نکہت نسیم کے نام

ڈاکٹر نگہت نسیم سڈنی میں آباد
معروف افسانہ نگار، کالم نگار ،عہد نو کی بہت مستند اور مضبوط شاعرہ صحافی عالمی اخبار کی نائب مدیرہ ،سڈنی ریڈیو سے اور ٹی وی سے پروگرامز کرنے والی اور

بے شمار تخلیقی صلاحتیوں والی ایک ایسی قلم کا رھے جو اپنے قلم کو سچائی کی روشنائ سے بھر کر اپنے احساسات و جذبات صفحہ قرطاس پر منتقل کرتی ھے
صبر و سچائی کی ضیاء لفظوں کو ظلمت شب میں بھی مدھم نیہن ھونے دیتی ، دل کو بے ساختہ چھو لینے والی نظمیں ، طویل نظمیں ، مختصر ومفصل نظمیں بہت سہولت سے لکھنے والی حساس اور محبت اور اپنائیت کی پاکیزہ مٹی سے جنم لینے والی نکہت تبسم عرف ڈاکٹر نگہت نسیم
نے اپنا معیار ھر جگہ قايم رکھا ھے

، گردباد حیات اور مٹی کا سفر جیسی خوبصورت کتابوں کی خالق ، اپنی پر اثر نظموں کو سیفد جھیل کی کتابی شکل میں ڈھالنے والی ڈاکٹر نگہت نسیم سے میرا ایک بہت خاص رشتہ ھے ، محبت اور دوستی کا رشتہ ، اس رشتے سے آپ کو دوست کی لکھی ھر چیز اچھی لگتی ھے ، اور اچھی معیاری نثر ھو یا نظم وہ دوست تو دوست حاسدوں سے بھی واہ کہلوادیتی ھے .ڈاکٹر نگہت نسیم کا تعلق ایک معزز ادبی اور دینی خانوادے سے ھے جس کے بارے میں آپ فخر سے کہہ سکتے ھیں کہ ایں خانہ ھمہ افتاب است

سفید جھیل اور یہ دنیا ھے اور یہيں کی باتیں ۔

۔میں انکی کتابوں پر مفصل تبصرہ کرنا چاھتی تھی مگر جب قلم اٹھایالگا کہ ابھی میرا ھوم ورک مکمل نہیں ھوا ھے ۔

میری نظر میں انکا سب سے بڑا کمال انکی محنت اور مسلسل محنت ھے وہ کھبی ھمت نہیں ھارتی ،کبھی ہھتیار نیہں ڈالتی قاضی کے سامنے کلمہ حق کہنے سے نہیں گھبراتی ، حق گوئی کا درس تو اسکی گھٹی میں پڑا ھے ،

خوش نظر و خوش رنگ ادبی نگارشات سے لبالب بھری سفید جھیل اور سیاسی کالموں پر مشتمل کالموں کا مجموعہ ” یہی دنیا ھے اور ییہں کی باتیں ” کی تقریب اجراء لندن اور امریکہ میں ھوچکا ھے ، انشا اللہ ان دوخوبصورت کتابوں سے اھل نقد ونظر کے مکتبے کی شان بڑھے گی

مجھے امید ھے کہ2012 میں انکی دیگر کتب کے ھمراہ فکاھیہ تحریر پر مشتمل خوبصورت کتاب کی خوش خبری بھی ملے گی ، میں اس جاتے ھوۓ سال کے اس لمحہ میں سچ کہتی ھوں کہ ڈاکٹر نگہت نسیم جیسے لوگ نایاب بھی اور کمیاب بھی ھیں .میری دوست میری بہت پیاری بہن سلامت رھو خوش رھو آباد رھو آمین

16 thoughts on “نکہت نسیم کے نام”

