مگر یہ جنگ تو ابلیس کے چیلوں کی جنگ ہے

میرے جیسے بہت سے عام لوگ حکومت سے، صدر مملکت سے،وزیر اعظم سے، نہایت زیرک اور یگانہ وزیر داخلہ سے اور فوج کے سربراہ سے پوچھتے ہیں کہ جب یہ نامرآد طالبان سکولوں کو آگ لگا رہے تھے، سرکاری عمارتوں پر قبضے کر رہے تھے، عورتوں کی تذلیل کر رہے تھے اور اسمبلی،آئین اور حکومت کو غیر اسلامی اور کافر کہہ رہے تھے تو اسوقت حکومت کی ‘‘رِٹ‘‘ کیا سوئی ہوئی تھی۔
مزید پڑھنے کے لیئے یہاں کلک کریں

6 thoughts on “مگر یہ جنگ تو ابلیس کے چیلوں کی جنگ ہے”

  1. بہت سارا سچ لکھنے کے لیئے جیسے بہت سارا حوصلہ چاھیئے ھوتا ھے ویسے ھی پڑھنے کے لیئے بہت بڑا دل بھی چاھئے ھوتاھے ۔۔ جس کی کمی کا احساس آپ کے کالم کو پڑھتے ھوئے بار بار ھوا ۔۔شائد سچ کی بھی دکھ سے آنکھیں پتھرا گئی ھیں یا پھر اہل اقتدار کو آنکھیں اور کان بند کرنے کی عادت سی ھو گئی ھے ۔۔ کیا کروں جب بھی کبھی ایسی تحریر نظروں سے گزرتی ھے تو دل بے اختیار لکھنے والے کے ساتھ چیخنے لگتا ھے ۔ اس کالم میں بھی ھر چیخ کی دہائی میں ایک نوحہ لکھا ھوا ھے ۔۔ جو پاکستان کی ھر گلی میں بکھرا ھوا ھے ۔۔بابا آپ میرے ملک کا نوحہ لکھتے رھئے ۔۔ شائد کہ بھولا بھٹکا کوئی جاگ ھی پڑے ۔۔

  2. برادر بزرگ یہ آپکی سسکی اس مٹی کی سسکی ہے جسکے سینے کو گولیوں سے چھہنی کیا جا رہا ہے، ان مظلوم بچوں کی سسکی ہے جو یہ نہین جانتے کہ انکو کسکے اور کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے. ان بہنوں بیتیوں کی سسکی ہے جو انسان نما مخلوق کی بستیوں میبں پناہ کی طلب گار ہیں. لیکن اگر صاحبان اقدار لوگوں کو اب بھی عقل نہ آئی تو یہ سسکیاں چیخوں میں تبدیل ہونے میں دیر نہیں لگے گی اور جب ان مظلوموں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیئے علم بغاوت بلند کر دیا تو پھر ایک اور جنگ کا آغاز ہوگا اور شاید پاکستان کی یہ آخری جنگ ہوگی جو کہ اپنے بھایئوں بیٹوں سے ہوگی.

  3. السلام علیکم !!
    ہمدانی‌صاحب آپکا کالم پڑھکر آج بلاگ لکھنے کی جسارت کر رہا ہوں اگر کہیں کوئی لکھنے میں یا پھر انداز بیاں میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو میں پیشگی معزرت چاہتا ہوں ۔
    آپ کی تحریریں میں بیشتر اوقات پڑھتا رہتا ہوں مگر کبھی بلاگ لکھنے کی ہمت نہیں کر سکا کیونکے آپ بھی بخوبی جانتے ہیں کے پڑھنے اور پڑھکر لکھنے میں کتنا فرق ہوتا ہے ۔ ہم پڑھ تو لیتے ہیں مگر اس پڑھے ہوئے پر لکھنا یا تبصرہ کرنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے کے کہیں آپ لکھنے والے کے لکھے کو سہی طرح سمجھ بھی سکے ہیں کے نہیں ۔ یا پھر لکھنے والے کے مطلب سے آپ کس قدر آشنا ہیں ۔ کہیں ایسا تو نہیں جو وہ کہنا چاہ رہا ہو وہ بات آپ کی سمجھ ہی نا آئی ہو اور بات ہو آسمان کی اور آپ کے سوچنے کی حد فقط چاند تک ہو اور آپ اسی حد میں رہ کر اس کا مشاہدہ کر رہے ہوں ؟ بہر حال آپ جیسے لکھنے والوں کے لکھے کو سمجھنا ہم جیسے کم علم لوگوں کے بس کی بات نہیں پس انتا ضرور ہے کے آپ جیسے لکھنے والوں کی تحریروں میں جو چند باتیں سمجھ آ جاتی ہیں وہ ہمارے لیئے مشعل راہ کی مانند ہوتی ہیں ۔
    اسی طرح آپ نے کالم میں سوات کے مہاجرین کی ہجرت کے بارے میں اپنے احساسات کے ساتھ جو لکھا
    “” اگر یہ سب کچھ ایک اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ کیا جاتا تو عوام بھی فوج کے شانہ بشانہ ان عناصر کو ختم کرنے کے لیئے فعال ہوتی اور پھر عوام کو گھر بار اور اپنے عزیزوں کی قبریں چھوڑنے کا دکھ برداشت نہ کرنا پڑتا۔””
    میرے خیال میں اس طرح کی سوچ آج تک کسی نے نہیں سوچی ۔ ہم چاہے اقوام متحدہ کے فلاحی ادارے کو لے لیں یا پھر کسی بھی طرح کا کوئی بھی حکومتی ہو یا پھر کوئی اور فلاحی ادارہ مگر آج تک کسی نے مہاجرین کے بارے میں اس گہرائی سے نہیں سوچا کے وہ جو ان حالات میں ہجرت کر رہے ہیں انکے دل پر کیا گزر رہی ہوگی جو کےاپنا مال و زر اور اپنے آباو اجداد کی قبریں اسطرح چھوڑ کر آ‌رہے ہیں ہم انکو پناہ دینے سے یہ کہہ کر گریز کر رہے ہیں کے کہیں ان میں طالبان تو نہیں آ‌رہے ۔ سندھ ہو یا پنجاب کے سیاست دان ہر ایک فقط سوات اور وہاں کے مجبور بے یار و مددگار مہاجرین پر بھی اپنی سیاست چمکا رہے ہیں کوئی بھی اس حد تک نہیں سوچ رہا کے جو وہاں سے آ رہا ہے وہ کس دکھی دل سے اپنا سب کچھ چھوڑ کر آپ سے مدد کی آس لگائے آ رہا ہے ۔
    شرم آتی ہے ہمدانی صاحب ہم کس طرح کے پاکستانی ہیں ؟ہم اپنے ہی ملک میں غیروں کے آلائے کار بن کر رہ گئے ہیں ۔ ہمارے حکمران آخر کب عقل کے ناخن لیں گے ؟
    آپ کا کالم پڑھکر کم از کم مجھ کم عقل انسان کے دل سے یہی دعا نکلتی ہے کے کاش آپ جیسی سوچ رکھنے والے کچھ پاکستانی سیاست دان ہوتے ۔ آپ جسی سوچ رکھنے والے کچھ پاکستان کے بیوروکریٹس ہوتے جو کے مجبور انسانوں کی مجبوری پر سیاست نا کرتے بلکہ مجبور کی مدد دل سے کرنا جانتے
    آپ نے جسطرح تمام حالات کی عکاسی اپنے کالم میں کی ہے یقیناً یہ آپکے پاکستان سے بے انتہا مخلص ہونے کاثبوت ہے ۔کاش ہمدانی صاحب آپ جیسے افراد کے ہاتھ میں پاکستان کی قیادت ہوتی تو آج قائد کا پاکستان فقط قائد کا پاکستان ہوتا نا کے سیاستدانوں کا ۔
    پروردگار پاکستان کی سالمیت برقرار رکھے اور ہم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند رہیں کے ہم پاکستانی ہیں آمین

  4. ماریہ اور علی۔ آپ لوگ شادی کے بعد اسوقت ڈنمارک ہیں۔ عالمی اخبار کے تمام ادارے کی طرف سے ہم آپ دونوں کو اس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی مبارکباد اور دعائیں دیتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ شادی ایک مقدس بندھن تو ہے ہی لیکن ایک مسلسل امتحان بھی ہے جسکی کامیابی کی کلید ایک دوسرے کو سمجھنا، اعتبار اور یقین کرنا، ایک دوسرے کی فکر کو بانٹنا، در گزر کرنا اور چھوٹے چھوٹے اختلافات کو مسلہ نہیں بنانا ہے۔ شادی کا فلسفہ ہم جیسے طالب علموں کے لیئے اور بھی ذرا سا مشکل ہو جاتا ہے کہ ہمارے نزدیک نکاح کے بعد عورت مرد کی غلام نہیں ہو جاتی بلکہ ایک آزاد فرد کے طور پر اسکی حیثیت برقرار رہتی ہے اور یہی اس امتحان کا مرکزی نکتہ بھی ہے کہ فرد کی آزادی بھی قائم رہے اور رشتہ ازدواج کے بندھن کے حقوق و فرائض بھی۔ آپ دونوں بہت خوش رہیں۔ آمین
    علی میاں آپ نے اتنے اچھے تبصر ے کا آغاز کر کے اللہ نہ کرے”بد دعائیں” دینا شروع کر دیں کہ ہم جیسے لوگ سیاستدان،بیوروکرٹ یا حکمران ہوتے۔۔ ہاہاہا۔ بھیا جی اس ملک میں ان تمام شعبوں میں ہونے کے لیئے نوے فیصد غنڈہ جی غنڈہ بلکہ بستہ الف کا بدمعاش ہونا، رشوت خور،اقربا پرور اور ظالم ہونے کے ساتھ ساتھ ضمیر فروش ہونا ،ملت فروش اور بلیک میلر بھی ہونا ضروری ہے اور فی زمانہ یہ سب ”خوبیاں” اس فقیر میں نہیں ہیں اور شاید کبھی پیدا ہو بھی نہ سکیں
    صفدر مری رگوں میں لہو کربلا کا ہے
    بیعت یزید وقت کی کرنا محال ہے

  5. السلام علیکم ہمدانی صاحب
    آپکی ایک ایک بات میں نے اپنے ذہن میں بہت اچھی طرح بٹھا لی ہے ایک بزرگ کی حیثیت سے آپ نےمجھے جو جو سمجھایا میں ایک ایک بات بہت اچھی طرح سمجھ گیا ہوں اور اس کے لئیے آپ کا تہہ دل سے ممنون ہوں کے آپ نےہم دونوں کواس قابل سمجھا ۔

    آپ نے بلکل درست فرمایا موجودہ پاکستان کی یہی حالت ہے مگر ہم پاکستانیوں کے دل سے دعا تو یہی نکلتی ہے نا کے کاش کوئی تو محب وطن انسان ہو جو کے پاکستان میں رہنے والے انسانوں کو انسان سمجھے اور انکے حقوق کا احساس کرے نا کے انکے حقوق کے نام پر سیاست کر کے امدادمانگ کر اپنے اثاثے بڑہائے؟
    میں نے آپ کو خدا نخواستہ بددعا بلکل نہیں دی میں نے تو آپ کا کالم پڑھکر اپنے دل کی ایک خواہش ظاہر کی کے کاش آپ جیسے انسان پاکستان کی مشینری میں ہوں تو شاید پاکستان کے موجودہ حالات کچھ بہتر ہو جائیں

  6. ہمارے ایک اچھے شاعر سعید دوشی نے کہا ہے ”

    کہاں کسی کی حمایت میں مارا جائوں گا
    میں کم شناس مروت میں مارا جائوں گا
    میں مارا جائوں گا پہلے کسی فسانے میں
    پھر اس کے بعد حقیقت میں مارا جائوں گا
    مجھے بتایا ہوا ہے مری چھٹی حس نے
    میں اپنے عہد خلافت میں مارا جائوں گا
    میرا یہ خون میرے دشمنوں کے سر ہوگا
    میں دوستوں کی حراست میں مارا جائوں گا
    حصوں میں بانٹ رہے ہیں مجھے مرے احباب
    میں کاروبار شراکت میں مارا جائوں گا
    میں ورغلایا ہوا لڑ رہا ہوں اپنے خلاف
    میں اپنے شوق شہادت میں مارا جائوں گا
    میں چپ رہا تو مجھے مار دے گا میرا ضمیر
    گواہی دی تو عدالت میں مارا جائوں گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *