سلیم سید ” بیررو چیف ، امریکہ ” عالمی اخبار کا تعارف

کچھ دن پہلے مجھے یو ٹیوب پر ہیوسٹن ٹکیسس کے مشاعرہ میں سلیم سید صاحب کی شاعری انکی زبانی سننے کا موقعہ ملا اور اس بات پر تعجب ہوا کہ اتنا اچھا شاعر ہونے کے باوجود انکی شاعری عالمی اخبار کے صفحات میں‌اب تک کیوں شایع نہیں ہوئی ؟
انکے اشعار کو عالمی اخبار کے شاعری کے سیکشن میں دیکھنے کی کوشش کی مگر اس میں بھی انکا کلام نظر نہیں آیا ۔
اس لیے میں یہ بلاگ خاص طور پر سلیم سید صاحب کے تعارف کے عنوان سے شروع کررہا ہوں اس امیدپر کہ سلیم سید صاحب بذات خود اس بلاگ کو اپنے کلام سے رونق بخشینگے اور اپنی شاعری کے محرکات اور پس منظر کو بھی اس بلاگ میں پیش کرتے رہینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس بلاگ کو عالمی اخبار کی انتظامیہ کے علم کے بغیر شروع کرنے کی جسارت کررہا ہوں اس امید کے ساتھ کی عالمی اخبار کی انتظامیہ میرے اس بلاگ کی نیک نیتی کو سراہینگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات سب جانتے ہیں کہ میں اچھی شاعری کا شیدائی ہوں اور اسی وجہ سے میں بہت سارے شعرا ( جن میں اردو کے مشہور و معروف شعرا اور انکے علاوہ ، ابھرتے ہوے غیر معروف شعرا شامل ہیں )‌ پر عالمی اخبار کے صفحا ت میں ( انتظامیہ کی ہمت افزائی پر ) بلاگ لکھ چکا ہوں جن سے عالمی اخبار کے قارئین بخوبی واقف ہیں ۔ یہ تما م بلاگ ابھی تک عالمی اخبار کے ذخیرہ میں سب کے مطالعہ کے لیےموجود ہیں۔ ( ان بلاگوں میں شعرا کے نام پڑھے جاسکتےہیں )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب میں سلیم سید صاحب کے اس تعارف نامہ کے اقتاباسات پیش کررہا ہوں جو اس عالمی اخبار کے ” ہم سے ملیے” کے سیکشن میں موجود ہے :
تعارف :
سلیم سید۔”بیورو چیف،امریکہ”۔عالمی اخبار

( سلیم سید ایک عرصےسے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں مقیم ہیں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ ہونے کے علاوہ اردو ادب کی خدمت میں بھی مصروف ہیں۔ انکےاس سفر میں انکی اہلیہ زارا سید بھی ہمہ تن مصروف رہتی ہیں۔ ‘‘عالمی اخبار‘‘ سلیم سید کی امریکہ کے بیورو چیف کی حیثیت میں وابستگی سے یقینی طور پر مستفید ہو گا۔
مدیر اعلیٰ ۔عالمی اخبار)

سلیم سید کی الیکٹرونک اور اشاعتی ذرائع ابلاغ سے وابستگی یوں تو اسکول کے زمانے میں ریڈیو پاکستان کراچی کے اسکول براڈکاسٹ اور بزمِ طلبا سے ہی شروع ہو گئی تھی لیکن اس میں اصل نکھار اس وقت آیا جب 1994 میں انہوں نے امریکہ کے چوتھے بڑے شہر ہیوسٹن سے ایک پاکستانی ریڈیو پروگرام ”ینگ ترنگ” ایک گھنٹے کے دورانیئے سے شروع کیا جو اب بڑھتے بڑھتے ہر سنیچر اور اتوار دوپہر ایک بجے سے شام چار بجے تک نہ صرف امریکہ کی دوسری بڑی ریاست ٹیکساس کے تمام بڑے شہروں میں سنا جاتا ہے بلکہ پوری دنیا میں اس کی نشریات انٹر نیٹ کے زریعے سنی جاتی ہیں۔

سلیم سید بنیادی طور پر ایک قلمکار ہیں جو اپنی کاروباری مصروفیات کے ساتھ ساتھ نثر اور شاعری کے علاوہ صحافت اور ریڈیو جرنلزم کے میدان میں اپنےجوہر دکھلا رہے ہیں۔

انکی شاعری کا پہلا مجموعہ زیر ترتیب ہے اور ہیوسٹن کی متعدد ادبی اور موسیقی کی محفلیں انکے نام پر رقعم ہیں۔
( بلاگ نگا ر کا نوٹ: اگر سلیم سید صاحب کی شاعری کا پہلا مجموعہ چھپ گیا ہے تو وہ اسکا نام اور اس کے منتخب اشعار اس بلاگ میں پیش کرسکتے ہیں )

امریکہ سے نکلنے والے اخبار۔اردو ٹائمز میں وہ کالم نگاری کرتے رہے ہیں اور پچھلے پندرہ سالوں سے ہر اتوار کو نیوز ویوز کے عنوان سے ایک ریڈیو کالم نشر کرتے ہیں۔

کسی زمانے میں تعلیم و تربییت ، کھلونا، ہمدرد نونہال، اور روزنامہ جنگ کے نونہال لیگ کا کم عمر سلیم بزمی اب نارتھ امریکہ میں سلیم سیّد کے نام سے براڈکاسٹنگ، صحافت، اردو نثر اور شاعری کے میدان میں خاموشی کے ساتھ اپنی جگہ بنا رہا ہے۔

سلیم سیّد ایک انجنیئر ہیں اور ٹیکساس اے۔اینڈ۔ایم یونیورسٹی سے بی۔ایس انجنیئرنگ کر کے ایک کمپنی میں سینیئر انجینیئر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ زارا سیّد نے بھی ہیوسٹن ہی سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے ایک امریکن ایئر لایئنز سے وابستہ ہیں اور بہت دلکش آواز کی مالک ہیں۔ دونوں میاں بیوی سالوں سے ہواؤں کے دوش پر آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

سلیم سیّد نے اپنے ہمہ جہت پس منظر کی وجہ سے جہاں جیو ٹی وی کے اشتراک سے پروگرام کیئے ہیں وہاں بی بی سی ریڈیو کی اردو سروس سے اہم واقعات کی رپورٹنگ بھی کرتے رہتے ہیں۔

استاد نصرت فتح علی خان سے لیکر عاطف اسلم تک، عمران خان سے لیکر بینظیر بھٹو تک اور علی سردار جعفری سے لیکر احمد فراز تک، ہر شعبۂ زندگی سے وابستہ شخصیات کے ساتھ سلیم سیّد کے کیئے گئے انٹرویوز ریڈیو‘‘ینگ ترنگ ‘‘کے پروگراموں میں شامل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلا گ نگار کا اختتامی نوٹ :
یہ تو تھا سلیم سید صاحب کا تعارف جس کو پڑھکر فطری طور پر ہم سب کی یہ خواہش ہے کہ سلیم سید صاحب اور انکے واقف کا ر ، سلیم سید صاحب کی شاعری اور انکے ادبی کارناموں پر اپنے خیالات اور تاثرات پیش کرتے ہوئے اس بلاگ کو انکے اور ہم سب کے لیے ایک یادگار بلاگ بنادیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فقط :
اچھی شاعری کا دلدادہ
منظور قاضی از جرمنی

9 thoughts on “سلیم سید ” بیررو چیف ، امریکہ ” عالمی اخبار کا تعارف”

  1. قاضی بھائی۔ مجھ فقیر کو ماضی قریب میں برادرم سلیم سید اور انکی اہلیہ کی میزبانی کا لطف اٹھانے کا موقع مل چکا ہے جب میں ہیوسٹن میں مرثیہ نو تصنیف کے سلسلے میں گیا تھا۔ میں نے پہلے بھی سلیم سید سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنا کلام عالمی اخبار کے ادبی شعبے کے لیئے ارسال کریں۔لیکن شاید ہماری درخواست میں اثر نہیں۔ سلیم سید اچھے شعر کہتے ہیں۔مجھے یہ تو علم ہے کہ انہوں نے اپنے اولیں مجموعے کا کام شروع کر رکھا تھا لیکن یہ علم نہیں کہ وہ شائع بھی ہوا ہے کہ نہیں۔ کیا اچھا ہو کہ سلیم سید اپنی شاعری کے کچھ نمونے یہاں تحریر کر دیں۔

  2. سلیم سید صاحب کے وہ چند اشعار جو انہوں نے ہیوسٹن ، تیکسس امریکہ کے مشاعرہ میں سناے :
    نظم ” آج کے حالات ” کے اقتاباسات :
    جہاں سنّت کی ایسی تعمیل ہو
    عورتوں کی سرِ عام تذ لیل ہو
    خود کشی کرنا مذہب کی تکمیل ہو
    اس مدرسے کو ، ملا کے پیخام کو
    ” میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا ”
    ۔۔۔۔۔۔
    جن کے ہاتھوں میں جھنڈا جہالت کو ہو
    جب کہ ذہنوں پہ غلبہ غلاظت کا ہو
    اور پھر شوق انکو امامت کا ہو
    ایسی داڑھی ، عمامے اور احرام کو
    ” میں نہیں مانتا ، میں نہیں مانتا ”
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سلیم سید صاحب کی اس مشاعرہ میں سنائی ہوئی غزل کے چند اشعار:
    اس سے الفت کا نیا الزام ہے
    زندگانی ہے کہ اک دشنام ہے

    آپ بھی تہمت لگا دیں شوق سے
    نام تو یوں بھی مرا بدنام ہے

    گر نہیں محفل میں تو بس وہ نہیں
    ساقیا ہے ، دور ہے ، اور جام ہے

    کررہا ہون میں جنو ں میں گفتگو
    شیخ جی کیا یہ بھی اک الہام ہے ؟

    میں بھی پڑھتا ہوں نمازِ عاشقی
    مولوی تو بس یونہی بدنا م ہے
    ۔۔۔۔۔۔
    سلیم سید صاحب سے عرض ہے کہ میری کمپوزنگ کی کوئی غلطی دیکھیں تو اس کی تصحیح کردیں ۔
    اس کے علاوہ وہ اپنا منتخب کلام اور اپنی نثر ی تخلیق کو اس بلاگ میں عطا کرتے رہیں ۔
    ۔۔۔۔
    فقط :
    اچھی شاعری کا دلدادہ
    منظور قاضی از جرمنی

  3. سلیم سید صاحب اور انکی اہلیہ محترمہ کو صفدر ھمدانی صاحب کا تبصرہ مبارک ہو۔
    سلیم سید صاحب کے متعلق اس بلاگ کی پذیرائی پر صفدر ھمدانی صاحب کا شکریہ ۔

  4. سلام علیکم
    میری خوش قسمتی ہے کہ حال ہی میں ، میں ایک مشاعرہ سلیم سید صاحب اور دانشکدہ انٹرنیشنل ہیو سٹن کی محفل مین پڑھ جکا ہوں
    آپ حضرات کی تعریفیں انکے لیّے بجا ہیں وہ ایک قادرالکلام شاعر ہیں
    خیر اندیش مسعود قاضی

  5. کاش کہ ڈلس یا ہیو سٹن کے دانشور اس تاریخی مشاعرہ کا مختصر سا حال اس بلاگ میں لکھدیتے تاکہ سب پڑھنےوالوں کی تشنگی دور ہوجاتی۔

    افسو س کہ امریکہ میں رہنے والے اپنی دنیا میں ایسے مگن ہیں کہ وہ جس پروگرام کو منعقد کرتے ہیں یہ سمجھکر کرتےہیں کہ اسے دنیا بھر کے لوگ دیکھ اور سن رہے ہونگے اور محظوظ ہورہے ہونگے ۔ اسی لیے تو میں یہ کہتا ہوں کہ :
    ہر ایک جذ ب ہے اپنی ہی ذات میں قاضی
    بشر کو ڈھونڈ تے کیوں ہو بتو ں کی بستی میں
    ۔۔۔۔
    اب کسی سے کیا کہوں کہ وہ یونی کوڈ کی ” چوپال ” کی زبان میں اس بلاگ میں اس مشاعرہ کا تبصرہ لکھے۔ اس کی وجوہات شاید دو ہیں ۔

    ایک یہ کہ سخنورو ں اور دانشوروں کو اردو فانٹ میں اردو کمپوز ( کتابت ) کرنا نہیں‌آتا ۔ ( شاید ان سب نےاردو کہنا اور بولنا اور اپنے کلام سے سب کو متاثر کرنا ہی پسند کیا ہے ، اردو فانٹ میں اپنے خیالات کو کمپیوٹر میں منتقل کرنا نہیں سیکھا ہے )

    ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ سخنور اور دانشور اپنی ہی ذات میں کچھ ایسے مگن ہیں کہ وہ یہ نہیں‌ جانتے کہ ” ہم بھی تو پڑے ہیں راہوں میں ”
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اب ہیوسٹن شہر سے ہزاروں میل دور بیٹھکر او ر اس مشاعرہ کو یو ٹیوب پر دکھکر اسکا ہی کچھ مختصر سا حال اپنی ٹوٹی پھوٹی اردو میں پیش کرتا ہوں : ۔
    اس مشاعرہ کے چیدہ چیدہ حصوں کو یو ٹیوب سرچ پر 0060 _ JDMMUSHAIRA2 دیکھ اور سن کر کچھ لکھنے کو کوشش کررہا ہون ۔ اگر اس میں کچھ غلطی یا خامی رہگئی ہے تو ” مشاعرے کے منتظمین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تصحیح کردیں:
    1۔ یہ مشاعرہ ہیوسٹن کے نہایت ہی اردو دوست شہر میں دانشکدہ انٹر نیشنل کی طرف سے ، جمیل درانی صاحب کی میزبانی میں ، جناب یونس اعجاز صاحب کی صدارت اور امیر الحسن صاحب کی نظامت میں حال ہی میں منعقد ہوا ( تاریخ کا علم نہیں ) ۔

    2۔ اس مشاعرہ میں ڈلس کے انتہای مقبو ل اور قادرالکلام شاعر خالد خواجہ صاحب ، سلیم سید صاحب ، افضل فردوس صاحب ، امیر الحسن صاحب ، یونس اعجاز صاحب ، حماد حسن صاحب ، ایک خاتون جن کا پہلا نام بھول گیا ہوں مگر انکا آخری نام اقبال ہے اور مسعود قاضی صاحب نے اور انکے علاوہ بھی چند شعرا نے ( جن کا نام میں بھول گیا ہوں ) نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد حاصل کی ۔ سلیم سید صاحب کے ویڈیو کا نمبر ا وپر لکھ چکا ہوں ۔ مسعود قاضی صاحب کا ویڈیو دکھنا ہو تو نمبر 0064 کو چک کرنا پڑے گا:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس مشاعرہ میں سلیم سید صاحب کے پیش کردہ کلام میں اس بلاگ کی ابتدائی تبصروں میں تحریر کرچکا ہوں ۔ دوسرے شعرا کو اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے ۔
    حماد حسن صاحب کا ایک شعر یاد رہگیا ہے :
    تجھے دیکھا تو نظریں جم گئیں معصو م چہرے پر
    نظر لگ جاتی میری گر وہاں اک تل نہیں ہوتا ۔
    ۔
    یہ خوبصورت شعر اس لیے بھی یا د رہگیا کہ اس ہی موضوع پر صفدر ھمدانی صاحب نے ایک شعر لکھا ہے کہ:
    انکی نظروں کی سمت دیکھا تھا
    بس وہیں رہ گئ آنکھیں میری ( اگر کتابت یا میری یاد داشت غلط ہے تو براہ کرم صفدر ھمدانی صاحب تصحیح کردیں)
    بہرحال :
    یہ تھا اس مشاعرہ کا حال جسے میں ڈلس اور ہیوسٹن کے انتہائ وسیع القلب اردو نواز سخنوروں اور دانشوروں کا ایک تاریخی کارنامہ سمجھکر پیش کیا ہوں ۔
    چونکہ یہ بلاگ سلیم سید صاحب کے موضوع پر ہے اس لیے ان سے اس بلاگ میں اپنے خیالات اور تاثرات عطا کرنےکی درخواست کرتا ہوں۔
    ۔۔۔۔۔
    فقط :
    خادم ِ اردو
    منظور قاضی از جرمنی

  6. آپ دوستوں کے لیئے سلیم سید کی شاعری کا وڈیو جس کا ذکر برادر محترم منظور قاضی نے کیا ہے۔
    “>

  7. واہ واہ کیا کہنے.
    میں بھی پڑہتا ہوں نماز عاشقی
    مولوی تو بو نہی بدنام ہے.
    بہت اچھے سلیم سید صاحب
    ایسی قوتوں کو ماننا بھی نہیں چاہیئے. جیئو.

  8. سلیم سید صاحب اپنی فرصت کے اوقات میں اس بلاگ میں اپنے اشعار اور اپنے مضامین شامل کرسکتے ہیں ۔

  9. اگر امین ترمذی صاحب اس بلاگ کو پڑھ رہے ہیں تو ان سے درخواست ہے کہ وہ سلیم سید صاحب کی توجہ اس بلاگ کی طرف مبذول کرنے کی کوشش کریں ۔
    اگر یہ ممکن نہیں تو اس بلاگ میں انکے ای میل کا پتہ لکھدیں تاکہ انکو مطلع کیا جائے اور اس بلاگ کے نظروں سےدور ہونے سے پہلے وہ اس بلاگ میں شرکت کرسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *