقا م پر انسان پر عجب کیفیت طاری ھوتی ھے اللہ تعالی کا قرب محسوس کرکے بندہ جس شدت وارتکاز سے دل مانگتا ھے عبادت کرتا ھے ، زمین و اسمان کا خالق ھمہ وقت بیدار ونگہبان ازل سے ابد تک موجود کائنات کا مالک ،جو ھماری شہ رگ سے زیادہ قریب تر ھے وہ ھماری طرف متوجہ ھوتا ھے، جو بندہ اللہ کی طرف آتا ھے اللہ تعالی خود اس بندے کی طرف پیش قدمی فرماتے ھیں وہ جو خود کہہتا ھے مجھہ سے مانگو میں تمھاری شہ رگ سے زیادہ قریب ترھوں اللہ واکبر اللہ واکبر اللہ پاک نے یہ برکیتں صرف اور صرف مسلمانوں کو عطا کیں ھیں کفار ومشرکین کا داخلہ ممنوع ھے بیت اللہ میں ھمہ وقت عبادت گذاروں کا اژدھا م رھتا ھے اور یہاں رات دن عرشی اور فرشی مخلوق اپنے رب کی عبادت میں مصروف رھتی ھے مکہ میں کی جانے والی ھر نیکی کا ثواب و اجر کي گنا بڑھ جاتاھے جیسے ایک نماز کا ّّثواب ایک لاکھہ نماز کے برابر ھے ربنا تقبل منا انک انت السمیع البصیر

    بیت اللہ میں امی سے ملنا بھی ایک عجیب منظر تھا امی حالت احرام میں تھیں پاکستان سے انے اس قافلے میں 100کے قریب لوگ تھے اور جب امی نے مجھے دیکھا اور چیخ چیخ کر رونا شروع کردیا تو سارے لوگ رونے لگے یہ شکرگذاری کے آنسو تھے پھر ھم نے ایک دوسرے کا ھاتھہ پکڑ کر عمرہ کیا ،

    لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك، لاشريك لك..

    لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك، لاشريك لك.
    .
    لبيك اللهم لبيك، لبيك لا شريك لك لبيك إن الحمد والنعمة لك والملك، لاشريك لك..

    احرام ،عمرہ ،تلبیہ ، طواف، سعی ۔تقصیر ۔طواف ۔ عمرے کا احترام میقات سے شروع ھوجاتاھے دوران طواف ذکر ،دعا اور تلاوت
    آنسو آنسان سراپا عجز ونیاز میں ڈھل جاتا ھے
    رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ

    امی کو ھیل چیر پر بیھٹا کر انکی کرسی کو پش کرنے کی سغادت ملی امی باربار میرا ھاتھہ پکڑ کر چومتیں اور کیہتں بہت تھک گی ھو، میں اب چل لونگی ، مگر میں نے انکی ایک نہ سنی اور مجھے لگا جیسے میں نے بہت سارے پھولوں سے بھری وھیل چیر کو پش کررھی ھوں عمر ے کے بعد تقصیراور پھر ھم نے جی بھر کر آب زم زم سے اپنی اپنی پیاس بجھائ کتنا خوش ذائقہ پانی ھے ،عجیب تاثیر ھے اس پانی میں جو سکینڑوں سالوں سے بہہ رھا ھے اور کھبی نہ ختم ھونے والے اس بابرکت پانی میں بے تحاشہ خصوصیات پائ جاتی ھے۔وہ کسی اور چشمے میں نیہن ھے اگر آب زم زم کا ایک قطرہ بھی کسی صحت مند چشمے یا پانی میں ملا دیا جاۓ تو اس میں بھی زم زم والی تاثیر پیدا ھوجاۓ گی ، آب زم زم میں لاتعداد بیماریوں سے شفا ھے یہ انسان کو فوری توانائ اور غذايئت فراھم کرتا ھے روۓ زمین پر سب سے بہترین پانی زم زم ھے انسان اسکو پی کر بغیر کھاۓ پیۓ بھی کي روز زندہ رہ سکتا ھے

  12. اے میرے مالک خالق وارض وسماء بارالہی

    باسم الله الشافي
    باسم الله المعافي
    باسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الارض ولا في السماء
    وهو السميع العاليم
    اللهم داوه بدوائك
    واشفه بشفائك
    واغنه بفضلك عمن سواك

    يا كاشف الهم . يا مُفرج الكرب يا مُجيب دعوة
    المُضطرين .اللهم البسه ثوب الصحة والعافية عاجلا غير اجلا ياأرحم الراحمين..

    ھمارے پیارے بھائ سید مصباح حسین کو جلد از جلد شفاۓ عاجل اور کامل عطا فرماءآمین ٹمہ آمین
    ،
    لا إله الا الله الحليم الكريم .. لا اله الا الله العلي العظيم ..
    لا إله الا الله رب السماوات السبع و رب العرش العظيم ..
    لا إله إلا الله وحده لا شريك له ..
    له الملك .. و له الحمد و هو على كل شيء قدير ..
    الحمد لله الذي لا إله إلا هو .. و هو للحمد أهل .. و هو على كل شيء قدير ..
    و سبحان الله .. و لا إله إلا الله .. و الله أكبر .. و لا حول و لا قوة إلا بالله ..
    إلهي ..
    أذهب البأس رب الناس ، اشف و أنت الشافي ، لا شفاء إلا شفاؤك ، شفاءً لا يغادر سقماً ..
    إلهي ..
    أذهب البأس رب الناس ، بيدك الشفاء ، لا كاشف له إلا أنت .. يارب العالمين آمين ..
    إلهي ..
    إني أسألك من عظيم لطفك وكرمك و سترك الجميل أن تشفيه و تمده بالصحة و العافية ..
    إلهي ..
    لا ملجأ و لا منجا منك إلا إليك .. إنك على كل شيء قدير .

    اے میرے رب ھر مرض سے اپنے بندوں کو نجات دینے والے ،انکو صحت وطاقت عطا کرنے والے پروردگار تیری بارگاہ میں دعا کرتے ھیں کہ ھمارے عزيز بھائ سید مصباح حسین کو بیمار کربلا کے تصدق میں شفا عطا فرماء آمین ثمہ امین

    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

  13. ھم سب کے بہت عزيز جناب جاوید اقبال کیانی صاحب کامکتوب پڑھ کر انکو ایک آدھ ھفتے کی عیر حاضری کی اجازت دی جاتی ھے
    میں نے آصف کو فون کیا تھا مگر کوئ جواب نیہن ملا تھوڑی دیر کے بعد پھر کوشش کرتی ھوں ۔ محفل کے بہت سارے ساتھیوں کی غیرحاضری بہت شدت سے محسوس ھوتی ھے ۔ ھمارے اچھے بھائ عبدالمناف بھی بہت یاد آتے ھیں ، اللہ پاک عالمی اخبار کے سارے ساتھیوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھنا ھے ۔ امین ثمہ امین

  14. بہت عزيز جناب جاوید اقبال کیانی صاحب ، عمرہ ّثانی کی مبارک باد پر تہہ دل سے مشکور ھوں ۔اس بار بھی آپ سب میری دعاوں میں شامل تھے اللہ پاک ان دعاوں کوشرف قبولیت بخشے آمین ۔اللہ پاک آپ سب کو ھمشیہ اپنے حفظ وامان میں رکھے ، آپکے رزق میں عمر میں علم میں خوشیوں میں، اولاد مال ودولت میں اچھے اعمال اور نیک ارادوں میں برکت عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین

    مجھے تو صیح سے دعامانگنے کا ڈھنگ بھی نیہن آتا ھے ۔ وھاں بار بار جانے کی خواھش ایسے غیر متوقع طریقے سے پوری ھو جاتی ھ ے کہ شکرگذاری کےلیے الفاظ ھی نیہن مل رھے ھوتےبیت العتیق دنیا کا مقدس ترین مقام وھاں رب کا بلاوا آتا ھے اور انسان وھاں باربار جانے کی آرزو کرتا ھے۔ یقین کریں نہ میں چین دیکھا نہ جاپان ۔ نہ فرانس دیکھا نہ برطانیہ نہ سوئيزلینڈ نہ سويڈن نہ ھندوستان دیکھا ۔مگر میں ھر چیز پر مکہ جانے کو ترجیح دیتی ھوں میں وھاں 7بار گی ھوں اور ھر بار یہں دعا کرتی ھوں کہ اللہ پاک مجھے موت آۓ تو مکہ کے سفر میں آۓ الہی امین ، اور اب پھر دل میں وھاں جانے کی خواھش کا بیج دل کی سرسبز زمین پر بودیا گیا ھے ۔دیکھیے کب بلاوا آتا ھے ،گلف میں رھنے والون کو عمرے اور حج کی چھٹی مل جاتی ھے ۔

    ایک خاص بات میں ضرور آپ سے شيئر کرونگی ۔ میں جس عمرہ گروّپ کے ساتھہ گی وہ لوگ ھر بدھ کو کویت سے مکہ جاتے ھیں

    انکے چاق وچوبند ڈرايئور اتنے مشتاق ھیں کہ تفريبا سارا وقت ھی انھی روٹ پر بڑی چابک دستی سے سفر میں رھتے ھیں اللہ پاک ان لوگوں کو ھمت اور زندگی عطا فرماۓ امین جو اس مفدس سفر میں مسلسل مسافران حرم کی راہ نما‎ ئ کے لیے تیار رھتے ھیں خاص کر غیر عربی اور غیر اردو بولنے والوں کی بہت مدد کرتے ھیں ۔سارا راستہ ان کو عمرہ کا طریفہ اور دیگر عبادت کے متعلق مفید معلمومات فراھم کی جاتی ھے ، سارے راستے دین و اسلام کی باتیں اور دعايئں سفر کا پتہ ھی نیہن چلتا کہ کب مکہ پہنچ گۓ

  15. عزيز بہن اور بہت شاندار بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو، میں صرف 12 دن کے لیے گی تھی اور یہ ھمارے عالمی اخبار کے سب دوست کہاں گۓ ، سید مصباح حسین بھائ کی جلدازجلد شفایابی کی دعا کرتے ھوۓ مجھے محفل کے ديگر ساتیھوں کے ساتھہ بہن فاطمہ ابرار کا بھی خیال آیا، پلیز فاطمہ جلدی سے اپنی Attendance لگوايئے ۔ اور زائرہ بجو کے کمپوٹر کی صحت کی دعا بھی مانگ رھے ھیں میں تو سمجھہ رھی تھی کمپوٹر والا یہ مرض صرف کویت میں میرے لیپ ٹاپ کو ھی لاحق ھے مگر کینڈا بھی اس مرض کی لپیٹ میں آگیا ھے؟ آپ سب کی بہت یاد آرھی ھے ،، اللہ پاک آپ سب کو خوش رکھے ھر تکلیف وپریشانی سے محفوظ وھمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین ثمہ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *