عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی ان دنوں شدید علیل ہیں اور سڈنی کے مقامی ہوسپٹل کے آئی سی یو میں ایڈمٹ ہیں .. مجھے ابھی فریدہ کا فون آیا تھا ..انہیں اس وقت ہم سب کی دعاؤں کی سخت ضرورت ہے . ڈاکڑ صاحب سڈنی کے مشہور و معروف سرجن ہیں اور پاکستان کے چند چیدہ پسندیدہ شخصیتوں میں ان کا شمار ہوتا ہے . ان کی ایک اور خاص بات جو انہیں اوروں سے ممتاز کرتی ہے وہ ان کا ادب نواز ہونا ہے . فریدہ کی کامیابی کے پیچھے ان کا تعاون اور اور ان کی یہی ادب نوازی شامل رہتی ہے .جہاں فرہدہ ہر مشاعرے کے لئے لازم ہو جاتیں ہیں تو وہیں ڈاکٹر صاحب کا ہونا بھی ملزوم ہوجاتا ہے .
ڈاکٹر صاحب دو ہزار آٹھ میں محترم المقام جناب صفدر ہمدانی کے اعزاز میں ہونے والا مشاعرہ جو میرے ہی گھر پر منعقد کیا گیا تھا . اس میں شدید بارش کے باوجود فریدہ کے ساتھ پہنچے تھے اور ہر شاعر کو بڑھ بڑھ کر داد سے بھی نواز رہے تھے .. ان کی دھیمی دھیمی مسکراتی ہوئی باتوں میں بھی صرف فریدہ کا زکر رہتا ہے . ڈاکٹر صاحب بے حد مہمان نواز ہیں . سڈنی میں تقریبا ہم سب کو ان کے گھر کئی بار جانے کا اعزاز حاصل ہے . پھر سڈنی میں آنے والے کم و بیش ہر شاعر ادیب ان کے گھر ضرور مدعو ہوتے ہیں ..
اللہ کریم سے دعا ہے اپنے حبیب پاک کے صدقے اور ان کی آل پاک کے صدقے ڈاکٹر زکریا لاکھانی کو صحت کلی عطا فرمائے اور ہماری بہن ، ہماری دوست فریدہ کا گھر ہنستا بستا رہے … کوئی غم نہ آئے .. کوئی دکھ نہ ستائے .. اس مشکل وقت میں ہم سب کو فریدہ کی ڈھارس بھی بننا ہے . ڈاکٹر زکریا کی صحت و تندرستی کے ساتھ ساتھ فریدہ کے حوصلے اور ہمت کے لئے بہت ساری دعائیں کرنی ہے .. انشاللہ . اللہ کریم ہم سب کی دعاؤں کو اس خانوادے کے حق میں قبول فرما لے ..آمین ثمہ آمین

پیاری دوست اللہ تمہیں ہمت اور حوصلہ دے کہ یہ واقعی انتہائی مشکل گھڑی ہے اور تم اکیلی ہی ہر محاز پر لڑ رہی ہو .. میری دعائیں تمہارے لئے اور تمہارے ساتھ ہیں .. انشاللہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تم اس مشکل سے نکل آؤں گی .. تم اتنی اچھی ہو کہ اللہ میاں تمہارے ساتھ ایسا کچھ کر ہی نہیں سکتے جو تم سہہ نہ سکو .. بس میری دوست اللہ پر بھروسہ رکھو انشاللہ ضرور ضرور ہی سب کچھ پہلے کی طرح اچھا ہو جائے گا ..اور تم ایک با رپھر ڈاکٹر صاحب کے ساتھ سرجری جایا کروگی . اور مجھ جیسے تمہارے کئی دوست تم سے وقت نہ دینے پر گلہ کیا کریں گے … انشاللہ سب اچھا ہو گا .. میں اور بلاگ فیملی کا ایک ایک فرد تمہارے لئے دعاگو ہیں .. بس تم خؤد کو سنبھالو …اور حوصلہ رکھو ..
اللہ پاک سے التجا ہے کہ وہ فریدہ آنٹی کے شوہر کو جلد از جلد شفا کاملہ عطا کریں بیمار ِ مدینہ اور بیمار ِ کربلا کے صدقے اور اُن سب کو شاد و آباد رکھے الہی آمین ،
میری مومن اور مسیحا بیٹی ،
تم ہر ایک کے دکھ درد کی ساتھی ہو اللہ تبارک و تعالٰی تمھین کبھی کسی غم سے آشنا نا کرے آمین
ابھی ،اس ارادے کے ساتھ عالمی اخبار کھولا تھا کہ ماہمحرّم کی مناسبت سے مضمون تحریر کروں کہ فریدہ لاکھانی کےشریک حیات کی علالت کی خبر نے بے چین کر دیا ہے ،
پروردگار عام ،بیمار کربلا کے صدقے میں ان کے اوپر آئ ہوئ اس مشکل گھڑی کو اپنی رحمت کے وسیلے سے مہربانی میں بدل دے اور فریدہ کا سہاگ ان کے سر پر سائہ فگن رہے آمین
بے شک اچھّا شریک حیات اپنی بیوی کا اچھا راہبر بھی ہوتا ہے ،
فریدہ میری دعائیں تمھارے ساتھ ہیں
دعاگو زائرہ بجّو
ایڈمنٹن کینیڈا
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہماری ساتھی فریدہ کے ہم سفر ڈاکٹر ذکریا صاحب کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے ان کربلا والوں کے صدقے میں جنکے غم کے ایام شروع ہو رہے ہیں. مجھے وہ دن خوب خوب یاد ہے جب ڈاکٹر صاحب اور فریدہ نے مجھے اپنا مہمان کیا سڈنی میں.جہاں ،میرے ساتھ ڈاکٹر نگہت اور سید ظفر حسین بھی تھے. ڈاکٹر ذکریا نہایت کم گو اور دھیمے لہجے کی شخصیت ہیں. فریدہ کے لیئے بلاشبہ یہ مشکل اور صبر آزما وقت ہے لیکن وہ اپنے عزم صمیم کی بدولت اس دریا کو بھی پار کر لیں گی. عالمی اخبار کے تمام ساتھیوں سے ملتمس ہوں کہ وہ فریدہ کے ہم سفر ڈاکٹر ذکریا کی صحت یابی کے لیئے دعا کریں.
اسلام علیکم
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر زکریا صاحب کو جلد صحت یاب کرے ۔ پیاری بہن فریدہ ہم سب کی دعائیں ہر وقت آپ کے ساتھ ہیں ،اللہ ضرور فضل فرمائے گا ۔اور انشا اللہ ڈاکٹر زکریا کو صحت عطا فرمائے گا۔ ہم سب ہی اپنے پیارے نبی اور اس کی آل کے صدقے فریدہ بہن کی پریشانی دور ہونے کی دعا کرتے ہیں ۔اللہ ان کے ساتھی کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین
عالم آرا
اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ اپنے حبیب سید المرسلین خاتم النبین امام الانبیاء جضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ جلیلہ کے طفیل محترمہ فریدہ کے ہم سفر ڈاکٹر ذکریا صاحب کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا کرے اور ان کی تمام پریشانیوں کو آسانیوں سے بدل دے آمین
السلام علیکم
اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے وہ ڈاکٹر صاحب کو مکمل صحتیابی عطا کرے آمین
والسلام
زرقا
مجھے ابھی ابھی فریدہ کی ای میل ملی ہے . انہوں نے فردا فردا سب کا شکریہ ادا کیا ہے اور لکھا ہے کہ وہ اس وقت ڈاکٹر صاحب کے پاس ہوسپٹل جا رہی ہیں . وہ انشاللہ واپس آ کر تفصیل سے لکھیں گی … جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ مغربی ملکوں میں ارت کے وقت مریض کے ساتھ ٹھہرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں ہوتی . حتی کے اگر کوئی آئی سی یو میں بھی ہے تو آپ بے شک پوری رات انتظار گاہ میں بیٹھ کر گزار سکتے ہیں لیکن مریض کے پاس یعنی اس کےسرہانے نہیں کھڑے ہو سکتے .
عالمی اخبار کی مسقل کالم نگار اور شاعرہ فریدہ لاکھانی کے رفیق سفر ڈاکٹر سرجن ذکریا لاکھانی شدید علیل ہیں
ھم سب بارگاہ رب العالمین میں دست دعا بلند کرتے ھیں کہ اے مالک و خالق اے زمین و آسمان کے خلق کرنے والے مالک دوجہاں کرم فرما، ھم سب خداوند عالم کی بارگاہ اقد س میں ملتجی ھیں کہ
بہن فریدہ لاکھانی کے ھم سفر ڈاکٹر
سرجن ذکریا لاکھانی کو صحت وتندرستی ،درازی عمر عطا فرماۓ ھم سب اللہ تعالی سے دعا کرتے ھیں کہ وہ ھر مرض سے ھر غم سے ھر آفت سے فریدہ لاکھانی کے خانوادے کو محفوظ رکھے الہی آمیں
دعا گو ھیں اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو شفاۓ کامل عطا فرماۓ ،
آمین ثمہ آمین
اللہ ڈاکٹر ذکریا لاکھانی صاحب اور فریدہ لاکھانی صاحبہ کو اس عارضی پریشانی اور آزمائش کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی طاقت عطا فرمائے : آمین
میرا آزمایا ہوا نسخہ ہے کہ کلمہ اور آیتہ الکرسی کا ورد ایسے وقت بہت کام آتاہے :
اللہ ذکریا لاکھانی صاحب کو جلد از جلد مکمل صحت عطا کرے : آمین
جناب منظور قاضی صاحب ، اللہ پاک اپکو صحت وتندرستی اور درازی عمر عطا فرماۓ ، آپکی آمد سے خوشی ھوتی ھے ھم سب کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیے گا سلامت رھیں
میری فریدہ سے گاہے گاہے فون پر بات ہوتی رہتی ہے ۔۔ اس نے مجھے بتایا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کا اگلے ہفتے ایک انتہائی اہم آمریشن کر رہے ہیں ۔۔ وہ کامیاب ہو گیا تو پھر انہیں ری ہیبلی ٹیشن کے لئے کافی عرصہ ہوسپٹل رہنا پڑے گا ۔۔ ان کی طبعیت میں تھوڑا سا افاقہ ہے ۔۔ اس نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے اس کے حق میں دعا کی ہے ۔۔ اللہ کریم فریدہ اور ڈاکڑ صاحب کو اپنی خاص رحمتوں میں رکھے ۔۔دین و دنیا کے سارے سفر آسان کرے ۔۔ آمین
کل فریدہ بتارہی تھی کہ دو سال قبل جب وہ حج کرنے گئی تو لوگوں کی دھکم پیل کی وجہ سے وہ گر گئی تھی اور اس کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی ۔۔ اس نے پورا حج فریکچر والے باذو کے ساتھ ہی کیا ۔۔ اسے حرم شریف میں ایک یورپین عورت ملی جس نے اسلام قبول کیا تھا ۔۔ اس نے بتایا کہ اس کے گھر والے اسے روزانہ مجبور کرتے ہیں کہ وہ اسلام چھوڑ دے ۔۔ لیکن اس نے کسی کی نہیں مانی اور حج کرنے چلی آئی — چلتے چلتے اس نے فریدہ کو ایک تسبیح دی اور کہا کہ جب اس پر کوئی مشکل آئے تو اس تسبیح پر رب کی تسبیح کرے ۔۔ اس نے کہا کہ آج وہی تسبیح میرے ہاتھ میں ہے اور میں صرف اس یورپین عورت کو یاد کر رہی ہوں جس کا ایمان ہم نسلی جدی پشتی مسلمانوں سے کہیں زیادہ تھا ۔۔ اس کے حوصلے کے سامنے کوئی مشکل مشکل نہیں تھی ۔ اور میں جو اس پر ایمان اپنی ہوش سے رکھتی ہوں مجھے ہر طرف صرف مشکلیں ہی نظر آ رہی ہیں — اللہ ہم سب پر رحم فرمائے — آمین
فریدہ جی اس مالک الملک کے حضور کسی چیز کی کمی نہیں ہے وہ چاہے تو دریائے نیل میں راستہ بنا دے،وہ چاہے تو آگ کو گلزار بنا دے.بس معاملہ یقین کا ہے.انشااللہ اللہ پاک آپکے دل کی دعا سنے گا اور کتنے ہی مریضوں کو شفا دینے والے ڈاکٹر ذکریا کو شفا مل جائے گی.
ٍٍ بہت محترم فریدہ جی
میری دعائیں بھی آُپکے ساتھ ہیں.اللہ اپنا کرم کرے گا.ڈاکٹر ذکریا صاحب کو شفا دے .آپکا گھر اسی طرح ہستا بستا رہے.کہتے ہیں دلوں میں رب رہتا ہے.اور اپنے بندوں کو معیوس نہیں کرتا.جب کبھی ہماری دعا قبول نہیں ہوتی تو اُس میں بھی کوئی مصلحیت ضرور ہوتی ہے.آج دل چاہتا ہے ہماری سب کی دعا قبول ہو جائے اور محترم ڈاکٹر صاحب ایک دَم اچھے ہو جائیں.آمین
بہت محبت کے ساتھ
فرخندہ رضوی
محترمہ شاہین رضوی صاحبہ کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی شفقت بھری تحریر سے نوازا: میں ان سے معافی چاہتا ہوں کہ فیس بک کی بھول بھلیاں میں بھٹکنے کی وجہ سے مجھے عالمی اخبار کے بلاگوں میں پوری توانائی کے ساتھ حصہ لینے کا وقت نہیں ملتا ؛ مجھے اس کا احساس ہے کہ میری مشفق بہنیں مجھے اپنی شفقت سے نوازتی رہتی ہیں اور عالمی اخبار کے بلاگوں میں میری کمی محسوس کرتی ہیں: میں ان سب کا تہ دل سے شکرگذار ہوں اور انکی طویل عمر اور صحت و عافیت کے لیے دعاگو ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ فریدہ لاکھانی صاحبہ کے ہاتھ کی تکلیف جلد از جلد دور کردے اور انکے شوہر کو مکمل صحت عطا کرے : آمین