لندن میں مقیم معروف تحت اللفظ مرثیہ خوان اور ادبی کاموں کے علاوہ دینی اور سماجی کاموں میں طویل عرصے سے فعال کردار ادا کرنے والے سید اکمل حسین کو عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقع پر لندن کے لیئے عالمی اخبار کا بیورو چیف مقرر کیا گیا ہے جس سے لندن کی مرکزی ٹیم مضبوط ہو جائے گی۔
سید اکمل حسین بنیادی طور پر کمپیوٹر کے آدمی ہیں اور اسی شعبے میں اعلیٰ تعلیم انہوں نے لندن سے ہی حاصل کی ہے لیکن ادب اور صحافت کے ساتھ ساتھ گرافکس سازی کا کام وہ ذہنی سکون اور اپنے شوق کے لیئے ایک عرصے سے ایسے پیشہ وارانہ اور معیاری طریقے سے جرتے رہے کہ اب یہ شعبے بھی انکی پہچان بن گئے ہیں.
آئیے ہم سب مل کر اکمل بھائی سے ملتے ہیں اور انہیں مبارکباد دیتے ہیں …
پاکستان کے شہر لاہور میں31 جنوری 1954 میں ولادت ہوئی والد ماجد جناب سید افضل حسین صاحب معدین و متشرع بزرگ تھے 1960 میںاتبدائی تعلیم فیصل آباد، وزیر آباد، لاہور، اور ڈیرہ غازی خان میں مکمل کی اور 1972 میں والد کے تبادلہ کے بعد ڈیرہ غازی خان سے لاہور ہوا تو آنحضرت کے ہمراہ شیخوپور آکر آباد ہوئے اور سلسلہ تعلیم کو مکمل کرنے کے قصد سے کمرشل کالج میں داخلہ لیا اور وہاں سے تجارتی تعلیم کا ڈپلوما کیا حالات اور زمانے کے واقعات کی وجہ سے تعلیم کو روکنا پڑا اور ریلوے میں ملازمت اختیار کر لی مگر یہ بھی زیادہ دیر جاری نہ رہ سکی اور اس کے بعد دوسرا سلسلہ ملازمت محکمہ تعلیم میں بحیثت کلرک جاری ہوا جو کہ گورنمنٹ کالج شیخوپور اور محکمہ ماہی پروری بطور پرسنل نائب معتمد اعلی پر جا کر بوجہ ہجرت برطانیہ اختتام پذیر ہوا 1993مئی سے برطانیہ میں آباد ہیں۔ سلسلہ روزگار کے ساتھ ساتھ دوبارہ تعلمی سلسلہ کو شروع کیا اور 1994 میں لندن کے ایک کالج میں مختلف کورسز کئے اور پھر یونیورسٹی جو کہ مشرقی لندن میں واقع ہے2002 وہاں سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کی اور زندگی کے کاموں میں مشغول ہوئے.
ڈیرہ غازی خان میں قیام کے دوران مجالس پڑھنے کا شوق ہوا اور تعلیمات اہلبت علیم االسام سے روشناس ہونا شروع ہوا وہاں پر انجمن حیدریہ کا رکن اور یہی شوق مرثیہ تحت الفاظ کی جانب راغب کرتا ہے میر انیں اور دبیر کے مراثی سے تھت الفاط کا آغاز کیا چوش کو بھی خوب پڑھا ۔ اور اب مرثیہ کی تحقیق کے لئے بھی کام کر رہے ہیں جناب قیصر بارہوی کے مرثیےخوب پڑھتے ہیں اور از بر ہیں لندن والے اثر کہتے ہیں کے انہوں نے قیصر بارویں کو اب تک زندہ رکھا ہوا ۔ کئی کتابوں کے مصنف ہیں جو کہ ابھی زیر طبع ہیں اور منظر عام پر نہیں آئی شاید اس کی وجہ مالی کمزوری ہو۔ مرثئے کی تحقیق پر بہت کام کیا ہے۔
ملک شام عراق سعودی عرب جرمنی ، ویانا پاکستان اور بنگلہ دیش اور دبئی کے سفر کر چکے ہیں اور اپنی مجالس کے سلسلے میں کئی اور ممالک کے مختصر دورے بھی کر چکے ہیں۔ مختلف ٹیلی وثزن پر کام بھی کر چکے ہیں کے کے تحت الفاط کے مرثیے اکثر ٹیلی ویژن پر نشر کئے جاتے ہیں۔
اکمل بھائی کمپیوٹر میں کمال کی مہارت رکھتے ہیں اور مختلف زبانوں پر حاوی ہیں جس میں جاوا، وی بی، سی بی بی ، ویب ڈیزاین، اور فوٹو شاپ میں کمال کے فن کار ہیں اور اس کو مرثیے کے کام کے بعد بہتریں شغل فوٹو شاب میں کام کرنا ہے ہیں۔ عالمی اخبار سے شروع سے ہی منسلک ہیں اور خو جانفشانی سے اپنے کا کام کا انجام دیتے ہیں اکثر قاریئں کے کے بنائے ہوئے گرافسک کو ملاحظ کرتے ہیں۔ اور اپنے لئے اس ٹیم میں شامل ہونا فخر محسوس کرتے ہیں۔
بیرونی ممالک میں اردو کو زندہ رکھنے کے لیئےادیبوں،شاعروں اور محققین نے علم و ادب اور تحقیق و جستجو کی جو شمع روشن کر رکھی ہے اس کے ذریعے وہ دراصل ایک ایسا جہاد کر رہے ہیں جو جہاد بالقلم ہونے کے ناطے جہاد بالسیف سے بہت افضل ہے۔ جناب صفدر ہمدانی کو استاد مانتے ہیں اور ان سے تحقیق کے کاموں میں اصلاح اور تربیت حاصل کرتے ہیں مولوی ازم سے نالاں ہیں۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ مجالس میں شرکت کرنے میں کمی کر دی ہے۔ اور گوشہ نشین ہو گئے ہیں۔
اکمل بھائی لندن میں اپنی زوجہ شمع آبدر کے ہمراہ مقیم ہیں۔ صاحب فراش ہونے کے باوجود اپنے کام میں مگن رہتے ہیں اور عالمی اخبار کی بھر پور مدد کرتے ہیں۔ ۔ ۔۔۔
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ اور دیگر ادارتی عملے کے ساتھ ساتھ قلم کاروں،کالم نگاروں،بلاگ فیملی کے افراد اور قارئین بھائی سید اکمل حسین کو اس تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہیں .

میری طرف سے تمام ادارتی بورڈ کی طرف سے،قلم کاروں اور قارئین کی طرف سے اکمل بھائی کو مبارک۔مبارک اس بات کی بھی کہ وہ سچ حق کے اس سفر میں اب باقاعدہ ہمارے ہم سفر بنے کہ یہ پیسے بنانے والوں کی جگہ نہیں بلکہ دن رات تج دینے والوں کا مشن ہے۔اسمیں مشہوری نہیں لوگوں کی ناراضگی ہے اور یہ تعلقات سازی کا نہیں تعلقات خراب کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ اس دشت پرخار کا سفر آپکو مبارک ہو
جناب اکمل سید کی شمولیت ہم سب کے لئے باعث مسرت و خوش آئند ہے اور ہم انہیں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
مبارک ہو اکمل بھائی۔ اب آپ سے بھی وسیع استفادے کے مواقع ملتے رہیں گے۔ خدا آپکو آپکے نیک مقاصد میں کامیابی نصیب فرمائے۔ آمین۔
اکمل بھائی میں آپ کی شکر گزار ہوں کہ آپ نے ہماری بات مان کر ہمارا مان رکھا ..اللہ کریم آپ کو خوشیاں عطا فرمائے ..آمین ..
مبارک باد قبول ھو بہت بہت سید اکمل بھائی خدا آپکو آئمہ طاھرین علیہ السلام کے صدقے عالمی اخبار میں بھی اس منصب پر کامیاب و کامران
رکھے بہت دعائیں
عالمی اخبار کے مدیر اعلیٰ اور دیگر ادارتی عملے کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اُن افراد کا بھی مشکور ہوں جنہون اس تعیناتی پر مبارکباد دی ایمد کرتا ہو کہ میں آپ سب کی اُمیدوں پر پورا اُتروں گا۔ انشا اللہ
جناب اکمل بھائی کوادارتی بورڈ میں شمولیت بہت بہت مبارک ہو
اللہ آپ کی نیک توفیقات میں اضافہ کرے اور آپ کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین
اسلام علیکم
اکمل بھائی خوش آمدید
آپ کی ادارتی بودڑ میں شمولیت پر دلی مبارکباد ۔
عالم آرا
وینکور