برطانیہ جس کا سورج کبھی غروب ہی نہیں ہوتا تھا۔از۔۔۔۔صفدر ھمدانی

اسوقت جب میں یہ سطور قلمبند کر رہا ہوں تو یہاں لندن میں نو اگست ٢٠١١ اور منگل کا دن ہے۔ وقت دوپہر کے تین ج چکے ہیں اور گزشتہ تین راتوں سے علی الصبح تک جاگتے جاگتے اب آنکھیں جیسے تھکی تھکی سی ہیں لیکن نیند برطانیہ کے اس سورج کی طرح غائب ہے جو کبھی اس کرہ ارض کے وسیع رقبے پر غروب ہی نہیں ہوتا تھا لیکن معیشت سے لیکر اخلاقیات تک کئی رخ سے جیسے گہن میں مبتلا ہے۔

چھ اگست سے پہلے برطانیہ کی سرکار و عوام امن و امان کے گن گاتے تھے اور کہتے تھے کہ ان کے ملک سے زیادہ نہ تو کوئی ملک حسین ہے ، نہ تاریخی ہے اور نہ محفوظ ہے ۔ یہ سچ ہے کہ ‘‘جنا دے گھر دانے اودھے کملے وی سیانے ‘‘۔
مزید پڑھنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے

8 thoughts on “برطانیہ جس کا سورج کبھی غروب ہی نہیں ہوتا تھا۔از۔۔۔۔صفدر ھمدانی”

  1. صفدر بھائی . جو جیسا کرتا ہے ویسا بھر تا ہے کیونکہ یہ بھی کہا وت ہے کہ خر بوزے کو دیکھ کر خر بوزہ رنگ پکڑتا ہے. اور پھر ہر عروج کو زوال بھی ہے .

  2. میں تو اس غم میں ہوں کہ کہیں یہ فساد نسلی فسادات میں نہ بدل جائے ۔۔ اللہ رحم کرے ۔۔آمین

  3. برطانیہ جس کا سورج کبھی غروب ہی نہیں ہوتا تھا۔ اب تو لگتا ھے کہ سورج کے ساتھہ چاند تارے بھی غائب ھوجايئنگے اور جس طرح تیونس کے ایک نوجوان نے جان کی قربانی دی اور عرب ممالک مين تبدیلی اور انقلاب کا محرک بنا اسی طرح جمرات کو پولیس کی فائرنگ سے آبنوسی رنگت والا مارک ڈگن کی ھلاکت کے بعد جو غیرمتوقع فسادات شروع ھوۓ ھیں

    کیہں وہ بھی کسی بڑی تبدیلی کا محرک نہ بن جاۓ
    کیہں آفات ناگہانی کیہں معمولی سی بات پر حالات ایسے پلٹتے ھیں کہ انسا ن دنگ رہ جاتا ھے

    انھوں نے اس وقت ساری دینا کی نظریں انگلینڈ کی جانب ھیں کیا یہ سب کسی بڑے گیم کا حصہ ھے ؟

    کیا ھم اپنی انکھوں سے عروج والی سطلنتوں، ریاتسوں بادشاھتوں ، کا زوال دیکھنےگے ۔؟

  4. ” بدامنی کا جو کوبرا برطانیہ کے مختلف شہروں میں پھنکارتا پھر رہا ہے کیا اسے قابو کرنے کا کوئی طریقہ ہے دنیا کی اس ایک سپر پاور کے پاس؟ “

    یقیناً نہیں ! یہ ہے میرا جواب ، مرشدِ محترم ۔

    بد امنی ، بے حیائی اور ڈرگ مافیا کے کوبرے جو پٹاریوں سے باہر نکل کر برطانیہ کی سڑکوں پہ سرِ عام پھنکار رہے ہیں وہ اس سوسائیٹی کے زوال کا نقارہ ہیں ۔ یہاں راہ چلتے بے گناہ مسلمانوں کو توتشدد پسندی کے شبے میں بڑی آسانی سے پس زندان کر دیا جاتا ہے لیکن اس سوسائیٹی میں دھاڑتے چنگھاڑتے ایسے معاشرہ کن عناصر کے سامنے ملکہ برطانیہ کے لاڈلے یعنی برطانوی قانون کے رکھوالے بھی بالکل بے بس نظر آتے ہیں اور یہ تماشا دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور اللہ نہ کرے مزید اور دیکھے کہ یہ ہم سب یہاں کے باسیوں کے لئے باعثِ شرم ہے ۔

    میں نائیٹ ٹائم ٹیکسی ڈرائیور ہوں اور ” ہوتا ہے شب و روز تماشہ مرے آگے “ ۔ میں نےگذشتہ دو تین راتوں میں پولیس کی بے بسی اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے کہ کیسے لوٹ مار کرتے لڑکے کالے بیگوں میں لوٹ کا مال بھر ے ایسی بے فکری اور بڑے آرام سے ہائی سٹرٹیٹس پار کر جاتے تھے جیسے باقاعدہ شاپنگ کرکے جارہے ہوں اور کچھ منچلے تو کسی ٹیکسی کو بھی ’ فلیگ ڈاؤن ‘ کرتے ہوئے نہیں گھبراتے تھے ۔

    کل رات یہ مصدقہ اطلاعات تھیں کہ رات کو برمنگھم کے مشہور و معروف شاپننگ سنٹر ’ میل باکس“ پہ دھاوا بولا جائے گا، چنانچہ میل باکس کو وقت سے پہلے بند کرادیا گیا ۔ چاک و چوبند پولیس کمانڈوز نے سرشام پوزیشنیں سنبھال لیں ۔ لیکن رات کو پھر بھی پولیس کا منہ کالا کرتے ہوئے عقبی سمت سے ڈاکہ پڑ گیا اور بہادر پولیس کتے پکڑے ، بلٹ پورف جیکٹیں پہنے یوں تماشبین بنی رہی جیسے کسی ڈرامے یا فلم کی ریہرسل کے لئے بلائی گئی ہو ۔ اور پھر یہاں کی ’ گے‘ پولیس فورس سے اور توقع بھی کیا جاسکتی ہے ؟

  5. اسلام علیکم
    جب ا خلاقی سورج غروب ہوتا ہے ۔تو ایسے ہی منا‎ظر دیکھنے میں آتے ہیں ۔یہ لمحئہ فکریہ ہے کہ نئی نسل کتنے دباؤ اور جھنجھلا ہٹ کا شکار ہے ۔کہ موقعہ ملتے ہی تمام حدود پھلانگ جاتی ہے ۔
    میں ان دکھی لوگوں کے لئے افسردہ ہوں جن کے کاردبار ان ھنگاموں کی نظر ہو جاتے ہیں ۔
    اللہ ہم سب پر اپنا فضل و کرم کرے۔اور سب کو فتنہ اور فساد سے بچاۓ ۔آپ نے صحیح کہا نگہت کہ خدانخواستہ یہ ھنگامہ نسلی فساد میں نہ بدل جاۓ، ۔

    عالم آرا

  6. دوسروں پر انگلی اٹھانے والے آج کسی کے آگے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے ، اور تین پاکستانی جوانوں کی شہادت کے بعد (میں اسے شہادت ہی کہوں گا کہ انہوں نے مسلمانوں کی حفاظت کرتے ہوئے جان دی) کے بعد تو اب ساری دنیا کا رویہ کُھل کے سامنے آ گیا ہے ، اللہ نے ان کافروں کو انہیں کے لوگوں کے ہاتھوں ذلیل کروایا ہے ، پہلے ناروے میں اور اب لندن میں ، شکر ہے یہ سب کرنے والے مسلمان نہیں ورنہ ، آج ساری دنیا کا میڈیا مسلمانوں کے پیچھے لٹھ لے کر پڑا ہوتا .

    میرا خیال ہے کہ یہ سب دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کا نتیجھ ہے اور یہ بہت جلد دوسرے ممالک میں بھی نظر آئے گا ، سویڈن ، یونان، پولینڈ اور ہنگری تو پہلے ہی سلگ رہے ہیں ، امریکہ بھی گرنے والا ہے ، مگر شاید لوگ ابھی تک اس سرمایہ دارانہ نظام کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں . . . . مگر اقبال نے اسی سال پہلے کہ دیا تھا کہ
    اس نئی تہذیب کے انڈے گندے ہیں ……

  7. سلام ..
    مولا آپ تمام کو اپنے حفظ و امان میں رکھے…
    ….
    لندن کے حالات سن کر اور دیکھ کر آج کل ایک جملہ یہاں بہت مشہورہورہا ہے…

    ” کراچی کا موسم لندن جیسا — لندن کے حالات کراچی جیسے”

  8. لندن میں ایک سیاہ فام نوجوان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والی لوٹ مار اور بد امنی کا طوفان برمنگھم میں تین پاکستانی نوجوانوں کی شہادت کے بعد اب تھم چکا ہے جو اپنے پیچھے بہت سے سوالات اور اسباق چھوڑ گیا ہے ۔

    ۔۔۔

    لوٹ مار کی صورت احتجاج کے اس انوکھے رنگ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ برطانیہ کی پولیس جو انفرادی تفتیش اور جرائم کی بیخ کنی میں ماہر ہے وہاں وہ اس طرح کے اجتماعی احتجاجی مظاہروں اور لوٹ مار کی کاوئیوں پہ قابو پانے میں پہلے کی طرح سے بے بس اور مفلوج ہے ۔

    ۔۔۔

    سیاہ فام باشندوں کی طرف سے بار بار کی افراتفری ، بد امنی اور لوٹ مار نے یہاں بسنے والی دوسری کمیونیٹیز کو ان کے خلاف متحدہ آواز کی صورت ایک پلیٹ فارم پہ جمع کر دیا ہے ۔ اور اگر یہی صورتحال کچھ دن اور برقرار رہتی تو تمام لوگ اپنی حفاظت میں خود باہر نکلنے پہ مکمل طور پہ تیار ہو چکے تھے اور اگر یہ طوفان بدتمیزی نہ تھمتا تو خانہ جنگی اور انارکی کا سخت اندیشہ پیدا ہو چکا تھا ۔

    ۔۔۔

    بد امنی اور لوٹ مار کے ان دنوں میں سکھ مسلم اتحاد کا مظاہرہ ہمارے مذہبی تفرقہ بازوں کے لئے بھی ایک نمونہ ہے ۔ جس دن برمنگھم میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا اس دن سکھ نوجوانوں نے پہرہ دیا اور مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی ۔ ہوا یوں کہ اس منحوس شام کو کچھ سیاہ فام لڑکوں نے اس ایریا میں آکر دکانوں پہ پتھراؤ کیا جسے وہاں کی مسجد بھی نہ بچ سکی ۔ ایسے میں مسجد سے کچھ نمازی باہر پہرہ دینے باہر آگئے ۔ یہ صورتحال دیکھ کر وہاں موجود سکھ نوجوانوں نے تمام مسلمانوں کو نماز تراویح مکمل کرنے اور خود پہرہ دینے کا ذمہ لیا ۔

    نماز کے بعد سیاہ فاموں کا ایک گروہ ایک پاکستانی کی ملکیت پٹرول پمپ کو لوٹنے آیا تو یہ نوجوان ، جن کی وہاں کار واش بھی تھی ، ان کے آگے دیوار بن گئے اور انہیں وہاں سے بھگا دیا جو کچھ دیر بعد اپنی گینگ لے کر دوبارہ آگئے اور مجمعے پہ اپنی کاریں چڑھادیں جسے یہ تین نوجوان ، جن میں دو سگے بھائی تھے ، دوسروں کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے ۔

    ۔۔۔۔

    ان نوجوانوں کی شہادت کے بعد اپنی ایشیائی ، بالخصوص پاکستانی ، کمیونٹی کی بے حسی بھی ایک داستان ہے ۔ دینا بھر کا میڈیا اس حادثے کے چند گھنٹوں بعد وہاں موجود تھا جبکہ اپنے پاکستانی چینلز کے لوگ دوسرے یا تیسرے دن اپنے تھوبڑے لئے وہاں پہنچے ۔

    جائے حادثہ پہ فیملی اور فرینڈز کی طرف سے بہت ہی قلیل مقدار میں پھولوں کے گلد ستے رکھے گئے تھے جبکہ جن دکانداروں کی حفاظت کی خاطر ان شہیدوں نے اپنی جوانیاں لٹائیں اگر وہی ایک ایک پھول بھی رکھ دیتے تو پوری سڑک یا فُٹ پاتھ پہ چلنے کا راستہ نہ بچتا اور دنیا بھی ہماری یکجہتی و ہمدردی کے جذبے کو تحسین کی نگاہوں سے دیکھتی لیکن وائے افسوس ہم یہاں بھی بہت پیچھے رہ گئے !

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *