رمضان بھائ کا بکرا؟ ایک ناقابل یقین واقعہ

چاند رات سے ایک دن قبل کویت میں مقیم محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کے بہت بڑے پرستار اور بہت کشادہ دل کے مالک رمضان بھٹی صاحب اپنی فیملی کے ساتھہ بکرا خریدنے گیۓ ۔پیشگی ادائیگی کی اور ان کے سامنے ھی بکرے بیچنے والے بنگالی نے نشانی کے طور پر انکے خریدے ھوۓ بکرے کے سینگ کو سرخ رنگ سے نشان لگا دیا ، کیونکہ جگہ کی کمی کی وجہ سے رمضان صاحب نماز عید سے فارغ ھوکر بکرا گھر لانا چاھتے تھے۔ بکرا وھیں امانتا رکھوا کر رمضان صاحب گھر آگۓ ، ھفتے کی رات کو میں رمضان بھٹی صاحب اور انکی بیٹی فجر بکرے کو لینے گۓ تو اس وقت بارش ھورھی تھی ھم اس جگہ پہنچے جہاں بکرا امانتا رکھوا کر آۓ تھے تو نہ بنگالی ملا اور نہ ھی بکرا ، بہت دیر تک ڈھونڈتے رھے۔ اتفاق سے رمضان صاحب نے نہ اس آدمی سے موبايئل نمبر لیا تھا کیونکہ یہاں ایسی وارداتیں کم ھی ھوتی ھیں ،رات بھی بہت ھوچکی تھی میں نے رمضان صاحب کو تسلی دی کہ اچھے بچے گھبراو مت انشا اللہ بکرا مل جاۓ گا ، دوسرے دن عید تھی اور نماز سے فارغ ھوکر پھر گمشدہ بکرے اور ان بکرا فروش بنگالی کی تلاش شروع ھوئ ، آج بھی کل کی طرح مایوسی ھوئ ، ۔دوسرے دن جب ر- ب قربانی کے لیے نیا بکرا لینے گیۓ تو انکو وہ نبگالی بھی مل گیا اور بکرا بھی ۔ ھے ناں انہونی ۔ سوچیے اگر یہ واقعہ ھمارے پیارے وطن پاکستان میں ھوتا تو نہ بچینے والے کا سراغ ملتا اور نہ بکرے کا ،

8 thoughts on “رمضان بھائ کا بکرا؟ ایک ناقابل یقین واقعہ”

  1. کیا وہ بنگالی بحاگ گیا تھا؟
    دوءج اب پاکستان میں اتنے بحی بُرے ھالات نہیں. بہت سے اچھے لوگ ہیں. یوں ہی پاکستان و پاکستانیوں کو برے وقت میں نہ یار کیا کرے کہ وہاں ہوتے تو اس سے بھی برا ہوتا.

  2. شاہین پوری بات لکھو دوست کہ کیا ہوا تھا .. کیا بنگالی بھاگ گیا تھا .. یا رستہ بھول گیا تھا .. وہ بکرا پیڑی گئے تو کیا بنگالی وہی بکرا بیچ رہا تھا جو پکڑا گیا .. یا بھی رمضان بھائی کی تلاش میں وہی آگیا تھا .. یار پہلیاں مت بھجواؤ .. اور ہاں ہمارے پاکستان اور پاکستانیوں کو بنگالیوں سے مت ملاؤ ..اچھا ..

  3. نا نا ایسا نہ کریں نہ ہی سب پاکستانیوں کو اور نہ ہی سب بنگالیوں کو ایک ہی لکڑی سے ہانکیں، بات مبہم ہے یہاں پہلے شاہین صاحبہ کو موقع تو دیں کہ وہ بات کو مکمل کریں، تاکہ پتہ تو چلے کے قصور وار کون ہے. ؟

  4. ارے دوستوں معاف کیجیے گا میں کیمپوٹر ھاتھہ آتے ھی ادھوری داستان لکھہ بیھٹی نہ کسی کو عید مبارک کہا ، نہ کسی بلاگ پر تبصرہ کیا ، سب لوگ عید کی چھٹی منا رھے ھیں اور میں آفس اسی لیے خوشی سے آئ تھی کہ میرے پیارے دوستوں سے رابطہ رھے گا ، اب بلاگ کی طرف آتے ھیں ، دراصل بارش کی وجہ سےبکرا منڈی کسی اور بند جگہ شفٹ کردی گی تھی بھٹی صاحب اس بکرے والے کو پرانی جگہ ڈھونڈتے رھے ،پھر ان کو وھی بکرا فروش نظر آگیا ،جو انکی امانت کی حفاظت کر رھا تھا ، اور اس نے رمضان صاحب کو دیکھتے ھی بکرا انکے حوالے کردیا ۔ ، میں نے نہ کھبی محب الوطن پاکستانیوں کی برائ کی ھے اور نہ کھبی اپنے پیارے وطن پاکستان کی ، جس کی خاک سرمہ چشم ھے

  5. لو جی اب بنی نہ بات .. شاہین اپنے پی سی کو دوا دو یار اچھی خاصی کہانی کو تجریدی آرٹ بنا دیتا ہے.. ہاہاہاہااہا

  6. محترم المقام صفدر ھمدانی صاحب ، اسلام علکیم و تہری عید مبارک ، عید کی ، عالمی اخبار کی اور سالگرہ کی پیشگی مبارکباد، مین نے سب دوستوں کو مطلع کردیا ھے کہ ایک بہت ھی قابل احترام ھستی کی سالگرہ بھی 17 نومبر کو ھے ۔،

    میں آپ کے ساتھہ ھی پہلی بار رمضان بھٹی صاحب کے گھر گی تھی اس کے بعد اب دوسری بار گی انکے صالون آپکی دو بہت بڑی تصاویر بہت محبت اور احترام سے ربن سے بندھی ھوئ رکھی ھوئ تھی ، وہ کہنے لگے لگتا ھے کہ کو خود لندن جانا پڑيگا اس امانت کو پہچانے کے لیے ۔ ھم دیر تک آپ کا تذکرہ کرتے رھے۔ اللہ پاک آّ پ کو ھمت و طاقت عطا کرے ، ھزاروں کامیابیاں عطا فرماۓ آمین ۔ اھل کویت کی طرف سے آپ سب کو عید مبارک اور اللہ کرے ھر دن دعید کا دن ھو، آمین ّثمہ آمین

  7. میری بہت عزيز دوست اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم سلامت رھو۔ عید کی بہت بہت بہت مبارک باد قبول کرو، کویت میں عید کی نماز بہت سویرے پڑھی جاتی ھے ۔اور زیادہ پر لوگ فربانی کا گوشت غریب غرياء میں تقسیم کردیتے ھیں ۔ بہت کم لوگ یہاں گوشت فریز کرتے ھیں ۔ میری زیادہ تر عید یں مونس بھائ کی فیملی کے ساتھہ گذرتی ھیں ۔ مونس بھائ دوبکروں کی قربانی کرتے ھیں۔ میں بقر عید والے دن بہت خاص طریقے سے بکرے کی کلیجی بناتی ھوں جس کی سب بہت تعریف کرتے ھیں ،یہ کارنامہ میں کافی سالوں سے مونس بھائ کے گھر ھی انجام دیتی ھوں صرف اس بار میں نے کلیجی نیہن بنائ کیونکہ انھوں نے سری پاۓ اور کلیجی بھی غریبوں میں تقسیم کردی تھی ۔ ۔امی کے گھر بھی قربانی کا گوشت ایدھی اور دوسرے مراکز میں بیھجا جاتا ھے
    ۔محھے بھی قربانی کا گوشت تقسیم کرنا بہت اچھا لگتا ھے ۔
    موسم و مراسم اعیاد تو زیادہ سے زیادہ دوسروں کو خاص کر غریبوں کو خوشی فراھم کرنے والے تہوار ھیں ۔،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *