حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے

حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے ۔۔۔ سوچئے دوستو۔۔ حسین حقانی نے اگر منہ کھول دیا تو زرداری کا کیا کیا نہ کھل جائےگا ۔۔ ۔۔مرتضی بھٹو کیس سے لے بینظیر کیس تک سبھی کچھ ۔۔ سو حقانی کو “ وعدہ معاف گواہ “ بننے سے روکنے کے لئے یہی ایک تدبیر زرداری اور گیلانی کے پاس تھی ۔۔۔۔۔۔۔ آئیے جی بھر کر زرداری گیلانی اور بابرغوری کی حماقتوں پر ہنستے ہیں جنہیں یہ یاد نہیں رہا کہ عزت اور زلت دینے والا صرف خدا ہے جو بے نیاز ہے کسی دستاویز یا میمو کی گواہی سے ۔۔اور یہ سوچتے ہیں کہ آخر حکمرانوں کو یہ حدیث کیوں یاد نہیں رہتی کہ “ کسی کو وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ نہیں ملتا “ ۔۔۔۔ خیر صاحب ہم سب کو ہی اپنے اپنے منطقی انجام کو پہچنا ہے ۔۔۔۔ کون جانے کس کی باری کب ؟

9 thoughts on “حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے”

  1. ڈاکٹر صاحبہ بات تو سچ ہے لیکن مسلہ یہ ہے کہ اگر حدیثیں قرآن انکو یاد ہوتا تو کیا ہو جاتا. کیا مسلم معاشروں میں مسلمان ہی سر پر قرآن اٹھا کر اور کلمہ پڑھ کر جھوٹ نہیں بولتے؟ ویسے بھی جس حکومت کے وزیروں کو سورہ فاتحہ نہ آتی ہو ان سے قرآن و حدیث کی توقع دیوانگی نہیں؟ یہ ایک مردار خوروں کا ٹولہ جس میں ایک نیا اضافہ عمران خان ہے. دیکھا آپ نے ابھی اقتدار کا الف نہیں ملا اور امریکی سفیر سے ملاقات ہو گئی اور بیان جاری ہو گیا کہ عمران امریکہ کا مخالف نہیں ہے. یہ مردار خور گدھ اپنی اپنی باری کے منتظر ہیں.ان کے نام مختلف کردار ایک ہے. حقانی کی بیوی اصفہانی زرداری کی میڈیا مشیر اور رکن قومی اسمبلی ہے.یہ خاتون وائس آف امریکہ ریڈیو کی اردو سروس میں پروڈیوسر تھیں. اب انکا قیام بھی ایوان صدر میں ہے جسکی وجہ سے حقانی بھی ایوان صدر میں ہی مقیم ہیں. حیرت ہے نا جماعت اسلامی کی طلبا تنظیم جمیعت کا دو بار صدر رہنے والا حقانی پیپلز پارٹی کے سربراہ کی آنکھ کا تارا ہے.شاید اس آنکھ میں کسی جانور کا بال ہے جسے کھانے سے قرآن میں نام لے کر منع کیا گیا ہے. بے نظیر تک رسائی کے لیئے اسی حقانی نے پہلے ناہید خان کی بہن سے شادی کی اور جب کام ہو گیا تو ناہید خان کی بہن کو طلاق دے دی. کس قدر کریہہ الفطرت اور نجس المزاج لوگ ہیں یہ.

  2. قبلہ ہمٰدانی صاحب

    کس قدر ہوشربا حقائق بیان کردئے آپ نے اور ساتھ ہی تجسس میں بھی اضافہ کردیا۔ زرا مزید روشنی ڈالیئے تاکہ ہمیں بھی کچھ معلوم ہو۔

  3. لیجئے ی شیری رحمان شیر ہو گئی ہیں ۔۔ ۔۔اب دیکھئے ان کی آنٹی ہیلری سے کتنی بن پاتی ہے ۔۔ ویسے دو ویمن کامن ہو جائیں تو سب کچھ نان کامن ہو جاتا ہے ۔۔او مائی گوڈ ۔۔ کیا ہونے والا ہے ۔۔

  4. صفدر بھیّا کی بات سو فیصد درست ہے یہ سب نجس المزاج اور کریہہ الفطرت لوگ ہیں ،ایک پی کے سر پر قران کی قسمیں کھاتا ہے ،دوسرا اس سے بھی بازی لے جانے کی خاطر سامنے قران مجید جیسی مقدّس کتاب رکھ کر کرتب دکھاتا ہے

    ایک اسلحہ ٹافیوں کی مانند بانٹ رہا ہے ،وزیر داخلہ ڈانس پارٹیون کی موکل کے ساتھ شراب اور کوکین اور ہر قسم کے نشے کی کھلے عام اجازت نامے بانٹ رہا ہے

    میرے خیال اب پاکستان مین پارلیمنٹ کا نام ،کرتبگاہ پاکستان ہونا چاہئے،،

    اب ہوایہ ہے کہ

    ایوان صدر،جو اب ، سازش گاہ زرد ار ی ہے،، کے ا حکامات کے مطابق ان کی زاتی سپاہ وفادار کو ایڑی چوٹی کا زور متحدہ کو دیوار سے لگانے کے سپرد کیا گیا ،منصوبے پر بڑی تندہی سے کام بھی شروع ہو گیا ،لیکن اس کے ساتھ ہی

    لو آپ اپنے دام میں صیّاد آ گیا

    اب کس کے پر کٹیں گے اللہ ہی کو معلوم ہے

  5. ھم سب کی بہت اچھی اور بہت پیاری بہن ڈاکٹر نگہت نسیم کا فکر انگیز بلاگ حسین حقانی کا استعفی دراصل زرداری کی خود کو بچانے کا ایک کوشش ہے۔ کل سے مجھے تحقیق پر لگاۓ ھوۓ ھے، مجھے اپنی کم فہمی اور کم علمی کے اعتراف
    کے ساتھہ یہ ڈر بھی ھے کہ ھم جیسے لوگ ھر بات سے باخبر ھونے کے باوجود نہ حسین حقانی کا کچھہ بگاڑ سکتے ھیں نہ انکے سرپرست اعلی زرپرست آصف کا نہ منصور اعجاز کا ، سیانے ٹھیک ھی کہتے ھیں کہ سیاست کے سینے میں دل ھوتا ھے نہ روح ۔
    اللہ کا شکر ھے آج علم میڈیا انٹرنیٹ ، موبایئل ، گوگل فیس بک وغیرہ وغیرہ کی وجہ سے اب یہ خبیث پکڑ میں آجاتے ھیں ۔
    یہ وھی متنازعہ شخصیت ھے ناں جس نے 1325دن کی سفارت کاری کے دوران کیسے کیسے طریقوں سے امریکہ کو نوازہ ھے، جس کی کتاب Pakistan: Between Mosque and Military
    میں بھی فوج کی شدید مذمت کی گی ھے۔ حقانی کے کالم انڈین ایکسپریس، گلف نیوز اور دیگر اخبارات میں چھپتے ھیں ، یہ دراصل وطن کے دشمن ھیں ، اس کی ھوشیاری اور چالاکی کا یہ عالم ھے کہ تین وزیر اعظموں نے اسکی خدمات حاصل کی ھیں ، اس کے بارے میں مذیز انکشافات تو محترم المقام جناب صفدر ھمدانی صاحب کرینگے ،

    حیرت ہے نا جماعت اسلامی کی طلبا تنظیم جمیعت کا دو بار صدر رہنے والا حقانی پیپلز پارٹی کے سربراہ کی آنکھ کا تارا ہے.شاید اس آنکھ میں کسی جانور کا بال ہے جسے کھانے سے قرآن میں نام لے کر منع کیا گیا ہے. بے نظیر تک رسائی کے لیئے اسی حقانی نے پہلے ناہید خان کی بہن سے شادی کی اور جب کام ہو گیا تو ناہید خان کی بہن کو طلاق دے دی. کس قدر کریہہ الفطرت اور نجس المزاج لوگ ہیں یہ.

    ااب انکو کون بچاۓ گا ۔ انکل سام ، ؟

  6. شیریں رحمن تو پاکستنان میں رھنے کے باوجود ادھی سے زیادہ امریکی تھیں ، اب انکی تصاویر دینا بھر کے اخبارات میں شائع ھونگی ، ایک ھاتھہ میں سگریٹ دوسرے میں جام ،،،،،،،، بلاگ نگار کی راۓ سے صد فی صد متفق ھوں

    لیجئے ی شیری رحمان شیر ہو گئی ہیں ۔۔ ۔۔اب دیکھئے ان کی آنٹی ہیلری سے کتنی بن پاتی ہے ۔۔ ویسے دو ویمن کامن ہو جائیں تو سب کچھ نان کامن ہو جاتا ہے ۔۔او مائی گوڈ ۔۔ کیا ہونے والا ہے ۔۔

  7. ڈاکٹر صاحبہ بات تو سچ ہے لیکن مسلہ یہ ہے کہ اگر حدیثیں قرآن انکو یاد ہوتا تو کیا ہو جاتا. کیا مسلم معاشروں میں مسلمان ہی سر پر قرآن اٹھا کر اور کلمہ پڑھ کر جھوٹ نہیں بولتے؟ ویسے بھی جس حکومت کے وزیروں کو سورہ فاتحہ نہ آتی ہو ان سے قرآن و حدیث کی توقع دیوانگی نہیں؟ یہ ایک مردار خوروں کا ٹولہ جس میں ایک نیا اضافہ عمران خان ہے. دیکھا آپ نے ابھی اقتدار کا الف نہیں ملا اور امریکی سفیر سے ملاقات ہو گئی اور بیان جاری ہو گیا کہ عمران امریکہ کا مخالف نہیں ہے. یہ مردار خور گدھ اپنی اپنی باری کے منتظر ہیں.ان کے نام مختلف کردار ایک ہے

    ھم سب کے بہت محترم اور ھمارے دل ونظر میں بہت اعلی مقام پر فائز قابل صد احترام جناب صفدر ھمدانی ضرور ھماری راہنمائ فرمايئنگے اور ھم سب کو اس ممو اسکینڈل میں ملوّّ ث ھونے والون کے سیاہ کارناموں سے ضرور آگاہ فرمايئۓ ،

  8. اسلام علیکم ساتھیو
    صفدر بھائ کے تبصرے نے جس طرح ان کی شخصیت سے پردہ اثھایا واقعئ سوچنے کا مقام ہے کہ جب ان جیسوں کو اتنے بڑے منصب دئے جاتے ہیں تو کوئی چھان بین نہیں ہوتی ۔
    اب تو چاہے جمیعت طلبہ ہو یا کوئی اور مڈ ہبی جماعت سب ایک ہی لائن میں نظر آتی ہیں ۔
    شیری صاحبہ کے پھر دن پھرے ہیں ۔لیکن کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔اگر انہوں نے بھی کوئی ایسا ہی کارنامہ کر دکھایا تو پھر سارے نون ،پے ،قاف ،گاف ۔لام ۔سین ۔میم ۔الف جا کھڑے ہونگے چیف جسٹس کے سامنے ۔ بس یہ ہی ایک آسان کام ہے آج کل ،
    انتہائی دکھ کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ افسوس ہم نے اپنی تباہی کو خود ہی دعوت وے رکھی ہے ، دوسروں کو اپنے اندر بلا خوف داخلہ دے کر ۔
    بات ہمارے ملک کی ہوتی ہے فبصلے کہیں اور ہوتے ہیں ،کیونکہ جب ایمان کمزور ہوتا ہے تو ہوا اکھڑ جاتی ہے ۔اور جب ہوا اکھڑتی ہے تو کچھ بھی اپنی جگہ قائم نہیں رہتا ۔
    نہ عزت ، نہ ہمئیت، نہ طاقت اور نہ ہی حیاء
    اللہ سے رحم کے طلبگار ہیں ، اور استغفار کرتے ہیں ۔کہ عافیت اسی سے ملے گی ۔
    اللہ میرے وطن کو سلامت رکھے ۔
    عالم آرا

  9. تحقیقاتی اداروں نے میمو سکینڈل کے حوالے سے ایوان صدر کے سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی کے بلیک بیری کاڈیٹااور اہم دستاویزات تحویل میں لے لی ہیں،ذرائع کے مطابق یہ ریکارڈ ایوان صدر کے سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی اور فرح ناز اصفہانی کے درمیان پیغامات کے تبادلے پر مبنی ہے۔ قبضے میں لئے گئے ریکارڈ کے ذریعے متنازعہ میمو کے بارے میں تحقیقات سے مزید اہم معلومات سامنے آنے کا امکان ہے۔ ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر نے کسی بھی تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان فاروقی سے ہی پوچھیں میں کچھ نہیں بتا سکتا،سلمان فاروقی سے رابطے کی بھی مسلسل کوشش کی گئی تاہم ان کا موبائل فون بند تھا جبکہ وہ اپنے آفس میں موجود نہیں تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *