اے سواتِ دلنشیں : تہذیب حیسن تہذیب کی نظم

اس دلگداز نظم کو پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے :
اس نظم کو پڑھکر شاید سب کی آنکھوں میں آنسو آجائیں ۔
یہ پاکستا ن کا المیہ ہے : اے سواتِ دلنشیں
کبھی وہ دن بھی ہوتے تھے
سکوں سے ہم بھی سوتے تھے
۔۔۔۔۔
اچانک دن پھرے ایسے۔
غموں میں ہم گھرے ایسے
نظر اس کو لگی ایسی
کسی کو کب لگی ایسی
۔۔۔
خدا کا نام لے لے کر
پئے اسلام لے لے کر
ہمیں کافر بتا تا ہے
عجب فتوے سنا تا ہے
۔۔۔
لیے بندوق آتا ہے
ہماری جاں کو آتا ہے
۔۔۔۔
ستم کی انتہا یہ ہے
الم کی انتہا یہ ہے
گھروں سے کردیا بے گھر
پھریں انساں سبھی در در
کرم مالک کرم ہم پر
رحم مالک رحم ہم پو
نبی کا واسطہ تجھ کو
دکھادے راستہ مجھ کو
۔۔
خطائیں معاف کر مالک
دلوں کو صاف کر مالک
۔۔۔
بنادےپھر ہمیں بھائی
کہ ہیں اسلا م ک داعی
۔۔
محبت کی امیں کردے
وفا کی سرزمیں کردے
اسے پھر سے حسیں کردے
سواتِ دلنشیں کردے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تہذیب حسین تہذیب کی نظم کے یہ چند اشعار صرف آپ سب کا تجسس بڑھانے کے لیے لکھا ہوں ۔
پوری نظم کے لیے آپ سب اوپر دیے ہوئے لنک پر کلک کرسکتےہیں۔
کاش کہ تہذیب حسین تہذیب ہمارے اس بلاگ میں بھی کچھ عطا کرتے رہیں ،
ا تنا موثر کلام لکھنے والے کے قلم میں اللہ اور زیادہ طاقت اور اثر دے ۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔
ایسے مواقع پر پنہاں صاحبہ کا یہ شعر بے اختیار یاد آتا رہتا ہے کہ:
اپنی اپنی جنت کے کچھ خواب لیے
اپنے اپنے دوزخ میں سب جیتے ہیں
فقط:
سوات دلنشیں کی تباہی پر افسوس کے ساتھ ۔

منظور قاضی از جرمنی
نوٹ :
قارئین اس نظم پر اپنے تاثرات کے ساتھ ساتھ سوات کی تباہ حالی اور پور ے پاکستان کی موجودہ حالت پر بھی اپنے تبصرے اس بلاگ میں لکھ سکتے ہیں۔ شکریہ

8 thoughts on “اے سواتِ دلنشیں : تہذیب حیسن تہذیب کی نظم”

  1. ”مری بھی آخری سسکی سنو گے”

    وہی جنت نشاں وادی
    جہاں کاغان کے پانی میں زم زم کا مزا تھا
    جہاں مینگورہ کے بازاروں میں موسم ادائے جانفزا تھا
    جہاں ٹھنڈی ہواؤں کے بدن پر
    خدائے ہر زماں کا لطف لکھا تھا
    جہاں کے کاخ ابیض پر کسی جنت کے خطے کا گماں تھا
    جہاں سچ ہے زمیں کے پاؤں سے لپٹا ہوا اک آسماں تھا
    جہاں خوبانیوں کے زرد پیڑوں میں کہیں سونا اُگا تھا
    جہاں کی سرمئی مٹی کے سینے میں
    زمرد اور یاقوت کی دنیا چھُپی تھی
    جہاں کے کھیتوں کھلیانوں میں میلوں تک اگر دیکھو تو جیسے
    ہر اک سو چاندنی بکھری ہوئی تھی
    جہاں پانی کے میٹھے سرد چشموں میں نوائے زندگی تھی
    جہاں معصوم بچوں کے حسیں چہروں میں ایسی تازگی تھی
    کہ جس کو دیکھ کر چشمِ فلک میں پھول کھلتے تھے
    اسی جنت نشاں وادی میں لوگو
    زمیں اور آسماں باہم گلے ہنس ہنس کے ملتےتھے
    نہ جانے کون سا ظالم ہے جس کی بد نظر نے
    اسی جنت نشاں وادی کو جوئے خوں کیا ہے
    اسی جنت نشاں وادی کی مٹی نے لہو بچوں کا میرے جو پیا ہے
    اسی جنت کے ٹکڑے کو جہنم زار کرنے میں
    مرے اپنوں کی سازش ہے
    کہ اپنے گھر پہ اپنی فوج کے دستوں کی شورش ہے
    یہ کس کی جنگ ہے جس کو ہم اپنی جنگ کہتے ہیں
    یہ کیسے دشمنوں کی دوستی میں ہم نے اپنا گھر جلایا ہے
    یہ کیا شہرِ خموشاں ہے جو ہم نے خود بسایا ہے
    خود اپنے گھر میں ہی خود کو مہاجر جو بنایا ہے
    یہ سب اہلِ ہوس کی سازشوں کا جال ہے جس میں
    ہم اپنی گردنیں اپنے ہی خنجر سے اڑاتے ہیں
    ہم اپنے ہاتھ پر بچوں کے خود لاشے اٹھاتے ہیں
    اگر یہ قتل ہے انسانیت کے دشمنوں کا
    کہ جن کے ہاتھ پر کتنے جوانوں کا لہو ہے
    جو عُرفِ عام میں کہنے کو گویا طالبان ہیں
    جنہوں نے مدرسوں کو نزرِ آتش کر کے خود اپنا خریدا ہے جہنم
    جنہوں نے ذلتوں کے درس کو اسلام کے معنی دیئے ہیں
    جنہوں نے سچ کے بدلے لب سیئے ہیں
    جنہوں نے عورتوں کی ہر طرح تذ لیل کی ہے
    جنہوں نے آیت قرآن کی تمثیل کی ہے
    اگر یہ جنگ ایسے دشمنانِ دین سے ہوتی
    تو ہم بھی باندھ کر سر پہ کفن اس فوج کے ہمراہ ہوتے
    مگر یہ جنگ تو ابلیس کے چیلوں کی جنگ ہے
    کہ جس میں میرا ہی گھر لُٹ رہا ہے
    کہ جس میں میرے ہی بچے مرے ہیں
    کہ جس میں میرے بھائیوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں
    کہ جس میں میری بہنیں بین بین کر کے زمیں پہ گر چکی ہیں
    کہ جس میں میری اپنی ذات کے ٹکڑے ہوئے ہیں
    ہزاروں بے گناہ ہیں جن کے لاشے
    زمیں پر جابجا بکھرے ہوئے ہیں
    ذرا سوچیں تو لمحے بھر کو اس دھرتی کے حاکم
    یہ انکی آستینوں سے لہو جاری ہے کس کا
    یہ ہاتھوں پر ہمارے خون کے دھبے ہیں کس کے
    یہ کس کے زخم ہیں جو جل رہے ہیں
    یہ کس کے اسلحے ہیں اور کس پر چل رہے ہیں
    بنامِ امنِ عالم سوچ لو اب
    اگر ایسا رہاتو جلد ہی تم
    مری بھی آخری سسکی سنو گے!

    ”صفدر ھمٰدانی”

  2. میں کیا لکھوں ۔۔۔ پڑھتی جاتی ہوں اور ؔنسو بہتے جاتے ہیں ۔۔۔ صفدر جی اتنی خوبصورت نظم ہے مگر اس کے اندر لکھی حقیھت کتنی بدصورت ہے ۔۔ ہم لوگ خوبصورت باتیں کہنے ،سننے اور بیتنے کا نصیب لے کر نہیں ؔئے ۔۔۔ ہم خوبصورتی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔۔۔۔ ؔپ بجا فرماتے ہیں ۔۔۔ہم نے شہرَ خموشاں خود بسایا ہے ۔۔۔۔۔ اپنے ہاتھوں سے بسایا ہے ۔۔۔ ہم اپنے ہاتھ میں خنجر لے کر اپنا گلا کاٹتے ہیں ۔۔۔۔ میں سوات کے مناظر کی رنگینی کو سفید و سیاہ میں بدلنے کا کس کا مجرم ٹھہرائوں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں وہاں کے بچوں کی خوبصورت ؔنکھوں کو بے نور کرنے کا سہرا کس کو پہناوں ۔۔۔۔ ہم کیا کریں ؟ دم سینے میں گھٹنا شروع ہوجاتا ہے ۔۔۔۔۔ ہم کیا کریں ؟

  3. صفدر ھمدانی صاحب کی نظم د ل و دماغ کو ہلادینے والی ہے۔
    ” یہ سب اہل ہوس کی سا زشوں کا جال ہے جس میں
    ہم اپنی گردنیں اپنے ہی خنجر سے ا ڑاتے ہیں ”
    ۔۔۔۔ ۔

  4. محترم ہمدای صاحب اسلام علیکم بے حد مبارک ہو کہ آپ کا یہ سات ماہ کا ً نیا ً نونہال ِ قلم رینگنے کے ساتھ ساتھ بولنے بھی لگا فی الحال تو اس کی غوں غاں ہی سنائی دی مگر امید و دعا ہے کہ بہت جلد فرفر بولنے لگے گا انشاءالہ اور عالمی اخبار کی طرح یہ عالمی ریڈیو بھی بہت سے احباب کے لئے معلومات کا منبع ثابت ہوگا مگر اب وہ یقین ِ کامل ( کہ آپ میرے ریڈیو پروگرام کے سامعین کو اپنے دریائے علم سے چند قطرے عطا کریں گے ) اُمید ِ موہوم میں بدل گیا اور میرا وہ زعم بھی جاتا رہا کہ میرا دست دعا، یرا حسن ِ طلب آپ کی علمی حاتم طائییت سے بہرہ مند ہوگا بہرحال سر ِ تسلیم خم اور اور زانوئے ادب تہہ کئے ہوئے آپ کے قلمی جواہر کے لئے چشم براہ ہونے کے ساتھ آپ کی آواز کے لئے گوش بر آواز ہوں اللہ کرے زور سخن اور زیادہ ۔ اُمید ہے ایسا جلد ہی ممکن ہوگا- آپ کی اور آپ سب کی محبتوں کا امین (اگر میرا تحریر کردہ کوئ لفظ مزاج ِ گرامی پر گراں گزرے تو اسے حذف کر دیجے اور اُسے خطائے دہقاں سمجھ کر درگذر فرمائیے ۔۔

  5. ٹائیپ کی غلطی میرا دست ِ دعا (میرا )حُسن ِ طلب

  6. امین ترمذی صاحب، سلام عقیدت، برادر محترم آپ نے تو شرمندہ کرنا شروع کر دیا۔ میں نے تو صرف اتنا کہا تھا کہ میں نے ایسا کوئی بڑا کام نہیں کیا کہ میرا انٹرویو کیا جائے۔ لیجئے میں نے قاضی کے بغیر ہی ”ہاں” کہہ دی۔ اب جو مزاج یار میں آئے ۔ میں حاضر ہوں حضور اور سر تسلیم خم ہے۔ آپ جب حکم فرمائیں گے بندہ حاضر ہو جائے گا۔ مجھے آپکی تحریر سے یہ تاثر ملا ہے کہ شاید آپ صوتی خبرنامہ سن نہیں پا رہے ۔ اگر ایسا ہے تو بتایئے کیونکہ باقی تو تمام دنیا میں سنا جارہا ہے۔ ابھی بس آزمائشی ہے بہت جلد اسے آپکی دعا سے مستقل کردیں گے۔ آپ بھی اگر کوئی رپورٹ امریکہ سے ریکارڈ کر کے ارسال کریں گے تو عالمی ادارہ آپکا ممنون ہو گا۔
    ایک بار پھر صوتی خبرنامے کا لنک حاضر ہے از راہ کرم اسے دبایئے۔

  7. محترم ہمدانی صاحب اسلام علیکم اب اسقدر بھی نہ چاہو کہ دَم نکل جائے ۔ اس سلسلے کی باقی باتیں ذرا ہوش یں آؤں تو کرونگا اس وقت تو قریب ِ کیفیت ِ شادئ مرگ ہوں ۔ایک بات تو یہ کہ ان میری دونوں تحریرون اور اپنی ً ہاں ً کو کسی متعلقہ بلاگ میں منتقل کر دیجئے ۔دوئم یہ کہ آپ کا صوتی خبرنامہ کسی طرح سننے میں نہں آرہا ایک چند سیکنڈ کی آواز تھی جس ں مین یہ بتایا گیا تھا کہ عالمی اخبار کا عالمی ریڈیو جلد شروع ہونے والا ہے اور بس ۔آپ کی محبتوں کا امین

  8. امین ترمذی صاحب کو صفدر ھمدانی صاحب کا انٹرویو لینے کا منصوبہ اور اس پر صفدر ھمدانی صاحب کی رضامندی مبارک ہو۔
    اس کا مطلب یہ ہے کہ آنے والے اتوار 31 مئی کو ڈلس کے شام کے سات اور نو بجے کے درمیان یہ انٹرویو ممکن ہے ( یہ سب ان دونوں کی ترجیحات پر منحصر ہے )
    جرمنی کے وقت کے مطابق یہ انٹرویو پیر کی ” صبح ” ‘کے دو اور چار بجے کے درمیان فن ایشیا ڈاٹ نیٹ سے نشر ہوگا ۔ (ا گر نیند سے آدھی رات کو جاگنے کی کوشش کامیاب ہوئی تو یہ انٹرویو سن سکونگا۔)

    ۔۔۔۔
    فقط :
    منظور قاضی از جرمنی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *