اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ اور جھوٹا۔۔۔۔وزیرداخلہ سندھ منظور وسان نے کہا ہےکہ کراچی کے حالات کنٹرول میں ہیں۔۔۔۔ کراچی لاشوں کا شہر بن گیا اور ایوان صدر میں ایم کیو ایم کی وزارتیں طے کرنے کا اجلاس ہو رہا ہے۔ مظلوم عوام کے ظالم قائدین۔
منظور وسان کو عالمی گوئبلز ایوارڈ ملنا چاہیئے یا صدر زرداری خصوصی نشان امتیاز کا اعلان کریں اور بہت ہے کہ منظور وسان کو آج سے نامنظور وسان کہا اور لکھا جائے

لیجئے سب سے پہلے میں لکھتی ہوں ” نامنظور وسان ” اور ” نامنظور وسان ” ..لیکن بابا میرے لکھنے سے اگر کوئی اثر ہوتا تومیں پاکستان جا کر لکھ کر آتی .. ہم لوگ تو جیسے گونگے اور اندھوں کے شہر جا بسے ہیں .. ہائے اتنا اندھیر ..
آپ صرف منظور وسان کی کیوں بات کرتے ہوئے’ یہاں تو چھوٹے سے لیکر بڑے زورداری تک سبھی جھوٹوں کے چمپئن ہیں’ ڈاکٹرصاحبہ آپ تو لکھنے کی بات کررہی ہیں جبکہ قوم تو 28فروری 2008سے ہی مسلسل چیخ رہی ہے مگر یہاں تو اندھوں ‘اندھیرے بانٹنے والوں کاقبضہ ہے ‘ارے کوئی تو دل پر ہاتھ رکھ کر ان ظالموں سے پوچھو’ کراچی میں مرنے والے کون ہیں؟کسی ماں کے تو وہ بیٹے ہوںگے ‘ کسی بہن کے بھائی اور کسی بیوی کے شوہر۔ تمہاری سفاکانہ حرکتوں نے کسی ماں کو بیٹے سے ‘بہن کو بھائی سے جدا کردیا اور تم درندوں نے کسی کاسہاگ چھین لیا۔ یاد رکھو قیامت آئے گی ضرور آئے گی۔ پھر اس کی عدالت میں کہنا منظور وسان ‘ اللہ کریم ہم ذمہ دار نہیں’ پھر وہاں تمہارا زرداری نہ بچاسکے گا اورنہ ہی کوئی شہید جمہوریت تمہیں بچانے آئے گا اورنہ ہی لوگو ں کے خون چوس کر موت کی بھینٹ چڑھنے والے ”بھٹوز ” تمہارے کام آئیں گے۔
یاد رکھو قیامت آئے گی اور ضرور آئے گی۔ لیکن سوال تو یہ بھی ہے کہ تم نے اس کی کیاتیاری کرلی۔ تم تو کہتے ہو کہ میں سچے خواب دیکھتا ہوں’ ذرا اپنی سفاکانہ حکتوں اور حرام خوریوں کے بارے بھی خواب دیکھو ‘ دیکھو وہ خواب بھی جو ایوان صدر میں گلچھڑے اڑرہے ہیں’ خواب دیکھنا ہے تو دیکھو قوم کے سرمایہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر شیر مادر سمجھ ‘درندوں میں بانٹنے والون کے بارے ۔ کیوں نہیں دیکھتے سچے خواب ان کے بارے’ کیا یہ خواب دیکھتے ہوئے تمہاری آنکھیں اندھی ہوجاتی ہیں۔ بولو۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں بولوگے تو قیامت کے دن تو بولنا پڑے گا ناں
یاد رکھیں ہو سکتا ہے کہ میری یہ بات کتابی ہو لیکن اس حقیقت کا کوئی توڑ بھی نہیں کہ ہر اندھیرے کی کو کھ سے ایک نئی صبح طلوع ہوتی ہے اور یہ قانون فطرت ہے کوئی پاکستانی پارلیمان کا قانون نہیں. بعض اوقات تاریخ میں قوموں کو صدیوں تک انتظار کرنا پڑا ہے.
