کیا ہم واقعٰی ہی اس گلوب میں مستقبل دیکھ سکتے ہیں ، میں نے حیران ہو کر پوچھا ، بالکل انہوں نے فخریہ انداز میں بولا، میں فکشن کو حقیقت میں بدل دیا ہے ، اب میں ساری دنیا کو اپنی مرضی سے چلا سکتا ہوں ۔ ۔۔ تو کیا آپ مستقبل بدل دیں گے ، نہیں مستقبل بدل نہیں سکتا مگر ، لوگ تجسس کی وجہ سے جان پائیں گے ۔ ۔ کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں اور انکے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔ ۔۔ وہ ایک منجھے ہوئے سائنسدان تھے ، اور میری ان سے پرانی دوستی تھی ، اچھا یہ بتاؤ کہ تم کیا دیکھنا چاہتے ہو ، میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ میرا دوست میرے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں ، اور اب وہ مجھ سے کیا چاہتے ہیں ، اور پھر انہوں نے اس گولے میں سب کچھ دیکھا دیا ، اگلے دو برس تک میں آنے والے دنوں سے واقف ہو جاتا تھا ۔
انکے گولے کی ایک بڑی خامی یہ تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ چھے مہینے تک کا مستقبل دیکھا سکتا تھا ۔ ۔۔ مگر ابھی تک انہوں نے اپنی یہ انقلابی ایجاد میرے سوا کسی سے شئیر نہیں کی تھی ، وجہ مجھے مزید دو سال بعد پتہ چلی ، جب انہوں نے ایک دن مجھے بلایا اور کہا کہ آج اس مشین کا آخری دن ہے ، جو تمہیں جاننا ہے جان لو میں اسے تباہ کرنے جا رہا ہوں ، مگر کیوں ؟ یہ وجہ بعد میں بتاؤں گا ۔ ۔ ۔ ۔ اچھا چلیں میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ آپ مشین کے بعد کیسے ہونگے ۔ ۔ وہ ہنس دئیے اور اس شیشے کے گولے کے نیچے ، لگے کی پیڈ پر کچھ بٹن دبائیے اور مجھے وہ گولے میں نظر آئے ۔ ۔ جس میں ہم دونوں ساحل پر بیٹھے تھے اور سمندر کی لہروں سے کھیل رہے تھے ، ایسا لگتا تھا کہ جیسے ہمیں کوئی پرواہ ہی نہیں کسی چیز کی ۔ ۔ ۔یہ پہلے دیکھ چکا ہوں ۔ ۔ ۔
تم نے کیا سیکھا اس مشین سے ، انہوں نے جیسے بم مارا ہو ، مم مم میں نے کچھ نہیں سیکھا ، مگر میں نے سیکھا ہے ، کیا ۔ ۔ ۔ دیکھو تم نے اپنے ایک دوست کو ایک گٹر میں گرتے دیکھا تو اسے آنے والے دن میں احتیاط برتتے کا کہا مگر وہ پھر بھی گر گیا ، وجہ پتہ ہے کیا تھی ؟ ، کیا تھی ۔ ۔ وہ بہت دنوں سے اسی راستے سے گذر رہا تھا اور اسنے کبھی بھی وہاں کے گٹر کو نہیں دیکھا تھا ، اسی لئے اسے اس میں گرنا پڑا ۔ ۔ ۔ مگر میں بھی تو اس بس پر چڑھنے سے رک گیا تھا جو ایکسیڈنٹ کا شکار ہونے والی تھی ، ہاں مگر تم نے کیا کیا ، تم نے اس خالی بس والے روٹ کی جگہ مصروف روٹ لیا جسکی وجہ سے تمہیں اب اکثر رش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ۔ ۔میں نے اس مشین سے بھی یہ ہی سیکھا ہے ۔ ۔ ۔ کہ مستقبل بدلا جا سکتا ہے ، مگر اسکے لئے سوچ بدلنی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔اور مجھے خوشی ہے کہ میں اور تم اپنی سوچ بدل سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔اور اپنی سوچ کو مزید بہتر بنا کہ اپنا مستقبل بھی بہتر کر سکتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ ۔ تو دوستو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اپنی سوچ ضرور بدلیں ۔ ۔ ۔ ۔۔ یہ کامیابی کا راز ہے ۔ ۔ ۔۔ یہ کہ کر انہوں نے مشیں کو کھول کر اسکی جگہ پر ایک بڑے گملے والا پودا لگا دیا ۔ ۔۔۔ ۔

سو فیصد درست۔ میری تحریروں کو پڑھ کر بڑے بھائی نے بھی یہی کہا کہ تم اپنی سوچ بدلو۔ اتنا منفی لکھنا بھی ٹھیک نہیں۔ تمھارے مضامین پڑھ کر مایوسی ہوتی ہے۔ اس دن کے بعد سے میں کچھ لکھ ہی نہیں پایا کہ اپنے گردوپیش میں کچھ مثبت نظر ہی نہیں آرہا۔ پھر بھی میں اپنی سوچ کو بدلتے ہوئے مثبت تلاشنے میں مصروف ہوں۔ دعا کریں کہ آپ کی اس دعوت اور اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جاؤں۔
اظہر تم نے بہت ہی مختصر پیرائے میں بہت ہی قیمتی مضمون باندھا ہے . ہماری سوچ ہی ہماری دنیا اور آخرت بناتی ہے . ہماری ساری سائیکاٹری اسی کے گرد گھومتی ہے کہ آخر انسان کی سوچ کیا ہے اور اس کے اثرات اس کے عمل میں کہاں تک پائے جاتے ہیں . سوچیں انسانی دماغ میں پیدا ہوتی ہیں جو اس کے گھر اور ارد گرد کے ماحول میں پل کر جوان ہوتی ہیں . اس کی تعلیم اس کی جستجو اس کی سوچ کے حساب سے اس کی طبعیت کو متعین کرتی ہیں . اور شاید اسی وجہ سے آج اداسی اور مایوسی ہماری طبعیت کا ایک حصہ بن چکی ہیں اور ہم جو بھی لکھتے ہیں اس کے زیر اثر لکھتے ہیں .
میں قمر کی بات سے متفق ہوں کہ میں بھی جب بہت زیادہ مایوس ہو جاتی ہوں تو صرف منفی ہی لکھا جاتا ہے لیکن پھر ازلی امید پسند طبعیت غالب آ جاتی ہے اور میں کوشش کرتی ہوں کہ امیدیں بانٹ سکوں .. سو کوشش ہی کامیابی ہے .. ” میں اپنی سوچ کو بدلتے ہوئے مثبت تلاشنے میں مصروف ہوں ” .. قمر تم ہی نہیں ہم سب اسی میں کوشش میں لگے ہوئے ہیں .. میرا خیال ہے کہ یہی ہم سب کی مشترکہ کامیابی ہے ..
اظہر نے کتنی پیاری بات لکھی کہ ” اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اپنی سوچ ضرور بدلیں ” اور پھر ایک پودا گملے میں لگا دیا .. پودا ایک علامت ہے امید کی .. کوشش کی اور پھر کامیابی کی .. اس قدر کامیابی اور آسانی سے اپنامطلب سمجھانے پر مبارکباد لو … میں بھی آج سے مزید مثبت سوچنے کی کوشش کرونگی .. انشاللہ …. طالب دعا
مستقبل بدلا جا سکتا ہے ، مگر اسکے لئے سوچ بدلنی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔اور مجھے خوشی ہے کہ میں اور تم اپنی سوچ بدل سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔اور اپنی سوچ کو مزید بہتر بنا کہ اپنا مستقبل بھی بہتر کر سکتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ ۔ تو دوستو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اپنی سوچ ضرور بدلیں ۔ ۔ ۔ ۔۔ یہ کامیابی کا راز ہے ۔
ماشااللہ یہ ہیں کلیدی فکری جملے. اور مسلہ بھی یہی ہے کہ سوچ ہی تو نہیں بدل رہی. گاڑی بدل لیتے ہیں،مکان بدل لیا،کپڑے روزانہ بدلے،عینک کا فریم بھی کپڑوں کے رنگ کا بدلا.حتیٰ کہ کپڑوں کے رنگ کے مطابق نظر بھی بدلی یعنی کانٹیکٹ لنز بھی بدلے،وقت پڑا تو راستہ بدل لیا،لوگ نام بدل لیتے ہیں.رشتے بدلنا کوئی بات ہی نہیں، ایک چہرے پر کئی چہرے سجا لیتے ہیں لوگ،دین مذہب تک بدلا جاتا ہے……….اللہ اکبر نہیں بدلتی تو سوچ نہیں بدلتی اور اگر سوچ بدل جائے تو پھر شاید کچھ بھی بدلنے کی ضرورت ہی نہ پڑے
اظہر بھائی خوبصورت تحریر پیغام کامیابی کا راز ھےآپکی نگارش
ھم اس سنگین دور میں جی رھے ھیں جس میں تلخ اور گھناؤنے حقائق سے ھر وقت ھمارا سامنا ھے ھماری نرم و لطیف کومل سوچیں حالات کے ھاتھوں یرغمال ھیں نگہت نے درست کہا کہ سوچیں انسانی دماغ میں پیدا ہوتی ہیں جو اس کے گھر اور ارد گرد کے ماحول میں پل کر جوان ہوتی ہیں . اس کی تعلیم اس کی جستجو اس کی سوچ کے حساب سے اس کی طبعیت کو متعین کرتی ہیں . اور شاید اسی وجہ سے آج اداسی اور مایوسی ہماری طبعیت کا ایک حصہ بن چکی ہیں اور ہم جو بھی لکھتے ہیں اس کے زیر اثر لکھتے ہیں .
اور سوچ کی مایوسی عقل کا ناسور ھے لیکن کیا کریں کہ اس دور کے حالت ھمیں بار بار مایوس کر دیتے ھیں
اب تو وہ دور ھے جب ھم بہت زیادہ شعوری کوشش کرکےھی اچھا سوچ سکتے ھیں بہرحال مثبت سوچ ھی ھماری اور ھمارے معاشرے کی بقا کی دلیل ھے
کسی بزرگ کا کہنا ہے کہ
“اپنی سوچوں کو پانی کے قطروں سے زیادہ شفاف رکھو۔ جس طرح پانی کے قطروں سے دریا بنتا ہے، اس طرح سوچوں سے شخصیت بنتی ہے۔”
بالکل درست ہے کہ سوچ کی مایوسی عقل کا ناسور ھے مثبت سوچ ہی ھمارے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ ھم لوگ دینی ، سماجی ، ثقافتی، اور سیاسی طور پر اتنے بکھر گئے ہیں کہ لاکھ کوشش کہ باوجود ھم مثبت سوچنے کی صلاحیت سے محروم رہ جاچے ہیں ۔ مثبت سوچ ہی انسان میں خودداری پیدا کرتی ہی اور خودداری جینے کا سلیقہ سکھاتی ہے اور ایک جیتاجاگتا انسان ایک بہتر معاشرے کی بنیاد بنتا ہے خدا ھمیں بہتر اور بیدار معاشرہ کی بنیاد بننے کی توفیق عنایت فرمائے ۔ آمین
ماشااللہ.مبارک باد کے مستحق ہیں وہ دوست جو عید کی تعطیلات کے بعد واپس بلاگ فیملی میں لوٹ آئے ہیں
آپ سب دوستوں کی پسندیدگی کا شکریہ
خاص کر بابا کی کہ ان کے الفاظ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہوتے
جی قمر بھائی ، اصل میں منفی سوچ ہی ہمیں بہت پیچھے دھکیلتی ہے ، اور منفی سوچ رکھ کہ لکھنا یا کوئی کام کرنامعاشرے میں منفی سوچ پھیلاتا ہے ..
باجی آپ نے ہمیشہ مجھے امید سے باندھا ہے ، اور یہ ہی حوصلہ افزائی مجھے آگے بڑھاتی ہے
فاطمہ اور جعفر بھائی ، ایک لکھنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ مایوسی اور منفی رویوں کو دور کرے ، اور یہ ہی بڑا جہاد بھی ہے
اور بابا عالمی اخبار کا میگنٹ کسی کو اس سے زیادہ دیر دور نہیں رکھ سکتا . .. اور جہاں پر آپ جیسے مقناطیسی میدان ہوں ، وہاں منفی رویے بھی مثبت تبدیلی کی طرف آ جاتے ہیں . . . اللہ آپ کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے آمین
اتنے دنوں کے بعد اپنے گھر آئ ھوں تو سب سے پہلے داخلی دروازے پر یہ خوبصورت جملہ پڑھنے کو ملا
مستقبل بدلا جا سکتا ہے ، مگر اسکے لئے سوچ بدلنی ہوتی ہے ۔ ۔ ۔اور مجھے خوشی ہے کہ میں اور تم اپنی سوچ بدل سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔اور اپنی سوچ کو مزید بہتر بنا کہ اپنا مستقبل بھی بہتر کر سکتے ہیں ۔ ۔۔ ۔ ۔ تو دوستو اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لئے اپنی سوچ ضرور بدلیں ۔ ۔ ۔ ۔۔ یہ کامیابی کا راز ہے ۔ ۔ ۔۔ یہ کہ کر انہوں نے مشیں کو کھول کر اسکی جگہ پر ایک بڑے گملے والا پودا لگا دیا ۔ ۔۔۔ ۔
کاش کوئ تبدیلی توآۓ انسانوں میں ،انکے رويے میں انکے برتاو میں ۔ اظہر الحق بھائ سلامت رھو۔ اپنی 6 روزہ بیماری کے دوران جب اپنے کویت میں موجود جند دوستوں کے رویئے یاد کرکے اور بھی کم زور ھورھی تھی رو رھی تھی اور اللہ پاک سے بھی التجاء کررھی تھی کہ مجھے اپنی پناہ میں رکھنا اور مجھے ان لوگوں کے شر سے بچا جو نہ آپ میں کو ئ مثبت تبدیلی دیکھہ کر خوش ھوتے ھیں اور نہ ھی اپنے آپکو تبدیل کرتے ھیں نہ کسی کو خوش دیکھہ کر خوش ھوتے ھیں نہ کسی کو ھرابھرا دیکھہ کر دل سے مسکراتے ھیں ،اور تو اور میرے گھر میں جو لاکھوں خیالی پودے ھیں ان کو بھی نظر لگائ اور میرے سارے پیارے ھرےبھرے پودے میرے چہرے کی طرح زرد ھوگۓ ھیں ، مجھے امید ھے کہ میں ایک آدھ دن میں اپنی مثبت سوچ اور ایمان اور امید کی بدولت پھر سے چاق وچوبند ھوجاونگی انشا اللہ مثبت سوچ کا سورج ایک دن میرے سارے ھم وطنوں کو تعیمر وترقی کی شاھراہ پر رواں دواں کردیگا
آپ سب کی مثبت سوچ پر منبی بلاگ پڑہ کر مایوسی کی جگہ گہری امید نے لے لی ھے ، میں بھی شیشے کے گولے میں دیکھے بغیر بتا سکتی ھوں کہ مّثبت سوچ والے تادیر تاریکی میں نیہں رہ سکتے ،عالمی اخبار بلاگ فیملی زندہ باد
جی شاہین باجی ، ہم سب نے یہ ہی امید کا پودا لگانا ہے اور اسے تناور درخت بنانا ہے . .. اللہ آپ کو صحت و سلامتی دے ، بے شک میں بھی یہ دن دیکھ چکا ہوں کہ میری بیماری میں مجھے کس کس نے چھوڑ دیا ، آپ نے 6 دن کی بات کی ، یہاں لوگ 6 منٹ میں بدلتے ہیں
مگر امید نہیں چھوڑنی چاہیے . . . کیونکہ جہاں اچھے دن نہیں رہے وہاں بُرے دن بھی نہیں رہتے ، میں نے بھی امید نہیں چھوڑی اور پھر مجھے امید اور میرا ساتھ دینے والے بابا اور نگہت باجی جیسے ساتھی ہیں ، جنہوں نے مجھے . . . ناامید نہیں ہونے دیا اور باجی نے کبھی مجھے اکیلا ہونے کا احساس نہیں ہونے دیا . .. اللہ کے بعد میں باجی کا شکر گزار ہوں . .کہ انہوں نے مجھے امید دلائی
اور میرا فرض ہے کہ میں یہ امید آگے بانٹ دوں .. .اللہ اس فیملی کو جس کا نام عالمی اخبار ہے . . سدا سلامت رکھے آمین
شاہین میرا دل کہہ رہا تھا کہ تم کسی مشکل میں ہو .. لو بات ہوئی تو یہی نکلا .. میری دلاری صرف ایک میل .. صرف ایک منٹ کا فون کر دیا کرو کم از کم روز فون کر کے تمہارا
حال ہی پوچھ لیتی .. کوئی بات نہیں میری بہن اگر لوگ بدلتے ہیں تو بدل جانے دو .. خدمت ہر ایک کانصیب کہاں ہوتی ہے .. اس کے لئے اللہ کریم نے اپنے خاص بندوں کو چننا ہوتا ہے اور کامیابی بھی انہی کو ملتی ہے جسے مولا اذن دیں .. سو جب بات ہی نصیبوں کی ہو تو کون وارے آئے اس کے .. . سو اپنے حصے کی شمع روشن کرو اور آگے چلتے جاؤ .. آج ایک بڑی خوبصور چیز پڑھنے کو ملی کسی نے کیا اچھا کہا ہے کہ ” اے خدا میں تیرا شکر گزار ہوں کہ توں میری کچھ باتیں نہیں بھی مانتا ” …
میں ایک سکینڈ کو اس کوٹیشن پر رک گئی .. سوچتی رہی .. یقین کر دلاری اتنا کچھ سمجھ آیا کہ بےاختیار آنکھیں بھیگ گئیں … ہم کبھی کبھی کتنے کٹھور اور سخت دل ہو کر کسی کے حق میں بد دعا کر بیٹھتے ہیں .. سوچو جو وہ پوری ہو جائے تو ہمیں ہی تکلیف ہو … اور وہ پاک خدا ہمیں اس تکلیف سے بھی بچانا چاہتا ہے .. سو وہ کبھی سرے ہی سے ہر مشکل سے محفوظ کر دیتا ہے اور کبھی کسی چھوٹی تکلیف کو بڑی سے بدل دیتا ہے .. لیکن تکلیف میں تا دیر نہیں رکھنا چاہتا … پھر میری جان میری دوست یہ مت بھولو جو جتنا پیارا لگتا ہے اس پر مان بھی اتنا ہی ہوتا ہے اور اس پر آزمائیش بھی اتنی ہی بھاری آتی ہے کہ اللہ کریم کو یقین ہوتا ہے کہ یہ اس کی برداشت سے باہر نہیں … میری ایک سینیر کولیگ ہیں ڈاکٹر ساجدہ ان کی شادی ان کے کلاس فیلو ہی سے ہوئی تھی جو گذشتہ سترہ برسوں سے فالج کے مریض ہیں .. ڈاکٹر افتخار نہ چل سکتے ہیں اور نہ بول سکتے ہیں .. دن رات سوچتی ہوں ساجدہ باجی کی خوشیاں کیسی ہوتی ہونگی … وہ کیسے اتنا صبر کرتی ہونگی .. ایک زندہ لاش کے ساتھ رہنا کسی امتحان سے کم تو نہیں .. اللہ کو ان سے اتنی محبت ان پر اتنا مان کہ انہیں سترہ برسوں سے تکلیف و ازیت میں رکھا ہوا ہے اور پھر ڈاکٹر افتخار کا صبر بھی مد نظر رکھو .. میرا دل حلق سے باہر ہونے کو ہے …..
پیاری شاہین دعا امید ہی ہے نہ .. اور ہم ساتھی وہ خوش نصیب ہیں جو باوجود رنجش اور دوریوں کے ایک دوسرے کے لئے صرف اخلاص ہی رکھتے ہیں .. سبحان اللہ … اللہ ایسے ساتھی سب کو نصیب فرمائے ..آمین .. امید کی ایک مثال تم بہت خوبصورتی سے دیا کرتی ہو شاہین کہ جب خداپس منظر میں جانے لگتا ہے تو وہ کچھ ایسا کرتا ہے کہ پھر سے پیش منظر ہو جاتا ہے .. اللہ ہم سب کے پیش منظر اسے ہی رکھے اور وہ اپنی ازلی مہربانی کے صدقے ہمارے ہر منظر میں امید رکھ دے ..آمین
بہت ہی اچھے ویر اظہر سلامت رہو .. اللہ کریم نے کبھی کسی کو اکیلا نہیں رکھا .. اس کا بھی بندوبست فرمایا جس کو ساری دنیا چھو ڑ جاتی ہے .. … اس مہربان نے تو قبر میں بھی سکون کی امید دلائی ہے اور نیک ارواح کے ساتھ رکھنے کا وعدہ فرمایا ہے … مجھے شرمندہ مت کرو بس اپنی باجی کے لئے اتنی دعا کر دیا کرو کہ وہ میرے تھوڑے کو بھی بہت زیدہ سمجھ لے اور اسے شرف قبولیت عطافرمائے … کسی کو امید دلانا .. اسے زندگی کی طرف لوٹانے کی ہماری زرہ برابر کوشش بھی وہ پاک رب ضائع نہیں کرتا اور یہ معجزے ہوتے ہیں … میری دعا ہے کہ ہم دوسروں کی امید بنیں اور ان کو حوصلہ تسلی دیتے رہیں ..آمین