میں آج کل ڈرگ ہیلتھ کے شعبے سے وابستہ ہوں ۔ ایسے لوگوں کو نزدیک سے دیکھ رہی ہوں جنہیں کوئی دور سے بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا ۔ جن سے شناسائی کا تذکرہ لوگوں کو اپنے احباب کی نظروں سے گرا دیتا ہے ۔ آج ایک ایسے ہی مریض کو میں نے دیکھا ۔ شام کے چار بچ بجنے والے ہونگے ۔۔۔ میں مروت میں گھڑی نہیں دیکھ رہی تھی کہ کہی میرے مریض کا دل میلا نہ ہو جائے ۔۔۔ وہ اپنے بہت سارے دکھ ایک ہی سانس میں بتا دینا چاہتا تھا ۔۔
پنتالیس سالہ گیری کچھ عرصہ پہلے ہیروین اور ایمفٹامین کا نشہ کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کو اور بہت سارے جسمانی عارضوں سے گزرنا پڑا .. آج کل اس کے دل کی شریانوں میں دوڑنے والا خون قدرے سست ہو رہا ہے ..اور اسے کل کارڈیالوجسٹ سے بھی ملنا تھا اس نے مجھے بتایا کہ پچھلے ہفتے اس نے اپنے کسی دوست پر بھروسہ کر کے اسے سر چھپانے کے لئے اپنے گھر میں پناہ دی .. بغیر کسی لکھت پڑت اور حساب کتاب کے یہ کہہ کر کہ جب تک اسے کہیں رہنے کے لئے کوئی جگہ نہیں مل جاتی تب تک اس کے پاس رہ لے ۔ گیری کی ماں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہے اور مقامی ہوسپٹل میں آج کل آخری سانسیں لے رہی ہے جس نے گیری کو زندگی سے بیزار کر رکھا ہے … اسے جینا بلکل اچھا نہیں لگ رہا ..
گیری بتا رہا تھا کہ پچھلے ہفتے جب وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اپنی ماں کی عیادت کو ہوسپٹل گیا تھا تو اس کے دوست نے پورے گھر کا صفایا کر دیا ۔ گھر میں صرف ٹی وی بڑے سائز کا ہونے کی وجہ سے ساتھ نہ لے جا سکا باقی کچن میں پڑی کافی اور شکر تک لے کر چلا گیا ۔۔۔
میرے پاس گیری کے کسی سوال کا کوئی جواب نہیں تھا ۔۔ میں صرف اس کے پر ملال چہرے کو دیکھ رہی تھی اور اس کی آنکھوں میں بار بار امنڈتے آنسو جسے وہ پلکیں جھکا کر چھپانے کی کوشش کر رہا تھا وہ کیفیت دیکھ رہی تھی .. یوں لگ رہا تھا جیسے اس کے سامنے اس کا گھر خالی پڑا ہو ۔۔۔ اور اس کا چھوٹا بھائی اس سے استفسار کر رہا ہو اور پوچھ رہا ہو کہ آخر کسی پر بھروسہ کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟ ..اور اسے کوئی جواب بلکل ایسے ہی نہ بن پڑ رہاہو جیسے میرے پاس اس کے کسی سوال جواب کوئی جواز نہیں بن رہا تھا..
گیری کہہ رہا تھا کہ ڈاکٹر نسیم مجھے پیسوں ، زیورات یاگھرکی چیزوں کے جانے کا کوئی غم نہیں ہے وہ پھر بن جائیں گی لیکن میرے بھروسے کا کیا ہو گا جو میں نے ہمیشہ کے لئے کھو دیا ہے ۔۔ مجھے خود سے شرم آ رہی ہے یہ کہتے ہوئے کہ ایک انسان ہو کر اب میں کسی کی مدد نہ کر سکونگا ۔۔ مجھے دکھ ہے کہ میرے دوست نے میر امان میرا بھروسہ صرف چند دنیاوی چیزوں کے لئے توڑ دیا .. میں تو اس کا ساتھ ساری عمر نبھانا چاہتا تھا ۔۔ گیری سفید ٹشو پیپرسے اپنی گیلی نیلی آنکھیں پونچھتا ہوا کمرے سے باہر چلا گیا ۔۔ مجھے لگا جیسے اس نے مجھ پر بھی بھروسہ نہیں کیا کہ میں اسے تسلی دے سکتی تھی ۔۔۔ وہ میری بات سنے بغیر چلا گیا تھا ۔۔۔
بھروسہ .. یقین .. مان کتنے خوبصورت احساس ہیں جو اجنبیوں کو اپنا بنا دیتے ہیں اور جو ٹوٹ جائیں تو اپنے تو کیا دنیا کے ہر شخص کو غیر بنا جاتے ہیں .
ہر انسان کا دوسرے انسان کے ساتھ یہی ایک بھروسے اور مان کا ہی کا تو رشتہ ہوتا ہے جو اسے یقین دلاتا رہتا ہے کہ اس کی جان ، مال اور عزت ہر حال میں محفوظ رہےگی ۔۔ اگر یہی بھروسہ نہ رہے تو زندگی صرف ایک خسارہ لگتی ہے ..

میرے بھروسے کا کیا ہو گا جو میں نے ہمیشہ کے لئے کھو دیا ہے….. دوستو یہ تحریر کوئی کہانی.ڈرامہ یا افسانہ نہیں. ایک جیتے جاگتے انسان کی بپتا ہے. ہم دنیا بھر کے بڑے بڑے فلسفوں پر بات کرنا علم سمجھتے ہیں لیکن آئیے ذرا آج اس ایک فقرے کے فلسفے میں اتر کر دیکھیں کہ کیا پوری کائنات کی بقا اور احترام انسانیت و آدمیت کے ساتھ ساتھ تمام رشتوں کی بنیاد اسی ایک بھروسے پر قائم نہیں. ہم دراصل بڑے بڑے موضوعات کو تلاش کرتے ہیں لکھنے کے لیئے لیکن جو ہماری ناک کے نیچے ہے آنکھ سے اوجھل ہے.
آپی آپ نے بالکل درست کہا ہے زندگی صرف ایک خسارہ لگتی ہے ، واقعی ایک بھروسہ ہی تو ہے جو سارے دکھوں کا مداوہ ہو سکتا ہے اور بھروسہ ہی ٹوٹ جائے تو زندگی زندگی نہیں رہتی اللہ نے انسان کے دل کو انتہائی حساس بنایا ہے اور دل ہی انتہائی مضبوط بھی ہے ذرا سی ٹھیس سے شیشے کی طرح چکنا چور ہوجاتا ہے مگر جب حقانیت اور اسلام سے محبت کی بات آتی ہے تو یہی دل فولاد کی دیوار سے بھی زیادہ مضبوط نظر آتا ہے اور اسی بات کی عکاسی سورہ العصر میں موجود ہے
اللہ تبارک و تعالٰی فرماتا ہے
₺عصر (زمانے) کی قسم انسان خسارہ (نقصان) میں ہے مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور عملِ صالح کرتے رہے اور حق بات کی تلقین کرتے رہے اور صبر کی تلقین کرتے رہے₺
اللہ ہر انسان کو نیک اور صالح اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
جعفر بھائی شکریہ.آپ آ گئے،ورنہ میں سوچ رہا تھا کہ شاید میرے علاوہ کوئی بھی اس سے متفق نہیں اس لیئے نہیں لکھ رہا.ویسے بھی ہم شاید متنازعے موضوعات پر زیادہ تر لکھنے کے عادی ہیں اس لیئے موافقت والے موضوعات پر قلم زیادہ چلتا نہیں. کلام مبین کی سورہ والعصر جس کا حوالہ آپ نے خسارے کی سب سے بڑی دلیل اور سب سے محکم دلیل ہے.
بسم الله الرحمن الرحيم
وَالْعَصْرِ
إِنَّ الإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ
إِلاَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
قسم ہےعصر (زمانے) کی کہ انسان خسارہ (نقصان) میں ہے مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور عملِ صالح کرتے رہے اور حق بات کی تلقین کرتے رہے اور صبر کی تلقین کرتے رہے
بھروسہ اعتماد اعتبار اور جیسا کہ نگہت نے اپنے زیر تبصرہ مضمون مان اور یقین کے جو جملوں کو ادا کیا ھے یہ ادائیگی اور بیان میں الگ سہی لیکن مفہوم ومعنی مشترک ھیں
انسانی فطرت ھے اگر اسے سامنے والے فرد کا بھروسہ اعتبار یقین حاصل ھو تو اسکی شخصیت ایک
مضبوط اکائی کی صورت میں معاشرہ نظر آتی ھے اور اگر یہی بھروسہ اعتبار یقین نہ ملے تو ایک مایوس شکست خوردہ خدوخال کی شخصیت معاشرے زندگی کی مسافت طے کرتی نظر آتی ھے
مجھھ کم علم کے نزدیک خسارے دو طرح کے ھیں ایک دینی خسارہ جس کی تفسیر سورہ والعصر ھے جسکو محترم بھائی جعفر نے اور محترم ھمدانی صاحب نے کوڈ کیا اور آج مسلمان مجھ سمیت بڑی آسانی سے یہ اندازہ کر سکتا ھے کہ دامن میں دین کا کتنا خسارہ جمع کیا ھوا ھے
اور دینا کے خسارے کی بات کریں تو آج کا انسان دیناوی خساروں کا بوجھ کاندھوں پر لادے پھر رھا ھے
مال کے چھین جانے کا خسارہ
اولاد سے خسارہ
انسانی رشتوں کے ختم ھونے کے خسارے
دوستی میں مان ٹوٹ جانے سے خسارہ
اب دیکھیئے کہ لائٹ جانے کی ڈر کی وجہ سے میں نے کیا خسارہ اٹھایا کہ مجھے بلاگ پر تبصرہ فوری پیسٹ کرنا پڑا اور میرا قلم اوہ انگلیاں رک گئیں یہ شاید میرا خسارہ ھو اور قاری کا فائدہ
محترم ھمدانی صاحب آپ نے صحیح فرمایا کہ ھم لوگ عادی ہو گئے ہیں متنازعہ موضوعات پر بات کرنے اور شاید کسی حد تک تنقید برائے تنقید کی خاطر بولنا اور لکھنا اکثریت کی عادت بن گئی ہے ۔ بہرحال یہ نگہت آپی کا خاصہ ہے کہ چیدہ چیدہ موضوع پر بات کرنے کے مواقع فراھم کرتی رہتی ہیں اور آپ کے چند جملے اس میں چار چاند لگا دیتے ہیں ۔
بس بابا جی ھمارے لیے دعا کیا کریں کہ ھمارے علم میں یونہی اضافہ ہوتا رہے آمین۔
———————————————————————
فاطمہ جی آپ نے کہا کہ خسارے دو طرح کے ہیں ایک دین اور دوسرا دنیاوی ۔ اگر خساروں میں پہچان کے حوالے سے بات کریں تو ھم ان کی تفریق اس طرح سے کرسکتے ہیں جیسا آپ نے فرمایا مگر میری ناقص عقل میں تو یہ آتا ہے کہ ھم دنیاوی خساروں کی بنیاد پر یہ دینوی خسارہ اٹھاتے ہیں مثلا
مال کے چھین جانے کا خسارہ
اولاد سے خسارہ
انسانی رشتوں کے ختم ھونے کے خسارے
دوستی میں مان ٹوٹ جانے سے خسارہ
اگر ان تمام نقصانات کو من جانبِ اللہ سمجھ لیا جائے تو پھر انسان کبھی خسارہ میں نہیں رہ سکتا حوالے کے لیے درج بالا تبصرے کافی ہیں
طالبِ دعا ، محتاجِ دعا
اے رب میرے علم میں اضافہ فرما
زندگی صرف ایک خسارہ لگتی ہے
دوست جیسی کبھی دشمن کی طرح لگتی ھے
زندگی تو کسی الھجن کی طرح لگتی ھے
آچھی دوست مسیحاءاوربہت عزيز بہن ڈاکٹر نگہت نسیم۔ خوش رھو۔ سلامت رھو، شاد وآباد رھو۔ اور انشا اللہ زندگی کے ھر میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کرو اللہ پاک تمھاری ۔ قلمی ۔ ادبی ۔ طبی صوتی بصری کاوشوں میں دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرماۓ آمین ثمہ آمین
اس بلاگ میں کل صبح 6:30 سے شامل ھونے کی کوشش کررھی ھوں ۔ مگر میرے لیپ ٹاپ نے میری ھر کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یعنی شدید قسم کے خسارے میں مبتلا کیا۔ انسان تو ویسے ھی خسارے میں ھے، مجھے سڈنی کے گیری کی بھی فکر تھی ایک تو کسی محرومی کی وجہ سے وہ ڈرگس لے رھا تھا اور دوران علاج اگر کسی دوست کی وجہ سے کوئ انتا نقصان اٹھاۓ تو خجالت خفت بھی مکمل شفا یابی کے راستے میں حائل ھوجاتی ھے ۔ مجھے بھی اسکی گہری نیہی انکھوں میں درد اور ایک اچھے دوست کے کھونے کا دکھہ نظر آیا ۔
جو زخم دوست دیتے ھیں وہ ھشیہ سرسبز رھتے ھیں ، اس میں بعض اوقات اتنی تکلیف ھوتی ھے کہ آنسان کراہنے سے بھی ڈرتا ھے
اچھا دوست ایک نعمت ھوتا ھے
آئمہ علیہ اسلام کے ارشادات دوست اور دوستی کے بارے میں
معصومین كی احادیث میں ان لوگوں كی خصوصیات كا ذكر كیا گیا ہے جن سے دوستی كی جاسكتی ہے اور جنہیں بطور دوست منتخب كیا جاسكتا ہے ۔حضرت امام صادق ں فرماتے ہیں :اِصحَب مَن تَتَزَیَّنَ بِہِ وِلاٰ تَصحَب مَن یَتَزَیَّنُ بِكَ ایسے شخص كو دوست بنائوجو تمہاری زینت بنے اور ایسے شخص كو دوست نہ بنائو جو (تم سے سوء استفادہ كرے) تمہارے ذریعے اپنی شان بناۓ (اور بالا خر تمہاری آبرو كم ہوجاۓ) ۔ یعنی ہم نشینی اور دوستی كے لۓ مفید شخص كا انتخاب كرو تاكہ اس دوران اس كے علم واخلاق سے استفادہ كر سكو۔ ایسے شخص كو دوستی كے لۓ منتخب نہ كرو جس سے مستفید نہ ہو سكواوروہ تمہیں اپنا دوست سمجھے جبكہ وہ تمہارا ہم پلہ نہ ہو بلكہ تم سے كمتر ہو۔حضرت امام حسن ںنے اپنی عمر كے آخری لمحات میں جنادہ كو نصیحت فرمائی: اِصحَب مَن اِذَا صَحِبتَہُ زَانَكَ وَاِذَا خَدَمتَہُ صٰانَكَ واِذٰا اَرَدتَ مِنہُ مَعُونََۃً اَعٰانَكَ وَاِن قُلتَ صَدِّقَ قَولَكَ وَاِن صِلتَ شَدَّ صَولَكَ وَاِن مَدَدتَ یَدَكَ بِفَضلٍ مَدَّہٰا وَاِن بَدَت عَنكَ ثُلمَةً سَدَّہٰا وَاِن رَایٰ مِنكَ حَسَنَۃً عَدَّہٰا وَاِن سَاَلتَہُ اَعطٰاكَ وَاِن سَكَتَّ عَنہُ اِبتَدَاكَ وَاِن نَزَلَت ِاحدَی المُلِمّٰاتِ بِہِ َسٰاوَاَكَ دوستی اورہم نشینی كے لۓ ایسے شخص كا انتخاب كروجس كی دوستی تمہارے لۓ زینت كا باعث ہو اور جب اس كی خدمت كرو تو وہ تمہارا خیال ركھے اگر اس سے مدد چاہو تو وہ تمہاری مددكرے اگر كوئ بات كہو تو تمہاری تصدیق كرے اگر گوئ حملہ كرو تووہ تمہارے حملے كو شدت بخشے اگر ہاتھ بڑھا كر اس سے كوئ چیز طلب كرو تو تمہاری مدد كرے اگر تم كوئ نقصان اٹھائو تو وہ اس كی تلافی كرے اگر تم اس كے حق میں نیكی اور بھلائ كرو تو اس كا لحاظ ركھے اگر اس سے كوئ چیز مانگو تو تمہیں عطاكرے، اگر (حیا كی وجہ سے) خاموش رہو تو مدد اور بخشش میں پیش قدم ہو اور اگر كسی مصیبت سے دوچار ہوجائو تو وہ بھی خود كو مصیبت میں مبتلا سمجھے۔حضرت علیںنے فرمایا: اَكثِرِالصَّوابَ وَالصَّلاٰحَ فِی صُحبَۃِ اُولی النُّہیٰ وَالاَلبٰابِاپنی خوش نصیبی اور شائستگی كوصاحبانِ خرد كی ہم نشینی سے بڑھائو۔ مزید فرماتے ہیں: صاحب الحكمائ (صاحبان حكمت كی صحبت اختیار كرو۔) تاكہ ان كی حكمت سے فائدہ اٹھائو۔ وَ جَالِسِ الحُلَمَاء (بردبار اور حلیم افراد كے ہم نشین بنو) بردبار افراد وہ ہیں جن كے قلوب میں وسعت پائ جاتی ہے ۔ وَاَعرِض عَنِ الدُّنیٰا تَسكُنُ جَنّۃََ المٰأویٰ (دنیا سے منھ موڑلو تاكہ بہشتِ بریں میں جگہ حاصل كرسكو) ۔ دوسرے مقام پر حضرت علی ں فرماتے ہیں: عَجِبتُ لِمَن یَرغَبُ فِی التَّكَثُّرِ مِنَ الاصحٰابِ كَیفَ لٰا یَصحَبُ العُلَمَاء الأَلِبَّاء الاَتقِیَاء اَلَّذِینَ یَغنِمُ فَضَائِلَہُم وَتُہَذِّبُہُ عُلُومُہُم وَتُزَیِّنُہُ صُحبَتَہُم ۔مجھے تعجب ہے ایسے شخص پر جو دوستوں كی كثرت كا خواہشمند ہوتا ہے آخر وہ كیوں صاحبانِ علم و خرد اور اہلِ تقویٰ كی صحبت اختیار نہیں كرتا ہے جن كے فضائل اسكے لۓ غنیمت ہوں گے جن كے علوم اسے مہذب بنائں گے نیز ان كی ہم نشینی اس كے لۓ زینت بخش ہو گی۔مَن دَعٰا كَ اِلَی الدَّارِالبَاقِیۃِ وَاَعٰانَكَ عَلَی العَمَلِ فَہُوَالصَّدیقُ الشَّفِیقُ جو بھی تمہیں دارِ بقا (آخرت) كی طرف بلاۓ اورمیدانِ عمل میں تمہارا معاون ومددگار ہو وہ تمہارامہربان اور حقیقی دوست ہے۔ كیونكہ ایسا ہی دوست تمہیں آخرت كی یاد دلانے والا خدا پسند كاموں میں تمہاری مدد كرنے والا اور تمہیں نجات اور اچھے راستے كی طرف لے جانے والا ہے۔ نیز آپ نے فرمایا: قٰارِن اَہلَ الخَیرِ تَكُن مِنہُم وَبٰایِن اَہلَ الشَّرِّ تَبِن مِنہُم بِہِ نیك افراد كا قرب اختیار كرو تاكہ انھیں میںسے ہوجائو او ربرے افراد سے دور رہو تاكہ ان میں شمار نہ كۓ جاو
ہر شخص اپنے دوست كی عادات و اطوار اپناتاہے لہٰذا تم میں سے ہر ایك كو نظر ركھنا چاہۓ كہ وہ كس سے دوستی كررہا ہے۔ یعنی دوستی اور میل جول انسان پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسی كے زیر اثر وہ اپنے دوستوں اور ملنے جلنے والوں كا دین اپنا لیتا ہے۔ لہٰذا جب بھی كسی سے دوستی كرنا چاہیں تو اس شخص كے دین كی تحقیق كرلیں اور جب تك مطمئن نہ ہوجائں كہ مدِمقابل آپ كو آپ كے عقیدے اور دین سے منحرف نہ كرے گا اور نہ صرف آپ كو آپ كے دین سے گمراہ نہ كرے گابلكہ آپ كے دین میں تقویت كا بھی باعث ہو گا اس وقت تك اسكی جانب دوستی كا ہاتھ نہ بڑھائں۔ اس كے ساتھ ساتھ انسانوں كے بارے میں فیصلہ كرنے كا ایك ذریعہ ان كے دوست بھی ہیں۔ لہٰذا اگر آپ كسی انسان كے اچھا یا برا ہونے كا فیصلہ كرنا چاہتے ہیں تو یہ فیصلہ كس بنیاد اور كسوٹی پر كریں گے؟ حضرت سلیمان بن داؤد فرماتے ہیں: لٰا تُحَكِّمُوا عَلیٰ رَجُلٍ بِشَیئٍ حَتّٰی تَنظِرُوا لیٰ مَن یُصٰاحِبكسی شخص كے بارے میں اس وقت تك فیصلہ نہ دو جب تك یہ نہ دیكھ لو كہ وہ كس كے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے۔ یہ وہی معروف مثل ہے جس میں كہا گیا ہے كہ: تم بتائو كس كے دوست ہو تاكہ ہم بتائں كہ تم كون ہو۔ او رحقیت بھی یہی ہے۔ انسان كو اس كے ہم فكر، ہمدل اور ہمدم سے پہچانا جا سكتا ہے ۔اس لۓ كہ ہر شخص اپنے ہم رنگ سے مانوس ہوتا ہے: ایك دوسری حدیث میں پیغمبر اسلام سے نقل ہوا ہے: ختَبُروا النَّاسَ بِاَخدَانِہِملوگوں كی شناخت ان كے دوستوں كے ذریعے كرو۔ اخدان خدین كی جمع ہے خدین یعنی ہم راز دوست یا راز محفوظ ركھنے والا دوست لہٰذا جو كوئ بھی اپنے لۓ كسی كو ہمراز دوست كے بطور منتخب كرتا ہے ، درحقیقت اس سے فكری وروحی مماثلت ركھتا ہے۔ اور یہ احادیث اس بات كی شدیدتاكید كررہی ہےں كہ دوستی مشكلات كا سبب اور خطرناك بھی ہوسكتی ہے۔ واضح سی بات ہے كہ جب انسان كسی كی جانب كشش محسوس كرتا ہے اور اسكا شیفتہ ہوتا ہے تو دراصل اسكی صفات اور عادات و اطوار كا شیفتہ ہوتا ہے اسكی شخصیت كے عناصر سامنے والے فرد كی شخصیت كے عناصر سے نزدیك ہوتے ہیں۔
حضرت علیں فرماتے ہیں:اَلنَّفُوسُ اَشكٰالٌ فَمَا تَشَاكَلَ مِنہٰا اِتَّفَقَ وَالنَّاسُ اِلیٰ اَشكٰالِہِم اَمیَلُ نفوس مختلف اور طرح طرح كی شكلوں كے ہوتے ہیں ایك جیسی شكلیں آپس میں مل جاتی ہیں اور لوگ اپنی شكلوں كی جانب زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ایك دوسری حدیث میں فرمایا: فَسَادُالاَخلاٰقِ مَعٰاشِرُة السُّفہٰائِ وَصَلاٰحُ الاَخلاٰقِ بِمُنٰافِسَةِ العُقَلاٰئِ وَالخَلقُ اَشكٰالٌ فَكُلٌّ یَعمَلُ عَلیٰ شَاكِلَتِہِ وَالنّٰاسُ اِخوٰانٌ فَمَن كٰانَت اِخوَتُہُ فِی غَیرِ ذَاتِ اللّٰہِ فَاِنَّہٰا تَحُوزُ عَدَاوَةً وَذٰالِكَ قَولُہُ تَعٰالیٰ: اَلاٰخَلاّٰئَُ یَومَئِذٍ بَعضُہُم لِبَعضٍ عَدُوٌّ اِلاّٰ المُتَّقِینَ احمقوں اور بےوقوفوں كے ساتھ ہم نشینی اخلاقی بگاڑ پیداكرتی ہے اور عقلمندوں كے ساتھ میل جول اخلاقی سدھار كا موجب ہوتا ہے۔ لوگ طرح طرح كے ہوتے ہیں اور ہر شخص اپنے جیسے شخص كے ساتھ گامزن ہے ۔ لوگ آپس میں بھائ بھائ ہیں ۔ اب جس كی برادری بھی خدا كے لۓ نہ ہو دشمنی میں تبدیل ہوجاتی ہے اور یہی پروردگارِ عالم كے اس قول كے معنی ہیں كہ: اس دن سارے دوست ایك دوسرے كے دشمن ہوجائں گے سواۓ متقین كے ۔ قرآن كریم نے حساب اور عذاب كے موقع پر برے دوست كی كیفیت كے متعلق اس طرح فرمایا ہے: قٰالَ قَائِلٌ مِنہُم اِنّی كٰانَ لِی قَرِینٌ یَقُولُ اَئِنَّكَ لَمِنَ المُصَدِّقِینَ اَئِذٰا مِتنٰا وَكُنّٰا تُرٰاباً وَعِظٰاماًأَ ئِ نَّا لَمَدیِنُونَ قَالَ ہَل اَنتُم مُطَّلِعُونَ فَاطَّلَعَ فَر ہُ فِی سَوَائِ الجَحیمِ قَالَ تَاللّٰہِ اِن كِدتَ لَتُردِینَ انھیں میںسے ایك كہنے والا كہے گا كہ دنیا میں میرا ایك دوست تھا اور (مجھ سے) كہا كرتا تھاكہ كیا تم بھی قیامت كی تصدیق كرنے والوں میں سے ہو۔ بھلا جب ہم مركر مٹی اور ہڈی ہو جائں گے تو ہمیں ہمارے عمل كا بدلہ دیا جاۓ گا (پھر بہشت میں اپنے ساتھیوں سے كہے گا) كیا تم لوگ بھی اسے دیكھوگے۔ یہ كہہ كر نگاہ ڈالی تو اسے بیچ جہنم میں پڑا ہوا دیكھا (یہ دیكھ كر بے ساختہ) كہے گا كہ خدا كی قسم قریب تھا كہ تو مجھے بھی تباہ كر دیتا ۔ (سورئہ صافات ۳۷ آیت ۵۱ ۵۶)
توہمیں ہوشیار رہنا چاہۓ اور ایسے دوست بنانے چاہئں جو اہلِ بہشت میں سے ہوں جنہیں لوگ ان كے ایمان اور عمل صالح كی وجہ سے پہچانتے ہوں اہلِ كفر و عذاب میں سے نہ ہوں۔جب انسان روزِ قیامت اپنے برے دوست كو دیكھے گا تو پشیمان ہوگا او رایسے دوست كی دوستی پر كفِ افسوس ملے گا۔ قرآن مجید نے اس لمحے كی اس كیفیت كو ان الفاظ میں بیان كیا ہے: قَالَ یٰالَیتَ بَینی وَبَینَكَ بُعدَ المَشرِقَینِ فَبِئسَ القَرِینِكہے گا كاش میرے اور تیرے درمیان مشرق ومغرب كا فاصلہ ہوتا یہ تو بڑا بدترین ساتھی نكلا۔ (سورئہ زخرف ۴۳ آیت ۳۸) اے كاش میں كبھی نہ تجھ سے ملا ہوتا میرے اور تیرے درمیان اس قدر فاصلہ ہوتا كہ كبھی ہماری ملاقات نہ ہوئ ہوتی ۔مجھے یاد ہے كہ تونے مجھ میں كیسے كیسے وسوسے پیدا كۓ مجھے گمراہ كیا اور ایسے راستے پر ڈال دیا جس كا انجام دوزخ میں ڈالے جانے كی صورت میں برآمد ہوا۔ پروردگارِ عالم برے دوست كی كیفیت كے متعلق اس طرح فرماتا ہے: جب انسان كے عمل كا حساب وكتاب ہورہا ہوگا اورجب وہ پرودگارِعالم كی عدالت میں اس كے سامنے كھڑا ہوگا تو اپنے اعمالِ بد كے لۓ عذر پیش كرے گا بہانے تلاش كرے گا اوراپنی گمراہی كاالزام اپنے دوست كے سر ڈالنے كی كوشش كرے گا۔قٰالَ قَرِینُہُ رَبَّنٰا مَا اَطغَیتُہُ وَلٰكِن كٰانَ فِی ضَلاٰلٍ بَعِیدٍ قٰالَ لاٰ تَختَصِمُوا لَدَیَّ وَقَد قَدَّمتُ لَیكُم بِالوَعِیدِمٰا یُبَدَّلُ القَول لَدَیَّ وَمٰااَنَا بِظَلاّٰمٍ لِلعَبِیدِ یَومَ نَقُولُ لِجَہَنَّمَ ہَلِ امتَلاتِ وَتَقُولُ ہَل مِن مَزِیدٍ اس وقت اس كا ساتھی كہے گا پروردگارا! ہم نے اس كو گمراہ نہیں كیا تھا بلكہ یہ تو خود گمراہی میں بہت دور چلا گیا تھا۔ اس پر خدا فرماۓ گا: ہمارے سامنے جھگڑا نہ كرو میں تو تم كو پہلے ہی عذاب كی خبر دے چكا تھا میرے یہاں بات بدلا نہیں كرتی اورنہ میں بندوں پر ذرّہ برابر ظلم كیا كرتا ہوں۔ اس دن ہم دوزخ سے پوچھیں گے كہ كیا تو بھر چكی ہے تو وہ كہے گی: كیا كچھ اور مل سكتا ہے۔ (سورئہ ق ۵۰ آیت ۲۷ ۳۰)
دوسر ے مقام پر االله رب العزت ان برے احباب كے متعلق (جو اس پر مسلط ہیں اور اسے چاروں طرف سے گھیرے ہوۓ ہیں) اس طرح فرماتا ہے: وَقَیَّضنٰا لَہُم قُرَنٰائَ فَزَیَّنُوا لَہُم مٰا بَینَ اَیدِیہِم وَمٰاخَلَفَہُماو رہم نے ان پر ایسے احباب او رہم نشینوں كو مقرر كیا كہ جنھوں نے جو كچھ ان كے سامنے تھا او رجو كچھ ان كے پیچھے تھا اسے ان كی نظروں میں خوبصورت بناكر پیش كیا تھا۔ (سورئہ فصلت ۴۱ آیت ۲۵)
صحیح ہے كہ پروردگارِعالم نے اس آیت میں برے دوستوں كے ذریعے لوگوں كی گمراہی كا قصور وار خود انہی لوگوں كو قرار دیاہے لیكن اس كے یہ معنی نہیں ہیں كہ خدا نے برے دوستوں كو ان پر زبردستی مسلط كردیا تھا بلكہ خود انھوں نے اپنے ارادے اور اختیار سے برے دوستوں كا انتخاب كیا تھا۔ اسی طرح پروردگارِعالم نے ہمیں یہ اختیار وارادہ دیا ہے كہ ہم برے دوستوں كی جگہ اچھے اور صحیح ددستوں كا انتخاب كریں اور سیدھا راستہ طے كرنے میں ان سے مدد لیں۔
گوگل سرچ سے استفادہ کیا گیا ھے
محترم المقام جناب صفدر ھمدانی کے ھفت صفت قلم سے نکلے یہ شہکار جملے
ذرا آج اس ایک فقرے کے فلسفے میں اتر کر دیکھیں کہ کیا پوری کائنات کی بقا اور احترام انسانیت و آدمیت کے ساتھ ساتھ تمام رشتوں کی بنیاد اسی ایک بھروسے پر قائم نہیں
اچھی بہن فاطمہ ابرار کے ذوق جمال کی کسوٹی پر پورا اترتے لفظوں کی برکھا
انسانی فطرت ھے اگر اسے سامنے والے فرد کا بھروسہ اعتبار یقین حاصل ھو تو اسکی شخصیت ایک
مضبوط اکائی کی صورت میں معاشرہ نظر آتی ھے اور اگر یہی بھروسہ اعتبار یقین نہ ملے تو ایک مایوس شکست خوردہ خدوخال کی شخصیت معاشرے زندگی کی مسافت طے کرتی نظر آتی ھے
بھائ جعفر حسین کی اس دعا پر آمین ثمہ آمین
اے رب میرے علم میں اضافہ فرما
اے رب میرے علم میں اضافہ فرما
اے رب میرے علم میں اضافہ فرما
سچ پوچیھں توھم بھی دوستی کے معماملے میں بہت انتہا پسند ھیں ،جس سے دوستی کی اخلاص کی آخری حدوں تک ۔
دوستی اور محبت میں ھم اعتدال کے قائل نیہن ھیں
خوش نصیب ھوتے ھیں وہ لوگ جن کو آزمائش کی آنج میں کندن بنے والے مخلص دوستوں کی ھم نشینی میسر آجاتی ھے۔
آچھا سچا اور مخلص دوست تو مشک و عنبر کی طرح قیمتی ھوتا ھے
حضرت امام صادق ں نے كچھ ایسی علامات بتائ ہیں جن كے ذریعے دوستوں كی آزمائش كی جاسكتی ہے۔مَن غَضَبَ عَلَیكَ مِن خوَانِكَ ثَلاٰثَ مَرّٰاتٍ فَلَم یَقُل فِیكَ شَرّاً فَاتَّخِذہُ لِنَفسِكَ صَدِیقاً
تمہارے بھائوں میں سے جو كوئ تم سے تین مرتبہ ناراض ہو اس كے باوجود تمہارے بارے میں كوئ بری بات نہ كہے تو اسے اپنا دوست بنالو۔
بعض اوقات دوستوں كے درمیان اختلاف اور مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایك دوست ددسرے دوست سے ناراض ہو جاتا ہے لیكن ان میں محبت اسی طرح باقی رہتی ہے اور ایك دوسرے كی برائ نہیں كرتے۔ لہٰذا اگر یہی كیفیت تین مرتبہ پیش آۓ تو اپنے ساتھی كو ایك متوازن شخصیت كا حامل اورودستی كے قابل سمجھو۔
كیونكہ ایسا شخص اخلاقی قواعد كی پابندی كرے گا اوراسے اس كا غصہ تمہارے متعلق برا بھلا كہنے پر آمادہ نہ كر سكے گا۔ایك دوسری حدیث میں حضرت سے وارد ہوا ہے: لٰاتَسَمِّ رَجُلاً صَدِیقاً سِمَۃً مَعرُوفَۃً حَتّیٰ تَختَبِرَہُ بِثَلاٰثٍ فَتَنظُر غَضَبَہُ یَخرُجُہُ مِنَ الحَقِّ اِلیٰ البٰاطِلِ وَعِندَ الدِّینٰارِ وَالدِّرہَمِ وَحَتّیٰ تُسٰافِرَمَعَہُ كسی كو اس وقت تك اپنا جگری دوست نہ كہو اور ایك دوست كی حیثیت سے اسكا تعارف نہ كرائو جب تك تین چیزوں سے اس كا امتحان نہ كرلو۔ دیكھو كہ :
1۔ اس كا غصہ اسے حق سے نكال كر باطل كی طرف تو نہیں لے جاتا۔
2۔ درہم ودینار ڈالر اور روپے
روپے پیسے كے معاملے میں كیسا ہے
؟ خیانت كا مرتكب ہوتا ہے یا تمہارے اموال كو بطور امانت محفوظ ركھتا ہے؟ روپیہ پیسہ اسے تمہاری دوستی سے زیادہ تو عزیز نہیں۔
3۔ اس كے ساتھ سفر كرو (كیونكہ بعض اوقات سفر كی صعوبتیں انسان كوتعادل اور توازن سے خارج كردیتی ہیں۔ لہٰذا اگر اس موقع پر اس میں توازن باقی رہا تو اس كا مطلب یہ ہے كہ مضبوط اخلاقی اصولوں كی بنیاد پر چلنے والا شخص ہے
ماشااللہ شاہین.جزاک اللہ. باب العلم کا ماننے والا ہو اور موضوع کو اپنی گرفت میں نہ لے،یہ کیسے ہو سکتا ہے. میں طالب علم ہوں کسی فیصلے کا حق نہیں رکھتا لیکن اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ آپ نے کسی بچے بچی کے لیئے اس موضوع پر ایم اے کا مقالہ لکھنے کی بنیاد مہیا کر دی ہے. میں جانتا ہوں کہ یہ سب تحریر آپکی نہیں اور نہ ہی آپ نے یہ دعویٰ کیا ہے لیکن اصل بات یہ ہے کہ مطالعہ کسے کہتے ہیں؟ یہی نا کہ کتابوں کو کھنگالنا،دوسرے ذرائع کو تلاش کرنا اور موضوع سے انصاف کرنا. یہی کیا ہے آپ نے. سچ کہوں ایک بڑے کتاب لکھ کر شائع کروانے سے بہت مشکل کام مطالعہ ہے اور یہ نعمت آپکو حاصل ہے اور میں عینی شاہد ہوں آپ کے مطالعے کا کہ اپنے کویت کے قیام کے دوران خود دیکھ چکا ہوں.
سلامت رہیں اور اللہ آپ کے لیپ ٹاپ کو صحت کُلی عطا کرے.آمین
دوستی اورہم نشینی كے لۓ ایسے شخص كا انتخاب كروجس كی دوستی تمہارے لۓ زینت كا باعث ہو اور جب اس كی خدمت كرو تو وہ تمہارا خیال ركھے اگر اس سے مدد چاہو تو وہ تمہاری مددكرے ،اگر كوئی بات كہو تو تمہاری تصدیق كرے ، اگر کوئی حملہ كرو تووہ تمہارے حملے كو شدت بخشے، اگر ہاتھ بڑھا كر اس سے كوئی چیز طلب كرو تو تمہاری مدد كرے ، اگر تم كوئی نقصان اٹھاؤ تو وہ اس كی تلافی كرے ، اگر تم اس كے حق میں نیكی اور بھلائی كرو تو اس كا لحاظ ركھے ، اگر اس سے كوئی چیز مانگو تو تمہیں عطاكرے، اگر تم (حیا كی وجہ سے) خاموش رہو تو وہ تمہاری مدد اور بخشش میں پیش قدم ہو ، اور اگر كسی مصیبت سے دوچار ہوجاؤ تو وہ بھی خود كو مصیبت میں مبتلا سمجھے ۔۔
حضرت امام حسن علیہ السلام
سبحان اللہ .. جزاک اللہ میری مہربان دوست شاہین ..جگ جگ جیو .. مجھے اس حدیث مبارک کا پتہ نہیں تھا .. قسم خدا کی مجھے تو آج ایک اچھے دوست کی پہچان کا کلیہ مل گیا .. اس بات کے لئے میں تمہارا جتنا شکر ادا کروں کم ہے .. میں محترم المقام جناب صفد ہمدانی کی بات سو فیصد متفق ہوں کہ” ایک بڑے کتاب لکھ کر شائع کروانے سے بہت مشکل کام مطالعہ ہے ” اور یہ بھی کہ “کسی بچے بچی کے لیئے اس موضوع پر ایم اے کا مقالہ لکھنے کی بنیاد مہیا کر دی ہے” .. ماشاللہ .. جزاک اللہ ..سلامت رہیں میرے احباب جن کی کاوشیں رات دن مجھے سنوارتی رہتی ہیں …
بھروسہ ٹوٹ جائے تو انساں پتھر سا ہو جاتا ہے یا شائد اُس سے بھی سخت ۔۔اور جس پے سب سے ذیادہ بھروسہ ہو وہ ایسا کرے تو کچھ نہی رہتا۔
ایک باپ ساری عمر کما کر اولاد کو پالتا ہے تو کیا اولاد کے چھوڑ جانے پر ایک روٹی کما نہی سکتا بس اس لیے کے ہر سا نس یاد دلاتی ہے۔ کس پے بھُروسہ کروں جب۔۔۔۔۔۔۔
جہاں میں حالی کسی پہ اپنے سوا بھروسہ نہ کیجیے گا
یہ بھید ہے اپنی زندگی کا بس اس کا چرچا نہ کیجیے گا
ہو لاکھ غیروں کا غیر کوئی، نہ جاننا اس کو غیر ہر گز
جو اپنا سایہ بھی ہو تو اس کا تصور اپنا نہ کیجیے گا
سنا ہے صوفی کا قول ہے یہ کہ ہے طریقت میں کفر دعوٰی
یہ کہہ دو دعوٰی بہت بڑا ہے پھر ایسا دعوٰی نہ کیجیے گا
کہے اگر کوئی تم کو واعظ کہ کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہو
زمانہ کی خو ہے نکتہ چینی، کچھ اسکی پرواہ نہ کیجیے گا
لگائو تم میں نہ لاگ زاہد، نہ درد الفت کی آگ زاہد
پھر اور کیا کیجیے آخر جو ترک دنیا نہ کیجیے گا
تمہارے بھائیوں میں سے جو كوئی تم سے تین مرتبہ ناراض ہو اس كے باوجود تمہارے بارے میں كوئی بری بات نہ كہے تو اسے اپنا دوست بنالو۔حضرت امام صادق
سبحان اللہ
عالمی آخبار تو ایک بیش مرتبہ علمی درس گا ہ ھے جہاں آنے والا انسان دوستی کو فروغ دیتا ھے ۔
آپ لوگ جو مجھہ جیسی کم علم کو اتنی توجہ دیتے ھیں ، یہ اعزآز پاکر مجھے بھی یہہی محسوس ھوتا ھے جو آج یمن اور لايبیریا سے تعلق رکھنے والی سال رواں کے لیے نوبل انعام براۓ امن پانے والی تین خواتین کی خوشی ھوگی کائنات میں رنگ بھرنے والی ان تین خواتین کو ھم سب مبارک باد پیش کرتے ھیں ۔
ھراچھی کاوش کو جدوجہد کو ایک دن ضرور ستائش وتعریف سے نوازہ جاتا ھے اور مجھے یقین ھے کہ میری پیاری بہن اور عزيز دوست تم کو بھی ان ساری نیک کوششوں کا اجر ضرور ملے گا ایک دن نوبل انعام کی صورت میں انشا اللہ ۔
امام محمد باقر علیہ اسلام نے ارشاد فرمایا
میرے والد نے مجھے ان کلمات کے ساتھہ نصیت فرمائ
میرے بیٹے ان پانچ آدمیوں کےساتھہ نہ بیھٹو۔ انکے ساتھہ سفر نہ کرو۔ ھم کلامی سے بچو
امام نے اپنے والد بزرگوار سے عرض کی
اپ پر قربان جاوں وہ کون لوگ ھیں
امام علیہ اسلام نے فرمایا فاسق کے ساتھہ نہ بیٹھو وہ تم کو ایک لقمہ بلکہ اس سے کم پر فروخت کردیگا
دوسرا بخیل کے ساتھہ دوستی نہ کرنا ۔ کیونکہ جب تم کو کسی شے کی حاجت ھوگی تو وہ تم کو کچھہ نیہن ديگا
تیسرے بہت جھوٹ بولنے والے سے دوستی نہ کرنا ،کیونکہ وہ سراب کی طرح ھے جو دورکی چیز کو نزدیک کرکے اور نزدیک کی چیز کو دور کرکے دکھاۓ گا
چوتھے کسی احمق سے دوستی نہ کرنا کیونکہ وہ اپنی نادانی اور حماقت کی وجہ بہت نقصان پہنچاۓ گا
پانچواں کسی قطع رحمی کرنے والے سے دوستی نہ کرنا ۔ قرآن میں اسے ملعون کہا گیا ھے
حوالہ بحار انوار جلد 87 صفحہ 137
بھروسہ، اعتبار اور اعتماد مجھے تو ہمیشہ دوستی ہی کے دوسرے نام لگا کرتے ہیں لیکن جسطرح نگہت آپی آپ کے مریض
کے دوست نے اُسے دھوکا دیا اس کے بارے میں سوچ کر ہی گھن آتی ہے. کسی کے اعتبار اور بھروسے کا اس بیدردی سے
قتل……….اور صفدر بھائی آپ نے بلکل بجا فرمایا کہ یہ کوئی قصّہ یا کہانی نہیں اسی دنیا کے ایک باسی پر گذرنے والی ذہنی
اذیّت کی داستان ہے.
نگہت آپی آپ کے بلاگ نے جہاں معاشرے کے اس نفرت انگیز پہلو کو اُجاگر کیا وہیں ہمیں شاہین آپی کی خوبصورت اور معلوماتی
تحریریں پڑھنے کو ملیں اور آئمہ ء معصومین (ع) کے فرامین کی روشنی میں سچّے اور حقیقی دوست کی پہچان کے بہت سارے
اصول مل گئے. صفدر بھائی نے ٹھیک ہی تو کہا ہے کہ یہ تحریریں بلاشبہ کسی بھی طالب علم کے مقالے کے لیےء اچھی بنیاد
ثابت ہوں گی.
اللہ آپ سب کو خوش رکھے.
آمین
ہمیں پتا تھا کہ جام میں زہر ہے فراز
لیکن خلوص اتنا تھا کہ ہم انکار نہ کر سکے