معزز قارئین کچھ دنوں سے میں شدید غم میں مبتلا ہوں ۔ قلم اٹھاتی ہوں اور رکھ دیتی ہوں ۔ سوچتی رہی کیا لکھوں ۔۔ کونسے دکھ کی داستان لکھوں ۔۔کسی ماں کا نوحہ لکھوں جس کی آنکھوں کے سامنے اس کے بچے کو بس سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا ۔۔ان بجھتی آنکھوں کے خواب لکھوں جو مستونگ کے گلرنگ رستوں میں اپنے مولا امام رضا کے دیدار میں چمک رہی ہونگی یا اس کی ماں کی نصحتیں لکھوں جو اپنے بچے کو روضہ مبارک پہنچنے پر مودب رہنے کی تلقین کر رہی ہونگی ۔ یا ان نوجوانوں ، بوڑھوں کی خواہشیں لکھوں جس کاپلندہ لے کر وہ اپنے مام سے ملنے چلے تھے ۔
یوں لگتا ہے کہ پاکستان کی وفاقی اور خاص طور بلوچستان کی صوبائی حکومت ان ناصبیوں کے اھداف کی تکمیل میں معاون ہے کہ ایک عرصے سے بے گناہوں کے کشت وخون کے باوجود حکومت اور اسکی سیکیورٹی ایجنسیوں نے کوئی اقدامات نہیں کیئے۔ ہو سکتا ہے کہ اس ڈولتی ہوئی اور بدترین معیشت کی ماری ہوئی حکومت کو بھی سعودی عرب سے سستے یا مفت تیل کی لالچ ہو ۔ ایک طرف دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر امریکہ سے معاہدہ کر کے وطن عزیز کو جیسے جہنم بنا رکھا ہے اور دوسری طرف سعودی ملوکیت کو خوش رکھنے کے لیئے پوری سرکاری مشینری کوئٹے میں مسلسل شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ سے آنکھیں بند کیئے ہوئے ہے۔ ایسے میں یہ یاد رکھیں کہ۔۔۔۔۔مارنے والے سے بڑا ظالم خاموش رہنے والا ہے۔

درد دل بھی اللہ کی نعمت ہے جو نہ ہو تو گھر والے کو نہ ہو اور اگر ہو تو دور سے دیکھنے والے کو بھی ہو. اسی درد دل کے لیئے کسی مخصوص دین اور مسلک کی بھی ضرورت نہیں.ڈاکٹر نگہت نسیم کا یہ کالم میری اسی دلیل کی غمازی کرتا ہے. یہ بات اگر کسی مسلکی اعتبار سے شیعہ نے لکھی ہوتی تو اس پر جانبداری کا الزام لگ سکتا تھا، خیر الزام کا کیا ہے وہ تو ڈاکٹر نسیم پر بھی لگایا جا سکتا ہے. دو باتیں بہت اہم ہیں اس تحریر میں اول تو یہ کہ صرف شیعہ مسلک کے لوگ ہے نشانہ کیوں بن رہے ہیں اور دوسرے یہ کہ یہ قطعی غلط ہے کہ یہ شیعہ سنی کے درمیان جنگ ہے.میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ قاتل اور ظالم طبقہ تو اہل سنت کو بھی بدنام کر رہا ہے. ایسے موضوعات پر لکھنے کے لیئے دیگر مطلوبہ وسائل کے ساتھ ساتھ ہمت ،طاقت اور توازن بھی درکار ہوتا ہے جو شاید ہر کسی کے بس میں نہیں.لیکن ڈاکٹر صاحبہ نے بہت حد تک اسکو برقرار رکھا ہے. خاموشی کا نام ہی تو موت ہے
فی الحال صرف اتنا کہوں گا کہ یہ شیعہ کُشی ایک نئے فتنے کی شروعات ہے بالکل اسی طرح جیسے آج سے پچیس تیس برس پہلے جھنگ میں سرکاری سرپرستی میں شیعہ کُشی شروع کی گئی۔ سازش انتہائی گہری ہے اور اسکے اثرات ملک بھر میں نظر آئیں گے۔ شیعہ سنی فسادات اسکا کم از کم مطمح نظر ہیں اور اصل مقصد پُر امن علاقوں میں ایک آپریشن ہے جو کون کرے گا، اسکا اندازہ لگا لیں۔ یہ آپریشن اس سے پہلے شروع نہیں ہوگا جب تک ایران پاکستان کی سرحد بندی نہ کر دے۔ کرزائی بھارت جا چکا ہے۔ حقانی نیٹ ورک کا شاخسانہ سب کے سامنے ہے۔ تھوڑے دنوں میں چین میں بھی مسلم آبادی کے علاقوں میں ہلچل نظر آ جائے گی۔ پھر ہمیں اپنی ناکامیوں اور تنہائی کا ماتم کرنا ہوگا۔ سر دست اسکا صرف ایک حل ہے اور وہ ہے موجودہ حکومت سے نجات، جسکی سرپرستی اور میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔
مارنے والا شیعہ ہے نہ سنی، بلکہ ہمارا حاکم ہےاور تاریخ میں حاکموں کا کبھی بھی کوئی مذہب رہا ہے نہ شجرہ۔ اس لئے ہشیار باش۔
مصباح آپ نے بلکل درست نشاندہی کی ہے ..حالات اسی رخ کی جانب جا رہے ہیں .. لیکن اصل چہروں سے نقاب کون الٹے گا .. کاش ان فسادات کو اس بار شعیہ سنی کا رنگ نہ دیا جا سکے تو شاید سب کو اصل دشمن کی سمجھ آ جائے .. اس کے لئے دونوں طرف سے کوشش ہو گی تو بات بنے گی . .. ابھی مجھے لاہور سے کوئی بتا رہا تھا کہ وہاں دہشت اور وحشت دونوں بڑھتی جا رہی ہیں ..لوگوں کو ابھی سے مختلف پارٹیاں 500 روپے فی ووٹ کے حساب سے خرید رہی ہے .. اللہ خیر کرے لوڈ شیڈنگ کو دیکھ کر ..اس کے بڑھتے ہوئے قافلے کو دیکھ کر لگتا ہے اب وقت آیا ہی چاہتا ہے کہ گلی گلی آنسو گیس کا استعمال ہو گا . اس حکومت سے نجات کیسے ممکن ہو جب ساری اپوزیشن ہی ان کی جیب میں آگئی ہو .. نواز شریف سے زیادہ مفاد پرست اور Hopeless سیاستدان نہیں دیکھا … مجھے تو اسکرین پر دیکھتے ہی کوفت شروع ہو جاتی ہے .
عمران خان کی بھڑکیں کام آتی ہیں یا نہیں .. دیکھئے کتنے ستم کی بات ہے پوری نوجوان قوم ایک راہنما کو ترس رہی ہے اور اٹھارہ کڑوڑ کی آبادی میں کوئی ایک بھی راہنما نہیں ہے .جو پاکستان کو جوڑ کر رکھے ..کوئی ایک سمت دے سکے … کتنے غریب ہیں ہم لوگ ہمارے پاس کوئی جیتا جاگتا راہنما ہی نہیں ہے جو اسلامی اقدار کا پاسبان ہو اور صحیح معنوں میں پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنا دے . ایک معتدل مزاج پاکستان جس میں ہر مذہب اور ہر فکر کے لوگ سکھ کا سانس لے سکیں .
مارنے والا شیعہ ہے نہ سنی، بلکہ ہمارا حاکم ہےاور تاریخ میں حاکموں کا کبھی بھی کوئی مذہب رہا ہے نہ شجرہ .. مصباح بہت بہت عمدہ کہا
فکر نہ کریں، یہی حالات عقریب کل عالم اسلام کا نقشہ ہونگے اور تھوڑے عرصے میں جہان بھر کے۔ پھر زمانہ بھر مل کر اپنی قیادت کی ناہلی کو تسلیم کرے گا اور سب مل کر مھدیء موعود ؑ کا انتظار بھی کریں گے اور انکی آمد کی راہ بھی ہموار ہوگی، انشاء اللہ۔
عمران خان وغیرہ بیچارے عقل سے پیدل سردار ہیں جو ہر معاملہ غم و غصے سے حل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ایسا ممکن نہیں ہوگا۔ باقی اندر کھاتے وہ بھی انڈر الیون کا ہی سپاہی ہے۔ بس فی الحال باری کا انتظار ہے۔
ڈاکٹر نگہت آپ نے بالکل صحیح لکھا ہے اور صحیح سمت نشاندہی بھی کی ہے۔ اصل میں آجکل پاکستان سیاسی کبڈی کامیدان بنا ہو اہے جس میں نجدی شہنشاہیت اور سامی شہنشا ہیت دندناتی پھر رہی ہے۔ اسی ہزار بیرل تیل بھی بہت ہو تا ہےاور ایک ارب ڈالر بھی بہت ہو تے ہیں ۔ جہاں گزارہ بھیک پر ہو تو ان بڑوں کے آدمیوں پر ہا تھکون ڈالے گا ؟
میں کچھ لکھنے کے بجائے نگہت نسیم کے کالم کا پیراگراف کوڈ کروںگی
سوچنے کی بات یہ بھی ہے کہ کو ئی دہشت گرد کسی بھی تنظیم کسی بھی ملک کی سرپرستی میں ہو وہ آخر کتنے شعیہ مسلمان مار لے گا اور کیا انہیں ختم کر دینے اسلام کا پرچم جھک جائے گا یا اسلام سعودیہ کے شاہی گھرانے کی لونڈی بن جائے گا ۔ اور دیکھنا یہ بھی ہے کہ مغربی ممالک جنہیں سعودی مسلمانوں کے علاوہ دنیا کا ہر مسلمان دہشت گرد یا بنیادپرست لگتا ہے کب تک آنکھیں بند کر کے آئی بلا کو ٹال سکیں گے ۔۔ اور اب تاریخ کویہ بھی فیصلہ کرنا ہے کہ صدیوں کی ملوکیت اور آمریت زدہ وہ مسلمان جنہوں نے اللہ کے نبی کو تقسیم کیا ۔۔ ان کی اولاد کو تقسیم کیا ۔۔ ان کے ازواج کو تقسیم کیا ۔۔ ان کے اصحاب کو تقسیم کیا ۔۔اب عام مسلمانوں کو تقسیم کر رہے ہیں اور چن چن کر شیعہ کو مار رہے ہیں وہ کب تک عافیت میں رہ سکیں گے
اے کاش ھر لکھنے والے کا قلم اسقدر سچ لکھے آمین
اجرکم اللہ
مذکورہ بالا حقائق کا وقوع پذیر ہونا کوئی نئی بات نہیں، سلسلہ بہت پرانا چلا آرہا ہے۔ مگر ماضی میں کبھی کبھی ایسا ہوتا تھا۔ آل ِ ہندہ بہت طویل اور محتاط منصوبہ بندی کے بعد جگر خوری کیا کرتی تھی۔ لیکن آجکا یہ دور اس نجس نسل کے لئے خودمختاری، بدمستی، رعونت، بدمعاشی اور سفاکی کی وہ نوید لے کر آیا ہے کہ ریگزار ِ بلوچستان میں برسوں سے جاری خاک و خون کا کھیل اب اتنی سرعت کے ساتھ کھیلا جارہا ہے کہ ہر گزرتا دن شہدا کے پاک لہو کی خوشبوئیں فضا میں بکھیرتا ہوا شام ِ غریباں کی عکاس شاموں میں کہیں کھو جاتا ہے۔ خوف اور دہشت کی علامت کوئٹہ میں بسنے والے سیدالشہداء حمزہ بن عبدالمطلب علیہ السلام کے پیروکاران آج ہندہ کی اولاد کے خونی پنجے میں کاملا” قید ہیں۔ اس قید خانے کے داروغاؤں کو حکومتی اور عدالتی سر پرستی میں رات کی تاریکی میں اور کبھی دن کے اجالے میں پھولوں کے ہار پہنا کر اپنی بربریت کے اظہار کے لیئے کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے اور شہر کے تمام راستے اپنے ان منحوس پیادوں کے لیئے محفوظ کردیئے جاتے ہیں۔ مگر شیطان کے یہ چیلے اپنی بدمستی میں یہ بھولے بیٹھے ہیں کہ ان کے جد کو وقت ِ معلوم تک کی مہلت حاصل ہے۔ وہ وقت ِ معلوم اب قریب ہے۔ وہ عادل ذات جب میزان سجا کر اپنی عدالت لگائے گی تو انکا کیا ہوگا۔
بےشک ظالمین کی قوم پر خدا کی لعنت ہے۔
شمس بھائی میں اپنا تھیسس لکھنے میں مصروف تھی اس لئے زیادہ تر منظر سے غائب ہی تھی ۔ میں انشاللہ جلد آپ سے رابطہ کرونگی ۔ آپ کا تبصرہ آپ کی عنایت ہے دکھ صرف اس بات کا ہے مسلمانوں کی کج رویاں اپنے ہی بہن بھائیوں کو نگل رہی ہیں اور سچ پوچھئے تو ہم سب آج کربلا ہی کے میدان میں ہیں ۔۔ بھوک بھی ہے ۔۔پیاس بھی ہے ۔۔۔ دوستوں کے روپ میں بے ایمان دھوکہ باز مسلمان دشمن بھی سامنے ہیں ، جابر ڈنڈا زور حکمران بھی سامنے ہے اور نبی کے دین کے رکھوالےں کی تعداد بھی انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے میری نظر میں سارے منظر تازہ ہو رہے ہیں اور یوں لگ رہا ہے جیسے حضرت زین العابدین سجاد الساجدین نے پھر اعلان فرمایا ہو کہ جو کربلا کے عینی شاہدین ہیں وہ آ کر اپنی یاداشتیں لکھیں ۔۔۔۔ ہماری یہ یاداشتیں ظلم کی انتہا کی قلمبندی ہے اور ہم جیسے حکم ہی بجا لا رہے ہیں
پیاری بہن فاطمہ مجھ جیسے کہاں حق ادا کر سکتے ہیں ۔۔۔ بس آپ سب سے سیکھتی ہوں اور ان کی عطا پر جیتی ہوں جن کے صدقے کل کائیات چل رہی ہے ۔۔ آپ سب میرے لئے ایک درسگاہ کی طرح ہے جہاں میں روز اپنا بستہ لے کر آخری قطار میں کھڑی ہو جاتی ہوں اور دامن میں جو پڑے اسے خوش نصیبی جان کر مطمئن ہو جاتی ہوں ۔۔ آپ کا پیار اور مہربانی میرے لئے جینے کی سبیل ہی ہے
قمر بھائی سلامت ریں ۔۔ اپ کی قسط وار کہانی زرقا کو بھیج دی تھی ۔آپ کی بات درست ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر اپنے بہن بھائیوں کی اپنے قلم سے مدد کریں ۔۔ان کا دکھ عالمی پلیٹ فارم پر سامنے لے کر آئیں ۔۔ قطع نطر اس بات کہ ہم سنی ہیں کہ شعیہ یا کچھ اور ۔۔ انسان کی موت کا جواز اس کا عقیدہ یا نظریہ حیات نہیں ہونا چاہیئے ۔۔ یہ کتنے تاسف کی بات ہے کہ سعودیہ کے لئے عیسایت تواسلام کے لئے کوئی خطرہ نہیں لیکن شعیہ مسلک اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے صد افسوس کہ کئی معتبر مسلمان بھی یہی یقین رکھتے ہیں ۔
نگہت اآپی اآپ نے بالکل درست فرمایا ہے
یوں لگ رہا ہے جیسے حضرت زین العابدین سجاد الساجدین نے پھر اعلان فرمایا ہو کہ جو کربلا کے عینی شاہدین ہیں وہ آ کر اپنی یاداشتیں لکھیں ۔۔۔۔ ہماری یہ یاداشتیں ظلم کی انتہا کی قلمبندی ہے اور ہم جیسے حکم ہی بجا لا رہے ہیں
دل خون کے اآنسو رو رہا ہے اور اآنکھیں جیسے پتھرا گئی ہیں دعا گو ہیں کہ ھمارے ھادیَ برحق اب ھماری مدد کو اآیا ہی چاھتے ہیں
حالِ دل سنائیں گے جب امام آئیں گے
زخمِ دل دکھائیں گے جب امام آئیں گے
زخم ہیں ابھی تازہ مکہ اور مدینہ کے
شام و کوفہ کرب و بلا ھم بھلا نہیں سکتے
جتنے دکھ اٹھائے ہیں ھم نے کلمہ گویوں سے
ایک اک چکائیں گے جب امام آئیں گے
شک ہے جن کو اللہ کے عدل اور عدالت پر
منصبِ نبوت پر سیدہ کی عصمت پر
مرتضٰی کی احمد سے متصل نیابت پر
جس کو شک ہے بارہ پر بارھویں کی غیبت پر
سب ہی مار کھئیں گے جب امام آئیں گے
نام پر صحابہ کے کام کافروں جیسے
نام پر صحابہ کے کام فاسقوں جیسے
نام پر صحابہ کے کام منکروں جیسے
نام پر صحابہ کے کام مشرکو ں جیسے
سب ہی منہ چھپائیں گے جب امام آئیں گے
جھوٹ بولنے کو ھم مشغلہ سمجھتے ہیں
بات بات پر بیجا مصلحت برتتے ہیں
اور منافقت کو بھی مصلحت ہی کہتے ہیں
لہو و لعاب کا ساماں ھم گھروں میں رکھتے ہیں
کس طرح چھپائیں گے جب امام آئیں گے
جعفر حسین جی.نہیں ابھی امام نہیں آئیں گے.اگر آ گئے تو یہ پانچ وقت العجل کہنے والے ہی سب سے پہلے بھاگیں گے .یہ ملا ،مولوی یہ صاحبان جبہ ودستار کی بڑی اکثریت امام کا ساتھ نہیں دے گی. میرے پیارے بھائی چلیں کسی اور کی بات نہیں کرتے پہلے صفدر ھمدانی اور جعفر حسین آج یہ طے کر لیں کہ کیا ہم نے اپنے آپ کو پوری طرح تیار کر لیا ہے کہ ہم آمد امام کے مستحق ہیں. صرف دنیا کا جنگ و جدل سے بھر جانا ہی آمد امام کی نشانی نہیں بلکہ اس باعمل فوج کی تیاری بھی ایک نشانی ہے جو کہیں نظر نہیں آتی.چلیں اگر پہلے نہیں تو آج سے ہی یہ تیاری شروع کر لیں.
کہتا ہے کون ختم ہوئی کربلا کی جنگ
ہم لڑ رہے ہیں آج بھی فوجِ یزید سے
صفدر
محترم ھمدانی صاحب آپ نے بجا فرمایا میں بھی اس بات سے سو فیصد متفق ہوں کہ امام(ع) کی آمد سے سب سے پہلے لبیک کہنے والے نام نہاد مولوی ہی بھاگیں گے رہ گئی ھماری اور آپ کی بات تو ھم آپ کا شعر ہی دوھرائیں گے
کہتا ہے کون ختم ہوئی کربلا کی جنگ
ہم لڑ رہے ہیں آج بھی فوجِ یزید سے
فاطمہ ابرا صاحبہ یہ دعا بھی کریں کہ ہر ذی شعور سچ کو سچ سمجھنے کی سعی بھی کرے کیوں کہ سچ لکنے والے تو پھر بھی مل ہی جاتے ہیں کبھی نسیم آپی کی صورت تو کبھی ھمدانی صاحب اور کبھی شمس بھائی کی شکل میں مگر سچ سننے اور سچ کو سچ ماننے والے کم ہی ملتے ہیں
طالبِ دعا
جعفرھسین
معذرت کے ساتھ میں شدید غصے میں ہوں اور اپنا تجزیہ دل کی بھڑاس کی صورت میں پیش کررہا ہوں۔ کسی کو برا لگے تو پیشگی معذرت۔
ایسے واقعات نہ صرف ہوتے رہیں گے بلکہ روازنہ کی بجائے دن میں کئی کئی مرتبہ ہوں گے تاوقتیکہ ہمیں شعور آجائے اور ہم عاشورہ کی حقیقت سے واقف ہو جائیں۔ یہ سوچنے کا مقام ہے کہ “کل یوم عاشورہ” اور “العجل” کے نعرے لگانے والے ہی کیوں عتاب کا شکار ہیں۔ محض اس لیئے کہ انہیں ان دو حقیقتوں کا ادراک ہی نہیں ہے۔
یہ کوئی خواب نہیں یا کوئی ایسا واقعہ نہیں جو کوئی دیوانہ منہ اٹھا کر کرڈالے۔ یہ عشروں کی منصوبہ بندی ہے جس میں سب سے پہلے یہ دیکھا گیا کہ اس قوم میں حسینیت باقی ہے یا نہیں۔ جب اسکی تصدیق ہو گئی کہ ان میں صرف رسومات ہی رہ گئی ہیں اور حق و باطل کی تمیز ختم ہو چکی ہے، مجالس کا مقصد صرف مجمع اور ثواب حاصل کرنا رہ گیا ہے، جلوسوں کو صرف شعائر و تبرکات کی نمائش کے لئے نکالا جاتا ہے، ان مجالس و ماتم سے حسینیت، عباسیت، رعب، دبدبہ، ہیبت، عاجزی اور مر مٹنے کے جذبات کی جگہ تیری مجلس، میری مجلس، تیرا علم، میرا علم، بریانی اور حلیم نے لے لی ہے، منبر کا تقدس اسکی قیمت لگا کر پامال کردیا گیا ہے، جبہ و دستار کو مداری اپنے سر اور شانے پر سجا کر بیٹھ گئے اور عزاداروں کی جگہ اداکاروں نے لے لی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ اس قوم میں سے روح عزاداری نکل گئی اور محض چلتی پھرتی لاشیں رہ گئی ہیں۔ اب لاشوں کو مار دیا جائے کہ چھوڑ دیا جائے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
یہ سب کیونکر ممکن ہوا۔ جب مجالس اور عزاداری کا تقدس کھو دیا گیا۔ کیسے? وہ ایسے کہ مجالس و محافل اور جلوسوں کو محض رسم بنادیا گیا۔ فلمی گانوں کی طرز پر قصیدوں کی شکل میں لوریاں سنائی جانے لگیں اور جاہل سامعین کے دماغوں میں یہ بات ٹھونس دی گئی کہ تم بخشے بخشائے ہو۔ تم نے صرف یاعلی یاعلی کرنا ہے اور چند ناموں پر لعنت بھیجنی ہے۔ بس ہو گیا بیڑہ پار۔ نا کردار سازی کسی چڑیا کا نام اور نہ ہی کسی بدکردار کی بدکرداری پر تبرا۔ چند تبرکات سجاؤ اور انکی پوجا میں لگ جاؤ۔ اسکو سوچنے کی قطعا” ضرورت نہیں کہ اس تبرک کے پیچھے فلسفہ کیا ہے۔
کوئی بھی ٹرک اور رکشا کے لئے قافیہ ردیف ملانے والا شاعر اہلبیت بن سکتا ہے۔ اسکے لئے نہ مطالعے کی ضرورت ہے اور نہ ہی زہد و تقوٰی کی۔ بس شعر میں علی آنا چاہیے، چاہے شرک کی حدود ہی کیوں نہ پار ہو جائیں۔ وہ دادو تحسین ملے گی کہ کمزور عمارتیں تک زمین بوس ہو جائیں۔ اور صرف دادو تحسین ہی نہیں، ہمارا ایمان ڈبو ڈالو اور ہم سے رقم، راشن، فصلیں، زیورات اور زمینیں تک لے جاؤ۔ تم نے ہم سے نعرہءحیدری لگوا کر ہمیں جنت میں پہنچا دیا۔ اسکا اجر چند لاکھ روپے ہے تو کوئی مسئلہ نہیں۔ بس اتنا کرنا کہ کوئی مصلح ہم تک پہنچ کر ہمارے عقائد خراب نہ کرسکے۔
جب کسی سچے پیروکار اہلبیت نے ان خرابیوں کی نشاندہی اور اصلاح کی کوشش کی، اس کو عجیب و غریب القاب سے نواز کر راندہءدرگاہ کردیا گیا۔
علمائے حق بڑی مشکلوں سے نوجوانوں کو حسین (ع) کی چاہت، نماز کی جانب لے کر آئے۔ ان دین فروشوں نے نماز کو بھی نہ بخشا اور کچے زہنوں کو شہادت ثالثہ جیسی حرام بدعتوں میں ڈال دیا۔ بہت تردد کے بعد عقائد کی درستگی ہوئی تھی مگر کبھی اللہ کو محدود کردیا گیا تو کبھی علی کو اللہ بنا دیا گیا۔ معصوم امام کی پاکیزہ بارگاہ کو شرک اور فسق و فجور کا اڈہ بنا دیا گیا۔ امام بارگاہوں کا تصور شعائر اسلامی اور سنت رسول کو مسخ کرنے والے مقام کے طور پر ابھارا گیا۔
دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ بیرونی عناصر ہمارے پاکیزہ اور خالص مذہب کی صفوں می گھس کر اپنا کام تو کرگئے، اور پھر بھی محفوظ! اور ابلیس کی گولی کا نشانہ کون بنا؟ آجکی ہندہ نے کس کا کلیجہ چبایا? شمر کی اولاد نے کس کے سر تن سے جدا کیئے? آج بھی یزید کی فوج کا نشانہ کون ہے? اکیسویں صدی کے قید خانوں میں کون حق گو قید ہیں?
اگر ایک طرف بیٹھ کر غیر جانبدارانہ تجزیہ کریں تو علی کا نام لیوا ایک طبقہ تو مکمل آرام اور سکون میں ہے، جسے سرکاری محافظ تک میسر ہیں۔ روپیہ تتو درکنار، ڈالروں میں کروڑ پتی ہے۔ دوسری جانب جو مخلص خطیب، غریب عزادار اور سفید پوش زائر ہے تو اسکا جرم یہی ہے کہ وہ دین حق پر کاربند کیوں ہے? کیوں اس نے اپنے گھر میں مجلس عزا برپا کی? کیوں ایک خطیب نے محمد و آل محمد کی اصلی تعلیمات کا درس دیا? اسکو جرات کیونکر ہوئی کہ زیارات کے لیئے کمر بستہ ہو?
اور اس جرم کی سزا صرف موت ہے۔ چاہے بم پھاڑ کر دی جائے، یا بس سے اتار کر گولیوں کی بوچھاڑ سے دی جائے۔
یہ غریب، مظلوم، پسماندہ اور کم وسائل والے اصلی شیعہ یونہی مرتے رہیں گے، جب تک کہ مرض کی نشاندہی اور مناسب علاج نہ کیا جائے۔ ان دم توڑتے مظلوموں کو حسینیت کی ڈرپ اور حقیقت عاشورہ کے انجکشن کی ضرورت ہے۔ اور ان عناصر کی جنگی بنیادوں پر بیخ کنی کی ضرورت ہے جو نظر بچا کر مریض کے کمرے میں چوری سے داخل ہو کر آکسیجن کی نلی اتار دیتے ہیں۔ اگر ایک مسیحا بھی ہمیں اکٹھا کر نے میں کامیاب ہوگیا تو مجھے یقین کامل ہے کہ “لبیک یا حسین” کا یک ہی نعرہ اس سپاہ یزید اور لشکر شمر کو واصل جہنم کرنے کے لئے کافی ہوگا اور محض ایک دفعہ “العجل” کہنے سے حجت خدا کا سراپا آنکھوں کے سامنے ہوگا۔ انشاءاللہ۔
وگرنہ انہی نعروں کے ساتھ اپنا خون تو بہہ ہی رہا ہے۔ بہنے دو۔۔۔۔۔۔۔
حسین (ع) آپکی مظلومیت پہ روتا ہوں
یزید دیکھا ہے منبر پہ میں نے مجلس میں
حسین آپکی مظلومیت پہ روتا ہوں
یزید دیکھا ہے منبر پہ میں نے مجلس میں
۔۔۔۔۔
قمر ایک بار یہ بھی بتا دو کہ یہ شعر کس سچے اور سُچے عاشق شبیر کا ہے میں ایک بار اسکے قلم اور ہاتھوں کو بوسہ دوں۔ میں یہ جنگ تنہا کوئی دس سال سے لڑ رہا ہوں اور ان جبہ و دستار بدوش جماعت نے مجھے ایک طویل عرصے سے اسی لیئے عزا خانوں سے باہر رکھا ہے کہ میرا رونا لفظ بہ لفظ یہی ہے۔ تمہارے اس تبصرے میں ایک ایک لفظ میں صفدر ھمدانی بول رہا ہے۔
اس لیئے لکھا تھا میں نے۔۔۔۔
کربلا کے نام پر کافی تجارت ہو چکی
بیچنا خونِ حسینی بند ہونا چاہیئے
یا پھر
قیمت لگا رہا ہے جو خون حسین کی
چہرہ بدل کے آ گیا قاتل حسین کا
میرے عزیز قمر رضا۔رونا ان کانہیں جو یزید کو مسلمانوں کا خلیفہ مانتے اور یزید اور شہید کربلا دونوں کو رضی اللہ کہتے ہیں بلکہ رونا تو انکا ہے جو نواسہ رسول اور بنائے انقلاب امام حسین علیہ السلام کو اپنا پیشوا اور رہنما بھی مانتے ہیں اور پیغام حسین کی حقیقت آشنائی سے کوسوں دور ہیں۔ تمہارا تبصرہ پڑھ کے ابھی میرے ہاتھ اور زبان لرز رہی ہے اور بہت زیادہ نہیں لکھ سکتا۔ ذرا سا سنبھل جاؤں تو تفصیل سے دل کھولتا ہوں۔ ابھی تو بس ڈاکٹر نگہت نسیم سے کہا ہے کہ تمہارے اس پورے تبصرے کو کالم بنا کر صبح شائع کر دیں۔ میرا بس چلے تو تمہارے ان خیالات کو نصاب میں شامل کرواؤں،قم،مشہد اور نجف کے دینی رہنماؤں کو بھیجوں، ٹی وی ریڈیو پر نشر کرواؤں اور اخبارات میں شائع کرواؤں۔
مجھے آج مرنا آسان ہو رہا ہے۔برسوں سے جو میں اکیلا رو رہا تھا آج اس میں ایک نوجوان کی آواز شامل ہو گئی ہے تو میں اکسٹھ برس کی عمر میں جیسے پچیس برس کا ہو گیا ہوں۔
بس ذرا سانس لے لوں ابھی لکھتا ہوں تفصیل سے
قبلہ کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔ میرے لئے یہی کافی ہے کہ آپ نے قلم پکڑنا سکھا دیا تھا۔ باقی جو کچھ لکھا، اوپر سے عطا ہوا تھا۔ میرا خون کھول رہا تھا جو الفاظ کا روپ دھارتا جا رہا تھا۔ یہ سب میں روزانہ اپنے سامنے ہوتا دیکھ رہا ہوں۔ بس بہت ہو گیا۔ اب یہ سب ڈرامے ختم ہو جانے چاہئیں۔ اور میرے پاکیزہ مکتب اہلبیت سے ان کالی بھیڑوں کو نکل جانا چاہیئے۔ جن کی عیاشی کی قیمت غریب مومنین کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
ساتھ ہی خوشی اور اطمنان بھی ہے کہ آپ جیسے راست گو مومنین ابھی موجود ہیں جو ہم جیسوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔
یہ شعر ایک دوست نے سنایا تھا۔ کس حق گو کا ہے، یہ معلوم کرکے بتاؤں گا۔
حسینّ آپکی مظلومیت پہ روتا ہوں
یزید دیکھا ہے منبر پہ میں نے مجلس میں
جناب صفدر ہمٰدانی صاحب اور قمر رضوی جی آپ کا تبصرہ پڑھا خون کھول اُٹھا اور سوچا کہ آپ کی آواز میں اپنی آواز بھی شامل کر دوں اس پہلے والے تبصرے میں جس وردی پوش مُلا اور تاجران خون حسین جو ممبر پر بیٹھ کر بڑی بڑی ہانکتے ہیں کیونکہ اب تو یہ وائرس ڈنیگی کی صورت میں ہمارے گھروں میں ٹیلی وثزن کے ذریعے گھروں میں گھس چکا ہے آپ کے اخبار میں مسلکی ٹیلی وثزن کے سلسلے میں ایک کالم لکھا تھا امید کرتا ہوں قارئیں نے پڑھا ہی ہو گا ایک زمانہ تھا کہ لوگوں کو مجالس سوز خوانی اور مرثیہ خوانی اور ماتمی پرسہ امام مظلوم کو پیش کرتے اور ایک دوسرے کو پرسہ دےکر زیارت امام پڑھ کر تمام کر دیتے تھے انتہائی افسوس سے لکھنا پڑتا ہے کہ کہ جب سے جبہ و دستار پوش اور استخارہ اور فال نکالنے والے نام نہاد ملا نہ جانے کون سا اسلام پھیلانے میں مصروف ہیں اور ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر آسمان سے قلابلے ملانے والے قوم کو جس اندازسے لوٹ رہے ہیں خدا کی پناہ .ابھی حال ہی لندن میں ایک بہت ہی بڑا سکینڈل ہوا ہے اور جس کے تفیصل آپ نے میرے کالم میں پڑھی ہو گی اور اب وہ مسلکی ٹیلی وثزن بند ہو چکا ہے۔ میرا رونا لفظ بہ لفظ یہی ہے ابھی حال ہی لاہور سے ایک خاتون جو کہ اپنے آپ کو عالمہ کہتی ہیں قوم کو کسی طرح سے لوٹ رہی ہیں کہ خدا کی پناہ .ان خاتون کا کہنا ہے کہ اب مرد مولویوں میں کونی دم خم نہیں مرد حضرات بھی ان کی تقریرسنا کریں کیونکہ وہ خاتون تمام نام نہاد ملاؤں کو اپنے سے کم تاجرخون حسین سمجھتی ہیں۔ اس خاتون کے پاکستان کی ایک وزیر سے بھی نہایت قریبی تعلقات ہیں اور ہر ملک میں اسکے عشرے بیچنے والے دلال بھی موجود ہیں۔ جو ان کی مجالس کا اہتمام کروانے کا کمیشن بھی لیتے ہیں.
جس قوم کا مُلا سود خور ہو تو وہاں پر دین کیا چلے گا. یہ فرقہ ورانہ فسادات تو اپنے نام نہاد ملا ہی کرواتے ہیں اور سونے پے سہاگہ ان کو جو حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے سکول اور مدرسے کے نام پر عیاشی کے اڈے بنا رکھے ہیں۔ صدقہ کے نام پر خوب مال بٹورتے نظر آتے ہیں ان کہ ظاہری صاف اور شفاف لباس کے اندر جو کچھ ہے خدا کی پناہ ۔ ایک مافیا بنا ہوا ہے جو کسی پڑھے لکھے آدمی کو مسجد امام بارگاہ میںیہ کہہ کر منبر نشین نہیں ہونے دیتے کہ اس نے ان والا لباس نہیں پہنا ہوا. یہ تاجران خون حسین نہ جانے کس منہ کے ساتھ اپنے زمانے کے امام کے سامنے حاضر ہوں گے کہ ان کا تو ہر لقمہ بھی خون حسین سے تر ہے ۔ ایک طرف تو خون حسین سے تر لقمے کھاتے ہیں اور دوسری طرف قاتل ہیں اپنی قوم کےمعاشی طور پر بھی اور جنسی طور پر بھی اور خودمختاری، بدمستی، رعونت، بدمعاشی اور سفاکی کی انتہا ہیں .کوئی ایسا گھر جو ان کی ذر سے محفوظ ہو۔ وقت آچکا ہے کہ ان کا محاسبہ کیا جائے اور اگر ان کو ممبر پر دیکھا جائے ان کو ممبر سے کھنیچ لیا جائے یہ تاجران خون حسین نے شہادت کا اصل مقصد بھول کر قوم کو لوٹنے میں مصروف ہیں. ان کالی بھیڑوں کا محاسبہ ہونا بہت ضروری ہے۔ امام بارگاہوں اور مساجد اور مدرسوں کی امداد کو فوری طور پر بند کرنا چاہیے اور یہ مسلکی ٹیلی وثزن کی امداد بھی بند ہونی چاہئے میں یہاں پر ایک بات اور تحریر کرتا چلوں کہ تین سال سے زیادہ ہو چکے ہیں کہ اب تک ان کے پاس 5000 محبان ہی جمع نہ ہوسکے.شرم آنی چاہئے انکو اور اپنی اوقات کا اندازہ ہونا چاہئے کہ کئی سال میں پانچ ہزار لوگ جمع نہیں کر سکے
کوئی نئی بات نہیں، یہ سلسلہ صدیوں پرانا چلا آرہا ہے ۔ آل ِابو سفیان اور آلَ ہندہ محتاط منصوبہ بندی کے بعد جگر خوری اور کربلا برپا کیا کرتی ہئ لیکن آج کا یہ دور اس شجرہ خبیثہ کے لئے خودمختاری، بدمستی، رعونت، بدمعاشی اور سفاکی کی وہ نوید لے کر آیا ہے
پاکستان اور ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں جاری خاک و خون کا کھیل آل ابوسفیان اور اور آل مروان ابجس تیزی کست خون کرتے نظر آتے ہیں ان کا تو بس
تو جناب سرکار امام آخر زمان کے پاس ہی ہے اور جیسا کہ کسی نے لکھاہے کہ یہ پاکستانی سیاست دان سب کہ سب گیارویں کھلاڑی ہیں اور اپنی اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں اور نہ جانے کب ان کی باری آئے اور لوٹ مار کر کے ملک سے باہر جلے جائیں میں نے اپنی فیس بک پر ایک البم بنائی ہے جو کہ ایک غریب ملک کے عیاش اور مکار سیاست دان کو وراثت میں ملا ہے اگر وقت ہو تو میری فیس بک پر ملاحظ کر لیں۔ آپ کو اندازہ ہو گا کہ یہ رقم کہاں سے آئی
ہر گزرتا دن شہدا کے پاک لہو کی خوشبوئیں فضا میں بکھیرتا ہوا شام ِ غریباں کی عکاس شاموں میں کہیں کھو جاتا ہے۔ خوف اور دہشت کی علامت پاکستان کے تمام شہروں میں بسنے والے سیرت سیدالشہداء حمزہ بن عبدالمطلب علیہ السلام کے پیروکاران آج آل مروان، ابو سفیان و ہندہ اور معاویہ کی اولاد کے خونی شکجنے میں کاملا” قید و بند کی صوبتں برداشت کر رہے ہیں ہیں۔ شہر کے تمام راستے اپنے ان منحوس بے کار کارندوں اور نام نہاد مافیا پرستوں کے لیئے محفوظ کردیئے جاتے ہیں۔ مگر شیطان کے یہ چیلے اپنی بدمستی میں یہ بھولے بیٹھے ہیں کہ ان شیطانوں ملا نماوں وردی پوشوں کو ٹایم ِ معلوم تک کی مہلت حاصل ہے۔ وہ وقت ِ معلوم اب قریب ہے۔ وہ عادل ذات جب میزان عدالت سجا کر اپنی کرسی لگائے گی تو انکا جو حال ہو گا وہ قوم اس سے پہلے بھی دیکھ چکی ہے یا ایران کے نام نہاد شہنشاہ آل سعود اور آل مصر سادات اور صدام کے حالات سے خوب واقف ہے۔ آخر میں جناب صفدر ہمدانی اور نگہت نسیم کی اس تحریر سے میں باکل متفق ہوں
سچ کہنا اور سچ لکھنا بھی عطّیہ ء خدا وندی ہے.اللہ آپ کو جزاےء خیر دے کہ آپ نے مسلکی حدبندیوں کو توڑتے ہوےء
راست گوئی کا علم بلند کیا ہے. نگہت آپی مجھے فخر ہے کہ میں آپ کو اپنی بہن کہنے کا مان رکھتی ہوں اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے.
آمین.
مارنے والے سے بڑا ظالم خاموش رہنے والا ہے
اللہ پاک تمھاری توفیقات میں اضافہ فرماۓ آمین ذھنی صلاحیتوں ، فکری کاوشوں کو عروج عطا فرماۓ آمین
ظلم کو تقویت ھی مظلوم کی خاموشی دیتی ھے ۔
ظالم کی اصلی طاقت ھی مظلوم کا سکوت ھے
شیعان علی کو تشدد اور ظلم کا نشانہ بنایا جارھا ھے ۔
مگر ان مظالم کے خلاف کیہں بھی کوئ آواز بلند نیہن کرتا
یہ کیسے مسلمان ھیں جو بے گناہ معصوم بچوں کو انکی ماوں کے سامنے موت کے گھاٹ اتارتے ھیں
ماوں کا کلیجہ گولیوں سے چھلنی کردیتے ھیں
کس سے شکوہ کریں
کس سے فریاد کریں
کس سے انصاف کی توقع کریں
کس دروازے کو کھٹکھٹایئں
کس کو منصف بنايئں
یزید وقت اج کیسے کیسے مظالم ڈھا رھا ھے۔ لوگ مسجد میں امام بارگاہ میں جلوس میں عزاداری میں جاتے ھوۓ ڈرتے ھیں
یزید کسی شخصیت کا نام ھے یزيد ظلم کو محترک رکھنے والی تحریک کا نا م ھے ، یہ ھر زمانے میں شکلیں بدل کر آجاتاھے
شیطان کے یہ چیلے وحشت وبربریت کی داستان بے گناھوں کے خون سے رقم کررھے ھیں ۔ ھر روز کیہں نہ کیہں مظلوم کو درندگی کا نشانہ بنایا جارھا ھے۔ یہ معصوموں کا خو ن ھے کھبی رايئگاں نہ جاۓ گا ایوان ستم کو بے گناھوں کے خون سے رنگنے والے ظالموں کا حشر بھی دینا دیکھے گی ۔
۔
غصہ اشتعال میری فطرت کا حصہ نیہن ۔ کیونکہ ایک صدی قبل جب مجھے بہت غصہ آتا تھا تو میں نے اپنے غصے کے ھاتھوں بہت بڑے بڑے نقصان اٹھاۓ ، مگر کبھی کبھی یہی اشتعال انگیز کیفیت مظلوم کو ظالم کے مقابل لاکھڑا کرتی ھے ۔ قلم بھی ایک امانت ھے
اور ظلم کے خلاف لکھنا اور مذمت کرنا بھی قلمی جہاد کے زمرے میں آتا ھے
میں نے جس نجیب الطرفین گھرانے میں انکھیں کھولیں وھاں ذاکر اور خطیبوں کی بے پناہ عزت کی جاتی تھی اور یہ وہ زمانہ تھا جب رشید ترابی جیسا خطیب جو دلوں کو تسخیر کرنے کے فن سے واقف تھے ، ایک خطیب دانشور بھی ھوتا ھے ادیب بھی حکیم بھی اور مصلح بھی ۔ مگر یہ خوبیاں ھر خطیب کی پیشانی سے نیہن جھلکتی نہ ھر عالم فکر کا رمز اشنا ھوتا ھے ۔ بے حد عزت وتکریم کے وقتوں میں بھی ذاکر حضرات کی بہت نازبرداریاں کی جاتیں تھیں ، آنے جانے کا خرچہ تحائف دیے جاتے تھے مگر انھوں نے اس کو کاروبار نیہن بنایا تھا۔ میں نے اپنے خاندان کی دیگر خواتین کی طرح پاکستان میں بھی مجالس پڑھیں ھیں اور کویت میں بھی ایک عرصے تک مجالس پڑھیں ھیں
ایک بار کراچی میں کیہں مجلس پڑھی تو ان لوگوں نے ایک کالی چادر اور مٹھائ ساتھہ کردی ۔ مجھے آج تک والد صاحب کی بات یاد ھے انھوں نے اس بات پر مجھے بہت ڈانٹا تھا کہ خبردار جو مجلس کو تجارت بنایا ، اگر دنیاوی انعام چاھیے تو آخرت میں بی بی کی شفاعت سے محروم ھوجاوگی
عزاداری تاريخ بشریت کی سب سےبڑی انقلابی اصلاحی تحریک ھے
یہ تحریک پابند ھے کہ پیغام سید الشہداء کو دینا کے کونے کونے میں پہنچایا جاۓ۔اور ان پاکیزہ قلوب خطبیوں کی حوصلہ افزائ کی جاۓ جو واقعہ کرب وبلا کی روح کو سمجھتے ھیں
چند دن قبل ایک مضون پڑھا کہ ایک خاص فرقہ ایسے دینا طلب اور شہرت کے رسیاء ذاکروں اور خطبیوں کی بہت زیادہ مالی امداد کرتا ھے
تاکہ ان کے ذریعے شعیوں کے اعتقاد اور ایمان وشہادت طلبی کی روح کو متزلزل کیا جاۓ
کربلا کے نام پر کافی تجارت ہو چکی
بیچنا خونِ حسینی بند ہونا چاہیئے
میں یہاں قمر رضوی کے چشم کشا تبصرے کو کوٹ کررھی ھوں
“کل یوم عاشورہ” اور “العجل” کے نعرے لگانے والے ہی کیوں عتاب کا شکار ہیں۔ محض اس لیئے کہ انہیں ان دو حقیقتوں کا ادراک ہی نہیں ہے۔
یہ کوئی خواب نہیں یا کوئی ایسا واقعہ نہیں جو کوئی دیوانہ منہ اٹھا کر کرڈالے۔ یہ عشروں کی منصوبہ بندی ہے جس میں سب سے پہلے یہ دیکھا گیا کہ اس قوم میں حسینیت باقی ہے یا نہیں۔ جب اسکی تصدیق ہو گئی کہ ان میں صرف رسومات ہی رہ گئی ہیں اور حق و باطل کی تمیز ختم ہو چکی ہے، مجالس کا مقصد صرف مجمع اور ثواب حاصل کرنا رہ گیا ہے، جلوسوں کو صرف شعائر و تبرکات کی نمائش کے لئے نکالا جاتا ہے، ان مجالس و ماتم سے حسینیت، عباسیت، رعب، دبدبہ، ہیبت، عاجزی اور مر مٹنے کے جذبات کی جگہ تیری مجلس، میری مجلس، تیرا علم، میرا علم، بریانی اور حلیم نے لے لی ہے، منبر کا تقدس اسکی قیمت لگا کر پامال کردیا گیا ہے، جبہ و دستار کو مداری اپنے سر اور شانے پر سجا کر بیٹھ گئے اور عزاداروں کی جگہ اداکاروں نے لے لی ہے تو اسکا مطلب ہے کہ اس قوم میں سے روح عزاداری نکل گئی اور محض چلتی پھرتی لاشیں رہ گئی ہیں۔ اب لاشوں کو مار دیا جائے کہ چھوڑ دیا جائے، کسی کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔
یہ سب کیونکر ممکن ہوا۔ جب مجالس اور عزاداری کا تقدس کھو دیا گیا۔ کیسے? وہ ایسے کہ مجالس و محافل اور جلوسوں کو محض رسم بنادیا گیا۔ فلمی گانوں کی طرز پر قصیدوں کی شکل میں لوریاں سنائی جانے لگیں اور جاہل سامعین کے دماغوں میں یہ بات ٹھونس دی گئی کہ تم بخشے بخشائے ہو۔ تم نے صرف یاعلی یاعلی کرنا ہے اور چند ناموں پر لعنت بھیجنی ہے۔ بس ہو گیا بیڑہ پار۔ نا کردار سازی کسی چڑیا کا نام اور نہ ہی کسی بدکردار کی بدکرداری پر تبرا۔ چند تبرکات سجاؤ اور انکی پوجا میں لگ جاؤ۔ اسکو سوچنے کی قطعا” ضرورت نہیں کہ اس تبرک کے پیچھے فلسفہ کیا ہے۔
ظالم کی اصلی طاقت ھی مظلوم کا سکوت ھے ..شاہین تم نے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا .. میں نے کہا ہے نہ تمہارے قلم میں ایک سحر ہے … اللہ کریم میری دعا کو قبول فرمائے اور تم اپنی آخری سانس تک اتنا ہی اچھا لکھتی رہو … اور دین و دنیا میں بے انتہا اجر پاؤ ..آمین
یقین کرو ایسا حال صرف مجالس میں ہی نہیں بلکہ اہل سنت کے ہاں میلاد مبارک کا بھی کم و بیش یہی حال ہے .. محفل میں کوئی روح نہیں رہی .ہر طرف صرف دکھاوا ہی دکھاوا رہ گیا … تمہارے کونسا نعت خوان پڑھنے آ رہا ہے اور کونسا نہیں .. تم نے کیا پکایا اور کہاں سے پکوایا .. اور تو اور پڑھنے والے نعت خواں تقریر کرنے والے اپنی پوری پوری قیمت وصول کرتے ہیں اور کچھ تو اسی بات پر خفا ہو کراسٹیج سے اتر جاتے ہیں کہ انہیں فلانے سے پہلے پڑھنے کو کیوں بلا لیا .. سچ تو یہی ہے کہ جب تک کردار سے تبلیغ نہ ہو تو کوئی بات معتبر نہیں لگتی .. اللہ کریم ورحیم ہم سب پر اپنا فضل فرمائے اور ہم کو کردار میں اسلام کا سفیر کر دے ..آمین
سائرہ بہت بہت شکریہ .. تمہاری دعاؤں کی بہت ضرورت رہتی ہے .. مجھے ضرور یاد رکھنا .. سنو اپنی کوئی غزل کوئی افسانہ ادبی صفحے کے لئے ضرور بھیجنا ..