کچھ ہفتوں پہلے کی بات ہے فیس بک پر ایک درخواست ملی کہ “ انحراف “ گروپ جو کہ چند پڑھ لکھے لوگوں نے بنا رکھا ہے جس میں شاعری ، افسانے ، باتیں سب کچھ ہوتا ہے ۔آپ بھی شرکت کیجئے ۔ مجھے درخواست بھیجنے والے “ آصف اقبال “ تھے جنہیں فیس بک پر مشاعرے کی نظامت سنبھالنی پڑتی ہے ۔ اسی فورم پر میری ملاقات بہت ہی خوشگفتار اور ادبی ہستیوں سے بھی ہوئی جن میں طارق ہاشمی ( جو ہمارے بلاگ فیملی کی چنداں نیا نام نہیں “ ، اور سید مہتاب شاہ بلخصوص قابل زکر ہیں ۔ شاہ جی کی غزل بھی مجھے آصف ہی نے بھیجی تھی ۔ پھر جب شاہ جی سے تفصیل سے بات ہوئی تو بے اختیار انہیں عالمی اخبار پر شمولیت کی دعوت دے ڈالی ۔ پہلے تو انہوں نے یہ کہہ کر مجھے ٹالنے کی کوشش کی کہ “ فقرا کی طرح پڑا رہنے دیجئے ھم گوشہ نشینوں کو کسی گوشے میں، مجھے تو کسی کا شکریہ تک ادا کرنا نہیں آتا ڈاکٹر صاحبہ مجھے فنکار ھی رہنے دیجئے کار ھاتھ میں آئی تو کچھ گڑبڑ ھو جائے گی ۔
میں نے انہیں یقین دلایا کہ ہمارا فورم طالب علموں کا فورم ہے اور آپ یقیننا ہماری بلاگ فیملی سے مل کر خوش ہونگے ۔۔
لیجے دوستو وہ توہم سے مل کر خوش ہوں گے ہی ۔۔ ہمیں بھی سید مہتاب شاہ سے مل کر بہت خوشی ہو گی ۔۔ آیئے ملتے ہیں ۔۔
کہتے ہیں خوش قسمت بننا مُمکن ہے نامُمکن نہیں۔خوش قسمتی انتھک محنت اور اپنے شعبے سے لازوال محبت کے پُرخار راستوں سے ہو کرمنزلِ مقصود کی جانب لے جاتی ہے۔سہُانے خواب ہر کوئی دیکھتا ہے لیکن اسکی تعبیر اپنی آنکھوں کے سامنے گِنتی کے چند افراد ہی دیکھ پاتے ہیں۔یہی چند لوگ خُوش قسمِت کہلانے کے حقدار ہوتے ہیں مہتاب شاہ بھی ان چند خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں ۔
مہتاب شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ تحصیل بالاکوٹ کے گاؤں تلہٹہ سے ہے آپکی تاریخ پیدائش 15جُون 1965ہے گورنمنٹ ھائی اسکو ل گڑھی حبیب اللہ سے 1983میں میٹرک کرنے کے بعد لہلہاتے کھیتوں‘ سرسبز وشاداب وادیوں اور برفانی چوٹیوںکے درمیان سے رات کی چاندنی میں چمکنے والے صاف وشفاف پانی کی اُن بل کھاتی ندیوں سے بچھڑ کرشہر کراچی میں مزید تعلیم حاصل کر نے کے لئے آنا پڑا اور اس کے بعد اسی محکمے میں اپنی خدمات سرانجام دے رے ہیں۔
اُنھوں نے ’’پہلے ہندکو اسٹیج ڈرامے‘‘کی داغ بیل ڈالی ۔ یہ کراچی اسٹیج سے پیش کیا جانے والا پاکستان کی تاریخ کا پہلاباقاعدہ ہندکو تھیٹریکل ڈرامہ تھا اسی ڈرامے سے پتا چلا کہ مہتاب شاہ کی معصوم اور بھولی بھالی صورت کے پردے میں ایک مُصنف وہدایتکار اور اداکار چُھپا بیٹھا ہے1986کا وہ دِن اور آج کا دن مہتاب شاہ نے پیچھے مُڑکر نہیں دیکھا اور 20سالہ جُہدِمُسلسل اور قُربانی کے بعد پاکستان کی تاریخ کی پہلی ہندکو ٹیلی فِلم ’’چاچی جُل کراچی‘‘ منظرِعام پر آہی گئی ۔ اس فلم کویہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ پا کستان فلم سینسر بورڈ اسلام آباد نے اسے 25سال تک کا سینسر سرٹیفکیٹ بھی عطا کردیا ہے۔اس طرح یہ پاکستان کی واحد اور پہلی)ٹیلی(فلم ہے جسے 5سال کی بجائے پچیس برس کا انکٹ سرٹیفکیٹ ملاہے۔
مہتاب شاہ نے پاکستان ٹیلی ویژن سے بطور اداکارپہلا کھیل ”your obeident servent” پروڈیوسر علی رضوی کی ہدایات میں مرحوم شفیع محمد کے ساتھ ایک مُختصر سا کردار ادا کیا ‘بعد ازاں مہتاب شاہ نے پاکستان ٹیلی ویژن کے کئی سیریل اور سیرئز میں اپنی اعلی کردار نگاری کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل کرلیا۔ ہندکو اسٹیج ڈراموں کیساتھ ساتھ مہتاب شاہ نے متعدد اردو ڈرامے بھی لکھے اور انکی ہدایات بھی دیتے رہے ‘ہندکو ڈرا موں کے علاوہ آپ ہندکو کلچرل شو کے بھی بانی کہلاتے ہیں۔
ہندکو کے علاوہ شاہ جی کراچی میں اردو کے سنجیدہ تھیٹر دیکھنے والوں میں بھی اپنا ایک جدا گانہ مقام رکھتے ہیں اُنھوں نے کئی سنجیدہ کھیل پیش کرکے متعدد فیسٹیول میں بہترین مُصنف وہدایتکار اور اداکار کے کئی گولڈمیڈل اوربہترین ڈرامہ نگار کے اعزاز بھی حاصل کیئے۔اردو ڈراموں کے حوالے سے اسٹیج ڈرامہ ’’خسارہ‘‘اور ’’مذاقِ خاص‘‘ آپکے یادگار ڈراموں میں شمار ہوتے ہیں جن کا اعتراف کمال احمد رضوی جیسی شخصیت نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں بذاتِ خود کیا۔
قسمت کی دیوی آپ پر مہربان رہی اور بالآخرپاکستان فِلم انڈسٹری کے دروازے بھی آپ کیلئے کھل گئے اور معروف فلمی ہدایتکار پرویزرانا کی ایک عقابی نگاہ نے آپ کو پاکستان فلم انڈسٹری میں بننے والی اردو فِلم ’’ڈر‘‘میں فلم کے مرکزی کردار’’ڈان‘‘ کے روپ میں بلکل نگینے کی طرح فِٹ کردیا۔اس کے بعد جیسے سلسلہ چل نکلا۔
انہوں نے شاعری اور کالم نگاری کو بھی دل سے لگا رکھا ہے اور ایسے اعلی اشعار کہتے ہیں کہ سوائے واہ واہ کچھ کہا ہی نہیں جاتا ۔ ان کے اشعار میں وطن سے محبت اور خوبصورت خوابوں کا بسیر املتا ہے ۔
آئیے کچھ اشعار بھی سنتے چلتے ہیں ۔۔
مجھ جسیے نصیب وہ لائے تو بات کرے
جو پل پل پہ ہنستا ھے مجھے خوش دیکھ کر
———–
بہت اونچے مکانوں پر چٹکتی مسکراتی ھے
محبت گیت گاتی ھے نعت رنگ لاتی ھے
————-
جذبوں کی توقیر کا زمانہ گیا
توقیر لازم ھو گئ امیروں کی
——————
کاش کہ ایسا ہو جائے
وہ میرے جیسا ھو جائے
——————–
فناہ ھو کے بھی کشمکش میں رہا ھوگا خود کش
آج سر بازار قتل کرگیا جو میری معصوم کتابوں کو

یہ سب میری دعا جو آپا عالم آراء کے بلاگ پر لکھا گیا تھا یہاں بھی لگا رہی ہوں تاکہ سب گواہ رہیں کہ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی خواہش حکم کا درجہ رکھتی ہے . اور اس کی تعمیل میں مجھے رات کے 2 بج چکے ہیں .. لیکن سچے اور اچھے ساتھیو کے لئے یہ وقت کچھ نہیں ہوتا .. بس ان کی خوشی ہی مد نظر رہتی ہے …
نگھت نسیم نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 11:09 am ایڈٹ
لیجئے آپا ایک اور بات پتہ لگی ہے
“سید مہتاب شاہ ” جو معروف اداکار اور فلم پروڈیسر کے ساتھ ساتھ بہت اچھے شاعر اور کالم نگار بھی ہیں .. انہوں نے بتایا کہ لفظ تعلیم میں سےاگر ” ت ” اور “میم ” نکال دیا جائے تو صرف ” علی ” رہ جاتا ہے،جبکہ بن علی کے ” ت اور م ” سے صرف ” تم ” ہی رہ سکتے ھو،تعلیم نہیں پاسکتے …
نگھت نسیم نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 11:12 am ایڈٹ
سبحان اللہ .. کتنی سچی اور پیاری بات ہے ..
سید مہتاب شاہ نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 11:40 am ایڈٹ
السلام علیکم
یہ ڈاکٹر صاحبہ کی نوازش ھے جنھوں نے گزشتہ روز میرے ٹوٹے پھوٹے الفاظ کی حوصلہ افزائی کیا کردی کہ قلم مجھ سے علم کے معنی پوچھ بیٹھا۔
نگھت نسیم نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 11:56 am ایڈٹ
ارے واہ شاہ جی یہ ہوئی نہ بات .. بہت بہت نوازش میری بات کا میری درخواست کا مان رکھنے کے لئے ….. اس خوشی و علم کو ہم سے بانتنے کے لئے اللہ کریم ہی آپ کو اجر دے سکتے ہیں .. ہم تو صرف آپ کا شکریہ ہی ادا کر سکتے ہیں … اب آپ ہماری بلاگ فیملی کا حصہ ہیں اور آپ کو اب اس بلاگ پر آتے رہنا ہے .. ایک بار پھر آپ کا پوری بلاگ فیملی کی طرف سے خوش آمدید .. جی آیاں نوں .. سو بسم اللہ .. اللہ آپ کو اپنے حفظ و اماں میں رکھے .. آمین
صفدر ھمٰدانی نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 12:15 pm ایڈٹ
سید مہتاب شاہ صاحب. عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں خوش آمدید. آپ آئے بھی تو کس دھماکے سے. برادر یہ کوئی ہجوم نہیں بلکہ چند علم کے طالب افراد کا ڈیرہ ہے جو باب العلم کے راستے سے یہاں تک ایک دوسرے سے کچھ سیکھنے کے لیئے آ جاتے ہیں اور جن کو یہ راس نہیں آتا وہ ”تم” ہی رہتے ہیں اور ہجوم میں غائب ہو جاتے ہیں. میرا ایک شعر ہے.
مسلکی باتیں نہیں قرآن کی تفسیر ہے
صرف حیدر کے لیئے حق نے قلم پیدا کیا
برادرم ماہ تاب اب انشااللہ اس بلاگ فیملی کے شانہ بشانہ رہیئے گا. سلامت رہیں
سید مہتاب شاہ نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 12:34 pm ایڈٹ
میں تو اک پتھر تھا کسی بھی راہ کا ۔۔۔۔ مدت سے منتظر تھا اماں ابا کی نگا ہ کا
آج جو میرے لب کانپ رھے ہیں ۔۔۔۔۔۔ لگتا ھے کہ بابا اور اماں نے بولنا سکھادیا
لکھ تو دیا ھے نہ جانے کیا لکھا ھے
جانتا ھوں حکم عدولی کرتا تو سزا پاتا
صفدر ھمدانی صاحب اس عزت افزائی کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ھیں۔
اللہ آپ سے راضی ھو
سید مہتاب شاہ نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 12:45 pm ایڈٹ
عزت ماب ھمدانی صاحب ،آپکی عنایت ھے ورنہ میں کہاں اور عالمی اخبار کی یہ معتبر فیملی کہاں،ناچیز کی سیکھنے کی یہ جستجو یقینا داخلہ دینے پر آپ کی اور تمام احباب کی خاص کر ڈاکٹر صاحبہ کی جن کے ذریعے اس معذز فیملی تک میری رسائی ممکن ہوئی کا شکریہ کرتی ھے،یہاں میں جناب آصف اقبال صاحب کا بھی شکریہ ادا کرنا ضروری سمجتا ھوں جنھوں نے جنگلی پھولوں کو بھی گھر کے باغیچے تک پہنچا دیا،آداب
اظہر الحق نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 1:15 pm ایڈٹ
مہتاب شاہ بھائی آپکو عالمی اخبار میں خوش آمدید ، اور آپ جیسے لکھاری کا اضافہ ہمارے لیے بہت حوصلہ افزا ہے ،
بے شک بابا(صفدر ہمدانی) نے بجا فرمایا کہ یہ ہجوم نہیں ہے بلکہ چند علم سے محبت کرنے والوں کی محفل ہے
میں چلتے چلتے ایک بات بتاؤں ، شاہ جی ہزارہ کی جانی پہچانی شخصیت ہیں ، اور انہیں پہلی ہندکو ٹیلی فلم بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور بہت اچھے ڈرامہ نگار ، اداکار ،صداکار ، شاعر اور سب سے بڑھ کر ایکٹیوسٹ ہیں
خوش آمدید شاہ جی
صفدر ھمٰدانی نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 1:40 pm ایڈٹ
اظہر اور ڈاکٹر نگہت صاحبہ.میری رائے ہے کہ مہتاب شاہ صاحب کو باقاعدہ خوش آندید کہنے کے لیئے ایک نیا بلاگ شروع کیجئے جسمیں برادر ماہ تاب خود کو متعارف بھی کروائیں،کیا خیال ہے؟
جی بابا آُ کی حسب خواہش بلاگ حاضر ہے .. ایک بار پھر شاہ جی بہت بہت خوش آمدید
سائرہ بتول نے کہا ہے:
August 12, 2011 بوقت 2:56 pm ایڈٹ
سب سے پہلے تو عالم آرا آپا کی دعا پر دل کی گہرائیوں سے نکلتی ہو ئی صداےء آمین ثمّہ آمین
اور پھر بہت شکریہ نگہت آپی کا کہ انھوں نے اتنی اچھی باتیں ہم تک پہنچائیں. بہت ہی فکر انگیز فرمودات ہیں میرے آقا و مولا
حضرت علی ابنِ ابی طالب (علیہ السلام) کے.
اب جناب مہتاب صاحب کی خدمت میں سلام کے بعد عرض ہے کہ بقول صفدر بھائی “آپ آےء بھی تو کس دھماکے سے”
اتنی گہری اور خوبصورت بات سوچنے اور ہم تک پہنچانے کا بے حد شکریہ.
اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش و خرّم رکھے.
آمین
( سائرہ کی خوش آمدید تنہا وہاں رہ جاتی سو یہ بھی یہاں لگا دی ہے )
آصف اقبال کو پیشگی خوش آمدید .. جی آیا نوں .. کہ مجھے یقین ہے کہ اب آصف میری درخواست کونظر انداز نہیں کریں گے .. اور خوشخبری یہ بھی ہے کہ طارق بھائی بھی تشریف لانے والے ہیں .. جی ڈیلس سے ” طارق ہاشمی ” .. خوش آمدید ..
شاہ صاحب سے میرا تعارف زیادہ پرانا نہیں ہے ، مگر انکے کالمز کو کافی عرصے سے پڑھ رہا ہوں ، اور روزنامہ ہمارا آج کے حوالے سے انسے بات چیت بھی رہی ہے ، ایک ملٹی ڈائمنشنل شخصیت کے مالک ہیں شاہ جی ، اور سچے فنکار ہیں ، فنکار سچا تبھی ہوتا ہے جب وہ وہ کرے جو وہ کرنا چاہتا ہے ، اسکی بات کا اثر اسی لیے ہو گا کہ وہ جو کر رہا ہے اس پر وہ خود بھی یقین رکھتا ہو، شاہ جی نے جو کیا پورے یقین کے ساتھ کیا ، چاچی جُل کراچی جیسی فلم جس کے برجستہ جملے اور اسکی خوبصورت عکاسی ، شاہ جی کی صلاحتیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اسکے علاوہ انکا لکھا ہوا ہزارہ کا ترانہ بھی مقبولیت کی سند حاصل کر چکا ہے . ایک خوبصورت علاقے کا ایک خوبصورت نام ہے مہتاب شاہ . . . جنکی مہتابیاں قابل تعریف ہیں . .. اور مجھے امید ہے شاہ جی عالمی اخبار کے لیے بھی باقاعدہ لکھتے رہیں گے
شکریہ تمام احبا ب کا اتنی تعریف وتوصیف بیان کرنے کا میرے حق میں حالانکہ میں اس قابل تو نہیں ،آپ سب کی محبت کا مزید مقروض ھو گیا ھوں،امید ھے کہ اپنی دعاوں میں یاد رکھیں گے،
بزم میں آئے ہماری ہیں وہ ”آداب” کے ساتھ
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے مہتاب کے ساتھ
…..
ایک شاعر،اک اداکار،ڈرامے پہ سند
یاد فرمائیں گے احباب ان القلاب کے ساتھ
…..
لفظ کو لکھ کے اداکاری کا قالب دینا
سب کے سب کام ہیں یہ کھیلنا اعصاب کے ساتھ
……
رشکِ مہتاب کی خاطر جو میں لکھوں صفدر
ٹاٹ کا ٹکڑا سجے کس طرح کمخواب کے ساتھ
نگہت جی کے خط کے جواب میں ایک ادنی سی مجال
تیرے خدا نے تیرا خط پڑھ لیا نگہت
اک مد ت سے ظالم کی حکمرانی ھے
سائرہ جی کی نوازش،آداب سائرہ جی
معروف کارٹونسٹ مصور یا یوں کہہ دوں ہمہ جہت شخصیت مظہر شہزاد خان
اظہر الحق نسیم صاحب اور سید مہتاب شاہ صاحب آپ کو بلاگ فیملی میں خوش آمدید بلکہ اظہرالحق نسیم صاحب کو تو بحیثت ایڈیٹر فیچرز
شمولیت کی مبارک باد
بہن نگہت نسیم اور استاد محترم صفدر ھمدانی کا تو نگینے چن کر بلاگ فیملی کو سجانا کام ھے جسے وہ عبادت سمجھ کر کرتے ھیں
sab say Pehlay tammam dostoun ke khidmet mein salam arz hey,
رشک مہتاب کی خاطر کیا کچھ لکھ ڈالا
میں اک ٹاٹ کا ٹکڑا تھا کمخواب بنا ڈالا
جناب قبلہ ھمدانی صاحب خدا راہ مجھکو مقروض رہنے دیجئے لیکن میری روح کو تو مقروض مت کیجئے سود کا زمانہ ھے اور یہ بے چاری ابھی ناتواں ھے اور اثیربھی ھے لفظوں کی ،اللہ آپکو صحت کاملہ دے ،بہت بہت نوازش آپکی عنایت کیلئے
آج جی میں آیا تھا کہ پانی پر لفظ محبت لکھ دوں
پھراچانک مجھے موجوں کے بپھرنے کا خیال آیا
اسلام علیکم قا بل احترام ساتھیو
سب سے پہلے تو سید مہتاب شاہ صاحب کو خوش آمدید کہ اس مبارک ماہ میں آپ نے ہماری عالمی اخبار کی فیملی میں شریک ہو کر ہماری خوشی میں اضافہ فرمایا ۔اور اس فیملی کو رونق بخشی ۔
اب پیاری بہن نگہت کا شکریہ کی انہوں نے اس بلاگ کو شروع کیا جزاک اللہ خیر
احساس ہوا کہ دل سے نکلی دعا قبول ضرور ہوتی ہے ۔اللہ اپنے بندوں پر بہت مہربان ہے ۔جب ہی تو اس نے ہمارے لئے علم کے دروازے کھولے ہوئے ہیں ۔امید ہے کہ ہم شاہ صاحب کے علم سے بھی فیض پائینگے ۔
آپ سب کو آزادی کی سالگرہ مبارک
اللہ میرے ملک کا محافظ ہو اور اسے شر اور فساد سے بچا لے آمین
دل بہت دکھی ہے کہ رمضان جیسے با برکت ماہ میں بھی میرا شہر خون رنگ ہے ۔
اللہ ہم سب پر کرم فرما ئے آمین
عالم آرا
وینکور
میرے احباب یہ قطعا نی سمجھیں کہ آصف اقبال کو اردو رسم الخط لکھنا نہیں آتا .. اصل میں یقیننا جلدی میں لکھ کر حاضری لگوائی گئی ہے .. آصف جلدی سے اپنی اردو اور اپنے ہی اسٹائل میں لکھ کر سب ساتھیوں کو حیران کر دیں .. ..
عالمی آخبار کے معزز ساتھیوں رمضان کریم اسلام علکیم ۔
بزم میں آئے ہماری ہیں وہ ”آداب” کے ساتھ
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے مہتاب کے ساتھ
…..
ایک شاعر،اک اداکار،ڈرامے پہ سند
یاد فرمائیں گے احباب ان القلاب کے ساتھ
…..
لفظ کو لکھ کے اداکاری کا قالب دینا
سب کے سب کام ہیں یہ کھیلنا اعصاب کے ساتھ
……
رشکِ مہتاب کی خاطر جو میں لکھوں صفدر
ٹاٹ کا ٹکڑا سجے کس طرح کمخواب کے ساتھ
لہلہاتے کھیتوں ،سرسبز وادیوں برفیلی چوٹیوں اور گنگناتی ندیوں والی جنت نظیر وادی سے تعلق رکھنے والے سید ماھتاب شاہ صاحب کی آمد سے عالمی اخبار میں چار چاند لگ جايئنگے اتنی ورسٹائل شخصیت جو چندے آفتاب وچندے ماھتاب ھو ھم سب دل کی گہرايئوں سے انکی آمد پر خوش آمیدید۔ اھلا وسہلا، ویلکم ۔مرحبا کہتے ھیں
شکریہ جناب آپکی محبتوں کا ،رفاقتوں کا، چار چاند تو آپ لوگوں نے لگا دیئے اک گہنے ہوئے ماہتاب کو
آو لوگو جشن منائیں آج ھم ھی اپنی لاشوں پر
جہاں خاموش تماشہ دیکھے ھے
میرا منصف بھی تیرا حاکم بھی
مہتا ب بھائی نے بلاشبہ ہندکو زبان کے جو کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے. مہتاب بھائی جہا|ں ایک اچھے فلم میکر ہیں وہیں ایک اچھے لکھاری اور بہترین انسان بھی ہیں . عالمی اخبار کی ٹیم کو ان کے حوالے سے یہ تعارف لکھنے پر دلی مبارکباد.
اسلام و علیکم
سید مہتاب شاہ صاحب. عالمی اخبار کی بلاگ فیملی میں خوش آمدید آپ کے بارے میں جس قدر اس بلاگ میں پڑھا جان کر بہت خوشی ہوئی عالمی اخبار کا یہ چھوٹا سا خاندان بس ہمیشہ ہی اچھے مخلص اور صاف دل لوگوں کا منتظر رہتا ہے ۔۔ دُنیا کے اس گلشن میں جہاں اور جس کو بھی کوئی بہت حساس اور خوبصورت پھول ملتا ہے ہم اس پھول کو اس چمن کا حصہ بنا لیتے ہیں کہ زندگی میں آدمی تو بہت ملتے ہیں مگر انسانوں کا ملنا بڑا کامیاب اور نایاب ہو گیا ہے اور جب اس خاندان کے کسی بھی فرد کو کوئی انسان نظر آجائے تو ہم اس کے ہو کر اس کو اپنا بنا لیتے ہیں ۔۔
عالمی اخبار کا حصہ بننے کے لئے شکریہ ۔۔ آپ بلکل دُعا میں یاد رہیں گے اور اُمید کرتی ہوں کہ ہم سب کو بھی دُعا میں یاد رکھیں گے آپ۔
خوش آمدید
شاد و آباد رہیں ۔
خدا حافظ و ناصر
ست بسم اللہ ، جی آیاں نُوں ۔ شاہ صاحب ، عالمی بلاگ فیملی میں خوش آمدید ۔
اسلام علیکم،میں آپ تمام فیملی ممبرز کا ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ھوں کہ آپ نے مجھے اس گھر میں جس طرح سے خوش آمدید کہا اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک آدمی کو انسان ہونے کے ثبوت فراھم کرنے کا ایک سنہری موقع فراھم کردیا،میں یہاں ایک بار پھر اپنی روحانی استاد ڈاکٹر نگہت صاحبہ،اپنے بزرگوار بابا جی،محترم آصف اقبال صاحب،جناب اظہارالحق صاحب، جناب جاوید اقبال کیانی صاحب، جناب احمد ترازی صاحب ، محترمہ سیدہ ثمرین بخاری صاحبہ،ہدایت سائرصاحب ، محترمہ سائرہ بتول صاحبہ ، محترمہ شاھین حیدر رضوی صاحبہ ، محترمہ عالم آرا صاحبہ ،محترمہ فاطمہ ابرارسمیت تمام احباب کا مشکور وممنون ھوں اور درخواستگزارھوں کہ آدمی سے انسان بننے کیلئے اپنی نیک دعاوں میں مجھے بھی یاد رکھیئے گا،نوازش
چہرے کاحسن تب تک ھی حسیں رھتا ھے
دل کی آنکھ جب تک لبریز ِ حیا ھوتی ھے
یہ پرندے کتنے حسین ھوتے ہیں دُنیا سے بے نیازی ھی شائد انکا اصلی حسن ھے۔۔۔۔ جنکے کوئی ارمان نہیں ھوتے اور نہ ھی انکے مکان ھوتے ہیں ۔۔۔ پھر بھی ہر صبح ان کے چہکنے کے روشن امکان ھوتے ہیں ۔۔۔ یہ اپنی اونچی اڑان سے زمین کا نظارہ کر رھے ھوتے ہیں ۔۔۔ جہاں انسان ھی انسان ھوتے ہیں ۔۔ جو ھر لمحہ اک دوجے سے نہ جانے کیوں بدگمان ھوتے ہیں ۔۔۔کچھ تو حرص ،لالچ میں ڈوبے اور کچھ مجبور و لاچار ھوتے ہیں تلاش معاش میں سرگرداں۔۔۔ اچانک اک بے نام گولی انکی زندگی کا چراغ گل کردیتی ۔۔۔ آسماں میں اڑنے والے یہی پرندے اس انسانی لاشے کو دیکھ کر واپس اپنے ٹھکانوں کو جاتے ہیں مگر روے ھوئے ۔۔۔ اور کہتے ھیں اے مالک کریم ھمیں وہ زبان عطا کر کہ ھم تیری اینٹیلی جنس اینجسیوں کو بتائیں کہ تیرے نائب کو کون قتل کررھا ھے ۔۔۔ اس کا نام ومکاں کیا ھے ۔۔ لیکن تا قیامت ھمیں خاموش رھنے کو حکم ملا ھوا ھے ۔۔۔ پھر بھی اک نہ اک دن ھم ھی گواھی دیں گے ۔۔۔ تمہیں کس نے کہا تھا کہ رزق زخیرہ در زخیرہ کرتے پھرو ۔۔۔ آخرت کی زندگی کو دُنیا کی زندگی پر اگر ضرب یا تقسیم کر کے دیکھو گے تم اس جہاں میں ساٹھ سال تک جینے والے لوگ آخرت کی زندگی کے مقابلے میں صرف چار منٹ جی پا رھے ھو۔۔۔۔ خدا راہ ھمیں دیکھو اور ھم سے سبق سیکھو
مندرجہ بالا لائنوں میں جو کچھ بھی لکھا ھے میں نہیں جانتا کہ میں نے کیا لکھا ھے،لیکن میری روحانی استاد نگہت جی نے اک بار کہا تھا کہ شاہ جی مجھے پرندے بہت پیارے لگتے ہیں ۔۔۔ تو انکے نام یہ چند لکیریں جو میں نے کاغذ پر کھینچی ھیں انکی نذر
شاہ جی بہت بہت شکریہ ۔۔ اتنی خوبصورت لکیروں کا جو آپ نے میری نذر کی ہیں ۔ یہ سچ ہے مجھے پرندے بہت پیارے اور سچے لگتے ہیں ۔۔ ہر غرض سے پاک اونچا اور اونچا ہی اڑتے ہیں ۔۔ یہ بات مجھے بھی حیران کرتی ہے کہ جب میں افسانہ لکھتی ہوں تو اپنی “ مٹی“ سے جڑے رہنا چاہتی ہوں اور جب شاعری کرتی ہوں تو “اڑنا“ چاہتی ہوں ۔۔اور اسی لئے کہیں نہ کہیں سے پرندہ میرا استعارہ بن جاتا ہے ۔۔۔ مجھے اپنی ایک نظم یاد آ رہی ہے اس میں صرف میرے دل کی باتیں بند ہیں جو میں اپنی ماں سے ہمیشہ کرتی ہوں ۔
کا ش ۔۔ .ماں ۔۔ کاش
ماں
مجھے
پرندے بہت اچھے لگتے ہیں
مل بانٹ کر کھاتے ہیں
اور
ایک ساتھ اونچا اڑتے ہیں
کا ش
ماں
کاش
ہم سب بھی پرندے ہوتے
یہ میں نے اس دن لکھی تھی جس دن میں مسلمانوں کی حالت پر افسردہ تھی ۔۔ دنیا کے نقشے پر جہاں جہاں مسلمان بستے ہیں کوئی بھی سکھی اور خوشحال نہیں ہے اور جو ہیں وہ بے خبری اور خساروں میں پڑے ہیں ۔۔ دیکھئے تو ۔۔ تیونس اور یمن کے بعد اب مصر … مشرق وسطی میں آزادی کی تمنا … ہنگامے .. لوگوں کے برستے آنسو .. رستے زخم …. کب تک .. یہی سوچتے ہوئے آسمان پر اڑتے پرندوں نے مجھے جیسے ایک نئی دنیا کا پتہ دے ڈالا …. معاشی اور سماجی نا انصافی کی جیسے وجہ دریافت ہو گئی تھی۔
بہت خوب نگہت جی۔۔۔۔۔ بہت ہی عمدہ اللہ زور قلم مزید زیادہ کرے(آمیں)
تیونس ،یمن ،مصر اور مشرق وسطہ سب اپنی چگہ ٹھیک ۔۔۔ لیکن جو آزاد ملک میں ھورھا ھے یہ کیا ھے۔۔۔۔۔ عوام آزاد نہیں مقید ھیں آپ کے گھسے پٹے انگریزی قانون کی قید میں جبکہ آج کے موجودہ قانوں میں مٹھی بھر شرپسند آزاد ہیں ۔۔۔۔۔ یہاں بھی ہنگامے ۔۔۔ لوگوں کے برستے آٓنسو ۔۔۔۔ رستے زخم ۔۔۔۔ ٓاخر کب تک
یہاں معاشی اور سماجی ناانصافیوں کی ناھمواریاں دریافت تو ھو چکی ہیں لیکن اس کے حل کے لیئے کس کو کیا کرنا ھوگا؟؟؟؟؟؟؟؟
جناب سید مہتاب شاہ صاحب
کراچی میں حالات کی ذمہ دار پپلز پارٹی کی گورنمنٹ ہے ذرداری حکومت اپنے آپکو بچانے ک لیے پورے پاکستان کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ پرطانیہ میں فسادات ہوتے ہیں تو ان کا وزیر آعظم چھٹیاں ختم کر کے لندن آ جاتا ہے تین پاکستانی مرتے ہیں وزیر آعظًم سوری کرتا ہے مجرم پکڑے جاتے ہیں رات کو عدالتیں لگتی ہیں مجرموں کو سزائیں دی جاتی ہیں حالات کنڑول میں آ جاتے ہیں لیکن پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں پکڑا جاتا سالوں سے حالات خراب ہیں حکومت کے کان پر جوں نہیں رینگتی رمضان شریف کے مہینے میں خون کی بولی کھیلی جا رہی ہے۔ زرداری صاحب حکومت کے لیے اور کتنا خون بہاؤ گے ایک سال تک اور حکومت کر لو گے لیکن قوم معاف نہیں کرے گی۔۔۔۔۔
میںخیالات کی دھرتی پہ
احساسات کے پھول اگانا چاھتا ھوں
میں کچھ گیت لکھ کراپنی ھی ہتھیلی پر
ان خاموش گلیوں میں گنگنانا چاھتا ھوں
میری سوچیں اک دریا کی مانند ہیں
انکی روانی میں ھی پھر سے
اپنی یہ زندگی بھیتانا چاھتا ھوں
کچھ خاردار بودوں نے
میرے رنگین پودوں کی
کونپلوں کو ذخمی کر ڈالا
خود اپنے ہی ھاتھوں سے
لگائے ان چند خاردار پودوں کو
کاٹ کر جڑ سے میں خود
اک نئی اذیت اٹھانا چاھتا ھوں
نہ جانے کیوں پھر سے
اس احساس کے بھنور میں
ایک رستہ تلاش کرناھے
ھاں مگر اپنے لکھے ہوئےاس
گیت کو گنگناتے ھوئے ہی مرنا ھے
نہیں میں قائل لفظوں میں سحر انگیزی کا
اک بار سے اپنے اجڑے اس شہرخموشاں کو
میں اپنے احساسات کی خوشبو سے
۔اپنے ان گیتوں سے
پھر سے جگانا چاھتا ھوں،
میں خیالات کی دھرتی پہ
احساسات کے پھول
اگانا چاھتا ھوں
نئے کوچے،نئی گلیاں
نئے شہر ،نئے تاج محل
پھر سے بناناچاھتا ھوں
میں مسکرانا چاھتا ھوں
میں گنگنانا چاھتا ھوں