لیجئے ایک اور“ آمر“ اپنے منطقی انجام کو پہنچا ۔۔ کرنل قزافی جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے گئے ۔۔ محترم المقام جناب صفدر ہمدانی اپنے تازہ ترین کالم میں لکھتے ہیں ۔۔
“ میں اور مجھ جیسے عوام کی حکومت کے حامی لوگ کسی بھی قسم کے آمر کے حق میں کبھی بھی نہیں رہے ،وہ چاہے وردی میں ضیاالحق یا پرویز مشرف ہو یا وردی کے بغیر آصف زرادری ہو۔میرے نزدیک آمر کا کوئی نام نہیں ہوتا وہ صرف آمر ہوتا ہے۔صدام حسین،حسنی مبارک یا معمر قذافی نہیں۔ لیکن اس حقیقت سے کون انکار کرے گا کہ ان آمروں کو پالنے میں خود امریکہ نے اور مغربی ممالک نے خود کتنا کردار ادا کیا ہے۔ “
مزید پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

کالم پڑھتے ہوئے اس ایک جملے کو مجھے چونکانا نہیں چاہئے تھا لیکن مجھے اس جملے نے روک لیا ۔۔ ایک خوبصورت اصطلاح کوائن کی گئی ہے “ عوامی آمر “ ۔۔ بہت عمدہ ۔۔لیجئے جملہ پڑھئے
“ پاکستان کے عوامی آمروں کو بھی معمر قذافی کی سڑک پر گھسیٹے جانے والی لاش کے مناظر کو بھولنا نہیں چاہیئے۔ یاد رکھیں تاریخ اپنے فیصلے اپنے وقت پر خود کرتی ہے “
ایک ایک لفظ خود بول رہا ہے کہ یہی حقیقت ہے
بالکل درست فرمایا ہمدانی صاحب کہ تاریخ میں کسی آمر نے دوسرے آمروں کے انجام سے عبرت نہیں پکڑی۔ ابھی تک تاریخ میں ایک بھی آمر ایسا ملنا دشوار ہے جس کا انجام اچھا ہوا ہو اور پس مرگ بھی لوگوں نے اسکے قد آور بت گھروں میں سجائے ہوں۔
اکثر تو یہ ہوا کہ جس گھر میں مرنے والا کوئی آمر اور موروثی حکمران مرا، اسی گھر میں اسکے ولی عہد اور نائیبین نے شادیانے بجائے۔ نمرود نے اپنے باپ کے مرنے پر خوشی کی اور جس چیز پر سب سے پہلے قبضہ کیا وہ خود اسکی اپنی ماں تھی۔ پھر زمانے نے اسکا بھی انجام دیکھا کہ کسطرح اپنے ہی سر میں زور سے جوتے مارنے کا حکم دیتا تھا۔ امیر شام کی موت پر ایک جشن دمشق کے دار الامارہ میں منعقد کیا گیا۔ یزید کے مرنے پر بھی ایک جشن تھا۔ محمود غزنوی کے بعد اسکے ورثآء میں لڑائی۔ مغلوں کی داستانیں سازشوں سے پُر۔ ایک آمر اپنے بھائی مار کر باپ کو قید کر دیتا ہے اور آج کے مسلمان اسے اسلام کا عظیم خادم کہتے ہیں۔
لیکن سبق کوئی نہیں لے گا، آخر قدرت نے ان کے غرور کو خاشاک میں ملانا ہوتا ہے، اس لئے انکی رسی ڈھیلی رہتی ہے۔ اب اگلا انجام دیکھیں حجاز سے شروع ہوتا ہے یا واشنگٹن سے؟
محترم المقام صفدر بھائی نے بڑی دانشمندانہ تحریر رقم فرمائی ہے۔ میں ان کی باتوں سے صد فیصد اتفاق کرتے ہوئے صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ مسلم ممالک اس انجام کودیکھ کر بھی خاموش ہیں ، سعودی جیسا ملک جو سب سےبڑا آمر ہے وہ ساتھ دے رہا ہے کیونکہ اس کا عقیدہ یہ ہے کہ سعود ی حکومت کو تحفظ صر ف امریکہ دے سکتا ہے اور اسی یے اس کی شہہ پر تمام غیر اخلاقی سپورٹ پیش کر رہاہے۔
لیکن قذافی کی موت صرف ایک آمر کی موت نہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس موت سے مسلم حکمرانوں کی بے بسی بھی ظاہر ہورہی ہے۔ بجا طور پر صفدر صاحب نے فرمایا ہے کہ’’ لیبیا پر بیالیس سال تک حکومت کرنے والا آمر معمر ۡقذافی اپنے ہی لوگوں کے ہاتھوں مارا گیا اور مغربی ممالک بڑے فخر سے کہہ رہے ہیں کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں۔ لیکن حقیقت سب کے سامنے ہے کہ امریکہ۔فرانس،برطانیہ اور انکے حواریوں نے کس طرح عبوری کونسل بنوائی،اسے تسلیم کیا،انہیں اسلحہ دیا، رقوم دیں،فضائیہ کی طاقت مہیا کی،انکے لڑاکو تیار کیئے،انکو اپنے مشیر فراہم کیئے اور اس پر بھی یہ اصرار کہ یہ لیبیا کا عوامی انقلاب ہے‘‘ یہ تحریر آنکھیں کھولنے والی تحریر ہے کاش مسلم حکمران مستقبل کی طرف دیکھیں اور مسلم قو م کو اس طرح کی شرمندگیوں سے بچائیں۔
اسی حوالے سے اپنی تحریر کا بھی ایک اقتباس درج کر کے اپنے دل کا غبار نکالنا چاہتا ہوں:
چند ملکوں کی شہہ پر لیبیا میں عدم جمہوریت اور مطلق النالنی کی بات کرکے ہنگامہ بر پا کیا گیا اور اسی جرم کے پاداش میں جنرل معمرقذافی کو ان کے خاندان سمیت قتل کر دیا گیا اس کے بعد میڈیا میں جس انداز سے خبریں آئیں جیسے یہ واحد ملک تھا جہاں آمریت تھی اور جہاں جمہوریت کو جگہ نہیں دی گئی۔ قذافی ایسا بادشاہ تھا جس نے عوام کو بہت ستایا۔لیکن کیا بات صرف اتنی تھی ، اگر بات صرف اتنی ہے تو دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جو امریکہ کے ہمنوا ہیں اور وہاں دور دور تک جمہوریت نہیں۔امریکہ سمیت دنیا کے طاقتور ممالک اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ بےروزگاری اور غریبی نے ان کے ملک کے شہریوں کے حالات اس سے زیادہ خراب کر رکھی ہیں ۔ اس لیے وہ بھی ایسے آمر بادشاہوں کی طرح قصور وار ہیں ۔اس سے پہلے عراق ، افغانستان اور کئی ممالک کا حشر دنیا کے سامنے ہے۔ بات صرف اتنی ہے کہ لیبیا امریکہ اور مغربی ملکوں کا ہمنوا نہیں رہا ہے ۔ اس کا قصور یہ بھی تھا کہ وہ دنیا کے نام نہاد جمہوریت پسند ممالک کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتا تھا۔یہ وہی ملک ہے جس نے سب سے پہلے امریکہ کے خلاف سر بلند کیا اور آج وہ اٹھنے والا سر ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا گیا۔
اب دنیا کے ان ممالک کو بھی سوچنا ہے جہاں آمریت ہے اور ابھی تک وہ محفوظ ہیں ، انھیں بھی اس وقت کا انتظار کرنا چاہیے کہ جب یہ جمہوریت نواز ممالک ان سے ناراض ہوجائیں گےتو ان کا حشر بھی وہی ہوگا۔ آج جو خاموش تماشائی ہیں ان کے گھر میں بھی یہ کھیل کھیلا جا سکتا ہے ، اس پر بھی ان امریکہ اور مغرب کے دوست ممالک کو سوچنا چاہیے۔ لیکن ایسا نہیں ہوگا ۔ایک ایک کر کے سارے مسلم ممالک نشانہ بنیں گے اور ایک ایک کر کے دنیا کے نقشے سے ختم ہوجائیں گے ، اس وقت سوچنےکے لیے بھی کوئی نہیں بچا ہوگا۔
میں نے تو ہمیشہ یہی دیکھا ہے کہ بالآخر امریکہ اپنے پالتو کتوں کو اپنا کام نکل جانے کے بعد کتے کی ہی موت ماردیتا ہے۔ حیرت ہے کہ پھر بھی اسکے تلوے چاٹنے والے اپنے انجام سے بے خبر اپنی آنکھیں بند کیئے رکھتے ہیں۔ کس امید پر؟
آپ سب کی ساری باتیں سر آنکھوں پر … پر لیبیا کے مسلمانوں کو کرنل قذافی کی لاش کی اس قدر بے حرمتی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی .. جب اسے گولیوں سے بھون دیا گیا تھا تو پھر بعد میں اسے پیروں میں روندنے کی کیا ضرورت تھی .. مجھے اچھا نہیں لگا .. اور نہ ہی مجھ سے دیکھا گیا .. کیا ان مسلمانوں میں سے کسی ایک نے بھی نہیں سوچا ہوگا کہ جس کی لاش کو روند رہے ہیں اس نے اپنی 69 برس میں کوئی ایک کام تو اچھا کیا ہو گا .. میں بہت دکھی ہو رہی ہوں .. سوچ رہی ہوں کہ اگر کرنل قذافی نے آمرانہ حکومت کی تھی تو اس کے مخالفوں نے کونسی انسانیت دیکھائی ہے .. کیا انتقام کی کوئی حد ہے ..؟ ..سچ کہوں تو بلکل نہیں ہے ..انسان جتنی محبت اور لگن سے انتقام لیتا ہے اتنی محبت سے انسانیت کے کام نہیں کرتا .. کیا قذافی کے لئے یہی سزا کافی نہیں کہ آج مسلمانوں کے 54 ممالک میں سے کسی ایک مسلمان نے اس کے مرنے پر اناللہ الیہ راجعون نہیں پڑھا .. بغیر دعا کے دفنا دیا گیا ..
پھر سوچتی ہوں مسلمانوں کی تاریخ بھری پڑی ہے ایسے ظلم سے … وقت نے کسی کو بھی نہیں چھوڑا .. لبیا کے مسلمانوں نے کاش قذافی کی لاش کو صرف ایک انسان کی لاش ہی سمجھ لیتے .. لاش پر جشن مناتے دیکھ کر میرا دل ہول گیا ہے .. کل خدا جانے کس کس کی باری ایسی ہی آئے گی .. کوئی سڑک پر مر جائے گا ..کوئی گھر میں تو کھیتوں میں .. انجام تو موت ہے ہی .. بس اسی کے لئے بڑے کہتے ہیں کہ اٹھتے بیٹھے دعا کیا کرو کہ اللہ عزت کی موت عطا فرمائے .. آمین
عوامی آمر ایک ایسی منفرد اصطلاح ھے جو جلد ھی زبان زد عام ھو جائے گی بس کچھ ھی وقت درکار ھے جب لوگ اصل آمر کا مفہوم بھول جائیں گے
ڈاکٹر صاحبہ جہاں تک لاش کی بے حرمتی کا تعلق ہے تو میں بہت حد تک آپ سے متفق ہوں کیونکہ یہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منافی ہے حالانکہ اللہ کے حبیب کے چچا اور ہندہ کی جگر خوری کے واقعات اور کربلا میں آل رسول کی لاشوں کی بے حرمتی ہماری ہی تاریخ کا حصہ ہے. یہ بات محل نظر رہے کہ ان ظالم آمروں نے کتنے ہی گھروں کو اجاڑا ہوتا ہے.ہزاروں نہیں لاکھوں لوگوں کو موت کی نیند سلوایا ہوتا ہے اور انسانی جبلت میں بدلے کا عنصر موجود ہے اور اسی پر قابو پانے کا نام اسلام ہے. قذافی نے اگر لیبیا کی قومی دولت کو اس ملک کے عوام پر خرچ کیا ہوتا تو آج لیبیا کا ہر عام فرد کروڑ پتی ہوتا لیکن اقتدار کا نشہ تو حاکم اور بے عدل حاکم کو اندھا بنا دیتا ہے.صرف ایک مثال دیکھئے۔
کرنل قذافی نےامام موسی صدر کو 32 سال پہلے اغوا کیا اور قذافی اور اس کی حکومت کو اس سوال کا جواب دینا چاہیے کہ انھوں نے امام موسی صدر کے ساتھ کیا کیا اور امام موسی صدر کہاں ہیں؟ ایک طرف یہ خبریں ہیں کہ امام موسی صدر لیبیا کی جیل میں ہیں اور زندہ ہیں اور دوسری طرف لیبیائی حکومت کہتی ہے کہ وہ لیبیا سے نکل گئے ہیں ۔ امام موسی صدر کا مسئلہ ایرانی اور لبنانی عوام کا مسئلہ ہے اور امام موسی صدر ایک دینی اور اسلامی رہنما ہیں لہذا ان کی زندگی اہم ہے
امام موسی صدر انیس سو اٹھتر میں لیبیا کے ڈکٹیٹر معمر قذافی کی دعوت پر سرکاری دوررے پر لیبیا گئے تھے لیکن چھ روز کے بعد وہاں لاپتہ ہو گئے تھے۔ قذافی کی حکومت نے دعوی کیا تھا کہ امام موسی صدر لیبیا سے اٹلی چلے گئے ہیں لیکن اٹلی کی حکومت نے تحقیقات کرنے کے بعد قذافی کے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔
کاش ،یہود نصا ریٰ کو دوست بنانے والے مسلمان سمجھ جائیں کہ ان کی تباہی انہی کے ہاتھوں آنی ہئے ،
مگر اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر صاحب اقتدار کو اپنے اور اپنی اولاد کے لئے کبھی ناختم ہونے والےصرف سونے کے ڈھیر اور بے حساب دولت کے انبار ہی دکھائ دیتے ہیں اور کروڑوں عوام کے لئے صرف بھو ک اور ناداری کا گڑھا اور اسی طرح جیتے ہوئے وہ خود جائے عبرت بن کر دنیا سے چلے جاتے ہیں
آمر صرف آمر ہوتا ہے۔صدام،حسنی مبارک یا معمر قذافی نہیں۔ از۔صفدر ھمدانی
محترم المقام صفدر ھمدانی صاحب کی تحریر کردہ ان سطور سے ھمارے حکمران بھی سبق لیں
جانے میں وقت کے کس اندھیری سرنگ میں محو سفر ھوں ، ھر جگہ لاشوں کے انبار لگے ھیں ، اور یہ سب حالت امن میں ھورھا ھے اتنی تباھی حالت امن میں ھورھی ھے اگر جنگ ھورھی ھوتی تو شايد آدھی سے زیادہ لوگ ختم ھوچکے ھوتے ، کیونکہ اب جو جنگ ھوگی وہ پہلی اور دوسری جنگ عظیم سے زیادہ خطرناک ھوگی ۔ بہت تباھی ھوگی ۔ کرہ ارض پر موجود سارے انسانوں کو امن کے لیے جدوجہد کرنی ھوگی ،ابھی تو اللہ نے ھم کو ملہت دی ھے جس کے پاس ایٹمی ھتیار ھیں وھاں بہت زیادہ انسانی جانوں کا ضیاع ھوگا ۔ میں اج کل شدید ڈپریشن کا شکار ھوں ، اس ڈپریشن کی وجہ ھمارے پیارے وطن پاکستان اور ديگر مسلمان ممالک کے حالات ھیں ۔ آج مسلم امہ پستی اورذلت کی گہری دلدل میں گر چکی ھے امت مسلمہ جس کو وحدت کے اٹوٹ رشتے میں بندھنا تھا آج اس کا شیرازہ بیکھر چکا ھے ،آج پھر مسلمان خواب غفلت کا شکار ھے
لوگ جو خاک وطن بیچ کے کھا جاتے ھیں
اپنے ھی قتل کا کرتے ھیں تماشہ کیسے
OMG دنیا کے خدوخال کس سرعت سے تبدیل ھورھے ھیں ،ھم کل میں نے لیبیا کے امرمعمر قذافی کی لاش دیکھی ،قذافی نے لیبیا پر 41سال 11ماہ اور 22روز حکمرانی کی اور کبھی کبھی ایسی مضحکہ خیز حرکتیں کیں کہ ساری سفارتی برادری ششدر رہ گی ، ایک زمانے میں ساری امت مسلمہ کے لیے بھٹو، صدام ، حسنی مبارک ، یاسر غرفات ، اور معمر قذافی ھیروز تھے ، آج سب اپنے انجام کو پہنچ گۓ ھیں ، 84سالہ حسنی مبارک بھی آھنی دیواروں کے پھیجۓ ھیں کسی دن انکی موت کی خبر بھی آجاے گی پھر وہ بھی ایک عبرت ناک انجام سے دوچار ھوکر خاک کا پیوند ھوجاۓ گا برسوں ملک وقوم کی دولت لوٹنے والوں کو دوگز زمین بھی مشکل سے ملے گی
جب ان فرعونوں کو موت آتی ھے تو کوئ دعا کرنے والا فاتحہ پڑھنے والا بھی نیہن ھوتا ، حسنی مبارک کی موت کی خبر اکثر فیس بک پر اجاتی ھے ، موت تو اس کے تعاقب میں ھے ھی یہ کیسے تاجر تھے جھنوں نے خسارے کے سودے کیے ، 40سال حکوت کرکے بھی عوام کے دلوں میں گھر نہ کرسکے ۔جس پیسے کے لیے مال ودولت کے لیے لاکھوں انسانوں کو غریت کی آگ کا ایندھن بنایا تھا آج وھی مال سانپ بچھو بن گیا ھے ، نہ شہادت ملی نہ غازی بنے
۔ مجھے بھی اس بات پر شدید دکھہ ھے کہ مسلمان ملک میں لاشوں کی بے حرمتی کا فیشن عام ھوگیا تو قیامت صغراہ برپا ھوجاۓ گی ، ھم دنیا کو مسلمانوں کی کتنی بدھبیت تصویر دکھا رھے ھیں ، آج 22 اکتوبر ھے اور آج صحافت کا عالمی دن منایا جارھا ھے ، پاکستان صحافت کے لیے دینا کا سب سے حظرناک ترین ملک ھے ۔
جہاں دنیا کے کرپٹ ترین حکمران ھوں جہاں سچ کہنے پر پابندی ھو۔ احترام انسانیت ،خلق خدا پر شفقت یہ سب کتابی باتیں بن گیئں ھوں
۔
خدا جانے شاہین ہم مسلمان رہے بھی ہیں کہ نہیں .. وہ عرب جو مسلمانوں کی شان اور پہچان ہوا کرتا تھا .. وہ خاک میں ملتا جاتا ہے .جو اخلاق اور کردار مسلمانوں کی پہچان ہوا کرتا تھا وہ کسی میں نہیں رہا .. انتہائی دکھ اور تاسف میں ہوں ..کیا بتاؤں
پہلے صدام حسین کو پوسٹ مارٹم کے بغیر دفنایا گیا ..پھر اسامہ بن لاڈن کی لاش کو بغیر پوسٹ مارٹم کے سپرد سمندر کیا گیا اور اب قذافی کا بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہو گا … یہ سب کیا ہے اور کیوں ہے ؟
مصباح بھائی آپ ہی روشنی ڈالئے اس معمہ پر ..
صفدر بھاءی۔ قصہ مختصر یہ کہ وہ لکھا اپنابھی ہما رے نام کرتے ہیں۔ ہم نعرے لگا تے ہیں وہ اپنا کام کر تے ہیں۔اسی لیءے کبھی وہ آمر لاتے ہیں،کبھی جمہوریت اور نجات دہندہ بن کر کام دکھا جاتے ہیں
بہن نگہت سب سے پہلے تو اسلام عربوں سے رخصت ہوا جس کو ر وکنے کے لیءےپہلے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو اور بعد میں حضرت امام حسین علیہ السلام کو جان دینا پڑی۔ بعد میں عجمیوں نے اسے زندہ رکھا جب وہ بھی بگاڑ کا شکار ہو گءے تو بات ختم ہو گءی ۔
میری عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر سلامت رھو، میں تمھارے دکھہ کی شدت کو سمجہ سکتی ھوں میں نے بھی وہ مثال سنی ھے کہ محبت اور جنگ میں سب جائز ھے مگر کسی مسلمان کی لاش کی بے حرمتی ھر گز کوارہ نیہن ھے ، کسی کتےکو بھی لہو لہان دیکھونگی تو دل تڑپ جاۓ گا ۔اور اسلامی لیڈرز تو کتے سے بھی بدترین موت مررھے ھیں ھم کسی گونگی دینا کے رھائشی ھیں ،،کہاں ھیں ھیومن رائیٹس والے واشگٹن کی سٹرکوں پر کتے مرتے تو شور اٹھتا ،مگر ان مسلمانوں کی لاشوں کو دیکھہ کر لگتا ھے کہ شدید تشدد کے بعد ھلاک کیا گیا ھے ، واقعی مقام عبرت ھے، ، میں نے تو زندگی کا ایک بڑا حصہ عرب ممالک میں گذرا ھے ۔اور ان آمروں کو فرعونوں کو بہت قریب سے دیکھا اور انکا گہرا مشاھدہ کیا 40 سال سے زیادہ عرصہ میں انھوں نے عوام کو غریب تراور اشراقیہ کو امیر ترین بنادیا ھے لیبیا کا مرد آھن معمر قذافی کم سے کم لڑتا ھوا مرا،پتہ نیہن کتنے عرصے سے وہ گٹر کی طرح بدبو دار جگہ پر چھپے ھوے تھا
میں نے کھبی نیہن سوچا تھا کہ لاکھوں کڑورں لوگوں کی طرح میں بھی عرب دنیا کے چار فرعونون بن علی ،بن صالح ۔ حسنی مبارک ۔ معمر قذافی کو تخت سے تختہ تک کے سفر کی شاھد بنونگی مبارک تو موت سے بھی بدتر زندگی گذار رھے ھیں ، وہ ملین آف ڈالرژ جو اب غیر ملکی بنکوں میں پڑے ھیں اور ان فرعونوں کی آل واولاد پیسے پیسے فرش قرش کو ترسے گی ۔عروج کے بعد زوال کی کہانی کے سبق اموز کردار،ھمارے لیے لمحہ فکریہ ھیں
کیا ھمارے حکمران بھی ان واقعات سے کوئ سبق لینگے ؟ انقلاب کا موسم ھے ، ؟
کاش ھم ان واقعات سے کوئ درس لے سکیں ،کوئ سبق سکھیں ، اپنے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں ۔ کیونکہ کھبی امیر شہر کی پکڑ ھوتی ھے کھبی فقیر کی پکڑ ھوتی ھے ، بس رھے نام اللہ کا
تمام معزز دوستوں کے تبصروں کے بعد نہ جانے کیوں مجھے یہ نظم بلاگ میں شامل کرنے کے لیئے موزوں لگی کسی شاعر نے کیا خوب کہا
گھاؤ اتنے کہ گننے بیٹھیں تو
گنتے گنتے حیات کٹ جائے
درد اتنا کہ دلفگاروں کی
ایک پل کے لیئے نہ آنکھ لگے
زندگی وہ کہ جینے والوں کو
ایک ساعت پہ اختیار نہ ھو
ظلم ایسے کہ عہد سازوں کی
ہستیاں بے وقار ھو جائیں
اتنے مبہم ھیں منزلوں کے سراغ
راستہ کوئی اختیار ھی نہ ھو
اتنی آزادیاں کہ لفظوں کی
آبرو بیچنا بھی ممکن ھو
اتنی پابندی کہ آنکھوں کو
خواب تک دیکھنا نصیب نہ ھو
خامشی اس قدر کہ سینے میں
دھڑکنیں چیختی سنائی دیں
شور اتنا ‘ سماعتیں یکسر
بے بسی کی مثال ھو جائیں
اور تنہائی اسقدر گہری
اپنے ھونے کا بھی یقین نہ ھو
آمریت : ویسے ہمارے ملک کے لیے قدرے بہتر ہی رہی۔۔ اور جمہوریت نے خود اپنے پاوں پر کلھاڑی ماری ہر بار۔۔۔
آمر ہونا جُرم نہیں ہو سکتا اگر عوام خوش حالی کی طرف چل نکلے ۔۔۔ اقتدار و قوت کی جنگ ہے یہ
وہ فریب خوردہ شاہیں کہ پلا ہو کرگسوں میں
اسے کیا خبر کہ کیا ہے رہ و رسمِ شاہ بازی
نہ زباں کوئی غزل کی ، نہ زباں سے باخبر میں
کوئی دل کشا صدا ہو عجمی ہو یا کہ نازی
نہیں فقر و سلطنت میں کوئی امتیاز ایسا
یہ سپہ کی تیغ بازی ، وہ نگہ کی تیغ بازی
کوئی کاروں سے ٹوٹا ، کوئی بدگماں حرم سے
کہ امیرِ کارواں میں نہیں خوئے دل نوازی
i am from Sydney and have been following the recent events in the middle east. I have also seen the death of gaddafi and i must say that i am appauled with the amount of people celebrating this death. This is a another fabrication from America to involve themselves in this part of the world. Celebrating and dancing around and waiting to see the mans dead body has been treated as teenagers wait in line for tickets to a dance concert. I have read and am aware of the values with islam and the muslim faith and i am scratching my head as this is the new behaviour? in all the travelling to muslim countries i am confused and am questioning peoples faith and religion in regards to this horerible event. I am hoping someone will agree with me and that people should remember the spiritual beauty of what islam is made of and not the angry resentful revengful attitude that has been brewed in the western culture. thank you. .
Dear Jas
Thank you for your post and your opinion. I find this interesting as i too am concerned with the attitude of people in Libya and the attitudes of the world. I believe that this has influenced even the western cultures views on America and trying to be the higher power and scripting this. Thank you so much for your interest in islam and look forward to hearing from you again. .