  1. اسلام علیکم بہن شاھین رضوی
    آپ کی طرح میں بھی نگہت نسیم کے لئے ہمیشہ دعا کرتی ہوں ۔اللہ انہیں اسی طرح خوشیاں عطا کرتا رہے ۔
    میں بھی دعا کرتی ہوں کہ 2012 میں ہمیں ان کی ایک اور کتاب کی خوشخبری ملے ۔

    اللہ ہم سب ہی کو محبت کی ڈور سے باندھے رکھے ، آمین
    عالم آرا

  2. شاہین رضوی۔ اللہ گواہ ہے کہ آپ خود بھی کسی طرح اس معیار سے کم نہیں جو اوپر آپ نے اپنی دوست کے لیئے لکھا ہے۔ اللہ پاک آپ پر اپنی رحمت کا سایہ رکھے اور عشق آل رسول سے اپکی سانسیں معطر رہیں۔ ماشااللہ

  3. میرے خدا کیوں مجھے آپ سب گنگار کرتے ہیں . شاہین میری دلاری تمہاری محبتوں کی پہلے ہی اتنی قرضدار ہوں .. یہ سب لکھ کر مجھے اور شرمسار کر دیا .. میں آپ سب جیسی ہی ہوں … جیسے آپ سب وقت نکال کر لکھتے ہیں میں بھی لکھتی ہوں .. بس اللہ کریم ہمیں وہ دل و نظر عطا فرمائے جس سے ہم ایک دوسرے کی محنت کو دیکھ سکیں .. اور اس کی سراہا سکیں .. انشاللہ آنے والا سال ہم سب کے لئے خوشیاں لے کر آئے اور ہم سب ایک دوسرے کی کتابوں کا جشن منائیں .. آمین

    میں آپ سب کی محبتوں کی قرضدار ہوں … آپ سب کی ممنون احسان ہوں … سلامت رہیں … آمین

  4. میرے ہم نشین
    نئے برس کا پہلا لمحہ دل آنگن میں اتر رہا ہے
    میرے ہاتھ میں گزرے برس کی کچھ یادیں تھمی ہیں
    اور ان یادوں میں میرے اچھے برے کئی پل ہیں
    اور ان لمحوں میں ۔۔۔
    میرے ان گنت وہم جو دھڑکن کی صورت دھڑک رہے ہیں
    میرے ان گنت اندیشے جو یہاں وہاں بکھرے ہوئے ہیں
    شب کی تیسرے پہر مانگی ہوئی بےشمار دعائیں ہیں
    میری بےشمار امیدیں جو دلاسا بن کر ساتھ رہی ہیں
    اور ۔۔اور۔۔
    میری ڈھیر ساری تمنائیں جو بےقرار کرتی رہی ہیں
    ان سب سے جڑا ایک نام ہے
    وہ نام تمہارا ہے
    جو میرا سہارا ہے
    سنو
    میرے ہم نشین
    میں نے
    گزرے برس کو وہ سارے گزرے پل واپس کر دئے ہیں
    بس ان سے جڑا تمہارا نام پاس رکھ لیا ہے
    یہ سوچ کر دعا کے پلو سے باندھ دیا ہے
    کہ
    ہم نئے برس گزرے برس سے اچھی یادیں بنائیں گے

    ڈاکٹر نگہت نسیم

  5. “تنہائی میں بھی تنہا نہیں رھتی ھوں ”

    میرے ساحر
    تیرے خیال نے
    جس دن
    میرے احساس پر اپنے لبوں سے پیار لکھا تھا
    یوں لگا تھا
    جیسے
    میری خواہشوں کے پر وں پہ تم نے انتظار لکھا تھا
    اُس دن سے
    میں
    ھر پل تمھارے حصار میں رھتی ھوں
    اپنے ھی خیال کی بستی میں بستی ھوں
    جیسے
    بابٍ تمنا میں
    رات دن تیرا انتظار لکھتی ھوں
    اپنے گماں اور یقین کے اٍس سفر میں
    اکثر یہی سوچتی ھوں
    دیکھنے میں جتنی سلجھی تمہیں دکھتی ھوں
    خود سے اُتنی ھی الجھی رھتی ھوں
    سمٹے رھنے کے جتن میں اپنے اندر اُتنی ھی بکھری رھتی ھوں
    کیا بتاؤں
    پھر بھی
    خود کو کتنا خوش نصیب سمجھتی ھوں
    کہ
    تنہائی میں بھی تنہا نہیں رھتی ھوں

    نظم کی خوبصورت شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کی نظم

  6. بس اس پر ایک قطعہ ہو گیا ہے وہ عرض کر رہا ہوں
    اچھے لوگ
    بس اچھے لوگ وہ ہی ہیں مسلسل کام کرتے ہیں
    وہی کچھ بن کے رہتےہیں اورپیدا نام کرتے ہیں
    یہ خدائے پاک کی رحمت نگہت اس سے مبرا ہیں
    جو دن و رات سوتے ہیں ،پڑے آرام کرتے ہیں

  7. بہت ہی عزیز دوستو میں واپس ابھی ابھی سڈنی پہنچی ہوں .. بچوں کو چھوڑ کر گئی تھی .. سو آتے ہی ان میں لگ گئی .. گھر کے کچھ کام رکے پڑے تھے .. وہ جلد از جلد نپٹائے .. جنہیں پیچھے چھوڑ آئی تھی ان کو خیریت سے پہنچنے کی خبر کی .. کھانا کھایا .. اس سے پہلے کہ میں کھانا پکانے میں لگ جاؤں سوچا سب سے پہلے آپ سب کو بتا دوں کہ میں خیر سے پہنچ گئی ہوں .. کل سے جاب بھی شروع کرنی ہے .. چلتے وقت اپنی امی جی کوبھی فون کیا تھا پتہ چلا کہ وہ دو دن سے ہوسپٹل داخل ہیں .. اللہ رحم فرمائے .. میری بہنوئی خالد کی طبعیت بھی ٹھیک نہیں .. ان کو کل دوسری کیمو لگے گی .. دل بے حد پریشان ہے .. بس آپ سب سے درخواست ہے کہ دعاؤں میں بیماروں کو یاد رکھیں .. اللہ کریم پینجتن پاک کے صدقے ہم پر آئی ہوئی ہر مشکل کو آسان کر دے ..آمین

  8. شاعری جب تک اچھی نہ لگے اہم کہاں ہوتی ہے .. آپ سب نے اتنی داد دی تو لگا کہ جیسے کچھ لکھا تھا ،… سلامت رہیں

  9. السلام علیکم
    طویل غیر حاضری کے لیے میں آپ سب سے معذرت خواہ ہوں ، میری اس طویل غیر حاضری کے دوران بہت سے اہم واقعات ہو گئے اور میں کسی حد تک لا علم رہا ، کسی حد تک اس لیے کہ کبھی کبھی میں یہاں کا ایک عدد خاموش سا چکر لگاتا رہا ہوں ، یا پھر کبھی کبھار شاہین آپی مجھے فون کر کے آگاہ کرتی رہی ہیں ، نگہت آپی کی کتابوں کی رونمائی کی مجھے اطلاع مل چکی تھی مگر مصروفیت کے سبب میں انہیں مبارک باد دینے حاضر نہ ہو سکا ، اب اپنی کچھ مصروفیات کا ذکر بھی کر دینا چاہتا ہوں ، کیونکہ آج شاہین آپی نے خصوصا فون کر کے تاکید کی ہے کہ میں نا صرف یہاں اپنی حاضری یقینی بناؤں بلکہ غیر حاضری کے اسباب بھی بیان کروں ، اپنی غیر حاضری کے سارے اسباب تو شاید نہ بیان کر سکوں ( شاہین آپی البتہ سب جانتی ہیں ) البتہ کچھ کا ذکر کر دیتا ہوں ، جیسا کہ آپ سب دوست جانتے ہی ہیں کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ابتدائی اور نظریاتی کارکن ہوں ، کچھ عرصہ پہلے میں یہاں اس کا ذکر کرتا بھی رہا ہوں ، اور انے والی اس تبدیلی کی نوید بھی سناتا رہا ہوں جو اب شاید بس کچھ ہی دور ہے ، حالانکہ میں جانتا ہوں اب بھی بہت سے دوست شکوک میں مبتلا ہیں مگر آپ سب جانتے ہیں ہیں کہ نظریاتی کارکن بس ایسے ہی ہوتے ہیں ، میری مصروفیات کا ایک سبب یہ بھی تھا کہ میں تحریک انصاف سے متعلق کچھ امور انجام دے رہا ہوں ، اس کے علاوہ ہم کچھ دوستوں نے مل کر ایک برقی جریدے پر بھی کام کر رہے تھے ، الحمد اللہ جنوری 2012 میں اس کا پہلا شمارہ آن آئیر ہو چکا ہے ۔ میں نیچے اس کا لنک لگا رہا ہوں ۔
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?t=12094
    مزید کچھ اور بھی مصروفیات ہیں ، مگر وہ پردے میں رہنے والی ہیں ، میں کوشش کروں گا کہ آئیندہ کسی حد تک یہاں آتا رہوں ۔
    آصف احمد بھٹی

  10. السلام علیکم
    دیکھ لیں میں بھی کتنا پاگل ہوں ، جس کام کے لیے آیا تھا وہی بھول گیا ۔

    نگہت آپی !
    آپ کو بہت بہت مبارک ہو، انشاء اللہ میں جلد ہی آپ کی کتابوں کو حاصل کر کے ان پر کچھ تبصرہ بھی کروں گا ۔ ، چونکہ آپ کی صلاحیتوں سے واقف ہوں اور ان کا معترف بھی ہوں اس لیے پیشگی ایک بار پھر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں ۔

    آصف احمد بھٹی

  11. ارے واہ میرا بھائی آصف آیا .. جی آیاں نوں .. بہت خوبصورت ویب سائٹ ہے ..اللہ آپ کو خیر و عافیت سے رکھے اور یہ ویب سائٹ خوب خوب ترقی کرے .. آمین . اب آئے ہیں تو جایئے گانہیں . میں بہت فکرمند ے تھی سو شاہین کو فون کر کہ آپ کی تفصیل بھی لی اور درخواست کی آپ کو فون کرے اور کہے کہ ہم سب آپ کو بہت بہت مس کر رہے ہیں .. میں آج ہی لاس اینجلس سے سڈنی پہنچی ہوں .. بہت ہی تھکا دینے والا سفر تھا ..انشاللہ بہت جلد سب ٹھیک ہو جائے گا .. آپ فکر مت کیجئے سب اچھا ہو جائے گا — عمران خان کا عروج اچھا لگ رہا ہے –

  12. اسلام علیکم ! آپ سب کی طرح میں بھی نگہت آپی کے لئے ہمیشہ دعا گو ہوں ۔اللہ انہیں اسی طرح خوشیاں عطا کرتا رہے ۔ اور انکے قلم سے لوگوں کو روشنائی ملتی رہے۔ آمین۔ ایک بار پھر آپ کو مبارک باد دیتا ہوں اور ڈھیروں دعائیں ۔

  13. عمران جیتے رہئے .. آپ کی دعائیں میرا اثاثہ ہیں ۔خوش رہئے

  14. میرے اچھے بھائ آصف بھٹی خوش رھو۔ میری ایک آواز پر اتنی مصروف زندگی سے تم نے وقت نکال لیا ھے ، خوش رھو چاند سلامت رھو۔ میں یہ بھی جانتی ھوں کہ تمھاری اس وقت بلاگ میں شمولیت میں میرا کوئ کمال نیہن ھے، سحر ھے تو ھم سب کی بہت قابل احترام بہن اور عزیز دوست ڈاکٹر نکہت نسیم کی پروقار اور ھر دل عزیز شخصیت کا کہ تم انکا پیغام سنتے ھی سلام کرنے آگۓ ، اب بتاو میرے آجھے بھائ تمھاری اس بے لوث مجبت کا شکریہ کیسے ادا کروں ؟

