دعا ” میرے معبود اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے “ ،از: ڈاکٹر نگہت نسیم

تیرہ صدیوں سے صحیفہ سجادیہ زاہدین و صالحین کا مونس و انیس اور مشاہیر علماء و مصنفین کا مرجع و ملجا رہا ہے۔جس کی سند امام زین العابدین علیہ السلام تک جاپہنچتی ہے، علماء اور اصحاب امامیہ کے نزدیک متواترات [اور قطعیات] میں سے ہے؛ کیوں کہ اس کہ خصوصیت یہ ہے [كہ تمام اصحاب و علماء نے اپنے استادوں سے] تمام رجالی طبقات اور تمام ادوار و اعصار میں اس کی نقل و روایت کی اجازت دیتے ہو‏ئے حاصل کرکے اسے نقل کیا ہے ۔

صحیفہ کی شہرت کا درجہ اس قدر اونچا ہے کہ (علامہ محمد باقر مجلسی صاحب بحار الانوار کے والد ماجد) مرحوم علامہ محمد تقی مجلسی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے پاس صحیفہ کی نقل و روایت کے حوالے سے 10 لاکھ اسناد و ثبوت موجود ہیں۔

علماء اہل سنت نے بھی صحیفہ سجادیہ کی روایت کی ہے۔ مثال کے طور پر ابن جوزی نے خصائص الائمۃ میں اور حافط سلیمان بن ابراہیم القندوزی (متوفی 1294) نے ‏ینابیع المودت میں صحیفہ سجادیہ کا ذکر کیا ہے اور اس کی بعض دعائیں نقل کی ہیں۔
‏
آج ایک بار پھر اللہ کریم و رحیم نے اپنے حبیب پاک اور ان کی آل مطہر کے صدقہ مجھے صحیفہ سجادیہ کی ایک دعا “ توبہ“ سے ماخوز آزاد نظم قلمبند کرنے کی سعادت عطا فرمائی ہے ۔۔۔ آپ سب کی نظر ہے ۔ آپ سب سے دعاؤں کی قبولیت کے لئے آمین کی التجا ہے ۔۔
جزاک اللہ

” میرے معبود اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے “ دعا آزاد نظم کی صورت ”

اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اے میرے معبود !
اے میرے مالک !
اے وہ جس کی توصیف سے وصف کرنے والوں کے توصیفی الفاظ قاصر ہیں
اے وہ جو امیدواروں کی امیدوں کا مرکز ہے
اے وہ جس کے ہاں نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں ہوتا
اے وہ جو عبادت گزاروں کے خوف کی منزل منتہا ہے
اے وہ جو پرہیزگاروں کے بیم و ہراس کی حدٍ آخر ہے
اے میرے معبود
یہ اس شخص کا موقف ہے جو گناہوں کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے
جسے خطا‎ؤں کی باگوں نے کھینچ لیا ہے اور جس پر شیطان غالب آ گیا ہے
جو تیرے حکم سے لاپرواہ ہو رہا ہے
ادائے فرض میں کوتاہی کر رہا ہے
فریب خوردگی کی وجہ سے تیرے منہیات کا مرتکب ہو رہا ہے
ایسے جیسے
خود کو تیرے قبضہ قدرت میں وہ سمجھتا ہی نہیں
مسلسل ہوئے جوفضل و احسان وہ مانتا ہی نہیں
مگر
اب اس پر تیرا ایک اور فضل ہوا
اس گنہگار کی چشم بصیرت وا ہوئی
کوری و بے بصری کے بادل چھٹ گئے
تو اس نے
اس نے اپنے نفس پر کۓ ہوئے اپنے ہی ظلموں کا جائزہ لیا
اپنے پروردگار کی موارد پر اپنی مخالفتوں کا ادراک کیا
اپنے بڑے گناہوں کو واقعی بڑا اور اپنی مخالفتوں کو حقیقتا عظیم پایا
اے میرے معبود!
وہ شرمسار اس حالت میں بھی تجھ سےامیدوار ہے
تیری جانب متوجہ ہے کہ تجھ پر اسے اعتبار ہے
یقین و اطمینان کے ساتھ تیری طرف راغب ہے
اپنی خواہش و آرزو لئے تیری اقدس میں قصد ہے
دل میں تیرا بیشک خوف پر خلوص بے انتہاہے
وہ شرمسار تیری بارگاہ میں اس حالت میں ہے
جیسے
تیرے سوا اسے کسی سے غرض نہ تھی اور نہ ہے
تیرے سوا اسے کسی کا خوف نہ تھا اور نہ ہے
وہ عاجزانہ تیرے اقدس مبارک میں حاضر ہے
فروتنی سے اپنی آنکھیں زمین میں گاڑ لیں ہیں
تذلّل و انکسار سے تیری عظمت کے آگے سر جھکا لیا ہے
اے میرے معبود !
جنہیں تو سب سے بہتر جانتا ہے وہ سارے اپنے راز
ہاۓ درون پردہ عجزونیاز مندی سے تیرے آگے کھول دیۓ ہیں
اے میرے معبود!
جن کا تو اس سے زیادہ حساب رکھتا ہے وہ سارے اپنے گناہ
عاجزی سے ایک ایک کرکے بڑی تفصیل سےشمار کۓ ہیں
پر
ان بڑے گناہوں سے جو تیرے علم میں ہیں
وہ بڑے مہلک اور ان بد اعمالیوں سے ہیں
جو تیرے فیصلہ کے مطابق رسوا کن ہیں
ایک گنہگار تیری بارگاہ اقدس میں دادو فریاد کرتا ہے
ہائے ۔۔صد حیف ۔۔ وہ گناہ کہ جن کی لذت جاتی رہی ہے
اور ان کا وبال ہمیشہ کے لۓ باقی رہ گیا ہے
اے میرے معبود !
اگر تو اس پرعذاب کرے تو وہ تیرے عدل کا منکر نہیں ہوگا
اور اگر تو اس سے درگزر کرے ۔۔۔۔اور ۔۔۔۔ ترس کھائے
تو وہ تیرے عفو کو کوئي عیب اور بڑی بات نہیں سمجھے گا
اس لۓ کہ
تو وہ پروردگار کریم ہے
جس کے نزدیک بڑے سے بڑے گناہ کو بھی بخش دینا کوئی بڑی بات نہیں
اے میرے معبود !
میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں
تیرے حکم دعا کی اطاعت کرتے ہوئے اور تیرے وعدہ کا ایفا چاہتے ہوئے
کہ ” مجھ سے دعا مانگو تو میں تمہاری دعا قبول کروں گا ” حاضر ہوں
اے میرے خدا!
محمد اور ان کی آل پر بےشمار رحمت نازل فرما
ان کے صدقے اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے
جس طرح میں اقرار گناہ میں تیری طرف متوجہ ہوئی ہوں
گناہوں سے مغلوب اس بندی کو سہارا دے کر اوپر اٹھادے
جس طرح میں نے اپنے نفس کو تیرے آگے خاک مذلّت پر ڈال دیا ہے
اے میرے معبود !
اپنے دامن رحمت سے میری پردہ پوشی فرما دے
جس طرح مجھ سے انتقام لینے میں توں نے صبر و حلم سے کام لیا ہے
اے اللہ !
اپنی اسی بردباری کے صدقے
اپنی اطاعت میں میری نیت کو استوار کر دے
اور عبادت میں میری بصیرت کو قوی کر دے
جو اعمال میرے گناہوں کے میل کو دھو ڈالیں
مجھے ان اعمال کے بجا لانے کی توفیق عطا کر دے
اے میرے معبود !
مجھے دنیا سے جب اٹھائے اپنے نبی محمد (ص) کے آئین پر اٹھانا
میں اپنے چھوٹے بڑے گناہوں پوشیدہ و آشکارا معصیتوں
گزشتہ و موجودہ لغزشوں سے توبہ کرتی ہوں
اس شخص کی طرح توبہ کرتی ہوں
جو دل میں معصیت کا نہ خیال کرے اور نہ گناہ کی طرف پلٹنے کا تصوّر کرے
اے میرے خدا!
توں نے اپنی محکم کتاب میں فرمایا ہے کہ تو بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے
گناہوں کو معاف کرتا ہے اور توبہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
سو آج میری میری توبہ قبول فرما جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے
اور میرے گناہوں کو معاف کر دے جیسا کہ تو نے ذمہ لیا ہے
حسب قرارداد اپنی محبت کو میرے لۓ ضروری قرار دے
اے میرے پروردگار !
میں تجھ سے یہ اقرار کرتی ہوں تیری ناپسندیدہ باتوں کی طرف رخ نہیں کروں گی
میں تجھ سے قول و قرار کرتی ہوں قابل مذمت چیزوں کی طرف رجوع نہ کروں گی
میں تجھ سے یہ عہد کرتی ہوں کہ تیری تمام نافرمانیوں کو یکسر چھوڑ دوں گی
میرے خدا!
تو میرے عمل و کردار سے خوب آگاہ ہے
جو بھی تو میری بابت جانتا ہے بس مجھے بخش دے
اپنی قدرت کاملہ سے پسندیدہ چیزوں کی طرف مجھے موڑ دے
اے اللہ !
میرے ذمہ کتنے ایسے حقوق ہیں جو مجھے یاد ہیں
اور کتنے ایسے ہیں جن پر نسیان کا پردہ پڑا ہوا ہے
لیکن
وہ سب کے سب تیری آنکھوں کے سامنے ہیں
ایسی آنکھیں جو خواب آلودہ نہیں ہوتیں
تیرے علم میں ہیں ایسا علم جس میں فروگذاشت نہیں ہوتی
اے میرے معبود !
جن لوگوں کا مجھ پر کوئی حق ہے
اس کا اس کا بوجھ مجھ سے برطرف اور اس کا بار ہلکا کر دے
اور مجھے پھر ویسے گناہوں کے ارتکاب سے محفوظ رکھنا
اے اللہ !
میں توبہ پر قائم نہیں رہ سکتی سو تمام عمر تیری ہی نگرانی مانگتی ہوں
میں گناہوں سے باز نہیں آ سکتی سو تیری ہی قوت و توانائی مانگتی ہوں
میرے معبود !
مجھے بے نیاز کرنے والی قوت سے تقویت دے
گناہوں سے روکنے والی نگرانی کا میرا ذمہ لے
اے اللہ !
میں تجھ سے پناہ مانگتی ہوں کہ میں اس جیسی نہ ہوں
جو توبہ شکنی کرنےوالے اور گناہ ومعصیت کی طرف دوبارہ پلٹنے والے ہوں
اے اللہ
میری توبہ کو ایسی توبہ قرار دے کہ اس کے بعد پھر توبہ کی احتیاج نہ رہے
جس سے گزشتہ گناہ محو ہو جائیں اور زندگی کے باقی دنوں میں سلامتی کا سامان ہو جائے
اے اللہ !
میں اپنی جہالتوں سے عذر خواہ اور اپنی بد اعمالیوں سے بخشش کی طلب گار ہوں
اپنے لطف و احسان سے مجھے پناہ گاہ رحمت میں جگہ دے
اوراپنے تفضل سے اپنی عافیت کے پردہ میں چھپا لے
اے اللہ !
میں توبہ کرتی ہوں ہر اس خلاف ورزی کی
جودل میں گزرنے والے خیالات میں تھی
آنکھ کے اشاروں اور زبان کی گفتگو میں تھی
جو تیرے ارادہ و رضا کے سرا سر خلاف تھی
تیری محبت و رحمت کی حدود سے باہر تھی
اے میرے معبود !
میں تیری بارگاہ میں ایسی توبہ کی امیدوار ہوں
جس سے میرا ہر ہر عضو اپنی جگہ پر تیری عقوبتوں سے بچا رہے
ان تکلیف دہ عذابوں سے جن سے سرکش خائف رہتے ہیں محفوظ رہے
اے معبود !
میں عالم تنہائی میں تیرے سامنے ہوں
خوف سے میرے دل کی دھڑکن تیز تر ہے
ہیبت سے میرے اعضاء میں تھرتھری ہے
اے پروردگار!
میری حالت پر رحم فرما
مجھے گناہوں نے تیری بارگاہ میں رسوائی کی منزل پر لا کھڑا کیا ہے
اب اگر چپ رہوں تو میری طرف سے کوئی بولنے والا نہیں ہے
اور اگر کوئی وسیلہ لاؤں تو شفاعت کے لائق بھی نہیں ہوں
اے میرے اللہ !
محمد اور ان کی آل پر بے شمار رحمت نازل فرما
بس ان کے صدقے اپنے کرم و بخشش کو میری خطاؤں کا شفیع قرار دے
اپنے فضل سے میرے گناہوں کو بخش دے
جس سزا کی میں سزاوار ہوں وہ ‎سزا نہ دے
اپنا دامن کرم مجھ پر پھیلا دے
اپنے پردہ عفوورحمت میں مجھے ڈھانپ لے
اور مجھ سے اس ذی اقتدار کا سا برتاؤ کر
جس کے آگے کوئی ذلیل گڑگڑائے تو وہ اس پر ترس کھائے
اس دولت مند کا سا
جس سےکوئی محتاج لپٹے تو وہ سہارادے کر کھڑا کر دے
اے میرے معبود !
مجھے تیرے عذاب سے کوئی پناہ دینے والا نہیں ہے
اب تیری قوت و توانائی ہی پناہ دے تو دے
تیرے یہاں کوئی میری سفارش کرنے والانہیں
اب تیرا فضل ہی سفارش کرے تو کرے
میں کیا کروں میرے گناہوں نے مجھے ہراساں کر دیا ہے
اب تیرا عفو و درگذر ہی مجھے مطمئن کرے تو کرے
میرے معبود !
جو کچھ میں تجھ سے کہہ رہی ہوں
اس لۓ نہیں کہ میں اپنی بداعمالیوں سے ناواقف ہوں
اس لۓ نہیں کہ میں اپنی بدکاریوں کو فراموش کر چکی ہوں
بلکہ اس لۓ پکار رہی ہوں ۔۔کہ ۔۔۔۔
تیرا آسمان اور جو اس میں رہتے سہتے ہیں
تیری زمین اور جو اس پر رہتے بستے ہیں
وہ سب میری توبہ کو سن لیں
وہ سب میری ندامت کو دیکھ لیں
شاید کہ کسی کو میری حالت زار پر رحم آجائے
شاید کہ کسی کا دل میری پریشان حالی پر پسیج جائے
شاید کہ کوئی میرے حق میں دعا کردے
تیری بارگاہ اقدس میں شنوائی ہو جائے
یا ایسی سفارش مجھے میسر ہوجائے
جو درخواست سے زیادہ موثر ہو جائے
اور
تیری رحمت مجھ گنہگارپر مہربان ہو جائے
تیرے غضب سے نجات کی سبیل ہو جائے
تیری خوشنودی کا پروانہ کفیل ہو جائے
اے اللہ !
اگر تیری بارگاہ میں ندامت و پشیمانی ہی توبہ ہے
تو میں پشیمان ہونے والوں میں سب سے زیادہ ہوں
اگر ترک معصیت ہی توبہ و انابت ہے
تو میں توبہ کرنے والوں میں اوّل درجہ پر ہوں
اگر طلب مغفرت گناہوں کو زائل کرنے کا سبب ہے
تو مغفرت کے طلبگاروں میں سے ایک میں بھی ہوں
اے میرے خدا !
تو نے ہی توبہ کا حکم دیا ہے اور قبول کرنے کا ذمہ لیا ہے
مجھے دعا پر آمادہ کیا ہے اور قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے
اے رحمان و رحیم
رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر
اور ان کے صدقے میری توبہ کو قبول فرما
مجھے
اپنی رحمت سے ناامیدی کے ساتھ نہ پلٹا
تو ہم گنہگاروں کی توبہ قبول کرنے والا ہے
رجوع ہونے والے خطاکاروں پر رحم کرنے والا ہے
اے اللہ !
محمد اور ان کی آل پر بےشمار رحمت نازل فرما
جن کے وسیلہ سے تو نے ہماری ہدایت فرمائی ہے
جن کے ذریعہ ہمیں گمراہی کے بھنور سے نکالا ہے
اے میرے معبود!
محمد اور ان کی آل پر بےشمار رحمت فرما
ایسی رحمت
جو قیامت کے روز اور تجھ سے احتیاج کے دن ہماری سفارش کرے
اس لئے کہ
تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے اور یہ امر تیرے لۓ سہل و آسان ہے

( ڈاکٹر نگہت نسیم۔سڈنی )

16 thoughts on “دعا ” میرے معبود اپنی مغفرت میرے شامل حال کر دے “ ،از: ڈاکٹر نگہت نسیم”

  1. سبان اللہ جزاک اللہ جس شعور و آگہی کے ساتھ نگہت صیحفہ سجادیہ کا مطالعہ کر کے نظمیہ بیان کیا ھے وہ لائق داد وتحسین ھے
    یہ محض ایک نظم نہیں معانی ومفاہیم کا ایک جہان ھے کیوں کے میرے امام مصوم کی دعا ھے مصومین کے الفاظ و کلمات کی تعریف کرنا
    سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ھے کس کی مجال ھے کہ وہ ان الفاظ کی فصاحت وبلاغت کا اندزہ لگا سکے
    پھر بھی اگر بشریت کو پاکیزہ قلوب اور معرفت عطا ھو جائے تو وہ اس انداز سے بھی بارگاہ ایزدی میں مقصد ومدعا بیان کرتا ھے
    اور انتہائی حساس اور دشوار گذار مرحلہ ھے
    آپنے دعا کی اور ھم آمین کہتے ھیں

  2. سبحان اللہ دل سے تمھارے لیے دعا نکلتی ھے کہ اللہ پاک تم کو محبت آل محمد کی مودت کا صلہ دارین میں عطا فرما‎ۓ آمین ثمہ آمین میری بہت پیاری بہن اور بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم ، انشا اللہ تمھاری اس اعلی تخلیقی کاوش کو بارگاہ جناب میں شرف قبولیت حاصل ھوگا، ،واقعی یہ سعادت صرف خوش بختوں کے نصیب میں ھوتی ھے خوش رھو، اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

    صحیفه کی دعاؤں پر ایک نظر
    صحیفہ سجادیہ بارگاہ الہی میں راز و نیاز و مناجات اور بیان حاجات کا ہی مجموعہ نہیں ہے بلکہ اسلامی علوم و معارف کا بیش بہاء خزانہ ہے جس میں اعتقادی، ثقافتی، معاشرتی و سیاسی امور اور بعض قوانین فطرت اور احکام شرعیہ بھی بیان ہوئے ہیں۔ ہاں مگر ان سب کو دعاء اور مناجات کے سانچے میں ڈھالا گیا ہے۔۔۔ [ستمگر گروہ کی حاکمیت اور دنیائے اسلام کے حالات کے پیش نظر یہی روش مناسب ترین تھی]‏۔
    خدا کے ساتھ راز و نیاز اور مناجات و ارتباط کے باب میں ایسی دعائیں ہیں جو سال میں ایک دفعہ پڑھی جاتی ہیں جیسے دعائے عرفہ اور ماہ رمضان کی دعائے وداع؛ بعض دعائیں مہینے میں ایک بار پڑھی جاتی ہیں جیسے: دعائے رؤیت ہلال؛ بعض ہفتہ وار ہیں اور بعض دعائیں ہر شب و روز کے لئے ہیں۔ ‏
    صحیفہ سجادیہ 54 دعاؤں پر مشتمل ہے جن کے عنوانات کی فہرست درج ذیل ہے: ‏
    ‏1۔ حمد و ثنائے الہی جو لفظ «حمد» سے شروع اور لفظ «حمید» پر ختم ہوتی ہے۔ ‏
    ‏2۔ محمد و آل محمد (ص) پر درود۔ ‏
    ‏3۔ عرش کی حفاظت کرنے والے فرشتوں اور اسرافیل، میکائیل، جبرائیل، روح، ملک الموت، منكر، نكیر و غیرہ جیسے مقرب فرشتوں پر دورد و صلوات۔۔۔۔ ‏
    ‏4۔ انبیاء کے پیروکاروں اور ان پر ایمان لانے والوں پر دورد و صلوات۔ ‏
    ‏5۔ امام سجاد علیہ السلام کی دعاء اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے لئے۔ ‏
    ‏6۔ صبح و شام کے لئے دعا۔ ‏
    ‏7۔ اہم حوادث و وقائع پیش آنے نیز غم و حزن کے وقت کی دعا۔ ‏
    ‏8۔ کراہتوں اور ناپسندیدگیوں، اخلاق کی برائی اور بھونڈے اور مذموم کردار سے خدا کی پناہ مانگنا۔ ‏
    ‏9۔ خدا کی مغفرت مانگنے کا اشتیاق۔ ‏
    ‏10۔ خدا کی بارگاہ سے درخواست پناہ۔ ‏
    ‏11۔ انجام بخیر ہونے کی دعا۔ ‏
    ‏12۔ گناہوں کا اقرار اور توبہ و انابہ کی درخواست۔ ‏
    ‏13۔ خدا کی بارگاہ سے حوائج پورے ہونے کی دعا۔ ‏
    ‏14۔ جس وقت انسان ظلم کا مشاہدہ کرتا ہے یا ستمگروں سے ناخوشایند افعال کا مشاہدہ کرتا ہے۔ ‏
    ‏15۔ بیماری، غم اور تکالیف کا موقع۔ ‏
    ‏16۔ گناہوں اورعیوب کی معافی کی درخواست۔ ‏
    ‏17۔ شرشیطان کے دفع ہونے اور اس کی دشمنی اور مکر وفریب سے خدا کی پناہ مانگنا۔ ‏
    ‏18۔ خطرات کے رفع ہونے اور حاجت کے سریع برآوردہ ہونے کی دعاء۔ ‏
    ‏19۔ خشک سالی میں باران رحمت کی دعاء۔ ‏
    ‏20۔ بارگاہ رب کریم سے مكارم اخلاق اور پسندیدہ كردار کی درخواست۔ ‏
    ‏21۔ حزن و غم کی دعاء۔ ‏
    ‏22۔ رنج و دشوار اور امور مشکل ہوجانے کے وقت کی دعاء۔ ‏
    ‏23۔ تندرستی کے وقت کی دعا اور تندرستی پر شکر الہی۔ ‏
    ‏24۔ والدین کے لئے دعاء۔ ‏
    ‏25۔ اولاد کے لئے دعاء۔ ‏
    ‏26۔ پروسی اور دوست۔ ‏
    ‏27۔ مجاہدین اور اسلامی مملکت کی سرحدوں کے محافظین کے لئے دعاء۔ ‏
    ‏28۔ خدا کی پناہ مانگنے کے وقت کی دعاء۔
    ‏29۔ تنگدستی کے وقت کی دعاء۔ ‏
    ‏30۔ قرض کی ادائیگی کے لئے مدد مانگنا۔ ‏
    ‏31۔ توبہ اور خدا کی طرف لوٹنے کی درخواست۔ ‏
    ‏32۔ نماز تہجد کے بعد کی دعاء۔ ‏
    ‏33۔ خیر و نیکی کی درخواست‏۔ ‏
    ‏34۔ مشکل وقت اور بلا و آزمائش کے وقت کی دعاء یا اس وقت کی دعاء جب انسان گناہ میں مبتلا شخص کو دیکھتا ہے۔ ‏
    ‏35۔ دنیاداروں کو دیکھتے وقت خدا کی مشیت پر رضا و خوشنودی۔ ‏
    ‏36۔ بادلوں اور آسمان پر گرج چمک دیکھتے وقت کی دعاء۔ ‏
    ‏37۔ خدا کا شکر ادا کرنے سے عاجزی و قصور کا اقرار۔ ‏
    ‏38۔ بندگان الہی کے حقوق کی ادائیگی میں کوتاہی سے اعتذار۔ ‏
    ‏39۔ خدا کی رحمت و عفو کی درخواست۔ ‏
    ‏40۔ دوسروں کی موت کے وقت کی دعاء اور موت کو یاد رکھنا۔ ‏
    ‏41۔ گناہ سے پردہ پوشی اور حفاظت کی درخواست۔ ‏
    ‏42۔ ختم قرآن کے موقع پر۔ ‏
    ‏43۔ رؤیت ہلال کے وقت۔ ‏
    ‏44۔ ماہ رمضان کی پہلی دعاء۔ ‏
    ‏45۔ دعائے وداع ماہ رمضان۔ ‏
    ‏46۔ دعائے عید فطر و جمعہ۔ ‏
    ‏47۔ دعائے عرفہ (9 ذوالحجہ)۔ ‏
    ‏48۔ دعائے جمعہ و عید الاضحی۔ ‏
    ‏49۔ شیطان کے شر و مکر کے دفع ہونے کی دعاء۔ ‏
    ‏50۔ عقلمندوں کا خوف خدا۔ ‏
    ‏51۔ بارگاہ الہی میں آہ و زاری اور مناجات۔ ‏
    ‏52۔ خدا کی بارگاہ سے درخواست پر اصرار۔ ‏
    ‏53۔ بارگاہ الہی میں اپنے چھوٹے پن کا اظہار۔ ‏
    ‏54۔ غم و ہم کے دور ہونے کی دعاء۔ ‏

    ھم خاک نشینوں کے دلوں کو شاد کرنےوالی دعا کے انگنت انعامات ۔گوگل سرچ سے مواد حاصل کیا ھے

  3. جزاک اللہ .. اللہ پاک اپنے حبیب کے صدقے آ پ سب کو خوشیاں اور سکون قلب کی دولت سے مالا مال فرمائے ..آمین

  4. تاریخی اور رجالی کتب کے علاوہ دعاؤں کی کوئی بھی معتبر کتاب ایسی نہیں ہے جس میں صحیفہ سجادیہ کی دعائیں ثبت نہ ہوئی ہوں، جیسے:
    1۔ «مصباح المتہجد» شیخ طوسی (385 – 460)۔ ‏
    ‏2۔ «سلوك الحزین‏» قطب الدین بن سعید بن ہبة اللہ راوندی (متوفی ‏573) ان کی کتاب «دعوات الراوندی‏» کے نام سے مشہور ہے۔ ‏
    ‏3۔ سید علی بن حسین بن باقی کی کتاب «اختیار المصباح‏»۔ ‏
    ‏4۔ سید رضی الدین علی بن طا‎ؤس (متوفی‏589) کی کتابیں ‏«اقبال الاعمال»، «جمال الاسبوع» اور «فتح الابواب‏»۔
    ‏5۔ ابوالقاسم علی بن رضی الدین کی کتاب «زوائد الفوائد» ‏۔
    ‏6۔ ابراہیم بن علی كفعمی (متوفی 868) کی کتاب «البلد الامین‏» وغیرہ۔ ۔۔ ‏
    ان سب کے علاوہ مرحوم آیت اللہ مرعشی نجفی کی روایت کے مطابق علامہ مجلسی اول، (مولی محمدتقی مجلسی) نے اپنی بہت سے اجازات میں اشارہ کیا ہے کہ وہ صحیفہ سجادیہ کو بالمشافہہ اور بلاواسطہ حضرت حجة بن الحسن ‏صاحب الزمان علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں۔ علامہ مجلسی اول کہتے ہیں:
    ‏«میں خواب اور بیداری کی سی حالت میں تھا۔۔۔ دیکھ رہا تھا کہ گویا اصفہان کی جامع مسجد عتیق میں کھڑا ہوں اور حضرت ‏مہدی علیہ السلام بھی کھڑے ہیں۔ میں نے وہ مسائل آپ علیہ السلام سے دریافت کئے جو میرے لئے مشکل اور دشوار تھے۔ آپ نے وہ مسائل بیان فرمائے۔
    میں نے پوچھا: ایسی کوئی کتاب تجویز فرمائیں جس پر میں عمل کروں تو آپ نے مجھے “مولانا محمد التاج” کا حوالہ دیا۔ میں ان کے پاس چلاگیا اور ان سے ایک کتاب لی۔ مجھے ایسا لگاکہ وہ دعا کی کتاب تھی چنانچہ میں نے وہ کتاب چوم لی اور اسے اپنی آنکھوں سے لگایا لیکن اتنے میں وہ حالت ختم ہوئی اور میں پوری طرح جاگ اٹھا مگر جب دیکھا کہ وہ کتاب میرے ہاتھ میں نہیں ہے، تو صبح تک روتا رہا، دوسرے روز مولانا محمد تاج کو ڈھونڈنے نکلا۔ چلتے چلتے «دارالبطیخ‏»، پہنچا۔۔۔ وہاں مجھے ایک نیک و صالح مرد بنام آقا حسن «تاجا» نظر ائے۔ میں نے انہیں سلام کیا اور انھوں نے مجھے اپنے قریب بلایا اور اپنے کتب خانے میں لے گئے۔
    انھوں نے جو پہلی کتاب مجھ تھمادی وہی کتاب تھی جو میں خواب میں دیکھ چکا تھا۔ میں رونے لگا اور ان سے کہا: یہی کتاب میرے لئے کافی ہے اور اس کے بعد ‏شیخ محمد مدرس کی خدمت میں حاضر ہؤا اور ان کے پاس صحیفہ کے اس نسخے سے اپنے نسخے کا موازنہ کرایا جو ان کے پردادا نے شہید کے نسخے سے نقل کرکے لکھا تھا اور میں نے دیکھا کہ صاحب الزمان عجل اللہ تعالی فَرَجَہ الشریف نے مجھے عنایت فرمایا تھا شہید کے نسخے کے عین مطابق تھا۔ (12) ‏

    گوگل سرچ سے استفادہ کیا ھے

  5. شدت و سختی کے وقت کی دعا
    تحریر امام زین العابدین علیہ اسلام
    اصل دعا

    اللهم إنك كلفتني من نفسي ما أنت املك به مني ، و قدرتك عليه و علي اغلب من قدرتي ، فاعطني من نفسي ما يرضيك عني ، و خذ لنفسك رضاها من نفسي في عافية .اللهم لا طاقة لي بالجهد ، و لا صبر لي علي البلاء و لا قوة لي علي الفقر ، فلا تحظر علي رزقي ، و لا تكلني الي خلقك ، بل تفرد بحاجتي ، و تول كفايتي .و انظر الي و انظر لي في جميع اموري ، فإنك إن وكلتني الي نفسي عجزت عنها و لم اقم ما فيه مصلحتها ، و إن وكلتني الي خلقك تجهموني ، و إن الجاتني الي قرابتي حرموني ، و إن اعطوا اعطوا قليلا نكدا ، و منوا علي طويلا ، و ذموا كثيرا .فبفضلك ، اللهم ، فاغنني ، و بعظمتك فانعشني ، و بسعتك فابسط يدي ، و بما عندك فاكفني .اللهم صل علي محمد و آله ، و خلصني من الحسد ، و احصرني عن الذنوب ، و ورعني عن المحارم ، و لا تجرئني علي المعاصي ، و اجعل هواي عندك ، و رضاي فيما يرد علي منك ، و بارك لي فيما رزقتني و فيما خولتني و فيما انعمت به علي ، و اجعلني في كل حالاتي محفوظا مكلوء مستورا ممنوعا معاذا مجارا .اللهم صل علي محمد و آله ، و اقض عني كل ما الزمتنيه و فرضته علي لك في وجه من وجوه طاعتك أو لخلق من خلقك و إن ضعف عن ذلك بدني ، و وهنت عنه قوتي ، و لم تنله مقدرتي ، و لم يسعه مالي و لا ذات يدي ، ذكرته أو نسيته .هو ، يا رب ، مما قد احصيته علي و اغفلته انا من نفسي ، فاده عني من جزيل عطيتك و كثير ما عندك ، فانك واسع كريم ، حتي لا يبقي علي شي ء منه تريد أن تقاصني به من حسناتي ، أو تضاعف به من سيئاتي يوم القاك يا رب .اللهم صل علي محمد و آله ، و ارزقني الرغبة في العمل لك لاخرتي حتي اعرف صدق ذلك من قلبي ، و حتي يكون الغالب علي الزهد في دنياي ، و حتي اعمل الحسنات شوقا ، و امن من السيئات فرقا و خوفا ، و هب لي نورا امشي به في الناس ، و اهتدي به في الظلمات ، و استضيي ء به من الشك و الشبهات .اللهم صل علي محمد و آله ، و ارزقني خوف غم الوعيد ، و شوق ثواب الموعود حتي اجد لذة ما ادعوك له ، و كأبة ما استجير بك منه .اللهم قد تعلم ما يصلحني من امر دنياي و اخرتي ، فكن بحوائجي حفيا .اللهم صل علي محمد و آل محمد ، و ارزقني الحق عند تقصيري في الشكر لك بما انعمت علي في اليسر و العسر و الصحة و السقم ، حتي اتعرف من نفسي روح الرضا و طمانينة النفس مني بما يجب لك فيما يحدث في حال الخوف و الامن و الرضا و السخط و الضر و النفع .اللهم صل علي محمد و آله و ارزقني سلامة الصدر من الحسد حتي لا احسد احدا من خلقك علي شي ء من فضلك ، و حتي لا اري نعمة من نعمك علي احد من خلقك في دين أو دنيا أو عافية أو تقوي أو سعة أو رخاء إلا رجوت لنفسي افضل ذلك بك و منك وحدك لا شريك لك .اللهم صل علي محمد و آله ، و ارزقني التحفظ من الخطايا ، و الاحتراس من الزلل في الدنيا و الاخرة في حال الرضا و الغضب ، حتي اكون بما يرد علي منهما بمنزلة سواء ، عاملا بطاعتك ، مؤثرا لرضاك علي ما سواهما في الاولياء و الاعداء ، حتي يأمن عدوي من ظلمي و جوري ، و يأيس وليي من ميلي و انحطاط هواي .و اجعلني ممن يدعوك مخلصا في الرخاء و دعاء المخلصين المضطرين لك في الدعاء ، إنك حميد مجيد .

    اردو ترجمہ

    اے میرے معبود ! تو نے ( اصلاح و تہذیب نفس کے بارے میں ) جو تکلیف مجھ پر عائد کی ہے اس پر تو مجھ سے زیادہ قدرت رکھتا ہے اور تیری قوّت و توانائی اس امر پر اور خود مجھ پر میری قوّت و طاقت سے فزوں تر ہے ۔ لہذا مجھے ان اعمال کی توفیق دے جو تیری خوشنودی کا باعث ہوں ۔ اور صحت و سلامتی کی حالت میں اپنی رضا مندی کے تفاضے مجھ سے پورے کر لے ۔ بارالہا ! مجھ میں مشقت کے مقابلہ میں ہمّت ، مصیبت کے مقابلہ میں صبر اور فقرو احتیاج کے مقابلہ میں قوّت نہیں ہے ۔ لہذا میری روزی کو روک نہ لے اور مجھے اپنی مخلوق کے حوالے نہ کر ۔ بلکہ بلاواسطہ میری حاجت برلا اور خود ہی میرا کارساز بن اور مجھ پر نظر شفقت فرما اور تمام کاموں کے سلسلہ میں مجھ پر نظر کرم رکھ ۔ اس لۓ کہ اگر تونے مجھے میرے حال پر چھوڑ دیا تو میں اپنے امور کی انجام دہی سے عاجز رہوں گا ۔ اور جن کاموں میں میری بہبودی ہے انہیں انجام نہ دے سکوں گا ۔ اور اگر تو نے مجھے لوگوں کے حوالے کر دیا تو وہ تیوریوں پر بل ڈال کر مجھے دیکھیں گے ۔ اور اگر عزیزوں کی طرف دھکیل دیا تو وہ مجھے ناامید رکھیں گے ۔ اور اگر کچھ دیں گے تو قلیل و ناخوشگوار اور اس کے مقابلہ میں احسان زیادہ رکھیں گے اور برائی بھی حد سے بڑھ کر کریں گے ۔ لہذا اے میرے معبود ! تو اپنے فضل و کرم کے ذریعے مجھے بے نیاز کر ،اور اپنی بزرگی و عظمت کے وسیلے سے میری احتیاج کو برطرف فرما اور اپنی تونگری و وسعت سے میرا ہاتھ کشادہ کر دے اور اپنے ہاں کی نعمتوں کے ذریعہ مجھے ( دوسروں سے) بے نیاز بنا دے ۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور مجھے حسد سے نجات دے ، اور گناہوں کے ارتکاب سے روک دے ۔ اور حرام کاموں سے بچنے کی توفیق دے ، اور گناہوں پر جرات پیدا نہ ہونے دے اور میری خواہش و رغبت اپنے سے وابستہ رکھ اور میری رضا مندی انہی چیزوں میں قرار دے جو تیری طرف سے مجھ پر وارد ہوں ، اور رزق و بخشش و انعام میں میرے لۓ افزائش فرما اور مجھے ہر حال میں اپنے حفظ و نگہداشت ،حجاب و نگرانی اور پناہ و امان میں رکھ ۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور مجھے ہر قسم کی اطاعت کے بجا لانے کی توفیق عطا فرما جو تو نے اپنے لۓ یا مخلوقات میں سے کسی کےلۓ مجھ پر لازم و واجب کی ہو ۔ اگرچہ اسے انجام دینے کی سکت میرے جسم میں نہ ہو ، اور میری قوّت اس کے مقابلہ میں کمزور ثابت ہو اور میری مقدرت سے باہر ہو اور میرا مال و اثاثہ اس کی گنجائش نہ رکھتا ہو۔ وہ مجھے یاد ہو یا بھول گیا ہوں ۔ وہ تو اے میرے پروردگار ! ان چیزوں میں سے ہے جنہیں تو نے میرے ذمہ شمار کیا ہے اور میں اپنی سہل انگاری کی وجہ سے اسے بجا نہ لایا ۔ لہذا اپنی وسیع بخشش اور کثیر رحمت کے پیش نظر اس کمی ( کمی ) کو پورا کر دے ۔ اس لۓ کہ تو تونگر و کریم ہے ۔ تاکہ اے میرے پروردگار ! جس دن میں تیری ملاقات کروں اس میں سے کوئی ایسی بات میرے ذمّہ باقی نہ رہے کہ تو اس کے مقابلہ میں یہ چاہے کہ میری نیکیوں میں کمی یا میری بدیوں میں اضافہ کر دے ۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور آخرت کے پیش نظر صرف اپنے لۓ عمل کی رغبت عطا کر یہاں تک کہ میں اپنے دل میں اس کی صحت کا احساس کر لوں اور دنیا میں زہد و بے رغبتی کا جذبہ مجھ پر غالب آ جاۓ اور نیک کام شوق سے کروں اور خوف و ہراس کی وجہ سے برے کاموں سے محفوظ رہوں ۔ اور مجھے ایسا نور ( علم و دانش ) عطا کر جس کے پر تو میں لوگوں کے درمیان ( بے کھٹکے ) چلوں پھروں اور اس کے ذریعے تاریکیوں میں ہدایت پاؤں اور شکوک و شبہات کے دھندلکوں میں روشنی حاصل کروں ۔اے اللہ محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اندوہ عذاب کا خوف اور ثواب آخرت کا شوق میرے اندر پیدا کر دے تاکہ جس چیز کا تجھ سے طالب ہوں اس کی لذت اور جس سے پناہ مانگتا ہوں اس کی تلخی محسوس کر سکوں ۔ بارالہا ! جن چیزوں سے میرے دینی اور دینوی امور کی بہبودی وابستہ ہے تو انہیں خوب جانتا ہے ۔ لہذا میری حاجتوں کی طرف خاص توجہ فرما ۔ اے اللہ ! رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور خوشحالی و تنگدستی اور صحت و بیماری میں جو نعمتیں تو نے بخشی ہیں ان پر اداۓ شکر میں کوتاہی کے وقت مجھے اعتراف حق کی توفیق عطا کر تاکہ میں خوف و امن ، رضا و غضب اور نفع و نقصان کے موقع پر تیرے حقوق و وظائف کے انجام دینے میں مسرّت قلبی و اطمینان نفس محسوس کروں ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور میرے سینہ کو حسد سے پاک کر دے تاکہ میں مخلوقات میں سے کسی ایک پر اس چیز کی وجہ سے جو تو نے اسے اپنے فضل و کرم سے عطا کی ہے حسد نہ کروں یہاں تک کہ میں تیری نعمتوں میں سے کوئی نعمت ، وہ دین سے متعلق ہو یا دنیا سے ، عافیّت سے متعلق ہو یا تقوی سے ، وسعت رزق سے متعلق ہو یا آسائش سے ، مخلوقات میں سے کسی ایک کے پاس نہ دیکھوں مگر یہ کہ تیرے وسیلہ سے ۔ اور تجھ سے ۔ اور تجھ سے اے خدا ۓ یگانہ ولا شریک اس سے بہتر کی اپنے لۓ آرزو کروں ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پررحمت نازل فرما اور دنیا اور آخرت کے امور میں خواہ خوشنودی کی حالت ہو یا غضب کی ، مجھے خطاؤں سے تحفظ اور لغزشوں سے اجتناب کی توفیق عطا فرما یہاں تک کہ غضب و رضا کی جو حالت پیش آۓ میری حالت یکسا‎ں رہے اور تیری اطاعت پر عمل پیرا رہوں ۔ اور دوست و دشمن کے بارے میں تیری رضا اور اطاعت کو دوسری چیزوں پر مقدم کروں یہاں تک کہ دشمن کو میرے ظلم و جور کا کوئی اندیشہ نہ رہے اور میرے دوست کو بھی جنبہ داری اور دوستی کی رو میں بہہ جانے سے مایوسی ہو جاۓ ۔ اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے جو راحت و آسائش کے زمانہ میں پورے اخلاص کے ساتھ ان مخلصین کی طرح دعا مانگتے ہیں جو اضطرارو بیچارگی کے عالم میں دست بد دعا رہتے ہیں ۔ بے شک تو قابل ستائش اور بزرگ و برتر ہے ۔

    گوگل سرچ سے استفادہ کیا ھے

  6. شاہین رضوی.ماشااللہ.سلامت رہو. مولا آپکے تمام مصائب و مسائل حل کرے اور سکون قلب عطا کرے. میں پریشان تھا کہ اس اہم ترین موضوع پر احباب کیوں نہیں لکھ رہے.آپ نے ان سب کی لاج رکھ لی. دراصل سچی اور کڑوی بات یہ ہے کہ مسلمانوں کی ایک غالب اکثریت کو صحیفہ سجادیہ کا علم ہی نہیں اور اس پر سب سے بڑا ظلم یہ ہے کہ ہم نے امام سید سجاد جیسی عظیم المرتبت شخصیات کو بھی مسالک کی تقسیم کی نذر کر دیا ہے. اسی طرح امام سجاد ابن الحسین بھی شیعہ کھاتے میں ہیں. شاہین آپ نے بہت خوب لکھا.
    میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ عشق اہلبیت کے لیئے شیعہ ہونا شرط نہیں.اہل سنت ہی تو کیا ہم نے تو ایسے ایسے غیر کلمہ گو عشاق اہلبیت دیکھے ہیں کہ بے عمل شیعہ تو ان کے سامنے شرمائے،
    ہمارے سامنے عشق اہلبیت کی جیتی جاگتی مثال خود ڈاکٹر نگہت نسیم ہیں جو الحمد اللہ نسلی اہل سنت ہیں لیکن عشق اہلبیت میں تو من شدی من تو شدم ہیں.

  7. اپنے لئے اور اپنے دوستوں کے لیے علی ابن الحسین کی دعا

    و تصيرهم الي امن من مقيل المتقين .يا من لا تنقضي عجائب عظمته ، صل علي محمد و اله ، واحجبنا عن الالحاد في عظمتك .و يا من لا تنتهي مدة ملكه ، صل علي محمد و اله ، و اعتق رقابنا من نقمتك .و يا من لا تفني خزائن رحمته ، صل علي محمد و اله ، و اجعل لنا نصيبا في رحمتك .و يا من تنقطع دون رؤيته الابصار ، صل علي محمد و اله ، و ادننا الي قربك .و يا من تصغر عند خطره الاخطار ، صل علي محمد و اله ، و كرمنا عليك .و يا من تظهر عنده بواطن الاخبار ، صل علي محمد و اله ، و لا تفضحنا لديك .اللهم اغننا عن هبة الوهابين بهبتك ، و اكفنا وحشة القاطعين بصلتك حتي لا نرغب الي احد مع بذلك ، و لا نستوحش من احد مع فضلك .اللهم فصل علي محمد و اله ، و كد لنا و لا تكد علينا ، و امكر لنا و لا تمكر بنا ، و ادل لنا و لا تدل منا .اللهم صل علي محمد و اله ، و قنا منك ، و احفظنا بك ، و اهدنا اليك ، و لا تباعدنا عنك ، ان من تقه يسلم ، و من تهده يعلم ، و من تقربه اليك يغنم .اللهم صل علي محمد و اله ، و اكفنا حد نوائب الزمان ، و شر مصائد الشيطان ، و مرارة صولة السلطان .اللهم انما يكتفي المكتفون بفضل قوتك ، فصل علي محمد و اله ، و اكفنا ، و انما يعطي المعطون من فضل جدتك ، فصل علي محمد و اله ، و اعطنا ، و انما يهتدي المهتدون بنور وجهك ، فصل علي محمد و اله ، و اهدنا .اللهم انك من واليت لم يضرره خذلان الخاذلين ، و من اعطيت لم ينقصه منع المانعين ، و من هديت لم يغوه اضلال المضلين .فصل علي محمد و اله ، و امنعنا بعزك من عبادك ، و اغننا عن غيرك بارفادك ، و اسلك بنا سبيل الحق بارشادك .اللهم صل علي محمد و اله ، و اجعل سلامة قلوبنا في ذكر عظمتك ، و فراغ ابداننا في شكر نعمتك ، و انطلاق السنتنا في وصف منتك .اللهم صل علي محمد و اله ، و اجعلنا من دعاتك الداعين اليك ، و هداتك الدالين عليك ، و من خاصتك الخاصين لديك ، يا ارحم الراحمين .
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے وہ جس کی بزرگی وعظمت کے عجائب ختم ہونے والے نہیں ۔ تو محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمیں اپنی عظمت کے پردوں میں چھپا کر کج اندیشیوں سے بچا لے ۔ اے وہ جس کی شاہی وفرمانروائی کی مدت ختم ہونے والی نہیں تو رحمت نازل کر محمد اور ا ن کی آل پراورہماری گردنوں کو اپنے غضب وعذاب ( بندھنوں ) سے آزاد رکھ ۔ اے وہ جس کی رحمت کے خزانے ختم ہونے والے نہیں۔ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور اپنی رحمت میں ہمارا بھی حصہ قرار دے۔ اے وہ جس کے مشاہدہ سے آنکھیں قاصر ہیں رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اوراپنی بارگاہ سے ہم کو قریب کر لے۔ اے وہ جس کی عظمت کے سامنے تمام عظمتیں پست و حقیر ہیں رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اورہمیں اپنے ہاں عزت عطا کر۔ اے وہ جس کے سامنے راز ہائے سر بستہ ظاہر ہیں رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہمیں اپنے سامنے رسوا نہ کر۔ بارالہا! ہمیں اپنی بخشش وعطا کی بدولت بخشش کرنے والوں کی بخشش سے بے نیاز کر دے اوراپنی پیوستگی کے ذریعہ قطع تعلق کرنے والوں کی بے تعلقی ودوری کی تلافی کر دے تاکہ تیری بخشش وعطا کے ہوتے ہوئے دوسرے سے سوال نہ کریں اورتیرے فضل واحسان کے ہوتے ہوئے کسی سے ہراساں نہ ہوں۔ اے اللہ ! محمد اورا ن کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے نفع کی تدبیر کر اورہمارے نقصان کی تدبیر نہ کر اورہم سے مکر کرنے والے دشمنوں کو اپنے مکر کا نشانہ نہ بنا اور ہمیں اس کی زد پر نہ رکھ ۔ اورہمیں دشمنوں پر غلبہ دے دشمنوں کو ہم پر غلبہ نہ دے ۔ بارالہا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمیں اپنی ناراضی سے محفوظ رکھ اوراپنے فضل وکرم سے ہماری نگہداشت فرما اور اپنی جانب ہمیں ہدایت کر اوراپنی رحمت سے دور نہ کر کہ جسے تو اپنی ناراضگی سے بچائے گا وہی بچے گا اورجسے تو ہدایت کرے گا وہی (حقائق پر ) مطلع ہو گا اورجسے تو (اپنی رحمت سے )قریب کرے گا وہی فائدہ میں رہے گا۔ اے معبود !تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمیں زمانہ کے حوادث کی سختی اورشیطان کے ہتھکنڈوں کی فتنہ انگیزی اورسلطان کے قہر وغلبہ کی تلخ کلامی سے اپنی پناہ میں رکھ ۔ بارالہا! بے نیاز ہونے والے تیرے ہی کمال قوت واقتدار کے سہارے بے نیاز ہوتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں بے نیاز کر دے اورعطا کرنے والے تیری ہی عطا وبخشش کے حصہ وافر میں سے عطا کرتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور ہمیں بھی (اپنے خزانہ رحمت سے )عطا فرما۔ اور ہدایت پانے والے تیری ہی ذات کی درخشندگیوں سے ہدایت پاتے ہیں ۔ رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پراورہمیں ہدایت فرما۔ بارالہا ! جس کی تو نے مدد کی اسے مدد نہ کرنے والوں کا مدد سے محروم رکھنا کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اورجسے تو عطا کرے اس کے ہاں روکنے والوں کے روکنے سے کچھ کمی نہیں ہو جاتی ۔اورجس کی تو خصوصی ہدایت کرے اسے گمراہ کرنے والوں کا گمراہ کرنا بے راہ نہیں کر سکتا۔ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اوراپنے غلبہ اورقوت کے ذریعہ بندوں(کے شر) سے ہمیں بچائے رکھ اوراپنی عطا وبخشش کے ذریعہ دوسروں سے بے نیاز کر دے اوراپنی رہنمائی سے ہمیں راہ حق پر چلا۔ اے معبود ! تو محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اورہمارے دلوں کی سلامتی اپنی عظمت کی یاد میں قرار دے اورہماری جسمانی فراغت (کے لمحوں ) کو اپنی نعمت کے شکریہ میں صرف کر دے اورہماری زبانوں کی گویائی کو اپنے احسان کی توصیف کے لیے وقف کر دے۔ اے اللہ ! تو رحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اور ہمیں ان لوگوں میں سے قرار دے جو تیری طرف دعوت دینے والے اورتیری طرف کا راستہ بتانے والے ہیں اوراپنے خاص الخاص مقربین میں سے قرار دے۔ اے سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے۔

  8. مدتوں بیٹھا ترے ہنگامہ عشرت میں میں
    روشنی كی جستجو كرتا رہا ظلمت میں میں
    مدتوں ڈھونڈا كیا نظارءہ گل خار میں
    آہ ، وہ یوسف نہ ہاتھ آیا ترے بازار میں
    چشم حیراں ڈھونڈتی اب اور نظارے كو ہے
    آرزو ساحل كی مجھ طوفان كے مارے كو ہے
    علامہ اقبال

  9. تابعین اوران پر ایمان لانے والوں کے حق میں حضرت کی دعا
    اللهم و اتباع الرسل و مصدقوهم من اهل الارض بالغيب عند معارضة المعاندين لهم بالتكذيب و الاشتياق الي المرسلين بحقائق الايمان .في كل دهر و زمان ارسلت فيه رسولا و اقمت لاهله دليلا من لدن ادم الي محمد – صلي الله عليه و اله – من أئمة الهدي ، و قادة اهل التقي ، علي جميعهم السلام ، فاذكرهم منك بمغفرة و رضوان .اللهم و اصحاب محمد خاصة الذين احسنوا الصحابة و الذين ابلوا البلاء الحسن في نصره ، و كانفوه ، و اسرعوا الي وفادته ، و سابقوا الي دعوته ، و استجابوا له حيث اسمعهم حجة رسالاته .و فارقوا الازواج و الاولاد في اظهار كلمته ، و قاتلوا الاباء و الابناء في تثبيت نبوته ، و انتصروا به .و من كانوا منطوين علي محبته يرجون تجارة لن تبور في مودته .و الذين هجرتهم العشائر اذ تعلقوا بعروته ، و انتفت منهم القرابات اذ سكنوا في ظل قرابته .فلا تنس لهم اللهم ما تركوا لك و فيك ، و ارضهم من رضوانك ، و بما حاشوا الخلق عليك ، و كانوا مع رسولك دعاة لك اليك .و اشكرهم علي هجرهم فيك ديار قومهم ، و خروجهم من سعة المعاش الي ضيقه ، و من كثرت في اعزاز دينك من مظلومهم .اللهم و اوصل الي التابعين لهم باحسان ، الذين يقولون : ربنا اغفر لنا و لاخواننا الذين سبقونا بالايمان خير جزائك .الذين قصدوا سمتهم ، و تحروا وجهتهم ، و مضوا علي شاكلتهم .لم يثنهم ريب في بصيرتهم ، و لم يختلجهم شك في قفو اثارهم ، و الايتمام بهداية منارهم .مكانفين و موازرين لهم ، يدينون بدينهم ، و يهتدون بهديهم ، يتفقون عليهم ، و لا يتهمونهم فيما ادوا اليهم .اللهم و صل علي التابعين من يومنا هذا الي يوم الدين و علي ازواجهم و علي ذرياتهم و علي من اطاعك منهم .صلوة تعصمهم بها من معصيتك ، و تفسح لهم في رياض جنتك ، و تمنعهم بها من كيد الشيطان ، و تعينهم بها علي ما استعانوك عليه من بر ، و تقيهم طوارق الليل و النهار إلا طارقا يطرق بخير .و تبعثهم بها علي اعتقاد حسن الرجاء لك ، و الطمع فيما عندك ، و ترك التهمة فيما تحويه ايدي العباد .لتردهم الي الرغبة اليك و الرهبة منك ، و تزهدهم في سعة العاجل ، و تحبب اليهم العمل للاجل ، و الاستعداد لما بعد الموت .و تهون عليهم كل كرب يحل بهم يوم خروج الانفس من ابدانها .و تعافيهم مما تقع به الفتنة من محذوراتها ، و كبة النار و طول الخلود فيها .و تصيرهم الي امن من مقيل المتقين .

    اے اللہ ! تو اہل زمین میں سے رسولوں کی پیروی کرنے والوں اور ان مومنین کو اپنی مغفرت اورخوشنودی کے ساتھ یاد فرما جو غیب کی رو سے ان پر ایمان لائے اس وقت کہ جب دشمن ان کے جھٹلانے کے درپے تھے اور اس وقت کہ جب وہ ایمان کی حقیقتوں کی روشنی میں ان کے (ظہور کے ) مشتاق تھے ۔ ہر اس دور اور ہر اس زمانہ میں جس میںتو نے کوئی رسول بھیجا اوراس وقت کے لوگوں کے لیے کوئی رہنما مقرر کیا ۔ حضرت آدم کے وقت سے کے کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد تک جو ہدایت کے پیشوا اورصاحبان تقوی کے سربراہ تھے ( ان سب پر سلام ہو ) بارالہا!خصوصیت سے اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے وہ افراد جنہوں نے پوری طرح پیغمبر کا ساتھ دیا۔ اوران کی نصرت میں پوری شجاعت کا مظاہرہ کیا اور ان کی مدد پر کمر بستہ رہے اوران پر ایمان لانے میں جلد ی اوران کی دعوت کی طرف سبقت کی ۔ اور جب پیغمبرنے اپنی رسالت کی دلیلیں ان کے گوش گزار کیں تو انہوں نے لبیک کہی اور ان کا بول بالا کرنے کے لیے بیوی بچوں کو چھوڑ دیا اور امر نبوت کے استحکام کے لیے باپ اوربیٹوں تک سے جنگیں کیں اورنبی اکرم کے وجود کی برکت سے کامیابی حاصل کی اس حالت میں کہ ان کی محبت دل کے ہر رگ وریشہ میں لئے ہوئے تھے اورا ن کی محبت ودوستی میں ایسی نفع بخش تجارت کے متوقع تھے جس میں کبھی نقصان نہ ہو۔ اور جب ان کے دین کے بندھن سے وابستہ ہوئے تو ان کے قوم قبیلے نے انہیں چھوڑ دیا۔اورجب ان کے سایہ قرب میں منزل کی تو اپنے بیگانے ہو گئے تو اے میرے معبود !انہو ں نے تیری خاطر اورتیری راہ میں جو سب کو چھوڑ دیا تو (جزائے کے موقع پر ) انہیں فراموش نہ کیجئیواوران کی فدا کاری اورخلق خدا کو تیرے دین پر جمع کرنے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ داعی حق بن کر کھڑا ہونے کا صلہ میں انہیں اپنی خوشنودی سے سرفراز وشاد کان فرما اورانہیں اس امر پر بھی جزاد ے کہ انہو ں نے تیری خاطر اپنے قوم قبیلے کے شہروں سے ہجرت کی اور وسعت معاش سے تنگی معاش میں جا پڑے اوریونہی ان مظلوموں کی خوشنودی کا سامان کر کہ جن کی تعداد کو تو نے اپنے دین کو غلبہ دینے کے لیے بڑھایا بارالہا ۔ جنہوں نے اصحاب رسول کی احسن طریق سے پیروی کی انہیں بہترین جزائے خیر دے جو ہمیشہ یہ دعا کرتے رہے کہ اے ہمارے پروردگار! توہمیں اور ہمارے بھائیوں کو بخشدے جو ایمان لانے میں ہم سے سبقت لے گئے ۔ اور جن کا مطمع نظر اصحاب کا طریق رہا اور انہی کا طور طریقہ اختیار کیا اور انہی کی روش پر گامزن ہوئے ۔ ان کی بصیرت میں کبھی شبہ کا گزر نہیں ہوا کہ انہیں( راہ حق سے ) منحرف کرتا اور ان کے نقش قدم پر گام فرسائی اور ان کے روشن طرز عمل کی اقتداء میں انہیں شک و تردد نے پریشان نہیں کیا وہ اصحاب نبی کے معاون و دستگیر اور دین میں ان کے پیرو کار اورسیرت واخلاق میں ا ن سے درس آموز رہے اورہمیشہ ان کے ہمنوا رہے اور ان کے پہنچائے ہوئے احکام میں ان پر کوئی الزام نہ دھرا ۔ بارالہا! ان تابعین اوران کے ازواج اور آل اولاد اور ان میں سے جو تیرے فرمانبردار ومطیع ہیں ان پر آج سے لے کر روز قیامت تک درود و رحمت بھیج۔ ایسی رحمت جس کے ذریعہ تو انہیں معصیت سے بچائے ، جنت کے گلزاروں میں فراخی ووسعت دے۔ شیطان کے مکر سے محفوظ رکھے اورجس کارخیر میں تجھ سے مدد چاہیں ان کی مدد کرے اورشب وروز کے حوادث سے سوائے کسی نوید خیر کے ان کی نگہداشت کرے اوراس بات پر انہیں آمادہ کرے کہ وہ تجھ سے حسن امید کا عقیدہ وابستہ رکھیں اورتیرے ہاں کی نعمتوں کی خواہش کریں ۔ اوربندوں کے ہاتھوں میں فراخی نعمت کو دیکھ کر تجھ پر (بے انصافی کا ) الزام نہ دھریں تاکہ تو ان کا رخ اپنے امید وبہم کی طرف پھیر دے اوردنیا کی وسعت وفراخی سے انہیں بے تعلق کر دے اورعمل آخرت اورموت کے بعد کی منزل کا ساز وبرگ مہیا کرنا ان کی نگاہوں میں خوش آیند بنا دے اورروحوں کے جسموں سے جدا ہونے کے دن ہر کرب واندوہ جو ان پر وارد ہو آسان کر دے اورفتنہ و آزمائش سے پیدا ہونے والے خطرات اورجہنم کی شدت اوراس میں ہمیشہ پڑے رہنے سے نجات دے اور انہیں جائے امن کی طرف جو پرہیز گاروں کی آسائش گاہ ہے منتقل کر دے ۔

  10. اللہ پاک اس بلاگ کا بہترین اجر ھم سبکی بہت اچھی بہن اور بہت عزيز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کو اور اس بلاگ پر غور کرنے والوں کو صحیفہ سجادیہ کا مطالعہ کرنے والوں کو عطا فرماۓ ، ھمشیہ ھی مودت محمدُ و آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ نیکی کے کاموں میں سبقت حاصل کرتی ھیں ، اللہ پاک ان کو دین ودینا کی ھر نعمت عطا فرماۓ اور کوئ غم انکے کھبی قریب نہ آۓ آمین ثمہ امین

    طلب حاجات کے سلسلہ میں حضرت کی دعا
    اللهم يا منتهي مطلب الحاجات .و يا من عنده نيل الطلبات .و يا من لا يبيع نعمه بالاثمان .و يا من لا يكدر عطاياه بالامتنان .و يا من يستغني به و لا يستغني عنه .و يا من يرغب اليه و لا يرغب عنه .و يا من لا تفني خزائنه المسائل .و يا من لا تبدل حكمته الوسائل .و يا من لا تنقطع عنه حوائج المحتاجين .و يا من لا يعنيه دعاء الداعين .تمدحت بالغناء عن خلقك و أنت اهل الغني عنهم .و نسبتهم الي الفقر و هم اهل الفقر اليك .فمن حاول سد خلته من عندك ، و رام صرف الفقر عن نفسه بك فقد طلب حاجته في مظانها ، و اتي طلبته من وجهها .و من توجه بحاجته الي احد من خلقك أو جعله سبب نجحها دونك فقد تعرض للحرمان ، و استحق من عندك فوت الاحسان .اللهم و لي اليك حاجة قد قصر عنها جهدي ، و تقطعت دونها حيلي ، و سولت لي نفسي رفعها الي من يرفع حوائجه اليك ، و لا يستغني في طلباته عنك ، و هي زلة من زلل الخاطئين ، و عثرة من عثرات المذنبين .ثم انتبهت بتذكيرك لي من غفلتي ، و نهضت بتوفيقك من زلتي ، و رجعت و نكصت بتسديدك عن عثرتي .و قلت : سبحان ربي كيف يسال محتاج محتاجا ؟ و اني يرغب معدم الي معدم ؟فقصدتك ، يا الهي ، بالرغبة ، و اوفدت عليك رجائي بالثقة بك .و علمت ان كثير ما اسألك يسير في وجدك ، و ان خطير ما استوهبك حقير في وسعك ، و ان كرمك لا يضيق عن سؤال احد ، و ان يدك بالعطايا اعلي من كل يد .اللهم فصل علي محمد و اله ، و احملني بكرمك علي التفضل ، و لا تحملني بعدلك علي الاستحقاق ، فما انا باول راغب رغب اليك فاعطيته و هو يستحق المنع ، و لا باول سائل سالك فافضلت عليه و هو يستوجب الحرمان .اللهم صل علي محمد و اله ، و كن لدعائي مجيبا ، و من ندائي قريبا ، و لتضرعي راحما ، و لصوتي سامعا .و لا تقطع رجائي عنك ، و لا تبت سببي منك ، و لا توجهني في حاجتي هذه و غيرها الي سواك .و تولني بنجح طلبتي و قضاء حاجتي و نيل سؤلي قبل زوالي عن موقفي هذا بتيسيرك لي العسير و حسن تقديرك لي في جميع الامور .و صل علي محمد و اله ، صلوة دائمة نامية لا انقطاع لابدها و لا منتهي لامدها ، و اجعل ذلك عونا لي و سببا لنجاح طلبتي ، إنك واسع كريم .و من حاجتي يا رب كذا و كذا ( و تذكر حاجتك ثم تسجد و تقول في سجودك : ) فضلك انسني ، و احسانك دلني ، فاسالك بك و بمحمد و اله ، صلواتك عليهم ، أن لا تردني خائبا .

    ا ے معبود ! اے وہ جو طلب حاجات کی منزل منتہا ہے۔ اے وہ جس کے یہاں مرادوں تک رسائی ہوتی ہے ۔ اے وہ جو اپنی نعمتیں قیمتوں کے عوض فروخت نہیں کرتا اورنہ اپنے عطیوں کو احسان جتا کر مکدر کرتا ہے ۔ اے وہ جس کے ذریعہ بے نیازی حاصل ہوتی ہے اور جس سے بے نیاز نہیں رہا جا سکتا۔اے وہ جس کی خواہش و رغبت کی جاتی ہے اورجس سے منہ موڑا نہیں جا سکتا۔ اے وہ جس کے خزانے طلب وسوال سے ختم نہیں ہوتے اور جس کی حکمت ومصلحت کو وسائل واسباب کے ذریعہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ اے وہ جس سے حاجتمندوں کا رشتہ احتیاج قطع نہیں ہوتا اورجسے پکارنے والوں کی صدا خستہ وملول نہیں کرتی ۔ تو نے خلق سے بے نیاز ہونے کی صفت کا مظاہرہ کیا ہے اور تو یقینا ان سے بے نیاز ہے اور تونے ان کی طرف فقرواحتیاج کی نسبت دی ہے اور وہ بیشک تیرے محتاج ہیں ۔لہذا جس نے اپنے افلاس کے رفع کرنے کے لیے تیرا ارادہ کیا اوراپنی احتیاج کے دور کرنے کے لۓ تیرا قصد کیا اس نے اپنی حاجت کو اس کے محل ومقام سے طلب کیا اور اپنے مقصد تک پہنچنے کا صحیح راستہ اختیار کیا ۔ اور جو اپنی حاجت کو لے کر مخلوقات میں سے کسی ایک کی طرف متوجہ ہوا یا تیرے علاوہ دوسرے کو اپنی حاجت برآری کا ذریعہ قرار دیا وہ حرماں نصیبی سے دوچار اورتیرے احسان سے محرومی کا سزاوار ہوا ۔ بارالہا ! میری تجھ سے ایک حاجت ہے جسے پورا کرنے سے میری طاقت جواب دے چکی ہے اورمیری تدبیر وچارہ جوئی بھی ناکام ہو کر رہ گئی ہے اورمیرے نفس نے مجھے یہ بات خوش نما صورت میں دکھائی کہ میں اپنی حاجت کو اس کے سامنے پیش کروں جو خود اپنی حاجتیں تیرے سامنے پیش کرتا ہے اور اپنے مقاصد میں تجھ سے بے نیاز نہیں ہے یہ سراسر خطا کاروں کی خطاؤں میں سے ایک خطا اور گنہگاروں کی لغزشوں میں سے ایک لغزش تھی لیکن تیرے یاد لانے سے میں اپنی غفلت سے ہوشیار ہوا اورتیری توفیق نے سہارا دیا تو ٹھوکر کھانے سے سنبھل گیا اور تیری راہنمائی کی بدولت اس غلط اقدام سے باز آیا اورواپس پلٹ آیا اورمیں نے کہا واہ سبحان اللہ ! کس طرح ایک محتاج دوسرے محتاج سے سوال کر سکتا ہے ۔اورکہاں ایک نادار دوسرے نادار سے رجوع کر سکتا ہے (جب یہ حقیقت واضح ہوگئی )تو میں نے اے میرے معبود!پوری رغبت کے ساتھ تیرا ارادہ کیا اورتجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی امیدیں تیرے پاس لایا ہوں ۔اورمیں نے اس امر کو بخوبی جان لیا ہے کہ میری کثیر حاجتیں تیری تونگری کے آگے کم اور میری عظیم خواہشیں تیری وسعت رحمت کے سامنے ہیچ ہیں ۔ تیرے دامن کرم کی وسعت کسی کے سوال کرنے سے تنگ نہیں ہوتی اورتیرا دست کرم عطا وبخشش میں ہر ہاتھ سے بلند ہے۔ اے اللہ ! محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اوراپنے کرم سے میرے ساتھ تفضل واحسان کی روش اختیار اوراپنے عدل سے کام لیتے ہوئے میرے استحقاق کی رو سے فیصلہ نہ کر کیونکہ میں پہلا وہ حاجت مند نہیں ہوں جو تیری طرف متوجہ ہوا اور تو نے اسے عطا کیا ہو حالانکہ وہ رد کئے جانے کا مستحق ہو اور پہلا وہ سائل نہیں ہوں جس نے تجھ سے مانگا ہو اور تو نے اس پر اپنا فضل کیا ہو حالانکہ وہ محروم کئے جانے کے قابل ہو۔ ا ے اللہ ! محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اورمیری دعا کا قبول کرنے والا میر ی پکار پر التفات فرمانے والا ، میری عجز وزاری پر رحم کرنے والا اورمیری آواز کا سننے والا ثابت ہو اور میری امید جو تجھ سے وابستہ ہے اسے نہ توڑ اورمیرا وسیلہ اپنے سے قطع نہ کر۔ اورمجھے اس مقصد اور دوسرے مقاصد میں اپنے سوا دوسرے کی طرف متوجہ نہ ہونے دے ۔اوراس مقام سے الگ ہونے سے پہلے میری مشکل کشائی اورتمام معاملات میں حسن تقدیر کی کارفرمائی سے میرے مقصد کے برلانے ، میری حاجت کے روا کرنے اورمیرے سوا ل کے پورا کرنے کا خود ذمہ لے ۔اورمحمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما۔ ایسی رحمت جو دائمی اورروز افزوں ہو ۔ جس کا زمانہ غیر مختتم اورجس کی مدت بے پایاں ہو اور اسے میرے لیے معین اورمقصد برآری کا ذریعہ قرار دے ۔ بیشک تو وسیع رحمت اورجود وکرم کی صفت کا مالک ہے ۔ اے میرے پروردگار! میری کچھ حاجتیں یہ ہیں (اس مقام پر اپنی حاجتیں بیان کرو۔ پھر سجدہ کرو اورسجدہ کی حالت میں یہ کہو) تیرے فضل وکرم نے میر ی دل جمعی اورتیرے احسان نے رہنمائی کی ۔ اس وجہ سے میں تجھ سے تیرے ہی وسیلہ سے اور محمد و آل محمد علیہم الصلوة والسلام کے ذریعہ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے (اپنے در سے) ناکام ونامراد نہ پھیر۔

    الھم عجل لولیک الفرج والعافیۃ والنصر واجعلنا من اعوانہ وانصارہ برحمتک یا ارحم الراحمین

  11. اللهم يا من لا يصفه نعت الواصفين .و يا من لا يجاوزه رجاء الراجين .و يا من لا يضيع لديه اجر المحسنين .و يا من هو منتهي خوف العابدين .و يا من هو غاية خشية المتقين .هذا مقام من تداولته ايدي الذنوب ، و قادته ازمة الخطايا ، و استحوذ عليه الشيطان ، فقصر عما امرت به تفريطا ، و تعاطي ما نهيت عنه تغريرا .كالجاهل بقدرتك عليه ، أو كالمنكر فضل احسانك اليه حتي إذا انفتح له بصر الهدي ، و تقشعت عنه سحائب العمي ، احصي ما ظلم به نفسه ، و فكر فيما خالف به ربه ، فراي كبير عصيانه كبيرا و جليل مخالفته جليلا .فاقبل نحوك مؤملا لك مستحييا منك ، و وجه رغبته اليك ثقة بك ، فامك بطمعه يقينا ، و قصدك بخوفه اخلاصا ، قد خلا طمعه من كل مطموع فيه غيرك ، و افرخ روعه من كل محذور منه سواك .فمثل بين يديك متضرعا ، و غمض بصره الي الارض متخشعا ، و طأطأ رأسه لعزتك متذللا ، و ابثك من سره ما أنت اعلم به منه خضوعا ، و عدد به من ذنوبه ما أنت احصي لها خشوعا ، و استغاث بك من عظيم ما وقع به في علمك و قبيح ما فضحه في حكمك : من ذنوب ادبرت لذاتها فذهبت ، و اقامت تبعاتها فلزمت .لا ينكر – يا الهي – عدلك إن عاقبته و لا يستعظم عفوك إن عفوت عنه و رحمته ، لأنك الرب الكريم الذي لا يتعاظمه غفران الذنب العظيم .اللهم فها انا ذا قد جئتك مطيعا لامرك فيما امرت به من الدعاء ، متنجزا وعدك فيما وعدت به من الاجابة ، إذ تقول : ادعوني استجب لكم .اللهم فصل علي محمد و آله ، و القني بمغفرتك كما لقيتك باقراري ، و ارفعني عن مصارع الذنوب كما وضعت لك نفسي ، و استرني بسترك كما تانيتني عن الانتقام مني .اللهم و ثبت في طاعتك نيتي ، و احكم في عبادتك بصيرتي ، و وفقني من الاغمال لما تغسل به دنس الخطايا عني ، و توفني علي ملتك و ملة نبيك : محمد – عليه السلام – إذا توفيتني .اللهم إني اتوب اليك في مقامي هذا من كبائر ذنوبي و صغائرها ، و بواطن سيئاتي و ظواهرها ، و سوالف زلاتي و حوادثها ، توبة من لا يحدث نفسه بمعصية ، و لا يضمر أن يعود في خطيئة .و قد قلت – يا الهي – في محكم كتابك : إنك تقبل التوبة عن عبادك ، و تعفو عن السيئات ، و تحب التوابين ، فاقبل توبتي كما وعدت ، و اعف عن سيئاتي كما ضمنت ، و اوجب محبتك كما شرطت .و لك – يا رب – شرطي ألا اعود في مكروهك ، و ضماني أن لا ارجع في مذمومك ، و عهدي أن اهجر جميع معاصيك .اللهم إنك أعلم بما علمت فاغفرلي ماعلمت ، و اصرفني بقدرتك الي ما احببت .اللهم و علي تبعات قد حفظتهن ، و تبعات قد نسيتهن ، و كلهن بعينك التي لا تنام ، و علمك الذي لا ينسي ، فعوض منها اهلها ، و احطط عني وزرها ، و خفف عني ثقلها ، و اعصمني من أن اقارف مثلها .اللهم و إنه لا وفاء لي بالتوبة الا بعصمتك ، و لا استمساك بي عن الخطايا إلا عن قوتك ، فقوني بقوة كافية ، و تولني بعصمة مانعة .اللهم ايما عبد تاب اليك و هو في علم الغيب عندك فاسخ لتوبته ، و عائد في ذنبه و خطيئته ، فإني أعوذ بك أن اكون كذلك ، فاجعل توبتي هذه توبة لا احتاج بعدها الي توبة ، توبة موجبة لمحو ما سلف ، و السلامة فيما بقي .اللهم إني اعتذر اليك من جهلي ، و استوهبك سوء فعلي ، فاضممني الي كنف رحمتك تطولا ، و استرني بستر عافيتك تفضلا .اللهم و إني اتوب اليك من كل ما خالف ارادتك ، أو زال عن محبتك من خطرات قلبي ، و لحظات عيني ، و حكايات لساني ، توبة تسلم بها كل جارحة علي حيالها من تبعاتك ، و تامن مما يخاف المعتدون من اليم سطواتك .اللهم فارحم وحدتي بين يديك ، و وجيب قلبي من خشيتك ، و اضطراب اركاني من هيبتك ، فقد اقامتني – يا رب – ذنوبي مقام الخزي بفنائك ، فإن سكت لم ينطق عني احد ، و إن شفعت فلست باهل الشفاعة .اللهم صل علي محمد و آله ، و شفع في خطاياي كرمك ، وعد علي سيئاتي بعفوك ، و لا تجزني جزائي من عقوبتك ، و ابسط علي طولك ، و جللني بسترك ، و افعل بي فعل عزيز تضرع اليه عبد ذليل فرحمه ، أو غني تعرض له عبد فقير فنعشه .اللهم لا خفير لي منك فليخفرني عزك ، و لا شفيع لي اليك فليشفع لي فضلك ، و قد اوجلتني خطاياي فليؤمني عفوك .فما كل ما نطقت به عن جهل مني بسوء اثري ، و لا نسيان لما سبق من ذميم فعلي ، لكن لتسمع سماؤك و من فيها و ارضك و من عليها ما اظهرت لك من الندم ، و لجات اليك فيه من التوبة .فلعل بعضهم برحمتك يرحمني لسوء موقفي ، أو تدركه الرقة علي لسوء حالي فينالني منه بدعوة هي اسمع لديك من دعائي ، أو شفاعة أوكد عندك من شفاعتي تكون بها نجاتي من غضبك و فوزتي برضاك .اللهم إن يكن الندم توبة اليك فانا اندم النادمين ، و إن يكن الترك لمعصيتك انابة فانا اول المنيبين ، و إن يكن الاستغفار حطة للذنوب فإني لك من المستغفرين .اللهم فكما امرت بالتوبة ، و ضمنت القبول ، و حثثت علي الدعاء ، و وعدت الاجابة ، فصل علي محمد و آله ، و اقبل توبتي ، و لا ترجعني مرجع الخيبة من رحمتك ، إنك أنت التواب علي المذنبين ، الرحيم للخاطئين المنيبين .اللهم صل علي محمد و آله ، كما هديتنا به ، و صل علي محمد و آله ، كما استنقذتنا به ، و صل علي محمد و آله ، صلوة تشفع لنا يوم القيمة و يوم الفاقة اليك ، إنك علي كل شي ء قدير ، و هو عليك يسير .

    اے معبود ! اے وہ جس کی توصیف سے وصف کرنے والوں کے توصیفی الفاظ قاصر ہیں ۔ اے وہ جو امیدواروں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ اے وہ جس کے ہاں نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں ہوتا ۔ اے وہ جو عبادت گزاروں کے خوف کی منزل منتہا ہے ۔ اے وہ جو پرہیزگاروں کے بیم و ہراس کی حدّ آخر ہے یہ اس شخص کا موقف ہے جو گناہوں کے ہاتھوں میں کھیلتا ہے اور خطا‎ؤں کی باگوں نے جسے کھینچ لیا ہے اور جس پر شیطان غالب آ گیا ہے ۔ اس لۓ تیرے حکم سے لاپرواہی کرتے ہوۓ اس نے ( اداۓ فرض ) میں کوتاہی کی اور فریب خوردگی کی وجہ سے تیرے منہیات کا مرتکب ہوتا ہے ۔گویا وہ اپنے کو تیرے قبضہ قدرت میں سمجھتا ہی نہیں ہے اور تیرے فضل و احسان کو جو تو نے اس پر کۓ ہیں مانتا ہی نہیں ہے ۔ مگر جب اس کی چشم بصیرت وا ہوئی اور اس کوری و بے بصری کے بادل اس کے سامنے سے چھٹے تو اس نے اپنے نفس پر کۓ ہوۓ ظلموں کا جائزہ لیا اور جن جن موارد پر اپنے پروردگار کی مخالفتیں کی تھیں ان پر نظر دوڑائی تو اپنے بڑے گناہوں کو ( واقعا ) بڑا اور اپنی عظیم مخالفتوں کو (حقیقتا ) عظیم پایا تو وہ اس حالت میں کہ تجھ سےامیدوار بھی ہے اور شرمسار بھی ، تیری جانب متوجہ ہوا اور تجھ پر اعتماد کرتے ہوۓ تیری طرف راغب ہوا اور یقین و اطمینان کے ساتھ اپنی خواہش و آرزو کو لے کر تیرا قصد کیا اور ( دل میں ) تیرا خوف لۓ ہوۓ خلوص کے ساتھ تیری بارگاہ کا ارادہ کیا اس حالت میں کہ تیرے علاوہ اسے کسی سے غرض نہ تھی اور تیرے سواء اسے کسی کا خوف نہ تھا ۔ چنانچہ وہ عاجزانہ صورت میں تیرے سامنے آ کھڑا ہوا اور فروتنی سے اپنی آنکھیں زمین میں گاڑ لیں اور تذلّل و انکسار سے تیری عظمت کے آگے سر جھکا لیا اور عجزونیاز مندی سے اپنے رازہاۓ درون پردہ جنہیں تو اس سے بہتر جانتا ہے تیرے آگے کھول دیۓ اور عاجزی سے اپنے وہ گناہ جن کا تو اس سے زیادہ حساب رکھتا ہے ایک ایک کرکے شمار کۓ اور ان بڑے گناہوں سے جو تیرے علم میں اس کے لۓ مہلک اور ان بد اعمالیوں سے جو تیرے فیصلہ کے مطابق اس کے لۓ رسوا کن ہیں ، دادو فریاد کرتا ہے ۔وہ گناہ کہ جن کی لذت جاتی رہی ہے اور ان کا وبال ہمیشہ کے لۓ باقی رہ گیا ہے ۔ اے میرے معبود ! اگر تو اس پرعذاب کرے تو وہ تیرے عدل کا منکر نہیں ہوگا ۔ اور اگر اس سے درگزر کرے اور ترس کھاۓ تو وہ تیرے عفو کو کوئي عیب اور بڑی بات نہیں سمجھے گا ۔اس لۓ کہ تو وہ پروردگار کریم ہے ۔ جس کے نزدیک بڑے سے بڑے گناہ کو بھی بخش دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ اچھا تو اے میرے معبود ! میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں ۔ تیرے حکم دعا کی اطاعت کرتے ہوۓ اور تیرے وعدہ کا ایفا چاہتے ہوۓ جو قبولیت دعا کے متعلق تو نے اپنے اس ارشاد میں کیا ہے ۔ ” مجھ سے دعا مانگو تو میں تمہاری دعا قبول کروں گا ” ۔ خداوندا ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اپنی مغفرت میرے شامل حال کر جس طرح میں ( اپنے گناہوں کا ) اقرار کرتے ہوۓ تیری طرف متوجہ ہوا ہوں اور ان مقامات سے جہاں گناہوں سے مغلوب ہونا پڑتا ہے مجھے ( سہارا دے کر ) اوپر اٹھا لے جس طرح میں نے اپنے نفس کو تیرے آگے ( خاک مذلّت پر ) ڈال دیا ہے ۔ اور اپنے دامن رحمت سے میری پردہ پوشی فرما جس طرح مجھ سے انتقام لینے میں صبر و حلم سے کام لیا ہے ۔ اے اللہ ! اپنی اطاعت میں میری نیت کو استوار اور اپنی عبادت میں میری بصیرت کو قوی کر اور مجھے ان اعمال کے بجا لانے کی توفیق دے جن کے ذریعے تو میرے گناہوں کے میل کو دھو ڈالے ۔ اور جب مجھے دنیا سے اٹھاۓ تو اپنے دین اور اپنے نبی محمد (ص) کے آئین پر اٹھا ۔ اے میرے معبود ! میں اس مقام پر اپنے چھوٹے بڑے گناہوں پوشیدہ و آشکارا معصیتوں اور گزشتہ و موجودہ لغزشوں سے توبہ کرتا ہوں ، اس شخص کی سی توبہ جو دل میں معصیت کا خیال بھی نہ لاۓ اور گناہ کی طرف پلٹنے کا تصوّر بھی نہ کرے ۔خداوندا! تو نے اپنی محکم کتاب میں فرمایا ہے کہ تو بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور گناہوں کو معاف کرتا ہے اور توبہ کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔ لہذا تو میری توبہ قبول فرما جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے اور میرے گناہوں کو معاف کر دے جیسا کہ تو نے ذمہ لیا ہے ، اور حسب قرارداد اپنی محبت کو میرے لۓ ضروری قرار دے ۔ اور میں تجھ سے اے میرے پروردگار ! یہ اقرار کرتا ہوں کہ تیری ناپسندیدہ باتوں کی طرف رخ نہیں کروں گا اور یہ قول و قرار کرتا ہوں کہ قابل مذمت چیزوں کی طرف رجوع نہ کروں گا ۔ اور یہ عہد کرتا ہوں کہ تیری تمام نافرمانیوں کو یکسر چھوڑ دوں گا ۔ بارالہا ! تو میرے عمل و کردار سے خوب آگاہ ہے ۔ اب جو بھی تو جانتا ہے اسے بخش دے اور اپنی قدرت کاملہ سے پسندیدہ چیزوں کی طرف مجھے موڑ دے ۔ اے اللہ ! میرے ذمّہ کتنے ایسے حقوق ہیں جو مجھے یاد ہیں ۔ اور کتنے ایسے مظلمے ہیں جن پر نسیان کا پردہ پڑا ہوا ہے ۔ لیکن وہ سب کے سب تیری آنکھوں کے سامنے ہیں ۔ ایسی آنکھیں جو خواب آلودہ نہیں ہوتیں ، اور تیرے علم میں ہیں ایسا علم جس میں فروگذاشت نہیں ہوتی ۔ لہذا جن لوگوں کا مجھ پر کوئی حق ہے اس کا انہیں عوض دے کر اس کا بوجھ مجھ سے برطرف اور اس کا بار ہلکا کر دے ، اور مجھے پھر ویسے گناہوں کے ارتکاب سے محفوظ رکھ ۔ اے اللہ ! میں توبہ پر قائم نہیں رہ سکتا ،مگر تیری ہی نگرانی سے ، اور گناہوں سے باز نہیں آ سکتا مگر تیری ہی قوت و توانائی سے ۔ لہذا مجھے بے نیاز کرنے والی قوت سے تقویت دے ۔ اور ( گناہوں سے ) روکنے والی نگرانی کا ذمہ لے ۔ اے اللہ ! وہ بندہ جو تجھ سے توبہ کرے اور تیرے علم غیب میں وہ توبہ شکنی کرنےوالوں اور گناہ ومعصیت کی طرف دوبارہ پلٹنے والا ہو تو میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ اس جیسا ہوں ۔ میری توبہ کو ایسی توبہ قرار دے کہ اس کے بعد پھر توبہ کی احتیاج نہ رہے جس سے گزشتہ گناہ محو ہو جائیں اور زندگی کے باقی دنوں میں (گناہوں سے ) سلامتی کا سامان ہو۔ اے اللہ ! میں اپنی جہالتوں سے عذر خواہ اور اپنی بد اعمالیوں سے بخشش کا طلب گار ہوں ۔ لہذا اپنے لطف و احسان سے مجھے پناہ گاہ رحمت میں جگہ دے اوراپنے تفضل سے اپنی عافیت کے پردہ میں چھپا لے ۔ اے اللہ ! میں دل میں گزرنے والے خیالات اور آنکھ کے اشاروں اور زبان کی گفتگوؤں ،غرض ہر اس چیز سے جو تیرے ارادہ و رضا کے خلاف ہو اور تیری محبت کے حدود سے باہر ہو ، تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ ایسی توبہ جس سے میرا ہر ہر عضو اپنی جگہ پر تیری عقوبتوں سے بچا رہے اور ان تکلیف دہ عذابوں سے جن سے سرکش لوگ خائف رہتے ہیں محفوظ رہے ۔ اے معبود ! یہ تیرے سامنے میرا عالم تنہائی ، تیرے خوف سے میرے دل کی دھڑکن ، تیری ہیبت سے میرے اعضاء کی تھرتھری ۔ ان حالتوں پر رحم فرما ۔ پروردگارا! مجھے گناہوں نے تیری بارگاہ میں رسوائی کی منزل پر لا کھڑا کیا ہے ۔ اب اگر چپ رہوں تو میری طرف سے کوئی بولنے والا نہیں ہے اور کوئی وسیلہ لاؤں تو شفاعت کا سزاوار نہیں ہوں ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور اپنے کرم و بخشش کو میری خطاؤں کا شفیع قرار دے اور اپنے فضل سے میرے گناہوں کو بخش دے اور جس سزا کا میں سزاوار ہوں وہ ‎سزا نہ دے اور اپنا دامن کرم مجھ پر پھیلا دے اور اپنے پردہ عفوورحمت میں مجھے ڈھانپ لے اور مجھ سے اس ذی اقتدار شخص کا سا برتاؤ کر جس کے آگے کوئی ذلیل گڑگڑاۓ تو وہ اس پر ترس کھاۓ یا اس دولت مند کا سا جس سےکوئی بندہ محتاج لپٹے تو وہ اسے سہارا دے کر اٹھا لے ۔بارالہا ! مجھے تیرے ( عذاب ) سے کوئی پناہ دینے والا نہیں ہے ۔ اب تیری قوت و توانائی ہی پناہ دے تو دے ۔ اور تیرے یہاں کوئی میری سفارش کرنے والانہیں ۔ اب تیرا فضل ہی سفارش کرے تو کرے ۔ اور میرے گناہوں نے مجھے ہراساں کر دیا ہے ۔ اب تیرا عفو و درگذر ہی مجھے مطمئن کرے تو کرے ۔ یہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں اس لۓ نہیں کہ میں اپنی بداعمالیوں سے ناواقف اور اپنی گزشتہ بدکاریوں کو فراموش کر چکا ہوں بلکہ اس لۓ کہ تیرا آسمان اور جو اس میں رہتے سہتے ہیں اور تیری زمین اور جو اس پر آباد ہیں ۔ میری ندامت کو جس کا میں نے تیرے سامنے اظہار کیا ہے ، اور میری توبہ کو جس کے ذریعہ تجھ سے پناہ مانگی ہے سن لیں ۔ تاکہ تیری رحمت کی کارفرمائی کی وجہ سے کسی کو میرے حال زار پر رحم آ جاۓ یا میری پریشاں حالی پر اس کا دل پسیجے تو میرے حق میں دعا کرے جس کی تیرے ہاں میری دعا سے زیادہ شنوائی ہو ۔ یا کوئی ایسی سفارش حاصل کو لوں جو تیرے ہاں میری درخواست سے زیادہ مؤثر ہو اور اس طرح تیرے غضب سے نجات کی دستاویز اور تیری خوشنودی کا پروانہ حاصل کر سکوں ۔ اے اللہ ! اگر تیری بارگاہ میں ندامت و پشیمانی ہی توبہ ہے تو میں پشیمان ہونے والوں میں سب سے زیادہ ہوں ۔ اور اگر ترک معصیت ہی توبہ و انابت ہے تو میں توبہ کرنے والوں میں اوّل درجہ پر ہوں ۔ اور اگر طلب مغفرت گناہوں کو زائل کرنے کا سبب ہے تو مغفرت کرنے والوں میں سے ایک میں بھی ہوں ۔ خدایا جب کہ تو نے توبہ کا حکم دیا ہے اور قبول کرنے کا ذمہ لیا ہے اور دعا پر آمادہ کیا ہے اور قبولیت کا وعدہ فرمایا ہے تو رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اور میری توبہ کو قبول فرما اور مجھے اپنی رحمت سے ناامیدی کے ساتھ نہ پلٹا کیونکہ تو گنہگاروں کی توبہ قبول کرنے والا اور رجوع ہونے والے خطاکاروں پر رحم کرنے والا ہے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما جس طرح تو نے ان کے وسیلہ سے ہماری ہدایت فرمائی ہے ۔ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل کر ۔ جس طرح ان کے ذریعہ ہمیں ( گمراہی کے بھنور سے) نکالا ہے ۔ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل کر ، ایسی رحمت جو قیامت کے روز اور تجھ سے احتیاج کے دن ہماری سفارش کرے اس لۓ کہ تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے اور یہ امر تیرے لۓ سہل و آسان ہے ۔

    میرے مظلوم امام کی دعاوں کی برکت سے اللہ پاک ھمارے ملک میں امن وامان قائم کريگا ۔ اللہ پاک امت مسلمہ کو عروج عطا فرماء آمین ثمہ امین

  12. ایک اہم بات عرض کروں کہ اس عظیم اور نورانی موضوع پر کچھ کہنے سننے کو میں خود کو انتہائی بودا پاتا ہوں، اس لئے مجھے ہمت جمع کرنے میں وقت لگا ۔ اب جا کر کہیں آپ سب کی کاوشوں سے اور دعاوءں کی برکت سے گنگ قلم کچھ کہنے کے لائق بھی ہوا۔ سو چند سطریں حاضر ہیں۔
    ماشاء اللہ۔ میں نے منظوم ترجمہ دیکھنے کی کوشش کی ہے اور اسے با کمال حد تک نثری ترجمے کے قریب تر پایا ہے۔
    حقیقت میں جس چیز کے لئے آپ کو داد و تحسین دینے کا حق بنتا ہے وہ کلمات حق کا بے خوف ابلاغ ہے جو ہم جیسوں کو ایک طرف عظمت الٰہیہ سے متعارف کراتے ہیں تو دوسری طرف اہل البیت علیھم السلام کی زندگی کے ان پہلوٗں سے بھی آشناس کراتی ہیں جس سے عامۃ الناس بے خبر ہوتے ہیں۔ حقیقت میں خلقت معصومین و انبیاء کا مقصد اللہ تبارک و تعالیٰ کی واحدانیت اورعظمت و بزرگی کا تعارف اور مخلوق کی اسکے سامنے کم مائیگی کا احساس پیدا کرنا ہے۔اس لئے ان ذوات مقدسہ کے کلمات کو سمجھنا اور ان کو عام کرنا در حقیقت اللہ کے اس مقصد تخلیق کی بجا آوری ہے جہاں وہ فرماتا ہے کہ وما خلقتُ الجن و الانس الا لیعبدون۔
    دعا مومن کا ہتھیار ہے اور ہتھیار اس وقت تک استعمال نہیں کیا جاتا جب تک اسکی ضرورت اور استعمال سے آشنائی نہ ہو۔ عرفاء کہتے ہیں کہ معصومین علیھم السلام کی ادعیہ نہ صرف اللہ تبارک و تعالیٰ سے مانگنے کا ہنر سکھاتی ہیں، بلکہ یہ ادراک بھی پیدا کرتی ہیں کہ ہمارا کوئی لمحہ مالک کی مہربانی اور کرمفرمائی سے بے نیاز نہیں ہو سکتا۔جب یہ ادراک اور سلیقہ پیدا ہو جائے تو پھر ہم معبود کو خود سے قریب تر پاتے ہیں اور دعائیں کسی خدائے آسمانی سے مانگنے کی بجائے اپنی شہ رگ سے قریب تر معبود سے مانگتے ہیں۔ یوں دعاوٗں میں تاثیر پیدا ہونے لگتی ہے، نفوس کا تزکیہ ہوتا ہے اور ہمارا احساس ہمارا محتسب بن کر ہمیں راہ راست پر رکھتا ہے۔ایسے میں ہمیں اپنی شکستہ خواہشوں پر بھی شکر منعم کا احساس بیدار ہونے لگتا ہے۔یہی وہ منزل ہے جہاں سے رضائے الٰہی میں ہم اپنی رضا شامل کر دیتے ہیں اور آہستہ آہستہ فنا فی اللہ کا سفر شروع ہوجاتا ہے۔
    کم از کم مجھ کم کاست کو دعا اور کوشش کرنی چاہئیے کہ ہم ان نورانی ادعیہ اور کلمات سے کما حقہ بہرہ مند ہو سکیں اور یہ الفاظ کل کو ہمارے ہی خلاف سند بن کر سامنے نہ آ جائیں کہ اتمام حجت تو ہوچکا تھا، پھربھی مسلکی بندشوں اور اپنے پیاروں کے شوق میں اس طرف توجہ کیوں نہ کی؟
    میں اس عظیم کاوش پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
    والسلام
    اللھم صل وسلم و زد و بارک علیٰ محمد و آل محمد بافضل ما صلیت و بارکت و ترحمت و تحننت علیٰ احد میں انبیائک و رسلک و اہل الکرامت عندک۔

  13. مصباح بھائی آپ کا تبصرہ میرے لئے انتہائی قیمتی تحفہ ہے . دعائے ربی ہے کہ وہ اپنے حبیب اور ان کی آل مطہر کے صدقے قبول فرمائے اور اس دعا مبارکہ کے صدقے ہماری توبہ قبول فرمائے اور ہم سب کی آخرت کے لئے نجات کی سبیل ہو جائے ..
    ڈھیروں دعائیں
    آمین

  14. پیاری بہن اور میری دلاری دوست یہ سب تم جیسے نیک پاکیزہ لوگوں کی صحبت کا اجر عظیم ہے کہ اس نے مجھے اس قابل سمجھا . تم نے کتنا اچھا کہا تھا کہ ” دوست تو محفوظ پناہ گاہ ہوتا ہے ” جان عزیز میں تو اتناجانتی ہوں کہ دوست تو ایک گواہی کی طرح ہوتا ہے دنیا میں بھی اور مرنے کے بعد بھی . جو دیکھو تو ایک انسان کی کل کمائی بھی اچھا اور نیک دوست ہی ہے جو اللہ کریم نے ایک احسان کی صورت اس کا سب سے بڑا مددگار بنایا ہوتا ہے .

    میں تمہاری مساعی پر جتنا ناز کروں کم ہے ..
    سلامت رہو
    خوش رہو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *