عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی

میں خوش نصیب ہوں جو ہر برس اپنے دوستو ں کے شکریے اور مبارکبادیں لئے آپ سب کے پاس چلی آتی ہوں ۔خوشیاں بانٹنا ۔۔ محبتوں کو پھیلانا اور سب کو ساتھ لے کر چلنا مجھے ہمیشہ سے محبوب رہا ہے ۔ جانتی ہوں میرا سفر کٹھن اور مشکل ترین ہے ۔ لیکن میرے پاک رب نے اپنی خاص رحمت و برکت سے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل مبارک کے صدقے ہمیشہ ہی میرے عمل کو نہ صرف بابرکت اور آسان فرمایا بلکہ مجھے کامیابیوں سے بھی نوازا ۔ میری امی جی کہتی ہیں کہ انسانوں کو اس کی نیت کے بدلے خوشیاں اور زندگی کی برکتیں عطا ہوتی ہے ۔ اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ ہماری نیتوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں اعلی ظرفی اور کشادہ دلی عطا فرمائے ۔آمین
آیئے اپنے دوستوں کے پیغامات تہنیت پڑھتے ہیں اور ان کا دل کی گہرایئوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔

دوستوں کے پیغامات پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

میں آغاز میں ہی لندن میں اپنے بھائی سید اکمل حسین کا بھی اپنی طرف سے اور تمام ادارتی بورڈ کی طرف سے شکریہ ادا کردوں کہ انہوں نے سالگرہ کے اس موقع پر بہت خوبصورت گرافکس بنا کر بھیجے ہیں۔ اس صفحے میں لگے ہوئے یہ گرافکس انہی کی محنت اور تخلیقی عمل کا نتیجہ ہے
عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت حصہ دوئم پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے

36 thoughts on “عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر پیغامات تہنیت ۔ از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی”

  1. مجھے یقین ہےکہ میرے بہن بھائیوں کو میری یہ کوشش اچھی لگی ہوگی ۔۔۔ اس کی تمام تر ڈیکوریشن محترم المقام جناب صفدر ہمدانی نے کی جس کے لئے میں ان کی مشکور ہوں ۔۔ اس بات کے لئے بھی کہ کئی بار انہیں باربار تتلیاں سجانی پڑیں کہ صفحہ لوڈ نہیں اٹھا پا رہا تھا ۔۔ پھر ہم نے کئی بار کی ناکامی کے بعد فیصلہ کیا کہ اس خصوصی اشاعت کو دو حصوں میں لگایا جائے ۔۔۔۔

    بہت ہی عزیز ساتھیو ان دو اقساط کو لکھنا اور ترتیب دینا کوئی دو نوں کا کام نہیں ہے ۔۔اگر آپ میرے اور بابا کے گھنٹے جوڑ کر دیکھے تو دو ہفتوں کے برابر ہیں ۔۔ جہاں ہم کئی ہفتوں سے سالگرہ نمبر کی تیاریوں میں مصروف رہے ۔۔۔۔ وہاں اپنے دوستوں کو یاد دہانی کے بھی ملک اور بیرون ملک کئی فون اور تواتر سے میل بھی کرتے رہے تاکہ وہ اپنی تخلیقات جلد از جلد وقت پر روانہ کر سکیں ۔۔۔

    میں آپ سب احباب کی فردا فردا شکرگزار ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت عالمی اخبار کو دیا اور اپنے پیغامات ارسال کئے ۔۔ میری خواہش ہے کہ اس اشاعت کو اپنے تبصرہ جات سے اور بھی یاد گار بنا دیجئے ۔۔۔ اور کئی کئی بار اپنے دوستو کو ان کی کامیابی کی مبارکباد دیجئے ۔۔ سالگرہ کی خوشیاں ایک دوسرے میں بانتئے ۔۔

    میں نے تو اب تک اتنا جانا ہے کہ خوشگوار یادیں ۔۔یادگار لمحے جینے کا بہانہ ہو جاتے ہیں ۔۔ میں سوچتی ہوں جب میں کبھی تھک کر بیٹھ جاؤنگی تو میرے پاس کتنی انمول یادیں ہونگی ۔۔۔ تب اگر میں خالی ہاتھ بھی ہوئی تو میرا دامن ضرور بھرا ہو گا ۔۔۔ میری اچھی یادیں بنانے اور مجھے یاد گار لمحے دینے کے لئے میں آپ سب کی محبتوں کی مقروض ہوں ۔۔۔
    بہت بہت شکریہ !

  2. سالگرہ مبارک
    ھماری پیاری نگہت نسیم قابل صد احترام محترم جناب صفدر ھمدانی و محترم مکرم جناب شمس جیلانی اور شعبہ ادارت میں شامل تمام ممبران
    کو میری جانب سے عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ بہت بہت مبارک ھو

  3. بہت بہت شکریہ پیاری بہن فاطمہ ۔۔۔ آپ کی دعائیں ہمارے لئے حوصلہ ہیں ۔۔ مجھے آپ کی بات بہت اچھی لگی کہ آپ کو گھر تک میں سالگرہ کا ماحول لگ رہا ہے ۔۔ یہ ہوئی نہ بات ۔۔ یہی میں چاہتی تھی کہ سب اس خوشی کو دل سے محسوس کریں ۔۔۔ واہ مزہ آ گیا سن کر۔۔

  4. میری ابھی ابھی شاہین سے فون پر بات ہوئی ہے ۔۔ وہی ہوا جس کا مجھے ڈر تھا کہ گھر شفت کرنے کے چکر میں ہو گی ۔۔ ماشاللہ وہ خریت سے اپنے نئے کرائے کے گھر پر شفٹ ہو چکی ہے ۔ اس سلسلے میں جتنی تکلیفیں شاہین نے اٹھائی ہیں وہ اسی کا حوصلہ ہے ۔۔ مجھ سے تو اس کی شفٹنگ کی داستان سنی نہیں گئی ۔۔ یاللہ یہ عربی اتنے سنگدل اور سخت دل کے کیوں ہوتے ہیں ۔۔ حیران رہ جاتی ہوں اور پھر سوچتی ہوں کہ یہی وجہ ہو گی کہ اللہ کریم نے ایک لاکھ چوبیس نبی اتارے اور وہ بھی زیادہ تر عرب میں ۔۔ جب ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کی تعلیمات ان کے لئے مشعل نہ بن سکیں توہم تم کیا ہیں ۔۔۔ سو میری اچھی دوست صبر کر لو ۔۔

    شاہین کے نئے گھر میں نیٹ نہیں ہے سو وہ اس کے کنکشن کے لئے گھر سے نکلنا ہی چاہتی تھی کہ میرا فون آگیا ۔۔ آپ سب سے التماس ہے کہ ہماری بہن شاہین کی تکلیفیں اللہ کریم اپنی رحمت سے دور کر دے ۔۔ مجھے دکھ ہوتا ہے جب میں اتنے قیمتی ہیرے کو رلتے ہوئے دیکھتی ہوں ۔۔۔ اس نے ہم سب کو بہت بہت مبارک پہنچائی ہے ۔۔ مصباح بھائی کو “ تصوف “ پر لکھنے پر شاباش بھی دی ہے ۔۔ انشاللہ وہ کیسے بھی کر کے خود بھی اس خوشی میں براہ راست شامل ہونے کی کوشش کرے گی ۔۔۔

    اللہ سے التجا ہے کہ وہ تمہاری ہر مشکل کو آسان کر دے ۔۔ آمین

  5. اسلام و علیکم

    میری جانب سے تمام اہل خانہ کو تمام پڑھنے والے احباب کو میرے اور آپ سب کے پیارے گھر عالمی اخبار کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔ خدا ہمارے اس علمی گھر کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے الہی آمین

    ہر اس انسان کا بہت بہت شکریہ جو کسی بھی صورت ہمارے اس گھر کو مظبوط بنانے میں ہم سب کا معاون رہا ۔ خدا آپ سب کی توفیقات میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے الہی آمین ۔

    خوش رہیں اور اپنی دُعاؤں میں ہم سب کو یاد رکھیں

    طالب دُعا

    سیدہ ثمرین بخاری

  6. عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر مدیر اعلیٰ ، نائب مدیر اعلیٰ ، معاون مدیر اعلیٰ اور ٹیم کے تمام ارکان کو تمام کالم نویسوں کو تمام مبصرین کو اور تمام قارئین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں
    اس پر مسرت موقع پر ایک مختصر سی نظم آپ سب کی نذر!

    ہو گا ایسا نہ کوئی اخبار عالمی عالمی
    جس کا رہبر ہے صفدر عالمی عالمی

    ہے دولو ں پر حکمرانی ھمدانی کی
    اور نگہت نسیمِ سحر عالمی عالمی

    اس کا ہر اک کالم بے انتہا پر اثر
    اور ہر ہر خبر عالمی عالمی

    ہوں سوانح کی باتیں یا پھر سفرنامے
    سب یہاں ہیں شمس و قمر عالمی عالمی

    بس کہانی ، فسانہ ہو یا غزل و نظم
    زرقا بہتر سے بہتر عالمی عالمی

    ہے ادب سے صحافت سے اتنا شغل
    ھم بھی ٹھہرے جعفر عالمی عالمی

  7. لو جی ہمارے جعفر بھائی تو شاعر بھی ہو گئے .. بس یہی کمال ہے ہماری عالمی اخبار کا .. واہ جی واہ .. یہ ہوئی نہ بات ..

  8. آپ سب کو عا لمی ا خبار کی تیسری سالگرہ بہت بہت بہت مبارک ھو

    ابلا غ کی د نیا کا بہت معتبر نام ہمارا عالمی ا خبار

  9. تاریخ ہے 31اکتوبر 2011 اور دن ہے سوموار یعنی پیر کا اور لندن ہے وقت ہے دوپہر دو بجکر دس منٹ۔ٹیلی فون کی گھنٹی بجتی ہے اور ایک نسوانی آواز چیخ رہی ہے مبارک،مبارک،مبارک۔ میں بڑھاپے کی طرف مائل عمر کے اس حصے میں گرتے گرتے بچتا ہوں کہ آواز سہارا دے دیتی ہے۔۔۔۔۔میں ہوں شاہین کویت سے۔۔۔۔۔۔اب میں سنبھل چکا ہوں۔ شاہین جو خود شاید اپنی مشکل زندگی کے اس اور مشکل دور سے گزر رہی ہے اسے اس مشکل میں بھی عالمی اخبار کی سالگرہ اور مبارک باد نہیں بھولی۔ جس گھر وہ شفٹ ہوئی ہے وہاں فون بھی نہیں لہٰذا اللہ جانے فون کیسے کر رہی ہے اور سب سے خوفناک بات یہ کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور چابی کھو جائے۔۔۔۔۔کے مصداق نئے گھر کے دروازے کی چابی کھو گئی ہے اور شاہین گھر میں بند نہ جانے کیسے مبارک باد کا فون کر رہی ہے۔
    شاہین ان ارواح میں سے ہے جنکی مٹی اللہ پاک نے محبت کے پانی سے گوندھی ہوتی ہے۔ میرا مولا شاہین کی تمام مشکلات دور کرے اور اسے سکون قلبی اور ذہنی عطا کرے آمین۔
    شاہین رضوی ہم سب کی طرف سے بہت بہت بہت بڑا شکریہ
    thanks

  10. اسلام علیکم
    یہ دیکھۓ کہ میں بھی عالمی اخبار کی سالگرہ پر پہنچ گئ ۔ عالمی اخبار کے تمام لکھنے اور پڑھنے والوں کو عالمی اخبار کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔
    اور یہ اخبار اسی طرح علم اور محبت بانٹتا رہے ۔ آمین عالمی اخبار کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد۔
    اللہ ہم سب کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل رکھے ۔
    اللہ شاھین بہن کی تمام پریشانیاں دور کر دے ۔آمین

    عالم آرا
    وینکور

  11. عالمی اخبار
    کے
    تمام لکھنےوالوں
    پڑھنے والوں
    اور
    بالخصوص انتظامیہ
    کو
    عالمی اخبار
    تیسری
    سالگرہ
    بہت بہت مبارک ہو ۔
    اللہ کرے
    یہ اخبار
    اسی طرح
    علم و آگہی
    اور محبتیں
    بانٹتا رہے
    آمین بحرمۃ سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
    عالم آرا

  12. عالمی اخبار کے ارباب اختیار کا شکریہ کہ انہوں نےمیرے تہنیت نامے کو شایع کیا :
    میری طرف سے انہیں اور انکےساتھ ساتھ عالمی اخبار کے تمام شیدائیوں کو عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ پر مبارکباد عرض ہے:

    کسی کا شعر یاد آرہا ہے کہ :
    تم سلامت رہو قیامت تک
    اور قیامت خدا کرے کہ نہ ہو

    عالمی اخبار زندہ باد
    فقط:
    منظور قاضی
    میونخ جرمنی سے

  13. ارے منظور بھائی کہاں رہ گئے تھے آپ ۔۔ بہت بہت شکریہ ۔۔ آپ نے بہت اچھا لکھا ۔۔ بھائی یہ بلاگ فیملی آپ کی بھی ہے ۔۔ اور ہم سب کے دل میں آپ کے لئے وہی عزت اور احترام ہے ۔۔ بس آجائے واپس اپنی روٹین میں ۔۔ سب آپ کی نوک جھونک کو بہت یاد کرتے ہیں ۔۔سلامت رہیں بھائی آپ سب کے دم سے ہی اس بزم کی رونق ہے ۔۔

  14. عالم آرا آپا میرا دل کہتا ہے کہ آپ سالگرہ کے دن تک لوٹ آ ئیں گی ۔ آپ کا سفر کیسا گزرا ۔۔ جس کام کے لئے رخصت لی تھی وہ پورا ہوا کہ نہیں ۔۔ دیکھئے ہم نے دعاؤں کے لئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی تھی ۔۔ سچ بہت بہت خوشی ہو رہی ہے ۔۔ بس اب جلدی سے سر پر ہاتھ رکھ کر دعا دے دیجئے ہمیشہ کی طرح ۔۔
    میری آپا زندہ باد

  15. شاہین اللہ کے واسطے کچھ ادھر ادھر دھیان رکھا کرو ۔۔۔ خوشی میں ہوش کھونا اسی کو کہتے ہیں ۔۔ لو اب چابی کھو دی ۔۔ یہ بتاؤ چابی ملی کہ نہیں ۔۔ تم بھی نہ ۔۔اچھا چلو یہ لو مٹھائی تو کھاؤ پہلے سا لگرہ کی خوشی کی پھر باتیں کرتے ہیں ۔۔ ارے سنو شاہین اگر چابی نہ ملی تو ۔۔ اور مائی گوڈ ۔۔ چلو شاباش پہلے اسے ڈھونڈو پھر بات کرتے ہیں ۔۔

  16. مبارک مبارک مبارک ہو ہر زندہ ضمیر کو جو عالمی اخبار کے ذریعے آوزہء حق سنتا بھی ہے اور سناتا بھی ہے۔ اس موقعے پر پوری ادارتی ٹیم کو مبارکباد کے ساتھ شکریہ بھی ادا کرتے ہیں کہ انکی محنتیں ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں۔ الحمد للہ۔

  17. مصباح بھائی مجھے آپ کی مبارکباد کی آواز یہاں ہوسپٹل تک آ رہی ہے ۔۔ میں نے بھی آپ کی آواز میں اپنی آزاو ملا دی ہے انشاللہ ہماری آواز ہر اس ملک میں جہاں جہاں ہمارے احباب رہتے ہیں انہیں سنائی دے رہی ہوگی ۔۔ انشاللہ ۔۔ اللہ پاک اپنے حبیب پاک اور ان کی آل پاک کے صدقے میں ہماری اخبار اور اس سے جڑے ہر فرد کی ہم سے یکجہتی ۔۔ ان کی عزت اور خوشی بنائے رکھے ۔۔ آمین

  18. اسلام علیکم
    لو بہن نگہت کیا یاد کروگی کہ کوئی آپا تھی ۔میری طرف سے اپنی پیاری بہن کو سر پر ہاتھ رکھ کر کروڑوں دعائیں ۔اور اپغے تمام بہن بھائیوں کو بھی دلی دعائیں ۔اللہ آپ سب کو سلامت رکھے اور خوشیاں ہی خوشیاں دے آمین
    نگہت بہن میں نے ایک منظوم مبارکباد آپ کو بھیجی تھی آپ کے ای میل پر ۔امید کہ پسند آئی ہوگی ۔
    منظور بھائی اللہ آپ کو سلامت رکھے آپ کے آنے سے بہت خوشی ہوئی ۔ اب ہم شمس جیلانی بھائی کے ساتھ ساتھ آپ کی دعاؤں کے سائے مین بھی رہینگے ۔
    جو یقینا ہم سب کے لئے بہت خوش قسمتی ہے ۔

    آپ سب کی دعاؤں کی طالب
    عالم آرا

  19. جی آپا مل گئی ہے ۔۔ اور آج گھر جاتے ہی لگاؤنگی کیونکہ مجھے جب ملی تو میں ہوسپٹل کے لئے نکل رہی تھی ۔۔ آپ تو جانتی ہی ہیں وقت ایک سا نہیں رہتا ۔۔ ہاہاہاہا وہ والا وقت نہیں آپا بلکہ آپ کا اور میرے ملک کے وقتوں کا آپس میں نہ ملنے کی بات کر رہی ہوں ۔۔ جاتے ہی سب سے پہلا کام یہی کرونگی ۔۔
    دعاؤًں کے لئے جزاک اللہ
    خوش وخوشحال رہیں
    آمین

  20. بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت بہت شکریہ اردو میں اتنا شکریہ ھو ھی نیہن پارھا تھا میں نے دنیا کی چند معروف اور بہت ساری غیر معروف زبانوں میں اپنے
    محسنوں کا شکریہ ادا کرسکوں ،

    wiliwni
    Dankie
    Baie dankie

    Hioy’oy
    Iyayiraykere

    Alíila
    Faleminderit
    Falemenderit shumë
    Qagaasakuq
    Mersi / Vielmohls mersi
    አመሰግናለሁ (ameseginalehugn)
    በጣም አመሰግናለሁኝ (betam ameseginalehugn)
    Ihe edn
    (shukrān) ﺷﻜﺮﺍﹰ
    (mut shakkrān) متشكّرين
    (shukrān gazēlan) ﺷﻜﺮﺍﹰ جزيلاً
    (shukran) شكرا
    (shukran jazīlan) شكرا جزيل

    (shukran) ﺷﻜﺮﺍ
    (shukran bezzef) شكرا بزاف )
    Grazias
    Hohóu

    մերսի (Mersi) – inf
    շնորհակալություն
    (Shnorhakalutyun) – frm
    Մերսի: (Mersee)
    Շնորհակալ եմ:
    (Shnorhagal em) frm
    Hristo / Hristo multu
    ধন্যবাদ (ḍhonyobaaḍ)
    Gracies
    Juspajaraña / Juspajarkätam
    Təşəkkür edirəm
    Çox sağ ol
    Çox sağ olun (pl)
    Suksema (inf) Matur suksema (frm)
    Eskerrik asko

    ) Mauliate
    Дзякуй (Dziakuy)
    Дзякую вам (Dziakuyu vam)
    Шчыры дзякуй (Ščyry dzjakuj)

    Tsikomo
    ধোন্নোবাদ (dhonnobad)

    धन्यवाद (dhanyavad)
    Tangkiu
    ᖹᒧᐧᖹᖱᔪᒣᖽ (nitsíniiyi’taki)

    Hvala

    Trugarez / Trugarez vras

    благодаря (blagodarya)
    Мерси (Mersi)
    Благодаря ти (blagodarya ti) sg/inf
    благодаря ви (blagodarya vi) pl/frm
    благодаря ви много
    (blagodarya vi mnogo)
    Много благодаря
    (mnogo blagodarya)
    Много Ви благодаря
    (mnogo vi blagodarya) )
    ေကဵးဇူးပဲ။ (cè-zù-bèh)
    ေကဵးဇူးတင္ပၝတယ္။ (cè-zù tin-ba-deh)
    Obrigadu
    Gràcies / Moltes gràcies / Mercès

    Salamat
    Daghang salamat
    Si Yu’us Må’åse’ (lit. “God have mercy”)
    Barkalla
    ᏩᏙ (wado)
    Néá’eše

    Zikomo
    多謝 (dòjeh) – for a gift
    唔該 (m̀hgòi) – for a service

    多謝 (do1sia5) 感謝 (gam3sia5)

    )
    謝謝 [谢谢] (xièxie)
    感謝你 [感谢你] (gǎnxiè nǐ)
    非常感謝(你) (fēicháng gǎnxiè (nǐ))

    谢谢 (xxia2 xxia5), 谢谢侬 (xxia2 xxia5 nong2)
    多謝 (to-sia7)

    joi7 謝 (joi7 sia7)
    感謝 (gam2 sia7)
    Chi̱ yakōkilih chi̱toh (frm) Yakokih (inf)
    Vorbàis Gott!
    Ura
    Meur rasta / Murrasta / Durdaladawhy

    Grazzie / Vi ringraziu

    ᑲᓇᓇᐢᑯᒥᑎᐣ (kinana’skomitin)
    ᒦᒃᐌᒡ (mîkwêc)

    Hvala
    Hvala lijepa

    Ahó
    Dík, Díky, Dĕkuju, Dĕkuju pĕknĕ (inf)
    Dĕkuji, Dĕkuji vám, Dĕkuji pĕknĕ
    Dĕkuji vám mnohokrát, Mockrát dĕkuji
    Děkuji nastotisíckrát

    Tákk
    Tak / Mange tak
    Tusind tak (thousand thanks)
    Tak for … (thanks for …)

    (shukuriyyaa) ޝުކުރިއްޔާ
    Yin aca leec
    Dank U / Dank U wel (frm)
    Bedankt, Dank je wel (inf)
    Dank U zeer (thank you very much)
    Duizendmaal dank (thousand times thanks)
    Sọsọŋọ
    Thank you
    Thank you very much
    Thank you kindly
    Thanks a lot
    Many thanks
    Thanks
    Cheers
    Ta (used mainly in northen England)
    Dankon
    Dankegon

    Tänan Tänan teid Tänan teid väga
    Aitäh Suur aitäh

    Takk
    Takk fyri

    Vinaka
    Vinaka vaka levu
    Kiitos
    Kiitoksia oikein paljon

    Merci

    میری بہت عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو، ھر مشکل میں اللہ پاک تمھارے لیے آسانی اور آسايئش فراھم فرماۓ ، میں سوچ رھی ھوں کہ تم کو نیکی کا فرشتہ کہوں تا اللہ تعالی کے زمین پر موجود خاص بندوں میں شامل کروں ۔

    اللہ تعالی انے والے ھر امتحان میں کامیابی عطا فرما ۓ آمین ثمہ امین ۔
    اللہ پاک تم کو عمر خضر عطا فرماۓ اور دارین کی ھر خوشی سے تمھارا اور تھمارے خانوادے کا دامن بھر دے امین

    عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کا جشن اور مزے دار دیرتک یاد رھنے والی تقریب کو کھبی فراموش نیہن کر سکتی ، چابی کیوجہ سے بھی اور تمھاری محبت کے اس انوکھے انداز کوکھبی فراموش نیہن کرسکتی ھوں

    کل ھی میں نے فیصلہ کیا ھے ، کہ اب میں پاکستان چلی جاونگی ، کسی بنک یا کسی ایمبیسی میں عربی کی وجہ سے جاب کرلونگی
    تم سب کی دعاوں کی بدولت میں بہت بہتر اور بہترین محسوس کررھی ھوں ، اللہ پاک سید کی ھجرت کے اسباب بھی پیدا کرتا ھے، وہ جو کسی کو بھی مایوس نیہن کرتا ھے، میں اسی کی بارگاہ میں دست دعا بلند کرتی ھوں کہ عالمی آخبار کی super platinum jubilee. کا جشن بھی ھم سب لاکھوں ساتھیوں کے ھمراہ منايئنگے ۔اور یہ حق و صداقت کا علمبردار عالمی اخبار ابلاغ کی دینا میں سرفہرست رھے امین ثمہ آمین

  21. شاھین باجی سلامت رہیں اور پلیز اتنے گھر نہ بدلا کریں ایک بارگھر شفٹ کرنے میں بندہ آدھا رہ جاتا ہے اور آپ تو بار بار یہ مشکل مرحلہ طے کرتی ہیں اللہ پنجتنِ پاک کے صدقے آپ کی تمام تر مشکلات حل کرے اور آپ کو صحت و سلامتی عطا کرے آمین
    باجی آپ نے اتنی ساری زبانوں میں شکریہ ادا کیا ہے کہ اس کا جواباً شکریہ ادا ہو ہی نہیں سکتا ، کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان زبانوں کے نام بھی لکھ دیتیں آپ تاکہ ھم جیسے طفلِ مکتبوں کو بھی سمجھنے میں آسانی ہوجاتی کہ کس زبان میں کیا کہتے ہیں
    آپ کی ہر ہر دعا پر دل کی گہرائیوں سے آمین ثمہ آمین

    ھماری طرف سے آپ کے لیئے
    Bundle of thanks

  22. بابا جی اور آپی نگہت یہ سب آپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور واقعتاً عالمی اخبار کا کمال ہے جو سوئی ہوئی حسوں کو بیدار کرتا ہے اسکول سے کالج تک اور کالج سے نوکری تک یہ شغل رہا پھر تلاش معاش میں سرگرداں ایسے ہوئے کہ سب کچھ بھول بیٹھے مگر پھر ھماری قسمت جاگی اور ھم عالمی اخبار سے وابسطہ ہو گئے اور آہستہ آہستہ ھماری ساری کلیں کھلنے لگی ہیں
    آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔

  23. دو شعر عرض ہیں

    اک نیا رنگ دکھا گیا کوئی
    بجلی سی اک گرا گیا کوئی

    پھول اب بھی ہیں میرے ہاتھوں میں
    خوشبوئیں ساتھ لے گیا کوئی

  24. شاہین شکر اللہ کریم کا جس نے تمہیں درست فیصلہ کرنے کی ہمت اور توفیق عطا کی . میری ہر دعا میں یہ دعا شامل ہوتی ہے کہ ہمیں درست فیصلوں کی توفیق عطا فرما . میں نے یہ بھی دیکھ اہے کہ درست فیصلے کی توفیق مانگتے ہوئے ہمیں بہت ہی کٹھن مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے . لیکن اگر غور کیا جائے تو وہی کٹھن لمحہ وہ فیصلہ کروا جاتا ہے جو ہم کئی برسوں سے صرف سوچ رہے ہوتے ہیں اور ہمت جٹا نہیں پاتے ..

    دیکھا تم نے اللہ کی حکمت اور اس کے درست فیصلہ کروانے کے انداز … مجھے کل ہی لگ رہا تھا کہ اچانک تمہارا یوں گھر کا بدلنا .. تمہاری روم میٹ کا چھوڑ کر چلے جانا .. تمہیں پردیس میں دکھ اور تنہائی کا سامنا ضرور کسی اچھے فیصلے کی گھڑی آ گئی ہے .. .. دیکھو تم کتنے عرصے سے سوچ رہی تھیں کہ کیا کرو اور کیا نہ کرو ..پاکستان اپنی امی جی کے پاس واپس جاؤ یا نہ جاؤ .. سو اللہ نے یہ فیصلہ تم سے کروا ہی لیا اور اس انداز کے کہ تمہارے پاس جو چوائیس بچی ہے وہ نہ ہونے کے برابر ہے .. سو تم تین مہینوں میں واپس پاکستان جا رہی ہو .. یقین کرو اس سے اچھا فیصلہ ہو ہی نہیں سکتا .. ماں کی خدمت سے زیادہ دنیا میں کچھ اہم نہیں ہے .. کیا پتہ اب انہیں تمہاری سب سے زیادہ ضرورت پڑنے والی ہو اور اللہ پاک نے تمہیں ان کی خدمت کے لئے منتخب کر لیا ہو …

    میری دوست میری دلاری میری بہن میری دعائیں تمہارے ساتھ ہیں .. پوری بلاگ فیملی کی دعائیں تمہارے ساتھ ہیں .. تم خوشی خوشی اور اطمنیان سے واپس جانے کا قصد کرو ..انشاللہ وہی بندوبست بھی کرنے والا ہے … تم جیسی نیک روح تو کبھی مشکلوں سے گھبرا ہی نہیں سکتی .. بس اپنے فیصلے پر جمی رہو اور اپنی امی جی اور بہن بھائیوں کی فکروں کا سدباب کرو ..کیونکہ انہیں بھی تمہیں تنہا پریشان دیکھ کر کتنی تکلیف ہوتی ہو گی .. اللہ تمہارا نگہبان ہو .. سلامت رہو ..تمہاری مبارکباد کے اتنے انوکھے انداز سے ہم سب خوشی سے جھوم رہے ہیں … اللہ پاک اپنے حبیب پاک اور ان کی آل پاک کے صدقے ہم سب میں عزت اور محبت کا جو رشتہ ہے اسے بنائے رکھے ..آمین

  25. عالمی اخبار کو تیسری سالگرہ پے دلی مبارک باد ، خدا کرے یہ مزید ترقی کرے . اور عا دل اپ کے اس میں شامل ہونے کی بہت خوشی ہوئی ہے – الله کرے یہ اخبار ترقی کی راہ پر گامزن رہے ،امین سب قارین اور انتظامیہ کو عید کی بھی مبارک ہو –

  26. بہت پیاری بہن نگہت اسلام علیکم سلامت رہو خوش رہو ۔
    میری بہن ، میری بڑی بہن بہت تکلیف میں تھیں ۔ان کے دونوں گھٹنوں میں سخت تکلیف ہے جس کی وجہ سے ان کا چلنا پھرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ویسے انتہائی صابر اور ہمت کی خاتون ہیں کہ اپنے سارے کام کھانے پکانے سے صفائی تک آہستہ آہستہ کر لیتی ہیں ،ماسی کام کرتی ہے مگر انہیں پسند نہیں آتا ،بس ان کو دیکھنے ہی گئی تھی ۔اور ان کو منانے کہ آپریشن کرا لیں لیکن وہ تیار نہیں ہیں ۔
    بس اللہ سے دعا ہے کہ وہ اپنی ہمت اور ول پاور سے اس تکلیف سے نجات پالیں ۔اور اللہ انہیں دوبارہ بغیر سہارے چلنے کی طاقت عطا فرمائے ۔ آمین

    پیاری بہن شاھین اللہ تمہیں کامیابی اور کامرانی عطا کرے اور تمہارا فیصلہ تمہارے حق میں خوش آئندہو ۔اور تمہاری ساری پریشانیاں ختم ہو جائیں آمین

    شمس جیلانی بھائی آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی کا بہت بہت شکریہ ۔

    عالم آرا
    وینکور

  27. میں محترمہ ڈاکٹر نگہت نسیم صاحبہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے پھر سےبلاگوں کی دنیا میں واپس آنے کے دعوت دی: انشااللہ میں وقتا فوقتا آتا رہونگا : میں ڈاکٹر شمس جیلانی صاحب اور محترمہ عالم آرا صاحبہ اور ان تمام مشفق ہستیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے مجھے اپنی نیک دعاوں میں شامل کیا : میں اپنی مخلص بہن سیدہ شاہین رضوی صاحبہ کی صحت اور عافیت کے لیے ہمیشہ دعائیں کرتا ہوں اور کرتا رہونگا: اللہ انکی تمام مشکلات آسان کردے ،آمین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آج میں نے عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ کے موقعہ پر اپنی نظم فیس بک کی لنکوں میں چسپاں کردی ہے: ان فیس بک کی لنکوں میں اردو انجمن، گل رنگ ، مجلس فروغ اردو ادب اور اہل ذوق کراچی بھی شامل ہیں :
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    میرے تاثرات جو فیس بک میں آج شایع ہوئےہیں :

    آج یکم نومبر کو عالمی اخبار کی تیسری سالگرہ ہے : مجھے یہ شرف حاصل رہاہے کہ ایک بلاگر کی حیثیت سےاس اخبار کے ابتدائی ڈھائی سال میری زندگی کا حصہ رہے: اس اخبار کو میں اپنی مادرعلمی سمجھتا ہوں جو میرے مادر علمی جامعہ عثمانیہ ، حیدر آباد دکن ، اور میری دوسری مادر علمی گولڈن گیٹ یونیورسٹی سان فرانسیسکو کی طرح ہے : اس سالگرہ کے موقعہ پر میری یہ مختصر سی نظم حاضر ہے:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نظم : مادر علمی عالمی اخبار کے نام

    اے مادر۔ علمی ترا احسان ہے احسان

    تونے ہی مجھے قوت۔ تحریر عطا کی
    تونے مری تحریر میں تاثیر عطا کی

    تونے ہی مجھے خواب کی تعبیر عطا کی
    تونے ہی مجھے عزت وتوقیر عطا کی

    تو نےہی مجھے جینے کی تدبیر عطا کی
    تونے ہی مجھے قوت۔ تسخیر عطا کی

    تونے ہی مجھے علم کی شمشیر عطا کی
    تونے ہی مجھے جرائت۔ شبیر ع عطا کی

    تیری ہی دعا سے مری مشکل ہوئی آسان
    خواہش ہے یہی تجھ پہ مری جان ہو قربان

    اے مادر علمی ترا احسان ہے احسان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    فقط عالمی اخبار کا شیدائی اور دعا گو :
    منظور قاضی : میونخ جرمنی سے

  28. شاھین بہن نگہت نے بالکل سہی کہا ھے پوری بلاگ فیملی آپ کے لیئے دعا گو ھے خدائے بزرگ بر تر بصدقہ پجتنِ پاک علیہ ُالسلام جو آپ کے
    حق میں جو بہتر ھو وہ کرے آمین انسان کو زندگی میں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ھے جب اسُے کوئی فیصلہ کرنا پڑتا ھے فیصلے کی گھڑی دشوار اور کٹھن ھوتی ھےلیکن مشاورت سے کیئے گئے فیصلوں میں غلطی کا احتمال کم ھوتا ھے تمام بلاک ممبران کے ساتھ میں بھی
    آپ کے لیئے دعا گو ھوں
    یوں تو یہ بلاگ سالگرہ کے حوالے سے تہنیتی بلاگ ھے اور سالگرہ پر تحفہ تو دیا جاتا ھے شاہین آپ کے لیئے ایک غزل حاضر ھے لیکن تمام میرے محترم ساتھی بھی پڑھ سکتے اور واہ واہ کہہ سکتے ھیں کیوں شاہین بس سب چھوڑیں غزل پڑھیں آج بغیر
    کسی کے اصرار کے غزل حاضر ھے طرحی غزل ھے
    الفت انا جفا و سزا کا شمار بھی
    کچھ میرے پاس ھےتراپچھلا ادھار بھی

    ھم نے کتابِ عشق کو کھولا’ پڑھا نہیں
    فہرست ھی میں دیکھ کے تیرا فرار بھی

    تو میرا بانکپن میرے صیاد سے تو پوچھ
    ھنستے تھے میرے ساتھ یہ لیل و نہار بھی

    کچھ ھیں تری شگفتہ بیانی کی خوشبوئیں
    کچھ کہہ رھا ھے رات کی رانی کا ھار بھی

    کچھ ھے سخن وری میں ہنر میرا موجزن
    کچھ تیرے دم سے ھے میرے فن میں نکھار بھی

    اب تو میرے منڈیر کے پنچھی بھی اڑ گئے
    پیغام آرزو کا پرندہ اتار بھی

  29. لو اگر میں یہاں نہ آؤں تو کوئی مجھے پوچھتا بھی نہیں ہے ۔۔ ارے میرے ساتھیو پو چھ لو مجھے میں بیمار ہوں ۔۔ اور سنیں اس خوبصورت غزل کی تعریف کون کریگا ۔۔۔ فاطمہ چلو میں ہوں نہ ۔۔ واہ کیا حسین غزل کہی آپ نے ۔۔ شاہین ابھی تک گھر گھر کھیل رہی ہے ۔۔ گھر میں نیٹ نہیں ہے ۔۔ آفس والے اسے استعمال نہیں کرنے دیتے ۔۔ سو میری اچھی بہن اس کی طرف سے بھی واہ واہ ۔۔ کیا کہنے ۔۔ ابھی آتی ہوں دوا کھا کر پھر ایک ایک شعر پر تبصرہ ۔۔ ۔۔

  30. لیجیئے نگہت میں تو سمجھ رھی تھی آپ عالمی اخبار کی سالگرہ کے بعد تمام لوگ لمبا آرام کر رھے ھیں لیکن آپ تو علیل تھیں اب کیسی طبیعت ھے اور نصیب دشمناں ھوا کیا تھا کھانسی تو آپ کو پہلے بھی تھی خدا بیمارِ کربلا کے صدقے جلد بحالیءصحت عطا فرمائے آمین

  31. اسلام علیکم بہن نگہت اللہ آپ کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے ۔
    بہن فاطمہ بہت خوبصورت اشعار ہیں ۔ اللہ کرے زور آمد اور زیادہ ۔
    اب دیکھیں کہ نگہت بہن دوا کھا کر کیا تبصرہ کرتی ہیں ، اللہ انہیں جلدی سے اچھا کر دے آمین

    عالم آرا

  32. پیغام آرزو کا پرندہ اتار بھی
    یہ ایک مصرعہ تو زبردست ہے اس لیئے نقل کیا.ورنہ ہر ایک شعر قابل تعریف اور آپ سب جانتے ہیں میں جھوٹی تعریف سے میلوں دور بھاگتا ہوں
    الفت انا جفا و سزا کا شمار بھی
    کچھ میرے پاس ھےتراپچھلا ادھار بھی
    واہ واہ.نہایت تازہ غزل.خوبصورت خیال.بندش اور ٹریٹمنٹ
    مبارک قبول کیجئے ابرار کی فاطمہ صاحبہ

  33. محترم سر ھمدانی السلام علیکم شکر ھے آپ لوگوں کی نظر کرم بیچاری غزل پر پڑی آپ آئے تو بزم میں رونق آئی کے مصداق نگہت بہن
    پیاری عالم آرا بہن اور آپ جناب نے ایک دو جملے لکھ کر غزل کی لاج رکھ لی اور جن کا دل بہلانے کو غزل لکھی تھی وہ تو مصروف ھیں
    شاھین انشاللہ پروردگار سب بہتر بلکہ بہترین کر دے گا انشااللہ
    اور سر دیکھنے والے قیامت کی نظر رکھتے ھیں ھمیں بھی کچھ کچھ آپکی طبعیت کا اندازہ ھے لیکن کیا کیجیئے کہ آپ استادوں کی
    طرف نظریں لگی رھتی ھیں کہ کب چند لفظ ھمارے لیئے ھدیہ ھوں

  34. آپا میں الحمدو للہ پہلے سے بہت بہتر ہوں ۔۔دعاؤں کے لئے مشکور ہوں ۔۔

  35. فاطمہ جی محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کی اس سند کے بعد میری کی امجال کہ مزید گرہ لگا سکوں ۔۔۔ یقین جانئے ایک یک شعر حسین ہے ۔۔ بہت ہی خوبصورت تمثیل کے ساتھ ۔۔۔ مزہ اگیا سالگرہ کا ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *