گو برسوں پہلے کی بات ہے پر آج شروع سے بتانی ہے
میں پاکستان کے ایک متوسط طبقے کی معمولی سی لڑکی ہوں
نین نقش بھی عام سے اور دو بہنوں سے چھوٹی ہوں
اماں پورے دن سوائے دعا کے کچھ نہیں کرتی
تم پر بہت بھروسہ اور یقین ہے رکھتی
ہر وقت ۔۔ ہم سب سے ہے کہتی ۔۔۔
ہم سب کو بغیر شرطوں کے تم سے محبت ہے کرنی
یوں ہر حال میں تجھ کو ہی اپنا سب کچھ ہے مانتی
بابا ہر روز اپنی معمولی سی نوکری پر جاتے ہیں
پیسے کم امیدیں زیادہ کماتے ہیں
بڑی آپا کو بڑے ہو کر ڈاکٹر بننا ہے ۔۔
ہاں اگر اچھا لڑکا ملا توجلد بیاہ دینا ہے
چھوٹی آپا کو ٹیچر بننا ہے ۔۔
سو اس کوگھر میں ٹیوشن سینٹر کھول کر دینا ہے
پر ۔۔ میری آنکھوں کے خواب الگ تھے
مجھے بھائی چایئے ۔۔ میرے خدا ۔۔ مجھے دے دے نا ایک بھائی
مجھے صرف اس سے کھیلنا ہے ۔۔ بس کچھ اور نہیں کرنا
پھر میری دعا توں نے سن لی اور ہمارے آنگن میں چاند اتر آیا
اماں کی آنکھوں کی چمک آنسوؤں جیسی تھی
بابا کے کندھے پھیلے اور تشکر سے جھک گئے
ہم بہنوں کے ہاتھ تو جیسے جیتا جاگتا کھلونا آ گیا
اور..
بھائی اپنے بچپن میں ہی ہم تینوں سے بڑا ہو گیا
اس کے ننھے ہاتھوں کو تھامتے ہی ڈر دنیا کےجانے لگے
اس کے گھر ہونے سے سارے غم ،خوشیوں میں بدلنے لگے
دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہمارے آنگن کا گھنا سایہ بن گیا
اماں اس کے بغیر کھانا ناں کھاتی تھی
بابا اسے دیکھے بغیر ناں سوتے تھے
بڑی آپا کے کالج کی تفصیل بغیر اس کے ادھوری
چھوٹی آپا کو بازار لے کرجانا بھی بہت ضروری
اور
رہ گئی میں تو میرے خدا ۔۔ تو تو جانتا ہے
میری صبح و شام اس کے دم سے تھی آباد
جس کا تبسم ہی رکھتا تھا میری روح کوشاد
بہنوں کے سرپہ آنچل ،اماں ، بابا کا نورا لعین
ہر خواب مہکتا اسے دیکھ کرمل جاتا دل کو چین
تجھے یا دہے ناں ..
میں نے اس رات ہر پل اس کی حیات مانگی تھی
رو رو کر کئی بار کہا تھا میرے خدا ۔۔
میرا بھائی آج جو گیا تو لوٹ کر گھر نہیں آیا
اماں نے تیری حفاظت میں دیا ہے میرے خدا
اماں کے مان کی لاج رکھنا ۔۔ میرے خدا ۔۔
رات گہری ہو رہی ہے ۔۔ اسے اکیلا نہ چھوڑنا میرے خدا
دیکھودروازہ بجا ہے ۔۔ کون ہے ۔۔ اماں کے پیچھے بابا بھی دوڑے تھے
اماں ۔۔بابا کے پیچھے ہم سب ہی دروازے پہ کھڑے تھے
پولیس والوں میں سے کوئی درشت لہجے میں کہہ رہا تھا
تیرا بیٹا ٹارگٹ کلنگ میں گولیوں سے چھلنی ہو گیا ہے
کہی اس کا تعلق کسی گینگ سے تو نہیں تھا۔۔؟؟
ہائے ۔۔ میرا بھائی صرف میرا بھائی تھا — گینگسٹر نہیں
سیدھا ۔۔سادا۔۔سچا ۔۔معصوم ۔۔ روشن آنکھوں والا بھائی
ہائے میرا بھائی ۔۔۔ ہائے میری دعا ۔۔ ہائے اب کیا کروں
یہ مجھ جیسی ہر بہن کی ہےتجھ سے فریاد ۔۔
میرے خدا ۔۔ تیری دنیا میں اب حیلوں، بہانوں کی شان
بغض وعناد کی اونچی دیواریں..گروہوں میں بٹا انسان
پولیس، تفتیش ، تھانہ ، کچہری ….میرے بابا کا امتحان
یہ کیسا اندھیر ہے..؟ کہ کہی نہ رہی اب سویر ہے
میرے خدا ۔۔ یہ گلہ نہیں .. میرے دل کی باتیں ہیں …
بس ایک بار میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔
مجھےتسلی بھرا جواب ضرور دینا ۔۔

یہاں انساں کو جینے کی قیمت دینی پڑرہی ہے اب میرے خدا
ایک فقیر بھوڑی سی اماں سے سوال کیا کہ اماں جی آپ کیوں رو رہی ہیں اور بددعائیں دیے جا رہی ہیں۔
اپنے ہی اپنوں کی جاں کے ہیں درپہ تُوحشر کو برپاکرنا کیوں کہ ہم اس ظلم سے تنگ ہیں اب میرا بیٹا بھائی شوہر سب کو مار ڈالا ہے کسی غیر نے نہی اپنے مسلمان بھائیوں نے ہی کیوں کہ ہم اپنے گھر سے نہیں نکلے رات کو جبکے فوجیوں نے کہا تھا علاقہ خالی کرو راتوں رات۔ میں اب دنیا میں اکیلی ہوں بھیک مانگ رہی ہوں اللہ جس نے میرا گھر اُجاڑا ہے پکڑ لے اُنھیں اور جیسا میرے ساتھ کیا تُو بھی ویسا کرنا۔۔۔ میں نے بس اُس ماں،بیوی اور اُس بہن کی آواز میں وہ درد محسوس کیا کہ الفاط نہی بیاںکو۔ اللہ اُسے صبر اُ ور ہم سب کو ہدایت دے۔
وہ بھی تو عورت ہے مسلماں ہے۔
Uljhay huey haalat ka shikwa na kia kar,
Khairaat mein khushiyon ki tamanna na kia kar.
So baar kaha itni mohabbat nahin achhi,
So baar kaha itna bharosa na kia kar.
Halaat tujhe mujh se na milnay kabhi dein ge,
Ae dost mere meri tamanna na kia kar…….
Kya janey ye kis morr pe ley jaey zamana ,
Tu mujh ko kisi pal bhi alehda na kia kar..
Mumkin hai kisi roz bicharr jaon achanak,
Tu mujh se pyar itna ziyada na kia kar……..
بہت خوب. جزاک اللہ. سچ پوچھیں تو یہ ایک نوحہ تو ہے ہی لیکن ادبی حوالے سے منظوم افسانہ ہے.ایک مکمل افسانہ اپنے سارے عوامل اور عناصر کے ساتھ.
مجھ طالب علم کے نزدیک اسکا مضبوط ترین حصہ یہ ہے
دیکھودروازہ بجا ہے ۔۔ کون ہے ۔۔ اماں کے پیچھے بابا بھی دوڑے تھے
اماں ۔۔بابا کے پیچھے ہم سب ہی دروازے پہ کھڑے تھے
پولیس والوں میں سے کوئی درشت لہجے میں کہہ رہا تھا
تیرا بیٹا ٹارگٹ کلنگ میں گولیوں سے چھلنی ہو گیا ہے
کہی اس کا تعلق کسی گینگ سے تو نہیں تھا۔۔؟؟
ہائے ۔۔ میرا بھائی صرف میرا بھائی تھا — گینگسٹر نہیں
وطن عزیز جس کرب اور خود مسلط کردہ عذاب کے دور سے گزر رہز ہے اسمیں اگر یہ گھر گھر کی کہانی نہیں تو متعدد گھروں کی ضرور ہے اور ابھی پچھلے دنوں ہم اپنی آنکھوں سے رینجرز کے ہاتھوں ایک بے گناہ نوجوان کا قتل دیکھ چکے ہیں.
یقین کریں یہی وہ بے عدل معاشرہ میں جس میں نہ رہ سکنے کی بات باب شہر علم علی علیہ السلام نے کی تھی.
کراچی کی حالیہ صورتحال کو دیکھتے ھوۓ یہ حقیقت سے بہت قریب تر نظمیہ افسانہ ھے اور اسکو پڑھتے ھوۓ ماں بہن اور بھائ کے ساتھہ کسی بھی دردمند انسان کا دل دکھہ سے بھر جاۓ گا ،
ھر روز لاکھوں لوگ دعا کررھے ھیں صرف کراچی میں ھی نیہن پورے پاکستان میں امن وامان کی تیزي سے بگڑتی ھوئ صورتحال کی ۔ پچھلے چند دنوں میں شہر کے حالات کس قدر کشیدہ ھوگۓ ، کوئ اس شہر کا پرسان حال نیہن ؟
کہاں گۓ عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے والے ؟
کہاں گۓ شہر کو دھشت گردوں سے پاک کرنے کے دعوی کرنے والے۔؟
کہاں ھے وزیر داخلہ ؟
انکو کسی داخلی معماملات سے دلچسپی نیہن ھے
مجھے اس وقت سے ڈر لگ رھا ھے خاکم بدھن جب اس شہر کے ھر گھر میں سے ایک معصوم بچی اللہ پاک کے نام ایسا ھی مکتوب لکھہ رھی ھوگی ۔
دیکھودروازہ بجا ہے ۔۔ کون ہے ۔۔ اماں کے پیچھے بابا بھی دوڑے تھے
اماں ۔۔بابا کے پیچھے ہم سب ہی دروازے پہ کھڑے تھے
پولیس والوں میں سے کوئی درشت لہجے میں کہہ رہا تھا
تیرا بیٹا ٹارگٹ کلنگ میں گولیوں سے چھلنی ہو گیا ہے
کہی اس کا تعلق کسی گینگ سے تو نہیں تھا۔۔؟؟
ہائے ۔۔ میرا بھائی صرف میرا بھائی تھا — گینگسٹر نہیں
سیدھا ۔۔سادا۔۔سچا ۔۔معصوم ۔۔ روشن آنکھوں والا بھائی
ہائے میرا بھائی ۔۔۔ ہائے میری دعا ۔۔ ہائے اب کیا کروں
یہ مجھ جیسی ہر بہن کی ہےتجھ سے فریاد ۔۔
میرے خدا ۔۔ تیری دنیا میں اب حیلوں، بہانوں کی شان
بغض وعناد کی اونچی دیواریں..گروہوں میں بٹا انسان
پولیس، تفتیش ، تھانہ ، کچہری ….میرے بابا کا امتحان
یہ کیسا اندھیر ہے..؟ کہ کہی نہ رہی اب سویر ہے
میرے خدا ۔۔ یہ گلہ نہیں .. میرے دل کی باتیں ہیں …
بس ایک بار میرا خط ضرور پڑھنا ۔۔
مجھےتسلی بھرا جواب ضرور دینا
بہن نگہت بہت اچھا اور منطوم افسانہ ہے جو ہزاروں حقیقتو ں کا عکاس ہے. ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ اس لیئے کہ ہم اپنے خالق کو بھول گئے ہیں اور اس سے کیئے ہو ئے وعدے ہم نےکبھی پو رے نہیں کیئے ہم نے بھی ایک وعدہ کیا تھا رمضان شریف آرہے ہیں کہ اس میں توبہ کی مہم چلا ئی جا ئے گی وہ وعدہ پو را کرنے کا وقت قریب آرہا ہے . میں نے کہا کہ لا ؤ یاد دلا دوں ویسے توتمہیں یاد دلا نے کی ضرورت ہے تو نہیں! اس لیئے کہ تم تمام دن اور وعدے تم خود ہی یاد رکھتی ہو. یہ ہی ایک مومنہ کی پہچان ہے. رہا سوال کہ عوام پر اس کا کیا اثر ہو گا ؟ یہ سوچنا ہمارا کام نہیں کیونکہ ہدا یت دینا اللہ کا کام ہے! ہماراکام اس کا پیغام پہونچانا ہے.
اسلام علیکم سب سے پہلے سارے ٹیم کو سلام کرتا ھو۔ میں نے سارا اخبا ر سارے تجزیے پڑھے بہت اچھا لگا۔ میں سارے ٹیم کو دل سے سلام کرتا ھوں۔