بابا اسکو وکٹوریہ کراس ملنا چاہیے ، کمینہ سوتا رہتا ہے اور خواب دیکھتا ہے ، اور خواب خون سے لتھڑے ہوتے ہیں ، مستقل قومی مصیبت نے اسے مزید تعبیر سے نوازا ہے
باجی اندھیرا ہی ہے ، کہ ہمارے ہاں بجلی کی ہی نہیں ، احساسات کی بھی مکمل لوڈ شیڈنگ ہے ، قوم سو رہی ہے ، کہ وہ خواب دیکھے ، مگر خواب ایسے نہیں دیکھے جاتے
مارٹن کنگ لوتھر نے کہا تھا “میرا ایک خواب ہے ” تو دنیا بدل گئی تھی
اور یہاں اس کمینے کی وجہ سے کراچی میں خون کی ندیا بہ گئی ہیں
ہماری پوری قوم پر اب ایک بڑی لعنت ہے
اور یہ کرس اب قربانی مانگ رہی ہے . . . تمام حاکموں کی
کچھ کہا نہیں جا سکتا ، فقط یہ کہ یہان صرف انسان مر رہے ہیں، جب تک ان درندوں کی اپنی اولادیں انکی لگائی ہوئی آگ میں نہ جھونک دی جائیں، یہ کبھی اس عیاشی سے باہر نہیں آئیں گے۔ عام لوگ جنکی نہ تو ہمارے میڈیا کو پرواہ ہے نہ حکمرانوں کو۔ مگر کیا کہنے ہمارے کہ جب ان میں سے کوئی ملعون جہنم کو جائے تو ہم میں سے ہی لوگ انکے مرنے پہ آنسو بہاتے ہیں، نوحے لکھتے ہیں اور نہ جانے کیا کیا۔ ہماری کم فہمی نے ہمیں یہ دن دیکھنے پہ مجبور کر دیا ہے، اب خدا کرے کہ یہ ظالم بھی اپنے کیفر کردار تک پہنچ جائیں۔۔۔
نامنظور وسان. اے جہنمی یہ دیکھ.ترے ظلم کی انتہا کہ آج میرے زین عباس کو بھی بلاگ میں آکر بولنا پڑ گیا. نامنظور وسان تم اور تمہارے آقا ان بد بختوں کی نسلیں ہیں جن کے بارے میں قرآن نے کہا ہے صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَھُمْ لاَ يَرْجِعُونَ ۔ (البقرہ : 18 ) یہ بہرے، گونگے (اور) اندھے ہیں پس وہ (راہِ راست کی طرف) نہیں لوٹیں گے۔
اظہر بھائی باقی تو سب درست لیکن از راہ کرم مرحومہ بیچاری وکٹوریہ کو تو معاف کر دیجئے۔ ایسے لوگوں کے لیئے وکتوریہ کراس؟ بھائی جی ان کے لیئے تو تمغہ ذلالت کی بنیاد ڈالی جائے اور کیوں نہ ہم عالمی اخبار کے سب غریب فقیر ملک کر ان جہنمیوں کو یہ تمغہ ذلالت دینے کی ابتدا کریں۔
میں اس ضمن میں اظہر بھائی آپ، ڈاکٹر نگہت نسیم،جاوید اقبال کیانی اور عالم آراء صاحبہ پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کا اعلان کرتا ہوں جو تمغہ ذلالت کے پہلے شکار کانام منگل 23 اگست تک اعلان کر دیں، اس دوران اکمل سید صاحب سے لندن میں درخواست کرتا ہوں کہ وہ تمغہ ذلالت تیار کریں۔ چلیں اس نیک کام کی ابتدا ہم ہی کرتے ہیں۔
بابا
بات چل نکلی ہے تواسے چلنے دیجئے۔۔إ
تمغہ ذلالت ہی کیوں ۔۔۔ماموں کھپےاینڈ کمپنی میں ایک سے بڑھ کرایک نابغہ موجود ہے
ہر ایک کیلئے اس کی خصلتوں کے مطابق تمغہ ڈیزائن اورتحریرکیاجائے
ماموں کھپے کیلئے تمغہ بےغیرتی بہتررہےگا
تمغہ خجالت بھی ہونا چاہئے ایسے وزیروں کیلئے جوزبان کوکنٹرول کئے بغیر
بیانات داغتے ہیں تو اگلےہی لمحے ان کےجھوٹے بیان کاپول کھل جاتاہے
ایک تمغہ چھترول ہونا چاہئے۔۔وہ روایتی پولییس کے چھترکے مطابق ہو تو کیا کہنے
اس تمغے کے زیادہ حقدارماموں کھپےکے وہ ساتھی ہیں جنہیں گزشتہ دنوں ستارہ امتیاز،بصالت،
وغیرہ دئیے گئے۔اصولی طورپرقوم کو مزید اندھیرے اورمایوسی میں دھکیلنےپرانہیں یہی تمغہ ملناچاہئے لیکن
سوال یہ ہےکہ بلی کےگلےمیں گھنٹی کون باندھے۔۔۔۔۔۔۔
ہمدانی صاحب
یاد رکھیں ہو سکتا ہے کہ میری یہ بات کتابی ہو لیکن اس حقیقت کا کوئی توڑ بھی نہیں کہ ہر اندھیرے کی کو کھ سے ایک نئی صبح طلوع ہوتی ہے اور یہ قانون فطرت ہے کوئی پاکستانی پارلیمان کا قانون نہیں. بعض اوقات تاریخ میں قوموں کو صدیوں تک انتظار کرنا پڑا ہے.
آپ کی بات سو فیصد صحیح ہے۔
اسلام زندہ ہوگا فقط کربلا کے بعد۔
ٹیوی پر خبر آرہی ہے کہ چکرا گوٹھ کراچی میں 50 کمانڈوز پر فائرنگ ہوگئ جس سے 40 کمانڈوز زخمی ہوگئے۔
رینجرز نے چار دن کی قتل وغارت گری کے بعد کٹی پہاڑی میں صرف چھ گھنٹے میں امن بحال کردیا تھا۔
حکومت کے یہ حربے صرف بلیک میل ہیں تاکہ متحدہ دباؤ میں آکر انکی ہر بات مان کر حکومت میں شامل ہوجائے ۔ تاکہ پپلز پارٹی مسلم لیگ (ق) کے رحم وکرم پر نہ رہے۔ سوال یہ ہے کہ فوج اور چیف جسٹس کیوں خاموش ہیں ۔پاکستن بنے سے پہلے برِ صغیر کے مسلمان ایک قوم تھے جو اب فرقوں، زبانوں، ذاتوں، برادریوں، صوبوں، قصبوں میں بٹ کر رہ گئے ہیں اور ابھی مذید بٹتے رہیں گے۔
ہمانی صاحب
اس ضمن میں اظہر بھائی آپ، ڈاکٹر نگہت نسیم،جاوید اقبال کیانی اور عالم آراء صاحبہ پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کا اعلان کرتا ہوں جو تمغہ ذلالت کے پہلے شکار کانام منگل 23 اگست تک اعلان کر دیں،
دنیا کی پانچ ارب رکنی کمیٹی پہلے ہی مسلمان کو تمغہء حقارت و ذلالت دے چکی ہے۔ آپ نے کمیٹی دیر میں بنائ ہے۔
اسلام علیکم
حیران پریشان ہوں انسان ہے کدہر
ان بھیڑیوں کی بھیڑ میں آتا نہیں نظر
ہے شام لہو رنگ تو ہے صبح خونچکاں
آتا نہیں ہے مجھ کو کہیں بھی سکوں نظر
ماؤں کی آہیں سن کے کلیجے ہیں پھٹ رہے
بہنوں پہ پڑ نہ جائے کہیں کوئی بد نظر
گھر کے چراغ تم نے بجھائے اے سنگدلو
اے کاش پڑے تم پہ کوئی قہر کی نظر
دنیا اجاڑ کر تمہیں جنت کی ہے طلب
ڈالے گا تم پہ رب میرا نہ رحم کی نظر
جو خون بہائے نا حق انسان ہی نہیں
اے کاش ڈالو حکمت قران پہ اک نظر
دکھی دل کے ساتھ
عالم آرا
کیا عجوبے ، کیسے ونڈر
بھگتے قوم دن رات بلنڈر
اجلے تن ناپاک ہیں من
شرافت باہر خباثت انڈر
اوقات کسی کو یاد دلائے
منادی تیرے ڈھول کا تھنڈر
دما دما دم مست قلندر
دم دما دم مست قلندر
۔۔۔
یاں چلی ہے رسم نرالی
یاں بلی دودھ کی رکھوالی
یاں اندھے بانٹیں ریوڑیاں
اپنی ہی بھریں وہ جھولیاں
یہاں چور ہی چوکیدار بنے
اور ڈاکو آن بنے سکندر
دما دما دم مست قلندر
دم دما دم مست قلندر