    جب کوئ مجھہ سے پوچھتا ھے کہ کویت میں اکیلی کیسے رھتی ھو، تو مجھے حیرت ھوتی ھو، میں کیسے بتاو میرے ساتھہ میرے کتنے اچھے سچے مخلص پرخلوص بروفت ھر طرح کی مدد فراھم کرنے والے بے مثال دوستوں کی دعاوں کا سائبان ھے اور آصف میرے چاند ، تم جیسے ایک آواز پر میری ڈھال اور ڈھارس بننے والے بھائ بھی میرے ارد گرد چھائ مایوسی اور دائمی دکھہ کی دھند کو لمحوں میں سحر انگیز روشنی کی طرف متوجہ کر دیتا ھے ، اس وقت تمھارا یہاں آنا بہت آچھا لگا ، خوش رھو، اور مجھہ پر تو فرض اور قرض ھے تم پر لکھنا ، تمھارا برقی مجلہ بھی دیکھا اور تمھاری تحریر بھی اس بات کو ابھی ادھورا رھنے دو، گو میں پہلے پڑھ چکی تھی مگر قرات مکرر نے بھی لطف دیا ، ھم سب کی دعايئں تمھارے ساتھہ ھیں اور اللہ کرے آنے والے وقتوں میں تحریک انصاف کا سورج ملک میں تعمیر وترقی کا پیامبر بن کر طلوع ھو، آمین ثمہ آمین ، پا کستان زندہ آباد

    اور ھاں میں نے یہ بلاگ بہت پیار سے ھم سب کی بہت عزیز بہن اور دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کے لیے تحریر کیا ھے ، اور مجھے اس میں سبکی مکمل حاضری دوکار ھے،

    اعلی تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال معروف قلم کار اور ھفت صفت صدا کار ،معالج کالم نگار افسانہ نگار صحافی ادب پرور ، ادب شناس ،قلم سے پیار کرنے والی ڈاکٹر نگہت نسیم کی دو خوبصورت کتابوں کا اجراء ھمارے لیے فخر وافتخار کی بات ھے

  15. ؎بسم اللہ الرحمن الرحیم ،

    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ
    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ

    اللہ پاک اے خالق و مالک ، اے ھمارے رب ھم پر اپنا کرم فرماء اور ھماری آزمائشوں کو راحتوں میں تبدیل فرما نے والے ، سارے بیماروں کو صحت کامل عطا فرماء اور بیمار کربلا کے تصدق میں خالد بھائ کی تکالیف کا مدادا فرما دے، انکو شفاۓ کلی اور مکمل صحت اور درازي عمر عطا فرماء آمین ثمہ آمین

    ڈاکٹر نگہت نسیم کی والدہ ماجدہ کو صحت کامل عطا فرماء اللہ پاک ڈاکٹر نگہت نسیم کے خانوادے پر رحم وکرم فرماء ھر پریشانی سے دکھہ وآلام سے ان کو محفوظ رکھنا

    آپ سب سے بھی خصوصی دعا کی التماس کی جاتی ھے ، کہ دعا بھی عبادت میں شامل ھے ، اللہ پاک سارے مریضوں کو شفا یابی عطا فرماء آمیں ثمہ آمین

    قال تعالى :
    {أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ وَيَجْعَلُكُمْ خُلَفَاء الْأَرْضِ أَإِلَهٌ مَّعَ اللَّهِ قَلِيلاً مَّا تَذَكَّرُونَ }النمل62…

    .

    .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *