اندھا بانٹے ریوڑیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صاحبوإماموں کھپےنےقوم کےسینےپرمونگ ڈالتےہوئےاردوزبان دانوں کےسرپرایک ایسا احسان کردیاہےجسے پوری قوم چارصوبےاوربھی بنالےتو نہیں اتارسکتی۔۔ماموں کھپے نے ایوان صدرکو اپنے اباؤاجدادکی جاگیرتوسمجھ ہی رکھاتھا لیکن اب قوم کی توقیربھی ان کےپاؤں کی ٹھوکروںپرہےانہوں نےقوم اعزازات اندھوں کی طرح ایسےبانٹےہیں کہ کسی  اندھے نےبھی کیاریوڑیاں بانٹی ہوں گی ،

یوم اذادی پرصدر مملکت آصف علی زرداری نے جن شخصیات کواس پاک وطن کے پاک اعزازات سےنوازاہے ان میں ہمارے قومی محسن ،چنگیزی محافظ جناب رحمان ملک صاحب ،ماضی میں جناب صدرکے وکیل کے طورپر دردرکی خاک چھاننےوالے فاروق ایچ نائیک،بی بی سپیکرفہمیدہ مرزا، ۔اسی طرح صدر کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی اور ایوان ِ صدر ہی میں صدرکےبھونپوکافرض اداکرنےوالےفرحت اللہ بابر، امریکا میں پاکستان کے سفیربلکہ یوں کہیےامریکا میں پاکستانی خرچےپرامریکاکےہی سفیر حسین حقانی ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انچارج فرزانہ راجہ ،بیت المال کے چیئرمین زمرد خان شامل ہیں،،یہ فہرست ابھی ختم نہیں ہوئی اس میں  ۔ستارہ ء امتیازحاصل کرنےوالے، نرگس سیٹھی ، قاسم ضیاء اور مبشر لقمان بھی شامل ہیں

ناقدین کا منہ بندکرنےکیلئے چندایک دانے ٹھیک بھی ڈال دئیےگئےہیں تاکہ قوم ان کےنام دیکھ کر صبروشکرکےگھونٹ پی سکے۔۔اب ڈریہ ہےکہ جس طرح یہ ریوڑیاں بانٹی گئی ہیں اور اعزازات کو بےاعزازکیاگیاہے۔۔۔اسے دیکھ کر سابقین میں سے کوئی اعزازواپس کرنےکا اعلان نہ کردے۔۔۔اگرایک باریہ روایت شروع ہوگئی تو پھرلمبی قطار۔۔۔۔لیکن اے بسااآرزو کےخاک شد کےمصداق میری قوم میں غیرت مندوں کی فوج رخصت ہوچکی ہےاب ایسی مثالیں ۔۔۔۔شاید ہی کبھی ملیں ۔۔۔

میں حیران ہوں جناب صدرکو زرابھی احساس نہ  ہواکہ یہ اعزازقوم کی امانت ہیں اورہمیشہ  قوم کےسپوتوں کو دئےجاتےہیں ۔۔گلی محلے کے موالیوں کو یاربیلیوں کو دےکروہ قوم کےساتھ مذاق ہی نہی اس کی توہین بھی کررہےہیں ۔۔لیکن شاید جمہوریت بہترین انتقام اسے کہتےہیں ۔۔۔۔۔

Published by

محمد ناصر زیدی۔لاہور

I am a journalist currently worling in Dunya News as copy Editor

11 thoughts on “اندھا بانٹے ریوڑیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔”

  1. قومی اعزازات یاریوڑیوں کی تقسیم

    اس سال حکومت کی طرف سے پاکستان کے سول اعزازات کی جو بے توقیری کی گئی ہے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ اعزازات ریوڑیوںکی طرح اپنوں ہی میں بانٹے گئے ہیں اور ایسے ایسے لوگوں کو نوازاگیاہے جن کی کوئی قومی یا عوامی خدمات تلاش کرنے پر بھی نظرنہیں آتیں۔ بیشتر معاملات میں صرف یہ ملحوظ خاطر رکھاگیاہے کہ ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہونا چاہیے یا ذاتی تعلق کی کسوٹی پر پرکھاگیاہے۔

    گزشتہ اتوارکو یوم آزادی پر صدرآصف علی زرداری نے ان اعزازات کا اعلان کیاہے جو روایت کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ کو دیے جائیں گے۔ روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ سوال اٹھ کھڑا ہواہے کہ ان ”معززین“ کو یہ باوقار اعزازبخشنے کے لیے کس پیمانے کو مدنظر رکھاگیاہی؟185 افراد کی اس فہرست میں درجن بھرسے زائد تو نوکرشاہی کے وہ لوگ ہیں جن کا تعلق حکمران پیپلزپارٹی سے ہے۔ان میں قومی اسمبلی کی خاتون اسپیکر‘ چیئرمین سینٹ‘ وزیرداخلہ عبدالرحمن ملک‘ صدرکے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی ان کی بھتیجی شرمیلا فاروقی بھی شامل ہیں۔

    روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق اعزاز پانے والے ایک سرکاری ملازم‘ جو صدر صاحب کے بہت قریب ہیں‘ فہرست میں اپنا نام شامل کیے جانے پر خوش نہیں ہیں۔ پیپلزپارٹی کے جن جیالوںکو اعزازات دیے گئے ہیں انہیں ”پبلک سروس“ یا قومی خدمات کی بنا پر منتخب کیاگیا ہے تاہم ان میں سے بیشترکی قومی خدمات کا سراغ لگانا مشکل ہے۔ ریوڑیاں بانٹنے میں صدرکے ترجمان فرحت اللہ بابر‘ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی صدر نشین فرزانہ راجا‘ امریکا میں پاکستان نے نامور سفیر حسین حقانی‘ بیت المال کے صدرنشین اور پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی زمرد خان کو بھی فراموش نہیں کیاگیا اور انہیں ہلال امتیازسے نوازاگیاہے۔

    پاکستان براڈ کاسٹنگ کا رپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی اور صدر مملکت کی بہت قریبی شخصیت اور کابینہ ڈویژن کی سیکرٹری نرگس سیٹھی کو ستارہ امتیاز عطا ہواہے۔ قومی خدمات کے ذیل میں متحدہ کی رکن قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت کو بھی ستارہ امتیاز دیاگیاہے۔

    اس فہرست میں متحدہ کی کسی شخصیت کی شمولیت بھی ضرورت تھی۔ جہاں تک سرکاری ملازمین کو نوازنے کا تعلق ہے تو وہ اپنی ”قومی خدمات کا اچھامعاوضہ وصول کررہے ہیں اور تنخواہ دارنوکرہیں مگر یہ نوکر آقابنے بیٹھے ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے اسے ”لوٹ سیل“ اور قومی اعزازات کی توہین قراردیاہے۔

    ان کا کہناہے کہ یہ پورا عمل قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ جمہوری طرز حکومت نہیں بلکہ رنجیت سنگھ کے دورکا اعادہ ہے۔ قومی اعزازات کی اس بندربانٹ پرتنقید کے جواب میں کسی نامعلوم سرکاری ترجمان نے اسلام آباد سے جاری پریس نوٹ میں اس مذمت کی مذمت کی ہے اورکہاہے کہ پاکستان کے لیے قومی فخر ووقار کے اس موقع کو بھی تضحیک کا نشانہ بناکر قوم کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی گئی ہے۔

  2. اسلام علیکم بھائی ناصر زیدی
    ابھی ابھی بلاگ کھولا اور حیران رہ گئی ۔کل بالکل اسی سوچ پر مبنی ایک آرٹیکل پوسٹ کیا تھا حیرت صرف یہ ہوئی کہ بعض اوقات ہماری سوچ کتنی ایک سی ہوتی ہے ۔میں بہت خوش ہوں کہ آپ کی اور میری اور شابد ہم سب کی ہی سوچ ایک ہے ۔
    اگر چھپا تو میرا کالم ضرور پڑھئے گا ۔ ہم سب کی سوچ ایک ہے تو ضرور ہم ان تمام برائیوں کو مات دبنگے انشا ء اللہ جنہوں نے ہمارے دلوں کو دکھی کیا ہوا ہے ،
    آپ کا یہ جملہ کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے سب باتوں پر بھاری ہے ۔
    بس دکھ یہ ہے کہ یہ انتقام معصوموں سے لیا جا رہا ہے جو تبن میں ہیں نہ تیرہ میں ۔
    آپ کی بات بالکل حق ہے
    ناقدین کا منہ بندکرنےکیلئے چندایک دانے ٹھیک بھی ڈال دئیےگئےہیں تاکہ قوم ان کےنام دیکھ کر صبروشکرکےگھونٹ پی سکے۔۔
    کیونکہ یہ اپنے آپ کو بچانے کا فن جانتے ہیں اس لئے ان کے پاس ہر گر موجود ہے ۔
    اللہ ہمارے ملک کی حفا‎ظت فرمائے آمین
    عالم آرا

  3. میں حیران ہوں جناب صدرکو زرابھی احساس نہ ہواکہ یہ اعزازقوم کی امانت ہیں اورہمیشہ قوم کےسپوتوں کو دئےجاتےہیں ۔۔گلی محلے کے موالیوں کو یاربیلیوں کو دےکروہ قوم کےساتھ مذاق ہی نہی اس کی توہین بھی کررہےہیں ۔۔لیکن شاید جمہوریت بہترین انتقام اسے ہی کہتےہیں بلکہ یوں کہیں کہ جمہوریت سے اب انتقام لیا جا رہا ہے۔
    ناصر بھائی میرے دل بات کی بات اتنی آسانی سے پہنچانے پر دعائیں لیجئے ۔

  4. آپ روتے چیختے رہیں اور جو کرنا ہو وہ کریں گے کہ یہ ملک انکے بڑوں کی جاگیر ہے. جب حیا رخصت ہو جائے اور انسان بے شرم ہو جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے. حیف تو ان پر ہے جنہوں نے یہ اعزازات قبول کیئے ہیں. انا اللہ وانا الیہ راجعون

  5. یہ وطن زرداری کے اب باپ کی جاگیر ہے
    اے مرے پیارے وطن یہ کیا تری تقدیر ہے
    ….
    دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
    کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
    ….
    قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
    ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے

  6. جب حیا رخصت ہو جائے اور انسان بے شرم ہو جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے. حیف تو ان پر ہے جنہوں نے یہ اعزازات قبول کیئے ہیں. انا اللہ وانا الیہ راجعون

    یہ ہی سچ ہے بابا لیکن اعزازات کی مست جھنکار سے کون انکار کرے ۔۔ پھر اس کے بعد کی مبارک سلامت کا شور کسی نشے سے کیا کم ہے ۔۔ یقین جانئے سب سے حسین چیز نشہ ہے اور اس کا انکشاف بھی مجھ پر حال ہی میں ہوا ہے کہ میں آج کل drugs and alcohol addiction centre میں اپنی نئی پوسٹ پر ہوں اور ایک تحقیقی مقالہ لکھ رہی ہو ۔۔

    مجھے کہنے دیجئے کہ زرداری سے زیادہ بدتر کوئی مریض نہیں ہو سکتا ۔۔ زرداری تو پوری سائیکاٹری کی کتاب ہے ہر مرض اس میں ہے یعنی Narciccisim سے لے کر Addiction تک ہر مرض میں مبتلا ہے ۔

    اللہ کریم و رحیم کی ہم انسانوں پر سب سے بڑا احسان ہے کہ کوئی انسان بھی تا قیامت زندہ نہیں رہے گا ۔ موت جہاں سب سے بڑی حقیقت ہے وہاں ہم انسانوں کے لئے اللہ کا سب سے بڑا انعام اور رحمت بھی ہے ۔۔۔

    رحمتوں کا ماہ مبارک ہے اور اللہ سوہنا کوئی دعا رد نہیں کرتا ۔۔ آیئے اپنے ملک کی بقا کے لئے اس کی رحمت مانگتے ہیں ۔۔

  7. دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
    کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے

    واہ واہ واہ

  8. باباکیاخوبصورت سماں باندھاہے….
    “یہ وطن زرداری کے اب باپ کی جاگیر ہے
    اے مرے پیارے وطن یہ کیا تری تقدیر ہے
    ….
    دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
    کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
    ….
    قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
    ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے”
    …………….
    احمد بھائی میرےبلاگ میں تشنگی باقی تھی آپ کی تحریرنےوہ بھی پوری کردی ،،
    …………
    عالم آراجی ..بالکل اکثرایسےہوجاتاہے…کیاآپ کا کالم عالمی اخبارکی زینت بناہے
    اگرایساہےتومیں ضرورپڑھناچاہوں گا..ویسے ماموں کھپےکےحوالےسےپوری قوم کی سوچ یہی ہے
    ایسی صورتحال میں ہم ہاتھوں میں قلم رکھنےوالوں کی سوچ میں مماثلت عجب نہیں.
    …………..
    آپی نگہت نسیم …میں آپ کی بات سے سو فیصد متفق ہوں کہ جناب صدرایک سائیکوکیس ہیں
    کچھ خاندانی جراثیم تھےان میں باقی کسر جیل میں اعلیٰ نسب ونسل کےلوگوں کےساتھ رہنے کی وجہ سے پوری ہوگئی
    اوراب ان پر”اثربد”کاجادوسرچڑھ کربول رہاہے…جاتےجاتےقوم کوبھی سائیکو بناکرجائیں گے،پاکستان کھپےکامطلب اب یہی سمجھ میں اآتاہےکہ
    ماموں کھپےاسے پاک وطن کو کسی نہ کسی طرح کھپانےکےچکروں میں ہیں
    یعنی نہ رہےگابانس نہ بجے کی بانسری..

  9. زیدی صاحب

    سابقین میں سے کوئی اعزازواپس کرنےکا اعلان نہ کردے۔۔۔اگرایک باریہ روایت شروع ہوگئی تو پھرلمبی قطار۔۔

    قطعاً ایسا نہیں ہوگا۔ جیسے تمغے دینے والے ہیں ویسے ہی لینے والے بھی ہیں معہ نجم سیٹھی جی کے۔ گیہوں کے ساتھ گُھن بھی پسے ہیں۔

  10. محمد ناصر زیدی کا احتجاجی بلاگ اندھا بانٹے ریوڑیاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بھائ بتايئۓ کونسا ایسا شعبہ ھے جو اقربا پروری اور اپنے خوشامدی ٹولوں کو نوازنے میں بدنام نیہن ھے ،پاکستان کے 11ویں صدر نے تو ویسے ھی کرپشن کی انتہا کردی ھے ۔ ساری دنیا میں 18دسمبر 1487 سے مسٹر 10٪ کے نام سے جانے پہچانے آصف زرداری جو اب ترقی پا کر مسٹر 100٪ ھوچکے ھیں ، اور اس حوالے سے ساری دنیا میں قومی املاک لوٹنے کھوسٹنے میں مشہور ھیں ایک قیدی سے صدر مملکت کے عہدے پر پہنـچ جانے والے آصف زرداری پاکستان کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ھونگے اور آپ ایک ایسے ادمی سے کیا توقع کر سکتے ھیں ، قومی اعزازات اور امتیازات بھی اب اپنے خوشامدی ٹولوں ،لوٹوں میں تقسیم کرکے ایک نئ تاریخ رقم کر رھے ھیں ، سارے اخبارات بھرے ھوۓ ھیں ایسے مضحکہ خیز اعزازات کی تقسیم پر، جو واقعی اسطرح بانٹے گئے ھیں حیسے کہ سیل لگی ھو

    ھم محترم المقام جناب صفدر ھمدانی کے ان اشعار پر داد دیتے ھوۓ دعا کرتے ھیں ھماری بہت عزيز بہن او ربہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم جلد ازجلد ھمارے سائیکی صدر کے لیے کوئ علاج تجویز کرینگیں

    ، یہ وطن زرداری کے اب باپ کی جاگیر ہے
    اے مرے پیارے وطن یہ کیا تری تقدیر ہے
    ….
    دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
    کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
    ….
    قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
    ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے

  11. اسلام علیکم ساتھیو
    صفدر ھمدانی بھائی بہت سچی تصویر کھینچی ہے آپ نے
    دیکھ کر فہرست اعزازات کی آیا خیال
    کوئی تو چمچہ ہے اسمیں اور کوئی کفگیر ہے
    ….
    قائد اعظم کی روح بھی بالیقیں بے چین ہے
    ہائے کیا اقبال تیرے خواب کی تعبیر ہے

    اللہ میرے ملک کو ہر قسم کے لٹیروں سے بچائے آمین
    عالم آرا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *